مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
27. في ابنة أخ وعمة لمن المال
بھتیجی اور پھوپھی کے بیان میں، کہ ان میں سے کس کو مال دیا جائے گا
ترقیم عوامۃ: 31830 ترقیم الشثری: -- 33270
٣٣٢٧٠ - حدثنا وكيع قال: ثنا حسن بن صالح عن الشيباني عن إبراهيم قال: المال للعمة.
شیبانی حضرت ابراہیم کا فرمان نقل کرتے ہیں کہ مال پھوپھی کو دیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33270]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33270، ترقيم محمد عوامة 31830)
ترقیم عوامۃ: 31831 ترقیم الشثری: -- 33271
٣٣٢٧١ - حدثنا وكيع قال: ثنا سفيان عن مغيرة ومنصور عن إبراهيم قال: كانوا يورثون بقدر ارحامهم (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) منقطع؛ إن كان مراده الصحابة؛ لأن إبراهيم لا يروي عن أحد منهم.
مغیرہ اور منصور حضرت ابراہیم کا فرمان نقل کرتے ہیں کہ فقہا رشتہ داروں کو ان کی رشتہ داریوں کے مطابق وارث بنا یا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33271]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33271، ترقيم محمد عوامة 31831)
ترقیم عوامۃ: 31832 ترقیم الشثری: -- 33272
٣٣٢٧٢ - حدثنا عباد بن العوام عن الشيباني قال: سالت الشعبي عن ابنة اخ وعمة ايهما: احق بالميراث؟ قال: ابنة الاخ.
شیبانی لکھتے ہیں کہ میں نے حضرت شعبی سے بھتیجی اور پھوپھی کے بارے میں سوال کیا کہ ان میں سے کون وراثت کا زیادہ حق دار ہے؟ انہوں نے فرمایا کہ بھتیجی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33272]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33272، ترقيم محمد عوامة 31832)
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 33273
٣٣٢٧٣ - (وقال مسروق) (١) : انزلوهم منازل آبائهم.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ح، ط، ك، هـ]: (قال).
اور حضرت مسروق نے فرمایا کہ ان کو ان کے آباء کے درجے میں رکھو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33273]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33273، ترقيم محمد عوامة ---)
28. من قال: يضرب بسهم من لا يرث
ان حضرات کا بیان جو فرماتے ہیں کہ اس آدمی کا حصہ نہیں لگایا جائے گا جو وارث نہیں بنتا
ترقیم عوامۃ: 31833 ترقیم الشثری: -- 33274
٣٣٢٧٤ - حدثنا ابو بكر بن عياش عن مغيرة قال: قال إبراهيم: قال علي: (لا) (١) يضرب بسهم من لا يرث (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [جـ، ط، هـ].
(٢) منقطع؛ إبراهيم لم يدرك عليا.
مغیرہ نقل کرتے ہیں کہ حضرت ابراہیم نے فرمایا کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ کا ارشاد ہے جو وارث نہیں اس کا حصّہ بھی نہیں لگایا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33274]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33274، ترقيم محمد عوامة 31833)
ترقیم عوامۃ: 31834 ترقیم الشثری: -- 33275
٣٣٢٧٥ - حدثنا وكيع قال: ثنا سفيان عن مغيرة عن إبراهيم قال: كان يقال: ذو السهم احق ممن لا سهم له.
ابراہیم فرماتے ہیں کہ کہا جاتا تھا کہ حصّہ دار اس آدمی سے زیادہ حق دار ہے جس کا کوئی متعین حصّہ نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33275]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33275، ترقيم محمد عوامة 31834)
ترقیم عوامۃ: 31835 ترقیم الشثری: -- 33276
٣٣٢٧٦ - قال وكيع: وقال غير سفيان عن مغيرة عن إبراهيم في رجل مات وترك اختين لاب واختين لاب وام، قال: كان يقال: ذو السهم احق ممن لا سهم له.
مغیرہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابراہیم نے اس آدمی کے بارے میں فرمایا جس نے مرتے ہوئے دو باپ شریک بہنیں اور دو حقیقی بہنیں چھوڑیں، کہ یہ کہا جاتا تھا کہ حصّہ دار زیادہ حق دار ہے اس سے جو حصّہ دار نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33276]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33276، ترقيم محمد عوامة 31835)
29. في امرأة مسلمة ماتت وتركت زوجها وإخوة لأم مسلمين وابنا نصرانيا
اس مسلمان عورت کا بیان جو مرتے ہوئے شوہر اور ماں شریک مسلمان بھائیوں اور ایک نصرانی بیٹے کو چھوڑ جائے
ترقیم عوامۃ: 31836 ترقیم الشثری: -- 33277
٣٣٢٧٧ - حدثنا ابن فضيل عن بسام عن مضيل عن إبراهيم في امراة مسلمة تركت زوجها مسلما، وإخوتها لامها مسلمين، ولها ابن نصراني او يهودي [او كافر، فلزوجها النصف ثلاثة اسهم، ولإخوتها لامها الثلث سهمان، وما بقي (فلذي) (١) العصبة، في قول علي وزيد، لا يرث يهودي] (٢) ولا نصراني مسلما، وقضى فيها عبد الله ان للزوج الربع من اجل ان لها (ولدا كافرا) (٣) ⦗٢٨٤⦘ و (هم) (٤) يحجبون في قول عبد الله ولا يرثون، (و) (٥) في قول علي وزيد: لا يحجبون ولا يرثون (٦) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [م]: (فلأدنى).
(٢) سقط ما بين المعكوفين من: [ب].
(٣) في [أ، ب، جـ]: (ولدٌ كافرٌ).
(٤) سقط من: [ط، هـ].
(٥) سقط من: [جـ، ك، هـ].
(٦) منقطع؛ إبراهيم لم يدرك هؤلاء الصحابة.
فضیل ابراہیم سے اس مسلمان عورت کے بارے میں روایت کرتے ہیں جو مسلمان شوہر اور مسلمان ماں شریک بھائیوں کو چھوڑ جائے، اور اس کا ایک نصرانی یا یہودی یا کافر بیٹا ہو کہ اس کے شوہر کے لئے آدھا مال یعنی تین حصّے ہیں اور اس کے ماں شریک بھائیوں کے لئے ایک تہائی مال یعنی دو حصّے ہیں، اور باقی مال حضرت علی رضی اللہ عنہ اور زید رضی اللہ عنہ کے فرمان کے مطابق عصبہ کے لئے ہے، اور یہودی یا نصرانی آدمی مسلمان کا وارث نہیں بن سکتا، اور اس مسئلہ میں حضرت عبد اللہ رضی اللہ عنہ نے یہ فیصلہ فرمایا کہ شوہر کے لئے ایک چوتھائی مال ہے اس وجہ سے کہ اس کا ایک کافر بیٹا ہے، اور حضرت عبد اللہ رضی اللہ عنہ کی رائے میں کافر رشتہ دار دوسروں کے حصّے کم کرسکتے ہیں لیکن خود وارث نہیں ہوتے، اور حضرت علی رضی اللہ عنہ اور زید رضی اللہ عنہ کی رائے میں نہ دوسروں کا حصّہ کم کرتے ہیں اور نہ خود وارث ہوتے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33277]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33277، ترقيم محمد عوامة 31836)
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 33278
٣٣٢٧٨ - قال ابو بكر: فهذه في قول علي وزيد من ستة اسهم، وفي قول عبد الله ابن مسعود من اربعة (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) زيادة في [م]: (أسهم).
ابو بکر فرماتے ہیں کہ یہ مسئلہ حضرت علی رضی اللہ عنہ اور زید رضی اللہ عنہ کی رائے میں چھ حصّوں سے نکلے گا اور حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کی رائے میں چار حصوں سے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33278]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33278، ترقيم محمد عوامة ---)
30. في امرأة مسلمة تركت أمها مسلمة ولها إخوة نصارى أو يهود أو كفار
اس مسلمان عورت کا بیان جو اپنی مسلمان ماں چھوڑ جائے اور اسکے نصرانی، یہودی یا کافر بھائی ہوں
ترقیم عوامۃ: 31837 ترقیم الشثری: -- 33279
٣٣٢٧٩ - حدثنا ابن فضيل عن بسام عن فضيل قال قال إبراهيم في امراة مسلمة تركت امها مسلمة ولها إخوة نصارى او يهود او كفار فقضى عبد الله ان لها معهم السدس، وجعلهم يحجبون ولا يرثون، وقضى فيها سائر اصحاب النبي ﷺ انهم (لا) (١) يحجبون ولا يرثون (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من [جـ، م]: (لا).
(٢) منقطع؛ إبراهيم لم يدرك هؤلاء الصحابة.
فضیل روایت کرتے ہیں کہ ابراہیم نے اس مسلمان عورت کے بارے میں فرمایا جو اپنی مسلمان ماں چھوڑ جائے، اور اس کے نصرانی، یہودی یا کافر بھائی ہوں، کہ حضرت عبد اللہ رضی اللہ عنہ نے یہ فیصلہ فرمایا کہ اس عورت کے لئے ان لوگوں کے ہوتے ہوئے چھٹا حصّہ ہے، اور آپ نے ان کو دوسروں کا حصّہ روکنے والا قرار دیا اور خود ان کو وارث نہیں بنایا، اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے باقی صحابہ نے اس مسئلہ کے بارے میں یہ فیصلہ فرمایا کہ یہ نہ دوسروں کے حصّے کو کم کرتے ہیں اور نہ خود وارث ہوتے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33279]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33279، ترقيم محمد عوامة 31837)