مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
7. وذكر أن أبا حنيفة قال: لا يصلى على ميت مرتين
قبروں پر نماز جنازہ پڑھنے کا بیان
ترقیم عوامۃ: 37232 ترقیم الشثری: -- 38831
٣٨٨٣١ - حدثنا حماد بن خالد عن افلح عن القاسم عن عائشة ان النبي ﷺ اشعر (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح؛ أخرجه البخاري (١٦٩٦)، ومسلم (١٣٢١).
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا روایت کرتی ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اشعار فرمایا۔ اور (امام) ابوحنیفہ کا قول یہ ذکر کیا گیا ہے کہ: زخم زدہ کرنا مثلہ ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 38831]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38831، ترقيم محمد عوامة 37232)
8. وذكر أن أبا حنيفة قال: الإشعار مثلة
(ہدی) حرم کی طرف قربانی کے لئے بھیجے جانے والے جانور کو زخم لگانے کا بیان
ترقیم عوامۃ: 37233 ترقیم الشثری: -- 38832
٣٨٨٣٢ - حدثنا ابن إدريس عن حصين عن هلال بن يساف قال: اخذ بيدي (زياد) (١) بن ابي الجعد فاوقفني على (شيخ) (٢) (بالرقة) (٣) يقال له، وابصة بن معبد، قال: صلى رجل خلف الصف وحده فامره النبي ﷺ وهي ان يعيد (٤) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في النسخ: (هلال)، والتصويب بما سبق ٢/ ١٩٢ (٦٠٢٣) ومن كتب الرجال ومصادر التخريج.
(٢) في [هـ]: (الشيخ).
(٣) في [س]: (السرقة).
(٤) صحيح؛ أخرجه أحمد (١٨٠٠٤)، والترمذي (٢٣٠)، وابن حبان (٢٢٠٠)، وابن ماجه (١٠٠٤)، والحميدي (٨٨٤)، والدارمي (١٢٨٥)، وعبد الرزاق (٢٤٨٢)، وابن الجارود (٣١٩)، والطحاوي ١/ ٣٩٣، وابن أبي عاصم في الآحاد (١٠٥١)، والطبراني ٢٢/ ٣٧٦، والبيهقي ٣/ ١٠٤، وابن نافع في معجم الصحابة ٣/ ١٨٤.
حضرت ہلال بن یساف سے منقول ہے کہ زیاد بن ابی الجعد نے میرا ہاتھ پکڑا اور مجھے رقہ میں ایک استاد کے پاس ٹھہرا دیا جن کو وابصہ بن معبد کہا جاتا تھا، انہوں نے فرمایا کہ ایک آدمی نے صف کے پیچھے اکیلے نماز پڑھی تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کو نماز کے اعادہ کا حکم دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 38832]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38832، ترقيم محمد عوامة 37233)
ترقیم عوامۃ: 37234 ترقیم الشثری: -- 38833
٣٨٨٣٣ - حدثنا ملازم بن عمرو عن عبد الله بن بدر قال: حدثني عبد الرحمن ابن علي بن شيبان عن ابيه (١) علي بن شيبان، وكان من الوفد، قال: خرجنا حتى قدمنا على نبي الله ﷺ فبايعناه وصلينا خلفه، فراى رجلا يصلي خلف (الصفوف) (٢) ، قال: فوقف عليه نبي الله ﷺ حتى انصرف، فقال:"استقبل صلاتك، فلا صلاة للذي خلف الصف" (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: زيادة (عن).
(٢) في [ب]: (الصف).
(٣) صحيح؛ أخرجه أحمد (١٦٢٩٧)، وابن ماجه (١٠٠٣)، وابن خزيمة (٨٧٢ و ١٥٦٩)، وابن حبان (٢٢٠٢)، والطحاوي ١/ ٣٩٤، وابن سعد ٥/ ٥٥١، ويعقوب في المعرفة ١/ ٢٧٥، وابن أبي عاصم في الآحاد (١٦٧٨)، والبيهقي ٣/ ١٠٥.
حضرت عبد الرحمان بن علی رضی اللہ عنہ بن شیبان، اپنے والد علی رضی اللہ عنہ بن شیبان سے، جو کہ وفد کا ایک حصہ تھے، سے روایت کرتے ہیں کہ ہم نکلے یہاں تک کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے۔ پس ہم نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بیعت کی، اور ہم نے آپ کے پیچھے نماز پڑھی، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک شخص کو دیکھا جو صف کے پیچھے نماز پڑھ رہا تھا، راوی کہتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس کے پاس کھڑے ہوگئے یہاں تک کہ وہ نماز سے فارغ ہوگیا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تم اپنی نماز دوبارہ پڑھو، اس لئے کہ صف کے پیچھے کھڑے ہونے والے کی نماز نہیں ہوتی۔ اور (امام) ابوحنیفہ کا قول یہ ذکر کیا گیا ہے کہ: اس کی یہ نماز جائز ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 38833]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38833، ترقيم محمد عوامة 37234)
9. وذكر أن أبا حنيفة قال: (تجزئه) صلاته
صف کے پیچھے جو شخص اکیلا نماز پڑھے، اس کا بیان
ترقیم عوامۃ: 37235 ترقیم الشثری: -- 38834
٣٨٨٣٤ - حدثنا عبدة عن الاعمش عن إبراهيم عن علقمة عن عبد الله ان النبي ﷺ لاعن بين رجل (وامراته) (١) وقال:"عسى ان يجيء به اسود جعدا"، فجاءت به اسود جعدا (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [س]: (وامرأة).
(٢) صحيح؛ أخرجه مسلم (١٤٩٥)، وأبو داود (٢٢٥٣)، وابن حبان (٢٠٦٨).
حضرت عبد اللہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک مرد اور اس کی عورت کے درمیان لعان کروایا اور فرمایا، امید ہے کہ اس عورت کا سیاہ رنگ اور گھنگریالے بالوں والا بچہ پیدا ہو۔ پس اس عورت کا سیاہ رنگ اور گھنگریالے بالوں والا بچہ پیدا ہوا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 38834]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38834، ترقيم محمد عوامة 37235)
ترقیم عوامۃ: 37236 ترقیم الشثری: -- 38835
٣٨٨٣٥ - حدثنا وكيع عن عباد بن منصور عن عكرمة عن ابن عباس ان النبي ﷺ لاعن (بالحمل) (١) (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، س]: (بالجمل).
(٢) ضعيف؛ لحال عباد، أخرجه أحمد (٣٣٣٩)، وأصله عند البخاري (٤٧٤٧).
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حمل کی بنیاد پر لعان کروایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 38835]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38835، ترقيم محمد عوامة 37236)
ترقیم عوامۃ: 37237 ترقیم الشثری: -- 38836
٣٨٨٣٦ - حدثنا وكيع عن (١) ابن ابي خالد عن الشعبي في رجل تبرا مما في بطن امراته، قال: (يلاعنها) (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [س]: زيادة (عباد بن منصور عن).
(٢) في [جـ، س]: (فلاعنها).
حضرت شعبی سے اس آدمی کے بارے میں یہ فتویٰ منقول ہے جو اپنی عورت کے حمل سے براءت کا اظہار کرے، کہ ایسا آدمی عورت سے لعان کرے گا۔ اور (امام) ابوحنیفہ کا قول یہ ذکر کیا گیا ہے کہ: وہ حمل (کے انکار کی بنیاد) پر لعان کے قائل نہ تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 38836]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38836، ترقيم محمد عوامة 37237)
10. وذكر أن أبا حنيفة كان لا يرى الملاعنة (بالحمل)
حمل کی بنیاد پر لعان کرنے کا بیان
ترقیم عوامۃ: 37238 ترقیم الشثری: -- 38837
٣٨٨٣٧ - حدثنا ابن علية عن ايوب عن ابي قلابة عن ابي المهلب عن عمران بن حصين ان رجلا كان له ستة اعبد فاعتقهم عند موته، فاقرع النبي ﷺ بينهم فاعتق اثنين وارق اربعة (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح؛ أخرجه مسلم (١٦٦٨)، وأحمد (١٩٨٢٦).
حضرت عمران بن حصین روایت کرتے ہیں کہ ایک آدمی کے پاس چھ غلام تھے، اس نے انہیں اپنی موت کے وقت آزاد کردیا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان میں قرعہ اندازی کی اور ان میں سے دو کو آزاد ‘ اور چار کو غلام قرار دے دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 38837]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38837، ترقيم محمد عوامة 37238)
ترقیم عوامۃ: 37239 ترقیم الشثری: -- 38838
٣٨٨٣٨ - حدثنا عبيد الله بن موسى عن إسرائيل عن عبد الله بن المختار عن محمد بن زياد عن ابي هريرة عن النبي ﷺ نحوه او مثله (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح؛ ابن مختار ثقة، أخرجه النسائي في الكبرى (٤٩٧٨)، والبيهقي ١٠/ ٢٨٦، وابن عبد البر في التمهيد ٢٣/ ٤١٩، وتمام (١٣٥٣).
حضرت ابوہریرہ نے بھی نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ایسی روایت نقل کی ہے۔ اور (امام) ابوحنیفہ کا قول یہ ذکر کیا گیا کہ: ایسی آزادی کا کوئی اعتبار نہیں اور وہ قرعہ اندازی کے بھی قائل نہیں ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 38838]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38838، ترقيم محمد عوامة 37239)
11. وذكر أن أبا حنيفة قال: ليس هذا بشيء، ولا (يرى) فيه قرعة
آزادی میں قرعہ ڈالنے کا بیان
ترقیم عوامۃ: 37240 ترقیم الشثری: -- 38839
٣٨٨٣٩ - حدثنا ابن عيينة عن الزهري عن عبيد الله بن عبد الله عن زيد بن خالد وشبل وابي هريرة قالوا: (كنا) (١) عند النبي ﷺ فاتاه رجل فساله عن الامة ⦗٢١٦⦘ تزني قبل ان تحصن، قال:"اجلدوها فإن عادت فاجلدوها"، قال في الثالثة او الوابعة:"فبيعوها ولو (بضفير) (٢) " (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ].
(٢) في [س]: (بغيفر).
(٣) صحيح؛ وهم ابن عيينة في ذكر شبل، أخرجه أحمد (١٧٠٤٣)، وابن ماجه (٢٥٦٥)، والنسائي في الكبرى (٧٢٦٠)، والحميدي (٨١٢)، وابن قانع ١/ ٣٤٥، والطبراني (٥٢٠٣)، والبيهقي ٨/ ٢٤٤، والبخاري في الناسخ ١/ ٣١٤، وانظر: تعليق النسائي في الكبرى (٥٩٧٠)، وتعليق الترمذي (١٤٤٣)، وأصله عند البخاري (٢٥٥٥)، ومسلم (١٧٠٤).
حضرت زید بن خالد، شبل اور ابوہریرہ روایت کرتے ہیں کہ ہم نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس حاضر تھے، کہ ایک آدمی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس حاضر ہوا اور اس نے آپ سے اس لونڈی کے بارے میں سوال کیا جو محصن ہونے سے پہلے زنا کرے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اس کو کوڑے مارو، پھر اگر وہ دوبارہ گناہ کرے تو پھر کوڑے مارو، راوی کہتے ہیں کہ پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے تیسری یا چوتھی مرتبہ میں فرمایا، پھر اس کو بیچ دو اگرچہ ایک رسی کے بدلہ میں ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 38839]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38839، ترقيم محمد عوامة 37240)
ترقیم عوامۃ: 37241 ترقیم الشثری: -- 38840
٣٨٨٤٠ - حدثنا ابو (الاحوص) (١) عن عبد الاعلى عن ابي جميلة عن علي قال: قال رسول الله ﷺ:"اقيموا الحدود على ما ملكت ايمانكم" (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ]: (الأخوص).
(٢) ضعيف؛ لضعف عبد الأعلى بن عامر، أخرجه أحمد (٦٧٩)، وعبد اللَّه (١١٣٨)، والنسائي في الكبرى (٧٢٦٧)، وأبو داود (٤٤٧٣)، والبيهقي ٨/ ٢٤٥، وعبد الرزاق (١٣٦٠١)، والبزار (٧٦٢)، وأبو يعلى (٣٢٠)، والطيالسي (١٤٦)، وأصله في مسلم (١٧٠٥).
حضرت علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اپنے غلاموں اور باندیوں پر حُدُود قائم کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 38840]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38840، ترقيم محمد عوامة 37241)