مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
23. في المملوك وأهل الكتاب من قال: لا يحجبون (ولا يرثون)
غلاموں اور اہل کتاب کا بیان اور ان حضرات کا بیان کہ جن کے نزدیک یہ لوگ نہ کسی کو وراثت سے روکتے ہیں نہ کسی کے وارث ہوتے ہیں
ترقیم عوامۃ: 31797 ترقیم الشثری: -- 33230
٣٣٢٣٠ - حدثنا وكيع عن سفيان عن سلمة بن كهيل عن ابي صادق ان رجلا ⦗٢٧٥⦘ سال عليا عن امراة ماتت (وتركت) (١) (اختيها) (٢) وامها مملوكة، فقال علي: هل يحيط السدس برقبتها؟ فقال: لا، فقال: دعنا منها سائر اليوم (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) زيادة (وتركت) من: [م]
(٢) في [أ، جـ، ح، ط، هـ]: (أختها).
(٣) منقطع؛ أبو صادق لم يسمع من علي.
ابو صادق سے روایت ہے کہ ایک آدمی نے حضرت علی رضی اللہ عنہ سے اس عورت کے بارے میں سوال کیا جو فوت ہوگئی اور اس نے اپنی دو بہنیں چھوڑیں اس حال میں کہ اس کی ماں غلام ہے۔ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ کیا اس کے مال کا چھٹا حصہ اس کی ماں کو آزاد کرانے کے لئے کافی ہوسکتا ہے؟ اس نے کہا نہیں۔ آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ مجھے آج کا دن اس میں غور کرنے کی مہلت دو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33230]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33230، ترقيم محمد عوامة 31797)
ترقیم عوامۃ: 31798 ترقیم الشثری: -- 33231
٣٣٢٣١ - حدثنا وكيع عن إسماعيل بن ابي خالد عن ابي عمرو الشيباني عن شريح انه اعطى ميراث رجل -اخوه مملوك- (ابني) (١) اخيه الاحرار.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ح، ط، هـ]: (ابن).
حضرت ابو عمرو شیبانی فرماتے ہیں کہ حضرت شریح نے ایک آدمی کی میراث (جس کا بھائی غلام تھا) اس کے آزاد بھتیجوں کو دلا دی تھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33231]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33231، ترقيم محمد عوامة 31798)
ترقیم عوامۃ: 31799 ترقیم الشثری: -- 33232
٣٣٢٣٢ - حدثنا وكيع عن إسرائيل عن جابر عن عامر قال: يرثه بنو اخيه الاحرار.
حضرت جابر رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ حضرت عامر نے فرمایا کہ ایسے آدمی کے وارث اس کے آزاد بھتیجے ہوں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33232]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33232، ترقيم محمد عوامة 31799)
ترقیم عوامۃ: 31800 ترقیم الشثری: -- 33233
٣٣٢٣٣ - حدثنا ابو اسامة عن هشام عن ابيه في رجل مات وترك امه مملوكة وجدته حرة، قال: المال للجدة.
ہشام روایت کرتے ہیں ان کے والد نے اس آدمی کے بارے میں کہ جس نے مرتے ہوئے اپنی ماں کو غلامی کی حالت میں اور اپنی جدّہ کو آزادی کی حالت میں چھوڑا تھا کہ اس آدمی کا مال جدّہ کے لئے ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33233]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33233، ترقيم محمد عوامة 31800)
ترقیم عوامۃ: 31801 ترقیم الشثری: -- 33234
٣٣٢٣٤ - حدثنا حسين بن علي (عن زائدة عن معمر) (١) عن إبراهيم عن علي وزيد في المملوكين والمشركين (قالا) (٢) : لا يحجبون ولا يرثون (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، جـ، ح، ط، هـ]: (معمر عن زائدة).
(٢) في [أ، ب، جـ، م]: (قال).
(٣) منقطع؛ إبراهيم لم يدرك عليًا.
حضرت ابراہیم روایت کرتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ اور حضرت زید رضی اللہ عنہ نے غلاموں اور مشرکین کے بارے میں فرمایا کہ نہ وہ کسی کو وراثت سے روکتے ہیں اور نہ خود کسی کے وارث ہوتے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33234]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33234، ترقيم محمد عوامة 31801)
24. من كان يحجب بهم ولا يورثهم
ان حضرات کا بیان جو ان لوگوں کو وراثت سے مانع تو قرار دیتے ہیں لیکن ان کو کسی کا وارث نہیں بناتے
ترقیم عوامۃ: 31802 ترقیم الشثری: -- 33235
٣٣٢٣٥ - حدثنا وكيع عن الاعمش عن إبراهيم (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) منقطع؛ إبراهيم لم يدرك ابن مسعود.
وکیع نے اعمش سے، انہوں نے ابراہیم سے روایت کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33235]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33235، ترقيم محمد عوامة 31802)
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 33236
٣٣٢٣٦ - وعن ابن ابي ليلى عن الشعبي عن ابن مسعود انه كان يحجب بالمملوكين واهل الكتاب ولا يورثهم (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) ضعيف؛ ابن أبي ليلى ضعيف.
حضرت شعبی سے روایت ہے کہ حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ غلاموں کو اور اہل کتاب کو وراثت سے روکنے والا تو قرار دیتے تھے لیکن ان کو وارث نہیں بناتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33236]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33236، ترقيم محمد عوامة ---)
ترقیم عوامۃ: 31803 ترقیم الشثری: -- 33237
٣٣٢٣٧ - حدثنا حفص عن الاعمش عن إبراهيم قال: قال عبد الله: إذا مات الرجل وترك اباه (او) (١) اخاه او ابنه مملوكا ولم يترك وارثا، فإنه يشترى فيعتق ثم يورث (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ب]: (و).
(٢) منقطع؛ إبراهيم لم يدرك عبد اللَّه.
حضرت اعمش سے روایت ہے کہ حضرت ابراہیم نے حضرت عبد اللہ رضی اللہ عنہ کا ارشاد نقل فرمایا کہ جب آدمی مرجائے اور اپنا باپ یا بھائی یا بیٹا غلامی کی حالت میں چھوڑے اور کوئی وارث نہ چھوڑے تو اس کو خرید لیا جائے پھر اس کو آزاد کردیا جائے اور پھر وارث بنادیا جائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33237]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33237، ترقيم محمد عوامة 31803)
ترقیم عوامۃ: 31804 ترقیم الشثری: -- 33238
٣٣٢٣٨ - حدثنا يحيى بن سعيد عن اشعث عن محمد عن ابن مسعود في رجل مات وترك اباه مملوكا، قال: يشترى من ماله فيعتق ثم يورث (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) منقطع؛ ابن سيرين لم يدرك ابن مسعود.
محمد سے روایت ہے کہ حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ نے اس آدمی کے بارے میں فرمایا جس نے مرتے ہوئے اپنے باپ کو غلامی کی حالت میں چھوڑا تھا کہ اس کو اس کے مال سے خرید لیا جائے پھر آزاد کردیا جائے اور پھر وارث بنادیا جائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33238]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33238، ترقيم محمد عوامة 31804)
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 33239
٣٣٢٣٩ - قال: وكان الحسن يقوله.
راوی کہتے ہیں کہ حسن رحمہ اللہ بھی اسی بات کے قائل تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33239]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33239، ترقيم محمد عوامة ---)