مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
74. كلام عكرمة
حضرت عکرمہ کے آثار
ترقیم عوامۃ: 36635 ترقیم الشثری: -- 38224
٣٨٢٢٤ - حدثنا يحيى بن يمان عن اسامة بن زيد عن ابيه في قوله: ﴿خافضة﴾ [الواقعة: ٣] ، من انخفض يومئذ لم يرتفع ابدا ومن ارتفع يومئذ لم ينخفض ابدا.
حضرت اسامہ بن زید اپنے والد سے اللہ تعالیٰ کے ارشاد (خَافِضَۃٌ) کے بارے میں نقل کرتے ہیں کہ جو شخص اس دن پست ہوگیا وہ کبھی بھی بلند نہیں ہوسکے گا اور جو شخص اس دن بلندی حاصل کرے گا وہ کبھی بھی پست نہ ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 38224]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38224، ترقيم محمد عوامة 36635)
ترقیم عوامۃ: 36636 ترقیم الشثری: -- 38225
٣٨٢٢٥ - حدثنا يزيد بن هارون عن محمد بن مسلم عن عثمان بن عبد الله بن ⦗٤٢⦘ اوس عن (عمرو) (١) بن اوس قال: (المخبتون) (٢) الذين لا يظلمون وإن ظلموا لم ينتصروا.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [س]: (عمر).
(٢) في [هـ]: (المخبتون) أخذًا من الدر المنثور ٦/ ٤٨، وهي كذلك في تفسير ابن جرير ١٧/ ١٦١، والزهد لأحمد (من ٣٨١)، وتاريخ بغداد ١٤/ ٢٢٦، وشعب الإيمان للبيهقي (٨٠٨٨)، وفي بقية النسخ: (المحسنون).
حضرت عمرو بن اوس رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ عاجزی کرنے والے وہ لوگ ہوتے ہیں جو ظلم نہیں کرتے اور اگر ان پر ظلم کیا جائے تو بدلہ نہیں لیتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 38225]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38225، ترقيم محمد عوامة 36636)
ترقیم عوامۃ: 36637 ترقیم الشثری: -- 38226
٣٨٢٢٦ - حدثنا ابو خالد الاحمر عن عمران عن ابي العلاء بن الشخير قال: قال (فلان) (١) : تمشون على قبوركم؟ قلت: نعم، قال: (فكيف) (٢) تمطرون؟
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [س].
(٢) في [جـ]: (وكيف).
حضرت ابو علاء بن الشخیر فرماتے ہیں کہ فلاں شخص نے کہا: تم لوگ تو اپنی قبروں پر چلتے ہو۔ میں نے کہا: ہاں۔ اس نے کہا: تو پھر کیسے تم پر بارش اترے!!! [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 38226]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38226، ترقيم محمد عوامة 36637)
ترقیم عوامۃ: 36638 ترقیم الشثری: -- 38227
٣٨٢٢٧ - حدثنا ابو خالد الاحمر عن عبد الله بن مسلم عن سعيد بن جبير عن ابن عباس في قوله (تعالى) (١) : ﴿فالتقمه الحوت﴾ [الصافات: ١٤٢] ، قال: لما التقمه ذهب به حتى وضعه في الارض السابعة، فسمع الارض تسبح، قال: فهيجته على التسبيح فقال: ﴿لا إله إلا انت سبحانك إني كنت من الظالمين﴾ [الانبياء: ٨٧] ، قال: فاخرجه حتى (القاه) (٢) على الارض بلا شعر ولا ظفر مثل الصبي المنفوس، فانبت الله عليه شجرة تظله، وياكل من تحتها من حشرات الارض، فبينما هو نائم تحتها (فتساقط) (٣) عليه ورقها قد يبست، فشكى ذلك إلى ربه، فقيل له: اتحزن على شجرة، ولا تحزن على مائة الف او يريدون (قد) (٤) يعذبون (٥) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [جـ، ع].
(٢) في [جـ]: (ألقته).
(٣) في [س]: (فتساطت)، وفي [أ، ب، هـ]: (فتساقطت).
(٤) سقط من: [جـ].
(٥) ضعيف؛ لضعف عبد اللَّه بن مسلم بن هرمز، وأخرجه ابن جرير ٢٣/ ١٠٢.
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما اللہ تعالیٰ کے ارشاد { فَالْتَقَمَہُ الْحُوتُ } کے بارے میں فرماتے ہیں کہ جب پیغمبر کو مچھلی نے نگل لیا تو ان کو ساتویں زمین میں لے جا کر رکھ دیا۔ وہاں انہوں نے زمین کو تسبیح کرتے ہوئے سنا۔ اس بات نے ان کو تسبیح کرنے پر برانگیختہ کیا تو انہوں نے { لاَ إلَہَ إِلاَّ أَنْتَ سُبْحَانَک إنِّی کُنْت مِنَ الظَّالِمِینَ } کہنا شروع کیا۔ ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ مچھلی نے پیغمبر کو نکالا اور زمین پر بغیر بالوں اور ناخنوں کے پیدائشی بچہ کی طرح ڈال دیا۔ اللہ تعالیٰ نے ان کے پاس ایک درخت سایہ کرنے کے لیے ان کے پاس اگا دیا۔ اور وہ اس درخت کے نیچے کیڑے مکوڑے کھایا کرتے تھے۔ ایک دفعہ وہ اس درخت کے سائے میں سوئے ہوئے تھے کہ اس درخت کے پتے جو کہ خشک ہوچکے تھے ان پر گرے تو پیغمبر علیہ السلام نے اپنے رب سے اس کی شکایت کی تو ان کو جواب ملا کہ تو ایک درخت پر تو بہت غمگین ہوتا ہے اور ایک لاکھ یا اس سے زائد پر غمگین کیوں نہیں ہوتا جن کو عذاب دیا جارہا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 38227]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38227، ترقيم محمد عوامة 36638)
ترقیم عوامۃ: 36639 ترقیم الشثری: -- 38228
٣٨٢٢٨ - حدثنا يزيد بن هارون قال: اخبرنا ابو هلال محمد بن سليم (الراسبي) (١) عن (الحسن) (٢) (٣) قال: قال ابو الصهباء: طلبت المال من حله فاعياني إلا رزق يوم بيوم، فعلمت انه قد خير لي، وايم الله ما من عبد اوتي رزق يوم بيوم فلم يظن انه (قد) (٤) خير له إلا كان عاجزا او غبي الراي (٥) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ب]: (الرازي).
(٢) في [ع]: (الحسين).
(٣) في [أ، ب، جـ، س، ط، هـ]: زيادة (في قوله).
(٤) سقط من: [هـ].
(٥) تقدم أثر الحسن ١٣/ ٥٠٠ برقم [٣٩٧٣١]، وانظر: حلية الأولياء ٢/ ٢٤١، وشعب الإيمان (١٢٨٧)، والزهد لابن المبارك (٥٦٥).
حضرت ابوالصہبا فرماتے ہیں کہ میں نے مال کو حلال طریقہ سے تلاش کیا تو اس نے مجھے تھکا دیا سوائے یومیہ روزی کے تو میں نے جان لیا کہ میرے ساتھ بھلائی والا معاملہ کیا گیا ہے۔ اللہ کی قسم جس شخص کو یومیہ روزی دی جاتی ہے اور وہ یہ نہیں سمجھتا کہ اس کے ساتھ بھلائی والا معاملہ کیا گیا ہے تو وہ شخص عاجز ہے یا ناقص رائے رکھتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 38228]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38228، ترقيم محمد عوامة 36639)
ترقیم عوامۃ: 36640 ترقیم الشثری: -- 38229
٣٨٢٢٩ - حدثنا عفان قال: حدثنا بكير بن ابي (السميط) (١) قال: حدثنا قتادة عن عبد الله بن مطرف انه كان يقول: إنك (لتلقى) (٢) الرجلين: احدهما اكثر صوما وصلاة، والآخر اكرمهما على الله بونا بعيدا، قالوا: وكيف يكون ذلك يا ابا جزء؟ قال: يكون اورعهما في محارمه.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (الشميط).
(٢) في [ب]: (تقي)، وبعدها في [أ، ب، س، ط، هـ]: (بين).
حضرت عبداللہ بن مطرف فرماتے ہیں کہ تو دو شخصوں کو دیکھے گا کہ ان میں سے ایک زیادہ نماز اور روزے والا ہوگا اور دوسرا ان میں سے اللہ کے نزدیک بہت زیادہ معزز ہوگا لوگوں نے سوال کیا کہ اے ابا جزء یہ کیسے ہوسکتا ہے تو انہوں نے جواب دیا کہ وہ محرمات سے زیادہ بچنے والا ہوتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 38229]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38229، ترقيم محمد عوامة 36640)
ترقیم عوامۃ: 36641 ترقیم الشثری: -- 38230
٣٨٢٣٠ - [حدثنا ابو اسامة عن جويبر عن الضحاك في قوله: ﴿وبشر (المخبتين) (١) ﴾ [الحج: ٣٤] ، قال: (المتواضعين) (٢) (٣) ] (٤) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ع]: (المخبثين).
(٢) في [ب]: (المواضعين).
(٣) في [ط]: زيادة (للَّه).
(٤) في [ط]: تأخر هذا الخبر عن الذي يليه.
حضرت ضحاک رحمہ اللہ سے اللہ تعالیٰ کے ارشاد { وَبَشِّرَ الْمُخْبِتِینَ } کے بارے میں مروی ہے کہ اس سے مراد عاجزی کرنے والے لوگ ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 38230]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38230، ترقيم محمد عوامة 36641)
ترقیم عوامۃ: 36642 ترقیم الشثری: -- 38231
٣٨٢٣١ - [حدثنا ابو اسامة عن جويبر عن الضحاك: ﴿وكانوا لنا خاشعين﴾ [الانبياء: ٩٠] ، قال: الذلة (لله) (١) ] (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [س].
(٢) في [ع]: تأخر هذا الخبر.
حضرت ضحاک رحمہ اللہ اللہ تعالیٰ کے ارشاد { وَکَانُوا لَنَا خَاشِعِینَ } کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ اس سے مراد اللہ کے لیے عاجزی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 38231]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38231، ترقيم محمد عوامة 36642)
ترقیم عوامۃ: 36643 ترقیم الشثری: -- 38232
٣٨٢٣٢ - حدثنا ابو خالد الاحمر عن جويبر عن الضحاك: ﴿يصهر به ما في بطونهم والجلود﴾ [الحج: ٢٠] ، قال: يذاب به.
حضرت ضحاک قرآن پاک کی آیت { یُصْہَرُ بِہِ مَا فِی بُطُونِہِمْ وَالْجُلُودُ } کی تفسیر کرتے ہیں کہ اس کے ذریعہ پگھلایا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 38232]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38232، ترقيم محمد عوامة 36643)
ترقیم عوامۃ: 36644 ترقیم الشثری: -- 38233
٣٨٢٣٣ - حدثنا يحيى بن يمان عن ابي سنان عن ثابت عن الضحاك: ﴿ (١) وإذا مروا باللغو مروا كراما﴾ [الفرقان: ٧٢] ، قال: لم يكن اللغو من حالهم ولا (٢) بالهم.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ع]: زيادة (قال).
(٢) في [س]: زيادة (و).
حضرت ضحاک اللہ کے قول { وَإِذَا مَرُّوا بِاللَّغْوِ مَرُّوا کِرَامًا } کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ لغو بات نہ ان کے دل میں ہوتی ہے اور نہ ہی حالت سے ظاہر ہوتی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 38233]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38233، ترقيم محمد عوامة 36644)