مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
97. فيها (ترث) النساء من الولاء (و) ما هو؟
اس ولاء کے بیان میں جس کی عورتیں وارث ہوتی ہیں، اس کی کیا حقیقت ہے؟
ترقیم عوامۃ: 32162 ترقیم الشثری: -- 33650
٣٣٦٥٠ - حدثنا عمر بن هارون عن يونس عن الزهري عن سعيد بن المسيب قال: لا (ترث) (١) النساء من الولاء إلا ما اعتقن او كاتبن.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ب، م]: (يرث).
سعید بن مسیب فرماتے ہیں کہ عورتیں صرف اس ولاء کی وارث ہوتی ہیں جن کو وہ آزاد کریں یا مکاتب بنائیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33650]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33650، ترقيم محمد عوامة 32162)
ترقیم عوامۃ: 32163 ترقیم الشثری: -- 33651
٣٣٦٥١ - حدثنا غندر عن شعبة عن مغيرة عن إبراهيم قال: لا (ترث) (١) النساء من الولاء إلا ما اعتقن.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ب، م]: (يرث).
ابراہیم ایک دوسری سند سے فرماتے ہیں کہ عورتیں صرف اس ولاء کی وارث ہوتی ہیں جن کو وہ آزاد کریں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33651]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33651، ترقيم محمد عوامة 32163)
ترقیم عوامۃ: 32164 ترقیم الشثری: -- 33652
٣٣٦٥٢ - حدثنا وكيع قال: ثنا سفيان عن منصور عن إبراهيم قال في الرجل (يكاتب) (١) عبده ثم يموت ويدع ولدا: رجالا ونساء؟ قال: المال بينهم بالحصص، والولاء للرجال دون النساء.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: (كاتب).
ابراہیم اس آدمی کے بارے میں فرماتے ہیں جو اپنے غلام کو مکاتب بنائے پھر مرجائے اور مذکر و مؤنث اولاد چھوڑ جائے، کہ مال ان کے درمیان حصّوں کے مطابق تقسیم ہوگا اور ولاء مردوں کے لئے ہوگی نہ کہ عورتوں کے لئے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33652]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33652، ترقيم محمد عوامة 32164)
ترقیم عوامۃ: 32165 ترقیم الشثری: -- 33653
٣٣٦٥٣ - حدثنا وكيع قال (حدثنا) (١) سفيان عن رجل لم يكن يسميه عن ابي سلمة (عن) (٢) سعيد بن المسيب في الرجل (يكاتب) (٣) عبده ثم يموت ويدع ولدا: رجالا ونساء (قالا) (٤) : المال بينهم بالحصص، والولاء (للرجال) (٥) دون النساء.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [هـ].
(٢) في [هـ]: (و).
(٣) في [جـ]: (كاتب).
(٤) في [أ، ب، جـ، م]: (قال).
(٥) في [هـ]: (للرجل).
ابو سلمہ اور سعید بن مسیب اس آدمی کے بارے میں فرماتے ہیں جو اپنے غلام کو مکاتب بنائے پھر مرجائے اور مذکر و مؤنث اولاد چھوڑ جائے، کہ مال ان کے درمیان حصّوں کے مطابق تقسیم ہوگا اور ولاء مردوں کے لئے ہوگی نہ کہ عورتوں کے لئے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33653]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33653، ترقيم محمد عوامة 32165)
ترقیم عوامۃ: 32166 ترقیم الشثری: -- 33654
٣٣٦٥٤ - حدثنا عبد الاعلى عن معمر عن الزهري ان امراة اعتقت سالما (فوالى) (١) ابا حذيفة وتبناه، فمات فدفع ميراثه إليها.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) زيادة يستقيم بها المعنى؛ وتقدم ذكر القصة في ١١/ ٣٧٠ برقم [٣٣٥٧].
معمر زہری سے روایت کرتے ہیں کہ ایک عورت نے سالم کو آزاد کردیا تو انہوں نے حضرت ابو حذیفہ رضی اللہ عنہ سے موالات کرلی اور انہوں نے ان کو بیٹا بنا لیا، پھر وہ فوت ہوئے تو ان کی میراث اس عورت کو دی گئی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33654]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33654، ترقيم محمد عوامة 32166)
98. في امرأة اشترت أباها فأعتقته ثم مات ولها أخت
اس عورت کا بیان جو اپنے باپ کو خریدے اورآزاد کر دے، پھر باپ مر جائے جبکہ اس کی ایک بہن زندہ ہو
ترقیم عوامۃ: 32167 ترقیم الشثری: -- 33655
٣٣٦٥٥ - (١) حدثنا حفص عن اشعث عن جهم عن إبراهيم في امراة اشترت اباها فاعتقته فمات، ولها اخت، قال: (لهما) (٢) الثلثان في كتاب الله ولها الثلث الباقي؛ لانها (عصبته) (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) زيادة في [م]: (حدثنا أبو بكر قال).
(٢) في [أ، ب، جـ، م]: (لها).
(٣) في [أ، ب، جـ، م]: (عصبة).
ابراہیم اس عورت کے بارے میں فرماتے ہیں جو اپنے باپ کو خرید لے اور اس کو آزاد کر دے، پھر باپ مرجائے جبکہ اس کی ایک بہن زندہ ہو، کہ ان دونوں کے لئے دو تہائی مال ہے اللہ کی کتاب میں، اور اس عورت کے لئے باقی ایک تہائی ہے کیونکہ وہ عصبہ ہے۔ ابوبکر فرماتے ہیں کہ میرے نزدیک یہی قول راجح ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33655]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33655، ترقيم محمد عوامة 32167)
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 33656
٣٣٦٥٦ - قال ابو بكر: وهو عندي القول.
ابوبکر فرماتے ہیں کہ میرے نزدیک یہی قول راجح ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33656]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33656، ترقيم محمد عوامة ---)
99. في امرأة أعتقت مملوكا (ثم مات): لمن يكون ولاؤه؟
اس عورت کا بیان جو غلام کو آزاد کرے پھر وہ مر جائے، کہ اس کی ولاء کس کے لئے ہے؟
ترقیم عوامۃ: 32168 ترقیم الشثری: -- 33657
٣٣٦٥٧ - حدثنا ابو داود الطيالسي عن حماد بن الجعد عن قتادة ان امراة اعتقت مملوكا لها ثم مات لمن يكون ولاؤه، لعصبتها او لعصبة (ابنها) (١) ، قال: كان الحسن وسعيد بن المسيب (يقولان) (٢) : هو لعصبة الغلام.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) زيادة (معه) من: [جـ، م].
(٢) في [أ، ب، جـ]: (يقولون).
قتادہ فرماتے ہیں کہ ایک عورت نے اپنے غلام کو آزاد کیا، پھر وہ مرگیا، اس کی ولاء اس کے عصبہ کے لئے ہے یا اس کے بیٹے کے عصبہ کے لئے ہے؟ فرمایا کہ حسن اور سعید بن مسیب فرماتے تھے کہ وہ لڑکے کے عصبہ کے لئے ہوگی، قتادہ کہتے ہیں کہ مجھے خلاس نے بیان کیا کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے اس کو لڑکے کے عصبہ کے لئے ہی بنایا ہے، اور ہمیں صالح بن الخلیل نے بیان کیا کہ ابن عباس رضی اللہ عنہما نے یہی بات فرمائی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33657]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33657، ترقيم محمد عوامة 32168)
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 33658
٣٣٦٥٨ - [قال قتادة: وحدثني خلاس ان عليا جعله لعصبة الغلام] (١) (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط الخبر من: [أ، ب، جـ، هـ].
(٢) ضعيف؛ لضعف حماد بن الجعد.
قتادہ کہتے ہیں کہ مجھے خلاس نے بیان کیا کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے اس کو لڑکے کے عصبہ کے لئے ہی بنایا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33658]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33658، ترقيم محمد عوامة ---)
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 33659
٣٣٦٥٩ - قال: وحدثنا صالح بن الخليل ان ابن عباس قال ذلك (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) ضعيف؛ لضعف حماد بن الجعد.
قتادہ کہتے ہیں کہ ہمیں صالح بن الخلیل نے بیان کیا کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے یہی بات فرمائی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33659]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33659، ترقيم محمد عوامة ---)