مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
17. وذكر أن أبا حنيفة قال: لا يفعل فإن فعل فعليه دم
جو محرم بوجہ عذر کے پائجامہ پہنے اور اس پر دَمْ کے وجوب کا بیان
ترقیم عوامۃ: 37261 ترقیم الشثری: -- 38861
٣٨٨٦١ - حدثنا ابن عيينة عن الزهري عن سالم عن ابيه ان النبي ﷺ كان إذا جد به السير جمع بين المغرب والعشاء (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح؛ أخرجه البخاري (١١٠٦)، ومسلم (٧٠٣).
حضرت سالم اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو سفر میں جلدی ہوتی تو آپ مغرب اور عشاء کو جمع فرما لیتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 38861]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38861، ترقيم محمد عوامة 37261)
ترقیم عوامۃ: 37262 ترقیم الشثری: -- 38862
٣٨٨٦٢ - حدثنا وكيع عن سفيان عن ابي الزبير عن ابي الطفيل عن معاذ بن جبل ان النبي ﷺ جمع بين الظهر والعصر والمغرب والعشاء (في السفر) (١) في غزوة تبوك (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ب].
(٢) صحيح؛ أخرجه مسلم (٧٠٦)، وأحمد (٢٢٠٦٢).
حضرت معاذ بن جبل سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے غزوہ تبوک کے سفر میں ظہر اور عصر، مغرب اور عشاء کو جمع فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 38862]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38862، ترقيم محمد عوامة 37262)
ترقیم عوامۃ: 37263 ترقیم الشثری: -- 38863
٣٨٨٦٣ - حدثنا ابن مسهر عن ابن ابي ليلى عن عطاء عن جابر قال: جمع النبي ﷺ في غزوة تبوك بين الظهر والعصر، وبين المغرب والعشاء (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) ضعيف؛ ابن أبي ليلى سيء الحفظ، وأخرجه ابن حبان (١٥٩٠)، وعبد بن حميد (١١٣٠)، والطحاوي ١/ ١٦١، وابن عبد البر في التمهيد ١٢/ ٢١٧، وأخرجه بنحوه أحمد (١٤٧٤٩).
حضرت جابر سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے غزوہ تبوک میں ظہر اور عصر، مغرب اور عشاء کو جمع فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 38863]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38863، ترقيم محمد عوامة 37263)
ترقیم عوامۃ: 37264 ترقیم الشثری: -- 38864
٣٨٨٦٤ - حدثنا يزيد عن محمد بن إسحاق عن حفص بن عبيد الله بن انس قال: كنا نسافر مع انس إلى مكة، فكان إذا زالت الشمس وهو في منزل لم يركب حتى يصلي الظهر، فإذا راح فحضرت (العصو) (١) صلى العصر، فإن سار من منزله قبل ان تزول (الشمس) (٢) فحضرت الصلاة قلنا: الصلاة، فيقول: سيروا، حتى إذا كان بين الصلاتين نزل فجمع بين الظهر والعصر، ثم قال: رايت النبي ﷺ إذا وصل ضحوته بروحته صنع هكذا (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (الصلاة).
(٢) سقط من: [جـ].
(٣) منقطع حكمًا؛ ابن إسحاق مدلس، أخرجه البزار (٦٨٨/ كشف)، وأصله عند البخاري (١١٢)، ومسلم (٧٥٤).
حضرت حفص بن عبیداللہ بن انس سے روایت ہے، فرماتے ہیں کہ ہم حضرت انس کے ساتھ مکہ کی طرف سفر کرتے، پس جب سورج زائل ہوجاتا اور حضرت انس کسی منزل میں ٹھہرے ہوتے تو آپ ظہر کی نماز ادا کرنے سے پہلے سوار نہ ہوتے، اور جب آپ شام کو سوار ہوتے اور عصر کا وقت موجود ہوتا تو آپ عصر پڑھ لیتے، لیکن اگر آپ اپنی منزل سے زوال شمس سے پہلے روانہ ہوچکے ہوتے اور نماز کا وقت آجاتا اور ہم کہتے، نماز؟ تو آپ فرماتے: چلتے رہو، یہاں تک کہ جب دو نمازوں کا درمیان ہوجاتا تو آپ سواری سے اترتے اور ظہر، عصر کو جمع فرماتے اور پھر فرماتے کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو دیکھا کہ جب آپ صبح سے شام تک مسلسل سفر کرتے تو یونہی کرتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 38864]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38864، ترقيم محمد عوامة 37264)
ترقیم عوامۃ: 37265 ترقیم الشثری: -- 38865
٣٨٨٦٥ - حدثنا ابو خالد الاحمر عن حجاج عن عمرو بن شعيب عن ابيه عن جده ان النبي ﷺ جمع بين الصلاتين في غزوة بني المصطلق (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) منقطع حكمًا؛ حجاج مدلس، أخرجه أحمد (٦٦٨٢)، وسبق ٢/ ٤٥٨ برقم [٨٤٦٤].
حضرت عمرو بن شعیب کے دادا سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے غزوہ بنی المصطلق میں دو نمازوں کو جمع فرمایا۔ اور (امام) ابوحنیفہ کا قول یہ ذکر کیا گیا ہے کہ: ایسا کرنے والے کو یہ عمل کافی نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 38865]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38865، ترقيم محمد عوامة 37265)
18. وذكر أن أبا حنيفة قال: لا يجزئه (أنه يفعل) ذلك
سفر میں دو نمازوں کو جمع کرنے کا بیان
ترقیم عوامۃ: 37266 ترقیم الشثری: -- 38866
٣٨٨٦٦ - حدثنا ابن علية عن ابن عون عن نافع عن ابن عمر قال: اصاب عمر (ارضا) (١) بخيبر فاتى النبي ﷺ فساله عنها فقال: اصبت ارضا بخيبر لم اصب مالا قط عندي انفس منه، فما تامرنا فقال:"إن (شئت) (٢) حبست اصلها، وتصدقت بها"، قال: فتصدق بها عمر غير انه لا يباع اصلها ولا يوهب ولا يورث، فتصدق بها في الفقراء والقربى وفي الرقاب وفي سبيل الله وابن السبيل والضيف، لا جناح على من وليها ان ياكل منها بالمعروف، او يطعم صديقا غير متمول فيه (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (أرض).
(٢) في [أ، س]: (شيت).
(٣) صحيح؛ أخرجه البخاري (٢٧٣٧)، ومسلم (١٦٣٢).
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ حضرت عمر کو خیبر میں ایک زمین ملی تو وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اس زمین کی بابت سوال کیا، اور کہا کہ مجھے خیبر میں ایسی زمین ملی کہ میرے خیال میں اس سے زیادہ بہترین مال مجھے کبھی نہیں ملا۔ آپ مجھے کیا حکم دیتے ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اگر تو چاہے تو اس کے عین کو روک لے اور اس کو (یعنی اس کے نفع کو) صدقہ کر دے۔ راوی کہتے ہیں کہ حضرت عمر نے اس کو صدقہ کردیا۔ لیکن یہ فرق باقی تھا کہ اس کے عین کو نہ بیچا گیا اور نہ ہدیہ ہوا۔ اور نہ ہی اس میں وراثت چلی، پس حضرت عمر نے اس (کے نفع) کو فقراء، قرابت داروں، غلاموں کی آزادی، فی سبیل اللہ، مسافروں اور مہمانوں پر صدقہ کردیا، جو آدمی وقف کا ولی ہو تو اس کو وقف میں سے خود معروف طریقے سے کھانے یا اپنے کسی دوست کو کھلانے میں کچھ حرج نہیں ہے، بشرطیکہ وہ اس میں سے مال جمع کرنے والا نہ ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 38866]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38866، ترقيم محمد عوامة 37266)
ترقیم عوامۃ: 37267 ترقیم الشثری: -- 38867
٣٨٨٦٧ - حدثنا ابن عيينة عن ابن طاوس عن ابيه الم تر ان حجرا المدري اخبرني ان في صدقة النبي ﷺ: ياكل منها اهلها بالمعروف غير المنكر (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) مرسل؛ حجر المدري تابعي.
حضرت ابن طاؤس اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ حجر مدری نے مجھے خبر دی کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے صدقہ (کی زمین) سے آپ کے گھر والے معروف طریقے سے، نہ کہ منکر طریقے سے، کھاتے تھے۔ اور (امام) ابوحنیفہ کا قول یہ ذکر کیا گیا ہے کہ: ورثاء کو وقف واپس لینے کا حق ہوتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 38867]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38867، ترقيم محمد عوامة 37267)
19. وذكر أن أبا حنيفة قال: يجوز للورثة أن يردوا ذلك
وقف کا بیان
ترقیم عوامۃ: 37268 ترقیم الشثری: -- 38868
٣٨٨٦٨ - حدثنا حفص عن عبيد الله بن عمر عن نافع عن ابن عمر عن عمر قال: نذرت نذرا في الجاهلية فسالت النبي ﷺ (بعد ما اسلمت) (١) فامرني ان (افي) (٢) بنذري (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ب].
(٢) في [جـ]: (أوفي).
(٣) صحيح؛ أخرجه البخاري (٢٠٤٢)، ومسلم (١٦٥٦).
حضرت عمر کہتے ہیں کہ میں نے جاہلیت میں ایک نذر مانی تھی تو میں نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اسلام لانے کے بعد (اس کے بارے میں) پوچھا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھے یہ حکم ارشاد فرمایا، کہ میں اپنی نذر کو پورا کروں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 38868]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38868، ترقيم محمد عوامة 37268)
ترقیم عوامۃ: 37269 ترقیم الشثری: -- 38869
٣٨٨٦٩ - حدثنا حفص عن ليث عن طاوس في رجل نذر في الجاهلية ثم اسلم قال: يفي بنذره.
حضرت طاؤس سے اس آدمی کے بارے میں جو جاہلیت میں نذر ماننے کے بعد اسلام لایا ہے یہ حکم منقول ہے کہ یہ آدمی اپنی نذر پوری کرے گا۔ اور (امام) ابوحنیفہ کا قول یہ ذکر کیا گیا ہے کہ: جب اسلام لایا تو قسم ساقط ہوگئی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 38869]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38869، ترقيم محمد عوامة 37269)
20. وذكر أن أبا حنيفة قال: (تسقط) اليمين إذا أسلم
جاہلیت کی نذر کا بیان
ترقیم عوامۃ: 37270 ترقیم الشثری: -- 38870
٣٨٨٧٠ - حدثنا معاذ بن معاذ قال: اخبرنا ابن جريج عن سليمان بن موسى عن الزهري عن عروة عن عائشة قالت: قال رسول الله ﷺ:"ايما امراة لم ينكحها الولي او الولاة فنكاحها باطل -قالها ثلاثا- فإن اصابها فلها مهرها بما اصاب منها، فإن تشاجروا فإن السلطان ولي من لا ولي له" (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح؛ أعل بإنكار الزهري له لكن في ثبوت ذلك نظر، وقد وافق جماعة سليمان بن موسى، وأخرجه أحمد (٢٤٢٠٥)، وأبو داود (٢٠٨٣)، والترمذي (١١٠٢)، وابن ماجه (١٨٧٩)، والحاكم ٢/ ١٦٨، وابن حبان (٤٠٧٤)، وإسحاق (٦٩٨)، وأبو يعلى (٤٦٨٢)، والدارقطني ٣/ ٢٢٦، والطيالسي (١٤٦٣)، وعبد الرزاق (١٠٤٧٢)، والحميدي (٢٢٨)، والشاشي في المسند ٢/ ١١، وسعيد بن منصور ١/ (٥٢٨)، والدارمي (٢١٨٤)، والطحاوي ٧/ ٣، وأبو نعيم في الحلية ٦/ ٨٨، والطبراني في الأوسط (٦٩٢٣)، والبيهقي ٧/ ١٠٥، والبغوي (٢٢٦٢).
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جس کسی بھی عورت کا نکاح کوئی ایک ولی اور کئی ولی نہ کروائیں تو اس عورت کا نکاح باطل ہے، یہ بات آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے تین مرتبہ ارشاد فرمائی، پھر اگر میاں بیوی میں ملاقات ہوجائے تو ملاقات کی وجہ سے عورت کو مہر ملے گا، پس اگر لوگ جھگڑا کریں تو جس کا ولی نہ ہو اس کا بادشاہ ولی ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 38870]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38870، ترقيم محمد عوامة 37270)