🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
74. كلام عكرمة
حضرت عکرمہ کے آثار
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 36625 ترقیم الشثری: -- 38214
٣٨٢١٤ - حدثنا ابن مهدي عن سفيان عن ابي سنان قال: سمعت عبد الله بن الحارث (١) يقول: الزبانية رؤوسهم في السماء وارجلهم في الارض.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) هو الزبيدي النجراني تابعي.
حضرت عبداللہ بن حارث فرماتے ہیں کہ ”الزبانیہ“ سے مراد فرشتے ہیں کہ جن کے سر آسمان میں اور پاؤں زمین میں ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 38214]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38214، ترقيم محمد عوامة 36625)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 36626 ترقیم الشثری: -- 38215
٣٨٢١٥ - حدثنا يحيى بن سعيد عن هشام عن عكرمة عن ابن عباس: ﴿ما يلفظ من قول (١) ﴾ [ق: ١٨] ، قال: (٢) يكتب من قوله الخير والشر (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [س]: زيادة ﴿إِلَّا لَدَيْهِ﴾.
(٢) في [أ، ب]: زيادة (ما).
(٣) صحيح.

حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے اللہ تعالیٰ کے ارشاد { مَا یَلْفِظُ مِنْ قَوْلٍ } کی تفسیر منقول ہے کہ آدمی کی ہر اچھی اور بری بات لکھی جاتی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 38215]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38215، ترقيم محمد عوامة 36626)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 36627 ترقیم الشثری: -- 38216
٣٨٢١٦ - [حدثنا يحيى بن سعيد عن عمران عن عكرمة قال: يكتب ما عليه وماله] (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط الخبر في: [أ، ب].
حضرت عکرمہ رحمہ اللہ سے مروی ہے کہ اس کے نفع اور نقصان کی ہر بات لکھی جاتی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 38216]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38216، ترقيم محمد عوامة 36627)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 36628 ترقیم الشثری: -- 38217
٣٨٢١٧ - حدثنا يحيى بن سعيد عن عوف عن سعيد بن ابي الحسن: ﴿كانوا قليلا من الليل ما يهجعون﴾ [الذاريات: ١٧] ، قال: قل ليلة اتت عليهم (هجعوها) (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (هجوعها).
حضرت سعید بن ابی الحسن سے اللہ تعالیٰ کے ارشاد { کَانُوا قَلِیلاً مِنَ اللَّیْلِ مَا یَہْجَعُونَ } کی تفسیر میں منقول ہے کہ بہت کم ہی کوئی ایسی رات آتی تھی کہ جس میں وہ سوتے ہوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 38217]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38217، ترقيم محمد عوامة 36628)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 36629 ترقیم الشثری: -- 38218
٣٨٢١٨ - حدثنا عيسى بن يونس عن الاوزاعي عن حسان بن عطية قال: بينما رجل راكبا على حمار إذ (عثر به) (١) فقال: تعست، فقال صاحب اليمين: ما هي بحسنة فاكتبها، وقال صاحب الشمال: ما هي بسيئة فاكتبها، فنودي صاحب الشمال: ان ما ترك صاحب اليمين فاكتبه.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (عير به)، وفي [جـ]: (عثرت به).
حضرت حسان بن عطیہ فرماتے ہیں کہ ایک دفعہ ایک آدمی گدھے پر سوار تھا اچانک گدھے نے ٹھوکر کھائی تو اس نے کہا کہ تو ہلاک ہو۔ تو دائیں جانب کے فرشتے نے کہا کہ یہ کوئی نیکی تو نہیں ہے کہ جس کو میں لکھوں اور بائیں جانب کے فرشتے نے کہا کہ یہ کون سی برائی ہے کہ جس کو میں لکھوں تو بائیں جانب کے فرشتہ کو آواز دی گئی کہ جس قول کو دایاں چھوڑ دے اس کو لکھ لو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 38218]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38218، ترقيم محمد عوامة 36629)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 36630 ترقیم الشثری: -- 38219
٣٨٢١٩ - حدثنا عيسى بن يونس عن الاوزاعي عن حسان بن عطية قال: من عادى اولياء الله فقد آذن الله بالمحاربة، ومن (حالت) (١) شفاعته (دون) (٢) حد من حدود الله فقد ضاد الله في امره، ومن اعان على خصومة لا علم له بها كان في سخط الله حتى ينزع، ومن (قفا) (٣) مؤمنا بما لا علم له به (وقفه) (٤) الله في ردغة الخبال حتى يجيء منها بالمخرج، ومن خاصم لضعيف حتى يثبت له حقه ثبت الله قدميه يوم (تزل) (٥) الاقدام، وقال: الله ما ترددت في شيء اريده تردادي في قبض نفس عبدي المؤمن: يكره الموت واكره مساءته ولا بد له منه.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (مالت).
(٢) في [جـ]: (في).
(٣) أي: قذفه بما لا يعلم، وفي [أ، ط، هـ]: (فقأ).
(٤) في [أ، ب، س]: (وفقه).
(٥) في [جـ]: (تزول).

حضرت حسان بن عطیہ کا ارشاد ہے کہ جو شخص اللہ کے دوستوں سے دشمنی کرتا ہے تو اللہ اس سے اعلانِ جنگ کرتا ہے اور جس شخص کی سفارش اللہ کے قانون وحدود میں آڑے بنتی ہے تو وہ شخص اللہ کے حکم میں رکاوٹ بن رہا ہے اور جو کوئی شخض کسی ایسے جھگڑے کی معاونت کرتا ہے جس کا اس کو علم ہی نہیں تو وہ اس جھگڑے سے نکلنے تک اللہ کے غصہ میں رہتا ہے اور جو شخص کسی مسلمان پر ایسی تہمت لگاتا ہے جس کا اس کو علم ہی نہیں تو اللہ اس کو ہلاکت کی دلدل میں پھنسا دیتا ہے حتی کہ وہ خود اس سے راستہ نکال لے۔ اور جو کوئی شخص کسی کمزور کے حق میں جھگڑا کرتا ہے تاکہ اس کو اس کا حق دلوا دے تو اللہ ایسے دن کہ جب قدم لڑ کھڑائیں گے اس کو ثابت قدم رکھتا ہے۔ اور اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے کہ میں جب کسی چیز کا ارادہ کرتا ہوں تو کوئی تردد نہیں کرتا۔ سوائے اپنے مومن بندے کی جان قبض کرنے کے وقت کیونکہ وہ موت کو ناپسند کرتا ہے اور میں اس کی تکلیف کو ناپسند کرتا ہوں جبکہ اس سے کوئی چارۂ کار نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 38219]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38219، ترقيم محمد عوامة 36630)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 36631 ترقیم الشثری: -- 38220
٣٨٢٢٠ - حدثنا عيسى بن يونس عن الاوزاعي (بن) (١) عبد ربه من (زيتون) (٢) عن ابن محيريز انه قال: الكلام في المسجد لغو إلا ⦗٤١⦘ (لمصل) (٣) (او) (٤) ذاكر ربه، او سائل خير، او معطيه.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط، هـ]: (عن).
(٢) في [أ، ب]: (بن رسول)، وفي [جـ، ع]: (بن زينون)، وفي [س]: (بندرسون)، وفي [هـ]: (رسور)، وهو عبد ربه بن سليمان بن زيتون، انظر: الحلية ٥/ ١٤٣، والزهد لابن المبارك (٤١٥).
(٣) في [س]: (تحصل).
(٤) في [أ، ب]: (و).

حضرت ابن محیریز فرماتے ہیں کہ مسجد میں نمازی یا اللہ کے ذکر یا کسی اچھی چیز کی طلب یا عطا کے علاوہ تمام باتیں لغو ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 38220]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38220، ترقيم محمد عوامة 36631)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 36632 ترقیم الشثری: -- 38221
٣٨٢٢١ - حدثنا ابن علية عن رجاء بن ابي سلمة قال: بلغني ان ابن محيريز دخل على رجل من البزازين فاشترى منه شيئا فقال رجل للبزاز: اتدري من هذا؟ هذا ابن محيريز، فقام فقال: إنما جئنا نشتري بدراهمنا، ليس بديننا.
حضرت ابن محیریز ایک مرتبہ ایک کپڑا فروش کے پاس گئے اور اس سے کچھ خریدا تو ایک آدمی نے کپڑے فروش سے کہا کہ یہ تو جانتا ہے یہ کون ہیں؟ تو یہ ابن محیریز ہیں تو وہ کپڑا فروش کھڑا ہوگیا۔ حضرت ابن محیریز نے فرمایا کہ ہم اپنے دراہم کے بدلہ میں خریدنے آئے ہیں اپنے دین کے بدلے خریدنے نہیں آئے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 38221]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38221، ترقيم محمد عوامة 36632)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 36633 ترقیم الشثری: -- 38222
٣٨٢٢٢ - حدثنا ابو اسامة عن (وهيب) (١) عن موسى بن عقبة قال: (سمعت) (٢) ابن محيريز ونحن معه بالرملة وهو يقول: ادركت الناس (وإذا) (٣) مات منهم الميت من المسلمين قالوا: الحمد لله (الذي) (٤) (توفى) (٥) فلانا على الإسلام، ثم انقطع ذلك فليس احد اليوم يقول ذلك.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: (وهب).
(٢) سقط من: [أ، ب، س، ع].
(٣) في [ع]): (فإذا)، وفي [س]: (إذا).
(٤) سقط من: [أ، ب، س].
(٥) في [جـ]: (توفانا).

حضرت موسیٰ بن عقبہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ہم رملہ میں تھے کہ میں نے ابن محیریز رحمہ اللہ کو یہ کہتے ہوئے سنا کہ ”میں نے وہ لوگ بھی دیکھے ہیں جب کوئی مسلمان مرتا تو لوگ کہتے کہ تمام تعریفیں اس اللہ کے لیے ہیں جس نے فلاں شخص کو اسلام پر موت عطا کی۔ پھر یہ زمانہ ختم ہوگیا اور اب کوئی بھی اس طرح نہیں کہتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 38222]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38222، ترقيم محمد عوامة 36633)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 36634 ترقیم الشثری: -- 38223
٣٨٢٢٣ - حدثنا حسين بن علي عن مجمع بن يحيى قال: كان مجمع بن (جارية) (١) يقول: اللهم إني اسالك موتا سجيحا (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط]: (حارثة).
(٢) أي: سهلًا.

حضرت مجمع بن جاریہ رضی اللہ عنہ دعا کیا کرتے تھے کہ اے اللہ میں تجھ سے نرم وآسان موت کا سوال کرتا ہوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 38223]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38223، ترقيم محمد عوامة 36634)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں