🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
74. كلام عكرمة
حضرت عکرمہ کے آثار
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 36615 ترقیم الشثری: -- 38204
٣٨٢٠٤ - حدثنا يونس بن محمد قال: حدثنا حماد بن زيد عن ايوب عن عكرمة: ﴿وبلغت القلوب الحناجر﴾ [الاحزاب: ٨] ، قال: إن القلوب لو تحركت او زالت خرجت نفسه، ولكن إنما هو الفزع.
حضرت عکرمہ قرآن مجید کی آیت { وَبَلَغَتِ الْقُلُوبُ الْحَنَاجِرَ } کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ دل اگر حرکت کریں یا اپنی جگہ سے ہٹ جائیں تو سانس نکل جائے، وہ صرف گھبراہٹ ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 38204]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38204، ترقيم محمد عوامة 36615)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 36616 ترقیم الشثری: -- 38205
٣٨٢٠٥ - حدثنا يحيى بن ابي بكير قال: اخبرنا شعبة عن سماك عن عكرمة: ﴿كما يئس الكفار من اصحاب القبور﴾ [الممتحنة: ١٣] ، قال: الكفار إذا دخلوا القبور (فعاينوا) (١) ما اعد الله لهم من الخزي يئسوا من رحمة الله.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: (عاينوا).
حضرت عکرمہ سے اللہ تعالیٰ کے ارشاد { کَمَا یَئِسَ الْکُفَّارُ مِنْ أَصْحَابِ الْقُبُورِ } کے بارے میں منقول ہے کہ کافر لوگ جب قبروں میں داخل ہوتے ہیں اور اس عذاب کو دیکھتے ہیں جو اللہ نے ان کے لیے تیار کر رکھا ہے تو وہ اللہ کی رحمت سے مایوس ہوجاتے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 38205]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38205، ترقيم محمد عوامة 36616)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 36617 ترقیم الشثری: -- 38206
٣٨٢٠٦ - حدثنا ابو معاوية عن ابي (عمرو) (١) (بياع) (٢) (الملاء) (٣) عن عكرمة: ﴿إن لدينا انكالا﴾ [المزمل: ١٣] ، قال: قيودا.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ، س، ع]: (عمر)، وانظر: تهذيب الكمال ٢٥/ ٨٦.
(٢) في [أ، ب، س، ع]: (تباع).
(٣) في [أ، هـ]: (الملائي).

حضرت عکرمہ فرماتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کے ارشاد {إنَّ لَدَیْنَا أَنْکَالاً } سے مراد بیڑیاں ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 38206]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38206، ترقيم محمد عوامة 36617)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 36618 ترقیم الشثری: -- 38207
٣٨٢٠٧ - حدثنا يعلى بن عبيد قال: دخلنا على محمد بن سوقة فقال: احدثكم بحديث لعله ينفعكم فإنه قد نفعني، قال: قال (لنا) (١) عطاء بن ابي رباح: يا ابن اخي، إن من (٢) قبلكم كان يكره فضول الكلام، ما عدا كتاب الله تعالى: ان تقراه، او امرا بمعروف او نهيا عن منكر، وان تنطق بحاجتك في معيشتك التي لا بد لك منها، اتنكرون ان ﴿عليكم (لحافظين) (٣) (١٠) كراما كاتبين﴾ [الانفطار: ١٠] ، وان ﴿عن اليمين وعن الشمال قعيد (١٧) ما (يلفظ) (٤) من قول إلا لديه رقيب عتيد﴾ [ق: ١٧ - ١٨] ، اما يستحي احدكم لو نشر صحيفته التي (املى) (٥) صدر نهاره، واكثر ما فيها ليس من امر دينه ولا دنياه.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (لي).
(٢) في [هـ]: زيادة (كان).
(٣) في [أ، ب، جـ، ط، هـ]: (حافظين).
(٤) في [ب، ط، هـ]: (ينطق).
(٥) في [أ، ب]: (ملا).

حضرت یعلی بن عبید رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ ہم محمد بن سوقہ کے پاس گئے تو انہوں نے فرمایا کہ میں تم کو ایک بات بتاتا ہوں امید ہے کہ وہ تم کو نفع دے گی۔ اس لیے کہ اس بات سے مجھ کو نفع ہوا ہے۔ انہوں نے فرمایا کہ عطا بن ابی رباح نے ہمیں فرمایا کہ ”اے میرے بھتیجے تم سے پہلے لوگ فضول باتوں کو ناپسند کرتے تھے۔ سوائے اس کے کہ تو اللہ تعالیٰ کی کتاب قرآن پاک کی تلاوت کرے یا کسی نیک کام کا حکم کرے یا برائی سے روکے اور یہ کہ تو اپنی ضروری معیشت کو خاطر بقدر ضرورت بات کرے۔ کیا تم لوگ قرآن پاک کی آیت { عَلَیْکُمْ حَافِظِینَ کِرَامًا کَاتِبِینَ } اور { عَنِ الْیَمِینِ وَعَنِ الشِّمَالِ قَعِیدٌ مَا یَلْفِظُ مِنْ قَوْلٍ إِلاَّ لَدَیْہِ رَقِیبٌ عَتِیدٌ} کا انکار کرسکتے ہو۔ کیا تم کو اس بات سے حیا نہیں آتی کہ اگر تمہارا وہ صحیفہ کھولا جائے جو تم نے دن کے ابتدائی حصے میں لکھوایا ہو تو اس میں اکثر باتیں ایسی ہوں کہ جن کا نہ دین سے کوئی تعلق ہے اور نہ ہی دنیا سے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 38207]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38207، ترقيم محمد عوامة 36618)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 36619 ترقیم الشثری: -- 38208
٣٨٢٠٨ - حدثنا معتمر بن سليمان عن عمران عن (الرديني عن) (١) يحيى بن يعمر قال: ما (هاجت) (٢) الريح إلا (بعذاب ورحمة) (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، ط، هـ]: بياض، وانظر: الأحاديث المختارة (٢١٥)، ومسند أبي يعلى (٢٤٤)، والبزار (١٧٢)، والتاريخ الكبير ٣/ ٣٣٠، واللباب ٢/ ٢٢، والثقات ٦/ ٣٠٩، والأنساب للسمعاني ٣/ ٥٥.
(٢) في [أ، ب]: (ماهت).
(٣) في [أ، ب]: (برحمة وعذاب).

حضرت یحییٰ بن یعمر فرماتے ہیں کہ تیز ہوا عذاب یا رحمت ہی کی وجہ سے چلتی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 38208]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38208، ترقيم محمد عوامة 36619)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 36620 ترقیم الشثری: -- 38209
٣٨٢٠٩ - حدثنا معتمر بن سليمان عن شبيب عن مقاتل بن حيان: ﴿اتخذ عند الرحمن عهدا﴾ [مريم: ٧٨] ، قال: العهد الصلاة.
حضرت مقاتل بن حیان فرماتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کے ارشاد { أَمِ اتَّخَذَ عِنْدَ الرَّحْمَن عَہْدًا } سے مراد عہد نماز ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 38209]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38209، ترقيم محمد عوامة 36620)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 36621 ترقیم الشثری: -- 38210
٣٨٢١٠ - حدثنا محمد بن بشر قال: حدثنا مسعر عن ابي عون قال: كان اهل الخير إذا التقوا يوصي بعضهم بعضا بثلاث، وإذا غابوا كتب بعضهم إلى بعض بثلاث: من عمل (لآخرته) (١) كفاه الله دنياه، ومن اصلح ما بينه وبين الله كفاه الله الناس، ومن اصلح سريرته اصلح الله علانيته.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [س]: (الأخرة).
حضرت ابی عون فرماتے ہیں اچھے لوگ جب ملا کرتے تھے تو تین چیزوں کی نصیحت کیا کرتے تھے اور جب دور ہوتے تھے تو بھی تین چیزوں کو لکھ کر بھیجا کرتے تھے۔ جو شخص آخرت کے لیے عمل کرتا ہے اللہ اس کی دنیا کی کفایت کرتا ہے۔ جو شخص اپنے اور اللہ کے درمیان معاملات کو درست کرتا ہے اللہ اس کو لوگوں سے کفایت کرتا ہے۔ جو شخص اپنی پوشیدہ حالت کو درست کرتا ہے اللہ اس کی ظاہری حالت کو بھی درست کردیتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 38210]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38210، ترقيم محمد عوامة 36621)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 36622 ترقیم الشثری: -- 38211
٣٨٢١١ - حدثنا سعيد بن شرحبيل عن (خلاد) (١) بن سليمان الحضرمي قال: سمعت خالد بن ابي عمران يقول: كان عبد الله بن الزبير لا يفطر من الشهر إلا ثلاثة ايام، قال خالد: مكث اربعين سنة لم ينزع ثوبه عن ظهره (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: (خالد).
(٢) حسن؛ سعيد بن شرحيل صدوق، وأخرجه ابن معين كما في رواية الدروي ٣/ ٥٠، وابن عساكر ٢٨/ ١٧٧.

حضرت خالد بن ابی عمران فرماتے ہیں کہ عبداللہ بن زبیر مہینہ میں صرف تین دن افطار کرتے تھے۔ خالد فرماتے ہیں چالیس سال تک انہوں نے اپنی کمر سے کپڑا نہیں اتارا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 38211]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38211، ترقيم محمد عوامة 36622)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 36623 ترقیم الشثری: -- 38212
٣٨٢١٢ - حدثنا يزيد بن هارون قال: اخبرنا ابن عون وهشام جميعا عن محمد ابن سيرين قال: كنا عند ابي عبيدة بن (حذيفة) (١) في قبة له، فاتاه رجل فجلس معه على فراشه، فساره بشيء لم افهمه، فقال له ابو عبيدة: [فإني اسالك ان تضع إصبعك في هذه النار، وكانون بين ايديهم فيه نار، فقال الرجل: سبحان الله! فقال (له) (٢) ابو عبيدة: تبخل] (٣) علي باصبع من اصابعك في نار الدنيا، وتسالني ان اجعل جسدي كله في نار جهنم، قال: (فظننا) (٤) انه دعاه إلى القضاء.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ]: (حنيفة).
(٢) سقط من: [ع].
(٣) سقط ما بين المعكوفين في: [جـ].
(٤) في [س]: (فظتنا)، وفي [ط]: (فظننت).

محمد بن سیرین فرماتے ہیں کہ ہم ابوعبیدہ کے پاس ان کے گنبد میں بیٹھے ہوئے تھے تو ایک آدمی ان کے پاس آیا اور ان کے ساتھ ان کے بستر پر بیٹھ گیا۔ اس نے ابوعبیدہ رحمہ اللہ سے پوشیدہ طور پر کوئی بات کی جو ہم نہ سمجھ سکے۔ ابوعبیدہ نے اس سے کہا کہ اپنی انگلی اس آگ میں ڈالو۔ ہمارے درمیان ایک انگیٹھی میں آگ جل رہی تھی۔ اس آدمی نے کہا ”سبحان اللہ“ تو ابوعبیدہ نے فرمایا کہ تو میرے لیے اس دنیا کی آگ میں ایک انگلی کے بارے میں بھی بخل کرتا ہے اور مجھ سے سوال کرتا ہے کہ میں اپنے تمام جسم کو جہنم کی آگ میں ڈال دوں۔ راوی کہتے ہیں کہ ہمارے خیال میں اس آدمی نے ابوعبیدہ کو قاضی بننے کی دعوت دی تھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 38212]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38212، ترقيم محمد عوامة 36623)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 36624 ترقیم الشثری: -- 38213
٣٨٢١٣ - حدثنا عفان قال: حدثنا حماد بن زيد عن يحيى بن سعيد عن القاسم (ان) (١) عبيد الله بن عدي بن الخيار قال: اللهم سلمنا (وسلم) (٢) المؤمنين (منا) (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ع]: (بن)، والقاسم لم تثبت له رواية عن عبيد اللَّه بن عدي.
(٢) سقط من: [ب].
(٣) سقط من: [ب].

حضرت قاسم رحمہ اللہ کا ارشاد ہے کہ عبید اللہ بن عدی بن خیار کا ارشاد ہے کہ ”اے اللہ ہمیں سلامتی میں رکھ اور مومنین کو ہم سے سلامتی میں رکھ۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 38213]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38213، ترقيم محمد عوامة 36624)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں