🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
122. في الإمام ينفل قبل الغنيمة وقبل أن يقسم
امام کا تقسیم غنیمت سے قبل کچھ عطیہ اور بخشش دینا
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 33966 ترقیم الشثری: -- 35511
٣٥٥١١ - حدثنا عيسى بن يونس عن ثور عن سليمان بن موسى قال: قال عمر ابن الخطاب: لا يعطى من المغنم شيء حتى يقسم إلا (لراع) (١) او حارس او سائق غير موله (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (كراع).
(٢) منقطع؛ سليمان بن موسى لا يروي عن عمر.

حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ ارشاد فرماتے ہیں کہ غنیمت تقسیم ہونے سے قبل کسی کو کچھ نہیں دیا جائے گا، سوائے چرواہے، چوکیدار اور جانوروں کے ہانکے والے کے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35511]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35511، ترقيم محمد عوامة 33966)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 33967 ترقیم الشثری: -- 35512
٣٥٥١٢ - حدثنا ابو اسامة عن ابن عون عن محمد قال: بعث إلى انس بشيء قبل ان تقسم الغنائم فقال: لا، (وابى) (١) حتى تقسم (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، جـ]: (وإلى)، وفي [هـ]: (وأي).
(٢) صحيح.

حضرت محمد رحمہ اللہ سے مروی ہے کہ غنیمت تقسیم ہونے سے پہلے حضرت انس رضی اللہ عنہ کے لیے کچھ بھیجا گیا تو انہوں نے انکار کردیا فرمایا کہ جب تک غنیمت تقسیم نہ ہوجائے میں نہ لوں گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35512]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35512، ترقيم محمد عوامة 33967)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 33968 ترقیم الشثری: -- 35513
٣٥٥١٣ - حدثنا عبد الرحيم بن سليمان عن اشعث عن الحسن قال: لا ينفل حتى يخمس.
حضرت حسن رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ خمس نکال نے سے پہلے کسی کو عطیہ نہ دیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35513]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35513، ترقيم محمد عوامة 33968)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 33969 ترقیم الشثری: -- 35514
٣٥٥١٤ - حدثنا حفص بن غياث عن اشعث عن الحسن قال: النفل بعد الخمس.
حضرت حسن فرماتے ہیں کہ عطیہ خمس کے بعد دیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35514]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35514، ترقيم محمد عوامة 33969)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 33970 ترقیم الشثری: -- 35515
٣٥٥١٥ - حدثنا حفص عن يحيى عن سعيد بن المسيب قال: ما كانوا ينفلون إلا من الخمس.
حضرت سعید بن المسیب رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم صرف خمس میں سے عطیہ وغیرہ نکالا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35515]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35515، ترقيم محمد عوامة 33970)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 33971 ترقیم الشثری: -- 35516
٣٥٥١٦ - حدثنا عبد الله بن إدريس عن كهمس عن ابن سيرين قال: غزا انس ابن مالك مع (عبيد الله) (١) بن زياد قال: فاعطاه ثلاثين راسا من سبي الجاهلية، قال: فساله انس ان يجعلها من الخمس، فابى انس ان يقبلها (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط، هـ]: (عبد اللَّه).
(٢) صحيح؛ أخرجه الطحاوي ٣/ ٢٤٢.

حضرت ابن سیرین رحمہ اللہ سے مروی ہے کہ حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ حضرت عبید اللہ بن زیاد کے ساتھ جہاد میں شریک ہوئے، راوی فرماتے ہیں کہ حضرت انس رضی اللہ عنہ کو جاہلیت کے قیدیوں میں سے تیس قیدی عطا کیے گئے حضرت انس رضی اللہ عنہ نے دریافت کیا کہ ان کو خمس میں سے بناؤ۔ حضرت انس رضی اللہ عنہ نے اس کو قبول کرنے سے انکار فرما دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35516]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35516، ترقيم محمد عوامة 33971)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
123. في الأمير يأذن لهم في (السلب) أم لا
امیر ان کو سامان (لوٹنے کا) اجازت دے گا کہ نہیں؟
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 33972 ترقیم الشثری: -- 35517
٣٥٥١٧ - حدثنا عبد الاعلى عن معمر عن الزهري انه سئل عن (النهبة) (١) في الغنيمة إذا اذن لهم اميرهم، فكره ذلك.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ط، هـ]: (الهبة).
حضرت زھری رحمہ اللہ سے دریافت کیا گیا کہ غنیمت میں لوٹی ہوئی چیز کے متعلق جب کہ ان کا امیر ان کو اجازت دے دے؟ حضرت زھری نے اس کو ناپسند فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35517]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35517، ترقيم محمد عوامة 33972)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
124. في الغنيمة كيف (تقسم؟)
غنیمت کیسے تقسیم کی جائے گی؟
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 33973 ترقیم الشثری: -- 35518
٣٥٥١٨ - حدثنا وكيع قال: (ثنا) (١) ابو جعفر عن (الربيع) (٢) عن ابي العالية قال: كان رسول الله ﷺ يؤتى بالغنيمة فيقسمها على خمسة، فيكون اربعة لمن شهدها وياخذ الخمس، فيضرب بيده فيه، فما اخذ من شيء جعله للكعبة، وهو سهم الله الذي سمى، (ثم) (٣) يقسم ما بقي على خمسة فيكون سهم لرسول الله ﷺ، وسهم لذوي القربى، وسهم لليتامى، وسهم للمساكين، وسهم لابن السبيل (٤) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: (نا).
(٢) في [أ، ب، جـ، ح، س، ط، م]: (الزهري)، وانظر: تفسير ابن كثير ٢/ ٣١١، وأحكام القرآن للجصاص ٤/ ٢٤٣، وعمدة القاري ١٥/ ٥٥، وأضواء البيان ٢/ ٥٩، وتهذيب الكمال ٢١/ ٥٣١.
(٣) في [أ، ب]: (لم).
(٤) مرسل؛ أبو العالية تابعي، أخرجه ابن أبي حاتم في التفسير (٩٠٨٦)، وابن جرير ١٠/ ٣، وابن النحاس في معاني القرآن ٣/ ١٥٧، وأبو داود في المراسيل (٣٧٤)، والطحاوي ٣/ ٢٧٦، وأبو عبيد في الأموال (٣٨، ٨٣٥)، وابن زتجويه (٧١، ١٢٢٧).

حضرت ابو العالیہ رحمہ اللہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس جب مال غنیمت آتا تو اس کے پانچ حصے فرماتے، چار حصے ان میں تقسیم فرماتے جو جہاد میں شریک تھے، اور خمس نکالتے، اور پھر اپنا ہاتھ اس پر رکھتے، اس میں جو بھی آجاتا اس کو کعبہ کے لیے وقف کردیتے جو کہ اللہ تعالیٰ کا حق ہوتا۔ پھر باقی کے پانچ حصے فرماتے، ایک حصہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا، ایک حصہ قریبی رشتہ داروں کا، ایک حصہ یتیموں کا، ایک حصہ مسکینوں کا اور ایک حصہ مسافروں کا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35518]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35518، ترقيم محمد عوامة 33973)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 33974 ترقیم الشثری: -- 35519
٣٥٥١٩ - حدثنا عيسى بن (يونس عن) (١) صالح بن (ابي) (٢) الاخضر عن الوليد ابن هشام عن مالك بن عبد الله الخثعمي قال: كنا جلوسا عند عثمان فقال: من هاهنا من اهل الشام؟ فقمت، فقال: ابلغ معاوية إذا غنم غنيمة ان ياخذ خمسة اسهم فيكتب على سهم منها لله، ثم ليقرع (فحيثما) (٣) خرج منها فلياخذه (٤) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [جـ].
(٢) سقط من: [أ، ب، جـ، هـ].
(٣) في [أ، ب]: (حيث).
(٤) ضعيف؛ لضعف صالح بن أبي الأخضر.

حضرت مالک بن عبد اللہ فرماتے ہیں کہ میں حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کے پاس بیٹھا ہوا تھا۔ حضرت عثمان نے فرمایا: اھل شام میں سے یہاں کون ہے؟ پس میں کھڑا ہوگیا، حضرت عثمان رضی اللہ عنہ نے فرمایا: حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ کو بتادو کہ: جب مال غنیمت حاصل ہو تو اس کے پانچ حصے کرو، ان میں ایک حصہ پر یوں لکھو اللہ کے لیے ہے، پھر قرعہ ڈالو، وہ حصہ جہاں بھی نکلے اسے لے لو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35519]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35519، ترقيم محمد عوامة 33974)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 33975 ترقیم الشثری: -- 35520
٣٥٥٢٠ - حدثنا وكيع قال: (ثنا) (١) سفيان عن موسى بن ابي عائشة قال: سالت يحيى بن الجزار عن سهم الرسول ﷺ فقال: خمس الخمس (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: (نا).
(٢) مرسل؛ يحيى بن الجزار تابعي، أخرجه النسائي (٤٤٤٦)، وعبد الرزاق (٩٤٨٦)، وأبو عبيد في الأموال (٣٥)، وابن زنجويه (٧٤).

حضرت یحییٰ بن جزار سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے حصہ کے متعلق دریافت کیا گیا، آپ نے فرمایا وہ خمس کا خمس ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35520]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35520، ترقيم محمد عوامة 33975)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں