مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
51. ما قالوا: في العهد يوفى به للمشركين
جن حضرات کے نزدیک مشرکین سے کیا ہوا عہد پورا کیا جائے گا
ترقیم عوامۃ: 33526 ترقیم الشثری: -- 35061
٣٥٠٦١ - حدثنا ابن عيينة عن جامع بن ابي راشد عن ميمون بن مهران قال: ثلاث يؤدين إلى البر والفاجر: الرحم يوصل برة كانت او فاجرة، والامانة تؤديها إلى البر والفاجر، والعهد يوفى به للبر والفاجر.
حضرت جامع بن ابی راشد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت میمون بن مہران رحمہ اللہ نے ارشاد فرمایا: تین چیزیں نیکو کاروں اور بدکار دونوں کو ادا کی جائیں گی۔ صلہ رحمی کی جائے گی چاہے نیکو کار ہو یا بدکار۔ اور امانت نیکو کار اور بدکار دونوں کو ادا کی جائے گی۔ اور نیکو کار اور بدکار دونوں سے وعدہ کی وفاء کی جائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35061]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35061، ترقيم محمد عوامة 33526)
ترقیم عوامۃ: 33527 ترقیم الشثری: -- 35062
٣٥٠٦٢ - حدثنا ابو اسامة عن الوليد بن جميع قال: ثنا (ابو الطفيل) (١) قال: ⦗٢٨٨⦘ ثنا حذيفة بن اليمان قال: ما منعني ان اشهد بدرا إلا اني خرجت انا وابي حسيل، قال: فاخذنا كفار قريش فقالوا: إنكم تريدون محمدا؟ فقلنا: ما نريده (و) (٢) ما نريد إلا المدينة، فاخذوا منا عهد الله وميثاقه لننصرفن إلى المدينة ولا نقاتل معه، فاتينا رسول الله ﷺ فاخبرناه الخبر فقال:"انصرفا نفي لهم و (استعين) (٣) الله عليهم" (٤) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ب]: بياض.
(٢) سقط من: [أ، ب، جـ].
(٣) في [جـ]: (نستعين).
(٤) حسن؛ الوليد بن جميع صدوق، أخرجه مسلم (١٧٨٧)، وأحمد (٢٣٣٥٤).
حضرت ابوالطفیل رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضرت حذیفہ بن الیمان رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: مجھے غزوہ بدر میں شرکت سے نہیں روکا تھا مگر اس بات نے کہ میں اور میرے والد حسیل رضی اللہ عنہ نکلے ہوئے تھے کہ ہمیں کفار قریش نے پکڑ لیا اور کہنے لگے۔ تم لوگ محمد کے پاس جا رہے ہو۔ تو ہم نے کہا: ہم ان کے پاس نہیں جا رہے، ہمارا تو صرف مدینہ جانے کا ارادہ ہے۔ تو انہوں نے ہم سے عہد و پیمان لیا کہ ہم مدینہ لوٹ جائیں گے اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی معیت میں قتال نہیں کریں گے۔ تو ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے اور ہم نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو اس واقعہ کی خبر دی آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم دونوں واپس لوٹ جاؤ ہم ان سے بھی عہد کی وفا کریں گے۔ اور ان کے خلاف اللہ سے مدد مانگیں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35062]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35062، ترقيم محمد عوامة 33527)
52. ما قالوا: في العبيد يأبقون إلى أرض العدو
جن لوگوں نے یوں کہا: ان غلاموں کے بارے میں جو دشمن کے ملک میں بھاگ جائیں
ترقیم عوامۃ: 33528 ترقیم الشثری: -- 35063
٣٥٠٦٣ - حدثنا عيسى بن يونس عن الاوزاعي عن (عبدة) (١) بن ابي لبابة انه قال في العبد إذا ابق إلى ارض العدو: لا (يقبل) (٢) حتى ياوي إلى (حرز) (٣) ويرد إلى مولاه.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ب، هـ]: (عبيدة).
(٢) في [أ، ب، هـ]: (يقتل).
(٣) في [أ]: (حوز).
امام اوزاعی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عبدہ بن ابی لبابہ رحمہ اللہ نے اس غلام کے بارے میں جو دشمن کے ملک کی طرف بھاگ جائے یوں ارشاد فرمایا: کہ اس کا کوئی عمل قبول نہیں ہوگا یہاں تک کہ وہ کسی محفوظ مقام پر پناہ لے اور اپنے آقا کی طرف لوٹ آئے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35063]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35063، ترقيم محمد عوامة 33528)
ترقیم عوامۃ: 33529 ترقیم الشثری: -- 35064
٣٥٠٦٤ - حدثنا وكيع قال: (ثنا) (١) سفيان عن حبيب بن ابي ثابت عن المغيرة ابن لثمبل عن جرير بن عبد الله قال: قال رسول الله ﷺ:"إذا ابق العبد إلى (ارض) (٢) العدو برئت منه الذمة" (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: (نا).
(٢) سقط من: [هـ].
(٣) صحيح؛ أخرجه مسلم (٧٠)، وأحمد (١٩٢١١)، وكما أخرجه مسلم (٦٩)، وأحمد وابنه (١٩٢٤٢) من طريق المؤلف عن حفص عن داود عن الشعبي.
حضرت جریر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جب کوئی غلام دشمن کے ملک کی طرف بھاگ جائے تو اس کا ذمہ بری ہوجائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35064]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35064، ترقيم محمد عوامة 33529)
ترقیم عوامۃ: 33530 ترقیم الشثری: -- 35065
٣٥٠٦٥ - حدثنا وكيع عن سفيان عن الحسن بن عبيد الله عن الشعبي عن جرير قال: مع كل ابقة كفرة (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح؛ أخرجه النسائي ٧/ ١٠٢، وورد مرفوعًا عند مسلم (٦٨)، وأحمد (١٩٢٤٣).
امام شعبی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت جریر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: ہر بھاگنے کے ساتھ ایک کفر کا عمل ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35065]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35065، ترقيم محمد عوامة 33530)
ترقیم عوامۃ: 33531 ترقیم الشثری: -- 35066
٣٥٠٦٦ - حدثنا وكيع قال: (ثنا) (١) يونس بن ابي إسحاق عن عامر عن جرير قال: إذا ابق إلى العدو فقد حل دمه - (يعني) (٢) إلى دار الحرب (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: (نا).
(٢) في [أ، ب]: (نفى).
(٣) صحيح؛ أخرجه النسائي ٧/ ١٠٣، وورد مرفوعًا عند أحمد (١٩٢٤٠)، وأبي داود (٤٣٦٥).
حضرت عامر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت جریر بن عبد ا اللہ رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: جب کوئی غلام دشمن کی طرف بھاگ جائے یعنی دار الحرب کی طرف بھاگ جائے تو تحقیق اس کا خون حلال ہوگیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35066]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35066، ترقيم محمد عوامة 33531)
ترقیم عوامۃ: 33532 ترقیم الشثری: -- 35067
٣٥٠٦٧ - حدثنا ابو اسامة عن مجالد عن عامر عن جرير عن النبي ﷺ قال:"ايما عبد ابق إلى ارض العدو فقد برئت منه الذمة" (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) ضعيف؛ لضعف مجالد بن سعيد، وأخرجه مسلم (٧٠)، وأحمد (١٩٢٢٥).
حضرت جریر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جو کوئی غلام دشمن کی زمین کی طرف بھاگ جائے تو تحقیق اس کا ذمہ بری ہوگیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35067]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35067، ترقيم محمد عوامة 33532)
53. ما قالوا: في رجل أسره العدو ثم اشتراه رجل من المسلمين
اس آدمی کا بیان جس کو دشمن نے قید کر لیا پھر مسلمانوں میں سے ایک آدمی نے اس کو خرید لیا
ترقیم عوامۃ: 33533 ترقیم الشثری: -- 35068
٣٥٠٦٨ - حدثنا عبدة بن سليمان عن ابن ابي عروبة عن قتادة قال: سئل علي عن مكاتب سباه العدو ثم اشتراه رجل من المسلمين قال: فقال: (إن) (١) احب مولاه ان يفكه فيكون عنده على ما بقي من مكاتبته ويكون له الولاء، وإن كره ذلك كان عند الذي اشتراه على (هذا) (٢) الحال (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ب].
(٢) في [جـ]: (هذه).
(٣) منقطع؛ قتادة لا يروي عن علي.
حضرت قتادہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ سے اس مکاتب غلام کے متعلق پوچھا گیا: جس کو دشمن نے قید کرلیا تھا پھر مسلمانوں میں سے ایک آدمی نے اس کو خرید لیا اب اس کا کیا حکم ہے؟ آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اگر اس کا آقا چاہتا ہے تو وہ اس کو چھڑا لے پھر یہ غلام اپنے آقا کے پاس اس طور پر رہے گا کہ یہ اپنی باقی بچی ہوئی بدل کتابت ادا کرے گا۔ اور آقا کو اس غلام کی ولاء ملے گی۔ اور اگر وہ اس بات کو پسند نہیں کرتا تو یہ غلام خریدنے والے کے پاس اسی حالت میں رہے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35068]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35068، ترقيم محمد عوامة 33533)
ترقیم عوامۃ: 33534 ترقیم الشثری: -- 35069
٣٥٠٦٩ - حدثنا الفضل بن دكين قال: ثنا عباد قال: اخبرني مكحول قال: في مكاتب اسره العدو فاشتراه رجل من التجار (فكاتبه) (١) قال: يؤدي (مكاتبة) (٢) الاول ثم يؤدي (مكاتبة) (٣) الآخر.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط، هـ]: (يكاتبه).
(٢) في [أ، ب]: (مكاتبت)، وفي [هـ]: (مكاتبه).
(٣) في [أ، ب]: (مكاتبت)، وفي [هـ]: (مكاتبه).
حضرت عباد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت مکحول رحمہ اللہ نے ارشاد فرمایا: اس مکاتب غلام کے بارے میں جس کو دشمن نے قید کرلیا، کسی تاجر نے اس کو خرید کر پھر مکاتب بنادیا تو اس کا کیا حکم ہوگا؟ آپ رحمہ اللہ نے فرمایا: وہ غلام سب سے پہلے والے آقا کا مال کتابت ادا کرے گا اور پھر دوسرے تاجر کا مال کتابت ادا کرے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35069]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35069، ترقيم محمد عوامة 33534)
54. ما قالوا: في الفروض وتدوين الدواوين
جن لوگوں نے سرکاری عطیہ اور دیوان عدل مدوّن کرنے کے بارے میں یوں کہا
ترقیم عوامۃ: 33535 ترقیم الشثری: -- 35070
٣٥٠٧٠ - حدثنا يزيد بن هارون قال: اخبرنا محمد بن عمرو عن ابي سلمة عن ابي هريرة انه قدم على عمر من البحرين قال: فقدمت عليه (فصليت) (١) معه العشاء، فلما رآني سلمت عليه فقال: ما قدمت به؟ قلت: قدمت بخمسمائة الف، قال: (تدري) (٢) ما تقول؟ قال: (٣) قدمت بخمسمائة الف، (٤) قال: قلت: مائة الف (و) (٥) مائة الف (و) (٦) مائة الف (و) (٧) مائة الف (و) (٨) مائة (الف) (٩) حتى (عد) (١٠) ⦗٢٩١⦘ خمسا، قال: إنك ناعس، ارجع إلى بيتك فنم ثم اغد علي، قال: فغدوت عليه فقال: ما جئت به؟ قلت: بخمسمائة الف، قال: طيب، (قلت: طيب) (١١) ، لا اعلم إلا ذاك، قال: فقال للناس: إنه قدم علي مال كثير، فإن شئتم ان نعده لكم عدا، وإن شئتم ان نكيله لكم كيلا، فقال رجل: يا امير المؤمنين، إني رايت هؤلاء الاعاجم يدونون ديوانا ويعطون الناس عليه، قال: فدون (الديوان) (١٢) ، وفرض للمهاجرين في خمسة آلاف خمسة آلاف، وللانصار في اربعة آلاف اربعة آلاف، وفرض لازواج النبي ﷺ في اثني عشر الفا اثني عشر الفا (١٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (فصلت).
(٢) في [ط، هـ]: (أتدري).
(٣) في [هـ]: زيادة (قلت).
(٤) في [هـ]: زيادة (قال: ماذا تقول؟).
(٥) سقط من: [هـ].
(٦) سقط من: [هـ].
(٧) سقط من: [هـ].
(٨) سقط من: [هـ].
(٩) سقط من: [أ، ب].
(١٠) في [ط، هـ]: (عددت).
(١١) سقط من: [ب].
(١٢) في [هـ]: (الدواوين).
(١٣) حسن؛ محمد بن عمرو صدوق، أخرجه ابن سعد ٣/ ٣٠٠، والبيهقي ٦/ ٣٤٩، والقزويني في التدوين ٤/ ١٧١، وابن عساكر ٤٤/ ٣٤٢، والبلاذري في فتوح البلدان ص ٤٣٩.
حضرت ابو سلمہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: کہ وہ بحرین سے حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے پاس آئے۔ آپ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں آیا اور میں نے حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے ساتھ عشاء کی نماز پڑھی جب انہوں نے مجھے دیکھا تو میں نے ان کو سلام کیا انہوں نے فرمایا: تم کیا چیز ساتھ لائے ہو؟ میں نے کہا: میں پانچ لاکھ ساتھ لایا ہوں۔ انہوں نے فرمایا: تم جانتے ہو کہ تم کیا کہہ رہے ہو؟ میں نے کہا: میں پانچ لاکھ ساتھ لایا ہوں۔ میں نے کہا: ایک لاکھ اور ایک لاکھ اور ایک لاکھ اور ایک لاکھ اور ایک لاکھ۔ یہاں تک کہ پانچ مرتبہ شمار کیا۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: بیشک تمہیں اونگھ آرہی ہے۔ تم اپنے گھر جاؤ اور سو جاؤ۔ پھر کل میرے پاس آنا۔ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں اگلے دن ان کے پاس آیا۔ انہوں نے پوچھا: تم کیا لائے ہو؟ میں نے کہا: پانچ لاکھ۔ انہوں نے پوچھا: پاکیزہ مال ہے؟ میں نے کہا: پاکیزہ ہے، میں تو صرف یہی جانتا ہوں۔ آپ رضی اللہ عنہ نے لوگوں سے کہا: میرے پاس بہت زیادہ مال آیا۔ اگر تم چاہو تو میں مال تمہارے لیے شمار کروں اور اگر چاہو تو میں اس ما ل کو تمہارے لیے کیل کروں۔ اس پر ایک آدمی نے کہا: اے امیر المؤمنین! بیشک میں نے ان عجمیوں کو دیکھا ہے کہ وہ دیوان مدون کرتے ہیں اور اس کی بنیاد پر لوگوں کو عطا کرتے ہیں۔ پھر حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے دیوان مدون کروایا اور مہاجرین کے لیے پانچ پانچ ہزار مقرر فرمائے۔ اور انصار صحابہ رضی اللہ عنہ م کے لیے چار چار ہزار مقرر فرمائے۔ اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ازواج مطہرات رضی اللہ عنہ کے لیے بارہ بارہ ہزار مقرر فرمائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35070]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35070، ترقيم محمد عوامة 33535)