🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
99. في امرأة أعتقت مملوكا (ثم مات): لمن يكون ولاؤه؟
اس عورت کا بیان جو غلام کو آزاد کرے پھر وہ مر جائے، کہ اس کی ولاء کس کے لئے ہے؟
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 32169 ترقیم الشثری: -- 33660
٣٣٦٦٠ - حدثنا هشيم عن إسماعيل بن سالم عن الشعبي قال: سمعته يقول: ولد المراة الذكر احق بميراث مواليها من عصبتها، وإن كان (جناية) (١) فعلى عصبتها.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ب]: (خباية).
اسماعیل بن سالم فرماتے ہیں کہ میں نے شعبی کو فرماتے سنا کہ عورت کی مذکر اولاد اس کے موالی کی میراث کی زیادہ حق دار ہے اس کے عصبہ کی بنسبت، اور اگر کوئی جنایت ہو تو وہ ا س کے عصبہ پر ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33660]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33660، ترقيم محمد عوامة 32169)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 32170 ترقیم الشثری: -- 33661
٣٣٦٦١ - حدثنا حميد عن حسن عن فراس عن الشعبي عن شريح في امراة اعتقت رجلا ثم (ماتت) (١) ، قال: الولاء لولدها والعقل عليهم.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، هـ]: (مات).
شریح اس عورت کے بارے میں فرماتے ہیں جس نے کسی آدمی کو آزاد کیا پھر مرگئی، کہ ولاء اس کی اولاد کے لئے ہے اور دیت ان سب پر ہے، کہتے ہیں کہ عامر بھی فرماتے تھے کہ ولاء اس کی اولاد کے لئے ہے اور دیت ان سب پر ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33661]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33661، ترقيم محمد عوامة 32170)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 33662
٣٣٦٦٢ - قال: وكان عامر يقول: الولاء لولدها والعقل عليهم.
کہتے ہیں کہ عامر فرماتے تھے کہ ولاء اس کی اولاد کے لئے ہے اور دیت ان پر ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33662]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33662، ترقيم محمد عوامة ---)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 32171 ترقیم الشثری: -- 33663
٣٣٦٦٣ - حدثنا ابو اسامة (قال: حدثنا) (١) حسين المعلم عن عمرو بن شعيب عن ابيه عن جده قال: تزوج رئاب بن حذيفة بن سعيد بن سهم ام وائل ابنة (معمر) (٢) الجمحية، فولدت له ثلاثة، فتوفيت امهم، فورثها بنوها رباعها وولاء مواليها (فخرج) (٣) بهم عمرو بن العاص (معه) (٤) إلى الشام فماتوا في طاعون عمواس، قال: فورثهم عمرو، وكان عصبتهم فلما رجع عمرو (جاء) (٥) بنو ⦗٣٧٥⦘ (معمر) (٦) (فخاصموه) (٧) في ولاء (اختهم) (٨) إلى عمر بن الخطاب فقال عمر: اقضي بينكم بما سمعت من رسول الله ﷺ، سمعت رسول الله ﷺ يقول:"ما احرز الولد او الوالد فهو لعصبته من كان"، قال: فقضى (لنا به) (٩) وكتب لنا كتابا، فيه (شهادة) (١٠) عبد الرحمن بن عوف وزيد بن ثابت وآخر، حتى إذا استخلف عبد الملك بن مروان (توفي) (١١) مولى (لها) (١٢) وترك الفي دينار، فبلغني ان ذلك القضاء قد غير، (فخاصموا) (١٣) إلى هشام بن إسماعيل، (فرفعنا) (١٤) إلى عبد الملك فاتيناه (بكتاب) (١٥) عمر فقال: إن كنت لارى ان هذا من القضاء الذي لا يشك فيه، وما كنت ارى ان امر (١٦) المدينة بلغ هذا ان يشكوا في هذا القضاء، فقضى لنا (به) (١٧) فلم (نزل) (١٨) فيه بعد (١٩) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، ط، هـ]: (عن).
(٢) في [أ، ب، جـ، م]: (يعمر).
(٣) في [م]: (فجرج).
(٤) سقط من: [أ، ب، س، ط، هـ].
(٥) في [أ، ب، هـ]: (جاءوا).
(٦) في [أ، ب، جـ، م]: (يعمر).
(٧) في [م]: (فجاصموه).
(٨) في [أ، ب، جـ، م]: (أخيهم).
(٩) في [أ، ب]: (لبابة).
(١٠) في [أ]: (بشهادة).
(١١) في [أ، ب]: (مات).
(١٢) في [أ، ب، جـ]: (لنا).
(١٣) في [هـ]: (فخاصموا).
(١٤) في [أ، ب]: (فدعا)، وفي [جـ]: (فدفعنا)، وفي [م]: (فرجعنا).
(١٥) في [أ، ب، جـ]: (كتاب).
(١٦) زاد في [هـ]: (أهل).
(١٧) في [أ، جـ، ط، هـ]: (فيه).
(١٨) في [ب]: (يزل).
(١٩) حسن؛ شعيب صدوق، أخرجه أحمد (١٨٣)، وأبو داود (٢٩١٧)، وابن ماجه (٢٧٣٢)، والنسائي في الكبرى (٦٣٤٨)، وابن عساكر ٦٢/ ٣٩٦، والفاكهي في أخبار مكة (٢٠٨١)، وابن عبد البر في التمهيد ٣/ ٦١.

عمرو بن شعیب اپنے والد کے واسطے سے اپنے دادا سے روایت کرتے ہیں، فرمایا کہ رئاب بن حذیفہ رضی اللہ عنہ بن سعید بن سہم نے امّ وائل بنت معمر جُمحیّہ سے نکاح کیا تو ان کے تین بچے ہوئے، پھر ان کی ماں فوت ہوگئی تو اس کے بیٹے اس کے مکانات کے وارث ہوئے اور اس کے موالی کی ولاء کے بھی، پھر عمرو بن العاص ان کو شام کی طرف لے گئے تو وہ طاعونِ عَمَواس میں مرگئے، کہتے ہیں کہ اس پر عمرو ان کے وارث ہوئے جو ان کے عصبہ تھے، جب عمرو واپس آئے تو معمر کے بیٹے آئے اور اپنی بہن کی ولاء میں جھگڑا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے پاس لے گئے، حضرت عمر نے فرمایا کہ میں تمہارے درمیان وہ فیصلہ کرتا ہوں جو میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا ہے کہ جو مال لڑکا یا والد جمع کرلے وہ اس کے عصبہ کے لئے ہے جو بھی ہوں، کہتے ہیں کہ اس کے بعد انہوں نے اس کا ہمارے لئے فیصلہ کردیا اور ہمارے لیے ایک تحریر لکھ دی جس میں عبد الرحمن بن عوف اور زید بن ثابت اور ایک اور شخص کی گواہی تھی۔ یہاں تک کہ جب عبد الملک بن مروان خلیفہ بنا تو اس لڑکی کا ایک مولیٰ فوت ہوگیا، اور اس نے دو ہزار دینار چھوڑے، پس مجھے خبر پہنچی کہ وہ فیصلہ تبدیل کردیا گیا، چناچہ وہ ہشام بن اسماعیل کی طرف جھگڑا لے کر گئے تو ہم نے یہ معاملہ عبد الملک کی طرف اٹھا یا اور اس کے پاس حضرت عمر کی تحریر لائے، اس نے کہا کہ میں تو اس کو ایسا فیصلہ سمجھتا ہوں جس میں شک نہیں کیا جاسکتا، اور میں یہ نہیں سمجھتا تھا کہ اہل مدینہ کا معاملہ اس حد کو پہنچ چکا ہے کہ وہ اس فیصلہ میں شک کریں، پس اس نے اس کے بارے میں ہمارے لیے فیصلہ کردیا اور ہم بعد میں اس فیصلے پر قائم رہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33663]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33663، ترقيم محمد عوامة 32171)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 32172 ترقیم الشثری: -- 33664
٣٣٦٦٤ - حدثنا يحيى بن (آدم) (١) قال: ثنا مندل عن الاعمش عن إبراهيم قال: قال علي في (المراة) (٢) تعتق الرجل: الولاء لولدها وولد ولدها ما بقي منهم ذكر، (فإن) (٣) انقرضوا رجع إلى عصبتها (٤) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، ط، م، هـ]: (أزهر).
(٢) في [هـ]: (امرأة).
(٣) في [جـ]: (فإذا).
(٤) ضعيف منقطع؛ مندل فيه ضعف، وإبراهيم لم يدرك عليًا.

ابراہیم فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے اس عورت کے بارے میں فرمایا جو آدمی کو آزاد کرے کہ ولاء اس کی اولاد اور اولاد کی اولاد کے لئے ہے جب تک ان میں مذکر باقی رہے، جب وہ ختم ہوجائیں تو ولاء اس عورت کے عصبہ کی طرف لوٹ آئے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33664]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33664، ترقيم محمد عوامة 32172)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
100. رجل مات وترك ابنه وأباه ومولاه، ثم مات المولى وترك مالا
اس آدمی کا بیان جو مر جائے اور اپنے بیٹے، باپ اور مولیٰ کو چھوڑ جائے پھر مولیٰ مرے اور مال چھوڑ جائے
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 32173 ترقیم الشثری: -- 33665
٣٣٦٦٥ - حدثنا عبدة بن سليمان عن سعيد عن قتادة عن شريح وزيد بن ثابت في رجل مات وترك ابنه واباه ومولاه ثم مات المولى وترك مالا؟ فقال شريح: لابيه السدس وما بقي فللابن.
قتادہ حضرت شریح اور زید بن ثابت سے اس آدمی کے بارے میں روایت کرتے ہیں جو مرجائے اور اپنے بیٹے اور باپ اور مولیٰ کو چھوڑ جائے، پھر مولیٰ مرجائے اور مال چھوڑ جائے، حضرت شریح نے فرمایا کہ اس کے باپ کے لئے مال کا چھٹا حصّہ اور باقی بیٹے کے لئے ہے، اور زید بن ثابت فرماتے ہیں کہ مال بیٹے کے لیے ہے اور باپ کے لئے کچھ نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33665]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33665، ترقيم محمد عوامة 32173)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 33666
٣٣٦٦٦ - وقال زيد بن ثابت: المال للابن وليس للاب شيء (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) منقطع؛ قتادة لم يسمع من زيد بن ثابت.
حضرت زید بن ثابت رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ مال بیٹے کے لیے ہے اور باپ کے لئے کچھ نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33666]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33666، ترقيم محمد عوامة ---)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 32174 ترقیم الشثری: -- 33667
٣٣٦٦٧ - حدثنا هشيم عن مغيرة عن إبراهيم قال: سالته عن رجل اعتق مملوكا له (فمات) (١) ومات المولى وترك الذي اعتقه اباه وابنه، (٢) فقال إبراهيم: (لابيه) (٣) السدس، وما بقي فهو لابنه.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) زيادة من: [هـ].
(٢) زيادة في [جـ، م]: (قال).
(٣) في [أ، ب]: (لابنه).

مغیرہ فرماتے ہیں کہ میں نے ابراہیم سے اس آدمی کے بارے میں سوال کیا کہ جس نے اپنے غلام کو چھوڑا، پھر وہ مرگیا اور مولیٰ مرگیا اور جس نے آزاد کیا تھا اس نے اپنے باپ اور بیٹے کو چھوڑا، تو ابراہیم نے فرمایا کہ اس کے باپ کے لئے مال کا چھٹا حصّہ اور باقی اس کے بیٹے کے لئے ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33667]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33667، ترقيم محمد عوامة 32174)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 32175 ترقیم الشثری: -- 33668
٣٣٦٦٨ - حدثنا هشيم عن منصور عن الحسن قال: هو للابن.
منصور حسن سے روایت کرتے ہیں فرمایا کہ وہ بیٹے کے لیے ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33668]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33668، ترقيم محمد عوامة 32175)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 32176 ترقیم الشثری: -- 33669
٣٣٦٦٩ - حدثنا هشيم عن محمد بن سالم عن الشعبي انه كان يقول ذلك.
محمد بن سالم شعبی سے روایت کرتے ہیں کہ وہ بھی یہی فرماتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33669]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33669، ترقيم محمد عوامة 32176)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں