مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
6. ما ذكر عن نبينا ﷺ في الزهد
زھد سے متعلق ہمارے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے فرمودات
ترقیم عوامۃ: 35536 ترقیم الشثری: -- 37114
٣٧١١٤ - حدثنا سفيان ابن عيينة عن عمرو عن سعيد بن جبير عن ابن عباس سمع النبي ﷺ يخطب وهو يقول:"إنكم ملاقو الله (مشاة) (١) حفاة عراة غرلا" (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ع].
(٢) صحيح؛ أخرجه البخاري (٦٥٢٤)، ومسلم (٢٨٦٠).
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انہوں نے جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو خطبہ دیتے ہوئے سنا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرما رہے تھے: ”یقینا تم لوگ، اپنے پروردگار سے اس حالت میں ملو گے کہ پیدل چلتے ہوئے، ننگے جسم، ننگے پاؤں اور غیر مختون ہوگے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37114]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37114، ترقيم محمد عوامة 35536)
ترقیم عوامۃ: 35537 ترقیم الشثری: -- 37115
٣٧١١٥ - حدثنا يزيد بن هارون قال: اخبرنا الوليد بن جميع عن ابي الطفيل عن حذيفة بن اسيد قال: قال ابو ذر: ايها الناس، قولوا (ولا تختلفوا) (١) فإن الصادق المصدوق حدثني:"ان الناس يحشرون يوم القيامة على ثلاثة افواج: فوج (طاعمون كاسون راكبون) (٢) ، وفوج (يمشون ويسعون) (٣) ، وفوج (تسحبهم) (٤) الملائكة على وجوههم"، قال: قلنا: اما هذان فقد عرفناهما، فما الذي يمشون ويسعون؟ (قال) (٥) :"يلقي الله الآفة على الظهر، حتى لا يبقى ظهر، حتى ان الرجل ليعطي (الحديقة) (٦) -المعجبة بالشارف ذات القتب فما يجدها" (٧) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، جـ، س، ع]: (ولا تحلفوا).
(٢) في [جـ]: (طاعمين، كاسين، راكبين).
(٣) في [أ، ع]: (يسعون ويمشون).
(٤) في [س]: (تستحيهم).
(٥) في [س]: (وقال).
(٦) في [س]: (الحذيفة).
(٧) حسن؛ الوليد صدوق، ومن فوقه ثلاثة صحابة، والخبر أخرجه أحمد (٢١٤٥٧)، والنسائي (٢٢١٣)، والحاكم ٤/ ٥٦٤، والبزار ٤/ ٥٦٤، والطبراني في الأوسط (٨٤٣٧)، وأبو نعيم في تاريخ أصبهان ٢/ ٨٥، وقد أعله ابن أبي حاتم ٢/ ٢١٦ (٢١٣٧) اعتمادًا على رواية أضعف.
حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ بن اسید سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ حضرت ابوذر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اے لوگو! بات کہو اور آپس میں اختلاف نہ کرو۔ کیونکہ مجھے الصادق المصدوق نے بیان کیا ہے کہ ”یقینا لوگوں کو قیامت کے دن تین گروہوں میں میدانِ محشر میں لایا جائے گا۔ ایک گروہ آسودہ حال کپڑوں میں ملبوس، سواری پر سوار ہوگا اور ایک گرو ہ پیدل چلتا اور دوڑتا ہوگا اور ایک گروہ کو فرشتے ان کے منہ کے بل گھسیٹ کر لائیں گے۔ راوی کہتے ہیں ہم نے کہا: ان دو گروہوں کو تو ہم پہچانتے ہیں لیکن چلنے اور دوڑنے والے کون لوگ ہوں گے؟ انہوں نے فرمایا: اللہ تعالیٰ سواریوں پر آفت نازل کر دے گا یہاں تک کہ کوئی سواری باقی نہ رہے گی۔ یہاں تک کہ آدمی ایک خوشنما باغ دے کر پالان والی بوڑھی اونٹنی لینا چاہے گا مگر وہ اسے نہیں ملے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37115]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37115، ترقيم محمد عوامة 35537)
ترقیم عوامۃ: 35538 ترقیم الشثری: -- 37116
٣٧١١٦ - حدثنا وكيع عن شعبة عن المغيرة بن النعمان عن سعيد بن جبير عن ابن عباس قال: قام فينا رسول الله ﷺ بموعظة فقال:" (إنكم) (١) محشورون إلى الله حفاة غرلا ﴿كما بدانا اول خلق نعيده وعدا علينا إنا كنا فاعلين﴾ [الانبياء: ١٠٤] ، فاول الخلائق يلقى بثوب إبراهيم خليل الرحمن"، قال:"ثم يؤخذ قوم منكم ذات الشمال فاقول: يا رب اصحابي، فيقال: إنك لا تدري ما احدثوا بعدك، إنهم لم يزالوا مرتدين على اعقابهم، فاقول كما قال العبد الصالح: ﴿وكنت عليهم شهيدا﴾ إلى قوله: ﴿العزيز الحكيم﴾ [المائدة: ١١٧، ١١٨] (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [س]: (أيكم).
(٢) صحيح؛ أخرجه البخاري (٦٥٢٦)، ومسلم (٢٨٦٠).
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے درمیان وعظ کہنے کھڑے ہوئے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”یقینا تم لوگ اللہ کی طرف ننگے پاؤں اور غیر مختون حالت میں جمع کیے جاؤ گے۔ { کَمَا بَدَأْنَا أَوَّلَ خَلْقٍ نُعِیدُہُ وَعْدًا عَلَیْنَا إنَّا کُنَّا فَاعِلِینَ } مخلوق میں سے سب سے پہلے جس کو کپڑے پہنائے جائیں گے۔ وہ ابراہیم خلیل اللہ علیہ السلام ہوں گے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: پھر تم میں سے بائیں ہاتھ والے لوگوں کو پکڑا جائے گا تو میں کہوں گا۔ اے پروردگار! یہ میرے ساتھی ہیں۔ کہا جائے گا آپ نہیں جانتے کہ انہوں نے آپ کے بعد کیا ایجاد کیا۔ یہ لوگ مسلسل اپنی ایڑیوں پر واپس پلٹتے رہے۔ اس پر میں وہی بات کہوں گا جو عبد صالح - حضرت عیسیٰ علیہ السلام - نے کہی تھی: { وَکُنْتُ عَلَیْہِمْ شَہِیدًا } سے { الْعَزِیزُ الْحَکِیمُ } تک۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37116]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37116، ترقيم محمد عوامة 35538)
ترقیم عوامۃ: 35539 ترقیم الشثری: -- 37117
٣٧١١٧ - حدثنا احمد بن إسحاق عن وهيب قال: حدثنا عبد الله بن طاوس عن ابيه عن ابي هريرة قال: قال رسول الله ﷺ:"يحشر الناس على ثلاث طرائق راغبين راهبين، واثنان على بعير، وثلاثة على بعير" (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح؛ أخرجه البخاري (٦٥٢٢)، ومسلم (٢٨٦١).
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: لوگوں کو تین طریقوں سے جمع کیا جائے گا۔ رغبت کرنے والے، خوف کرنے والے اور ایک اونٹ پر دو، اور ایک اونٹ پر تین۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37117]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37117، ترقيم محمد عوامة 35539)
ترقیم عوامۃ: 35540 ترقیم الشثری: -- 37118
٣٧١١٨ - حدثنا ابن علية عن ايوب عن ابن ابي مليكة عن عائشة قالت: قال رسول الله ﷺ:"من حوسب يوم القيامة عذب"، قلت: اليس قال الله: ﴿فسوف يحاسب حسابا يسيرا﴾ [الانشقاق: ٨] ، قال:"ليس (ذاك) (١) بالحساب، إنما ذاك العرض من نوقش الحساب يوم القيامة عذب" (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ، ط، ك]: (ذلك).
(٢) صحيح؛ أخرجه البخاري (٤٩٣٩)، ومسلم (٢٨٧٦).
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے وہ کہتی ہیں کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس آدمی سے حساب لیا گیا قیامت کے دن، اس کو عذاب دیا جائے گا۔ میں نے پوچھا کیا یہ ارشاد خداوندی نہیں ہے: { فَسَوْفَ یُحَاسَبُ حِسَابًا یَسِیرًا } آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ حساب نہیں ہے یہ تو صرف پیشی ہے جس آدمی سے حساب میں مناقشہ ہوا قیامت کے دن تو اس کو عذاب ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37118]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37118، ترقيم محمد عوامة 35540)
ترقیم عوامۃ: 35541 ترقیم الشثری: -- 37119
٣٧١١٩ - حدثنا عفان قال: حدثنا (حماد) (١) بن سلمة قال: اخبرنا ثابت عن ⦗٢٨٥⦘ انس ان رسول الله ﷺ قال:"يؤتى باشد الناس (كان) (٢) بلاء في (الدنيا) (٣) من اهل الجنة، فيقول (الله) (٤) : اصبغوه صبغة في الجنة، فيصبغ فيها صبغة فيقول الله: يا ابن آدم هل رايت بؤسا قط، او شيئا تكرهه؟ فيقول: لا، وعزتك، ما رايت شيئا اكرهه قط، ثم يؤتى بانعم الناس في (الدنيا) (٥) من اهل النار فيقول: اصبغوه صبغة (في النار) (٦) ، فيصبغ فيها (فيقول) (٧) : يا ابن آدم هل رايت (قط) (٨) قرة عين؟ فيقول: لا، وعزتك ما رايت خيرا قط" (٩) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ع]: (عفان).
(٢) سقط من: [جـ].
(٣) في [أ]: (الدنى).
(٤) سقط من: [جـ].
(٥) في [أ]: (الدنى).
(٦) سقط من: [جـ].
(٧) في [ع]: (فقال).
(٨) سقط من: [ع].
(٩) صحيح؛ مسلم (٢٨٠٧)، وأحمد (١٣٦٦٠).
حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اہل جنت میں سے ایک ایسے آدمی کو لایا جائے گا جو دنیا میں سب لوگوں سے زیادہ مصیبتوں کا شکار رہا ہوگا۔ تو ارشاد خداوندی ہوگا۔ اس آدمی کو جنت میں ایک غوطہ دو۔ چناچہ اس آدمی کو جنت میں غوطہ دیا جائے گا۔ پھر اللہ تعالیٰ فرمائیں گے اے آدم کے بیٹے؟ کیا تو نے کبھی کوئی تکلیف یا ناپسندیدہ چیز دیکھی ہے؟ وہ جواب دے گا۔ نہیں، آپ کی عزت کی قسم! میں نے کبھی کوئی ناپسندیدہ چیز نہیں دیکھی۔ پھر اس کے بعد اہل جہنم میں سے اس آدمی کو لایا جائے گا جو دنیا میں سب سے زیادہ نعمتوں میں رہا ہوگا۔ ارشاد خداوندی ہوگا۔ اس کو جہنم میں ایک غوطہ دو۔ چناچہ اس کو جہنم میں غوطہ دیا جائے گا۔ پھر اللہ تعالیٰ پوچھیں گے: اے آدم کے بیٹے! تم نے کبھی آنکھوں کی ٹھنڈک دیکھی ہے؟ وہ جواب دے گا۔ آپ کی عزت کی قسم! نہیں، میں نے تو کبھی کوئی خیر نہیں دیکھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37119]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37119، ترقيم محمد عوامة 35541)
ترقیم عوامۃ: 35542 ترقیم الشثری: -- 37120
٣٧١٢٠ - حدثنا إسحاق بن منصور قال: حدثنا جعفر بن زياد عن موسى الجهني عن رجل من ثقيف عن انس قال: كنت اخدم النبي ﷺ فقال لي يوما:"هل عندك شيء تطعمنا"، قلت: نعم يا رسول الله، فضل من الطعام الذي كان امس قال:"الم انهك ان تدع طعام يوم لغد" (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) مجهول؛ لإبهام الراوي عن أنس، وقد ورد بإسناد فيه ضعف، أخرجه أحمد ٣/ ١٩٨ (١٣٠٤٣)، وأبو يعلى (٤٢٢٣)، والدولابي في الكنى ٢/ ١٢٤، وابن حبان في المجروحين ٣/ ٨٦، وأبو نعيم في الحلية ١٠/ ٢٤٣، وابن عدي في الكامل ٧/ ٢٥٨١، والبيهقي في الشعب (١٣٤٨)، والخطيب في تاريخ بغداد ١٤/ ٣١٤، وورد بلفظ: كان لا يدخر لغد، أخرجه الترمذي (٢٣٦٢)، وابن حبان (٦٣٥٦).
حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ میں جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت کیا کرتا تھا۔ ایک دن آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے کہا: ”کیا تمہارے پاس کوئی چیز ہے جو تم ہمیں کھلاؤ؟“ میں نے عرض کیا جی ہاں۔ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! گزشتہ کل کے کھانے میں سے بچا ہوا موجود ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا میں نے تمہیں اس بات سے منع نہیں کیا کہ آنے والے کل کے لیے آج کا کھانا بچا کر رکھو؟“ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37120]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37120، ترقيم محمد عوامة 35542)
ترقیم عوامۃ: 35543 ترقیم الشثری: -- 37121
٣٧١٢١ - حدثنا ابو معاوية عن الاعمش عن إبراهيم عن الاسود عن عائشة قالت: ما شبع رسول الله ﷺ ثلاثة ايام تباعا من خبز بر حتى مضى (لسبيله) (١) (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [س]: (لسبله).
(٢) صحيح؛ أخرجه البخاري (٦٤٥٥)، ومسلم (٢٩٧١).
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے وہ کہتی ہیں کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی وفات تک کبھی تین دن مسلسل پیٹ بھر کر گندم کے آٹے کی روٹی نہیں کھائی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37121]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37121، ترقيم محمد عوامة 35543)
ترقیم عوامۃ: 35544 ترقیم الشثری: -- 37122
٣٧١٢٢ - حدثنا ابو خالد الاحمر عن ابن عجلان عن القعقاع عن القاسم قال: قالت عائشة: (إن) (١) كنا لنمكث الشهر او نصف الشهر ما يدخل بيتنا نار لمصباح ولا لغيره، فقلت: (باي شيء) (٢) كنتم تعيشون؟ قالت: بالاسودين: الماء والتمر، وكان لنا جيران من الانصار -جزاهم الله خيرا- لهم منائح فربما بعثوا إلينا من البانها (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، ع]: (أنا).
(٢) في [س]: (أي شيء).
(٣) حسن؛ أبو خالد وابن عجلان صدوقان، وأخرجه البخاري (٢٥٦٧)، ومسلم (٢٩٧٢).
حضرت قاسم سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے ارشاد فرمایا: ہم لوگ پورا پورا مہینہ یا آدھا مہینہ اس حال میں ٹھہرے رہتے کہ ہمارے گھر میں کوئی آگ - چراغ کی ہو یا غیر چراغ کی - داخل نہ ہوتی۔ میں نے (حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے) کہا۔ پھر آپ لوگ کس چیز کے ذریعہ زندگی گزارتے تھے؟ انہوں نے فرمایا دو چیزوں کے ذریعہ۔ یعنی پانی اور کھجور۔ اور کچھ انصار ہمارے پڑوس میں تھے۔ اللہ تعالیٰ ان کو جزائے خیر دے۔ ان کے پاس اونٹنیاں تھیں تو بسا اوقات وہ ان اونٹنیوں کا دودھ ہماری طرف بھیج دیتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37122]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37122، ترقيم محمد عوامة 35544)
ترقیم عوامۃ: 35545 ترقیم الشثری: -- 37123
٣٧١٢٣ - حدثنا معاوية بن هشام قال: حدثنا سفيان عن بعض المدنيين عن عطاء بن يسار قال: تعرضت (الدنيا) (١) للنبي ﷺ فقال:"إني لست اريدك"، (قالت) (٢) : إن لم تردني (فسيردني) (٣) غيرك (٤) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ]: (الدنى).
(٢) في [أ، ب]: (فقالت).
(٣) في [س]: (فيردني)، وفي [أ]: (فسردني).
(٤) مرسل مجهول؛ عطاء تابعي، وبعض المدنيين مبهم.
حضرت عطاء بن یسار سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سامنے دنیا پیش ہوئی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میں تجھے نہیں چاہتا۔ دنیا نے کہا اگر آپ مجھے نہیں چاہتے تو عنقریب مجھے آپ کے علاوہ لوگ چاہیں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37123]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37123، ترقيم محمد عوامة 35545)