🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
58. (كلام صفواق بن محرز)
حضرت صفوان بن محرز کا کلام
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 36299 ترقیم الشثری: -- 37884
٣٧٨٨٤ - حدثنا عفان قال: حدثنا جعفر بن سليمان قال: حدثنا هشام بن حسان عن الحسن قال: قال: صفوان بن محرز: إذا اكلت (١) رغيفا (اشد به صلبي) (٢) وشربت كوزا من ماء فعلى الدنيا واهلها العفا.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: زيادة (به).
(٢) سقط من: [أ، ب].

حسن سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ حضرت صفوان بن محرز فرماتے تھے۔ میں جب ایک روٹی کھا لوں جس کے ذریعہ اپنی کمر کو سیدھا رکھوں اور پانی کا ایک کوزہ پی لوں تو پھر دنیا اور اہل دنیا پر خاک۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37884]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37884، ترقيم محمد عوامة 36299)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 36300 ترقیم الشثری: -- 37885
٣٧٨٨٥ - حدثنا عفان قال: حدثنا مهدي بن ميمون قال: حدثنا غيلان بن جرير عن صفوان بن محرز قال: وكانوا يجتمعون هو وإخوانه ويتحدثون فلا يرون تلك الرقة، قال: فيقولون: يا صفوان حدث اصحابك، قال: فيقول: الحمد لله، قال: (فيرق) (١) القوم وتسيل دموعهم كانها افواه المزاد (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (فبرق).
(٢) أي: القربة، والمزاد كذا في النسخ وهو الموافق لما في طبقات ابن سعد ٧/ ١٤٧، وتهذيب الكمال ١٣/ ٢١٢، وصفة الصفوة ٣/ ٢٢٨، وفي الحلية ٢/ ٢١٤: (المزادة).

حضرت غیلان بن جریر، حضرت صفوان بن محرز کے بارے میں روایت کرتے ہیں۔ کہتے ہیں کہ حضرت صفوان اور ان کے بھائی اکٹھے ہوتے اور باہم گفتگو کرتے۔ لیکن وہ رقت کے آثار نہ دیکھتے۔ راوی کہتے ہیں۔ پھر لوگ کہتے۔ اے صفوان! آپ اپنے ساتھیوں سے کوئی گفتگو کریں۔ راوی کہتے ہیں۔ حضرت صفوان کہتے۔ الحمد للہ۔ اس پر لوگوں پر رقت طاری ہوجاتی اور ان کے آنسو یوں بہہ پڑتے۔ گویا کہ مشکیزوں کے منہ ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37885]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37885، ترقيم محمد عوامة 36300)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 36301 ترقیم الشثری: -- 37886
٣٧٨٨٦ - حدثنا ابو معاوية عن عاصم عن عبد الله بن رباح عن صفوان بن محرز انه كان إذا قرا هذه الآية بكى (حتى ارى لقد اندق قضيض زوره) (١) : ﴿وسيعلم الذين ظلموا اي منقلب ينقلبون﴾ [الشعراء: ٢٢٧] .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) أي: تفتت عظام صدره، وسقط من: [أ، ب، ط، هـ].
حضرت صفوان بن محرز کے بارے میں روایت ہے کہ وہ جب یہ آیت پڑھتے تو روپڑتے یہاں تک کہ میں سمجھتا کہ ان کے سینے کی ہڈیاں چور ہوگئی ہیں۔ ”اور ظالم لوگ عن قریب جان لیں گے کہ وہ کس جگہ لوٹ کر جائیں گے۔“ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37886]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37886، ترقيم محمد عوامة 36301)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 36302 ترقیم الشثری: -- 37887
٣٧٨٨٧ - حدثنا عفان قال: حدثنا حماد عن ثابت ان صفوان بن محرز كان له (خص فيه) (١) جذع، فانكسر الجذع، فقيل له: الا تصلحه؟ فقال: دعه فإنما اموت غدا.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) الخص: بيت القصب، وفي [س]: (وحظ فيه)، وفي [أ، ب]: (فيه حفص).
حضرت ثابت سے روایت ہے کہ حضرت صفوان بن محرز کا کانے کا ایک کمرہ تھا جس میں شہتیر تھا۔ پھر شہتیر ٹوٹ گیا تو ان سے کہا گیا۔ آپ اس کو درست کیوں نہیں کرلیتے؟ انہوں نے فرمایا: تم اس کو چھوڑو۔ کیونکہ میں نے بھی کل مرجانا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37887]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37887، ترقيم محمد عوامة 36302)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 36303 ترقیم الشثری: -- 37888
٣٧٨٨٨ - حدثنا عفان قال: حدثنا يزيد بن زريع قال: حدثنا سعيد قال: حدثنا قتادة عن صفوان بن محرز في قوله: ﴿إنا انشاناهن إنشاء (٣٥) فجعلناهن ابكارا (٣٦) عربا اترابا﴾ [الواقعة: ٣٥ - ٣٧] ، قال: (١) والله إن منهن العجز الزحف صيرهن الله كما تسمعون.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ع]: زيادة (قال).
حضرت صفوان بن محرز سے ارشادِ خداوندی: {إنَّا أَنْشَأْنَاہُنَّ إنْشَائً فَجَعَلْنَاہُنَّ أَبْکَارًا عُرُبًا أَتْرَابًا } کے بارے میں روایت ہے وہ کہتے ہیں۔ خدا کی قسم! ان میں سے کچھ گھسٹ کر چلنے والی بوڑھیاں ہوں گی۔ انہیں اللہ تعالیٰ ایسا کردے گا جیسا کہ تم نے سنا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37888]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37888، ترقيم محمد عوامة 36303)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 36304 ترقیم الشثری: -- 37889
٣٧٨٨٩ - حدثنا عفان قال: حدثنا جعفر بن سليمان قال: سمعت المعلى بن زياد قال: كان لصفوان بن محرز المازني سرب يبكي فيه، وكان يقول: قد ارى مكان الشهادة (لو) (١) تشاء، -يعني (نفسه) (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ط، هـ].
(٢) في [هـ]: (نفسي).

حضرت معلی بن زیاد رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ حضرت صفوان بن محرز کا ایک تہہ خانہ تھا۔ جس میں وہ رویا کرتے تھے۔ اور فرمایا کرتے تھے اگر نفس چاہے تو میں شہادت کا مکان دیکھ سکتا ہوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37889]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37889، ترقيم محمد عوامة 36304)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
59. حديث طلق بن حبيب
حضرت طلق بن حبیب کا کلام
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 36305 ترقیم الشثری: -- 37890
٣٧٨٩٠ - حدثنا محمد بن بشرقال: حدثني عتبة بن قيس عن طلق بن حبيب قال: اربع من اوتيهن اوتي خير الدنيا والآخرة من اوتي لسانا ذاكرا وقلبا شاكرا وجسدا على البلاء صابرا، وزوجا مؤمنة لا تبغيه في نفسها خونا.
حضرت طلق بن حبیب سے روایت ہے وہ کہتے ہیں چار چیزیں ایسی ہیں کہ وہ جس کو دی جائیں تو اس کو دنیا، آخرت کی خیر دی گئی۔ جس آدمی کو ذکر کرنے والی زبان اور شکر کرنے والا دل اور مصائب پر صبر کرنے والا جسم اور ایسی صاحب ایمان بیوی ملے جو اپنے بارے میں شوہر کے ساتھ کوئی خیانت نہ کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37890]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37890، ترقيم محمد عوامة 36305)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 36306 ترقیم الشثری: -- 37891
٣٧٨٩١ - حدثنا يزيد بن هارون قال: اخبرنا مسعر عن سعد بن إبراهيم عن طلق بن حبيب قال: إن حقوق الله اثقل من ان يقوم بها العباد، وإن نعم الله اكثر من ان يحصيها العباد، ولكن اصبحوا توابين وامسوا توابين.
حضرت طلق بن حبیب سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ بیشک اللہ تعالیٰ کے حقوق اس سے وزنی ہیں کہ بندے ان کو قائم کریں اور خدا کی نعمتیں اس سے زیادہ ہیں کہ بندے ان کو شمار کریں۔ لہٰذا تم صبح کو بھی توبہ کرو اور شام کو بھی توبہ کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37891]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37891، ترقيم محمد عوامة 36306)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 36307 ترقیم الشثری: -- 37892
٣٧٨٩٢ - حدثنا زيد بن (الحباب) (١) قال: حدثنا عبد الحميد بن عبد الله بن مسلم بن يسار قال: اخبرنا كلثوم بن (جبر) (٢) قال: كان المتمني بالبصرة يقول: عبادة طلق بن حبيب، وحلم مسلم بن يسار.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (الخباب).
(٢) في [س]: (جبير)، وفي [ط]: (خير).

حضرت کلثوم بن جبر کہتے ہیں کہ بصرہ میں تمنا کرنے والا کہتا تھا۔ طلق بن حبیب کی عبادت اور مسلم بن یسار کا حلم۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37892]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37892، ترقيم محمد عوامة 36307)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 36308 ترقیم الشثری: -- 37893
٣٧٨٩٣ - حدثنا يحيى بن آدم عن سفيان عن عاصم قال: قلنا لطلق بن حبيب: صف لنا التقوى، قال: التقوى عمل بطاعة الله رجاء رحمة الله على نور من الله، والتقوى ترك معصية الله نحافة (١) الله على نور من الله (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: زيادة (عقابه).
(٢) صحيح؛ أخرجه أحمد (٢١٣٣٦)، وابن ماجه (٣٨٢٥)، والنسائي في عمل اليوم والليلة (١٤)، وابن حبان (٨٢٠)، والحميدي (١٣٠)، والبزار (٤٠٢٠)، والبغوي (١٢٨٤)، والمروزي في زوائد ابن المبارك (١١٢٢)، والطبراني في الدعاء (١٦٤٦).

حضرت عاصم سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ ہم نے حضرت طلق بن حبیب سے کہا آپ ہمیں تقویٰ کے بارے میں بتائیں۔ فرمایا: تقویٰ خدا کی فرمانبرداری کا عمل ہے۔ اس کی رحمت کی امید پر اور اس کے نور کی روشنی میں اور تقویٰ خدا کی نافرمانی کو خدا کے خوف سے خدائی نور کی وجہ سے ترک کرنے کا نام ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37893]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37893، ترقيم محمد عوامة 36308)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں