مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
62. كلام الحسن البصري
حضرت حسن بصری کا کلام
ترقیم عوامۃ: 36368 ترقیم الشثری: -- 37954
٣٧٩٥٤ - حدثنا حفص عن الاعمش قال: ما زال الحسن (يبتغي) (١) الحكمة حتى (نطق) (٢) بها.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) كذا في النسخ، وهو كذلك في: المحدث الفاصل (ص ٣٦٠)، وفي [هـ]: (يعي)، وهو كذلك في حلية الأولياء ٢/ ١٤٧، وتهذيب الكمال ٦/ ١١٨، والعلل لأحمد ١/ ١٧٧.
(٢) في [ط]: (يطلق).
حضرت اعمش سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ حسن مسلسل حکمت کو تلاش کرتے رہے یہاں تک کہ وہ حکمت کی باتیں بولنے لگے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37954]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37954، ترقيم محمد عوامة 36368)
ترقیم عوامۃ: 36369 ترقیم الشثری: -- 37955
٣٧٩٥٥ - حدثنا عفان قال: حدثنا حماد بن زيد قال: حدثنا ايوب عن الحسن ⦗٥٤٣⦘ في قوله: ﴿ولكم الويل مما (تصفون) (١) ﴾ [الانبياء: ١٨] ، قال: (هي) (٢) والله لكل واصف كذوب إلى يوم القيامة (الويل) (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (يصفون).
(٢) سقط من: [س].
(٣) سقط من: [ع].
حضرت حسن سے ارشاد خداوندی { لَـکُمُ الْوَیْلُ مِمَّا تَصِفُونَ } کے بارے میں روایت ہے۔ فرماتے ہیں: خدا کی قسم! یہ ہر جھوٹے واصف کے لیے قیامت تک ویل وادی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37955]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37955، ترقيم محمد عوامة 36369)
ترقیم عوامۃ: 36370 ترقیم الشثری: -- 37956
٣٧٩٥٦ - حدثنا عفان قال: حدثنا حماد بن سلمة عن حبيب بن الشهيد عن (الحسن) (١) قال: لما خلق الله آدم وذريته قالت الملائكة: إن الارض لا تسعهم، (فقال) (٢) : إني جاعل موتا، قال: إذن لا يهنؤهم العيش، قال: إني جاعل املا.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ع]: (حسن).
(٢) في [ع]: (قال).
حضرت حسن سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ جب اللہ تعالیٰ نے حضرت آدم اور ان کی اولاد کو پیدا فرمایا۔ تو فرشتوں نے کہا: یہ لوگ زمین میں نہیں سما سکیں گے۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: میں موت کو بھی پیدا کرنے والا ہوں۔ فرشتوں نے کہا: تب تو پھر ان کی زندگی میں خوشگواری نہیں ہوگی۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: میں امید کو پیدا کرنے والا ہوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37956]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37956، ترقيم محمد عوامة 36370)
ترقیم عوامۃ: 36371 ترقیم الشثری: -- 37957
٣٧٩٥٧ - حدثنا (محمد) (١) بن فضيل عن العلاء عن الحسن قال: تفكر ساعة خير من قيام ليلة.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ع]: (حسن).
حضرت حسن سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ ایک گھڑی کا غور وفکر رات بھر کے قیام سے بہتر ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37957]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37957، ترقيم محمد عوامة 36371)
ترقیم عوامۃ: 36372 ترقیم الشثری: -- 37958
٣٧٩٥٨ - حدثنا ابن فضيل عن ابي سفيان السعدي قال: سمعت الحسن يتمثل هذا البيت: يسر الفتى ما كان قدم من تقى … إذا (عرف) (١) الداء الذي هو قاتله
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [س]: (أعرف).
حضرت ابوسفیان سعدی سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت حسن کو یہ شعر بطور مثال پڑھتے سنا۔ ”جوان آدمی کو وہ نیک عمل جو اس نے آگے بھیجا خوش کر دے گا۔ جب وہ اس بیماری کو پہچان لے گا جو اس کے لیے قاتل ہے۔“ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37958]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37958، ترقيم محمد عوامة 36372)
ترقیم عوامۃ: 36373 ترقیم الشثری: -- 37959
٣٧٩٥٩ - حدثنا (الحسين) (١) بن علي عن ابي موسى عن الحسن قال: قال رسول الله ﷺ لاصحابه:"انتم في الناس كمثل الملح في الطعام" (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: (حسين).
(٢) مرسل؛ الحسن تابعي، وأخرجه عبد الرزاق (٢٠٣٧٧)، وأحمد في فضائل الصحابة (١٧)، والآجري في الشريعة (١١٥٨)، وورد من حديث الحسن عن أنس مرفوعًا كما في العلل لابن أبي حاتم ٢/ ٣٥٤، وإعلام الموقعين ٤/ ١٣٧.
حسن سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے صحابہ رضی اللہ عنہ م سے فرمایا: ”تمہاری مثال لوگوں میں ایسی ہے جیسی کھانے میں نمک کی مثال ہوتی ہے۔“ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37959]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37959، ترقيم محمد عوامة 36373)
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 37960
٣٧٩٦٠ - قال: ثم يقول الحسن: وهل يطيب الطعام إلا بالملح، ثم يقول الحسن: فكيف بقوم قد ذهب ملحهم؟.
راوی کہتے ہیں کہ پھر حسن فرماتے: کیا کھانا نمک کے بغیر بھی اچھا لگتا ہے؟ پھر حسن فرماتے: اس قوم کی حالت کیسی ہوگی جس کا نمک چلا جائے؟ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37960]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37960، ترقيم محمد عوامة ---)
ترقیم عوامۃ: 36374 ترقیم الشثری: -- 37961
٣٧٩٦١ - حدثنا الحسين بن علي عن زائدة عن هشام عن الحسن قال: ادركتهم، والله إن كان احدهم ليعيش عمره ما طوي له ثوب قط، ولا امر اهله بصنعة طعام له قط، ولا حال بينه وبين الارض شيء قط.
حضرت حسن سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ خدا کی قسم! میں نے ایسے لوگوں کو پایا ہے کہ ان میں سے ایک اپنی پوری عمر گزار دیتا لیکن اس کے کپڑوں کو کبھی نہیں لپیٹا جاتا تھا اور نہ ہی اس نے کبھی اپنے اہل کو کھانا بنانے کا کہا اور نہ ہی اس کے اور زمین کے درمیان کبھی کوئی چیز حائل ہوتی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37961]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37961، ترقيم محمد عوامة 36374)
ترقیم عوامۃ: 36375 ترقیم الشثری: -- 37962
٣٧٩٦٢ - حدثنا ابو اسامة قال: اخبرني ابو الاشهب عن الحسن قال: لما عرض على آدم ذريته راى فضل بعضهم على بعض فقال: رب لو سويت بينهم، قال: يا آدم إني احب ان اشكر، يرى ذو الفضل فضله فيحمدني ويشكرني.
حضرت حسن سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ جب حضرت آدم علیہ السلام پر ان کی اولاد پیش کی گئی تو آپ نے ان میں سے بعض کو بعض پر فضیلت والا دیکھا تو عرض کیا: اے میرے پروردگار! اگر آپ ان کے درمیان برابری فرما دیتے؟ ارشاد ہوا۔ اے آدم! میں اس بات کو پسند کرتا ہوں کہ میرا شکر کیا جائے۔ فضیلت والا، اپنی فضیلت کو دیکھے تو میری تعریف کرے اور میرا شکر ادا کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37962]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37962، ترقيم محمد عوامة 36375)
ترقیم عوامۃ: 36376 ترقیم الشثری: -- 37963
٣٧٩٦٣ - حدثنا معاوية بن هشام قال: حدثنا سفيان عن الاعمش عن ابي وائل عن مسروق قال: ما دخل بيتا حبرة إلا دخلته عبرة (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) الحبرة: النعمة الحسنة وسعة العيش، والعبرة: دمع العين، وانظر: تاج العروس ١٠/ ٥٠٦، وورد الأثر في الغيلانيات (٨٨٩) من طريق مسروق عن ابن عباس.
حضرت مسروق سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ جس گھر میں بھی خوشی داخل ہوتی ہے اس گھر میں آنسو بھی داخل ہوتے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37963]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37963، ترقيم محمد عوامة 36376)