🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
14. (و) ذكر أن أبا حنيفة قال: لا (يجزئه) أن يصلي إذا استيقظ عند طلوع الشمس أو عند غروبها
مکروہ اوقات میں نیند سے بیدا ر ہونے والے شخص کے نماز پڑھنے کا بیان
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 37252 ترقیم الشثری: -- 38851
٣٨٨٥١ - حدثنا (ابو) (١) معاوية عن الاعمش (عن الحكم) (٢) عن عبد الرحمن ⦗٢٢١⦘ ابن ابي ليلى عن كعب بن عجرة عن بلال ان رسول الله ﷺ مسح على الخفين والخمار (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [س].
(٢) سقط من: [أ، ب، جـ، س].
(٣) مضطرب؛ وقع اضطراب كثير في سند هذا الحديث، وانظر: العلل للدارقطني ٧/ ١٧١، وشرح مسلم للنووي ٣/ ١٧٤، وأخرجه مسلم (٢٧٥)، وأحمد (٢٣٨٨٤).

حضرت بلال سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے موزوں اور پگڑی پر مسح فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 38851]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38851، ترقيم محمد عوامة 37252)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 37253 ترقیم الشثری: -- 38852
٣٨٨٥٢ - حدثنا يونس عن داود بن ابي الفرات عن محمد بن زيد عن ابي شريح عن ابي مسلم مولى زيد بن صوحان قال: كنت مع سلمان فراى رجلا ينزع خفيه للوضوء فقال له سلمان: امسح على خفيك وعلى خمارك، وامسح بناصيتك، فإني رايت رسول الله ﷺ يمسح على الخفين والخمار (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) مجهول؛ لجهالة أبي شريح وأبي مسلم، أخرجه أحمد (٢٣٧١٧)، والترمذي في العلل ١/ ١٨١، وابن ماجه (٥٦٣)، وابن حبان (١٣٤٤)، والطيالسي (٦٥٦)، والطبراني (٦١٦٤)، وأبو نعيم في أخبار أصبهان ٢/ ٩٦.
زید بن صوحان کے آزاد کردہ غلام حضرت ابی مسلم روایت کرتے ہیں کہ میں حضرت سلمان کے ساتھ تھا کہ انہوں نے ایک آدمی کو دیکھا جو وضو کرنے کے لئے اپنے موزوں کو اتار رہا تھا، حضرت سلمان نے اس آدمی کو کہا: تم اپنے موزوں پر مسح کرو، اور اپنی اوڑھنی (پگڑی وغیرہ) پر مسح کرو اور اپنی پیشانی کے بالوں پر مسح کرو، کیونکہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو موزوں اور اوڑھنی (پگڑی وغیرہ) پر مسح کرتے دیکھا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 38852]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38852، ترقيم محمد عوامة 37253)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 37254 ترقیم الشثری: -- 38853
٣٨٨٥٣ - حدثنا يزيد (عن) (١) التيمي عن بكر عن ابن المغيرة (بن) (٢) شعبة عن ابيه عن النبي ﷺ انه مسح مقدم راسه وعلى الخفين ووضع يده على العمامة (ومسح على العمامة) (٣) (٤) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط في النسخ، تم استدراكه من كتاب الطهارة (٢٣٠).
(٢) سقط من: [أ، ب].
(٣) سقط من: [س].
(٤) صحيح؛ ابن المغيرة هو حمزة على الصحيح وهو ثقة، وأخرجه أبو نعيم في مستخرجه (٦٣٧)، والنسائي (١٠٧)، والدارقطني ١/ ١٩٢، والطبراني ٢٠/ (٨٨٧)، وأصله عند مسلم (٢٧٤).

حضرت ابن مغیرہ بن شعبہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنے سر کے اگلے حصہ پر اور موزوں پر مسح فرمایا، اور آپ نے اپنا ہاتھ عمامہ پر رکھا اور عمامہ پر مسح کیا۔ اور (امام) ابوحنیفہ کا قول یہ ذکر کیا گیا ہے کہ: پیشانی اور عمامہ پر مسح درست نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 38853]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38853، ترقيم محمد عوامة 37254)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
15. وذكر أن أبا حنيفة قال: لا يجزئ المسح عليهما
پگڑی پر مسح کرنے کا بیان
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 37255 ترقیم الشثری: -- 38854
٣٨٨٥٤ - حدثنا جرير عن منصور عن إبراهيم عن علقمة عن عبد الله قال: ⦗٢٢٢⦘ (صلى) (١) رسول الله صلى الله عليه (وسلم) (٢) صلاة فزاد او نقص، فلما سلم واقبل على القوم بوجهه قالوا: (يا رسول) (٣) الله (٤) (احدث) (٥) في الصلاة شيء؟ قال:"وما ذاك؟" قالوا: صليت كذا وكذا، فثنى (رجله) (٦) فسجد سجدتين ثم سلم، واقبل على القوم بوجهه فقال:"إنه لو حدث في الصلاة شيء (انباتكم) (٧) به، ولكني بشر انسى كلما تنسون، فإذا (نسيت) (٨) فذكروني، وإذا شك احدكم في صلاته فليتحر الصواب فليتم عليه، فإذا سلم سجد سجدتين" (٩) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [س].
(٢) سقط من: [س].
(٣) في [جـ]: (برسول).
(٤) في [س]: زيادة ﷺ.
(٥) في [جـ، س]: (حدث).
(٦) في [جـ]: (رجليه).
(٧) في [جـ]: (أنباكم).
(٨) في [س]: (نسيته).
(٩) صحيح؛ أخرجه البخاري (٤٠١)، ومسلم (٥٧٢).

حضرت عبد اللہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک نماز پڑھائی اور اس میں آپ نے کمی یا زیادتی کردی، پس جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سلام پھیر کر قوم کی طرف اپنا رُخ مبارک کیا تو لوگوں نے عرض کیا، یار سول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)، نماز میں کوئی نئی چیز درپیش ہوئی ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: کیا ہوا؟ لوگوں نے کہا، آپ نے اس طرح (کمی یا زیادتی کے ساتھ) نماز پڑھائی ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنے پاؤں موڑے اور دو سجدے فرمائے، پھر آپ نے سلام پھیر کر قوم کی طرف رُخ مبارک کیا اور فرمایا۔ اگر نماز میں کچھ نئی چیز واقع ہوتی تو میں تمہیں اس کی خبر دیتا، لیکن میں ایک بشر ہوں، تمہاری طرح میں بھی بھول جاتا ہوں، پس جب میں بھول جاؤں تو تم مجھے یاد دلاؤ، اور جب تم میں سے کسی کو اپنی نماز میں شک ہو تو اسے درست بات کی طرف تحری کرنی چاہیے۔ پھر اس تحری پر نماز کو مکمل کرے۔ پس جب سلام پھیر دے تو دو سجدے کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 38854]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38854، ترقيم محمد عوامة 37255)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 37256 ترقیم الشثری: -- 38855
٣٨٨٥٥ - حدثنا غندر عن شعبة عن الحكم عن إبراهيم عن علقمة عن عبد الله عن النبي ﷺ انه صلى الظهر خمسا فقيل له: إنك صليت خمسا، فسجد سجدتين بعد ما سلم (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح؛ أخرجه البخاري (٤٠٤)، ومسلم (٥٧٢).
حضرت عبد اللہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک مرتبہ ظہر کی پانچ رکعات پڑھا دیں، آپ سے عرض کیا گیا کہ آپ نے پانچ رکعات پڑھی ہیں؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سلام کے بعد دو سجدے کیے۔ اور (امام) ابوحنیفہ کا قول یہ ذکر کیا گیا ہے کہ: اگر چوتھی رکعت میں قعدہ میں نہ بیٹھے تو نماز کا اعادہ کرے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 38855]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38855، ترقيم محمد عوامة 37256)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
16. وذكر أن أبا حنيفة قال: إذا لم يجلس في الرابعة أعاد الصلاة
غلطی سے پانچویں رکعت کی زیادتی کا بیان
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 37257 ترقیم الشثری: -- 38856
٣٨٨٥٦ - حدثنا ابن عيينة عن عمرو سمع جابرا يقول: سمعت ابن عباس يقول: سمعت النبي ﷺ يقول:"إذا لم يجد المحرم إزارا فليلبس سراويل، وإذا لم ⦗٢٢٣⦘ يجد نعلين فليلبس خفين" (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح؛ أخرجه البخاري (١٨٤٣)، ومسلم (١١٧٨).
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو کہتے ہوئے سُنا ہے کہ جب مُحرِم لنگی نہ پائے تو وہ پائجامہ پہن لے اور جب مُحرِم کو جوتے نہ ملیں تو وہ موزے پہن لے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 38856]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38856، ترقيم محمد عوامة 37257)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 37258 ترقیم الشثری: -- 38857
٣٨٨٥٧ - حدثنا الفضل بن دكين عن زهير عن ابي الزبير عن جابر قال: قال رسول الله ﷺ:"من لم يجد نعلين فليلبس خفين، ومن لم يجد ازارا فليلبس سراويل (١) " (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: زيادة (للمحرم).
(٢) صحيح؛ أخرجه مسلم (١١٧٩)، وأحمد (١٤٤٦٥).

حضرت جابر سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جس کو جوتے نہ ملیں وہ موزے پہن لے اور جس کو لنگی نہ ملے وہ پائجامہ پہن لے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 38857]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38857، ترقيم محمد عوامة 37258)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 37259 ترقیم الشثری: -- 38858
٣٨٨٥٨ - حدثنا ابن علية عن ايوب عن نافع عن ابن عمر قال: قال رجل: يا رسول الله ﷺ ما يلبس المحرم او ما يترك المحرم؟ قال:"لا يلبس القميص ولا السراويل ولا العمامة ولا الخفين إلا ان لا يجد نعلين (١) فليلبسهما اسفل من الكعبين" (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: زيادة (فإن لم يجد نعلين).
(٢) صحيح؛ أخرجه البخاري (١٣٤)، ومسلم (١١٧٧).

حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ایک آدمی نے عرض کیا۔ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم: مُحرِم کیا پہنے؟ یا پوچھا: مُحرِم کیا چھوڑے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: مُحرِم قمیص، پائجامہ، عمامہ اور موزے نہیں پہنے گا۔ ہاں اگر جوتے نہ ملیں، تو جس کو جوتے نہ ملیں وہ ٹخنوں سے نیچے (کاٹ کر) موزے پہن لے۔ اور (امام) ابوحنیفہ کا قول یہ ذکر کیا گیا ہے کہ: ایسا نہیں کرے گا۔ اگر ایسا کیا تو مُحرِم پر دم لازم ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 38858]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38858، ترقيم محمد عوامة 37259)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
17. وذكر أن أبا حنيفة قال: لا يفعل فإن فعل فعليه دم
جو محرم بوجہ عذر کے پائجامہ پہنے اور اس پر دَمْ کے وجوب کا بیان
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 37260 ترقیم الشثری: -- 38859
٣٨٨٥٩ - حدثنا ابن عيينة عن عمرو عن جابر بن زيد عن ابن عباس قال: صليت مع النبي ﷺ ثمانيا جميعا وسبعا جميعا (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح؛ أخرجه البخاري (١١٧٤)، ومسلم (٧٠٥)، وأحمد (١٩١٨).
حضرت جابر بن زید، ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے کہا: میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ آٹھ (رکعات) اکٹھی اور سات (رکعات) اکٹھی نماز پڑھی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 38859]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38859، ترقيم محمد عوامة 37260)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 38860
٣٨٨٦٠ - قال: قلت: يا ابا الشعثاء، اظنه آخر الظهر وعجل العصر، واخر المغرب وعجل العشاء، قال: وانا اظن ذلك.
راوی کہتے ہیں: میں نے کہا! اے ابو الشعثاء! میرے خیال میں انہوں نے ظہر کو مؤخر اور عصر کو مقدم کر کے پڑھا (تو آٹھ رکعات اکٹھی ہوگئیں) اور مغرب کو مؤخر اور عشاء کو جلدی کر کے پڑھا (تو سات رکعات اکٹھی ہوگئیں) تو انہوں نے فرمایا: میرا بھی یہی خیال ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 38860]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38860، ترقيم محمد عوامة ---)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں