🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
22. في ابنة (ومولاة)
بیٹی اور آزاد کردہ غلام کی میراث کے بیان میں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 31789 ترقیم الشثری: -- 33220
٣٣٢٢٠ - حدثنا وكيع عن إسماعيل عن الشعبي ان مولى لابنة حمزة مات وترك ابنته وابنة حمزة فاعطى رسول الله ﷺ ابنة حمزة النصف وابنته النصف (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) معلول مرسل؛ الشعبي تابعي، وقال البيهقي ٦/ ٢٤١: وليس بمحفوظ.
حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ حضرت حمزہ رضی اللہ عنہ کی بیٹی کا آزاد کردہ غلام فوت ہوگیا اور اس نے اپنی بیٹی اور حضرت حمزہ رضی اللہ عنہ کی بیٹی کو اپنے پیچھے چھوڑا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے آدھا مال حضرت حمزہ کی بیٹی کو اور آدھا مال میت کی بیٹی کو دے دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33220]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33220، ترقيم محمد عوامة 31789)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 31790 ترقیم الشثری: -- 33221
٣٣٢٢١ - حدثنا عبد الرحيم بن عبد الرحمن المحاربي عن زائدة عن ابي حصين قال: خاصمت إلى شريح في مولى لنا مات وترك ابنتيه ومواليه، فاعطى شريح ابنتيه الثلثين، واعطى مولاه الثلث.
ابو حصین سے روایت ہے فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت شریح رحمہ اللہ سے اس مسئلے میں فیصلہ طلب کیا کہ ہمارا ایک آزاد کردہ غلام فوت ہوگیا اور اپنی دو بیٹیاں اور چندآقاؤں کو چھوڑ گیا، حضرت شریح نے اس کی دو بیٹیوں کو دو تہائی مال عطا فرمایا اور اس کے مولا کو ایک تہائی مال عطا فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33221]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33221، ترقيم محمد عوامة 31790)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 31791 ترقیم الشثری: -- 33222
٣٣٢٢٢ - حدثنا عبدة عن الاعمش عن إبراهيم قال: ذكر عنده حديث ابنة حمزة ان النبي ﷺ اعطاها النصف، فقال: إنما اطعمها إياه رسول الله ﷺ طعمة (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) مرسل؛ إبراهيم تابعي، أخرجه عبد الرزاق (١٦٢١٢)، وسعيد بن منصور (١٧٥).
اعمش فرماتے ہیں کہ حضرت ابراہیم کے سامنے حضرت حمزہ رضی اللہ عنہ کی بیٹی کی حدیث ذکر کی گئی کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کو نصف مال عطا فرمایا آپ نے فرمایا کہ ان کو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بطور عطیے کے مال عطا فرمایا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33222]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33222، ترقيم محمد عوامة 31791)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 31792 ترقیم الشثری: -- 33223
٣٣٢٢٣ - حدثنا وكيع عن سفيان عن منصور بن (حيان) (١) عن عبد الله بن شداد (ان) (٢) مولى لابنة حمزة مات وترك ابنته وابنة حمزة فاعطى النبي ﷺ ابنته النصف، وابنة حمزة النصف (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (حبان).
(٢) سقط من: [أ، ب].
(٣) مرسل؛ عبد اللَّه بن شداد تابعي، أخرجه الطبراني ٢٤ (٨٨٥)، والبيهقي ٦/ ٢٤١، والطحاوي ٤/ ٤٠١.

حضرت عبد اللہ بن شداد فرماتے ہیں کہ حضرت حمزہ رضی اللہ عنہ کی بیٹی کا آزاد کردہ غلام فوت ہوگیا اور اپنی بیٹی اور حضرت حمزہ رضی اللہ عنہ کی بیٹی چھوڑ گیا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے آدھا مال اس کی بیٹی کو اور آدھا مال حضرت حمزہ رضی اللہ عنہ کی بیٹی کو عطا فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33223]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33223، ترقيم محمد عوامة 31792)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 33224
٣٣٢٢٤ - قال ابو بكر: وهذه من سهمين للبنت النصف وللمولى النصف.
حضرت ابوبکر فرماتے ہیں کہ یہ مسئلہ دو حصوں سے نکلے گا آدھا مال بیٹی کے لئے اور آدھا مال آقا کے لئے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33224]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33224، ترقيم محمد عوامة ---)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
23. في المملوك وأهل الكتاب من قال: لا يحجبون (ولا يرثون)
غلاموں اور اہل کتاب کا بیان اور ان حضرات کا بیان کہ جن کے نزدیک یہ لوگ نہ کسی کو وراثت سے روکتے ہیں نہ کسی کے وارث ہوتے ہیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 31793 ترقیم الشثری: -- 33225
٣٣٢٢٥ - حدثنا وكيع عن ابن ابي ليلى عن الشعبي (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) ضعيف؛ ابن أبي ليلى سيئ الحفظ.
وکیع نے ابن ابی لیلیٰ سے، انہوں نے شعبی سے روایت کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33225]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33225، ترقيم محمد عوامة 31793)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 33226
٣٣٢٢٦ - وعن الاعمش عن إبراهيم ان عليا كان يقول في المملوكين واهل الكتاب: لا يحجبون ولا يرثون (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) منقطع؛ إبراهيم لم يدرك عليًا.
ابراہیم سے روایت ہے کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ غلاموں اور اہل کتاب کے بارے میں فرمایا کرتے تھے کہ نہ وہ کسی کو وراثت سے روکتے ہیں اور نہ کسی کے وارث ہوتے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33226]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33226، ترقيم محمد عوامة ---)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 31794 ترقیم الشثری: -- 33227
٣٣٢٢٧ - [حدثنا وكيع عن شعبة عن الحكم عن إبراهيم عن زيد بن ثابت قال: لا يحجبون ولا يرثون] (١) (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط الخبر من: [أ، جـ، ح، ط، هـ].
(٢) منقطع؛ إبراهيم لا يروي عن زيد.

حضرت ابراہیم حضرت زید بن ثابت رضی اللہ عنہ سے یہی بات نقل فرماتے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33227]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33227، ترقيم محمد عوامة 31794)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 31795 ترقیم الشثری: -- 33228
٣٣٢٢٨ - حدثنا وكيع عن حماد بن زيد عن ابن سيرين قال: قال عمر: لا يحجب من لا يرث (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) منقطع؛ ابن سيرين لا يروي عن عمر.
محمد بن سیرین فرماتے ہیں کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ جو آدمی خود وارث نہیں بن سکتا وہ کسی کو وراثت سے روک بھی نہیں سکتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33228]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33228، ترقيم محمد عوامة 31795)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 31796 ترقیم الشثری: -- 33229
٣٣٢٢٩ - حدثنا وكيع عن سفيان عن سلمة بن كهيل عن ابي صادق عن علي قال: المملوكون لا يرثون ولا يحجبون (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) منقطع؛ أبو صادق لم يسمع من علي.
ابو صادق سے روایت ہے کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ غلام کسی کے وارث ہوتے ہیں نہ ہی کسی کو وراثت سے روکتے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33229]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33229، ترقيم محمد عوامة 31796)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں