مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
124. في الغنيمة كيف (تقسم؟)
غنیمت کیسے تقسیم کی جائے گی؟
ترقیم عوامۃ: 33976 ترقیم الشثری: -- 35521
٣٥٥٢١ - حدثنا جرير عن موسى بن ابي عائشة عن يحيى بن الجزار بنحو منه (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) مرسل؛ يحيى تابعي.
حضرت یحییٰ بن جزار سے بھی اسی طرح مروی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35521]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35521، ترقيم محمد عوامة 33976)
ترقیم عوامۃ: 33977 ترقیم الشثری: -- 35522
٣٥٥٢٢ - حدثنا وكيع ثنا (كهمس) (١) عن عبد الله بن شقيق العقيلي قال: قام رجل إلى النبي ﷺ فقال: يا رسول الله اخبرني عن الغنيمة؟ فقال:"لله سهم، (ولهولاء) (٢) اربعة"، قال: قلت: فهل احد احق بها من احد؟ قال: فقال:"إن رميت بسهم في جنبك فلست باحق به من اخيك" (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ]: (كتهمس).
(٢) في [أ، ب]: (فلهؤلاء).
(٣) مرسل؛ عبد اللَّه بن شقيق تابعي، أخرجه ابن زنجويه (١١٣٧)، وقد ورد عن ابن شقيق عن رجل من بلقين، أخرجه الطحاوي ٣/ ٢٢٩، وأحمد بن منيع كما في المطالب (٢٠٦٥)، وابن الأثير في أسد الغابة ٦/ ٤٢٦، وابن أبي حاتم في العلل ١/ ٣٠٨، وأبو عبيد في الأموال (٧٦٤)، والبيهقي ٦/ ٣٢٤، وورد من حديث ابن شقيق عن رجل من بلقين عن رجل منهم، أخرجه سعيد بن منصور (٢٦٨٠)، وورد عن ابن شقيق عن رجل من بلقين عن ابن عم له، أخرجه البيهقي في شعب الإيمان (٤٣٢٩).
حضرت عبد اللہ بن شقیق العقیلی سے مروی ہے کہ ایک شخص حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں کھڑا ہوا اور عرض کیا اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم مجھے غنیمت کے متعلق بتائیے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ایک حصہ اللہ کے لیے اور چار حصے ان کیلئے۔ میں نے عرض کیا: کیا کوئی شخص کسی سے زیادہ حقدار بھی ہے؟ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اگر تیرے پہلو میں تیر بھی مارا گیا پھر بھی تو اپنے بھائی سے زیادہ حقدار نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35522]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35522، ترقيم محمد عوامة 33977)
ترقیم عوامۃ: 33978 ترقیم الشثری: -- 35523
٣٥٥٢٣ - حدثنا جرير بن عبد الحميد عن مغيرة عن إبراهيم في قوله: ﴿فان لله خمسه﴾، قال: لله كل شيء.
حضرت ابراہیم رحمہ اللہ قرآن کریم کی آیت { فَأَنَّ لِلَّہِ خُمُسَہُ } کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ ہر چیز اللہ کے لیے ہی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35523]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35523، ترقيم محمد عوامة 33978)
ترقیم عوامۃ: 33979 ترقیم الشثری: -- 35524
٣٥٥٢٤ - حدثنا عبد الرحيم بن سليمان عن عبد الملك عن عطاء قال: خمس الله وخمس الرسول واحد كان النبي ﷺ يضع ذلك الخمس حيث احب ويصنع (١) ما شاء ويحمل فيه من شاء (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، جـ]: زيادة (فيه).
(٢) مرسل؛ عطاء ليس صحابيًا.
حضرت عطاء سے مروی ہے کہ اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا حصہ خمس میں ایک ہی ہے، اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم اس خمس کو جہاں پسند فرماتے رکھتے، جو چاہتے اس میں کرتے اور جس کو چاہتے اس میں سے سواری دیتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35524]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35524، ترقيم محمد عوامة 33979)
ترقیم عوامۃ: 33980 ترقیم الشثری: -- 35525
٣٥٥٢٥ - حدثنا حفص بن غياث عن اشعث عن الشعبي، ﴿واعلموا انما غنمتم من شيء فان لله خمسه﴾، قال: سهم الله وسهم النبي ﷺ واحد.
حضرت شعبی قرآن کریم کی آیت { وَاعْلَمُوا أَنَّمَا غَنِمْتُمْ مِنْ شَیْئٍ فَأَنَّ لِلَّہِ خُمُسَہُ } کے متعلق فرماتے ہیں کہ اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا حصہ خمس میں ایک ہی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35525]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35525، ترقيم محمد عوامة 33980)
ترقیم عوامۃ: 33981 ترقیم الشثری: -- 35526
٣٥٥٢٦ - حدثنا سفيان عن قيس بن مسلم عن الحسن بن محمد بن علي قال: سالته عن قوله: ﴿واعلموا انما غنمتم من شيء فان لله خمسه﴾، قال: هذا مفتاح كلام، ليس لله نصيب، لله الدنيا والآخرة.
حضرت حسن بن محمد بن علی رحمہ اللہ قرآن کریم کی آیت { وَاعْلَمُوا أَنَّمَا غَنِمْتُمْ مِنْ شَیْئٍ فَأَنَّ لِلَّہِ خُمُسَہُ } کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ یہ کلام کا آغاز ہے، اللہ کے لیے غنیمت میں کوئی حصہ نہیں ہے، دنیا اور آخرت ساری ہی اللہ کی ملکیت ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35526]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35526، ترقيم محمد عوامة 33981)
ترقیم عوامۃ: 33982 ترقیم الشثری: -- 35527
٣٥٥٢٧ - حدثنا ابو خالد الاحمر عن اشعث عن محمد قال: في المغنم خمس لله وسهم (للنبي) (١) ﷺ والصفي (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، جـ]: (النبي).
(٢) مرسل ضعيف؛ ابن سيرين تابعي، وأشعث ضعيف.
حضرت محمد غنیمت کے بارے میں فرماتے ہیں کہ غنیمت میں خمس اللہ کے لیے ہے، اور اللہ کے نبی کا حصہ ہے اور غنیمت میں اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے صفی ہے۔ (صفی وہ خاص حصہ جس کو اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم تقسیم غنیمت سے قبل ہی اپنے لیے الگ فرما لیں) [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35527]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35527، ترقيم محمد عوامة 33982)
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 35528
٣٥٥٢٨ - وقال ابن سيرين: يؤخذ (للنبي) (١) ﷺ خير راس (من) (٢) السبي ثم يخرج الخمس، ثم يضرب له بسهمه مع الناس غاب او شهد (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (النبي).
(٢) في [أ، ب، جـ]: (في).
(٣) مرسل ضعيف؛ أشعث ضعيف، وابن سيرين تابعي.
حضرت ابن سیرین رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے بہترین قیدی کو الگ کیا جاتا، پھر خمس نکالا جاتا، پھر لوگوں کے ساتھ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا حصہ نکالا جاتا خواہ آپ غائب ہوں یا حاضر۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35528]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35528، ترقيم محمد عوامة ---)
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 35529
٣٥٥٢٩ - وقال ابن سيرين: كان الصفي يوم خيبر صفية بنت (حيي) (١) (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (حتى).
(٢) مرسل ضعيف؛ أشعث ضعيف، وابن سيرين تابعي.
حضرت ابن سیرین فرماتے ہیں کہ خیبر کے دن صفی حضرت صفیہ بنت حیی رضی اللہ عنہا تھیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35529]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35529، ترقيم محمد عوامة ---)
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 35530
٣٥٥٣٠ - (وقال الشعبي: كان الصفي يوم خيبر صفية بنت حيي) (١) استنكحها رسول الله ﷺ (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ب].
(٢) مرسل ضعيف؛ أشعث ضعيف، والشعبي تابعي.
حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ خیبر کے دن صفی حضرت صفیہ بنت حیی رضی اللہ عنہا تھیں، جن سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے نکاح فرما لیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35530]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35530، ترقيم محمد عوامة ---)