مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
57. (مطرف بن الشخير)
حضرت مطرف ابن شخیر
ترقیم عوامۃ: 36279 ترقیم الشثری: -- 37864
٣٧٨٦٤ - حدثنا عفان قال: حدثنا حماد بن سلمة عن ثابت قال: كنا عند مطرف فذكرنا الله ودعوناه فقال: (والله) (١) (لئن) (٢) كان هذا مما سبق لكم في الذكر لقد اراد الله بكم خيرا، وإن كان مما يحدث في الليل والنهار لقد اراد الله بكم خيرا، فاي ذلك ما كان فاحمدوا الله عليه.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [هـ].
(٢) في [ع]: (لين).
حضرت ثابت سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ ہم حضرت مطرف کے پاس تھے۔ چناچہ ہم نے اللہ کا ذکر کیا اور اللہ سے دعا کی پھر آپ نے فرمایا: خدا کی قسم! اگر یہ ان چیزوں میں سے ہے جو ذکر میں تمہارے لیے پہلے سے طے ہوچکی ہیں تو تحقیق اللہ نے تمہارے ساتھ خیر کا ارادہ کیا ہے۔ اور اگر یہ ان چیزوں میں سے ہے جو دن رات میں نئی پیش آتی ہیں تو بھی اللہ نے تمہارے ساتھ خیر کا ارادہ کیا ہے۔ ان میں سے جو بھی ہو تو تم اس پر اللہ کی تعریف کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37864]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37864، ترقيم محمد عوامة 36279)
ترقیم عوامۃ: 36280 ترقیم الشثری: -- 37865
٣٧٨٦٥ - حدثنا عفان قال: حدثنا حماد عن ثابت ان مطرفا كان يقول: إن (الحديث وإن اليمين) (١) بالله.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) كذا في النسخ، ولعل الصواب: (إن الخير واليمن باللَّه).
حضرت ثابت سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ حضرت مطرف کہا کرتے تھے: بیشک حدیث اور قسم خدا کے ساتھ ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37865]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37865، ترقيم محمد عوامة 36280)
ترقیم عوامۃ: 36281 ترقیم الشثری: -- 37866
٣٧٨٦٦ - حدثنا عفان قال: حدثنا حماد عن ثابت ان مطرفا كان يقول: لو كان الخير في كف احدنا ما استطاع ان يفرغه في قلبه، (حتى يكون الله هو الذي يفرغه في قلبه) (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [جـ، ع].
حضرت ثابت سے روایت ہے کہ حضرت مطرف کہا کرتے تھے۔ اگر خیر ہم میں سے کسی ایک کی ہتھیلی میں (بھی) ہو تو وہ اس کی استطاعت نہیں رکھتا کہ وہ اس کو اپنے دل میں ڈال لے یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ اس کو اس کے دل میں ڈالیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37866]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37866، ترقيم محمد عوامة 36281)
ترقیم عوامۃ: 36282 ترقیم الشثری: -- 37867
٣٧٨٦٧ - حدثنا عفان قال: حدثنا حماد عن ثابت ان مطرفا كان يقول: لو ان رجلا راى صيدا والصيد لا يراه فختله، الم يوشك ان ياخذه؟ قالوا: بلى، قال: فإن الشيطان يرانا، ونحن لا نراه، وهو يصيب منا.
حضرت ثابت سے روایت ہے کہ حضرت مطرف فرمایا کرتے تھے کہ اگر کوئی آدمی شکار کو دیکھ لے اور اس کو شکار نے نہ دیکھا ہو اور شکاری گھات لگا لے تو ہوسکتا ہے کہ شکاری شکار پکڑ لے؟ لوگوں نے کہا کیوں نہیں۔ حضرت مطرف نے فرمایا: پس شیطان بھی ہمیں دیکھتا ہے لیکن ہم اس کو نہیں دیکھ پاتے چناچہ وہ ہمیں پالیتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37867]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37867، ترقيم محمد عوامة 36282)
ترقیم عوامۃ: 36283 ترقیم الشثری: -- 37868
٣٧٨٦٨ - حدثنا عفان قال: حدثنا (حماد عن) (١) ثابت قال مطرف: نظرت في بدء (هذا) (٢) الامر ممن كان، فإذا هو من الله، ونظرت على من تمامه، (فإذا تمامه) (٣) على الله، ونظرت ما ملاكه، فإذا ملاكه الدعاء.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [جـ].
(٢) في [س]: (هذه).
(٣) سقط من: [ب].
حضرت ثابت سے روایت ہے کہ حضرت مطرف فرماتے ہیں: میں نے اس معاملہ کی ابتدا کو دیکھا کہ یہ کس سے ہے؟ تو وہ ابتداء خدا تعالیٰ کی طرف سے ہے اور میں نے یہ دیکھا کہ اس کی انتہاء کس پر ہوگی؟ تو وہ بھی خدا تعالیٰ پر ہے اور میں نے اس بات میں غور کیا کہ اس کا ملاک (قوام) کیا شے ہے؟ تو اس کا قوام دعا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37868]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37868، ترقيم محمد عوامة 36283)
ترقیم عوامۃ: 36284 ترقیم الشثری: -- 37869
٣٧٨٦٩ - حدثنا شبابة بن سوار عن سليمان عن ثابت ان مطرف بن الشخير قال: ليعظم جلال الله في صدوركم فلا يذكر الله عند مثل هذا، يقول احدكم للكلب: اخزاه الله، وللحمار او الشاة.
حضرت ثابت سے روایت ہے کہ حضرت مطرف ابن الشخیر نے فرمایا: تمہارے سینوں میں اللہ کی عظمت ہونی چاہیے۔ چناچہ ایسی باتوں کے وقت خدا کا ذکر نہ کیا جائے کہ تم میں سے کوئی کتے کو یہ کہے یا گدھے کو یا بکری کو کہے۔ اللہ اس کو رسوا کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37869]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37869، ترقيم محمد عوامة 36284)
ترقیم عوامۃ: 36285 ترقیم الشثری: -- 37870
٣٧٨٧٠ - حدثنا عفان قال: حدثنا حماد بن سلمة عن ثابت عن مطرف قال: عنا نتحدث انه لم يتحاب رجلان في الله إلا وكان افضلهما (اشدهما) (١) حبا ⦗٥٢٠⦘ لصاحبه، قال: فلما (سير) (٢) مذعور (و) (٣) عامر بن عبد الله، قال: لقي مذعور مطرفا فجعل يذاكره، قال مطرف: فجعلت اقول: اي اخي علام! تحبسني وقد تهورت النجوم وذهب الليل؟ (فيقول) (٤) : [اللهم (فيك) (٥) ، ثم يذاكره الساعة فيقول: (يا) (٦) اخي علام تحبسني؟ وقد تهورت النجوم وذهب الليل فقال] (٧) : اللهم (فيك) (٨) ، فلما اصبحنا اخبرت انه قد سير، فعرفت (ليلتين) (٩) فضله علي.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ع]: (أشد مما).
(٢) في [س]: (ستر).
(٣) في [هـ]: (أو).
(٤) في [أ، ب، جـ]: (فقال).
(٥) في [س]: (حبك).
(٦) سقط من: [س].
(٧) سقط ما بين المعكوفين في: [جـ].
(٨) في [س]: (حبك).
(٩) كذا في النسخ، ولعلها: (ليلتئذ).
حضرت مطرف سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ ہم آپس میں یہ بات کرتے تھے کہ باہم اللہ کے لیے محبت کرنے والے دو آدمیوں میں سے افضل آدمی وہ ہوتا ہے جو ان دونوں میں سے اپنے ساتھی سے زیادہ محبت کرنے والا ہوتا ہے۔ فرماتے ہیں: چناچہ جب حضرت مذعور اور حضرت عامر بن عبداللہ کو جلا وطن کیا گیا۔ راوی کہتے ہیں۔ حضرت مذعور، حضرت مطرف سے ملے اور ان سے مذاکرہ شروع کردیا۔ حضرت مطرف کہتے ہیں۔ میں کہنے لگا۔ اے میرے بھائی! تم نے مجھے کس وجہ سے روک رکھا ہے۔ جبکہ ستارے ڈوب گئے اور رات جا رہی ہے؟ وہ فرمانے لگے۔ اے اللہ! تیرے لیے پھر انہوں نے حضرت مطرف سے ایک گھڑی اور مذاکرہ کیا۔ مطرف نے پھر کہا۔ اے میرے بھائی! آپ نے مجھے کس وجہ سے روک رکھا ہے جبکہ ستارے ڈوب چکے ہیں اور رات جا رہی ہے؟ انہوں نے کہا: اے اللہ! تیرے لیے۔ پھر جب ہم نے صبح کی تو مجھے خبر ملی کہ وہ چلے گئے ہیں۔ تب میں نے ان کی خود پر رات کی فضیلت پہچانی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37870]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37870، ترقيم محمد عوامة 36285)
ترقیم عوامۃ: 36286 ترقیم الشثری: -- 37871
٣٧٨٧١ - حدثنا عفان قال: حدثنا مهدي بن ميمون قال: حدثني غيلان بن جرير عن مطرف قال: ما ارملة جالسة على ذيلها باحوج إلى الجماعة مني.
حضرت مطرف سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ اپنے دامن پر بیٹھی بیوہ عورتوں سے بھی زیادہ میں جماعت کا محتاج ہوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37871]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37871، ترقيم محمد عوامة 36286)
ترقیم عوامۃ: 36287 ترقیم الشثری: -- 37872
٣٧٨٧٢ - حدثنا عفان قال: حدثنا سليمان عن ثابت قال: كان مطرف يقول: ما اوتي احد من الناس افضل من العقل.
حضرت ثابت سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ حضرت مطرف کہا کرتے تھے۔ لوگوں کو عقل سے افضل چیز کوئی نہیں دی گئی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37872]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37872، ترقيم محمد عوامة 36287)
ترقیم عوامۃ: 36288 ترقیم الشثری: -- 37873
٣٧٨٧٣ - حدثنا عفان قال: حدثنا مهدي قال: حدثنا غيلان بن جرير عن مطرف قال: رايت في المنام كاني خرجت اريد الجمعة، فاتيت على مقابر من الحي، فإذا اهل القبور جلوس، فجعلت اسلم وامضي، قالوا: يا (١) عبد الله اين تريد؟ قال: قلت: اريد الجمعة، قال: (ثم) (٢) قلت: تدرون ما الجمعة؟ قالوا: نعم، ⦗٥٢١⦘ ونعلم ما يقول الطير يومئذ، قال: قلت: ما يقول الطير يومئذ؟ (قالوا) (٣) : يقول سلام سلام يوم صالح.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ، س]: زيادة (أبا).
(٢) سقط من: [ع].
(٣) في [أ، ب، جـ]: (قال).
حضرت مطرف سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ میں نے خواب میں دیکھا گویا کہ میں جمعہ کے ارادے سے باہر نکلا ہوں اور میں محلہ کے قبرستان کے پاس آیا تو دیکھا کہ اہل قبور بیٹھے ہوئے ہیں۔ میں نے ان کو سلام کرکے گزرنا چاہا تو وہ کہنے لگے۔ اے عبداللہ! کہاں کا ارادہ ہے؟ میں نے کہا۔ میرا جمعہ کا ارادہ ہے۔ مطرف کہتے ہیں پھر میں نے پوچھا: تمہیں معلوم ہے جمعہ کیا ہے؟ انہوں نے کہا: ہاں۔ اور ہم یہ بھی جانتے ہیں کہ اس دن پرندے کیا کہتے ہیں۔ مطرف کہتے ہیں۔ میں نے پوچھا: پرندے اس دن کیا کہتے ہیں؟ انہوں نے کہا: پرندے کہتے ہیں۔ سلام، سلام، اچھا دن ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37873]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37873، ترقيم محمد عوامة 36288)