🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
21. رجل مات وترك خاله وابنة أخيه أوابنة (أخته)
اس آدمی کا بیان جو مرتے ہوئے اپنا ماموں اور ایک بھتیجی یا بھانجی چھوڑ جائے
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 31779 ترقیم الشثری: -- 33210
٣٣٢١٠ - حدثنا ابن إدريس عن محمد بن إسحاق عن محمد بن يحيى بن حبان عن عمه واسع بن حبان قال: هلك (ابن دحداحة) (١) وكان ذا راي فيهم، فدعا رسول الله ﷺ عاصم بن عدي فقال:"هل كان (له) (٢) فيكم (نسب) (٣) "، قال: لا، ⦗٢٧١⦘ قال: فاعطى رسول الله ﷺ ميراثه ابن اخته ابا لبابة بن عبد المنذر (٤) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، س]: (أبو جراحة)، وفي [م]: (أبو) وكلمة سقطة، وفي [جـ]: (ابن جراحة)، وفي حاشية [جـ]: (ثابت بن دحداحة ويقال ثابت بن الدحداح أيضًا).
(٢) سقط من: [أ، ب].
(٣) في [أ، ب]: (سبب).
(٤) مرسل، منقطع حكمًا؛ واسع بن حبان تابعي، ومحمد بن إسحاق مدلس، أخرجه عبد الرزاق (١٩١٢٠)، والدارمي (٣٠٦٠)، وسعيد بن منصور ١/ (١٦٤)، والبيهقي ٦/ ٢١٥، والطحاوي ٤/ ٣٩٦، والحارث (بغية/ ٤٧٦).

حضرت واسع بن حبّان فرماتے ہیں کہ حضرت ابن دحداحہ رضی اللہ عنہ فوت ہوگئے جو کہ ان لوگوں میں صاحب رائے آدمی تھے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت عاصم بن عدی رضی اللہ عنہ کو بلایا اور پوچھا کہ کیا ان کی تمہارے ساتھ کوئی قرابت داری تھی؟ انہوں نے عرض کیا کہ نہیں راوی کہتے ہیں کہ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کی میراث ان کے بھانجے ابو لبابہ بن عبد المنذر رضی اللہ عنہ کو دے دی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33210]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33210، ترقيم محمد عوامة 31779)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 31780 ترقیم الشثری: -- 33211
٣٣٢١١ - حدثنا يحيى بن آدم عن وهيب عن ابن طاوس عن ابيه عن ابن عباس قال: قال رسول الله ﷺ:"الحقوا الفرائض باهلها، (فما) (١) بقي فهو لاولى رجل (٢) " (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ب]: (فيما).
(٢) في [هـ]: زيادة (ذكر).
(٣) صحيح؛ أخرجه البخاري (٦٧٣٢)، ومسلم (١٦١٥).

حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ وراثتیں ان کے حق داروں کو پہنچا دو اور جو مال بچ جائے، وہ قریب ترین مرد رشتہ دار کے لیے ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33211]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33211، ترقيم محمد عوامة 31780)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 31781 ترقیم الشثری: -- 33212
٣٣٢١٢ - حدثنا وكيع قال: ثنا سفيان عن رجل من اهل المدينة عن محمد بن يحيى بن حبان عن عمه واسع بن حبان قال: كان ثابت بن الدحداح رجلا اتيا يعني طارئا، وكان في بني انيف او في بني العجلان، فمات ولم يدع وارثا إلا ابن اخته ابا لبابة بن عبد المنذر، فاعطاه النبي ﷺ ميراثه (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) مرسل مجهول؛ واسع تابعي، والرجل المبهم مجهول، وانظر: ما سبق برقم [٣٣٢٥٩].
حضرت واسع ابن حبّان فرماتے ہیں کہ ثابت ابن دحداح رضی اللہ عنہ ایک اجنبی آدمی تھے وہ بنو انیف یا بنو عجلان کے علاقے میں رہتے تھے چناچہ وہ فوت ہوگئے اور اپنے بھانجے کے علاوہ کوئی وارث نہیں چھوڑا اور ان کا نام ابو لبابہ بن عبد المنذر تھا پس نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کی میراث انہی کو دے دی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33212]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33212، ترقيم محمد عوامة 31781)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
22. في ابنة (ومولاة)
بیٹی اور آزاد کردہ غلام کی میراث کے بیان میں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 31782 ترقیم الشثری: -- 33213
٣٣٢١٣ - حدثنا ابن إدريس عن الشيباني عن عبيد بن ابي الجعد عن عبد الله ابن شداد قال: تدري ما ابنة حمزة مني؟ هي اختي لامي، اعتقت رجلا فمات فقسم ميراثه بين ابنته (وبينها) (١) قال: على عهد رسول الله ﷺ (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، هـ]: (ابنتها).
(٢) مرسل؛ عبد اللَّه بن شداد تابعي، أخرجه سعيد بن منصور (١٧٣)، والطبراني ٢٤/ (٨٨١).

حضرت عبید بن ابی الجعد سے روایت ہے کہ حضرت عبد اللہ بن شداد رحمہ اللہ نے فرمایا کہ کیا تم جانتے ہو کہ حضرت حمزہ رضی اللہ عنہ کی بیٹی کا مجھ سے کیا رشتہ ہے؟ وہ میری ماں شریک بہن ہے، انہوں نے ایک آدمی آزاد کیا چناچہ وہ مرگیا اس کی وراثت انکے اور اس کی بیٹی کے درمیان تقسیم ہوگئی۔ اور یہ کام رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں ہوا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33213]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33213، ترقيم محمد عوامة 31782)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 31783 ترقیم الشثری: -- 33214
٣٣٢١٤ - حدثنا حسين بن علي عن زائدة عن محمد بن عبد الرحمن بن ابي ليلى عن الحكم عن عبد الله بن شداد عن ابنة حمزة -قال محمد: وهي اخت ابن شداد لامه-، قالت: مات مولى لي وترك (ابنة) (١) فقسم رسول الله ﷺ ماله بيني وبين ابنته، فجعل بالنصف ولها النصف (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ، م]: (ابنته).
(٢) ضعيف؛ لسوء حفظ محمد بن عبد الرحمن بن أبي ليلى، أخرجه ابن ماجه (٢٧٣٤)، والطبراني ٢٤ (٨٧٤)، والنسائي في الكبرى (٦٣٩٨)، والحاكم ٤/ ٦٦، وأحمد (٢٧٢٨٤).

حضرت عبد اللہ بن شداد فرماتے ہیں کہ حضرت حمزہ کی بیٹی (جو حضرت عبد اللہ بن شداد کی ماں شریک بہن تھیں) نے فرمایا کہ میرا آزاد کردہ غلام فوت ہوگیا اور اپنی ایک بیٹی چھوڑ گیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کا مال میرے اور اس کی بیٹی کے درمیان تقسیم فرمایا آدھا مال مجھے اور آدھا اسے عطا فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33214]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33214، ترقيم محمد عوامة 31783)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 31784 ترقیم الشثری: -- 33215
٣٣٢١٥ - حدثنا وكيع عن شعبة عن الحكم عن عبد الله بن شداد ان النبي ﷺ اعطى ابنة حمزة النصف وابنته النصف (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) مرسل؛ عبد اللَّه بن شداد تابعي، أخرجه أبو داود في المراسيل (٣٦٤)، وسعيد بن منصور (١٧٤)، والطبراني ٢٤ (٨٨٠)، والبيهقي ٦/ ٢٤١، وعبد الرزاق (١٦٢١١)، والدارمي (٣٠١٣).
حضرت عبد اللہ بن شداد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت حمزہ رضی اللہ عنہ کی بیٹی کو آدھا مال اور ان کے غلام کی بیٹی کو آدھا مال عطا فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33215]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33215، ترقيم محمد عوامة 31784)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 31785 ترقیم الشثری: -- 33216
٣٣٢١٦ - حدثنا حميد بن عبد الرحمن عن (حسن) (١) بن صالح عن عبد العزيز ابن رفيع عن ابي بردة ان رجلا مات وترك ابنته ومواليه الذين اعتقوه فاعطى النبي ﷺ ابنته النصف ومواليه النصف (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، جـ، م]: (حسين)، وفي [س]: (جبير).
(٢) مرسل؛ أبو بردة تابعي، أخرجه البيهقي ٦/ ٢٤١، وأبو داود في المراسيل (٣٦٣).

حضرت ابو بردہ رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ ایک آدمی فوت ہوا اور اس نے ایک بیٹی اور کچھ آقا چھوڑے جنہوں نے اس کو آزاد کردیا تھا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کی بیٹی کو اور اس کے آقاؤں کو آدھا آدھا مال عطا فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33216]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33216، ترقيم محمد عوامة 31785)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 31786 ترقیم الشثری: -- 33217
٣٣٢١٧ - حدثنا علي بن مسهر عن الشيباني (عن الحكم) (١) عن شموس (الهندية) (٢) قالت: قاضيت إلى علي في ابي مات ولم يترك غيري ومولاه، فاعطاني النصف ومولاه النصف (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من [م]: (عن الحكم).
(٢) في [هـ]: (الكندية) آخذا من سنن الدارمي (٣٠١٤)، وانظر: سنن سعيد ١/ (١٧٦)، ومسائل أحمد وإسحاق ٢/ ٤٢٩.
(٣) مجهول؛ لجهالة شموس.

حضرت شموس کندیہ سے روایت ہے فرماتی ہیں کہ میں نے اپنے باپ کے بارے میں حضرت علی رضی اللہ عنہ سے فیصلہ لیا۔ جبکہ میرے والد صاحب فوت ہوئے تھے اور سوائے میرے اور اپنے آقا کے کسی کو نہیں چھوڑا تو انہوں نے آدھا مال مجھے عطا فرمایا اور آدھا مال ان کے آقا کو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33217]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33217، ترقيم محمد عوامة 31786)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 31787 ترقیم الشثری: -- 33218
٣٣٢١٨ - حدثنا ابن إدريس عن الشيباني عن الحكم عن شموس عن علي بمثله (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) مجهول؛ لجهالة شموس.
ایک دوسری سند سے بھی حضرت علی رضی اللہ عنہ سے یہی واقعہ منقول ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33218]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33218، ترقيم محمد عوامة 31787)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 31788 ترقیم الشثری: -- 33219
٣٣٢١٩ - حدثنا علي بن مسهر عن ابن ابي ليلى عن الحكم عن ابي الكنود عن علي انه قضى في ابنة ومولى، اعطى البنت النصف والمولى النصف (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) ضعيف؛ لضعف ابن أبي ليلى.
ابو الکنود روایت کرتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے ایک بیٹی اور ایک آقا کے وارث ہونے کی صورت میں یہ فیصلہ فرمایا کہ آدھا مال بیٹی کو اور آدھا مال آقا کو دے دیا جائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33219]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33219، ترقيم محمد عوامة 31788)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں