مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
74. كلام عكرمة
حضرت عکرمہ کے آثار
ترقیم عوامۃ: 36655 ترقیم الشثری: -- 38244
٣٨٢٤٤ - حدثنا عفان قال: حدثنا جعفر بن سليمان قال: حدثنا مالك بن دينار قال: سالت جابر بن زيد قلت قول الله (تعالى) (١) : ﴿ولولا ان ثبتناك لقد كدت تركن إليهم شيئا قليلا (٧٤) إذا لاذقناك ضعف الحياة وضعف الممات ثم لا تجد لك علينا نصيرا﴾ [الإسراء: ٧٤ - ٧٥] ، (ما ضعف الحياة وضعف الممات قال جابر: ضعف عذاب الدنيا وضعف عذاب الآخرة: ﴿ثم لا تجد لك علينا نصيرا﴾) (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [جـ، ع].
(٢) سقط من: [جـ].
حضرت مالک بن دینار فرماتے ہیں کہ میں نے جابر بن زید سے اللہ کے ارشاد { وَلَوْلاَ أَنْ ثَبَّتْنَاک لَقَدْ کِدْت تَرْکَنُ إلَیْہِمْ شَیْئًا قلِیلاً إذًا لأَذَقْنَاک ضِعْفَ الْحَیَاۃِ وَضِعْفَ الْمَمَاتِ ثُمَّ لاَ تَجِدُ لَک عَلَیْنَا نَصِیرًا } میں ضعف الحیات اور ضعف الممات کی تفسیر پوچھی تو انہوں نے جواب دیا کہ دنیا کے عذاب کا دگنا اور آخرت کے عذاب کا دگنا مراد ہے۔ پھر تو اپنے لیے کوئی مددگار نہیں پائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 38244]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38244، ترقيم محمد عوامة 36655)
ترقیم عوامۃ: 36656 ترقیم الشثری: -- 38245
٣٨٢٤٥ - حدثنا عفان قال: حدثنا سليمان بن المغيرة قال: سمعت ثابتا قال: كنا عند جابر بن زيد فراى جملا فقال: لو قلت لكم: اني (لا اعبد) (١) هذا (٢) الجمل ما امنت ان اعبده.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط، هـ]: (لأعبد).
(٢) في [ب]: زيادة (هذا).
حضرت ثابت رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ہم لوگ حضرت جابر بن زید کے پاس تھے آپ رحمہ اللہ نے ایک اونٹ دیکھ کر فرمایا: اگر میں تم لوگوں سے کہوں کہ میں ہرگز اس اونٹ کی عبادت نہیں کروں گا میں پھر بھی مامون نہیں ہوں گا اس کی عبادت کے بچنے سے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 38245]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38245، ترقيم محمد عوامة 36656)
ترقیم عوامۃ: 36657 ترقیم الشثری: -- 38246
٣٨٢٤٦ - حدثنا عفان قال: حدثنا حماد بن (زيد) (١) عن ايوب عن (الحسن) (٢) قال: ما اشبه القوم بعضهم ببعض، ما اشبه الليلة بالبارحة.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (سلمة).
(٢) في [ع]: (الحسين).
حضرت حسن رحمہ اللہ کا ارشاد ہے کہ قوم ایک دوسرے کے کس قدر مشابہ ہوتی ہے اور موجودہ رات گزشتہ رات کے کس قدر مشابہ ہوتی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 38246]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38246، ترقيم محمد عوامة 36657)
ترقیم عوامۃ: 36658 ترقیم الشثری: -- 38247
٣٨٢٤٧ - حدثنا عفان قال: حدثنا جرير عن شعيب عن ابي العالية قال: اكثر رياحين الجنة: الحناء.
حضرت ابی العالیہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ جنت کے اکثر خوشبو دار پودے مہندی کے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 38247]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38247، ترقيم محمد عوامة 36658)
ترقیم عوامۃ: 36659 ترقیم الشثری: -- 38248
٣٨٢٤٨ - حدثنا عفان قال: حدثنا عبد (الواحد) (١) بن زياد قال: حدثنا عبد الله ابن الربيع بن خثيم قال: حدثنا ابو عبيدة بن عبد الله (قال: كان) (٢) الربيع بن (خثيم) (٣) إذا دخل على عبد الله لم يكن عليه يومئذ إذن حتى يفرغ كل واحد منهما من صاحبه، قال: وقال له عبد الله: يا ابا يزيد إن رسول الله ﷺ لو رآك احبك، وما (رايتك) (٤) إلا ذكرت المخبتين (٥) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، جـ، ط، ع]: (الرحمن)، وفي [هـ]: (الرحمن عن عبد الواحد).
(٢) سقط من: [جـ].
(٣) في [أ، ب]: (خيثم).
(٤) في [جـ]: (رأيت).
(٥) منقطع؛ أبو عبيدة لم يسمع من أبيه، وعبد اللَّه بن الربيع فيه جهالة، قال البخاري في التاريخ ٥/ ٩١: "مرسل"، والأثر أخرجه ابن سعد ٦/ ١٨٢، والدولابي ٣/ ١١٧٧، والطبراني (١٠٢٨٦)، وأبو نعيم في الحلية ٢/ ١٠٦، وابن أبي جرادة في بغية الطلب ٨/ ٣٥٦٩، وابن الجوزي في المنتظم ٦/ ٨.
حضرت ابوعبیدہ بن عبداللہ فرماتے ہیں کہ ربیع بن خثیم جب عبداللہ کے پاس آتے تو کسی کو ان کے پاس جانے کی اجازت نہ ہوتی تھی تاوقتیکہ وہ دونوں ایک دوسرے سے فارغ ہوجائیں۔ ابوعبیدہ کہتے ہیں کہ ان کو عبد اللہ نے کہا کہ اے ابویزید اگر رسول اللہ آپ کو دیکھتے تو آپ سے محبت کرتے اور میں نے جب بھی آپ کو دیکھا تو عاجزین کو یاد کیا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 38248]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38248، ترقيم محمد عوامة 36659)
ترقیم عوامۃ: 36660 ترقیم الشثری: -- 38249
٣٨٢٤٩ - حدثنا عبد الله بن نمير قال: حدثنا مالك بن مغول عن طلحة قال: قيل: من الذي يسمن في الخصب والجدب؟ ومن الذي يهزل في الخصب والجدب؟ ومن الذي هو احلى من العسل ولا ينقطع؟ قال: اما الذي يسمن في الخصب ⦗٤٨⦘ والجدب فالمؤمن الذي إن اعطي شكر، وإن ابتلي صبر، واما الذي يهزل في الخصب والجدب فالكافر او الفاجر إن اعطي لم يشكر، وإن ابتلي لم يصبر، واما الذي هو احلى من العسل ولا ينقطع (فهي) (١) الفة الله التي الف بين قلوب المؤمنين.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ع]: (فهو).
حضرت طلحہ سے سوال کیا گیا کہ وہ کون سی چیز ہے جو قحط اور فراوانی دونوں حالتوں میں پھلتی پھولتی ہے؟ اور وہ کون سی شے ہے جو قحط اور فراوانی دونوں صورتوں میں سوکھ جاتی ہے؟ اور وہ کون سی چیز ہے جو شہد سے بھی میٹھی ہے اور کبھی ختم نہیں ہوتی؟ تو انہوں نے جواب دیا کہ وہ چیز جو قحط اور فراوانی دونوں صورتوں میں پھلتی اور پھولتی ہے وہ مومن ہے کہ اگر اس کو مل جائے تو شکر کرتا ہے اور اگر آزمائش میں پڑجائے تو صبر کرتا ہے اور وہ چیز جو قحط اور فراوانی دونوں صورتوں میں سوکھ جاتی ہے وہ کافر ہے یا گناہ گار شخص ہے کہ جس کو دیا جائے تو شکر نہیں کرتا اور اگر آزمائش میں پڑجائے تو صبر نہیں کرتا۔ اور وہ چیز جو شہد سے بھی زیادہ میٹھی اور کبھی ختم نہ ہونے والی ہے اللہ تعالیٰ کی الفت ہے جس نے تمام مومنین کے دلوں میں محبت پیدا کردی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 38249]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38249، ترقيم محمد عوامة 36660)
ترقیم عوامۃ: 36661 ترقیم الشثری: -- 38250
٣٨٢٥٠ - حدثنا عفان قال: حدثنا حماد بن سلمة عن ثابت عن ابي ثامر وكان رجلا عابدا ممن يغدو إلى المسجد فراى في المنام كان الناس قد عرضوا على الله، فجيء بامراة عليها ثياب رقاق، فجاءت ريح فكشفت ثيابها، فاعرض الله عنها وقال: اذهبوا بها إلى النار، فإنها كانت من المتبرجات حتى انتهى الامر إلي فقال: دعوه، فإنه كان يؤدي حق الجمعة.
حضرت ابوثامر سے مروی ہے جو کہ ایک عابد انسان تھے اور مسجد کو صبح سویرے چلے جایا کرتے تھے کہ انہوں نے خواب میں دیکھا کہ گویا لوگوں کو اللہ جل شانہ کے روبرو پیش کیا جارہا ہے۔ پس ایک عورت لائی گئی جس پر بہت باریک کپڑے تھے اچانک ہوا چلی اور اس کے کپڑے کھل گئے تو اللہ تعالیٰ نے اس سے روگردانی کرلی اور حکم دیا کہ اس کو جہنم میں لے جاؤ۔ کیونکہ یہ زینت کرنے والوں میں سے تھی یہاں تک کہ میری باری آئی تو اللہ جل شانہ نے فرمایا کہ اس کو چھوڑ دو کیونکہ یہ شخص جمعہ کا حق ادا کرتا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 38250]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38250، ترقيم محمد عوامة 36661)
ترقیم عوامۃ: 36662 ترقیم الشثری: -- 38251
٣٨٢٥١ - حدثنا عفان قال: حدثنا حماد بن سلمة عن ثابت عن ابي ثامر زعم ان امراة قالت: والله لا يعذبني الله ابدا، ما سرقت، ولا زنيت، ولا قتلت ولدي، ولا اتيت ببهتان يفترينه بين ايديهن وارجلهن، فرات في المنام انه قيل لها: (قومي) (١) إلى مقعدك من النار يا مقللة الكثير (و) (٢) مكثرة القليل، وآكلة لحم الجار (الغريب) (٣) بالغيب، قالت: يا رب بل اتوب، بل اتوب.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [س]: (قولي).
(٢) سقط من: [هـ].
(٣) في [ب]: (بالغريب)، وفي [ع]: (القريب).
حضرت ابوثامر فرماتے ہیں کہ غالباً کسی عورت نے یہ دعویٰ کیا کہ اللہ تعالیٰ مجھے عذاب نہیں دیں گے کیونکہ میں نے نہ کبھی چوری کی اور نہ ہی کبھی زنا کیا اور نہ ہی کبھی میں نے اپنی اولاد کو قتل کیا اور نہ میں نے کوئی اپنی طرف سے الزام تراشا ہے تو اس نے خواب میں دیکھا کہ اس سے کہا جا رہا ہے کہ ”اٹھ اور اپنا ٹھکانہ جہنم میں بنا لے اے کم کو زیادہ اور زیادہ کو کم کرنے والی، اے پوشیدہ طور پر غریب پڑوسی کا گوشت کھانے والی، تو اس نے عرض کی کہ اے میرے رب بلکہ میں رجوع کرتی ہوں، میں رجوع کرتی ہوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 38251]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38251، ترقيم محمد عوامة 36662)
ترقیم عوامۃ: 36663 ترقیم الشثری: -- 38252
٣٨٢٥٢ - حدثنا عفان قال: حدثنا حماد بن سلمة عن ثابت ان ابا ثامر [ (راى) (١) فيما يرى النائم: ويل (للمتسمنات) (٢) من فترة في العظام يوم القيامة.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ع]): (يرى).
(٢) في [س]: (للمستمنات).
حضرت ثابت فرماتے ہیں کہ ابوثامر نے خواب میں دیکھا کہ ہلاکت ہے ان عورتوں کے لیے جو موٹی بنتی ہیں قیامت کے دن ہڈیوں میں کمزوری کی وجہ سے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 38252]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38252، ترقيم محمد عوامة 36663)
ترقیم عوامۃ: 36664 ترقیم الشثری: -- 38253
٣٨٢٥٣ - حدثنا عفان قال: حدثنا حماد بن سلمة عن ثابت (ان) (١) ابا ثامر] (٢) كان رجلا عابدا، فنام ذات ليلة قبل ان يصلي العشاء، فاتاه ملكان او رجلان في منامه، فقعد احدهما عند راسه، والآخر (عند) (٣) رجليه، فقال الذي عند راسه للذي عند رجليه: الصلاة قبل النوم [ترضي الرحمن وتسخط الشيطان، وقال الذي عند رجليه للذي عند راسه: (إن) (٤) النوم قبل الصلاة] (٥) يرضي الشيطان ويسخط الرحمن.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [س]: (بن).
(٢) سقط ما بين المعكوفين في: [ب].
(٣) سقط من: [س].
(٤) سقط من: [أ].
(٥) سقط ما بين المعكوفين في: [ب].
حضرت ثابت سے مروی ہے کہ ابوثامر ایک عابد آدمی تھے تو ایک دن نماز عشاء پڑھنے سے قبل سوگئے۔ تو ان کے پاس دو فرشتے آئے یا دو آدمی خواب میں آئے اور ایک ان میں ان کے سر کے پاس اور دوسرا پاؤں کے پاس بیٹھ گیا۔ پھر سر والے نے پاؤں والے سے کہا کہ سونے سے قبل نماز پڑھنا رحمن کو راضی کرتا ہے اور شیطان کو ناراض کرتا ہے۔ اور پاؤں والے نے سر والے سے کہا کہ نماز سے قبل سوجانا یہ شیطان کو راضی کرتا ہے اور رحمن کو ناراض کرتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 38253]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38253، ترقيم محمد عوامة 36664)