🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
59. حديث طلق بن حبيب
حضرت طلق بن حبیب کا کلام
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 36309 ترقیم الشثری: -- 37894
٣٧٨٩٤ - حدثنا ابو اسامة عن عوف عن ابي المنهال قال: حدثني صفوان ابن محرز قال: قال جندب: مثل الذي (يعظ) (١) وينسى نفسه مثل المصباح يضيء لغيره ويحرق نفسه، ليبصر احدكم ما يجعل في بطنه، فإن الدابة إذا ماتت كان اول (ما) (٢) ينفتق (منها) (٣) بطنها، وليتق احدكم ان يحول بينه وبين الجنة (ملء) (٤) ⦗٥٢٦⦘ كف من دم مسلم (٥) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (يعض).
(٢) في [هـ]: (من).
(٣) سقط من: [أ، ب، هـ].
(٤) في [ط، هـ]: (ملأ).
(٥) صحيح؛ أبو المنهال هو سيار بن سلامة ثقة، وأخرجه أحمد في الزهد (ص ١٨٢ و ٢٠٢)، والبيهقي في الشعب (٥٠١٢)، ونعيم بن حماد في الفتن (٣٧٥)، وقد ورد مرفوعًا من حديث جندب، أخرجه ابن أبي عاصم في الآحاد (٢٣١٤)، والطبراني (١٦٨١)، والخطيب في الاقتضاء (٧٠)، وأبو نعيم في تاريخ أصبهان ١/ ٤٢٣، وابن البخاري في ذيل التاريخ بغداد ١٦/ ٢٧٤، وابن أبي الدنيا في الورع (١١٩).

حضرت صفوان بن محرز بیان کرتے ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ حضرت جندب نے فرمایا: اس آدمی کی مثال جو وعظ کہتا ہے اور خود کو بھول جاتا ہے اس چراغ کی طرح ہے جو دوسروں کے لیے روشنی کرتا ہے اور اپنا آپ کو جلاتا ہے۔ چاہیے کہ تم میں سے (ہر) ایک اپنے پیٹ میں جانے والی چیز کو دیکھے۔ کیونکہ جب جانور مرجاتا ہے تو سب سے پہلے اس کا پیٹ پھٹتا ہے۔ اور تم میں سے (ہر) ایک، اپنے اور جنت کے درمیان خون مسلم کی ایک مٹھی کے بھی حائل ہونے سے ڈرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37894]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37894، ترقيم محمد عوامة 36309)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 36310 ترقیم الشثری: -- 37895
٣٧٨٩٥ - حدثنا عبد الله بن نمير قال: حدثنا ابان بن إسحاق قال: حدثني رجل من عرينة قال: خرج جندب البجلي في سفر له، فخرج معه ناس من قومه حتى إذا كانوا في المكان الذي يودع بعضهم بعضا قال: الا ترى (المحروب) (١) من حرب دينه، وإن المسلوب من سلب دينه، الا إنه لا فقر بعد الجنة، ولا غنى بعد النار، الا إن النار لا يفك اسيرها، ولا يستغني فقيرها، ثم ركب الجادة وانطلق (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ع]: (المحدوب).
(٢) مجهول؛ لإبهام الراوي عن جندب، وأخرجه مسدد كما في المطالب (٣١٣٤)، وابن أبي عاصم في الآحاد (٢٣١٥١)، وأحمد في الزهد (ص ٢٠٢)، ونعيم بن حماد في الفتن (٣٧٧)، والبيهقي في شعب الإيمان (١٦٤٢)، وابن الجوزي في ذم الهوى (ص ١٧٦).

قبیلہ عرینہ کے ایک صاحب بیان کرتے ہیں کہ حضرت جندب بجلی، اپنے ایک سفر میں نکلے اور ان کے ساتھ ان کی قوم کے کچھ لوگ بھی نکلے۔ یہاں تک کہ جب وہ اس جگہ پہنچے جہاں ان میں سے بعض نے بعض کو الوداع کہا۔ تو جندب نے کہا۔ آپ کو معلوم نہیں ہے۔ محروب وہ ہوتا ہے جس کے دین پر حملہ ہوا ہو اور مسلوب وہ ہے جس کا دین سلب ہوا ہو۔ خبردار! جنت کے بعد کوئی فقر نہیں ہے اور جہنم کے بعد کوئی غناء نہیں ہے۔ ہاں یہ بات ہے کہ جہنم کا قیدی رہائی نہیں پاتا اور اس کا فقیر، غنی نہیں ہوپاتا۔ پھر آپ شاہراہ پر ہو لیے اور چل پڑے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37895]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37895، ترقيم محمد عوامة 36310)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 36311 ترقیم الشثری: -- 37896
٣٧٨٩٦ - حدثنا ابو (اسامة) (١) عن عوف عن غالب بن عجرد قال: حدثني رجل من فقهاء اهل الشام في مسجد منى قال: إن الله خلق الارض وخلق ما فيها من الشجر، ولم يكن احد من (بني) (٢) آدم ياتي شجرة من تلك الشجر إلا اصاب منها خيرا او كان له خير، فلم (يزل الشجرة) (٣) كذلك حتى تكلمت (فجرة) (٤) بني ⦗٥٢٧⦘ آدم بالكلمة العظيمة قولهم: ﴿اتخذ الله ولدا﴾ [البقرة: ١١٦] ، فاقشعرت الارض فشاك الشجر.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (سلمة).
(٢) سقط من: [س].
(٣) في [ط، هـ]: (تزل الشجرة).
(٤) سقط من: [س].

مسجد منی میں اہل شام کے فقہاء میں سے ایک آدمی نے بیان کیا کہ اللہ تعالیٰ نے زمین کو اور زمین میں موجود درختوں کو پیدا فرمایا۔ اور اولادِ آدم میں سے جو کوئی بھی ان درختوں میں سے کسی درخت کے پاس آتا تھا تو وہ اس درخت سے خیر ہی پاتا تھا۔ یا اس کے لیے یہ بہتر ہی ہوتا تھا چناچہ درختوں کی مسلسل یہی حالت رہی یہاں تک کہ اولادِ آدم میں سے فجار نے یہ بڑی بات بولی کہ اللہ نے اولاد بنائی ہے۔ اس پر زمین کانپ اٹھی اور درختوں میں کانٹے پیدا ہوگئے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37896]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37896، ترقيم محمد عوامة 36311)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 36312 ترقیم الشثری: -- 37897
٣٧٨٩٧ - حدثنا ابو اسامة عن عوف عن ابي قحذم قال: اتي ابن زياد بصرة فيها حب حنطة امثال النوى، وجدت في بعض بيوت الكسرى مكتوب معها: هذا (نبت) (١) زمان (كذا وكذا، كانه يعني نبت زمان) (٢) كان يعمل فيه بطاعة الله (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (بنت).
(٢) سقط من: [أ، ب، ط، هـ].
(٣) في [أ، ب]: زيادة (تعالى).

حضرت ابوقحذم سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ حصرت ابن زیاد کے پاس ایک تھیلی لائی گئی جس میں کھجور کی گٹھلی کے برابر گندم کے دانے تھے۔ اور یہ تھیلی خاندانِ کسریٰ میں سے بعض کے گھر میں پائی گئی تھی اور اس کے ہمراہ یہ تحریر تھی۔ یہ فلاں، فلاں زمانہ کی پیداوار ہے یعنی وہ اس زمانہ میں پیدا ہوئی تھی جس میں خدا کی فرمانبرداری کی جاتی تھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37897]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37897، ترقيم محمد عوامة 36312)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 36313 ترقیم الشثری: -- 37898
٣٧٨٩٨ - حدثنا ابو اسامة عن عوف عن خالد الربعي قال: كان في بني إسرائيل رجل، وكان (مغمورا) (١) في العلم، وإنه ابتدع بدعة، فدعا الناس (فاتبع) (٢) ، وانه تذكر ذات ليلة فقال: هب هؤلاء الناس لا يعلمون ما ابتدعت، اليس (الله قد علم) (٣) ما ابتدعت؟ قال: فبلغ من توبته (ان) (٤) (خرق) (٥) ترقوته، وجعل فيها سلسلة، وربطها بسارية من سواري المسجد، قال: لا انزعها حتى (يتاب) (٦) علي، قال: فاوحى الله إلى نبي من انبياء بني إسرائيل، وكان لا يستنكر بالوحي: ان قل لفلان: لو ان ذنبك كان (فيما) (٧) بيني وبينك لغفرت لك، ولكن كيف بمن اضللت من عبادي فدخلوا النار.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ش]: (مغموزًا).
(٢) سقط من: [س].
(٣) في [جـ، س، ع]: (قد علم اللَّه).
(٤) في [ع]: (أنه).
(٥) في [أ، ط، هـ]: (حرق)، وانظر: الزهد لأحمد (ص ٩٨)، والفقيه والمتفقه للخطيب ٢/ ٣٢٩.
(٦) في [س]: (ثياب).
(٧) سقط من: [جـ].

حضرت خالد ربعی سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ بنی اسرائیل میں ایک آدمی تھا اور علم سے ڈھکا ہوا تھا۔ اس نے ایک بدعت ایجاد کی۔ پھر اس نے لوگوں کو دعوت دی اور اس کی اتباع ہونے لگی۔ ایک رات اس کو یہ خیال آیا اس نے کہا۔ ان لوگوں کو تو چھوڑو۔ انہیں تو میری ایجاد کا علم نہیں ہے۔ لیکن کیا اللہ تعالیٰ کو میری اس پیدا کردہ بدعت کا علم نہیں ہے؟ کہتے ہیں وہ اپنی توبہ میں یہاں تک پہنچ گیا کہ اس نے اپنی ہنسلی کی ہڈی کو چھید لیا اور اس میں ایک زنجیر ڈال کر مسجد کے ستونوں میں سے ایک ستون سے باندھ دیا اور کہا۔ میں اس کو تب تک نہیں کھولوں گا جب تک کہ میری توبہ قبول نہ ہوجائے۔ راوی کہتے ہیں۔ اس پر اللہ تعالیٰ نے بنی اسرائیل کے نبیوں میں سے ایک نبی کو وحی کی (اور وحی کو عجیب نہیں سمجھا جاتا تھا) کہ آپ فلاں سے کہہ دو۔ اگر تیرا گناہ میرے، تیرے درمیان ہوتا تو میں تجھے معاف کردیتا لیکن میرے جن بندوں کو تو نے گمراہ کیا ہے ان کا کیا ہوگا جو جہنم میں داخل ہوگئے؟ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37898]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37898، ترقيم محمد عوامة 36313)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 36314 ترقیم الشثری: -- 37899
٣٧٨٩٩ - حدثنا زيد بن حباب عن عبد الله بن مروان قال: سمعت صالحا ابا (الخليل) (١) يقول في قوله: ﴿إنما يخشى الله من عباده العلماء﴾ [فاطر: ٢٨] ، قال: اعلمهم به اشدهم خشية له.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [س]: (الخيل).
حضرت عبداللہ بن مروان سے روایت ہے وہ کہتے ہیں میں نے ابوخلیل صالح کو ارشادِ خداوندی {إنَّمَا یَخْشَی اللَّہَ مِنْ عِبَادِہِ الْعُلَمَائُ } کے بارے میں سنا۔ انہوں نے فرمایا: خدا کا سب سے بڑا عالم وہ ہے جو اس سے سب سے زیادہ خوف کھانے والا ہوتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37899]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37899، ترقيم محمد عوامة 36314)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
60. (كلام ابن منبه)
حضرت ابن منبہ کا کلام
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 36315 ترقیم الشثری: -- 37900
٣٧٩٠٠ - حدثنا ابو اسامة عن سفيان قال: حدثنا رجل من اهل (صنعاء) (١) عن وهب بن منبه قال: مر رجل براهب فقال: يا راهب كيف ذكرك للموت؟ قال: (ما) (٢) ارفع قدما ولا اضع اخرى إلا (رايت) (٣) اني ميت، قال: كيف (داب) (٤) نشاطك، قال: ما كنت ارى (ان) (٥) احدا سمع بذكر الجنة والنار تاتي عليه ساعة لا يصلي، فقال الرجل: إني لاصلي فابكي حتى ينبت البقل من دموعي، فقال الراهب: إنك إن تضحك وانت معترف لله بخطيئتك، خير من ان تبكي وانت مدل بعملك، (إن صلاة) (٦) المدل لا تصعد فوقه، فقال الرجل: (اوصني) (٧) ، فقال الراهب: عليك بالزهد في الدنيا ولا تنازعها اهلها، وكن ⦗٥٢٩⦘ (كالنحلة) (٨) إن اكلت اكلت طيبا، وإن وضعت وضعت طيبا، وإن (وقعت) (٩) على شيء لم تضره ولم تكسره، وانصح لله كنصح الكلب اهله، (إن) (١٠) يجيعوه ويضربوه ويابى إلا نصحا لهم وحفظا عليهم.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (الصنعاء).
(٢) في [ع]: (لا).
(٣) في [أ]: (ربيت).
(٤) في [أ، ب]: (دأب)، وفي [س، ط]: (ذات).
(٥) سقط من: [ط، هـ].
(٦) في [ب]: تكررت.
(٧) في [س]: (أوصاني).
(٨) في [أ، ب]: (كالنخلة).
(٩) في [أ، ب]: (وقفت).
(١٠) كذا في النسخ، وفي الزهد لهناد (٤٥٩)، والمجالسة للدينوري (٢٠١٢): (فإنهم).

حضرت وہب بن منبہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ ایک آدمی ایک راہب کے پاس سے گزرا اور پوچھا۔ اے راہب! تیرا موت کو یاد کرنا کیسا ہے؟ اس راہب نے کہا۔ میں جو قدم رکھتا ہوں یا اٹھاتا ہوں تو خود کو مردہ ہی سمجھتا ہوں۔ اس آدمی نے پوچھا۔ تیری نشاط کی حالت کیسی ہے؟ راہب نے کہا: میں خیال نہیں کرتا کہ کوئی آدمی جنت، جہنم کا ذکر سنے اور اس پر ایک گھڑی بھی ایسی آئے کہ وہ نماز نہ پڑھے۔ اس پر اس آدمی نے کہا: میں تو نماز بھی پڑھتا ہوں اور روتا ہوں یہاں تک کہ میرے آنسوؤں سے سبزی اگتی ہے۔ راہب نے کہا۔ اگر تم ہنسو جبکہ تم اللہ کے سامنے اپنی خطاؤں کا اعتراف کرتے ہو تو یہ عمل اس سے بہتر ہے کہ تم رو رہے ہو جبکہ تم اپنے عمل پر گھمنڈ میں مبتلا ہو۔ بیشک گھمنڈ کرنے والے کی نماز اس کے سر سے اوپر نہیں جاتی۔ پھر آدمی نے کہا: تم مجھے وصیت کردو۔ تو راہب نے کہا: تم دنیا میں بےرغبتی اختیار کرو اور اہل دنیا سے دنیا نہ چھینو اور شہد کی مکھی کی طرح ہوجاؤ کہ اگر کھاتی ہے تو طیب کھاتی ہے اور اگر نکالتی ہے تو طیب نکالتی ہے اور اگر کسی شے پر گرتی ہے تو نہ اس کو نقصان دیتی ہے اور نہ اس کو توڑتی ہے۔ اور اللہ کے لیے ایسی خیر خواہی رکھ جیسی کتا، اپنے اہل کے ساتھ رکھتا ہے۔ کہ وہ اس کو بھوکا رکھتے ہیں اور اس کو مارتے ہیں مگر وہ ان کے لیے خیر خواہی اور حفاظت ہی کرتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37900]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37900، ترقيم محمد عوامة 36315)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 36316 ترقیم الشثری: -- 37901
٣٧٩٠١ - حدثنا حسين بن علي عن جعفر بن برقان قال: بلغني ان ابن منبه كان يقول: اعون الاخلاق على الدين: الزهادة في الدنيا، واوشكها ردى: اتباع الهوى، ومن اتباع الهوى: الرغبة في الدنيا، ومن الرغبة في الدنيا: حب المال والشرف، ومن حب المال والشرف: استحلال المحارم، ومن استحلال المحارم يغضب الله، وغضب الله الداء الذي لا دواء له إلا رضوان الله، (ورضوان الله) (١) دواء لا يضر معه داء، ومن يريد ان يرضي ربه يسخط نفسه، ومن لا يسخط نفسه لا يرضي ربه، إن كان كلما ثقل على الإنسان شيء من دينه تركه اوشك ان لا يبقى معه شيء.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [س].
حضرت جعفر بن برقان سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ مجھے یہ بات پہنچی کہ حضرت ابن منبہ کہا کرتے تھے۔ اخلاق میں سے سب سے بڑا معاون دین کے لیے دنیا میں بےرغبتی ہے۔ اور دین کے لیے سب سے زیادہ ردی بات، خواہشات کی پیروی ہے۔ اور خواہشات کی پیروی سے دنیا میں رغبت ہے اور دنیا میں رغبت سے مال وجاہ کی محبت ہے اور مال وجاہ کی محبت سے حرام کا حلال سمجھنا ہے اور حرام کو حلال سمجھنے سے خدا تعالیٰ ناراض ہوتے ہیں اور غضب خداوندی ایسی بیماری ہے جس کی رضا خداوندی کے علاوہ کوئی دوائی نہیں ہے۔ یہ ایسی دوا ہے جس کے ساتھ کوئی بیماری نقصان نہیں دیتی جو آدمی اپنے رب کو راضی کرنا چاہتا ہے وہ اپنے نفس کو ناراض کرے اور جو اپنے نفس کو ناراض نہیں کرتا۔ وہ اپنے رب کو راضی نہیں کرپاتا۔ اگر انسان دین کی بوجھ محسوس ہونے والی چیز چھوڑ دے گا تو قریب ہے کہ اس کے پاس کچھ بھی باقی نہ رہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37901]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37901، ترقيم محمد عوامة 36316)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 36317 ترقیم الشثری: -- 37902
٣٧٩٠٢ - حدثنا مروان بن معاوية عن منصور بن حيان عن القاسم بن ابي بزة قال: سمعت ابن منبه يقول إنا نجد في الكتب ان الله يقول: يا ابن آدم! إنك ما عبدتني ورجوتني فإني غافر لك على ما كان، وحق علي ان (لا اضل) (١) عبدي وهو حريص على الهدى وانا الحكم.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [س]: (الأرض).
حضرت قاسم بن ابوبزہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ میں نے ابن منبہ کو کہتے سنا کہ ہم نے (سابقہ) کتب میں یہ بات پائی ہے کہ خدا تعالیٰ فرماتے ہیں: اے ابن آدم! تم جب تک میری عبادت کرو اور مجھ سے امید رکھو تو جیسا بھی ہو میں تمہیں معاف کردوں گا اور یہ بات مجھ پر حق ہے کہ میں اپنے اس بندے کو گمراہ نہ کروں جو بندہ ہدایت کا حریص ہو۔ میں حکم ہوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37902]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37902، ترقيم محمد عوامة 36317)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 36318 ترقیم الشثری: -- 37903
٣٧٩٠٣ - حدثنا عبد الله بن مبارك عن معمر عن سماك بن الفضل عن ابن منبه قال: مثل الذي يدعو بغير عمل مثل الذي يرمي بغير وتر.
حضرت ابن منبہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں جو آدمی بغیر عمل کے دعا کرتا ہے اس کی مثال اس آدمی کی طرح ہے جو کمان کی تانت کے بغیر تیر پھینکتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37903]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37903، ترقيم محمد عوامة 36318)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں