مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
5. في توجيه النعمان بن مقرن إلى نهاوند
سیدنا نعمان بن مقرن کی نہاوند کی جانب روانگی کا بیان
ترقیم عوامۃ: 34482 ترقیم الشثری: -- 36053
٣٦٠٥٣ - حدثنا ابو اسامة قال: ثنا شعبة عن علي بن زيد عن ابي عثمان قال: اتيت عمر بنعي النعمان بن مقرن فوضع يده على راسه وجعل يبكي (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) ضعيف؛ لضعف علي بن زيد.
حضرت ابوعثمان فرماتے ہیں کہ میں حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے پاس نعمان بن مقرن کی شہادت کی خبر لایا تو آپ نے سر پر ہاتھ رکھا اور رونا شروع کردیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البعوث والسرايا/حدیث: 36053]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36053، ترقيم محمد عوامة 34482)
ترقیم عوامۃ: 34483 ترقیم الشثری: -- 36054
٣٦٠٥٤ - حدثنا غندر عن شعبة عن اياس بن معاوية قال: جلست إلى سعيد بن المسيب قال: إني لاذكر عمر بن الخطاب حين نعى النعمان بن مقرن (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح.
حضرت سعید بن مسیب فرماتے ہیں کہ مجھے یاد ہے کہ جب حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے پاس حضرت نعمان بن مقرن کی شہادت کی خبر آئی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البعوث والسرايا/حدیث: 36054]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36054، ترقيم محمد عوامة 34483)
ترقیم عوامۃ: 34484 ترقیم الشثری: -- 36055
٣٦٠٥٥ - حدثنا ابو اسامة قال: ثنا مهدي بن ميمون قال: ثنا محمد بن عبد الله ابن ابي يعقوب عن بشر بن شغاف عن عبد الله بن سلام قال: لما كان حين فتحت نهاوند اصاب المسلمون سبايا من سبايا اليهود، قال: واقبل راس الجالوت يفادي سبايا اليهود، قال: واصاب رجل من المسلمين جارية (بسرة) (١) صبيحة، قال: فاتاني فقال: (هل) (٢) لك ان تمشي معي إلى هذا الإنسان عسى ان يثمن لي بهذه الجارية، قال: فانطلقت معه فدخل على شيخ مستكبر له ترجمان فقال لترجمانه: سل هذه الجارية هل وقع عليها هذا (العربي) (٣) ؟ قال: ورايته غار حين راى ⦗٤٢⦘ حسنها، قال: فراطنها بلسانه ففهمت الذي قال: فقلت له: (اثمت) (٤) بما في كتابك بسؤالك هذه الجارية على ما وراء ثيابها، فقال لي: كذبت ما يدريك ما في كتابي، قلت: انا اعلم بكتابك منك، (قال) (٥) : انت اعلم بكتابي مني؟ قلت: انا اعلم بكتابك منك، قال: من هذا؟ قالوا: عبد الله بن سلام، قال: فانصرفت ذلك اليوم، قال: فبعث إلي رسولا يعزمه لياتيني، قال: وبعث إلي بدابة، قال: فانطلقت إليه لعمر الله احتسابا رجاء ان يسلم، فحبسني عنده ثلاثة ايام اقرا عليه التوراة ويبكي، (قال: وقلت له: إنه والله لهو النبي الذي تجدونه في كتابكم، قال: فقال لي: كيف اصنع باليهود) (٦) ؟ قال: قلت له: إن اليهود لن يغنوا عنك من الله شيئا، قال: فغلب عليه الشقاء و (ابى) (٧) ان يسلم (٨) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [س]: (كسرة)، وفي [أ، ب، هـ]: (يسرة)، وفي [ز]: (بشرة).
(٢) زيادة في: [أ، ب، جـ].
(٣) في [أ]: (الغربي).
(٤) في [ط، هـ]: (أبحث).
(٥) في [أ، ب]: (قالوا).
(٦) سقط من: [أ، ب].
(٧) في [ب]: (إلى).
(٨) صحيح؛ أخرجه ابن أبي عمر كما في المطالب (٣٨٥٦)، وأبو نعيم في دلائل النبوة (٩٥).
حضرت عبد اللہ بن سلام فرماتے ہیں کہ جب نہاوند فتح ہوا تو یہودیوں کے بہت سے جنگی قیدی مسلمانوں کے ہاتھ لگے۔ راس الجالوت (یہودیوں کا سردار) آیا اور یہودی قیدیوں کا فدیہ دے کر انہیں چھڑانے لگا۔ ایک مسلمان کو ایک بہت خوبصورت اور جوان باندی ملی تھی۔ وہ میرے پاس آیا اور اس نے کہا کہ میرے ساتھ اس شخص کی طرف چلو شاید وہ مجھے اس باندی کی قیمت دے دے۔ (٢) چنانچہ میں اس کے ساتھ چلا، ہم ایک مغرور بوڑھے کے پاس پہنچے جس کا ایک ترجمان تھا۔ اس نے اپنے ترجمان سے کہا کہ اس باندی سے سوال کرو کہ کیا اس عربی نے اس سے جماع کیا ہے؟ وہ اس باندی کے حسن کو دیکھ کر غیرت میں آگیا تھا۔ اس نے باندی سے اپنی زبان میں کچھ مجہول بات کی جسے میں سمجھ گیا تھا۔ میں نے اس سے کہا کہ تو نے اس باندی سے اس کی خفیہ بات کے بارے میں سوال کرکے اپنی کتاب کی روشنی میں گناہ کا ارتکاب کیا ہے۔ اس نے مجھ سے کہا کہ تم جھوٹ بولتے ہو، تمہیں کیا معلوم کہ میری کتاب میں کیا ہے؟ میں نے کہا کہ میں تمہاری کتاب کو تم سے زیادہ جانتا ہوں۔ اس نے کہا کہ کیا تم میری کتاب کو مجھ سے زیادہ جانتے ہو؟ میں نے کہا کہ ہاں میں تمہاری کتاب کو تم سے زیادہ جانتا ہوں۔ اس نے پوچھا کہ یہ کون ہے؟ لوگوں نے بتایا کہ یہ عبد اللہ بن سلام ہیں۔ پھر اس دن میں واپس آگیا۔ (٣) پھر اس نے میری طرف ایک قاصد کو بھیجا اور مجھے تاکید کے ساتھ اپنے پاس بلایا اور میرے لیے ایک سواری بھیجی۔ میں اس کے پاس اس نیت سے گیا کہ شاید وہ اسلام قبول کرلے اور میرے نامہ اعمال میں نیکیوں کا اضافہ ہوجائے۔ اس نے مجھے اپنے پاس تین دن تک روکے رکھا۔ میں اسے تورات پڑھ کر سناتا تھا اور وہ روتا تھا۔ میں نے اس سے کہا کہ واللہ یہ وہی نبی ہیں جن کا ذکر تم تورات میں پاتے ہو۔ اس نے کہا کہ پھر میں یہود کا کیا کروں؟ میں نے کہا کہ اللہ کے مقابلے میں وہ تمہارے کسی کام نہیں آسکتے۔ بہرحال اس پر بدبختی غالب آگئی اور اس نے اسلام قبول کرنے سے انکار کردیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البعوث والسرايا/حدیث: 36055]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36055، ترقيم محمد عوامة 34484)
ترقیم عوامۃ: 34485 ترقیم الشثری: -- 36056
٣٦٠٥٦ - حدثنا عفان قال: ثنا حماد بن سلمة قال: اخبرنا ابو عمران الجوني عن علقمة بن عبد الله المزني عن معقل بن يسار ان عمر بن الخطاب شاور الهرمزان في فارس واصبهان واذربيجان فقال: اصبهان الراس، وفارس واذربيجان الجناحان، [فإن قطعت احد الجناحين مال الراس بالجناح الآخر، وإن قطعت الراس وقع الجناحان] (١) ، فابدا بالراس، فدخل المسجد فإذا هو بالنعمان بن مقرن يصلي، فقعد إلى جنبه، فلما قضى صلاته قال: ما اراني إلا مستعملك، قال: اما جابيا فلا، ولكن غازيا، قال: فإنك غاز، فوجهه وكتب إلى اهل الكوفة ان يمدوه، قال: ومعه الزبير بن العوام وعمرو بن معدي كرب وحذيفة وابن عمر والاشعث بن ⦗٤٣⦘ قيس، قال: فارسل النعمان المغيرة بن شعبة إلى ملكهم وهو يقال: له (ذو الجناحين) (٢) ، فقطع إليهم (نهرهم) (٣) فقيل لذي الجناحين: إن رسول العرب هاهنا، فشاور اصحابه فقال: ما ترون؟ (اقعد له في) (٤) بهجة الملك وهيئة الملك او (٥) في هيئة الحرب؟ قالوا: لا، (بل) (٦) اقعد له في بهجة الملك، فقعد على سريره ووضع التاج على راسه، وقعد ابناء الملوك سماطين، عليهم القرطة (٧) و (اساور) (٨) الذهب والديباج، قال: فاذن للمغيرة فاخذ بضبعة رجلان، ومعه رمحه وسيفه، قال: فجعل يطعن برمحه في بسطهم يخرقها ليتطيروا حتى قام بين يديه، قال: فجعل يكلمه والترجمان يترجم بينهما: إنكم معشر العرب اصابكم جوع وجهد فجئتم، فإن شئتم (مرناكم) (٩) ورجعتم، قال: فتكلم المغيرة بن شعبة فحمد الله واثنى عليه (ثم قال) (١٠) : إنا معشر العرب كنا اذلة يطؤنا (الناس) (١١) ولا نطاهم، وناكل الكلاب والجيفة وإن الله ابتعث منا نبيا في شرف منا، اوسطنا حسبا واصدقنا حديثا، ⦗٤٤⦘ قال: فبعث النبي ﷺ بما بعثه به، فاخبرنا باشياء وجدناها كما قال، وانه وعدنا فيما وعدنا انا سنملك ما هاهنا ونغلب (عليه) (١٢) ، واني ارى هاهنا بزة وهيئة ما من خلفي بتاركها حتى يصيبها، قال: فقالت لي نفسي: لو جمعت (جراميزك) (١٣) (فوثبت) (١٤) فقعدت مع العلج على سريره حتى يتطير، قال: فوثبت وثبة، فإذا انا معه على سريره، فجعلوا يطؤوني بارجلهم و (يجروني) (١٥) بايديهم فقلت: إنا لا نفعل هذا برسلكم، فإن كنت عجزت (او) (١٦) استحمقت فلا تؤاخذوني، فإن الرسل لا يفعل بهم هذا، فقال الملك: إن شئتم قطعنا إليكم وإن شئتم قطعتم إلينا، فقلت: (لا بل) (١٧) نحن نقطع إليكم، قال: فقطعنا إليهم (فتسلسلوا) (١٨) كل خمسة وسبعة وستة وعشرة في سلسلة حتى لا يفروا، فعبرنا إليهم فصاففناهم فرشقونا حتى اسرعوا فينا، فقال المغيرة للنعمان: إنه قد اسرع في الناس قد خرجوا، قد اسرع فيهم، فلو حملت؟ قال النعمان: إنك لذو مناقب وقد شهدت مع رسول الله ﷺ، (ولكن) (١٩) شهدت مع رسول الله ﷺ، فكان إذا لم يقاتل اول النهار ينتظر حتى تزول الشمس وتهب الرياح و (ينزل) (٢٠) النصر؛ ثم قال: إني هاز لوائي ثلاث هزات، فاما اول هزة فليقض الرجل حاجته وليتوضا، واما الثانية ⦗٤٥⦘ (فلينظر) (٢١) الرجل إلى (شسعه) (٢٢) ورم من سلاحه (٢٣) ، فإذا هززت الثالثة فاحملوا، ولا يلوين احد على احد، وإن قتل النعمان فلا يلوين عليه احد، وإني داع الله بدعوة فاقسمت على كل امرئ مسلم لما امن عليها، فقال: اللهم ارزق النعمان اليوم الشهادة في نصر وفتح عليهم، قال: فامن القوم (فهز) (٢٤) ثلاث هزات ثم قال: سل درعه ثم حمل وحمل الناس، قال: وكان اول صريع، قال (معقل) (٢٥) : فاتيت عليه فذكرت عزمته فلم الو عليه واعلمت علما حتى اعرف مكانه، قال: فجعلنا إذا قتلنا الرجل شغل عنا اصحابه (به) (٢٦) قال: ووقع ذو الجناحين عن بغلة له شهباء فانشق بطنه، ففتح الله على المسلمين، فاتيت مكان النعمان وبه رمق، فاتيته بإداوة فغسلت عن وجهه فقال: من هذا؟ (فقلت) (٢٧) : معقل بن يسار، (قال) (٢٨) : ما فعل الناس؟ قلت: فتح الله عليهم، قال: لله الحمد، اكتبوا (بذلك) (٢٩) إلى عمر، وفاضت نفسه، واجتمع الناس إلى الاشعث بن قيس، قال: فارسلوا إلى (٣٠) ام ولده: هل عهد إليك النعمان عهدا، ام عندك كتاب؟ قالت: (سفط) (٣١) فيه ⦗٤٦⦘ كتاب، فاخرجوه فإذا فيه: إن قتل النعمان ففلان، وإن قتل فلان ففلان (٣٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط ما بين المعكوفين من: [س].
(٢) هكذا ورد في أكثر النسخ، وكذلك في المطالب العالية ٨/ ٢٤، ومجمع الزوائد ٦/ ٢١٦، وفتح الباري ٦/ ٢٦٥، والمنتظم ٤/ ٢٦٩، وفي [ك]: (الحاجبين)، وانظر: المستدرك ٣/ ٣٣٢، وعمدة القاري ١٥/ ٨٤، وتاريخ أصبهان ١/ ٤٢، والبداية والنهاية ٧/ ١١٢، والكامل ٢/ ٤٢٢، وتاريخ ابن جرير ٢/ ٥٣٣، وسير أعلام النبلاء ١/ ٤٠٥.
(٣) في [ب]: (عبرهم).
(٤) في [أ، ب]: (فقعد على).
(٥) في [أ، ب، جـ]: زيادة (أقعد له).
(٦) سقط من: [أ، ب].
(٧) القرط: حلية الأذن.
(٨) في [أ، ب، جـ]: (أساورة).
(٩) أي: أعطيناكم الميرة والطعام.
(١٠) في [أ، ب]: (فقال).
(١١) سقط من: [أ، ب، جـ، هـ].
(١٢) سقط من: [أ، ب، ط، هـ].
(١٣) أي: الثياب مع السلاح، وفي [أ، ب، جـ]: (جرا منزل).
(١٤) في [أ، ب]: (وثبت).
(١٥) سقط من: [جـ، ط، هـ].
(١٦) في [أ، ب]: (و).
(١٧) في [أ، ب]: (بلى).
(١٨) في [ط، هـ]: (فسلسلوا).
(١٩) في [س]: (لكني).
(٢٠) في [ط، هـ]: (تنزل).
(٢١) في [أ، ب، جـ]: (يطر).
(٢٢) في [أ، ب]: (سيفه).
(٢٣) أي: أصلح سلاحه، انظر: النهاية ٢/ ٢٦٨، وغريب الحديث للحربي ١/ ٧٣، ولسان العرب ١٢/ ٢٥٢.
(٢٤) في [ط، هـ]: (وهز لواءه).
(٢٥) سقط من: [هـ].
(٢٦) سقط من: [هـ].
(٢٧) في [ب، م]: (قلت).
(٢٨) في [جـ]: (فقال).
(٢٩) في [هـ]: (ذلك).
(٣٠) في [أ، ب، جـ]: زيادة (ابن).
(٣١) في [أ، ب، جـ]: (سقط).
(٣٢) صحيح؛ أخرجه ابن أبي عمر كما في المطالب (٤٣٦٥)، والطبراني كما في مجمع الزوائد ٦/ ٢٦٦، وبعضه عند البخاري (٣١٥٩)، وأحمد (٢٣٧٤٤)، وأبو داود (٢٦٥٥)، والترمذي (١٦١٣)، وابن حبان (٤٧٥٦)، والحاكم ٣/ ٢٩٣، وابن الجوزي في المنتظم ٤/ ٢٦٩.
حضرت معقل بن یسار فرماتے ہیں کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے ہرمزان سے فارس، اصبہان اور آذربائیجان کے بارے میں مشورہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ اصبہان کی مثال سر کی سی ہے اورفارس اور آذربائیجان کی مثال بازوؤں کی سی ہے۔ اگر آپ ایک بازو کو کاٹ دیں گے تو سر دوسرے بازو کے سہارے باقی رہے گا اور اگر آپ سر کو کاٹ دیں گے تو بازو خود ہی گرجائیں گے۔ لہٰذا آپ سر سے ابتدا کریں۔ پھر حضرت عمر رضی اللہ عنہ مسجد میں گئے تو دیکھا کہ حضرت نعمان بن مقرن نماز پڑھ رہے ہیں۔ آپ ان کے قریب بیٹھ گئے، جب انہوں نے نماز پوری کرلی تو حضرت عمر نے ان سے فرمایا کہ میں تمہیں امیر بنانا چاہتاہوں۔ انہوں نے عرض کیا کہ اگر محصول وصول کرنے والا بنانا ہے تو میں راضی نہیں اور اگر جہاد پر بھیجنے کا بنانا ہے تو مجھے قبول ہے۔ حضرت عمر نے فرمایا کہ جہاد کے لئے امیر بن کر جاؤ گے۔ آپ نے انہیں روانہ فرمایا اور اہل کوفہ سے فرمایا کہ ان کی مدد کرو۔ ان کے ساتھ زبیر بن عوام، عمرو بن معدی کرب، حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ، ابن عمر رضی اللہ عنہما اور اشعث بن قیس بھی تھے۔ (٢) حضرت نعمان بن مقرن نے حضرت مغیرہ بن شعبہ کو ان کے بادشاہ کے پاس بھیجا جس کا نام ”ذوالجناحین“ تھا۔ انہوں نے ان کا دریا عبور کیا۔ ذوالجناحین کو بتایا گیا کہ عربوں کا قاصد یہاں ہے۔ اس نے اپنے ساتھیوں سے مشورہ کیا کہ میں اس کے ساتھ بادشاہوں کے انداز میں بیٹھوں یا جنگجو کے انداز میں؟ انہوں نے مشورہ دیا کہ بادشاہوں کے انداز میں بیٹھو۔ پس وہ اپنے تخت پر بیٹھا اور اپنے سر پر تاج رکھا۔ اس کے شہزادے بھی اس کے آس پاس بیٹھ گئے جن کے کانوں میں بالیاں اور ہاتھوں میں سونے کے کنگن تھے اور ان کے جسموں پر ریشم کا لباس تھا۔ حضرت مغیرہ کو ملاقات کی اجازت ملی، آپ کو دو آدمیوں کے پہرے میں لایا گیا، آپ کی تلوار اور آپ کا نیزہ آپ کے ہاتھ میں تھے۔ حضرت مغیرہ نے اپنے نیزے سے ان کے قالین میں سوراخ کردیئے تاکہ وہ اس سے بدفالی لیں۔ وہ بادشاہ کے سامنے کھڑے ہوئے۔ دونوں کے درمیان ایک شخص ترجمان تھا۔ بادشاہ نے کہا کہ اے اہل عرب تمہیں بھوک اور تکلیف نے ستایا ہے اور تم ہماری طرف آلپکے ہو، اگر تم چاہو تو ہم تمہیں مال دے کر واپس بھیج دیتے ہیں۔ (٣) حضرت مغیرہ بن شعبہ نے گفتگو شروع کی، اللہ تعالیٰ کی حمد وثنا بیان کی اور پھر فرمایا کہ ہم عرب ذلیل لوگ تھے۔ لوگ ہم پر ظلم ڈھاتے تھے لیکن ہم کسی پر ظلم نہیں کرتے تھے۔ ہم کتے اور مردارکھاتے تھے۔ پھر اللہ تعالیٰ نے ہم میں ایک ایسے نبی کو مبعوث فرمایا جو ہم میں شرف والے تھے، وہ خاندان کے اعتبار سے سب سے بہتر اور گفتگو کے اعتبار سے سب سے زیادہ سچے تھے۔ اللہ تعالیٰ نے اپنے نبی کو دین عطا فرمایا اور جو باتیں آپ نے فرمائیں وہ سب سچ ثابت ہوئیں۔ انہوں نے ہم سے ایک وعدہ یہ بھی کیا تھا کہ ہم یہاں کی چیزوں کے مالک بنیں گے اور ان پر غالب آئیں گے۔ میں تمہارے اس علاقے میں بہت زیب وزینت اور آرائش دیکھ رہا ہوں اور جو لوگ میرے پیچھے ہیں وہ ان چیزوں کو حاصل کیے بغیر کبھی نہیں چھوڑیں گے۔ پھر میں نے اپنے دل میں کہا کہ اگر میں چھلانگ لگا کر اس کے تخت پر بیٹھ جاؤں تو یہ اس سے بدفالی لیں گے۔ پس میں نے چھلانگ لگائی اور بادشاہ کے ساتھ اس کے تخت پر جا بیٹھا۔ وہ مجھے اپنی ٹانگوں سے مارنے لگے اور اپنے ہاتھوں سے کھینچنے لگے۔ میں نے کہا کہ ہم تمہارے قاصدوں کے ساتھ ایسا نہیں کریں گے۔ اگر میں نے نادانی کی ہے تو تم مجھے سزا نہ دو کیونکہ قاصدوں کے ساتھ ایسا نہیں کیا جاتا۔ (٤) بادشاہ نے کہا کہ اگر تم چاہو تو ہم دریا عبور کرکے تمہاری طرف آجائیں اور اگر تم چاہو تو تم عبور کرکے ہماری طرف آجاؤ۔ میں نے کہا کہ ہم عبور کرکے تمہاری طرف آئیں گے۔ چنانچہ ہم عبور کرکے ان کی طرف گئے۔ وہ پانچ پانچ، سات سات، چھ چھ اور دس دس آدمی ایک زنجیر میں بندھ گئے تاکہ بھاگ نہ سکیں۔ ہم ان کی طرف بڑھے اور ان کے سامنے صف بنا کر کھڑے ہوگئے۔ انہوں نے ہم پر تیر برسائے یہاں تک کہ ہم میں تیزی سے نقصان کرنے لگے۔ حضرت مغیرہ نے حضرت نعمان سے کہا کہ لوگوں میں تیزی سے نقصان ہورہا ہے، لوگ نکل پڑے ہیں، ان میں تیزی سے نقصان ہورہا ہے، اگر آپ حملہ کردیں تو بہتر ہے۔ حضرت نعمان نے کہا کہ آپ بہت سے فضائل اور مناقب والے ہیں۔ آپ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ بہت سے غزوات میں شریک رہے ہیں۔ لیکن میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ رہ کر دیکھا ہے کہ جب آپ دن کے شروع حصے میں قتال نہ فرماتے تو انتظار فرماتے یہاں تک کہ سورج زائل ہوجاتا، ہوا چلنے لگتی اور مدد نازل ہوتی۔ (٥) پھر حضرت نعمان رضی اللہ عنہ نے کہا کہ میں اپنا جھنڈا تین مرتبہ ہلاؤں گا۔ جب میں پہلی مرتبہ جھنڈے کو حرکت دوں ہر شخص اپنی حاجت کو پورا کرکے وضو کرلے۔ جب میں دوسری مرتبہ جھنڈا ہلاؤں تو ہر شخص اپنے جوتے کا تسمہ دیکھ لے اور اپنا ہتھیار درست کرلے اور جب میں تیسری مرتبہ جھنڈا ہلاؤں تو حملہ کردینا۔ کوئی شخص کسی کی طرف متوجہ نہ ہو، اگر نعمان بھی مار دیا جائے تو کوئی اسکی طرف بھی متوجہ نہ ہو۔ میں اللہ سے ایک دعا کرنے والا ہوں اور میں ہر مسلمان کو قسم دیتا ہوں کہ وہ اس پر آمین کہے۔ پھر انہوں نے فرمایا کہ اے اللہ نعمان کو آج مدد اور کامیابی والی شہادت عطا فرما اور انہیں ان پر مدد اور فتح نصیب فرما۔ لوگوں نے آمین کہی۔ پھر انہوں نے جھنڈے کو تین مرتبہ ہلایا، پھر اپنی زرہ اتار دی اور حملہ کردیا اور لوگوں نے بھی حملہ کردیا۔ وہ سب سے پہلے گرنے والے تھے۔ حضرت معقل فرماتے ہیں کہ میں ان کے پاس پہنچا تو مجھے ان کی تاکید یاد آگئی، چنانچہ میں ان کی طرف متوجہ نہ ہوا اور ایک نشان لگا دیا تاکہ ان کی جگہ پہچان سکوں۔ جب ہم کسی آدمی کو قتل کرتے تو اس کے ساتھی اس میں مشغول ہوکر ہم سے غافل ہوجاتے۔ ذوالجناحین اپنے سرمئی خچر سے گرا تو اس کا پیٹ پھٹ گیا۔ پھر اللہ تعالیٰ نے مسلمانوں کو فتح عطا فرمائی۔ میں حضرت نعمان کی جگہ پر آیا تو ان میں زندگی کی رمق باقی تھی۔ میں ان کے پاس پانی کا برتن لایا اور ان کا چہرہ دھویا۔ انہوں نے پوچھا کہ یہ کون ہے؟ میں نے کہا کہ معقل بن یسار۔ انہوں نے پوچھا کہ لوگوں کا کیا بنا؟ میں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے انہیں فتح عطا فرمادی۔ انہوں نے فرمایا کہ اللہ کا شکر ہے، اس کی اطلاع حضرت عمر کو لکھ بھیجو۔ اور ان کی روح پرواز کرگئی۔ لوگ حضرت اشعث بن قیس کے پاس جمع ہوئے اور انہوں نے حضرت نعمان کی ام ولد کے پاس پیغام بھیجا کہ کیا حضرت نعمان نے تمہیں کوئی وصیت کی تھی یا تمہارے پاس کوئی تحریر ہے؟ انہوں نے کہا کہ ایک ٹوکری ہے جس میں ایک تحریر ہے۔ لوگوں نے اسے نکالا تو اس میں لکھا تھا کہ اگر نعمان قتل ہوجائیں تو فلاں، اور اگر فلاں قتل ہوجائے تو فلاں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البعوث والسرايا/حدیث: 36056]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36056، ترقيم محمد عوامة 34485)
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 36057
٣٦٠٥٧ - (قال حماد) (١) قال علي بن زيد: فحدثنا ابو عثمان قال: ذهبت بالبشارة إلى عمر فقال: ما فعل النعمان؟ قلت: قتل، قال: ما فعل فلان؟ قلت: قتل، قال: ما فعل فلان؟ قلت: قتل، فاسترجع، قلت: وآخرون لا نعلمهم، قال: لا (نعلمهم) (٢) لكن الله يعلمهم (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ب، جـ].
(٢) في [أ، ب]: (تعلمهم).
(٣) ضعيف؛ لضعف علي بن زيد.
حضرت ابو عثمان فرماتے ہیں کہ میں فتح کی خوشخبری لے کر حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے پاس گیا۔ آپ نے پوچھا کہ نعمان کا کیا بنا؟ میں نے کہا کہ وہ قتل ہوگئے۔ آپ نے پوچھا کہ فلاں کا کیا بنا؟ میں نے کہا کہ وہ قتل ہوگیا۔ آپ نے پوچھا کہ فلاں کا کیا بنا؟ میں نے کہا کہ وہ قتل ہوگیا۔ اس پر آپ نے إنا للہ وإنا إلیہ راجعون پڑھا۔ میں نے کہا کہ کچھ اور لوگ بھی ہیں جنہیں ہم نہیں جانتے۔ آپ نے فرمایا کہ ہم انہیں نہیں جانتے لیکن اللہ انہیں جانتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البعوث والسرايا/حدیث: 36057]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36057، ترقيم محمد عوامة ---)
ترقیم عوامۃ: 34486 ترقیم الشثری: -- 36058
٣٦٠٥٨ - حدثنا عفان قال: ثنا حماد بن سلمة عن حبيب بن الشهيد عن محمد قال: لما حمل النعمان قال: والله ما وطئنا (كتفيه) (١) حتى ضرب في القوم (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (النصه).
(٢) صحيح.
محمد فرماتے ہیں کہ جب حضرت نعمان نے حملہ کیا تو خدا کی قسم ابھی ہم ان کے کندھوں تک بھی نہیں پہنچے تھے کہ وہ دشمن کے درمیان جاکر وار کرنے لگے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البعوث والسرايا/حدیث: 36058]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36058، ترقيم محمد عوامة 34486)
ترقیم عوامۃ: 34487 ترقیم الشثری: -- 36059
٣٦٠٥٩ - حدثنا شاذان قال: ثنا حماد بن سلمة عن ابي عمران الجوني عن علقمة بن عبد الله عن معقل بن يسار قال: شاور عمر الهرمزان -ثم ذكر نحوا من حديث عفان إلا انه قال: فاتاهم النعمان بنهاوند وبينهم وبينه نهر فسرح المغيرة بن شعبة فعبر إليهم النهر، وملكهم يومئذ ذو (الجناحين) (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [س]: (الحاجبين)؛ والخبر صحيح الإسناد، أخرجه الحاكم ٣/ ٣٣٢، وابن أبي عمر كما في المطالب العالية (٤٣٦٥)، وأبو الشيخ في طبقات أصبهان ١/ ١٧٨، وأبو نعيم في تاريخ أصبهان ١/ ٤٢، والطبري في التاريخ ٢/ ٥٣٣، وخليفة بن خياط في التاريخ ص ١٤٨، والبلاذري ص ٣٠٠.
حضرت معقل بن یسار فرماتے ہیں کہ حضرت عمر نے ہرمزان سے مشورہ کیا۔ (پھر انہوں نے عفان جیسی حدیث نقل کی) اس میں یہ اضافہ ہے: حضرت نعمان ان کے پاس نہاوند پہنچے اور ان کے اور حضرت نعمان کے درمیان دریا تھا۔ حضرت نعمان نے حضرت مغیرہ کو بھیجا تو انہوں نے دریا عبور کیا اور ان کے پاس پہنچے اور اس وقت ان کا بادشاہ ذوالجناحین تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البعوث والسرايا/حدیث: 36059]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36059، ترقيم محمد عوامة 34487)
ترقیم عوامۃ: 34488 ترقیم الشثری: -- 36060
٣٦٠٦٠ - حدثنا إسحاق بن منصور قال: ثنا اسباط بن نصر عن السدي عن عبد خير عن الربيع بن خثيم عن عبد الله بن سلام وقع له في سهمه عجوز يهودية، فمر براس الجالوت فقال: يا راس الجالوت، تشتري مني هذه الجارية؟ فكلمها فإذا هي على دينه، قال: بكم، قال: باربعة آلاف، قال: لا حاجة لي فيها، فحلف عبد الله بن سلام: لا ينقصه، فسار عبد الله بن سلام بشيء فقرا هذه الآية: ﴿وإن ياتوكم اسارى تفادوهم﴾ [البقرة: ٨٥] الآية، فقال عبد الله بن سلام: انت؟ قال: نعم، قال: لتشترينها او لتخرجن من دينك، قال: قد اخذتها، قال: فهب لي ما شئت، قال: فاخذ منه الفين ورد عليه الفين (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) حسن؛ السدي وأسباط صدوقان على الصحيح؛ أخرجه ابن جرير في التفسير ١/ ٣٩٩، وإسحاق كما في المطالب العالية (٢٠٨٦).
حضرت ربیع بن خثیم فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن سلام کو مال غنیمت کے حصے میں ایک بوڑھی یہودن ملی۔ وہ اسے لے کر راس الجالوت (یہودیوں کے سردار) کے پاس سے گزرے اور اس سے کہا کہ کیا اس کو خریدو گے۔ اس نے بڑھیا سے بات کی تو اسے معلوم ہوا کہ وہ اس کے دین پر ہے۔ اس نے پوچھا کہ کتنے میں بیچو گے؟ حضرت عبد اللہ بن سلام نے فرمایا کہ چار ہزار میں۔ اس نے کہا کہ مجھے اس کی ضرورت نہیں۔ حضرت عبد اللہ بن سلام نے قسم کھائی کہ وہ اس سے کم نہیں کریں گے۔ پھر حضرت عبد اللہ بن سلام سے اس نے سرگوشی کی اور قرآن مجید کی یہ آیت پڑھی { وَإِنْ یَأْتُوکُمْ أُسَارَی تُفَادُوہُمْ } پھر حضرت عبد اللہ بن سلام نے فرمایا کہ تم؟ اس نے کہا کہ ہاں۔ انہوں نے فرمایا کہ یا تو تم یہ باندی خریدو گے یا اپنے دین سے نکل جاؤ گے۔ اس نے کہا کہ میں نے اس باندی کو لے لیا تم جو چاہو اس کی قیمت میں سے مجھے ہدیہ کردو۔ حضرت عبد اللہ بن سلام نے دو ہزار لے لئے اور دو ہزار اسے واپس کردیئے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البعوث والسرايا/حدیث: 36060]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36060، ترقيم محمد عوامة 34488)
ترقیم عوامۃ: 34489 ترقیم الشثری: -- 36061
٣٦٠٦١ - حدثنا عفان قال: ثنا ابو عوانة قال: حدثني داود بن عبد الله الاودي عن حميد بن عبد الرحمن الحميري ان رجلا كان يقال له: (حممة) (١) من اصحاب رسول الله ﷺ، خرج إلى اصبهان غازيا في خلافة عمر فقال: اللهم إن (حممة) (٢) يزعم انه يحب لقاءك فإن كان حممة صادقا فاعزم له بصدقه، وإن كان كاذبا فاعزم له عليه وإن كره، اللهم لا (ترد) (٣) (حممة) (٤) من سفره هذا، قال: فاخذه الموت فمات باصهبان قال: فقام ابو موسى فقال: يا ايها الناس، الا إنا (والله) (٥) ما سمعنا فيما سمعنا من نبيكم ﷺ وما بلغ علمنا إلا ان ⦗٤٨⦘ (حممة) (٦) شهيد (٧) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، جـ]: (حمحمه).
(٢) في [أ، ب، جـ]: (حمحمه).
(٣) في [س]: (يذر)، وفي [جـ]: (تذر).
(٤) في [أ، ب، جـ]: (حمحمه).
(٥) سقط من: [أ، ب].
(٦) في [أ، ب، جـ]: (حمحمه).
(٧) صحيح؛ أخرجه أحمد (١٩٦٥٩)، والحارث (١٠٣١/ بغية)، والطيالسي (٥٠٥)، والطبراني (٣٦١٠)، وأبو نعيم في أخبار أصبهان ١/ ٧١، وابن المبارك في الجهاد (١٤١)، وأبو الشيخ في طبقات المحدثين بأصبهان (١٤)، وابن الأثير ٢/ ٥٨.
حضرت حمید بن عبد الرحمن حمیری فرماتے ہیں کہ ایک صحابی جن کا نام ”حممہ“ تھا۔ وہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے زمانے میں اصبہان کی طرف جہاد کی نیت سے نکلے۔ انہوں نے اس غزوہ میں دعا کی کہ اے اللہ! حممہ سمجھتا ہے کہ وہ تجھ سے ملاقات کو پسند کرتا ہے۔ اگر حممہ سچا ہے تو اس کے سچ کو صادر فرمادے اور اگر وہ جھوٹا ہے تو بھی اس کا فیصلہ فرمادے خواہ وہ اس کو ناپسند ہی کیوں نہ کرے۔ اے اللہ! حممہ کو اس سفر سے واپس نہ بھیج۔ راوی کہتے ہیں کہ بعد ازاں اصبہان میں ان کا انتقال ہوگیا۔ ان کے انتقال کے بعد حضرت ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ نے خطبہ ارشاد فرمایا اور اس میں کہا کہ اے لوگو! رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشادات اور ہمارے علم کے مطابق حممہ شہید ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البعوث والسرايا/حدیث: 36061]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36061، ترقيم محمد عوامة 34489)
ترقیم عوامۃ: 34490 ترقیم الشثری: -- 36062
٣٦٠٦٢ - حدثنا محمد بن فضيل عن الاعمش عن إبراهيم عن علقمة قال: حاصرنا مدينة نهاوند فاعطيت معضدا ثوبا لي (فاعتجر) (١) به (فاصابه) (٢) حجر في راسه فجعل يمسحه وينظر إلي ويقول: إنها لصغيرة، وإن الله ليبارك في الصغيرة.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ب]: (فاعتجز).
(٢) في [ط، هـ]: (فأصاب).
حضرت علقمہ فرماتے ہیں کہ ہم نے شہر نہاوند کا محاصرہ کیا اور میں نے حضرت معضد کو اپنا ایک کپڑا دیا اور انہوں نے اس کی پگڑی باندھی۔ ان کے سر میں ایک پتھر آن لگا۔ وہ اپنے سر کو ملنے لگے اور میری طرف دیکھ کر کہنے لگے۔ یہ بہت چھوٹا ہے اور اللہ تعالیٰ چھوٹے میں برکت عطا فرمائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البعوث والسرايا/حدیث: 36062]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36062، ترقيم محمد عوامة 34490)