🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
57. (مطرف بن الشخير)
حضرت مطرف ابن شخیر
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 36289 ترقیم الشثری: -- 37874
٣٧٨٧٤ - حدثنا وكيع عن قرة عن ابي العلاء يزيد بن عبد الله عن اخيه مطرف قال: إن الله ليرحم (برحمة) (١) العصفور.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (برحمته).
حضرت مطرف سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ بیشک اللہ تعالیٰ چڑیا کے رحم کی وجہ سے رحم فرماتے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37874]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37874، ترقيم محمد عوامة 36289)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 36290 ترقیم الشثری: -- 37875
٣٧٨٧٥ - حدثنا عفان قال: حدثنا حماد بن سلمة قال: اخبرنا ثابت قال: سمعت مطرفا يقول: ما مررت باهل مجلس فسمعت احدا يثني علي خيرا، (قال) (١) : فياخذ (ذلك) (٢) في.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ب].
(٢) في [جـ، ع]: (ذاك).

حضرت ثابت کہتے ہیں میں نے حضرت مطرف کو کہتے سنا میں کسی مجلس والوں کے پاس نہیں گزرتا جن میں سے کوئی میرے لیے خیر کی بات کہہ رہا ہو۔ کہتے ہیں پس یہ مجھے دل میں اتر جاتی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37875]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37875، ترقيم محمد عوامة 36290)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 36291 ترقیم الشثری: -- 37876
٣٧٨٧٦ - حدثنا إسحاق الرازي عن ابي جعفر عن قتادة (عن مطرف) (١) قال: إن هذا الموت قد افسد على اهل النعيم نعيمهم، فاطلبوا نعيما لا موت فيه.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، س، ط، هـ].
حضرت مطرف سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ بیشک اس موت نے اہل نعیم پر ان کی نعمتوں کو خراب کردیا ہے۔ پس تم (خدا سے) ایسی نعمت طلب کرو جس میں موت نہ ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37876]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37876، ترقيم محمد عوامة 36291)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 36292 ترقیم الشثری: -- 37877
٣٧٨٧٧ - حدثنا عفان قال: حدثنا جعفر بن سليمان قال: حدثنا المعلى بن زياد قال: قال مورق العجلي: امر انا في طلبه منذ عشر سنين لم اقدر عليه، ولست بتارك طلبه ابدا، قال: وما هو يا ابا المعتمر؟ قال: الصمت عما لا يعنيني.
حضرت معلی بن زیاد رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہتے ہیں کہ حضرت مورق عجلی فرماتے ہیں کہ ایک کام ہے جس کو میں دس سال سے تلاش کر رہا ہوں لیکن میں اس پر قادر نہیں ہوا۔ اور میں اس کی تلاش کو ترک کرنے والا بھی نہیں۔ معلی رحمہ اللہ نے پوچھا: اے ابوالمعتمر! وہ کیا ہے؟ مؤرق نے فرمایا: بےفائدہ کلام سے سکوت۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37877]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37877، ترقيم محمد عوامة 36292)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 36293 ترقیم الشثری: -- 37878
٣٧٨٧٨ - حدثنا عفان قال: حدثنا جعفر بن سليمان قال: حدثنا هشام عن حفصة (بنت) (١) سيرين قالت: كان مورق يزورنا، فزارنا يوما فسلم، فرددت ﵇، (قالت: ثم ساءلني وساءلته) (٢) ، قلت: كيف اهلك؟ (٣) كيف ولدك؟ ⦗٥٢٢⦘ (قال) (٤) : إنهم (لمتوافرون) (٥) ، قلت: فاحمد ربك، قال: إني والله قد خشيت ان يحبسوني على هلكة.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: (ابنة).
(٢) في [جـ]: (قال: ثم سالمني وسالمته)، وفي [هـ]: (قالت: ثم سايلني، وسايلته).
(٣) في [هـ]: زيادة (و).
(٤) في [جـ]: (قلت).
(٥) في [ع]: (متوافرون).

حضرت حفصہ بنت سیرین سے روایت ہے وہ کہتی ہیں کہ حضرت مورق ہماری ملاقات کو آتے تھے۔ چناچہ وہ ایک دن ہمیں ملنے آئے اور انہوں نے سلام کیا۔ میں نے ان کو سلام کا جواب دیا۔ کہتی ہیں۔ پھر انہوں نے مجھ سے کچھ پوچھا اور میں نے ان سے کچھ پوچھا۔ میں نے پوچھا۔ آپ کے اہل خانہ کیسے ہیں؟ اور آپ کے بچے کیسے ہیں؟ انہوں نے جواب دیا وہ بہت زیادہ ہیں۔ میں نے کہا۔ پھر تو آپ اپنے رب کی حمد بیان کریں۔ انہوں نے فرمایا: خدا کی قسم! میں تو اس بات سے ڈرتا ہوں کہ کہیں وہ مجھے ہلاکت پر محبوس نہ کردیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37878]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37878، ترقيم محمد عوامة 36293)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 36294 ترقیم الشثری: -- 37879
٣٧٨٧٩ - حدثنا عفان بن مسلم قال: حدثنا جعفر بن سليمان قال: حدثنا بعض اصحابنا قال: كان مورق العجلي يتجر فيصيب المال، فلا تاتي عليه جمعة وعنده (منه) (١) شيء، قال: كان يلقى الاخ من إخوانه فيعطيه اربعمائة، خمسمائة، ثلاثمائة، فيقول: ضعها لنا عندك حتى (نحتاج) (٢) إليها، ثم يلقاه بعد ذلك فيقول: شانك بها، ويقول الآخر: (لا) (٣) حاجة لي فيها، فيقول: إنا، والله ما نحن بآخذيها ابدا، شانك بها.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: (منها).
(٢) في [ب]: (يحتاج).
(٣) سقط من: [ب].

حضرت جعفر بن سلیمان سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ ہمیں ہمارے بعض اصحاب نے بیان کیا وہ کہتے ہیں کہ حضرت مؤرق عجلی تجارت کرتے تھے اور انہیں مال حاصل ہوتا تھا۔ لیکن پھر ان پر ایک جمعہ بھی نہیں گزرتا تھا کہ ان کے پاس اس مال میں سے کچھ موجود ہو۔ راوی کہتے ہیں۔ ان کے بھائیوں میں سے کوئی بھائی ان کو ملتا تو یہ اس کو چار سو، پانچ سو یا تین سو دے دیتے اور کہتے۔ اس کو تم اپنے پاس ہمارے لیے رکھ لو۔ یہاں تک کہ ہمیں اس کی ضرورت پڑے۔ پھر اس کے بعد اس سے ملتے تو فرماتے۔ یہ تم لے لو۔ دوسرا آدمی کہتا۔ مجھے ان کی ضرورت نہیں ہے۔ اس پر یہ کہتے۔ خدا کی قسم! ہم یہ پیسے کبھی بھی نہیں لیں گے۔ یہ تم لے لو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37879]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37879، ترقيم محمد عوامة 36294)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 36295 ترقیم الشثری: -- 37880
٣٧٨٨٠ - حدثنا عفان قال: حدثنا همام عن قتادة قال: قال مورق العجلي: ما وجدت للمؤمن في الدنيا مثلا إلا كمثل رجل على (خشبة) (١) (٢) في البحر وهو يقول: يا رب يا رب، لعل الله ان ينجيه.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ب]: (خشبته).
(٢) في [أ، ب]: زيادة (وهو).

حضرت قتادہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ حضرت مؤرق عجلی فرماتے ہیں۔ میں نے دنیا میں مومن کی مثال اس آدمی کی طرح دیکھی ہے جو سمندر میں ایک تختہ پر بیٹھا ہوا کہہ رہا ہو۔ اے اللہ، اے اللہ، شاید کہ اللہ تعالیٰ اس کو نجات دے دیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37880]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37880، ترقيم محمد عوامة 36295)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 36296 ترقیم الشثری: -- 37881
٣٧٨٨١ - حدثنا عفان قال: حدثنا حماد (بن) (١) زيد قال: حدثنا ابو التياح عن مورق قال: (المتمسك) (٢) بطاعة الله إذا جبن الناس عنها كالكار بعد الفار.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ع]: (عن).
(٢) في [أ، ب]: (التمسك).

حضرت مؤرق سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ خدا کی اطاعت کے ساتھ تمسک کرنے والا جب لوگ اس سے بزدل ہوجاتے ہیں، بھاگنے کے بعد دوبارہ حملہ کرنے والے کی طرح ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37881]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37881، ترقيم محمد عوامة 36296)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 36297 ترقیم الشثری: -- 37882
٣٧٨٨٢ - حدثنا عفان قال: حدثنا حماد بن زيد عن عاصم الاحول قال: سمعت مورقا العجلي يقول: ما رايت رجلا افقه في ورعه ولا اورع في فقهه من محمد.
حضرت عاصم احول سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت مؤرق عجلی کو کہتے سنا۔ میں نے کوئی آدمی اپنی بزرگی میں سمجھ داری کرنے والا اور سمجھ داری میں بزرگی کرنے والا محمد رحمہ اللہ سے افضل نہیں دیکھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37882]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37882، ترقيم محمد عوامة 36297)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 36298 ترقیم الشثری: -- 37883
٣٧٨٨٣ - حدثنا عفان قال: حدثنا ثابت بن يزيد ابو زيد عن عاصم عن مورق قال: إنما كان حديثهم تعريضا.
حضرت مؤرق سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ لوگوں کی باتیں، اشارۃً بات کرنا ہوتا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37883]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37883، ترقيم محمد عوامة 36298)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں