مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
94. في الاستهلال الذي يورث به ما هو؟
”استہلال‘‘ کا بیان، جس کے واقع ہونے سے بچے کو وارث بنایا جاتا ہے اس کی کیا حقیقت ہے؟
ترقیم عوامۃ: 32144 ترقیم الشثری: -- 33630
٣٣٦٣٠ - حدثنا وكيع قال: حدثنا إسرائيل عن سماك عن عكرمة عن ابن عباس قال: استهلال الصبي صياحه (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) مضطرب؛ رواية سماك عن عكرمة مضطربة.
عکرمہ روایت کرتے ہیں کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا کہ بچے کے استہلال کا مفہوم ہے اس کا چلّانا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33630]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33630، ترقيم محمد عوامة 32144)
ترقیم عوامۃ: 32145 ترقیم الشثری: -- 33631
٣٣٦٣١ - حدثنا ابن مهدي عن سليمان بن بلال عن يحيى بن سعيد قال القاسم ابن محمد: الاستهلال النداء والعطاس.
یحییٰ بن سعید کہتے ہیں کہ قاسم بن محمد نے فرمایا کہ استہلال کا معنی ہے آواز نکالنا اور چھینکنا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33631]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33631، ترقيم محمد عوامة 32145)
ترقیم عوامۃ: 32146 ترقیم الشثری: -- 33632
٣٣٦٣٢ - حدثنا (معن) (١) بن عيسى عن (ابن) (٢) ابي ذئب عن الزهري قال: ارى العطاس (٣) الاستهلال.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ب].
(٢) سقط من: [جـ].
(٣) في [هـ]: زيادة (من)، وتقدم في كتاب الديات برقم [٢٩٨٨٦]: (أرى العطاس استهلالًا)، وانظر: الحاوي ٨/ ١٧٢، والاستذكار ٨/ ٧٧، وسنن الدارمي (٣١٣١).
ابن ابی ذئب نقل کرتے ہیں کہ زہری فرماتے ہیں کہ میری رائے میں استہلال سے مراد چھینک ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33632]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33632، ترقيم محمد عوامة 32146)
ترقیم عوامۃ: 32147 ترقیم الشثری: -- 33633
٣٣٦٣٣ - حدثنا عبد الاعلى عن معمر عن الزهري عن سعيد بن المسيب عن ابي هريرة ان رسول الله ﷺ قال:"ما من مولود (ولد) (١) إلا نخسه الشيطان، فيستهل صارخا من نخسة الشيطان، إلا ابن مريم وامه" (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (يولد).
(٢) صحيح؛ أخرجه البخاري (٢٤٣١)، ومسلم (٢٣٦٦).
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جو بچہ پیدا ہوتا ہے شیطان اس کے کچوکا لگاتا ہے جس کی تکلیف سے وہ چلاّنے لگتا ہے، سوائے ابن مریم اور ان کی والدہ کے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33633]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33633، ترقيم محمد عوامة 32147)
95. في بعض الورثة يقر بأخ أو بأخت: ما له؟
اس وارث کا بیان جو بھائی یا بہن کا اقرار کرے، کہ اس کو کیا ملے گا؟
ترقیم عوامۃ: 32148 ترقیم الشثری: -- 33634
٣٣٦٣٤ - حدثنا المحاربي عن الاعمش عن إبراهيم في الإخوة يدعى احدهم الاخ وينكره الآخرون، قال: يدخل معهم بمنزلة (العبد) (١) يكون بين الإخوة (فيعتق) (٢) احدهم نصيبه.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (عبد).
(٢) في [ب]: (ويعتق).
اعمش روایت کرتے ہیں کہ ابراہیم نے اس آدمیے بارے میں فرمایا جس کے بھائی ہونے کا اقرار چند بھائیوں میں سے ایک نے کیا ہو اور باقی اس کا انکار کردیں، کہ وہ بھائی ان کے ساتھ وراثت میں شریک ہوگا، جس طرح وہ غلام ہے جو چند بھائیوں کے درمیان مشترک ہو اور ان میں سے ایک اپنا حصّہ آزاد کر دے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33634]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33634، ترقيم محمد عوامة 32148)
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 33635
٣٣٦٣٥ - قال: وكان عامر والحكم واصحابهما يقولون: لا يدخل إلا في نصيب الذي اعترف به.
فرماتے ہیں کہ حضرت عامر اور حکم اور ان کے ساتھی فرماتے تھے کہ وہ صرف اس شخص کے حصّے میں داخل ہوگا جس نے اس کے نسب کا اقرار کیا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33635]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33635، ترقيم محمد عوامة ---)
ترقیم عوامۃ: 32149 ترقیم الشثری: -- 33636
٣٣٦٣٦ - حدثنا (ابن) (١) بكر عن ابن جريج قال: اخبرني بعض اهل صنعاء ان طاوسا قضى في (بني اب) (٢) : اربعة، شهد احدهم ان اباه استلحق عبدا كان بينهم، فلم يجز طاوس (استلحاقه) (٣) بالنسب، ولكنه اعطى العبد خمس الميراث في مال الذي شهد ان اباه استلحقه، واعتق العبد في مال الذي شهد.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، ط، هـ]: (أبو)، وهو محمد بن بكر.
(٢) في [أ، ب، هـ]: (ميراث).
(٣) في [جـ، م]: (إلحاقه).
ابن جریج فرماتے ہیں کہ مجھے اہل صنعاء میں سے ایک آدمی نے یہ خبر دی کہ حضرت طاؤس نے ایک باپ کے چار بیٹوں کے بارے میں جن میں سے ایک نے یہ گواہی دی تھی کہ اس کے باپ نے اپنے ایک غلام کے نسب کا اقرار کیا ہے جو ان کے درمیان تھا، فیصلہ فرمایا، حضرت طاؤس نے اس کے نسب کے اقرار کو نافذ نہیں فرمایا، بلکہ غلام کو میراث کا پانچواں حصّہ عطا فرمایا اسی آدمی کے مال میں سے جس نے گواہی دی تھی کہ اس کے باپ نے اس کے نسب کا اقرار کیا ہے، اور غلام کو اس گواہی دینے والے کے مال سے آزاد کردیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33636]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33636، ترقيم محمد عوامة 32149)
ترقیم عوامۃ: 32150 ترقیم الشثری: -- 33637
٣٣٦٣٧ - حدثنا يحيى بن آدم عن شريك عن خالد عن ابن سيرين عن شريح في رجل اقر باخ قال: بينته انه اخوه.
ابن سیرین روایت کرتے ہیں کہ حضرت شریح نے اس آدمی کے بارے میں فرمایا جس نے ایک بھائی کے نسب کا اقرار کیا تھا کہ اس کی گواہی یہ ہے کہ وہ اس کا بھائی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33637]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33637، ترقيم محمد عوامة 32150)
ترقیم عوامۃ: 32151 ترقیم الشثری: -- 33638
٣٣٦٣٨ - (١) قال: ثنا ابو عوانة عن منصور عن إبراهيم في الرجل يدعي اخا او اختا قال: ليس بشيء حتى يقروا جميعا.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) زيادة في [م]: (حدثنا).
منصور روایت کرتے ہیں کہ حضرت ابراہیم نے اس آدمی کے بارے میں فرمایا جو کسی بھائی یا بہن کے نسب کا اقرار کرے، کہ اس کے اقرار کی کوئی حیثیت نہیں یہاں تک کہ سب ورثاء اس کے بھائی ہونے کا اقرار کریں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33638]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33638، ترقيم محمد عوامة 32151)
ترقیم عوامۃ: 32152 ترقیم الشثری: -- 33639
٣٣٦٣٩ - حدثنا وكيع قال: إذا كانا اخوين، فادعى احدهما اخا وانكره الآخر قال: كان ابن ابي ليلى يقول: هي من ستة: للذي لم يدع ثلاثة، وللمدعي سهمان، (وللمدعى) (١) سهم.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: (الدعي)، وفي [أ، ب]: (المدعى).
وکیع فرماتے ہیں کہ جب دو بھائی وارث ہوں اور ان میں سے ایک کسی آدمی کے بھائی ہونے کا اقرار کرلے اور دوسرا اس کا انکار کر دے، اس کے بارے میں حضرت ابن ابی لیلیٰ فرماتے تھے کہ یہ مسئلہ چھ حصّوں سے نکلے گا، جس آدمی نے نسب کا اقرار نہیں کیا اس کے لئے تین حصّے ہیں اور اس کا دعویٰ کرنے کے لئے دو حصّے ہیں اور جس کے لئے دعویٰ کیا گیا ہے ایک حصّہ ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33639]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33639، ترقيم محمد عوامة 32152)