مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
54. ما قالوا: في الفروض وتدوين الدواوين
جن لوگوں نے سرکاری عطیہ اور دیوان عدل مدوّن کرنے کے بارے میں یوں کہا
ترقیم عوامۃ: 33536 ترقیم الشثری: -- 35071
٣٥٠٧١ - حدثنا وكيع قال: (ثنا) (١) إسماعيل بن ابي خالد عن قيس بن ابي حازم قال: فرض عمر لاهل بدر (عريبهم) (٢) ومولاهم في خمسة آلاف خمسة آلاف، وقال: لافضلنهم على من سواهم (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: (نا).
(٢) في [أ، ب]: (غربهم)، وفي [هـ]: (غريبهم).
(٣) صحيح.
حضرت قیس بن ابی حازم فرماتے ہیں کہ حضر ت عمر رضی اللہ عنہ نے بدری صحابہ رضی اللہ عنہ م میں سے عربوں اور ان کے موالی سب کے لیے پانچ پانچ ہزار مقرر کیے اور فرمایا: کہ میں ضرور بالضرور ان کو غیروں پر فضیلت دوں گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35071]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35071، ترقيم محمد عوامة 33536)
ترقیم عوامۃ: 33537 ترقیم الشثری: -- 35072
٣٥٠٧٢ - حدثنا وكيع قال: (ثنا) (١) سفيان عن ابي إسحاق عن مصعب بن سعد ان عمر بن الخطاب فرض (لاهل بدر) (٢) في ستة آلاف ستة آلاف، وفرض لامهات المؤمنين في عشرة آلاف (عشرة آلاف) (٣) ، ففضل عائشة بالفين لحب النبي ⦗٢٩٢⦘ ﷺ إياها، إلا السبيتين: صفية بنت حيي وجويرية بنت الحارث فرض لهما ستة آلاف، وفرض لنساء من نساء المؤمنين في الف الف، منهن ام عبد (٤) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: (نا).
(٢) سقط من: [أ، ب، جـ، ط، م، هـ].
(٣) سقط من: [أ، ب].
(٤) منقطع؛ مصعب بن سعد لا يروي عن عمر.
حضرت مصعب بن سعد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے بدری صحابہ رضی اللہ عنہ م کے لیے چھ چھ ہزار مقرر فرمائے۔ اور امہات المومنین کے لیے دس دس ہزار مقرر فرمائے اور حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خاص محبت ہونے کی وجہ سے ان کے لیے دو ہزار کا اضافہ فرما دیا۔ سوائے دو (جنگ میں) قید ہو کر آنے والی بیویوں حضرت صفیہ بنت حیی رضی اللہ عنہا اور حضرت جویریہ بنت حارث رضی اللہ عنہا کے کہ ان دونوں کے لیے چھ چھ ہزار مقرر فرمائے۔ اور مسلمانوں کی عورتوں میں سے چند عورتوں کے لیے ہزار ہزار مقرر فرمائے۔ ان عورتوں میں حضرت ام عبد بھی شامل تھیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35072]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35072، ترقيم محمد عوامة 33537)
ترقیم عوامۃ: 33538 ترقیم الشثری: -- 35073
٣٥٠٧٣ - حدثنا حميد بن عبد الرحمن عن الحسن بن (قيس) (١) عن ابيه قال: اتيت عليا بابن (عم) (٢) لي فقلت: يا امير المؤمنين افرض لهذا، قال: اربع -يعني اربعمائة، قال: قلت: إن اربعمائة لا تغني شيئا زده المائتين (التي) (٣) زدت الناس قال: فذاك له، وقد كان زاد الناس مائتين (٤) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) كذا في النسخ، ولعلها: (الحسن عن قيس).
(٢) في [هـ]: (عمة).
(٣) في [أ، ب]: (الذي).
(٤) لم يتضح لي من الحسن بن قيس ولا من هو أبوه.
حضرت قیس رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں اپنے چچا کے بیٹے کو لے کر حضرت علی رضی اللہ عنہ کی خدمت میں آیا اور میں نے عرض کیا: اے امیر المؤمنین: اس کے لیے بھی عطیہ مقرر فرما دیں۔ آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: چار سو درہم۔ میں نے عرض کیا: بیشک چار سو درہم اس کو کچھ فائدہ نہیں دیں گے۔ آپ رضی اللہ عنہ اس کے لیے دو سو درہم مزید بڑھا دیں۔ جیسا کہ آپ رضی اللہ عنہ نے لوگوں کے بڑھائے ہیں۔ آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اس کے لیے بھی بڑھا دیے۔ راوی کہتے ہیں: کہ آپ رضی اللہ عنہ نے لوگوں کے لیے دو سو درہم بڑھا دیے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35073]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35073، ترقيم محمد عوامة 33538)
ترقیم عوامۃ: 33539 ترقیم الشثری: -- 35074
٣٥٠٧٤ - حدثنا زيد بن (الحباب) (١) قال: حدثني ابو معشر قال: حدثني (عمر) (٢) مولى غفرة و (غيره) (٣) قال: لما توفي رسول الله ﷺ (جاء) (٤) مال من البحرين، فقال ابو بكر: من كان له على رسول الله ﷺ شيء او عدة فليقم فلياخذ؟ فقام جابر فقال: إن رسول الله ﷺ قال:"إن جاءني (مال) (٥) من البحرين (لاعطيتك) (٦) هكذا وهكذا"، ثلاث مرار وحثى بيده، فقال له ابو بكر: قم فخذ بيدك، فاخذ فإذا هي خمسمائة درهم، فقال: عدوا له الفا، وقسم بين الناس ⦗٢٩٣⦘ عشرة دراهم عشرة دراهم وقال: إنما هذه مواعيد وعدها رسول الله ﷺ (الناس) (٧) حتى إذا كان عام مقبل، جاءه مال اكثر من ذلك المال، فقسم بين الناس عشرين درهما، عشرين درهما، (وفضلت) (٨) منه فضلة، فقسم للخدم خمسة دراهم خمسة دراهم، وقال: إن لكم خداما يخدمونكم ويعالجون لكم، فرضخنا لهم، فقالوا: لو فضلت المهاجرين والانصار (لسابقتهم) (٩) ، ولمكانهم من رسول الله ﷺ فقال: اجر اولئك على الله، إن هذا المعاش (للاسوة) (١٠) فيه خير من الاثرة، قال: فعمل بهذا ولايته حتى إذا كانت سنة ثلاث عشرة في جمادى الآخرة (في) (١١) ليال بقين منه مات ﵁، فعمل عمر بن الخطاب ففتح الفتوح وجاءته الاموال، فقال: إن ابا بكر راى في هذا الامر رايا، ولي فيه راي آخر، لا اجعل من قاتل رسول الله ﷺ كمن قاتل معه، ففرض للمهاجرين والانصار (ممن) (١٢) شهد بدرا خمسة آلاف خمسة آلاف، وفرض لمن كان له (إسلام) (١٣) كإسلام اهل بدر، ولم يشهد بدرا اربعة آلاف اربعة آلاف، وفرض لازواج النبي ﷺ اثني عشر الفا اثني عشر الفا، إلا صفية وجويرية، فرض لهما ستة آلاف ستة آلاف، فابتا ان تقبلا، فقال لهما: إنما فرضت لهن للهجرة، فقالتا: إنما فرضت لهن لمكانهن من رسول الله ﷺ، وكان لنا مثله، فعرف ذلك عمر ففرض لهما اثني عشر الفا اثني عشر الفا، وفرض للعباس اثني عشر الفا، وفرض لاسامة بن زيد اربعة آلاف، وفرض لعبد الله بن عمر ثلاثة ⦗٢٩٤⦘ آلاف، فقال: يا (ابة) (١٤) لم زدته علي الفا؟ ما كان لابيه من الفضل ما لم يكن لابي، وما كان له لم يكن لي، فقال: إن ابا اسامةكان احب إلي رسول الله ﷺ من ابيك، وكان اسامة احب إلي رسول الله ﷺ (منك) (١٥) ، وفرض لحسن وحسين خمسة آلاف خمسة آلاف، (و) (١٦) الحقهما بابيهما (١٧) لمكانهما من رسول الله ﷺ، وفرض لابناء المهاجرين والانصار الفين الفين، فمر به عمر بن ابي سلمة فقال: زيدوه الفا، فقال له محمد بن عبد الله بن جحش: ما كان لابيه ما لم يكن (لآبائنا) (١٨) ، وما كان له ما لم يكن لنا، فقال: إني فرضت له بابيه ابي سلمة الفين، وزدته بامه ام سلمة الفا، فإن كانت (لك) (١٩) ام مثل امه (زدتك) (٢٠) الفا، وفرض لاهل مكة وللناس ثمانمائة ثمانمائة، فجاءه طلحة بن عبيد الله (باخيه) (٢١) عثمان، ففرض له ثمانمائة، فمر به النضر بن انس فقال عمر: افرضوا له الفين، فقال طلحة: جئتك بمثله ففرضت له ثمانمائة درهم، وفرضت لهذا الفين! فقال: إن ابا هذا لقيني يوم احد فقال لي: ما فعل رسول الله ﷺ؟ فقلت: ما اراه إلا قد قتل، فسل سيفه فكسر غمده وقال: إن كان رسول الله ﷺ قد قتل فإن الله حي لا يموت، فقاتل حتى قتل، وهذا يرعى الشاء في مكان كذا وكذا، فعمل عمر (بدء) (٢٢) خلافته حتى كانت ⦗٢٩٥⦘ سنة ثلاث وعشرين حج تلك السنة فبلغه ان الناس يقولون: لو مات امير المؤمنين قمنا إلى فلان فبايعناه، وإن كانت بيعة ابي بكر فلتة، فاراد ان يتكلم في اوسط ايام التشريق فقال له عبد الرحمن بن عوف: يا امير المؤمنين إن هذا مكان يغلب عليه غوغاء الناس ودهمهم ومن لا يحمل كلامك محمله، فارجع إلى دار الهجرة والإيمان، فتكلم (فيسمع) (٢٣) كلامك، فاسرع فقدم المدينة فخطب الناس وقال: (يا) (٢٤) ايها الناس اما بعد فقد بلغني ما قاله قائلكم: لو مات امير المؤمنين قمنا إلى فلان فبايعناه وإن كانت بيعة ابي بكر فلتة، وايم الله إن كانت لفلتة وقانا الله شرها، فمن اين لنا مثل ابي بكر نمد اعناقنا إليه كمدنا إلى ابي بكر، إنما ذاك (تغرة) (٢٥) (ليقتل) (٢٦) ، من (انتزع) (٢٧) امور المسلمين من غير مشورة فلا بيعة له، الا وإني رايت رؤيا ولا اظن ذاك إلا عند اقتراب اجلي، رايت ديكا (تراءى) (٢٨) لي فنقرني ثلاث نقرات، فتاولت لي اسماء بنت عميس، (قالت) (٢٩) : يقتلك رجل من اهل هذه الحمراء، فإن امت فامركم إلى هؤلاء الستة الذين توفي رسول الله ﷺ وهو عنهم راض: إلى عثمان وعلي، وطلحة، والزبير، وعبد الرحمن بن عوف وسعد بن ابي وقاص، فإن اختلفوا فامرهم إلى علي، وإن اعش فساوصي ونظرت في العمة وبنت الاخ ما لهما، يورثان ولا يرثان، وإن اعش فسافتح لكم امرا تاخذون به، وإن امت فسترون رايكم، والله خليفتي فيكم، وقد ⦗٢٩٦⦘ دونت لكم (دواوين) (٣٠) ومصرت لكم الامصار، واجريت لكم الطعام إلى (الجار) (٣١) ، وتركتكم على واضحة، وإنما اتخوف عليكم رجلين: رجلا قاتل على تاويل هذا القرآن يقتل، ورجلا راى انه احق بهذا المال من اخيه فقاتل عليه حتى قتل، فخطب (نهار) (٣٢) الجمعة وطعن يوم الاربعاء (٣٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ]: (الخباب).
(٢) في [أ، ب، جـ]: (عمرو).
(٣) في [أ، ب]: (عبرة).
(٤) في [أ، ب، ط، هـ]: (جاءه).
(٥) سقط من: [أ، ب].
(٦) في [أ، ب]: (لأعطينك).
(٧) سقط من: [أ، ب].
(٨) في [جـ]: (فضلة).
(٩) في [أ، ب]: (لسابقهم).
(١٠) في [ط، هـ]: (الأسوة).
(١١) في [س، هـ]: (من).
(١٢) في [أ، ب، جـ، ط]: (ومن).
(١٣) في [هـ]: (الإسلام).
(١٤) في [أ، ب]: (أبت).
(١٥) سقط من: [أ، ب، جـ].
(١٦) سقط من: [أ، ب، جـ].
(١٧) في [أ، ب، جـ]: زيادة (و).
(١٨) في [أ، ب، جـ]: (لأبينا).
(١٩) في [أ، ب، جـ]: (لكم).
(٢٠) في [أ، ب، جـ]: (زدته).
(٢١) في [أ، ب]: (بأبيه)، وفي [هـ]: (بأخيه) أخذا من سنن البيهقي ٦/ ٣٥٠، وانظر: الإصابة ٦/ ٤٨٦، وكنز العمال ٥/ ٢٣٨.
(٢٢) في [ط، هـ]: (بدأ).
(٢٣) في [أ، ب، هـ]: (فيستمع)
(٢٤) سقط من: [ب، جـ].
(٢٥) في [هـ]: (تفرة).
(٢٦) في [هـ]: (ليقتل).
(٢٧) في [هـ]: (بايع أمير)، وفي [أ، ب]: (أمتي).
(٢٨) في [جـ]: (نرى)، وفي [هـ]: (يرى)، وفي [س]: (نزا).
(٢٩) في [أ، ب]: (قال).
(٣٠) في [أ، ب، جـ]: (الدواوين).
(٣١) في [ب، ح، هـ]: (الخان).
(٣٢) في [جـ]: (نها).
(٣٣) منقطع ضعيف؛ أبو معشر ضعيف، وعمر مولى غفرة لا يروي عن عمر بن الخطاب.
حضرت عمر جو کہ حضرت غفرہ رضی اللہ عنہا کے آزاد کردہ غلام ہیں اور دیگر حضرات فرماتے ہیں کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات ہوگئی تو بحرین سے بہت سا مال آیا۔ حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: جس شخص کا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر کچھ قرض ہو یا وعدہ ہو تو اس کو چاہیے کہ وہ کھڑا ہو اور اس مال میں سے لے لے۔ حضرت جابر رضی اللہ عنہ کھڑے ہوئے اور فرمایا: بیشک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا: اگر میرے پاس بحرین سے مال آیا تو میں ضرور تمہیں اتنا اور اتنا مال عطا کروں گا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے تین بار فرمایا: اور ہاتھ سے چلو بھرا تھا۔ لہٰذا حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ نے ان سے فرمایا: کھڑے ہو جاؤ اور اپنے ہاتھ سے لے لو۔ پس آپ رضی اللہ عنہ نے لے لیا تو وہ پانچ سو درہم تھے۔ آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اس کو ہزار گن کر دے دو۔ اور آپ رضی اللہ عنہ نے لوگوں کے درمیان دس دس دراہم تقسیم فرما دیے۔ اور فرمایا: یہ وہ وعدے ہیں جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے لوگوں سے کیے تھے۔ 2۔ یہاں تک کہ جب اگلا سال ہوا تو اس سے کہیں زیادہ مال آیا۔ تو آپ رضی اللہ عنہ نے لوگوں کے درمیان بیس بیس دراہم تقسیم فرما دیے اور پھر بھی مال باقی بچ گیا۔ لہٰذا آپ رضی اللہ عنہ نے غلاموں میں بھی پانچ پانچ دراہم تقسیم فرمائے اور فرمایا: بیشک تمہارے خادمین تمہاری خدمت کرتے ہیں اور تمہارے معاملات نمٹاتے ہیں اس لیے ہم نے ان کو بھی کچھ مال عطا کردیا لوگوں نے کہا: اگر آپ رضی اللہ عنہ مہاجرین اور انصار کو سبقت لے جانے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے نزدیک بہتر مرتبہ کی وجہ سے فضیلت دیتے تو اچھا ہوتا! آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ان لوگوں کا اجر تو اللہ کے ذمہ ہے۔ بیشک اس مال میں برابری بہتر ہے کسی کو ترجیح دینے سے۔ راوی کہتے ہیں: آپ رضی اللہ عنہ نے اپنے دورخلافت میں اسی طرح عمل کیا یہاں تک کہ ہجرت کے تیرہویں سال جمادی الاخری کی آخری راتوں میں آپ رضی اللہ عنہ کی وفات ہوگئی۔ 3۔ حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے خلافت سنبھالی اور بہت سی فتوحات ہوئیں۔ اور بہت سارا مال آیا۔ آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: بیشک حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ نے اس معاملہ میں ایک رائے اختیار کی اور میری اس معاملہ میں دوسری رائے ہے۔ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے قتال کرنے والے کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ قتال کرنے والے کے برابر نہیں کروں گا۔ اور آپ رضی اللہ عنہ نے مہاجرین اور انصار میں سے جن صحابہ رضی اللہ عنہ م نے غزوہ بدر میں شرکت کی تھی ان کے لیے پانچ پانچ ہزار مقرر فرمائے۔ اور وہ مسلمان جو اسلام لانے میں بدریین ہی کی طرح تھے مگر غزوہ بدر میں نہ حاضر ہو سکے ان کے لیے آپ رضی اللہ عنہ نے چار چار ہزار مقرر فرمائے۔ 4۔ اور آپ رضی اللہ عنہ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ازواج مطہرات رضی اللہ عنہن کے لیے بارہ بارہ ہزار مقرر فرمائے سوائے حضرت صفیہ اور حضرت جویریہ رضی اللہ عنہ ما کے۔ ان دونوں کے لیے چھ چھ ہزار مقرر فرمائے۔ ا ن دونوں نے یہ قبول کرنے سے انکار کردیا۔ تو حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے ان دونوں سے فرمایا: بیشک میں نے ان سب کے لیے ہجرت کی وجہ سے اتنا مال مقرر فرمایا: اس پر ان دونوں نے فرمایا: کہ تم نے ان سب کے لیے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے نزدیک ہونے کی وجہ سے مقرر فرمایا ہے اور ہمارے لیے بھی ان ہی کی طرح ہوگا۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے یہ سمجھ لیا اور پھر ان دونوں کے لیے بھی بارہ بارہ ہزار مقرر فرما دیے۔ 5۔ اور حضرت عباس رضی اللہ عنہ کے لیے بھی بارہ ہزار مقرر فرمائے۔ اور حضرت اسامہ بن زید رضی اللہ عنہ کے لیے چار ہزار مقرر فرمائے اور حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے لیے تین ہزار مقرر فرمائے۔ اس پر حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے ارشاد فرمایا: اے ابا جان! آپ نے اس کے لیے مجھ سے زیادہ ایک ہزار کیوں بڑھائے؟ حالانکہ اس کے والد کو وہ فضیلت نہیں ہے جو میرے والد کو ہے اور اس کو وہ فضیلت حاصل نہیں ہے جو مجھے ہے۔ اس پر حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: بیشک اسامہ کا باپ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے نزدیک تیرے باپ سے زیادہ محبوب تھا، اور خود اسامہ بھی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے نزدیک تیرے سے زیادہ محبوب تھا۔ اور آپ رضی اللہ عنہ نے حضرت حسن اور حضرت حسین رضی اللہ عنہ کے لیے پانچ پانچ ہزار مقرر فرمائے۔ اور ان دونوں سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت کی وجہ سے ان کو ان کے والد سے ملا دیا۔ 6۔ اور آپ رضی اللہ عنہ نے مہاجرین اور انصار صحابہ رضی اللہ عنہ م کے بیٹوں کے لیے دو دو ہزار مقرر فرمائے، پس حضرت عمر بن ابی سلمہ رضی اللہ عنہاپ رضی اللہ عنہ کے پاس سے گزرے تو آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اس کے لیے ایک ہزار بڑھا دو۔ اس پر حضرت محمد بن عبد اللہ بن جحش رضی اللہ عنہ نے ان سے فرمایا: جو اس کے باپ کو مرتبہ حاصل ہے وہ ہمارے باپ کو نہیں اور جو اس کو مرتبہ حاصل ہے وہ ہمارے لیے نہیں؟ آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: بیشک میں نے اس کے والد حضرت ابو سلمہ رضی اللہ عنہ کی وجہ سے اس کے لیے دو ہزار مقرر فرمائے۔ اور اس کی والدہ حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنہا کی وجہ سے اس کے لیے ایک ہزار کا اضافہ کردیا پس اگر تیری والدہ بھی اس کی والدہ کی طرح ہوتی تو میں تیرے لیے بھی ایک ہزار کا اضافہ کردیتا۔ 7۔ اور آپ رضی اللہ عنہ نے مکہ والوں کے لیے اور دیگر لوگوں کے لیے آٹھ آٹھ سو مقرر فرمائے۔ پس حضرت طلحہ بن عبید اللہ رضی اللہ عنہاپنے بھائی عثمان کو لے کر آئے تو آپ رضی اللہ عنہ نے اس کے لیے آٹھ سو مقرر کیے۔ اور حضرت نضر بن انس رضی اللہ عنہاپ رضی اللہ عنہ کے پاس سے گزرے تو حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اس کے لیے دو ہزار مقرر کردو۔ اس پر حضرت طلحہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں آپ کے پاس اسی جیسا آدمی لے کر آیا تو آپ رضی اللہ عنہ نے اس کے لیے آٹھ سو درہم مقرر کیے اور اس کے لیے دو ہزار مقرر کردیے! آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: بیشک اس کا باپ غزوہ احد کے دن مجھ سے ملا اور مجھ سے پوچھا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا کیا ہوا؟ میں نے کہا: میرا یہی خیال ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم شہید کردیے گئے ہیں۔ تو اس نے اپنی تلوار سونت لی اور اس کی نیام توڑ دی اور کہا: اگر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم شہید کردیے گئے ہیں تو بیشک اللہ زندہ ہے اسے موت نہیں آئے گی۔ پھر وہ لڑتے رہے یہاں تک کہ شہید ہوگئے۔ اور یہ دوسرا فلاں فلاں جگہ بکریاں چرا رہا تھا۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ اپنی خلافت کے آغاز سے اسی طرح عمل کرتے رہے یہاں تک کہ تئیسواں سال آگیا۔ اس سال آپ رضی اللہ عنہ نے حج کیا تو آپ رضی اللہ عنہ کو یہ بات پہنچی کہ لوگ کہہ رہے ہیں: اگر امیر المؤمنین کی وفات ہوگئی تو ہم فلاں کے پاس جا کر اس کی بیعت کرلیں گے، اگرچہ حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کی بیعت اچانک ہوگئی تھی۔ آپ رضی اللہ عنہ نے ایام تشریق کے درمیانی دن میں خطاب کرنے کا ارادہ فرمایا تو حضرت عبد الرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ نے آپ رضی اللہ عنہ سے کہا: اے امیر المؤمنین! یہ ایسی جگہ ہے جہاں عام اور بازاری لوگوں کا غلبہ ہے اور ان لوگوں کا جو آپ کی بات کو اس کے صحیح محمل پر نہیں رکھیں گے۔ لہٰذا آپ ہجرت اور ایمان کے گھر کی طرف لوٹ جائیں اور وہاں خطاب فرمائیں تاکہ آپ کی بات سنی جائے۔ چنانچہ آپ رضی اللہ عنہ جلدی سے مدینہ تشریف لائے اور لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا: اے لوگو! اما بعد! مجھے تم میں سے کسی کہنے والے کی یہ بات پہنچی ہے کہ اگر امیر المؤمنین کی وفات ہوگئی تو ہم فلاں کے پاس جا کر اس کی بیعت کرلیں گے، اگرچہ حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کی بیعت اچانک ہوگئی تھی۔ اللہ کی قسم! وہ اچانک ہی تھی مگر اللہ نے ہمیں اس کے شر سے بچا لیا۔ اور ہم میں حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ جیسا کون ہے کہ ہم ان کی طرف اسی طرح گردنیں بڑھائیں جس طرح حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کی طرف بڑھائی تھیں۔ یہ تو اپنے آپ کو قتل کے لیے پیش کرنا ہوگا۔ جو شخص مشورے کے بغیر مسلمانوں کے معاملات چھین لے اس کی کوئی بیعت نہیں۔ سنو! میں نے ایک خواب دیکھا ہے اور میرا خیال ہے کہ یہ میری موت کے قریب ہونے کی وجہ سے ہے۔ میں نے دیکھا کہ ایک مرغا میرے سامنے آیا اور اس نے مجھے تین ٹھونگیں ماریں۔ حضرت اسماء بنت عمیس رضی اللہ عنہا نے مجھے اس کی تعبیر بتائی اور کہا: آپ کو ان سرخ رو عجمیوں میں سے ایک آدمی قتل کرے گا۔ پس اگر میں مر جاؤں تو تمہارا معاملہ ان چھ حضرات کے سپرد ہے جن سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم وفات کے وقت راضی تھے: حضرت عثمان، حضرت علی، حضرت طلحہ، حضرت زبیر، حضرت عبد الرحمن بن عوف اور حضرت سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہم۔ اگر ان میں اختلاف ہو تو ان کا معاملہ حضرت علی رضی اللہ عنہ کے سپرد ہے۔ اور اگر میں زندہ رہا تو میں وصیت کروں گا۔ اور میں نے پھوپھی اور بھتیجی کے بارے میں غور کیا کہ ان کا کیا حق ہے، ان کا ورثہ لیا جاتا ہے اور وہ وارث نہیں ہوتیں۔ اور اگر میں زندہ رہا تو تمہارے لیے ایک ایسا معاملہ کھولوں گا جسے تم اختیار کرو گے اور اگر میں مر گیا تو تم اپنی رائے دیکھ لو گے۔ اور اللہ تم میں میرا خلیفہ ہے۔ میں نے تمہارے لیے دیوان مدون کیے، شہر آباد کیے، جار تک تمہارے لیے غلہ پہنچایا اور تمہیں واضح راستے پر چھوڑا۔ مجھے تم پر صرف دو آدمیوں کا خوف ہے: ایک وہ آدمی جو اس قرآن کی تاویل پر لڑے اور قتل ہوجائے، اور دوسرا وہ آدمی جو سمجھے کہ وہ اس مال کا اپنے بھائی سے زیادہ حق دار ہے اور اس پر لڑے یہاں تک کہ قتل ہوجائے۔ آپ رضی اللہ عنہ نے یہ خطبہ جمعہ کے دن دیا اور بدھ کے دن آپ رضی اللہ عنہ کو نیزہ مارا گیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35074]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35074، ترقيم محمد عوامة 33539)
ترقیم عوامۃ: 33540 ترقیم الشثری: -- 35075
٣٥٠٧٥ - حدثنا يزيد بن هارون عن المسعودي عن القاسم بن عبد الرحمن قال: كان عطاء عبد الله ستة آلاف (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) منقطع ضعيف؛ المسعودي اختلط والقاسم لم يدرك ذلك.
حضرت قاسم بن عبد الرحمن رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کی سالانہ تنخواہ چھ ہزار تھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35075]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35075، ترقيم محمد عوامة 33540)
ترقیم عوامۃ: 33541 ترقیم الشثری: -- 35076
٣٥٠٧٦ - حدثنا حميد بن عبد الرحمن عن (حسن) (١) عن إبراهيم بن المهاجر عن مجاهد قال: فرض عمر لاهل بدر في ستة آلاف ستة آلاف، وفرض لازواج النبي ﷺ مثل ذلك (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (الحسن).
(٢) منقطع؛ مجاهد لم يدرك ذلك.
حضرت مجاہد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے بدری صحابہ رضی اللہ عنہ م کے لیے چھ چھ ہزار مقرر فرمائے۔ اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ازواج مطہرات کے لیے بھی اتنا اتنا حصہ مقرر فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35076]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35076، ترقيم محمد عوامة 33541)
ترقیم عوامۃ: 33542 ترقیم الشثری: -- 35077
٣٥٠٧٧ - حدثنا عبيد الله بن موسى قال: اخبرنا إسرائيل عن إسماعيل بن سميع عن عمار (الدهني) (١) عن سالم بن ابي الجعد ان عمر جعل عطاء سلمان ستة آلاف (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (الذهبي).
(٢) منقطع؛ سالم لم يدرك عمر.
حضرت سالم بن ابی الجعد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے حضرت سلمان رضی اللہ عنہ کا سالانہ عطیہ چھ ہزار مقرر فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35077]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35077، ترقيم محمد عوامة 33542)
ترقیم عوامۃ: 33543 ترقیم الشثری: -- 35078
٣٥٠٧٨ - حدثنا وكيع قال: ثنا سفيان عن يحيى بن عمرو بن سلمة الهمداني عن ابيه عن عبيدة السلماني قال: قال لي عمر: كم ترى الرجل يكفيه من عطائه؟ ⦗٢٩٧⦘ (قال) (١) : قلت: كذا وكذا، قال: لإن بقيت لاجعلن عطاء الرجل اربعة آلاف: الفا لسلاحه، والفا لنفقته، والفا يجعلها في بيته، والفا لكذا وكذا، احسبه قال لفرسه (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ب، جـ].
(٢) صحيح؛ يحيى ثقة.
حضرت عبیدہ سلمانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے مجھ سے پوچھا: تمہاری کیا رائے ہے کہ ایک آدمی کے لیے کتنی تنخواہ کافی ہوگی؟ میں نے کہا: اتنی اور اتنی۔ آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اگر میں باقی رہا تو میں ضرور بالضرور ایک آدمی کی چار ہزار تنخواہ مقرر کروں گا۔ ایک ہزار اس کے ہتھیار کے لیے۔ ایک ہزار اس کے خرچہ کے لیے۔ اور ایک ہزار کو وہ گھر میں استعمال کرے۔ اور ایک ہزار اس اس چیز کے لیے۔ راوی کہتے ہیں کہ میرا خیال ہے کہ آپ رضی اللہ عنہ نے گھوڑے کا ذکر فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35078]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35078، ترقيم محمد عوامة 33543)
ترقیم عوامۃ: 33544 ترقیم الشثری: -- 35079
٣٥٠٧٩ - حدثنا وكيع قال: ثنا سفيان عن الاسود بن قيس عن شيخ لهم قال: سمعت عمر بن الخطاب يقول: لئن بقيت إلى قابل لالحقن سفلة المهاجرين في الفين الفين (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) مجهول؛ لإبهام الراوي عن عمر.
حضرت اسود بن قیس رحمہ اللہ اپنے ایک شیخ سے نقل کرتے ہیں کہ انہوں نے فرمایا: کہ میں نے حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کو یوں فرماتے ہوئے سنا: اگر میں آئندہ سال تک زندہ رہا تو میں مہاجرین کے کم درجہ کے لوگوں کے لیے ضرور بالضرور دو ہزار دوں گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35079]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35079، ترقيم محمد عوامة 33544)
ترقیم عوامۃ: 33545 ترقیم الشثری: -- 35080
٣٥٠٨٠ - حدثنا وكيع قال: ثنا هشام بن سعد عن زيد بن اسلم عن ابيه قال: سمعت عمر بن الخطاب يقول: لئن بقيت إلى قابل لالحقن (اخرى) (١) الناس باولادهم ولاجعلنهم (ببانا) (٢) واحدا (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (أخر).
(٢) أي: شيئًا واحد وفي [أ، ب]: (بيانًا).
(٣) حسن؛ هشام بن سعد صدوق، أخرجه أبو عبيد في الأموال (٦٥١)، والبيهقي ٦/ ٣٥٢، وابن عساكر ٤٤/ ٣٢٢، وأبو نعيم في الحلية ٩/ ٥٨، وابن سعد ٣/ ٣٠٢.
حضرت اسلم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کو یوں فرماتے ہوئے سنا: کہ اگر میں آئندہ سال تک زندہ رہا تو میں آخر والے لوگوں کو ضرور بالضرور پہلے والے لوگوں کے تابع کروں گا، اور میں ان سب کو برابر کر دوں گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35080]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35080، ترقيم محمد عوامة 33545)