مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
83. في المجوس كيف يرثون مجوسيا مات وترك ابنته
مجوسیوں کا بیان کہ وہ اس مجوسی کے کس طرح وارث ہوں گے جو مرے اور اپنی بیٹی چھوڑ جائے
ترقیم عوامۃ: 32076 ترقیم الشثری: -- 33560
٣٣٥٦٠ - حدثنا يزيد بن هارون عن حماد بن سلمة قال: سالت حمادا عن ميراث المجوسي، قال: يرثون من الوجه الذي يحل.
حضرت حماد بن سلمہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت حماد سے مجوسی کی میراث کے بارے میں پوچھا، آپ نے فرمایا وہ اس جہت سے وارث ہوں گے جو حلال جہت ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33560]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33560، ترقيم محمد عوامة 32076)
84. في رجل تزوج ابنته فأولدها
اس آدمی کا بیان جو اپنی بیٹی سے نکاح کر لے اور اس سے اس کی اولاد ہو جائے
ترقیم عوامۃ: 32077 ترقیم الشثری: -- 33561
٣٣٥٦١ - حدثنا وكيع عن سفيان في مجوسي تزوج ابنته فاصاب منها ابنتين، ثم ماتت إحداهما بعد موت الاب، قال: لاختها لابيها ولامها النصف، ولاختها ⦗٣٥٤⦘ لابيها وهي امها السدس تكملة الثلثين، حجبت (نفسها) (١) بنفسها.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [هـ].
وکیع حضرت سفیان سے اس مجوسی کے بارے میں روایت کرتے ہیں جو اپنی بیٹی سے نکاح کرلے پھر اس سے اس کی دو بیٹیاں ہوجائیں، اور پھر باپ کے مرنے کے بعد ان میں سے کوئی مرجائے۔ فرمایا کہ اس کی حقیقی بہن کے لئے آدھا مال ہے اور اس کی باپ شریک بہن کے لئے جو اس کی ماں ہے مال کا چھٹا حصّہ ہے، دو تہائی مال کو پورا کرنے کے لئے، اس نے اپنے آپ کو اپنی ذات کی وجہ سے ہی محروم کردیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33561]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33561، ترقيم محمد عوامة 32077)
85. في الرجل يعتق الرجل سائبه لمن يكون ميراثه؟
اس آدمی کا بیان جو اپنے غلام کو آزاد چھوڑ دے، یہ کہہ کر کہ کسی کو تم پر ولایت نہیں، کہ اس کی میراث کس کو ملے گی؟
ترقیم عوامۃ: 32078 ترقیم الشثری: -- 33562
٣٣٥٦٢ - حدثنا هشيم عن ابي بشر عن عطاء ان رجلا اعتق غلاما له سائبة، فمات وترك مالا، فسئل ابن مسعود فقال: إن اهل الإسلام لا يسيبون، إنما (كانت تسيب) (١) اهل الجاهلية، انت مولاه وولي نعمته واولى الناس بميراثه، [وإن (تحرجت من شيء) (٢) (فها هنا) (٣) (ورثة) (٤) (كثير) (٥) يعني (بيت) (٦) المال] (٧) (٨) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، جـ، م]: (كان يسيب).
(٢) سقط من: [أ، ب، جـ].
(٣) في [أ، ب، جـ]: (حها هنا).
(٤) في [ب، ط، هـ]: (ورثه).
(٥) سقط من: [أ، ب].
(٦) في [أ، ب، جـ]: (ثلث).
(٧) سقط من: [م].
(٨) منقطع؛ عطاء لا يروي عن ابن مسعود.
عطاء روایت کرتے ہیں کہ ایک آدمی نے اپنے غلام کو اس طرح آزاد کردیا کہ کسی کو اس پر ولایت نہ ہوگی، چناچہ وہ مرگیا اور اس نے مال چھوڑا حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے اس کے بارے میں پوچھا گیا، آپ نے فرمایا بیشک اہل اسلام آزاد نہیں چھوڑتے، بیشک اہل جاہلیت ہی آزاد چھوڑتے تھے، آپ اس کے مولیٰ اور اس کے محسن ہیں، اور دوسرے لوگوں سے اس کی میراث کے زیادہ حق دار ہیں، اور اگر آپ کو اس میں کوئی تنگی محسوس ہو تو یہاں بہت سے ورثاء ہیں، یعنی بیت المال۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33562]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33562، ترقيم محمد عوامة 32078)
ترقیم عوامۃ: 32079 ترقیم الشثری: -- 33563
٣٣٥٦٣ - حدثنا ابن علية عن ابن عون عن الشعبي قال: اتي ابن مسعود بمال (١) اناس اعتقوه سائبة، فقال لمواليه: هذا مال مولاكم، قالوا: لا حاجة لنا به، إنا كنا اعتقناه سائبة، فقال ابن مسعود: إن في اموال المسلمين له موضعا (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) لعله سقط (مولى).
(٢) صحيح.
شعبی کہتے ہیں کہ حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ کے پاس ایک آزاد شدہ غلام کا مال لایا گیا، جس کے آقاؤں نے اس کو اس طرح آزاد چھوڑا تھا کہ کوئی اس کا وارث نہ ہوگا، آپ نے اس کے آقاؤں کو کہا، یہ تمہارے آزاد شدہ غلام کا مال ہے، وہ کہنے لگے ہمیں اس مال کی کوئی حاجت نہیں ہم نے اس کو اس طرح آزاد کیا تھا کہ کسی کو اس پر ولایت نہ ہوگی، آپ نے فرمایا کہ مسلمانوں کے اموال میں اس کے لئے جگہ موجود ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33563]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33563، ترقيم محمد عوامة 32079)
ترقیم عوامۃ: 32080 ترقیم الشثری: -- 33564
٣٣٥٦٤ - حدثنا ابن علية عن التيمي عن ابي عثمان (قال) (١) : قال عمر: السائبة والصدقة ليومهما (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ب].
(٢) صحيح.
ابو عثمان فرماتے ہیں کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ آزاد چھوڑا ہوا غلام اور صدقہ قیامت کے دن کے لئے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33564]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33564، ترقيم محمد عوامة 32080)
ترقیم عوامۃ: 32081 ترقیم الشثری: -- 33565
٣٣٥٦٥ - حدثنا ابن علية عن التيمي عن بكر بن عبد الله المزني ان ابن عمر اتي بثلاثين الفا، قال: احسبه، قال: (اعتقه) (١) سائبة (فامر ان يشترى) (٢) به (رقاب) (٣) (٤) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (اعتقته).
(٢) في [أ، ب، جـ، م]: (فأتى ابن سيرين).
(٣) سقط من: [م].
(٤) صحيح.
بکر بن عبد اللہ مزنی کہتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کے پاس تیس ہزار درہم لائے گئے، راوی کہتے ہیں کہ میرا گمان ہے، کہ انہوں نے کہا کہ اس نے اس کو اس طرح آزاد کیا تھا کہ کسی کو اس پر ولایت نہ ہو۔ چناچہ آپ نے حکم دیا کہ اس سے غلام خریدے جائیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33565]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33565، ترقيم محمد عوامة 32081)
ترقیم عوامۃ: 32082 ترقیم الشثری: -- 33566
٣٣٥٦٦ - حدثنا وكيع قال: ثنا زكريا عن عامر في رجل اعتق غلاما له سائبة (١) ، قال: الميراث لمولاه.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) السائبة: عتق العبد على أن ولاءه لجميع المسلمين، أو يقول السيد: لا ولاء لأحد عليك.
زکریا روایت کرتے ہیں کہ حضرت عامر نے اس آدمی کے بارے میں فرمایا جس نے اپنے غلام کو اس طرح آزاد کردیا کہ اس پر کسی کو ولایت نہ ہو، آپ نے فرمایا اس کی میراث اس کے مولیٰ کو ملے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33566]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33566، ترقيم محمد عوامة 32082)
ترقیم عوامۃ: 32083 ترقیم الشثری: -- 33567
٣٣٥٦٧ - حدثنا حاتم بن وردان عن يونس قال: سئل الحسن عن ميراث السائبة فقال: كل (عتق) (١) سائبة.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (عتيق)، وانظر: سنن الدارمي (٣١١٨).
یونس فرماتے ہیں، کہ حضرت حسن سے اس غلام کی میراث کے بارے میں پوچھا گیا جس کو اس کے آقا نے کسی کی ولایت نہ ہونے کی شرط پر آزاد کیا ہو، آپ نے فرمایا، ہر آزاد شدہ کا یہی حکم ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33567]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33567، ترقيم محمد عوامة 32083)
ترقیم عوامۃ: 32084 ترقیم الشثری: -- 33568
٣٣٥٦٨ - حدثنا ابن علية عن ابن عون عن محمد قال: لا اعلم ميراث السائبة إلا لمواليه إلا ان... (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) بياض في جميع النسخ؛ ولعلها: (يأبوا)، أو (يتحرجوا).
ابن عون محمد رحمہ اللہ سے روایت کرتے ہیں فرمایا، کہ میں اس کے علاوہ کچھ نہیں جانتا کہ ایسے غلاموں کی میراث اس کے آقاؤں کے لئے ہوگی، مگر یہ کہ [یہاں عبارت ناقص ہے] [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33568]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33568، ترقيم محمد عوامة 32084)
ترقیم عوامۃ: 32085 ترقیم الشثری: -- 33569
٣٣٥٦٩ - حدثنا وكيع قال: ثنا شعبة عن سلمة بن كهيل عن ابي عمرو (الشيباني) (١) قال: قال عبد الله: السائبة يضع ماله حيث شاء (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: (السيباني).
(٢) صحيح.
ابو عمرو شیبانی فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ نے فرمایا، ایسا غلام جہاں چاہے اپنا مال لگا دے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33569]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33569، ترقيم محمد عوامة 32085)