🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
61. (حديث) أبي قلابة
حضرت ابوقلابہ کا کلام
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 36329 ترقیم الشثری: -- 37914
٣٧٩١٤ - حدثنا عفان قال: حدثنا حماد بن زيد قال: حدثنا ايوب قال: ⦗٥٣٤⦘ قال (مسلم) (١) بن يسار: (لو) (٢) كان ابو قلابة من العجم (كان) (٣) (موبذ موبذان) (٤) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [س]: (سلام).
(٢) سقط من: [هـ].
(٣) في [ع]: (لكان).
(٤) في [أ، ب]: (مرمران)، وفي [جـ]: (مريران)، وفي [س]: (مرز مرزان)، والمراد: فاضي القضاة، انظر: شرح النووي لمسلم ١٤/ ١٢٢، وطبقات ابن سعد ٧/ ١٨٣، وسير أعلام النبلاء ٤/ ٤٧٠، وفي تاريخ اليعقوبي ١/ ١٧٧: (ومعناه عالم العلماء)، وفي الملل للشهرستاني ١/ ٢٣٠: (يعني أعلم العلماء وأقدم الحكماء).

حضرت مسلم بن یسار کہتے ہیں کہ اگر حضرت ابوقلابہ عجمیوں میں سے ہوتے تو قاضی القضاۃ ہوتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37914]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37914، ترقيم محمد عوامة 36329)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 36330 ترقیم الشثری: -- 37915
٣٧٩١٥ - حدثنا عفان قال: حدثنا حماد بن زيد قال: سمعت ايوب وذكر ابا قلابة فقال: (كان والله) (١) من الفقهاء وذوي الالباب.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (واللَّه كان).
حضرت حماد بن زید کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ایوب کو کہتے سنا اور وہ حضرت ابوقلابہ کا ذکر کررہے تھے۔ فرمایا: خدا کی قسم! وہ ذی عقل اور فقہاء میں سے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37915]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37915، ترقيم محمد عوامة 36330)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 36331 ترقیم الشثری: -- 37916
٣٧٩١٦ - حدثنا يعمر (قال: حدثنا ابن مبارك) (١) قال: حدثنا معمر عن ايوب عن ابي قلابة قال: خير اموركم اوساطها.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [س].
حضرت ابوقلابہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں۔ تمہارے کاموں میں سے بہترین کام درمیانہ کام ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37916]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37916، ترقيم محمد عوامة 36331)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 36332 ترقیم الشثری: -- 37917
٣٧٩١٧ - حدثنا الحسن بن موسى قال: حدثنا حماد بن سلمة عن ابي سنان عن وهب بن منبه قال: ما الخلق في قبضة (الله) (١) إلا كخردلة هاهنا من احدكم.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [س].
حضرت وہب بن منبہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں۔ ساری مخلوق اللہ کے قبضہ میں اس طرح ہے جیسے تم میں سے کسی کے سامنے رائی کا دانہ ہوتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37917]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37917، ترقيم محمد عوامة 36332)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 36333 ترقیم الشثری: -- 37918
٣٧٩١٨ - حدثنا احمد بن عبد الله قال: حدثنا إسرائيل عن ابي يحيى عن إياس بن معاوية (عن ابيه) (١) قال: كان افضلهم عندهم -يعني الماضين- اسلمهم صدرا واقلهم (غيبة) (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: (عن أمة).
(٢) في [أ، ب]: (عيبة).

حضرت ایاس بن معاویہ، اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ پہلے لوگوں کے ہاں افضل وہ ہوتا تھا جو سب سے زیادہ سلیم الصدر، کم غیبت کرنے والا ہوتا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37918]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37918، ترقيم محمد عوامة 36333)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 36334 ترقیم الشثری: -- 37919
٣٧٩١٩ - حدثنا زيد بن (الحباب) (١) قال: حدثني عقبة بن ابي يزيد القرشي قال: سمعت زيد بن اسلم يذكر في قول الله: ﴿والمستغفرين بالاسحار﴾ [آل عمران: ١٧] ، قال: من شهد صلاة الصبح.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (الخباب).
حضرت عقبہ بن ابی یزید کہتے ہیں کہ میں نے حضرت زید بن اسلم کو ارشادِ خداوندی { وَالْمُسْتَغْفِرِینَ بِالأَسْحَارِ } کے بارے میں کہتے سنا۔ انہوں نے فرمایا: جو لوگ صبح کی نماز میں حاضر ہوتے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37919]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37919، ترقيم محمد عوامة 36334)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
62. كلام الحسن البصري
حضرت حسن بصری کا کلام
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 36335 ترقیم الشثری: -- 37920
٣٧٩٢٠ - حدثنا محمد بن بشر قال: حدثنا سفيان قال: حدثنا ابو همام عن الحسن قال: رحم الله عبدا (وقف) (١) عند همه، فإنه ليس من عبد يعمل حتى (يهم) (٢) ، فإن كان خيرا امضاه، وإن كان شرا كف عنه.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (وفق)، وانظر: شعب الإيمان ٥/ ٤٥٨ (٧٢٧٩)، وفيض القدير ٢/ ٥٠٠، وإغاثة اللهفان لابن القيم ١/ ٨١، وإحياء علوم الدين ٣/ ٢٧ و ٤/ ٤٠٠.
(٢) في [ع]: (يقتهم).

حضرت حسن سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ اس بندے پر رحم فرمائے جو اپنے قصد و ارادہ پر کھڑا ہوجائے۔ کیونکہ جو بندہ بھی عمل کرتا ہے تو وہ ارادہ کرتا ہے۔ پھر اگر وہ ارادہ اچھا ہو تو بندہ اس کو کر گزرتا ہے اور اگر وہ ارادہ برا ہو تو بندہ اس سے رک جاتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37920]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37920، ترقيم محمد عوامة 36335)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 36336 ترقیم الشثری: -- 37921
٣٧٩٢١ - حدثنا ابو اسامة عن سفيان عن عمران القصير قال: سالت الحسن عن شيء (فقلت) (١) : إن الفقهاء يقولون كذا وكذا، قال: وهل رايت فقيها (بعينيك) (٢) ؟ إنما الفقيه الزاهد في الدنيا، البصير بدينه المداوم على عبادة ربه.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ، ع]: (فقال).
(٢) في [أ، ب، جـ]: (يعينك)، وفي [س]: (بعينك).

حضرت عمران قصیر سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ میں نے حسن سے کسی چیز کا سوال کیا تو میں نے کہا بیشک فقہاء یوں یوں کہتے ہیں۔ حسن نے فرمایا: کیا تو نے اپنی آنکھوں سے کوئی فقیہ دیکھا ہے۔ فقیہ تو وہ ہوتا ہے جو دنیا سے بےرغبت ہوتا ہے اور اپنے دین میں صاحب بصیرت ہوتا ہے اور اپنے رب کی عبادت پر مداومت کرنے والا ہوتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37921]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37921، ترقيم محمد عوامة 36336)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 36337 ترقیم الشثری: -- 37922
٣٧٩٢٢ - حدثنا ابو اسامة قال: حدثنا سليمان بن المغيرة عن يونس قال: قال الحسن: لا يزال العبد بخير ما علم ما الذي يفسد عليه عمله.
یونس سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ حسن نے فرمایا: بندہ تب خیر پر رہتا ہے جب تک وہ اپنے عمل کو خراب کرنے والی چیز کو جانتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37922]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37922، ترقيم محمد عوامة 36337)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 37923
٣٧٩٢٣ - قال يونس: إن منهم من يرى انه على حق، ومنهم من تغلب شهوته.
یونس کہتے ہیں کہ ان میں سے بعض یہ خیال کرتے ہیں کہ وہ حق پر ہیں اور بعض وہ ہوتے ہیں جن پر ان کی شہوت غالب ہوتی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37923]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37923، ترقيم محمد عوامة ---)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں