مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
21. ما يقال: في دبر الصلوات؟
نماز کے بعد جو کلمات کہے جاتے ہیں
ترقیم عوامۃ: 29866 ترقیم الشثری: -- 31219
٣١٢١٩ - حدثنا يزيد بن هارون اخبرنا مسعر عن محمد بن عبد الرحمن عن طيسلة عن ابن عمر قال: من قال (١) دبر كل صلاة وإذا اخذ مضجعه: الله اكبر كبيرا عدد الشفع والوتر وكلمات الله التامات الطيبات المباركات -ثلاثا، ولا إله إلا الله مثل ذلك، كن له في قبره نورا، وعلى الجسر نورا، وعلى الصرط نورا حتى يدخلنه الجنة -او يدخل الجنة (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ، ك]: زيادة (في).
(٢) صحيح.
حضرت طیسلہ فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کا ارشاد ہے: جو شخص ہر نماز کے بعد اور جب اپنے بستر پر لیٹے تو یہ کلمات کہے: اللہ بڑی کبریائی والا ہے، طاق اور جفت کے عدد کے برابر، اور اللہ کے مکمل، پاکیزہ اور بابرکت کلمات کے عدد کے برابر۔ تین مرتبہ، اور اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں ہے، تین مرتبہ۔ تو یہ کلمات اس شخص کے لیے قبر میں نور بن جائیں گے، اور پل پر نور بن جائیں گے، اور صراط پر نور بن جائیں گے، یہاں تک کہ اس بندے کو جنت میں داخل کروائیں گے یا فرمایا: وہ جنت میں داخل ہوجائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31219]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31219، ترقيم محمد عوامة 29866)
ترقیم عوامۃ: 29867 ترقیم الشثری: -- 31220
٣١٢٢٠ - حدثنا وكيع عن سفيان عن ابي إسحاق عن عاصم بن ضمرة عن علي انه كان يقول: (١) تم نورك فهديت فلك الحمد، وعظم حلمك فعفوت فلك ⦗١٤٢⦘ الحمد، وبسطت يدك (فاعطيت) (٢) فلك الحمد، ربنا وجهك اكرم الوجوه، وجاهك خير الجاه، وعطيتك افضل العطية واهناها، تطاع ربنا (فتشكر) (٣) وتعصى ربنا فتغفر، تجيب المضطر، وتكشف الضر، وتشفي السقيم وتنجي من الكرب، وتقبل التوبة، وتغفر (الذنب) (٤) لمن شئت، لا يجزئ (بآلائك) (٥) احد، ولا يحصي (نعماءك) (٦) قول قائل -يعني (كل) (٧) يقول: بعد الصلاة (٨) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: زيادة (اللهم).
(٢) في [جـ]: (فأعطينا).
(٣) في [ط، ب]: (فتشكي).
(٤) في [ب]: (الذنوب).
(٥) في [هـ]: (آلاءك).
(٦) في [جـ، ك]: (نعماك).
(٧) سقط من: [ط، هـ].
(٨) حسن؛ عاصم بن ضمرة صدوق.
حضرت عاصم بن ضمرہ فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ یوں دعا فرماتے تھے: تیرا نور مکمل ہوا پھر تو نے ہدایت عطا فرمائی، پس تیرے لیے ہی تمام تعریفیں ہیں، اور تیری حلم و برد باری عظیم ہوئی پھر تو نے در گزر فرمایا، پس تمام تعریفیں تیرے ہی لیے ہیں، اور تیرا ہاتھ کشادہ ہوا، پھر تو نے عطا فرمایا پس تیرے لیے ہی تمام تعریفیں ہیں، ہمارے رب! تیرا چہرہ تمام چہروں میں معزز ترین ہے، اور تیرا مرتبہ سب مرتبوں والے سے بہتر ہے، اور تیرا عطیہ افضل ترین اور فائدہ مند عطیہ ہے، ہمارے رب! تیری اطاعت کی جاتی ہے تو تو قدر دانی فرماتا ہے، اور ہمارے رب! تیری نافرمانی کی جاتی ہے تو تو مغفرت فرماتا ہے، اور تو مجبور و پریشان کی پکار کا جواب دیتا ہے، اور تو مصیبت و تکلیف کو دور کرتا ہے، اور تو بیماروں کو شفا دیتا ہے، اور تو کرب سے نجات دیتا ہے، اور تو توبہ قبول کرتا ہے، اور جس کے لئے چاہتا ہے گناہوں کو معاف کردیتا ہے، کوئی شخص بھی تیری نعمتوں کا بدلہ نہیں دے سکتا، اور کہنے والے کی بات تیری نعمتوں کو شمار نہیں کرسکتی، یہ سب کلمات آپ نماز کے بعد کہتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31220]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31220، ترقيم محمد عوامة 29867)
ترقیم عوامۃ: 29868 ترقیم الشثری: -- 31221
٣١٢٢١ - حدثنا ابو معاوية عن الاعمش عن عمير بن (سعيد) (١) قال: كان عبد الله (يدعو) (٢) (٣) بهذه الدعوات بعد التشهد: اللهم إني اسالك من الخير كله ما علمت (منه) (٤) وما لم اعلم، (واعوذ بك من الشر كله ما علمت منه وما لم اعلم) (٥) ، (اللهم) (٦) إني اسالك خير ما سالك عبادك الصالحون، واعوذ بك من شر ما عاذ منه عبادك الصالحون، ربنا آتنا في الدنيا حسنة وفي الآخرة حسنة وقنا ⦗١٤٣⦘ عذاب النار، ربنا إننا آمنا فاغفر لنا ذنوبنا وكفر عنا سيئاتنا وتوفنا مع الابرار، ربنا (و) (٧) آتنا ما وعدتنا على رسلك ولا تخزنا يوم القيامة إنك لا تخلف الميعاد (٨) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ، هـ]: (سعد).
(٢) في [ط]: (يدع).
(٣) في [ط]: زيادة (هوا).
(٤) في [ط]: (منها).
(٥) سقط من: [أ، ب، ط].
(٦) سقط من: [ك، م].
(٧) سقط من: [جـ].
(٨) صحيح.
حضرت عمیربن سعید فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نماز میں تشھد کے بعد یہ دعائیں مانگا کرتے تھے: اے اللہ! میں آپ سے تمام بھلائی کا سوال کرتا ہوں چاہے میں جانتا ہوں یا نہ جانتا ہوں، اور میں آپ کی پناہ مانگتا ہوں مکمل شر سے، میں اس کو جانتا ہوں یا نہ جانتا ہوں، اے اللہ! میں آپ سے اس بھلائی کا سوال کرتا ہوں جس کا آپ کے نیک بندوں نے آپ سے سوال کیا ہے، اور میں اس شر سے آپ کی پناہ مانگتا ہوں جس کے شر سے آپ کے نیک بندوں نے پناہ مانگی ہے۔ اے ہمارے رب! ہمیں دنیا میں خوبی اور آخرت میں خوبی دے اور ہمیں دوزخ کے عذاب سے بچا، اے ہمارے رب! ہم ایمان لائے، اب ہمارے گناہ بخش دے، اور ہم سے ہماری برائیاں دور کر دے، اور ہمیں نیک لوگوں کے ساتھ موت دے، اے ہمارے رب! اور ہمیں وہ عطا فرما جس کا تو نے اپنے رسولوں کے ذریعے ہم سے وعدہ فرمایا ہے، اور ہمیں قیامت کے دن رسوا نہ کرنا، یقینا تو اپنے وعدہ کے خلاف نہیں کرتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31221]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31221، ترقيم محمد عوامة 29868)
ترقیم عوامۃ: 29869 ترقیم الشثری: -- 31222
٣١٢٢٢ - حدثنا غندر عن شعبة عن زياد بن فياض قال: سمعت (١) مصعب بن سعد يحدث عن سعد انه كان إذا تشهد قال: سبحان الله ملء السماوات وملء الارض وما بينهما وما تحت الثرى (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ك]: زيادة (رسول اللَّه ﷺ).
(٢) صحيح.
حضرت مصعب بن سعد فرماتے ہیں کہ حضرت سعد جب تشھد پڑھ لیتے پھر یہ دعا فرماتے: اللہ ہی کے لیے پاکی ہے جس سے آسمان بھر جائیں اور زمین بھر جائے اور جو کچھ ان دونوں کے درمیان ہے وہ بھر جائے اور جو کچھ زمین کے نیچے ہے وہ بھر جائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31222]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31222، ترقيم محمد عوامة 29869)
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 31223
٣١٢٢٣ - قال (شعبة) (١) : لا ادري الله اكبر قبل او الحمد لله حمدا طيبا مباركا فيه لا إله إلا الله وحده لا شريك له، له الملك وله الحمد، وهو على كل شيء قدير اللهم إني اسالك من الخير كله، ثم يسلم.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، جـ، ط، ك]: (سعيد)، وقد تقدم الخبر ١/ ٢٩٦ برقم [٣٠٥٣]، وفيه شعبة.
حضرت شعبہ فرماتے ہیں: میں نہیں جانتا: پہلے اللہ سب سے بڑا ہے کہا یا یوں کہا: اللہ ہی کے لئے سب تعریفیں ہیں، ایسی تعریف جو پاکیزہ اور بابرکت ہے، نہیں ہے کوئی خدا سوائے اللہ کے جو اکیلا ہے اس کا کوئی شریک نہیں ہے، اس ہی کا ملک ہے اور اس کے لیے ہی تعریف ہے، اور وہ ہر چیز پر قدرت رکھنے والا ہے، اے اللہ! میں آپ سے تمام بھلائی کا سوال کرتا ہوں، پھر حضرت سعد سلام پھیر دیتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31223]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31223، ترقيم محمد عوامة ---)
ترقیم عوامۃ: 29870 ترقیم الشثری: -- 31224
٣١٢٢٤ - حدثنا ابو معاوية عن الاعمش عن المسيب بن رافع عن وراد مولى المغيرة قال: كتب معاوية إلى المغيرة بن شعبة: اي شيء كان رسول الله ﷺ يقول إذا سلم في الصلاة؟ قال: فاملاها علي المغيرة قال: فكتبت بها إلى معاوية ان رسول الله ﷺ كان يقول إذا سلم:"لا إله إلا الله وحده لا شريك له، له الملك وله الحمد وهو على كل شيء قدير، اللهم لا مانع لما اعطيت ولا معطي لما منعت ولا ينفع ذا الجد منك الجد" (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح؛ أخرجه البخاري (٦٣٣٠)، ومسلم (٥٩٣).
حضرت وراد جو کہ حضرت مغیرہ بن شعبہ کے آزاد کردہ غلام ہیں فرماتے ہیں: حضرت معاویہ نے حضرت مغیرہ بن شعبہ کو خط لکھا اور پوچھا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نماز سے سلام پھیرنے کے بعد کون سے کلمات فرماتے تھے؟ حضرت وراد کہتے ہیں کہ حضرت مغیرہ نے وہ کلمات مجھے لکھوا دیے، اور وہ کہتے ہیں کہ پھر میں نے یہ کلمات لکھ کر حضرت معاویہ کے پاس بھیج دیے، یقینا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب سلام پھیرتے تھے تو فرماتے: ”نہیں ہے کوئی خدا سوائے اللہ کے، جو کہ تنہا ہے، جس کا کوئی شریک نہیں ہے، اس کا ہی ملک ہے اور اسی کے لیے تعریفیں ہیں۔ اور وہ ہر چیزپر قدرت رکھنے والا ہے، اے اللہ! جس کو تو دے اس کو کوئی روکنے والا نہیں، اور جس سے تو روک لے اس کو کوئی دینے والا نہیں، اور کسی شان والے کو اس کی شان تیرے ہاں کوئی فائدہ نہیں پہنچا سکتی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31224]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31224، ترقيم محمد عوامة 29870)
ترقیم عوامۃ: 29871 ترقیم الشثری: -- 31225
٣١٢٢٥ - حدثنا ابن نمير حدثنا الاعمش عن عمرو بن مرة قال: حدثني شيخ عن صلة بن زفر قال: سمعت ابن عمر يقول في دبر الصلاة: ⦗١٤٤⦘ اللهم انت السلام ومنك السلام، تباركت (يا) (١) (ذا) (٢) الجلال والإكرام (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [جـ، ك].
(٢) في [ط]: (ذي).
(٣) مجهول؛ لإبهام شيخ عمرو.
حضرت صلۃ بن زفر فرماتے ہیں کہ میں حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کو نماز کے بعد یہ کلمات کہتے سنا: ”اے اللہ! تو سلامتی والا ہے، اور تجھ سے ہی سلامتی ہے، تو برکت والا ہے، اے صاحب عظمت اور بزرگی والے۔“ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31225]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31225، ترقيم محمد عوامة 29871)
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 31226
٣١٢٢٦ - ثم صليت إلى جنب عبد الله بن عمرو (فسمعته) (١) يقوله، فقلت له: إني سمعت ابن عمر يقول مثل الذي تقول، فقال عبد الله بن عمرو: إني سمعت رسول الله ﷺ يقولهن في آخر صلاته (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (فسمعه).
(٢) مجهول؛ لإبهام روايه، أخرجه مسدد كما في المطالب (٥٣٤)، والطبراني في الدعاء (٦٥٠)، وبنحوه النسائي في الكبرى (١٠١٩٧).
پھر میں نے حضرت عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ کے پہلو میں نماز پڑھی تو انہیں بھی یہی کلمات فرماتے ہوئے سنا، تو میں نے ان سے کہا: میں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کو بھی یہی کلمات فرماتے سنا ہے جو آپ نے ادا کیے، تو حضرت عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ فرمانے لگے: یقینا میں نے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو نماز کے آخر میں یہ کلمات پڑھتے ہوئے سنا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31226]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31226، ترقيم محمد عوامة ---)
ترقیم عوامۃ: 29872 ترقیم الشثری: -- 31227
٣١٢٢٧ - حدثنا عبدة عن هشام بن عروة عن ابي الزبير مولى لهم ان عبد الله بن الزبير كان (يهلل) (١) دبر كل صلاة (٢) يقول: لا إله إلا الله وحده لا شريك له، له الملك وله الحمد وهو على كل شيء قدير، ولا حول ولا قوة إلا بالله، ولا نعبد إلا إياه، له النعمة، وله (الفضل) (٣) ، وله الثناء الحسن، لا إله إلا الله مخلصين له الدين ولو كره الكافرون، ثم يقول ابن الزبير: كان رسول الله ﷺ (يهلل) (٤) بهن دبر كل صلاة (٥) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ك]: (يهلك).
(٢) زيادة في [ط]: (حدثنا ابن فضيل ما).
(٣) في [ك]: (الملك).
(٤) في [ك]: (يهلك).
(٥) صحيح؛ أخرجه مسلم (٥٩٤)، وأحمد (١٦١٠٥).
حضرت ابو الزبیر جو کہ حضرت عبد اللہ بن زبیر کے آزاد کردہ غلام ہیں فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن زبیر ہر نماز کے بعد یوں کلمہ پڑھا کرتے تھے: نہیں ہے کوئی معبود سوائے اللہ کے جو تنہا ہے جس کا کوئی شریک نہیں ہے، اس ہی کا ملک ہے، اور اسی کے لیے تعریف ہے، اور وہ ہر چیز پر قدرت رکھنے والا ہے، گناہوں سے بچنے اور نیکی کے کرنے کی طاقت صرف اللہ کی مدد سے ہے، اور ہم اس کی ہی عبادت کرتے ہیں، اسی کی نعمت ہے، اور اسی کی مہربانی ہے، اور اس کے لیے اچھی تعریف ہے، نہیں ہے کوئی معبود سوائے اللہ کی ذات کے، دین کے لیے اخلاص اپنائے ہوئے اگرچہ کافروں کو بُرا ہی لگے۔ پھر حضرت عبد اللہ بن زبیر فرماتے: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہر نماز کے بعد یہی کلمات فرماتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31227]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31227، ترقيم محمد عوامة 29872)
ترقیم عوامۃ: 29873 ترقیم الشثری: -- 31228
٣١٢٢٨ - حدثنا ابن فضيل عن عطاء بن السائب عن (ابيه) (١) قال: اتى علي بن ابي طالب ﵁ (٢) عند فاطمة ﵂ (٣) فقال: إني اشتكي صدري مما (امد بالغرب) (٤) قالت: وانا (والله) (٥) إني اشتكي يدي مما اطحن الرحا، فقال لها: (ائتي) (٦) النبي ﷺ فقد اتاه (سبي) (٧) ، (ائتيه) (٨) لعله يخدمك خادما، (فانطلقا) (٩) إلى النبي ﷺ، فاتاهما فقال:"إنكما جئتماني لاخدمكما خادما وإني ساخبركما بما هو خير لكما من الخادم، فإن شئتما اخبرتكما بما هو خير لكما من الخادم: (تسبحانه) (١٠) دبر كل صلاة ثلاثا وثلاثين، وتحمدانه ثلاثا وثلاثين، وتكبرانه اربعا وثلاثين، وإذا اخذتما مضاجعكما من الليل فتلك (مائة) (١١) ، قال علي ﵁ (١٢) : (فما) (١٣) (اعلمني) (١٤) (تركتها) (١٥) بعد؛ قال له ⦗١٤٦⦘ (عبد الله) (١٦) بن الكواء: ولا ليلة صفين؟ فقال له علي: قاتلكم الله يا اهل العراق، ولا ليلة (صفين) (١٧) (١٨) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، جـ، ك]: (أمه).
(٢) سقط من: [أ، ب، جـ، ك].
(٣) سقط من: [أ، ب، جـ، ك].
(٤) في [أ، هـ]: (أجد بالقرب).
(٥) تكرر في: [ك].
(٦) في [أ، ب، جـ، ك]: (أيت)، وفي [ط]: (أبيت).
(٧) في [ط]: (صبي).
(٨) في [ب، ك]: (إينه).
(٩) في [جـ، ك]: (فانطلقنا)، وفي [ط، هـ]: (فانطلقت).
(١٠) في [ط]: (تسبحان).
(١١) سقط من: [ط].
(١٢) سقط من: [أ، ب، جـ، ك].
(١٣) سقط من: [ط].
(١٤) في [م]: (أعلم أني).
(١٥) في [ب]: (تركتهما)، وفي [جـ]: (تركها).
(١٦) سقط من: [هـ].
(١٧) في [ط، هـ]: (الصفين).
(١٨) مضطرب، رواية ابن فضيل عن عطاء متأخرة وفيها تخاليط، ولكن الحديث رواه المتقدمون عن عطاء فيصح، والحديث أخرجه أحمد (٧٣٨)، وابن ماجه (٤١٥٢)، وابن سعد ٨/ ٢٥، والبزار (٧٥٧)، والحميدي (٤٤)، والنسائي ٦/ ١٤٥، والضياء (٤٦٨)، وأصله عند البخاري (٥٣٦١)، ومسلم (٢٧٢٧)، وليس فيه دبر كل صلاة وإنما فيهما (إذا أخذتما مضاجعكما).
حضرت سیائب فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ حضرت فاطمۃ الزہرائ کے پاس تشریف لائے اور فرمانے لگے: کنویں کا ڈول کھینچنے کی وجہ سے میرا سینہ درد کر رہا ہے، تو حضرت فاطمۃ الزہرائ نے فرمایا: اللہ کی قسم! چکی پیسنے کی وجہ سے میرے ہاتھوں میں بھی درد رہتا ہے، پھر حضرت علی رضی اللہ عنہ نے ان سے فرمایا: تم نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس جاؤ، تحقیق آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس چند غلام آئے ہیں، تم ان کے پاس جاؤ تو شاید وہ تمہیں خدمت کے لیے کوئی خادم عطا فرما دیں۔ پھر یہ دونوں حضرات نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی طرف چلے، پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ان دونوں کے پاس تشریف لائے اور فرمایا: تم دونوں میرے پاس اس لیے آئے ہو کہ میں تمہیں خدمت کے لیے کوئی خادم عطا کروں، اور یقینا میں تمہیں عنقریب ایک ایسی چیز بتاؤں گا جو تمہارے لیے خادم سے بھی بہتر ہوگی، اور اگر تم چاہو تو میں تمہیں وہ چیز بتادوں جو تمہارے حق میں خادم سے بھی بہتر ہے: ”تم دونوں ہر نماز کے بعد اور جب رات کو بستر پر لیٹنے لگو تو تینتیس (33) مرتبہ سبحان اللہ، تینتیس (33) مرتبہ الحمد للہ، اور چونتیس (34) مرتبہ اللہ اکبر کہہ لیا کرو، تو یہ پورے سو (100) ہوجائیں گے۔“ حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: مجھے یاد نہیں اس کے بعد کبھی میں نے ان کلمات کو چھوڑا ہو، اس پر عبد اللہ بن الکواء کہنے لگا: جنگ صفین کی رات کو بھی نہیں، تو حضرت علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اے عرا ق والو! اللہ تمہیں ہلاک کرے، جنگ صفین کی رات کو بھی نہیں چھوڑے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31228]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31228، ترقيم محمد عوامة 29873)