🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
62. كلام الحسن البصري
حضرت حسن بصری کا کلام
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 36358 ترقیم الشثری: -- 37944
٣٧٩٤٤ - حدثنا عفان قال: حدثنا جعفر بن سليمان قال: سمعت عبد ربه ابا كعب يقول: سمعت الحسن يقول: المؤمن في الدنيا كالغريب لا ينافس في عزها، ولا يجزع من ذلها، للناس حال وله حال، وجهوا هذه (الفضول) (١) حيث وجهها الله.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، ع، هـ]: (الفصول).
حسن فرماتے ہیں مومن دنیا میں مسافر کی طرح ہے جو دنیا کی عزت میں رغبت نہیں کرتا اور اس کی ذلت پر جزع نہیں کرتا۔ لوگوں کی ایک حالت ہوتی ہے اور اس کی بھی ایک حالت ہوتی ہے۔ اس زائد مال کو جس طرف اللہ نے متوجہ کیا ہے تم بھی اس کو اسی طرف متوجہ کردو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37944]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37944، ترقيم محمد عوامة 36358)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 36359 ترقیم الشثری: -- 37945
٣٧٩٤٥ - [حدثنا (ابو) (١) عبد الرحمن قال: حدثنا ابو بكر بن ابي شيبة قال] (٢) : (حدثنا عفان قال) (٣) : حدثنا جعفر بن سليمان قال: (حدثنا زكريا) (٤) يقول: سمعت الحسن يقول: إن الإيمان ليس بالتحلي ولا بالتمني، إن الإيمان ما وقر في القلب وصدقه العمل.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [س، ط، هـ].
(٢) سقط ما بين المعكوفين في: [جـ].
(٣) سقط من: [أ، ب، هـ].
(٤) كذا في [جـ، س]، وكذلك ما تقدم في كتاب الإيمان ١١/ ٢٢ برقم [٣٢٣٦٥]، والزهد لأحمد (ص ٢٦٣)، ولابن أبي عاصم (ص ٣٦٢)، ولعله زكريا بن حكيم المترجم في التاريخ الكبير ٣/ ٤٢١، والجرح والتعديل ٣/ ٥٩٦، وتاريخ بغداد ٨/ ٤٥١، وتاريخ الإسلام ١٠/ ١٩٣، وتهذيب الكمال ٩/ ٣٦٩، وفي بقية النسخ: (سمعت عبد ربه أبا كعب).

حضرت زکریا کہتے ہیں کہ میں نے حضرت حسن رحمہ اللہ کو کہتے سنا کہ بیشک ایمان زینت اور تمنی کا نام نہیں ہے بلکہ ایمان وہ ہے جو دل میں بیٹھ جائے اور اس کی تصدیق عمل کرتا ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37945]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37945، ترقيم محمد عوامة 36359)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 36360 ترقیم الشثری: -- 37946
٣٧٩٤٦ - حدثنا يحيى بن يمان عن مالك بن مغول عن محمد بن جحادة قال: مر على الحسن برذون (يهملج) (١) فقال: اوه قد علمت ان الساعة إذا اقبلت (اقبلت) (٢) بغم.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (يهلج).
(٢) سقط من: [ب].

حضرت محمد بن جحادہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ حسن کے پاس سے ایک غیر عربی گھوڑا ناز ونخرے سے چلتا ہوا گزرا تو آپ نے فرمایا: اوہ! میں جان چکا ہوں کہ جب قیامت آئے گی تو غم کے ساتھ آئے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37946]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37946، ترقيم محمد عوامة 36360)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 36361 ترقیم الشثری: -- 37947
٣٧٩٤٧ - حدثنا يحيى بن يمان عن مبارك عن الحسن قال: إن المؤمنين عجلوا الخوف في الدنيا فامنهم الله يوم القيامة، وإن المنافقين اخروا الخوف في الدنيا فاخافهم الله يوم القيامة.
حسن سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ بیشک اہل ایمان نے دنیا میں ہی خوف کو پہلے اختیار کرلیا۔ پس اللہ تعالیٰ ان کو قیامت کے دن امن میں رکھے گا۔ اور بیشک منافقین نے خوف کو دنیا سے مؤخر کردیا ہے۔ چناچہ اللہ تعالیٰ ان کو قیامت کے دن خوفزدہ کریں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37947]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37947، ترقيم محمد عوامة 36361)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 36362 ترقیم الشثری: -- 37948
٣٧٩٤٨ - حدثنا ابن يمان عن مبارك عن الحسن قال: عمل القوم ولم يتمنوا.
حضرت حسن سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ کچھ لوگوں نے عمل کیا لیکن انہوں نے تمنا نہیں کی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37948]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37948، ترقيم محمد عوامة 36362)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 36363 ترقیم الشثری: -- 37949
٣٧٩٤٩ - حدثنا ابن يمان عن مبارك قال: سمعت الحسن يقول: إن اقواما بكت اعينهم ولم تبك قلوبهم، فمن بكت عيناه فليبك قلبه.
حضرت مبارک سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت حسن کو کہتے سنا۔ بیشک کچھ لوگ ایسے ہیں کہ ان کی آنکھیں روتی ہیں لیکن ان کے دل نہیں روتے۔ پس جس آدمی کی آنکھیں روئیں تو اس کا دل بھی رونا چاہیے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37949]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37949، ترقيم محمد عوامة 36363)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 36364 ترقیم الشثری: -- 37950
٣٧٩٥٠ - حدثنا ابن يمان عن مبارك عن الحسن (قال) (١) : (اكيسهم) (٢) من بكى.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [س].
(٢) في [س]: (أكسبهم).

حسن سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ ان میں عقلمند ترین انسان وہ ہے جو روئے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37950]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37950، ترقيم محمد عوامة 36364)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 36365 ترقیم الشثری: -- 37951
٣٧٩٥١ - حدثنا ابن يمان عن ابي الاشهب عن الحسن قال: ادركت اقواما يبذلون اوراقهم ويخزنون السنتهم، ثم ادركت من بعدهم اقواما خزنوا اوراقهم وارسلوا السنتهم.
حسن سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ میں نے ایسے لوگوں کو پایا ہے جو اپنی چاندی (مال) خرچ کرتے تھے اور اپنی زبانیں محفوظ رکھتے تھے۔ پھر میں نے ان کے بعد ایسے لوگوں کو پایا جو اپنی چاندی (مال) کو جمع کرکے رکھتے تھے اور اپنی زبانوں کو کھلا چھوڑتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37951]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37951، ترقيم محمد عوامة 36365)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 36366 ترقیم الشثری: -- 37952
٣٧٩٥٢ - حدثنا يحيى بن يمان عن ابي الاشهب عن الحسن قال: حلماء إن جهل عليهم لم يسفهوا، هذا نهارهم فكيف ليلهم، خير ليل اجروا دموعهم على خدودهم، وصفوا اقدامهم يطلبون إلى الله في فكاك رقابهم.
حضرت حسن سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ حلماء (ایسے ہوتے ہیں کہ) اگر ان کے ساتھ جہالت کا مظاہرہ کیا جائے تو وہ بیوقوفی نہیں کرتے۔ یہ تو ان کا دن ہے۔ اور ان کی رات کیسی ہوتی ہے؟ بہترین رات۔ وہ اپنے آنسو، اپنی گالوں پر بہاتے ہیں اور اپنے قدموں سے صفیں بناتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ سے اپنی گردنوں کے چھڑانے کی کوشش کرتے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37952]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37952، ترقيم محمد عوامة 36366)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 36367 ترقیم الشثری: -- 37953
٣٧٩٥٣ - حدثنا (محمد) (١) بن فضيل عن عاصم قال: ما سمعت الحسن يتمثل ببيت شعر إلا هذا البيت: ليس من مات فاستراح بميت … إنما الميت ميت الاحياء ثم قال: صدق والله، إنه ليكون (حي) (٢) وهو ميت القلب.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ب، س].
(٢) في [هـ]: (حيًا).

حضرت عاصم سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ میں نے حسن کو کبھی کسی شعر کو مثال بیان کرتے نہیں سنا۔ سوائے اس شعر کے صرف وہی میت نہیں جو مرگیا اور راحت پا گیا میت تو وہ ہوتا ہے جو زندہ میں میت ہوتا ہے پھر حسن نے فرمایا: خدا کی قسم! اس (شاعر) نے سچ کہا۔ بیشک آدمی زندہ ہوتا ہے لیکن اس کا دل مردہ ہوتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37953]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37953، ترقيم محمد عوامة 36367)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں