🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
11. كلام أبي الدرداء ﵁
سیدنا ابوالدرداء رضی اللہ عنہ کا کلام
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 35744 ترقیم الشثری: -- 37324
٣٧٣٢٤ - حدثنا محمد بن فضيل عن محمد بن سعد الانصاري قال: حدثني عبد الله بن (يزيد) (١) بن ربيعة الدمشقي قال: قال ابو الدرداء: ادلجت ذات ليلة (إلى) (٢) المسجد، فلما دخلت مررت على رجل وهو ساجد وهو يقول: اللهم إني خائف مستجير فاجرني من عذابك، وسائل فقير فارزقني من فضلك، لا (بريء) (٣) من ذنب فاعتذر، ولا ذو قوة فانتصر، و (لكني) (٤) مذنب مستغفر، قال: فاصبح ابو الدرداء يعلمهن اصحابه إعجابا بهن (٥) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، جـ، س، ع]: (زبد).
(٢) في [أ، ب]: (في).
(٣) سقط من: [جـ].
(٤) في [ط، هـ]: (لكن).
(٥) مجهول؛ لجهالة عبد اللَّه بن يزيد، أخرجه ابن فضيل في الدعاء (٤٧)، وأبو نعيم في الحلية ١/ ٢٢٤.

حضرت عبداللہ بن یزید بیان کرتے ہیں کہتے ہیں کہ حضرت ابودرداء رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں ایک رات منہ اندھیرے مسجد کی طرف گیا۔ پس جب میں داخل ہوا تو میں ایک آدمی کے پاس سے گزرا۔ وہ سجدہ میں تھا اور کہہ رہا تھا۔ اے اللہ! میں خوفزدہ ہوں، پناہ کا طالب ہوں پس تو مجھے اپنے عذاب سے پناہ دے دے۔ اور میں مانگنے والا فقیر ہوں پس تو مجھے اپنے فضل میں سے رزق دے دے۔ میں گناہ سے بری نہیں ہوں کہ عذر پیش کروں اور نہ میں طاقت ور ہوں کہ اپنا بدلہ لے سکوں۔ بلکہ میں گناہگار اور معافی کا طلب گار ہوں۔ راوی کہتے ہیں حضرت ابوالدرداء رضی اللہ عنہ نے صبح کے وقت یہ کلمات اپنے شاگردوں کو سکھانے شروع کردئیے ان کو اچھا سمجھتے ہوئے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37324]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37324، ترقيم محمد عوامة 35744)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 35745 ترقیم الشثری: -- 37325
٣٧٣٢٥ - حدثنا يحيى بن ابي (بكير) (١) قال: حدثنا شعبة قال: اخبرنا يزيد بن خمير الشامي (قال: اخبرني) (٢) سليمان بن مرثد قال: سمعت ابنة ابي الدرداء عن ابي الدرداء قال: لو تعلمون ما اعلم لضحكتم قليلا ولبكيتم كثيرا، ولخرجتم تبكون لا تدرون: تنجون او لا تنجون (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ب، ع]: (بكر).
(٢) في [ب]: تكرر.
(٣) مجهول؛ لجهالة بنت أبي الدرداء وسليمان بن مرثد، أخرجه ابن أبي حاتم في العلل ٢/ ١٠٠، والعقيلي في الضعفاء ٢/ ١٤٢، وورد من حديث سليمان عن أبي الدرداء مرفوعًا، أخرجه الحاكم ٤/ ٣٥٦، وعبد بن حميد (٢١٠)، والقضاعي في مسند الشهاب (١٤٣٣)، والبيهقي في الشعب (٧٩٣)، وابن عساكر ٥٢/ ٢١٦.

حضرت سلیمان بن مرثد بیان کرتے ہیں وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابوالدرداء رضی اللہ عنہ کی بیٹی کو حضرت ابوالدرداء رضی اللہ عنہ سے بیان کرتے ہوئے سنا کہ انہوں نے فرمایا: اگر تم وہ کچھ جان لو جو میں جانتا ہوں تو البتہ تم لوگ کم ہنسو اور زیادہ روؤ۔ اور تم روتے ہوئے نکل پڑو۔ تمہیں معلوم نہ ہو کہ تم نجات پاؤ گے کہ نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37325]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37325، ترقيم محمد عوامة 35745)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 35746 ترقیم الشثری: -- 37326
٣٧٣٢٦ - حدثنا وكيع عن مسعر عن إبراهيم السكسكي قال: حدثنا اصحابنا عن ابي الدرداء قال: إن شئتم لاقسمن لكم: إن احب العباد إلى الله الذين يحبون الله (ويحببون) (١) الله إلى عباده (٢) والذين يراعون الشمس والقمر والنجوم (والاظلة) (٣) لذكر الله (٤) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ، س]: (يحبون).
(٢) في [هـ]: زيادة (و).
(٣) في [ط]: (الأظلمة).
(٤) مجهول؛ لجهالة أشياخ إبراهيم، أخرجه ابن المبارك في الزهد (١٣٠٣)، والبيهقي في السنن ١/ ٣٧٩، والحاكم ١/ ١١٦، وابن حبان في الثقات ٧/ ٥١٩، وقد ورد من حديث إبراهيم عن أبي ابن أوفي مرفوعًا، أخرجه الحاكم ١/ ١١٥، والبيهقي ١/ ٣٧٩)، والبزار (٣٣٥١)، وأبو نعيم في الحلية ٧/ ٢٢٧، وابن النجار في ذيل بغداد ١٦/ ٢٢٧، والطبراني في الدعاء (١٨٧٦)، وابن أبي الدنيا في الأولياء (٢٨).

حضرت ابوالدرداء رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ اگر تم چاہو تو میں تمہیں قسم کھا کر کہہ دیتا ہوں۔ بیشک اللہ تعالیٰ کو اپنے بندوں میں سے محبوب ترین وہ بندے ہیں جو اللہ سے محبت کرتے ہیں۔ اور اللہ تعالیٰ کے ساتھ اس کے بندوں کی محبت کرواتے ہیں۔ جو لوگ شمس وقمر اور ستاروں، سایوں کا خیال اللہ کے ذکر کی وجہ سے رکھتے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37326]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37326، ترقيم محمد عوامة 35746)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 35747 ترقیم الشثری: -- 37327
٣٧٣٢٧ - حدثنا غندر عن شعبة عن عمرو بن مرة عن ابن ابي (ليلى) (١) قال: كتب ابو الدرداء إلى مسلمة بن مخلد وهو امير بمصر: اما بعد فإن العبد إذا عمل بطاعة الله احبه الله، وإذا احبه الله حببه إلى خلقه، وإذا ابغضه (الله) (٢) بغضه إلى خلقه (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: (ليلا).
(٢) سقط من: [هـ].
(٣) صحيح؛ أخرجه عبد الرزاق (١٩٦٧٥)، ومسدد كما في المطالب العالية (٣١٨٠)، والخطيب في تاريخ بغداد ٦/ ١٥٣، وهناد (٥٢٥)، والبيهقي في الزهد (٧٩٧)، وابن عبد البر في التمهيد ٢١/ ٢٤٠، وابن عساكر ٤٧/ ١٢٦.

حضرت ابن ابی لیلیٰ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ حضرت ابوالدرداء رضی اللہ عنہ نے حضرت مسلمہ بن مخلد کو خط لکھا جبکہ وہ مصر کے امیر تھے۔ اما بعد! پس بیشک بندہ جب اللہ کی اطاعت والا عمل کرتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس سے محبت کرتے ہیں۔ اور جب اللہ تعالیٰ اس سے محبت کرتے ہیں تو اس کو اپنی مخلوق میں محبوبیت عطا کرتے ہیں۔ اور جب اللہ تعالیٰ کسی بندہ سے بغض رکھتے ہیں تو اس کو اپنی مخلوق میں سے مبغوض بنا دیتے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37327]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37327، ترقيم محمد عوامة 35747)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 35748 ترقیم الشثری: -- 37328
٣٧٣٢٨ - حدثنا محمد بن فضيل عن حصين عن سالم بن ابي الجعد عن ابي الدرداء انه قال: مالي ارى علماءكم يذهبون، وارى جهالكم لا يتعلمون، اعلموا قبل ان يرفع العلم فإن رفع العلم ذهاب العلماء، مالي اراكم تحرصون على ما تكفل لكم به، وتضيعون ما وكلتم به، لانا اعلم بشراركم من البيطار بالخيل، هم الذين لا ⦗٣٥٦⦘ ياتون الصلاة إلا دبرا، ولا يسمعون القرآن إلا هجرا، ولا يعتق محررهم (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) منقطع؛ سالم لم يدرك أبا الدرداء، أخرجه أحمد في الزهد (ص ١٤٤)، والدارمي (٢٤٥)، وأبو نعيم في الحلية ١/ ٢١٢، والبيهقي في المدخل (ص ٤٥٣)، والثعلبي في التفسير ٥/ ٣٠١، وابن عساكر ٤٧/ ١٣٢، وابن عبد البر في الجامع ١/ ١٥٦.
حضرت ابوالدرداء رضی اللہ عنہ کے بارے میں روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: مجھے کیا ہوگیا ہے کہ میں تمہارے علماء کو دیکھ رہا ہوں کہ وہ جا رہے ہیں اور میں تمہارے جاہل لوگوں کو دیکھتا ہوں کہ وہ علم حاصل نہیں کرتے؟ علم کے اٹھائے جانے سے قبل علم حاصل کرو کیونکہ علم کا اٹھنا علماء کا جانا ہے۔ مجھے کیا ہوگیا ہے کہ میں تمہیں ان چیزوں کے بارے میں حریص دیکھتا ہوں جن کی ضمانت تمہارے لیے لی گئی ہے اور جو چیزیں تمہارے سپرد کی گئی ہیں انہیں ضائع کرتے ہو؟ میں تم میں شریر لوگوں کو اس سے زیادہ جانتا ہوں جتنا کہ جانوروں کا علاج کرنے والا گھوڑوں کو جانتا ہے۔ یہ وہ لوگ ہیں جو نماز کو وقت نکل جانے کے بعد پڑھتے ہیں اور قرآن مجید کو بےرخی کے ساتھ سنتے ہیں اور ان کا آزاد کردہ غلام آزاد نہیں ہوتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37328]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37328، ترقيم محمد عوامة 35748)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 35749 ترقیم الشثری: -- 37329
٣٧٣٢٩ - حدثنا جرير عن منصور عن سالم قال: صعد رجل إلى ابي الدرداء وهو جالس فوق بيت يلتقط حبا قال: فكان الرجل استحيا منه فرجع، فقال ابو الدرداء: تعال فإن (من) (١) فقهك رفقك بمعيشتك (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [جـ].
(٢) منقطع؛ سالم لم يدرك أبا الدرداء، أخرجه أحمد (٢١٦٩٥)، والبيهقي في شعب الإيمان (٦٥٦٤).

حضرت سالم سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ ایک آدمی حضرت ابوالدرداء رضی اللہ عنہ کے پاس اوپر گیا جبکہ وہ کمرے کے اوپر دانے چن رہے تھے۔ راوی کہتے ہیں گویا کہ اس آدمی نے آپ سے حیا کرتے ہوئے واپسی کا راستہ لے لیا۔ اس پر حضرت ابوالدرداء رضی اللہ عنہ نے فرمایا: آجاؤ۔ کیونکہ تمہارا اپنی معیشت میں نرم برتاؤ تمہاری سمجھ داری ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37329]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37329، ترقيم محمد عوامة 35749)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 35750 ترقیم الشثری: -- 37330
٣٧٣٣٠ - حدثنا علي بن إسحاق عن (ابن) (١) مبارك عن عبد الرحمن بن يزيد (ابن) (٢) جابر قال: اخبرني إسماعيل بن عبيد الله قال: حدثتني ام الدرداء انه اغمي على ابي الدرداء فافاق، فإذا بلال ابنه عنده، فقال: قم فاخرج عني، ثم قال: من يعمل (لمثل) (٣) مضجعي هذا؟ (من يعمل لمثل مضجعي هذا؟) (٤) من يعمل لمثل ساعتي هذه؟ ﴿ونقلب افئدتهم وابصارهم كما لم يؤمنوا به اول مرة ونذرهم في طغيانهم يعمهون﴾ [الانعام: ١١٠] ، قالت: ثم يغمى عليه (فيلبث) (٥) لبثا ثم يفيق فيقول مثل ذلك، فلم يزل يرددها حتى قبض (٦) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، جـ، س، ع]: (أبي).
(٢) في [أ، ب]: (عن).
(٣) سقط من: [جـ].
(٤) سقط من: [س، ط، هـ].
(٥) في [س]: (فلبث)، وفي [ع]: (فنلبث).
(٦) صحيح؛ أخرجه ابن المبارك في الزهد (٣٢)، وأبو نعيم في الحلية ١/ ٢١٧، والبيهقي في الشعب (١٠٦٦٦)، وابن عساكر ٤٧/ ١٩٨، وابن أبي الدنيا في المحتضرين (٢٦)، وابن الجوزي في الثبات (ص ١٢٩)، وابن زبر في وصايا العلماء (ص ٥٦).

حضرت ام درداء رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ ایک مرتبہ کا واقعہ ہے کہ حضرت ابوالدرداء رضی اللہ عنہ بےہوش ہوگئے پھر انہیں ہوش آیا تو ان کے بیٹے حضرت بلال ان کے پاس تھے۔ حضرت ابوالدرادء رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اٹھو اور میرے پاس سے باہر چلے جاؤ۔ پھر فرمایا: میری اس خواب گاہ جیسی جگہ کے لیے کون عمل کرے گا؟ میری اس گھڑی جیسی گھڑی کے لیے کون عمل کرے گا؟ وَنُقَلِّبُ أَفْئِدَتَہُمْ وَأَبْصَارَہُمْ کَمَا لَمْ یُؤْمِنُوا بِہِ أَوَّلَ مَرَّۃٍ وَنَذَرُہُمْ فِی طُغْیَانِہِمْ یَعْمَہُونَ حضرت ام درداء رضی اللہ عنہا کہتی ہیں پھر آپ پر بیہوشی طاری ہوگئی۔ آپ کچھ دیر گزارتے پھر آپ کو افاقہ ہوتا اور آپ پھر یہی بات دہراتے۔ چناچہ آپ یہ بات دہراتے رہے۔ یہاں تک کہ آپ کی جان قبض ہوگئی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37330]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37330، ترقيم محمد عوامة 35750)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 35751 ترقیم الشثری: -- 37331
٣٧٣٣١ - حدثنا غندر عن شعبة عن (يعلى) (١) بن عطاء قال: حدثني (تميم) (٢) بن غيلان بن سلمة قال: جاء رجل إلى ابي الدرداء وهو مريض فقال: يا ابا الدرداء إنك قد اصبحت على جناح فراق (الدنيا) (٣) ، فمرني بامر ينفعني الله (به) (٤) ، واذكرك به، (فقال) (٥) : إنك من امة معافاة، فاقم الصلاة واد الزكاة إن كان لك مال، وصم رمضان واجتنب الفواحش، ثم ابشر، فاعاد الرجل على ابي الدرداء فقال له ابو الدرداء: مثل ذلك. فنفصن الرجل رداءه ثم قال: ﴿إن الذين يكتمون ما انزلنا من البينات والهدى من بعد ما بيناه للناس﴾ إلى قوله: ﴿ويلعنهم اللاعنون﴾ [البقرة: ١٥٩] فقال ابو الدرداء: علي بالرجل، (فجاء) (٦) فقال ابو الدرداء: ما قلت؟ قال: كنت رجلا معلما، عندك من العلم ما ليس عندي، فاردت ان (تحدثني) (٧) بما ينفعني الله به، فلم ترد علي إلا قولا واحدا، فقال له ابو الدرداء: اجلس ثم اعقل ما اقول لك: اين انت من يوم ليس لك من الارض إلا عرض ذراعين في طول اربع اذرع، اقبل بك اهلك الذين كانوا لا يحبون فراقك وجلساؤك وإخوانك، فاتقنوا عليك (البنيان) (٨) واكثروا عليك التراب، وتركوك (لمثل) (٩) ذلك، وجاءك ملكان اسودان ازرقان جعدان، اسماهما منكر ونكير، فاجلساك ثم سالاك: ما انت وعلى ماذا ⦗٣٥٨⦘ كنت؟ (و) (١٠) ما تقول في هذا الرجل؟ فإن قلت: والله ما ادري، سمعت الناس قالوا قولا فقلت قول الناس، فقد والله رديت وهويت، وإن قلت: محمد رسول الله ﷺ (١١) ، انزل الله عليه كتابه فآمنت به وبما جاء به، فقد والله (نجوت وهديت) (١٢) ، ولن تستطيع ذلك إلا بتثبيت من الله مع ما ترى من الشدة والتخويف، ثم اين انت من يوم ليس لك من الارض إلا موضع قدميك، ويوم كان مقداره خمسين الف سنة، (الناس فيه) (١٣) قيام لرب العالمين، ولا ظل إلا ظل عرش رب العالمين، وادنيت الشمس، (فإن) (١٤) كنت من اهل الظل فقد -والله- نجوت وهديت، وإن كنت من اهل الشمس فقد والله رديت وهويت، ثم اين انت من يوم (جيء) (١٥) بجهنم قد سدت ما بين الخافقين وقيل: لن تدخل الجنة حتى تخوض النار، فإن كان معك نور استقام بك الصراط فقد والله نجوت وهديت، وإن لم يكن معك نور تشبثت بك بعض خطاطيف جهنم او كلاليبها او (شبابيثها) (١٦) فقد والله رديت وهويت. فورب ابي الدرداء إنما اقول (حق) (١٧) فاعقل ما اقول (١٨) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: (يعلا).
(٢) في [ط]: (نعيم).
(٣) في [أ]: (الدني).
(٤) في [جـ]: (له).
(٥) في [جـ]: (قال).
(٦) سقط من: [أ، ب].
(٧) في [ب]: (يحدثني).
(٨) في [س]: (البينات)، وفي [أ، ب]: (بنيان).
(٩) في [س]: (لمسلك)، وفي [ع]: (لملك)، وفي [ط، هـ]: (لمثلك).
(١٠) في [هـ]: (أو).
(١١) في [س] زيادة ﷺ.
(١٢) في [ع]: (هديت ونجوت).
(١٣) في [ع]: (فيه الناس).
(١٤) في [ع]: (وإن).
(١٥) في [جـ]: (يجيء).
(١٦) في [س، ع]: (شبابيتها).
(١٧) في [أ، جـ، س]: (لحق).
(١٨) مجهول؛ لجهالة تميم بن غيلان بن سلمة، أخرجه الخطابي في غريب الحديث ٢/ ٣٣٧.

حضرت تمیم بن غیلان بیان کرتے ہیں کہ ایک آدمی حضرت ابوالدرداء رضی اللہ عنہ کی بیماری کے دوران ان کے پاس آیا اور اس نے کہا: اے ابوالدرداء رضی اللہ عنہ! یقینا آپ اس دنیا سے ایک کنارے پر ہو رہے ہیں پس آپ مجھے کوئی ایسا حکم دیں جس کے ذریعہ اللہ تعالیٰ مجھے نفع دے اور میں آپ کو اس کے ذریعہ یاد رکھوں۔ حضرت ابوالدرداء رضی اللہ عنہ نے فرمایا: تم ایک درگزر کی ہوئی امت سے ہو۔ پس تم نماز قائم کرو۔ اگر تمہارے پاس مال ہے تو زکوٰۃ ادا کرو۔ اور رمضان کا روزہ رکھو۔ اور فواحش سے اجتناب کرو پھر تمہیں بشارت ہے۔ اس آدمی نے حضرت ابوالدرداء رضی اللہ عنہ سے یہ بات دوبارہ کہی تو حضرت ابوالدرداء رضی اللہ عنہ نے اس سے پھر ایسی بات کہی۔ اس پر اس آدمی نے اپنی چادر جھاڑی اور کہا: {إنَّ الَّذِینَ یَکْتُمُونَ مَا أَنْزَلْنَا مِنَ الْبَیِّنَاتِ وَالْہُدَی مِنْ بَعْدِ مَا بَیَّنَّاہُ لِلنَّاسِ } إِلَی قَوْلِہِ: { وَیَلْعَنَہُمُ اللاَّعِنُوْنَ } چناچہ حضرت ابوالدرداء رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اس کو میرے پاس لاؤ۔ پس وہ آدمی آیا تو حضرت ابوالدرداء رضی اللہ عنہ نے پوچھا تم نے کیا کہا؟ اس آدمی نے کہا: آپ صاحب علم آدمی ہیں۔ آپ کے پاس وہ علم ہے جو میرے پاس نہیں ہے۔ میرا ارادہ یہ تھا کہ آپ مجھے کوئی ایسی بات بیان کریں گے جس کے ذریعہ سے اللہ تعالیٰ مجھے نفع دے گا لیکن آپ نے تو مجھے ایک ہی جواب دیا۔ اس پر حضرت ابوالدرداء رضی اللہ عنہ نے اس آدمی سے کہا: بیٹھو اور جو بات میں تمہیں کہنے لگا ہوں اس کو سمجھو۔ تم اس دن کے بارے میں کہاں ہو جس دن تمہیں زمین سے صرف دو ہاتھ چوڑی اور چار ہاتھ لمبی زمین نصیب ہوگی۔ اور تمہیں تمہارے وہ اہل خانہ لے کر آئیں گے جو تمہاری جدائی پسند نہیں کرتے اور تمہارے وہ ہم مجلس اور بھائی لے کر آئیں گے جو تمہاری جدائی پسند نہیں کرتے۔ پس وہ تم پر اچھی عمارت بنا کر تم پر خوب مٹی ڈال دیں گے اور تمہیں اسی حال کے لیے چھوڑ جائیں گے۔ اور تمہارے پاس دو گھنگریالے بالوں والے کالے، نیلے فرشتے آئیں گے۔ ان کے نام منکر اور نکیر ہوں گے۔ یہ دونوں تمہیں بٹھائیں گے پھر یہ دونوں تم سے پوچھیں گے تم کیا ہو؟ اور تم کس دین پر تھے اور تم اس آدمی کے بارے میں کیا کہتے ہو؟ پس اگر تو نے کہا: بخدا! مجھے معلوم نہیں ہے۔ میں تو لوگوں کو سنتا تھا کہ وہ ایک بات کہتے تھے تو میں بھی لوگوں کی طرح کی بات کہتا تھا۔ تو تحقیق تو ہلاک و برباد ہوگیا۔ اور اگر تم نے یہ کہا: یہ اللہ کے رسول محمد صلی اللہ علیہ وسلم ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے ان پر اپنی کتاب نازل فرمائی ہے۔ اور میں ان پر ایمان لایا ہوں اور جو کچھ یہ لے کر آئے ہیں اس پر بھی ایمان لایا ہوں تو تحقیق تو نجات پا گیا اور راہ راست پا گیا۔ اور تم اس بات کی خدا کی طرف سے ثابت قدمی کے بغیر ہرگز طاقت نہیں رکھتے۔ اس کے ساتھ ساتھ تم شدت اور تخویف بھی دیکھ رہے ہو۔ پھر تم اس دن کے بارے میں کہاں ہو۔ جس دن تمہیں زمین میں سے صرف اپنے دو قدموں کے بقدر جگہ نصیب ہوگی اور یہ ایسا دن ہوگا جس کی مقدار پچاس ہزار سال کے برابر ہوگی۔ اس دن تمام لوگ رب العالمین کے سامنے کھڑے ہوں گے اور رب العالمین کے عرش کے سایہ کے سوا کوئی سایہ نہیں ہوگا۔ اور سورج کو قریب کردیا جائے گا۔ پس اگر تو سایہ والوں میں سے ہوا تو پھر بخدا تو یقینا نجات پا گیا اور ہدایت پا گیا اور اگر تو دھوپ والوں میں سے ہوا تو پھر بخدا یقینا تو ہلاک و برباد ہوگیا۔ پھر تو اس دن کے بارے میں کہاں ہے جس دن جہنم کو لایا جائے گا جس نے دونوں اطراف، مشرق ومغرب، کو گھیر رکھا ہوگا اور کہا جائے گا کہ تو ہرگز جنت میں داخل نہیں ہوگا یہاں تک کہ تو جہنم کو عبور کرے پس اگر تیرے پاس نور ہوگا تو تو پل صراط پر سیدھا جائے گا۔ پھر تو تحقیق تو نجات پا گیا اور ہدایت حاصل کرگیا اور اگر تیرے پاس نور نہ ہوا تو تیرے ساتھ جہنم کے بعض آنکڑے یا جہنم کے کلابے یا وہاں کی کوئی چمٹنے والی چیزیں چمٹ جائیں گی۔ تو پھر تحقیق تو ہلاک و برباد ہوجائے گا۔ ابوالدرداء کے رب کی قسم! میں نے جو کچھ کہا ہے وہ برحق ہے۔ پس جو کچھ میں نے کہا ہے اس کو سمجھو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37331]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37331، ترقيم محمد عوامة 35751)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 35752 ترقیم الشثری: -- 37332
٣٧٣٣٢ - حدثنا ابو معاوية عن الاعمش عن خيثمة قال: قال ابو الدرداء: كنت تاجرا قبل ان يبعث محمد ﷺ، فلما بعث محمد (١) ⦗٣٥٩⦘ (زاولت) (٢) التجارة والعبادة فلم (تجتمعا) (٣) ، فاخذت العبادة وتركت التجارة (٤) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: زيادة ﷺ.
(٢) في [جـ]: (ناولت).
(٣) في [س]: (يجتمعا).
(٤) منقطع؛ خيثمة لا يروي عن أبي الدرداء، أخرجه أحمد في الزهد (ص ١٣٨)، وهناد (٦٦٠)، وأبو نعيم في الحلية ١/ ٢٠٩، وابن عساكر ٤٧/ ١٠٧، وابن سعد ٧/ ٣٩١، والخطيب في الفقيه والمتفقه ٢/ ١٨٥.

حضرت خیثمہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ حضرت ابوالدرداء رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے مبعوث ہونے سے پہلے تجارت کرتا تھا۔ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت ہوئی تو میں نے عبادت اور تجارت کو (اکٹھا کرنے کی) مسلسل مشق کی لیکن یہ دونوں جمع نہیں ہوئے۔ چناچہ میں نے عبادت کو لے لیا اور تجارت کو چھوڑ دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37332]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37332، ترقيم محمد عوامة 35752)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
12. ما جاء في لزوم المساجد
مسجدوں کو لازم پکڑنے کے بارے میں روایات
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 35753 ترقیم الشثری: -- 37333
٣٧٣٣٣ - حدثنا يعلى بن عبيد قال: حدثنا إسماعيل بن ابي خالد عن رجل عن محمد بن واسع قال: قال ابو الدرداء لابنه: يا بني ليكن المسجد بيتك، فإني سمعت رسول الله ﷺ-يقول:"المساجد بيوت المتقين"، فمن يكن المسجد بيته يضمن (١) له الروح والرحمة والجواز على الصراط إلى الجنة (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ع]: زيادة (اللَّه).
(٢) مجهول؛ أخرجه هناد في الزهد (٩٥١)، وابن أبي عمر كما في المطالب (٣٧٣)، والبزار (٤٣٤/ كشف)، والقضاعي (٧٢)، والخطيب في التاريخ ٨/ ٣٤٠، وابن الجوزي في العلل (٦٩٠)، وأبو نعيم في الحلية ١/ ٢١٤، والطبراني (٦١٤٣).

حضرت محمد بن واسع سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ حضرت ابوالدرداء رضی اللہ عنہ نے اپنے بیٹے سے کہا اے میرے بیٹے! مسجد تیرا گھر ہونا چاہیے۔ کیونکہ میں نے جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو کہتے ہوئے سنا: ”مسجدیں متقی لوگوں کا گھر ہیں۔ پس جس کا گھر مسجد ہو تو اللہ تعالیٰ اس کے لیے رحمت و خوشی کا ضامن ہوتا ہے اور جنت کی طرف کے راستہ کے عبور کا ضامن ہوتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37333]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37333، ترقيم محمد عوامة 35753)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں