مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
142. ما قالوا: في الدعاء الذي يستجاب
ما قالوا فِی الدّعائِ الَّذِی یستجاب
ترقیم عوامۃ: 30449 ترقیم الشثری: -- 31818
٣١٨١٨ - حدثنا عبد الله بن بكر السهمي قال: حدثنا هشام الدستوائي عن يحيى بن ابي كثير عن ابي جعفر عن ابي هريرة قال: قال رسول الله ﷺ:"ثلاث ⦗٣٦٠⦘ دعوات مستجابات (١) لا شك فيهن: دعوة المظلوم، ودعوة المسافر، ودعوة الوالد على ولده" (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ، ك]: زيادة (لهن).
(٢) مجهول؛ لجهالة أبي جعفر، أخرجه أحمد (٧٥١٠)، وأبو داود (١٥٣٦)، والترمذي (١٩٠٥)، وابن حبان (٢٦٩٩)، وابن ماجه (٣٨٦٢)، والبخاري في الأدب (٣٢)، والطبراني في الدعاء (١٣١٤)، والبغوي (١٣٩٤)، وعبد بن حميد (١٤٢١)، والبزار (٣١٣٩/ كشف)، والقضاعي (٣١٦)، والعقيلي ١/ ٧٢، والبيهقي في الشعب (٣٥٩٤).
حضرت ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تین دعائیں ایسی ہیں جو قبول کی جاتی ہیں جن کی قبولیت میں کوئی شک نہیں، مظلوم کی دعا، اور مسافر کی دعا، اور باپ کی دعا بچہ کے خلاف۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31818]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31818، ترقيم محمد عوامة 30449)
143. في الرجل يسأل الرجل أن يدعو له
ایسے آدمی کا بیان جو کسی آدمی سے دعا کرنے کی درخواست کرتا ہے
ترقیم عوامۃ: 30450 ترقیم الشثری: -- 31819
٣١٨١٩ - حدثنا جرير عن مغيرة عن (الاسلع) (١) بن حي قال: كانت بالمدينة اطلب (دما لي) (٢) فقلت لابي هريرة: ادع الله ان ينصرني فقال: اللهم إن كان مظلوما فانصره، وإن كان ظالما فانصر عليه (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، جـ، ط]: (الأصلع).
(٢) في [أ، ط، هـ]: (مالي).
(٣) مجهول؛ لجهالة الأسلع بن حي.
حضرت اسلع بن حیّ فرماتے ہیں کہ میں مدینہ میں تھا۔ میں اپنے لیے خون تلاش کر رہا تھا، پس میں نے حضرت ابوہریرہ سے درخواست کی کہ آپ اللہ سے دعا فرمائیں کہ وہ میری مدد فرمائے تو آپ نے فرمایا: اے اللہ! اگر یہ مظلوم ہے تو اس کی مدد فرما۔ اور اگر یہ ظالم ہے تو اس کے خلاف مدد فرما۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31819]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31819، ترقيم محمد عوامة 30450)
144. في الدعاء لمشرك
کسی مشرک کے لیے دعا کرنے کا بیان
ترقیم عوامۃ: 30451 ترقیم الشثری: -- 31820
٣١٨٢٠ - حدثنا جرير عن منصور عن إبراهيم قال: جاء رجل يهودي إلى النبي ﷺ فقال: ادع لي فقال: (اكثر الله مالك وولدك، واصح جسمك، واطال عمرك) (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) مرسل؛ إبراهيم ليس صحابيًا.
حضر ت ابراہیم فرماتے ہیں کہ ایک یہودی شخص نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہو کر کہنے لگا: آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اللہ سے میرے حق میں دعا فرمائیں، تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا؛ اللہ تیرے مال اور اولاد میں کثرت عطا فرمائے، اور تیرے جسم کو تندرست کر دے اور تیری عمر کو لمبا کر دے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31820]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31820، ترقيم محمد عوامة 30451)
ترقیم عوامۃ: 30452 ترقیم الشثری: -- 31821
٣١٨٢١ - حدثنا جرير عن منصور عن إبراهيم قال: لا باس ان يقول لليهودي (والنصراني) (١) : هداك الله.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، هـ]: (النصارى).
حضرت منصور فرماتے ہیں کہ حضرت ابراہیم نے ارشاد فرمایا: کوئی حرج کی بات نہیں ہے کہ یہودی اور عیسائی کو یوں کہا جائے! اللہ تجھے ہدایت دے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31821]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31821، ترقيم محمد عوامة 30452)
ترقیم عوامۃ: 30453 ترقیم الشثری: -- 31822
٣١٨٢٢ - حدثنا عبد الله بن مبارك عن معمر عن قتادة ان يهوديا حلب للنبي ﷺ (ناقة) (١) فقال:"اللهم جمله"، فاسود شعره (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (فاقة).
(٢) مرسل؛ قتادة تابعي، أخرجه أبو داود في المراسيل (٤٩٢)، وعبد الرزاق (١٩٤٦٢)، والبيهقي في دلائل النبوة ٦/ ٢١٠، وورد من طريق قتادة عن أنس مرفوعًا، أخرجه ابن السني (٢٨٥).
حضرت قتادہ فرماتے ہیں کہ ایک یہودی نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لیے اونٹنی کا دودھ دھویا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اے اللہ! تو اس کو خوب صورت بنا دے، چناچہ اس کے بال کالے ہوگئے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31822]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31822، ترقيم محمد عوامة 30453)
145. باب في المسلم يؤمن على دعاء الراهب
مسلمان کا نصرانی زاہد کی دعا پر آمین کہنے کا بیان
ترقیم عوامۃ: 30454 ترقیم الشثری: -- 31823
٣١٨٢٣ - حدثنا عيسى بن يونس عن الاوزاعي عن حسان بن عطية قال: لا باس ان يؤمن المسلم على دعاء الراهب فقال: إنهم يستجاب لهم فينا، ولا يستجاب لهم في انفسهم.
امام اوزاعی فرماتے ہیں کہ حضرت حسان بن عطیہ نے ارشاد فرمایا! کوئی حرج نہیں کہ مسلمان عیسائی زاہد کی دعا پر آمین کہے، پھر فرمایا! بیشک ان کی دعا ہمارے حق میں قبول کی جاتی ہے، اور خود ان کے اپنے حق میں قبول نہیں کی جاتی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31823]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31823، ترقيم محمد عوامة 30454)
146. في السقط والمولود وما يدعى لها به
ساقط شدہ حمل اور نومولود بچہ کے لیے یوں دعا مانگی
ترقیم عوامۃ: 30455 ترقیم الشثری: -- 31824
٣١٨٢٤ - حدثنا عبدة بن سليمان عن يحيى بن سعيد عن سعيد عن ابي هريرة انه كان يقوم على المنفوس من ولده الذي لم يعمل خطيئة فيقول: اللهم اجره من عذاب النار (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح؛ سعيد هو ابن المسيب، أخرجه عبد الرزاق (٦٦١٠)، وعبد اللَّه بن أحمد في السنة (١٤١٩)، والبيهقي ٤/ ٩، والخطيب ١١/ ٣٧٤.
حضرت سعید فرماتے ہیں کہ حضرت ابوہریرہ اپنی اولاد میں سے نوزائدہ بچہ کی نماز پڑھانے کے لیے کھڑے ہوتے جس نے ایک گناہ بھی نہیں کیا ہوتا تھا۔ پھر یوں دعا فرماتے: اے اللہ! تو اس کو جہنم کے عذاب سے بچا لے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31824]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31824، ترقيم محمد عوامة 30455)
ترقیم عوامۃ: 30456 ترقیم الشثری: -- 31825
٣١٨٢٥ - حدثنا إسماعيل بن علية عن يونس عن زياد بن جبير عن ابيه عن المغيرة بن شعبة قال: السقط يدعى لوالديه بالعافية و (الرحمة) (١) (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، ط، هـ]: (المغفرة).
(٢) صحيح؛ أخرجه أحمد (١٨١٨١)، وأبور داود (٣١٨٠)، وعبد الرزاق (٦٦٠٢)، والحاكم ١/ ٣٦٣، والطبراني ٢٠/ (١٠٤٢)، والبيهقي ٤/ ٨، وسبق مرفوعًا في ٣/ ٣١٧ برقم [١١٩٣١].
حضرت جبیر فرماتے ہیں کہ حضرت مغیرہ بن شعبہ نے ارشاد فرمایا: مردہ بچہ پیدا ہونے کی صورت میں بچہ کے والدین کے لیے عافیت اور رحمت کی دعا کی جائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31825]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31825، ترقيم محمد عوامة 30456)
ترقیم عوامۃ: 30457 ترقیم الشثری: -- 31826
٣١٨٢٦ - حدثنا عباد بن العوام عن سفيان بن حسين عن الحسن انه كان يقول: اللهم اجعله لنا فرطا وذخرا واجرا.
حضرت سفیان بن حسین فرماتے ہیں کہ حضرت حسن یوں دعا فرمایا کرتے تھے! اے اللہ! اس بچہ کو ہمارے لیے آگے سامان کرنے والا اور اجر کا موجب اور وقت پر کام آنے والا بنا دے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31826]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31826، ترقيم محمد عوامة 30457)
ترقیم عوامۃ: 30458 ترقیم الشثری: -- 31827
٣١٨٢٧ - حدثنا (غندر) (١) عن شعبة قال: حدثنا (الجلاس) (٢) السلمي قال: سمعت علي بن (جحاش) (٣) قال: سمعت سمرة بن جندب ومات ابن له صغير فقال: اذهبوا فادفنوه، ولا تصلوا عليه فإنه ليس عليه إثم، وادعوا الله لوالديه ان يجعله لهما فرطا واجرا او نحوه (٤) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ح، ط، هـ]: (جرير).
(٢) هكذا رواية شعبة وقال غيره: (أبو الجلاس)، وفي [هـ]: (الخلاس) واسمه: (عقبة بن سيار).
(٣) في [ط]: (حجاس)، وتقدم في الجنائز (عثمان بن جحاش)، وقد وقع اضطراب كثير في اسمه، انظر: العلل للدارقطني ١١/ ١٤١،
(٤) مجهول؛ لجهالة علي بن جحاش، أخرجه الحارث (٢٧٧/ بغية)، والطحاوي ١/ ٥٠٧.
حضرت علی بن جحاش فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت سمرہ بن جندب کو یوں فرماتے ہوئے سنا جبکہ میں کہ ان کا ایک چھوٹا بچہ مرگیا تھا پس آپ نے فرمایا: تم اس کو لے جا کر دفن کردو۔ اور اس کی نماز جنازہ مت کرو۔ کیونکہ اس پر کوئی گناہ نہیں ہے۔ اور اللہ سے اس کے والدین کے حق میں دعا کرو کہ وہ اس بچہ کو ان دونوں کے حق میں آگے سامان کرنے والا اور اجر کا موجب بنا دے، یا اسی طرح کے الفاظ فرمائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31827]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31827، ترقيم محمد عوامة 30458)