مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
28. (ما حفظت) في بني قريظة
بنو قریظہ کے بارے میں جو روایات میں نے محفوظ کی ہیں
ترقیم عوامۃ: 37988 ترقیم الشثری: -- 39603
٣٩٦٠٣ - حدثنا (وكيع) (١) عن إسماعيل (عن) (٢) ابن ابي اوفى يقول: دعا رسول الله ﷺ على الاحزاب فقال:"اللهم منزل الكتاب، سريع الحساب، هازم ⦗٥١١⦘ الاحزاب، اهزمهم وزلزلهم" (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [جـ].
(٢) سقط من: [هـ].
(٣) صحيح؛ أخرجه البخاري (٦٣٩٢)، ومسلم (١٧٤٢).
حضرت ابن ابی اوفی سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے احزاب (کفار کے لشکروں) پر یہ بددعا فرمائی۔ اے اللہ! کتا ب کو نازل کرنے والی ذات، جلد حساب لینے والی ذات، لشکروں کو شکست دینے والی ذات، ان کو شکست دے اور ان کو ہلا کر رکھ دے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39603]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39603، ترقيم محمد عوامة 37988)
ترقیم عوامۃ: 37989 ترقیم الشثری: -- 39604
٣٩٦٠٤ - حدثنا كثير بن هشام عن جعفر قال: حدثنا يزيد بن الاصم قال: لما كشف الله الاحزاب ورجع النبي ﷺ إلى بيته فاخذ يغسل راسه اتاه جبريل، فقال: عفا الله عنك، وضعت السلاح ولم تضعه ملائكة السماء، (ائتنا) (١) عند حصن بني قريظة، (فنادى رسول الله ﷺ في الناس:"ان ائتوا حصن بني قريظة") (٢) ، ثم اغتسل رسول الله ﷺ فاتاهم عند (الحصن) (٣) (٤) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ط، هـ]: (أتينا).
(٢) سقط من: [ب، جـ].
(٣) في [جـ]: (الحسن).
(٤) مرسل، يزيد بن الأصم تابعي، وأخرجه ابن سعد ٢/ ٧٥.
حضرت یزید بن اصم سے روایت ہے کہ جب اللہ تعالیٰ نے لشکروں کو دور کردیا اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم، اپنے گھر ی طرف لوٹ گئے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنا سر مبارک دھونا شروع کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس جبرائیل حاضر ہوئے اور کہا۔ اللہ تعالیٰ آپ سے درگزر فرمائے۔ آپ نے اسلحہ رکھ دیا ہے۔ حالانکہ آسمان کے فرشتوں نے اسلحہ نہیں رکھا؟ آپ ہمارے ساتھ بنو قریظہ کے قلعہ کی طرف تشریف لائیے۔ تو نیا کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے لوگوں میں منادی کروائی کہ بنو قریظہ کے قلعہ پر پہنچو۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے غسل فرمایا اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بھی ان لوگوں کے پاس قلعہ پر تشریف لے گئے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39604]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39604، ترقيم محمد عوامة 37989)
29. ما حفظت في غزوة بني المصطلق
جو روایات میں نے غزوہ بنی المصطلق کے بارے میں محفوظ کی ہیں
ترقیم عوامۃ: 37990 ترقیم الشثری: -- 39605
٣٩٦٠٥ - (حدثنا ابو بكر قال) (١) : حدثنا عيسى بن يونس عن ابن عون قال: كتبت إلى نافع اساله عن دعاء المشركين، فكتب إلي: اخبرني عبد الله بن عمر ان رسول الله ﷺ اغار على بني المصطلق وهم غارون، ونعمهم تسقى على الماء، فكانت جويرية بنت الحارث مما اصاب، وكنت في الخيل (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [جـ، ق، ع، ي].
(٢) صحيح؛ أخرجه البخاري (٢٥٤١)، ومسلم (١٧٣٠).
حضرت ابن عون کہتے ہیں کہ میں نے حضرت نافع کو خط لکھ کر مشرکین کو دعوت دینے کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے مجھے لکھا کہ مجھے حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے خبر دی کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بنو المصطلق پر حملہ کیا جبکہ وہ غافل تھے اور ان کے جانور پانی پر آئے ہوئے تھے اور جویریہ بنت الحارث بھی ان قیدیوں میں سے تھیں جو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ہاتھ آئے اور میں گھوڑ سواروں میں تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39605]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39605، ترقيم محمد عوامة 37990)
ترقیم عوامۃ: 37991 ترقیم الشثری: -- 39606
٣٩٦٠٦ - حدثنا يحيى بن إسحاق قال: (اخبرنا) (١) يحيى بن ايوب قال: حدثني ربيعة بن ابي عبد الرحمن عن محمد بن يحيى بن حبان عن ابن محيريز قال: دخلت ⦗٥١٢⦘ انا وابو صرمة المازني على ابي سعيد الخدري (فسالناه) (٢) عن العزل (فقال) (٣) : اسرنا كرائم العرب، اسرنا نساء بني (عبد) (٤) المصطلق فاردنا العزل، ورغبنا في الفداء [فقال بعضنا: (اتعزلون) (٥) ورسول الله ﷺ بين اظهركم؟ فاتيناه فقلنا: يا رسول الله ﷺ (٦) اسرنا كرائم العرب، اسرنا نساء بني المصطلق فاردنا العزل ورغبنا في الفداء، فقال (النبي) (٧) ﷺ] (٨) :" (لا) (٩) عليكم ان لا تفعلوا، فإنه ليس من نسمة كتب الله عليها ان تكون إلى يوم القيامة إلا وهي كائنة" (١٠) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، ع، ي]: (أنبأنا).
(٢) في [ع]: (فسألنا).
(٣) في [أ، ب]: (قال).
(٤) كذا في النسخ.
(٥) في [س]: (وتقزلون).
(٦) سقط من: [أ، ب].
(٧) في [ع]: (الرسول).
(٨) سقط ما بين المعكوفين في: [جـ].
(٩) في [أ، ب]: (ما).
(١٠) حسن؛ يحيى بن أيوب صدوق، وأخرجه البخاري (٤١٣٨)، ومسلم (١٤٣٨).
حضرت ابن محیریز کہتے ہیں کہ میں اور ابو صرمہ مازنی، حضرت ابو سعید خدری کے پاس حاضر ہوئے اور ہم نے ان سے عزل کے بارے میں پوچھا۔ انہوں نے جواب میں ارشاد فرمایا: ہم نے عرب کی صاحب زادیاں قید کی تھی ہم نے بنو المصطلق کی عورتوں کو قید کیا اور ہم نے (ان کے ساتھ) عزل کا ارادہ کیا اور فدیہ لینے میں رغبت ظاہر کی۔ ہم میں سے بعض لوگوں نے کہا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تمہارے درمیان موجود ہیں اور تم عزل کرتے ہو؟ تو ہم آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور ہم نے کہا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم! ہم نے عرب کی صاحبزادیاں قید کی ہیں۔ ہم نے بنو المصطلق کی عورتیں قیدی بنائی ہیں۔ اور ہم عزل کا ارادہ رکھتے ہیں اور فدیہ لینے میں رغبت رکھتے ہیں۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم پر کوئی حرج نہیں کہ تم یہ کام نہ کرو۔ کیونکہ قیامت تک کوئی بھی جان جس کے ہونے کو اللہ تعالیٰ نے لکھ دیا ہے وہ بہر حال ہو کر رہے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39606]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39606، ترقيم محمد عوامة 37991)
ترقیم عوامۃ: 37992 ترقیم الشثری: -- 39607
٣٩٦٠٧ - حدثنا ابو اسامة قال: حدثنا هشام عن ابيه ان (اصحاب) (١) رسول الله ﷺ (في) (٢) غزوة بني المصطلق لما اتوا المنزل، وقد جلا اهله اجهضوهم، وقد بقي دجاج في المعدن فكان بين غلمان من المهاجرين وغلمان من الانصار [قتال، (فقال غلمان) (٣) من المهاجرين: يا (للمهاجرين) (٤) ، وقال غلمان من الانصار] (٥) : ⦗٥١٣⦘ (يا للانصار) (٦) ، فبلغ ذلك عبد الله بن ابي (بن) (٧) سلول فقال: اما والله لو انهم لم ينفقوا عليهم انفضوا من حوله، اما والله لئن رجعنا إلى المدينة ليخرجن الاعز منها الاذل، فبلغ ذلك النبي ﷺ فامرهم بالرحيل مكانه يشغلهم، فادرك (ركبا) (٨) من بني عبد الاشهل في المسير فقال لهم:"الم تعلموا ما قال المنافق عبد الله بن ابي؟" قالوا: (و) (٩) ماذا قال يا رسول الله؟ (قال) (١٠) :"قال: (اما) (١١) والله لو لم (ينفقوا) (١٢) عليهم (لانفضوا) (١٣) من حوله اما والله لئن رجعنا إلى المدينة ليخرجن الاعز منها الاذل"، قالوا: صدق يا رسول الله فانت والله العزيز وهو الذليل (١٤) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ب، س].
(٢) سقط من: [ع].
(٣) في [س]: تكررت.
(٤) في [ع]: (المهاجدين).
(٥) سقط ما بين المعكوفين في: [ي].
(٦) في [ع]: (لأنصار).
(٧) سقط من: [أ، ب، س].
(٨) هكذا في: [ق، هـ]، وفي بقية النسخ: (ركب).
(٩) سقط من: [هـ].
(١٠) سقط من: [ع].
(١١) في [أ، ب]: (أم).
(١٢) في [أ، ب، س، ع]: (ينفقوا).
(١٣) في [ع]: (أنفضوا).
(١٤) مرسل؛ عروة تابعي.
حضرت ہشام، اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے صحابہ غزوہ بنو المصطلق میں جب منزل پر پہنچے جبکہ وہاں کے لوگ جا چکے تھے، انہوں نے انہیں بھگا دیا تھا اور وہاں مرغیاں باقی رہ گئی تھیں۔ تو مہاجرین اور انصار کے کم عمر لڑکوں میں کوئی جھگڑا ہوگیا۔ مہاجرین کے لڑکوں نے کہا۔ یا للمہاجرین۔ اور انصار کے لڑکوں نے کہا۔ یا للانصار۔ یہ خبر عبد اللہ بن ابی بن سلول کو پہنچی تو اس نے کہا۔ ہاں! بخدا! اگر انصار، مہاجرین پر خرچہ نہ کرتے تو وہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے گرد سے چلے جاتے۔ ہاں! بخدا! اگر ہم مدینہ کی طر ف واپس لوٹ گئے تو البتہ ضرور بالضرور عزت والے مدینہ سے ذلت والوں کو نکال دیں گے۔ پس یہ بات نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو پہنچی۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے صحابہ کو کوچ کرنے کا حکم دیا۔ گویا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم انہیں مشغول کر رہے تھے۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دوران سفر بنو عبد الاشہل میں ایک سوار جماعت کو پایا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے انہیں فرمایا: تمہیں معلوم نہیں ہے کہ منافق عبد اللہ بن ابی نے کیا کہا ہے؟ انہوں نے پوچھا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم! اس نے کیا کہا ہیَ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اس نے کہا ہے۔ ہاں! بخدا! اگر تم (انصار) ان (مہاجرین) پر خرچ نہ کرو تو یہ محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس سے چلے جائیں گے۔ ہاں۔ بخدا! اگر ہم مدینہ واپس گئے تو البتہ ضرور بالضرور عزت والے، مدینہ سے ذلت والوں کو باہر نکال دیں گے۔ انہوں نے کہا: یا رسول اللہ! سچ کہا۔ پس بخدا! آپ ہی عزت والے ہیں جبکہ وہ ذلیل ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39607]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39607، ترقيم محمد عوامة 37992)
30. غزوة الحديبية
غزوہ حدیبیہ
ترقیم عوامۃ: 37993 ترقیم الشثری: -- 39608
٣٩٦٠٨ - (حدثنا ابو بكر قال) (١) : حدثنا غندر عن شعبة قال: سمعت قتادة يحدث عن انس انه قال: في هذه الآية: ﴿إنا فتحنا لك فتحا مبينا﴾ [الفتح: ١] قال: الحديبية (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [جـ، ق، ي].
(٢) صحيح؛ أخرجه البخاري (٤٨٣٤)، ومسلم (١٧٨٦).
حضرت انس سے آیت مبارکہ {إنَّا فَتَحْنَا لَک فَتْحًا مُبِینًا } کے بارے میں روایت ہے کہ اس سے مراد حدیبیہ ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39608]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39608، ترقيم محمد عوامة 37993)
ترقیم عوامۃ: 37994 ترقیم الشثری: -- 39609
٣٩٦٠٩ - حدثنا ابو اسامة قال: حدثنا هشام عن ابيه قال: خرج رسول الله ﷺ إلى الحديبية -وكانت الحديبية في شوال- قال: فخرج رسول الله ﷺ حتى إذا كان بعسفان لقيه رجل من بني كعب فقال: يا رسول الله، إنا تركنا (قريشا) (١) وقد جمعت (لك) (٢) احابيشها تطعمها الخزير، [يريدون ان يصدوك عن البيت، فخرج رسول الله ﷺ حتى إذا تبرز (من) (٣) عسفان لقيهم خالد بن الوليد طليعة لقريش، فاستقبلهم على الطريق فقال رسول الله ﷺ:"هلم ههنا"، فاخذ بين سروعتين -يعني شجرتين- ومال عن سنن الطريق حتى نزل الغميم، فلما نزل الغميم خطب الناس فحمد الله واثنى عليه بما هو اهله، ثم قال:"اما بعد فإن قريشا قد جمعت لكم احابيشها (تطعمها) (٤) الخزير] (٥) يريدون ان يصدونا عن البيت، فاشيروا علي بما ترون ان تعمدوا إلى الراس، -يعني اهل مكة، ام ترون ان تعمدوا إلى الذين اعانوهم (فنخالفهم) (٦) إلى نسائهم وصبيانهم، فإن جلسوا جلسوا (موتورين) (٧) مهزومين، وإن طلبونا (طلبونا) (٨) (طلبا) (٩) (متداريا) (١٠) ضعيفا، (فاخزاهم) (١١) الله"، ⦗٥١٥⦘ فقال: ابو بكر يا رسول الله (١٢) ان (تعمد) (١٣) إلى الراس (فإن) (١٤) الله معينك، وإن الله ناصرك، وإن الله مظهرك، قال المقداد بن الاسود وهو في رحله: إنا (يا رسول الله) (١٥) لا نقول لك كما قالت: بنو إسرائيل لنبيها: ﴿ (اذهب) (١٦) انت وربك فقاتلا إنا هاهنا قاعدون﴾ [المائدة: ٢٤] ولكن اذهب انت (وربك فقاتلا، إنا معكم مقاتلون، فخرج رسول الله ﷺ حتى إذا غشي الحرم ودخل انصابه بركت ناقته) (١٧) (الجدعاء) (١٨) فقالوا: خلات، فقال:"والله ما خلات، وما الخلا بعادتها، ولكن حبسها (١٩) حابس الفيل عن مكة، لا تدعوني قريش إلى تعظيم المحارم فيسبقوني إليه، هلم هاهنا" -لاصحابه فاخذ ذات اليمين في ثنية تدعى ذات الحنظل حتى هبط على الحديبية، فلما نزل استقى الناس من البئر، (فنزفت) (٢٠) ولم تقم بهم، فشكوا ذلك إليه فاعطاهم سهما من كنانته فقال:"اغرزوه في البئر"، فغرزوه في البئر فجاشت وطما ماؤها حتى ضرب الناس (بالعطن) (٢١) ، فلما سمعت به قريش ارسلوا إليه اخا بني حليس وهو من قوم يعظمون الهدي، (فقال:"ابعثوا الهدي") (٢٢) ، فلما راى الهدي لم ⦗٥١٦⦘ يكلمهم كلمة، وانصرف من مكانه إلى قريش، فقال: (يا قوم) (٢٣) القلائد والبدن والهدي، فحذرهم وعظم عليهم، فسبوه وتجهموه وقالوا: إنما انت اعرابي جلف لا نعجب منك، ولكنا نعجب من انفسنا إذ ارسلناك، اجلس ثم قالوا لعروة بن مسعود: انطلق إلى محمد (٢٤) ولا نؤتين من ورائك، فخرج عروة حتى اتاه فقال: يا محمد، ما رايت رجلا من العرب سار إلى مثل ما سرت (إليه) (٢٥) (سرت) (٢٦) (باوباش) (٢٧) الناس (إلى) (٢٨) عترتك وبيضتك التي (تفلقت) (٢٩) عنك لتبيد (خضراءها) (٣٠) ، تعلم اني جئتك من (٣١) كعب بن لؤي وعامر بن لؤي، قد لبسوا جلود النمور عند العوذ (المطافيل) (٣٢) يقسمون بالله: لا تعرض لهم خطبة إلا عرضوا لك (امر) (٣٣) (منها) (٣٤) ، فقال رسول الله ﷺ:"إنا لم نات لقتال (ولكنا) (٣٥) اردنا ان نقضي عمرتنا وننحر هدينا، فهل لك ان تاتي قومك، فإنهم اهل قتب، وإن الحرب قد (اخافتهم) (٣٦) ، وإنه لا خير لهم ان تاكل الحرب منهم إلا ما قد اكلت، ⦗٥١٧⦘ فيخلون بيني ويين البيت، فنقضي عمرتنا وننحر هدينا، ويجعلون بيني وبينهم مدة، (نزيل) (٣٧) فيها (٣٨) (نساءهم) (٣٩) ويامن فيها سريهم، ويخلون بيني وبين الناس، فإني -والله- لاقاتلن على هذا الامر الاحمر والاسود حتى يظهرني الله (٤٠) او (تنفرد) (٤١) سالفتي، فإن اصابني الناس فذاك الذي (يريدون) (٤٢) ، وإن اظهرني الله عليهم اختاروا، إما قاتلوا معدين، وإما دخلوا في السلم وافرين"، قال: فرجع (عروة إلى قريش) (٤٣) فقال: تعلمن -والله- ما على الارض قوم احب (إلي) (٤٤) (منكم) (٤٥) ، إنكم لاخواني واحب الناس إلي، ولقد استنصرت لكم الناس في المجامع، فلما لم (ينصروكم) (٤٦) (اتيتكم) (٤٧) باهلي حتى نزلت (معكم) (٤٨) إرادة ان (اواسيكم) (٤٩) ، والله ما احب الحياة بعدكم، تعلمن ان الرجل قد عرض (نصفا) (٥٠) فاقبلوه، تعلمن اني قد قدمت على الملوك، ورايت (العظماء) (٥١) ⦗٥١٨⦘ (فاقسم) (٥٢) بالله (إن) (٥٣) رايت ملكا ولا عظيما اعظم في اصحابه منه، (إن) (٥٤) يتكلم منهم رجل حتى يستاذنه، فإن هو اذن له تكلم، وإن لم ياذن له سكت، ثم إنه (ليتوضا) (٥٥) فيبتدرون وضوءه (يصبونه) (٥٦) على رؤوسهم، يتخذونه (حنانا) (٥٧) ، فلما سمعوا مقالته ارسلوا إليه (سهيل بن عمرو) (٥٨) (ومكرز) (٥٩) بن حفص (فقالوا) (٦٠) : انطلقوا إلى محمد فإن اعطاكم ما ذكر عروة فقاضياه على ان يرجع عامه (هذا) (٦١) عنا، ولا يخلص إلى البيت، حتى يسمع من يسمع (بمسيره) (٦٢) من العرب انا قد صددناه، فخرج سهيل ومكرز حتى (اتياه) (٦٣) وذكرا ذلك له، (فاعطاهما) (٦٤) الذي سالا فقال:"اكتبوا: بسم الله الرحمن الرحيم"، قالوا: والله لا نكتب هذا ابدا، قال:"فكيف؟" قالوا: نكتب باسمك اللهم، قال:"وهذه فاكتبوها"، فكتبوها، ثم قال:"اكتب هذا ما (قاضى) (٦٥) عليه ⦗٥١٩⦘ محمد رسول الله ﷺ (٦٦) "، فقالوا: والله، ما نختلف (إلا) (٦٧) في هذا، فقال:"ما اكتب؟" فقالوا: (انتسب) (٦٨) ، (فاكتب) (٦٩) محمد بن عبد الله (قال) (٧٠) :" (و) (٧١) هذه حسنة اكتبوها"، فكتبوها، وكان في شرطهم ان بيننا (للعيبة) (٧٢) المكفوفة، وانه لا اغلا (ولا) (٧٣) (اسلال) (٧٤) -قال ابو اسامة: الاغلال: الدروع، والاسلال: السيوف، ويعني بالعيبة الكفوفة اصحابه يكفهم عنهم-، وانه من اتاكم منا رددتموه علينا، ومن اتانا منكم لم نردده عليكم، فقال رسول الله ﷺ:"ومن دخل معي فله مثل شرطي"، فقالت قريش: من دخل معنا فهو (منا له) (٧٥) مثل شرطنا، فقالت بنو كعب: نحن معك يا رسول الله ﷺ (٧٦) ، وقالت بنو بكر: نحن مع قريش، فبينما هم في الكتاب إذ جاء ابو جندل يرسف في القيود، فقال المسلمون: هذا ابو جندل، فقال رسول الله ﷺ:"هو لي"، وقال سهيل: هو لي، وقال سهيل: اقرا الكتاب، فإذا هو لسهيل، فقال ابو جندل: يا رسول الله، يا معشر المسلمين، ارد إلى المشركين؟ فقال (عمر) (٧٧) : (يا ابا) (٧٨) جندل هذا السيف فإنما هو رجل ⦗٥٢٠⦘ ورجل، فقال سهيل: اعنت علي -يا عمر- فقال رسول الله ﷺ لسهيل:"هبه لي"، قال: لا، قال:" (فاجره) (٧٩) لي"، قال: لا، قال مكرز: قد اجرته لك يا محمد فلم (يهج) (٨٠) (٨١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (قريش).
(٢) سقط من: [ع].
(٣) سقط من: [ع].
(٤) سقط من: [أ، ب].
(٥) سقط ما بين المعكوفين في: [ي].
(٦) في [ق، هـ]: (فتخالفوهم).
(٧) في [أ، ب]: (موترين).
(٨) سقط من: [ب].
(٩) سقط من: [أ، ب].
(١٠) في [أ، ب]: (منذاريا)، وفي [س]: (معداريًا).
(١١) في [أ، ب]: (أقواهم).
(١٢) في [جـ، ي]: زيادة (نرى).
(١٣) في [ي]: (نعمد).
(١٤) في [أ، ب، جـ]: (وإن).
(١٥) في [هـ]: (واللَّه).
(١٦) في [ق]: (فاذهب).
(١٧) سقط من: [أ، ب].
(١٨) في [أ، ب]: (والجدعاء).
(١٩) هكذا في [ق، ع، هـ]، وفي بقية النسخ زيادة: (إلا).
(٢٠) في [ب]: (فنزلت).
(٢١) سقط من: [ي]، وفي [أ، ب]: (بالقطن).
(٢٢) سقط من: [س].
(٢٣) في [أ، ب]: (ما قوم).
(٢٤) في [جـ، ي]: زيادة ﷺ.
(٢٥) في [س]: (اللَّه).
(٢٦) سقط من: [أ، ب].
(٢٧) في [ع]: (بأدباش).
(٢٨) في [أ، ب]: (إلا).
(٢٩) في [أ، ب]: (نقلت)، وفي [ع]: (تعلقت).
(٣٠) في [أ، ب]: (عذاراها)، وفي [جـ، س، ي]: (غضراءها).
(٣١) في [أ، ب، جـ]: زيادة (عند).
(٣٢) في [أ، ب، س]: (المطافل).
(٣٣) في [هـ]: (أمرًا).
(٣٤) في [أ، ب]: (منهم).
(٣٥) في [أ، ب]: (ولكن).
(٣٦) في [ب]: (أخاقتهم).
(٣٧) في [ي]: (تذبل)، وفي [ق]: (تذيل).
(٣٨) في [أ، ب]: زيادة (ولا).
(٣٩) في [أ، ب، جـ، س، ي]: (نساؤهم).
(٤٠) في [أ، ب]: زيادة (عليهم).
(٤١) في [أ، ب]: (ننفرد).
(٤٢) في [ي]: (تريدون).
(٤٣) في [أ، ب]: (إلى قريش عروة).
(٤٤) في [أ، ب، س]: (إليكم).
(٤٥) سقط من: [أ، ب، س].
(٤٦) في [أ، ب]: (ينصرفوا).
(٤٧) في [أ، ب]: (أنبيكم).
(٤٨) في [أ، ب]: (حكم).
(٤٩) في [هـ]: (أواشيكم)، وفي [س]: (أواسبكم).
(٥٠) في [ع]: (نصف).
(٥١) في [ع]: (العلماء).
(٥٢) في [ع]: (وأقسما).
(٥٣) في [أ، ب]: (إني).
(٥٤) في [هـ]: (لن) وفي [ق]: (لا).
(٥٥) في [ع]: (ليتوضئ).
(٥٦) في [ق، هـ]: (ويصبونه).
(٥٧) في [أ، ب]: (أحيانًا).
(٥٨) في [أ، ب]: (سهل بن عامر).
(٥٩) في [س]: (وبكرز).
(٦٠) في [ع]: (فقال).
(٦١) سقط من: [أ، ب].
(٦٢) في [ب]: (مسيره).
(٦٣) في [أ، ب]: (أتيا)، وفي [س]: (أتاه).
(٦٤) في [ب]: (فأعطاها).
(٦٥) في [أ، ب]: (قضا).
(٦٦) سقط من: [أ، ب، س].
(٦٧) في [أ]: (إلى).
(٦٨) في [ع]: (فانشيت).
(٦٩) هكذا في [ق، هـ]، وفي بقية النسخ زيادة: (قال فاكتب).
(٧٠) في [أ، ب]: (قالوا).
(٧١) سقط من: [أ، ب].
(٧٢) في [أ، ب]: (اللعيبة)، في [جـ]: (الكعبة).
(٧٣) في [ب]: (إلا).
(٧٤) في [أ]: (وإسلال).
(٧٥) في [أ، ب]: (مناله).
(٧٦) هكذا في: [هـ]، وسقط في بقية النسخ.
(٧٧) سقط من: [س]، وفي [أ، ب]: (يا عمر).
(٧٨) في [ع]: (يابا).
(٧٩) في [أ، ب]: (فأجزه).
(٨٠) أي: لم يتعرض لأبي جندل أحد بالأذى حتى رجع إلى مكة، وفي [ق، ع، هـ]: (ينج).
(٨١) مرسل؛ عروة تابعي، وأخرجه يعقوب في المعرفة ٣/ ٢٨٦، والبيهقي في دلائل النبوة ٤/ ٩٢، وبنحوه مالك في الموطأ ١/ ٣٤٢ (٧٥٩).
حضرت ہشام، اپنے والد سے روایت کرتے ہیں۔ کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم حدیبیہ کی طرف چلے۔ واقعہ حدیبیہ ماہ شوال میں پیش آیا تھا۔ راوی کہتے ہیں: پس رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم چل پڑے یہاں تک کہ جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم عسفان مقام پر پہنچے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو بنی کعب کا ایک آدمی ملا اور اس نے کہا۔ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم! ہم نے قریش کو اس حالت میں چھوڑا ہے کہ انہوں نے آپ کے لئے اپنے مختلف النسل لوگوں کو جمع کیا ہے اور انہیں خزیر (قیمہ اور آٹا کا مرکب) کھلاتے ہیں۔ ان کا ارادہ یہ ہے کہ وہ آپ کو بیت اللہ سے روک دیں گے۔ پس آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نکل پڑے یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم عسفان مقام سے باہر تشریف لائے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو قریش کے جاسوس خالد بن ولید ملے اور راستہ میں ان کا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے آمنا سامنا ہوگیا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے (صحابہ کو) فرمایا: ادھر آ جاؤ! پس آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم دو درختوں کے درمیان ہوگئے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہموار راستہ سے ہٹ گئے یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم غمیم پہنچے۔ 2۔ پس جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم غمیم میں فروکش ہوئے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے لوگوں کو خطاب فرمایا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اللہ تعالیٰ کی تعریف کی اور اللہ تعالیٰ کے شایان شان، ثنا بیان کی۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اما بعد! بلاشبہ قریش نے تمہارے لئے اپنے متفرق گروہوں کو جمع کیا ہے اور اس کو خزیر (خاص مرکب غذا) کھلانا شروع کیا ہے۔ اور ان کا ارادہ یہ ہے کہ وہ ہمیں بیت اللہ سے روک ڈالیں۔ تو تم مجھے اپنی رائے سے مطلع کرو؟ تم لوگ سردار (یعنی اہل مکہ) کی طرف (مقابلہ کے لئے) جانا چاہتے ہو یا تم لوگ ان کے معاونین کی طرف (مقابلہ کے لئے) جانا چاہتے ہو تاکہ ہم ان کے پیچھے ان کی عورتوں اور بچوں کی طرف جا پہنچیں۔ پس اگر وہ بیٹھ جائیں گے تو وہ اس حالت میں بیٹھیں گے کہ وہ بےبس اور شکست خوردہ ہوں گے۔ اور اگر وہ ہم سے (مقابلہ کا) مطالبہ کریں گے تو وہ ہم سے ایک کمزور اور نرم مطالبہ کریں گے پھر اللہ تعالیٰ انہیں رسوا کر دے گا۔ 3۔ حضرت ابوبکر نے فرمایا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم! ہماری رائے تو یہ ہے کہ ہم سردار کی طرف پیش قدمی کرتے ہیں۔ کیونکہ اللہ تعالیٰ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے معین ہیں اور آپ کے مددگار ہیں اور آپ کو غالب کرنے والے ہیں۔ حضرت مقداد بن الاسود نے فرمایا، جبکہ وہ اپنے کجاوہ میں تھے، بخدا! یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم! ہم آپ سے ایسی بات نہیں کہیں گے جیسا کہ بنی اسرائیل نے اپنے نبی علیہ السلام سے کہی تھی کہ { اذْہَبْ أَنْتَ وَرَبُّکَ فَقَاتِلاَ، إِنَّا ہَاہُنَا قَاعِدُونَ } بلکہ ہم تو کہیں گے۔ آپ اور آپ کا رب جا کر لڑے اور ہم آپ کے ہمراہ لڑیں گے۔ 4۔ پس رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم (وہاں سے) نکلے یہاں تک کہ جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم حرم کے قریب پہنچے اور اس کی حدود میں داخل ہوئے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی جدعاء اونٹنی بیٹھ گئی۔ لوگوں نے کہا۔ یہ اونٹنی اڑ گئی ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: خدا کی قسم! اونٹنی اڑی نہیں ہے اور نہ ہی اڑنا اس کی عادت ہے بلکہ اس کو تو اس ذات نے روکا ہے جس نے ہاتھیوں کو مکہ سے روکا تھا۔ (پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا) (اگر) قریش مجھے تعظیم محارم کے لئے دعوت دیں گے تو وہ اس عمل میں مجھ پر سبقت نہیں پاسکیں گے (آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے صحابہ سے فرمایا) ادھر آؤ۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ذات الحنظل نامی چوٹی کے دائیں جانب کا راستہ پکڑ لیا یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم حدیبیہ پر پہنچے۔ پس جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے وہاں پر پڑاؤ ڈالا تو لوگوں نے ایک کنواں سے پانی لینا شروع کیا۔ ابھی تمام لوگ سیراب نہیں ہوئے تھے کہ کنواں خالی ہوگیا۔ لوگوں نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سامنے اس بات کی شکایت کی۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے لوگوں کو ترکش میں سے ایک تیر نکال کردیا اور فرمایا: اس تیر کو کنویں میں گاڑھ دو۔ لوگوں نے اس تیر کو کنویں میں گاڑا تو کنواں پانی سے ابلنے لگا اور اس کا پانی اوپر آگیا یہاں تک کہ لوگ خوب سیراب ہوگئے۔ 5۔ جب قریش کو اس بات کی خبر ہوئی تو انہوں نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی طرف بنو حلیس کے بھائی کو بھیجا، یہ اس قوم کا فرد تھا جن کے ہاں ہدی کی تعظیم ہوتی تھی، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ہدی کو کھڑا کردو۔ پس جب اس نے ہدی (کے جانور کو دیکھا تو ان سے ایک بات بھی نہ کی اور اپنی جگہ سے ہی قریش کی طرف واپس لوٹ گیا اور کہنے لگا۔ اے میری قوم! قلادے، اونٹ اور ہدی کے جانور! پھر اس نے انہیں ڈرایا اور اس معاملہ کو ان پر بڑا کر کے پیش کیا۔ تو انہوں نے اس کو برا بھلا کہا اور اس سے ترش روئی سے پیش آئے اور کہنے لگے۔ تو تو محض ایک اجڈ دیہاتی ہے۔ ہمیں تجھ پر تعجب نہیں بلکہ ہمیں اپنے آپ پر تعجب ہے کہ ہم نے تجھے بھیجا۔ بیٹھ جا۔ پھر انہوں نے عروہ بن مسعود سے کہا۔ تم محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس جاؤ اور تمہاری طرف سے ہمیں کوئی نقصان نہ پہنچے۔ پس عروہ نکلا یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس پہنچا اور کہنے لگا۔ اے محمد! میں نے عرب کے کسی آدمی کو نہیں دیکھا جو اس جیسی چیز پر چڑھ آیا ہو جس پر تم چڑھ آئے ہو۔ تم اوباش لوگوں کو لے کر اپنے ہی خاندان اور اپنی ہی اصل پر چڑھ آئے ہو جس سے تم نکلے ہو تاکہ ان کی جماعت کو ختم کر دو۔ تم جانتے ہو کہ میں تمہارے پاس کعب بن لؤی اور عامر بن لؤی کے پاس سے آیا ہوں۔ انہوں نے بچوں والی دودھیل اونٹنیوں کے پاس چیتوں کی کھالیں پہن رکھی ہیں اور وہ اللہ کی قسم کھا رہے ہیں کہ ان کے سامنے کوئی بات پیش نہیں کی جائے گی مگر وہ تمہارے سامنے اس سے زیادہ کڑوی بات پیش کریں گے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ہم لڑائی کے لئے نہیں آئے بلکہ ہمارا ارادہ یہ ہے کہ ہم اپنا عمرہ پورا کریں اور اپنی ہدی کو نحر کریں۔ کیا تم اپنی قوم کے پاس جاؤ گے؟ کیونکہ وہ پالان والے لوگ ہیں اور جنگ نے انہیں خوف زدہ کردیا ہے۔ اور ان کے لئے اس میں کوئی بھلائی نہیں کہ جنگ انہیں اس سے زیادہ کھائے جتنا کھا چکی ہے۔ پس وہ میرے اور بیت اللہ کے درمیان سے ہٹ جائیں تاکہ ہم اپنا عمرہ پورا کریں اور اپنی ہدی کو نحر کریں۔ اور وہ میرے اور اپنے درمیان ایک مدت مقرر کرلیں جس میں ہم ان کی عورتوں کو (نقصان سے) دور رکھیں گے اور جس میں ان کے قافلے مامون رہیں گے۔ اور وہ مجھے اور لوگوں کو کھلا چھوڑ دیں۔ کیونکہ بخدا! میں اس معاملہ پر سرخ و سیاہ سے ضرور لڑوں گا یہاں تک کہ اللہ مجھے غالب کر دے یا میری گردن الگ ہوجائے۔ پس اگر لوگوں نے مجھے پا لیا تو یہی ان کی مراد ہے۔ اور اگر اللہ نے مجھے ان پر غالب کردیا تو انہیں اختیار ہوگا۔ یا تو پوری تیاری کے ساتھ لڑیں اور یا پوری تعداد کے ساتھ صلح میں داخل ہوجائیں۔ راوی کہتے ہیں: پھر عروہ قریش کی طرف واپس گیا اور کہا۔ جان لو! بخدا! روئے زمین پر کوئی قوم مجھے تم سے زیادہ محبوب نہیں ہے۔ تم میرے بھائی ہو اور لوگوں میں مجھے سب سے زیادہ محبوب ہو۔ میں نے مجمعوں میں لوگوں سے تمہارے لئے مدد طلب کی۔ پس جب انہوں نے تمہاری مدد نہ کی تو میں اپنے گھر والوں کو لے کر تمہارے پاس آگیا یہاں تک کہ تمہارے ساتھ آ کر ٹھہرا تاکہ تمہارا ساتھ دوں۔ بخدا! میں تمہارے بعد زندگی کو پسند نہیں کرتا۔ جان لو! اس شخص نے انصاف کی بات پیش کی ہے پس اسے قبول کرلو۔ جان لو! میں بادشاہوں کے پاس گیا ہوں اور بڑے لوگوں کو دیکھا ہے۔ میں اللہ کی قسم کھاتا ہوں کہ میں نے کوئی بادشاہ یا بڑا آدمی نہیں دیکھا جو اپنے ساتھیوں میں اس سے زیادہ بڑا سمجھا جاتا ہو۔ ان میں سے کوئی آدمی اس وقت تک بات نہیں کرتا جب تک اس سے اجازت نہ لے لے۔ پس اگر وہ اسے اجازت دے تو بات کرتا ہے اور اگر اجازت نہ دے تو خاموش رہتا ہے۔ پھر جب وہ وضو کرتا ہے تو وہ اس کے وضو کے پانی کی طرف لپکتے ہیں اور اسے اپنے سروں پر ڈالتے ہیں اور اسے رحمت کا ذریعہ سمجھتے ہیں۔ پس جب انہوں نے اس کی بات سنی تو انہوں نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی طرف سہیل بن عمرو اور مکرز بن حفص کو بھیجا اور کہا۔ محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس جاؤ۔ اگر وہ تمہیں وہ کچھ دے دیں جو عروہ نے ذکر کیا ہے تو تم دونوں ان سے اس بات پر فیصلہ کرلو کہ وہ اس سال ہمارے پاس سے واپس چلے جائیں اور بیت اللہ تک نہ پہنچیں۔ تاکہ عرب میں سے جو کوئی ان کے چلنے کی خبر سنے وہ یہ بھی سن لے کہ ہم نے انہیں روک دیا ہے۔ پس سہیل اور مکرز نکلے یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس پہنچے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے یہ بات ذکر کی۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے انہیں وہ دے دیا جو انہوں نے مانگا تھا اور فرمایا: لکھو! بِسْمِ اللہِ الرَّحْمَن الرَّحِیمِ۔ انہوں نے کہا۔ بخدا! ہم یہ کبھی نہیں لکھیں گے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: پھر کیسے؟ انہوں نے کہا۔ ہم لکھیں گے۔ بِاسْمِکَ اللّٰھُمَّ۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: یہ بھی لکھ لو۔ پس انہوں نے لکھ لیا۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: لکھو! یہ وہ ہے جس پر محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فیصلہ کیا۔ انہوں نے کہا۔ بخدا! ہمارا اختلاف صرف اسی میں ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: میں کیا لکھوں؟ انہوں نے کہا۔ اپنا نسب لکھو۔ محمد بن عبد اللہ لکھو۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: یہ بھی اچھا ہے۔ اسے لکھ لو۔ پس انہوں نے لکھ لیا۔ ان کی شرطوں میں یہ بھی تھا کہ ہمارے درمیان بند گٹھری ہے اور یہ کہ نہ اغلال ہوں گے اور نہ اسلال۔ ابو اسامہ کہتے ہیں: اغلال سے مراد زرہیں ہیں اور اسلال سے مراد تلواریں ہیں۔ اور بند گٹھری سے مراد آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے صحابہ ہیں جنہیں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ان سے روکے رکھیں گے۔ اور یہ کہ ہم میں سے جو تمہارے پاس آئے گا تم اسے ہماری طرف واپس کرو گے اور تم میں سے جو ہمارے پاس آئے گا ہم اسے تمہاری طرف واپس نہیں کریں گے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جو میرے ساتھ شامل ہوگا اس کے لئے میری جیسی شرط ہوگی۔ قریش نے کہا۔ جو ہمارے ساتھ شامل ہوگا وہ ہم میں سے ہوگا اور اس کے لئے ہماری جیسی شرط ہوگی۔ بنو کعب نے کہا۔ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم! ہم آپ کے ساتھ ہیں۔ اور بنو بکر نے کہا۔ ہم قریش کے ساتھ ہیں۔ پس اس دوران جبکہ وہ تحریر میں مشغول تھے کہ حضرت ابو جندل بیڑیوں میں گھسٹتے ہوئے آگئے۔ مسلمانوں نے کہا۔ یہ ابو جندل ہیں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: یہ میرا ہے۔ سہیل نے کہا۔ یہ میرا ہے۔ اور سہیل نے کہا۔ تحریر پڑھو۔ تو وہ سہیل کے حق میں تھی۔ حضرت ابو جندل نے کہا۔ یا رسول اللہ! اے مسلمانوں کی جماعت! کیا مجھے مشرکین کی طرف واپس کیا جائے گا؟ حضرت عمر نے فرمایا: اے ابو جندل! یہ تلوار ہے۔ یہ تو بس ایک آدمی کے مقابلہ میں ایک آدمی ہے۔ سہیل نے کہا۔ اے عمر! تم نے میرے خلاف مدد کی۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سہیل سے فرمایا: اسے مجھے دے دو۔ اس نے کہا۔ نہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تو میری خاطر اسے پناہ دے دو۔ اس نے کہا۔ نہیں۔ مکرز نے کہا۔ اے محمد! میں نے آپ کی خاطر اسے پناہ دے دی۔ پس اس کو تنگ نہیں کیا گیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39609]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39609، ترقيم محمد عوامة 37994)
ترقیم عوامۃ: 37995 ترقیم الشثری: -- 39610
٣٩٦١٠ - حدثنا عبد الله بن إدريس عن محمد بن إسحاق عن الزهري عن عروة ابن الزبير عن مروان ان (رسول) (١) الله ﷺ خرج عام صدوه، فلما انتهى إلى الحديبية اضطرب في الحل، وكان مصلاه في الحرم، فلما كتبوا القضية وفرغوا منها دخل (على) (٢) (الناس) (٣) من ذلك امر عظيم قال: فقال رسول الله ﷺ:"يا ايها الناس انحروا، واحلقوا، واحلوا"، فما قام رجل من الناس، ثم اعادها فما قام احد من الناس، فدخل على ام سلمة فقال:"ما رايت ما دخل على الناس"، فقالت: يا رسول الله اذهب فانحر هديك واحلق (واحل) (٤) ، فإن الناس سيحلون فنحر رسول الله ﷺ وحلق واحل (٥) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (النبي).
(٢) هكذا في [ق، هـ]، وسقط في بقية النسخ.
(٣) في [أ]: (الناسي).
(٤) في [جـ]: (وأهل).
(٥) حسن؛ ابن إسحاق صدوق وصرح بالسماع عند البيهقي في الدلائل ٤/ ١٩٧، وابن الأثير في أسد الغابة ٦/ ٥٩، وأخرجه أحمد (١٨٩٣٠) ٤/ ٣٤٣، والبيهقي ٥/ ٢١٥، وابن أبي عاصم (٥٥١) عن المؤلف، والخبر عندهم من طريق مروان والمسور بن مخرمة، وأصل الخبر عند البخاري (٢٥٨١).
حضرت مروان سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم، جس سال مشرکین نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو روکا، اس سال چلے پس جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم حدیبیہ تک پہنچے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حِل میں خیمہ لگایا۔ جبکہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی نماز کی جگہ حرم میں تھی۔ پس جب لوگوں نے فیصلہ تحریر کردیا اور اس تحریر سے فارغ ہوگئے تو لوگ اس فیصلہ سے بہت دل برداشتہ ہوئے۔ راوی کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اے لوگو! نحر کرو اور حلق کرواؤ اور حلال ہو جاؤ۔ کوئی آدمی بھی کھڑا نہ ہوا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے یہ بات دوبارہ ارشاد فرمائی۔ لیکن پھر کوئی آدمی نہ کھڑا ہوا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم حضرت ام سلمہ کے پاس تشریف لائے اور فرمایا: لوگوں کی جو حالت ہوچکی ہے اس میں تمہاری کیا رائے ہے؟ انہوں نے عرض کیا۔ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم! آپ جا کر اپنی ہدی کو نحر کریں اور حلق کروا کر حلال ہوجائیں۔ لوگ بھی حلال ہوجائیں گے۔ پس رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے نحر کیا اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم حلق کروا کر حلال ہوگئے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39610]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39610، ترقيم محمد عوامة 37995)
ترقیم عوامۃ: 37996 ترقیم الشثری: -- 39611
٣٩٦١١ - حدثنا ابو اسامة عن زكريا عن ابي إسحاق عن البراء قال: لما (احصر) (١) رسول الله ﷺ عن البيت صالحه اهل مكة على ان يدخلها فيقيم بها ثلاثا ولا يدخلها إلا بجلبان السلاح: (السيف) (٢) وقرابه، ولا يخرج معه (احد) (٣) من اهلها، ولا يمنع احدا ان يمكث بها ممن كان معه، فقال لعلي:"اكتب الشرط بيننا بسم الله الرحمن الرحيم هذا ما (قاضى) (٤) عليه محمد رسول الله ﷺ، فقال المشركون (٥) : لو نعلم انك رسول الله تابعناك، ولكن اكتب محمد بن عبد الله قال: فامر عليا ان (يمحوها) (٦) ، فقال علي: لا والله لا (امحوها) (٧) ، فقال رسول الله ﷺ:"ارني مكانها"، فاراه مكانها فمحاها، وكتب: ابن عبد الله، فاقام فيها ثلاثة ايام، فلما كان يوم الثالث قالوا لعلي: هذا آخر يوم من شرط صاحبك، فمره فليخرج، فحدثه بذلك، (فقال:"نعم") (٨) ، فخرج (٩) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) هكذا في [هـ]، وفي بقية النسخ: (حصر).
(٢) في [ب]: (والسين).
(٣) هكذا في [ق، هـ]، وفي بقية النسخ: (بأحد).
(٤) في [أ، ب]: (قضى)، وفي [ع]: (قاضا).
(٥) في [جـ، ي]: ﷺ.
(٦) في [ع]: (أمحاها - يمحاها)
(٧) في [ع]: (أمحاها - يمحاها).
(٨) في [أ، ب]: (قال له: نعم)، وسقط من: [س].
(٩) صحيح؛ صرح أبو إسحاق بالسماع عند الشيخين، أخرجه البخاري (٣١٨٤)، ومسلم (١٧٨٣).
حضرت براء سے روایت ہے کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو بیت اللہ سے روک دیا گیا (تو اس وقت) اہل مکہ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اس بات پر مصالحت کرلی کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم (آئندہ سال) مکہ میں داخل ہوں گے اور وہاں پر تین دن قیام کریں گے اور مکہ میں صرف اسلحہ کے تھیلے کو، جس میں تلوار اور اس کی نیام ہوگی، لے کر آئیں گے اور اہل مکہ میں سے کسی کو لے کر نہیں جائیں گے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ جو لوگ ہوں گے ان میں سے کسی کو یہاں ٹھہرنے سے آپ منع نہیں کریں گے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت علی رضی اللہ عنہ سے فرمایا: ”ہمارے درمیان معاہدہ تحریر کرو۔ بسم اللّٰہ الرحمان الرحیم۔ یہ وہ شرائط ہیں جن پر محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے صلح کی ہے۔“ مشرکین کہنے لگے۔ اگر ہم آپ کو اللہ کا رسول، مانتے تو ہم آپ کے متبع بن جاتے لیکن (چونکہ ہم نہیں مانتے لہٰذا) آپ یوں لکھیں۔ محمد بن عبد اللہ۔ راوی کہتے ہیں: آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت علی رضی اللہ عنہ کو حکم دیا کہ پہلی والی عبارت مٹا دو۔ حضرت علی رضی اللہ عنہ فرمانے لگے۔ نہیں! خدا کی قسم! میں اس کو نہیں مٹاؤں گا۔ اس پر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: مجھے وہ جگہ دکھاؤ۔ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو وہ جگہ دکھائی تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس جملہ کو مٹا دیا۔ اور (اس کی جگہ) لکھا۔ ابن عبد اللہ۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے (اگلے سال) تین دن مکہ میں قیام فرمایا۔ جب تیسرا دن آیا تو مشرکین نے حضرت علی رضی اللہ عنہ سے کہا۔ یہ تمہارے ساتھی کی شرط کے مطابق آخری دن ہے پس تم ان سے کہو کہ وہ مکہ سے باہر چلے جائیں۔ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے یہ بات نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے بیان کی۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ہاں! پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم باہر نکل گئے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39611]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39611، ترقيم محمد عوامة 37996)
ترقیم عوامۃ: 37997 ترقیم الشثری: -- 39612
٣٩٦١٢ - حدثنا (ابو) (١) اسامة عن زكريا عن ابي إسحاق عن البراء قال: نزلنا يوم الحديبية فوجدنا ماءها قد شربه اوائل الناس، فجلس النبي ﷺ على البئر، ثم ⦗٥٢٢⦘ دعا بدلو منها، فاخذ منه بفية ثم مجه فيها ودعا الله، (فكثر) (٢) ماؤها حتى تروى الناس منها (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ]: (أبي).
(٢) في [ب]: (وكثر).
(٣) صحيح؛ صرح أبو إسحاق بالسماع عند البخاري (٤١٥١)، وأخرجه البخاري (٣٥٧٧)، وأحمد (١٨٥٦٣).
حضرت براء بن عازب سے روایت ہے کہ ہم نے (جب) حدیبیہ کے دن پڑاؤ کیا تو ہم نے اس کے کنویں کو اس حال میں پایا کہ (ہم سے) پہلے والے لوگ اس سے پی چکے تھے۔ پس آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کنویں کے منڈیر پر تشریف فرما ہوئے پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس میں سے ایک ڈول منگوایا اور اس میں سے اپنے منہ مبارک میں پانی لیا اور پھر اس پانی کو دوبارہ ڈول میں کلی کردیا اور اللہ سے دعا کی۔ تو اس کنویں کا پانی اتنا زیادہ ہوگیا کہ سارے لوگ اس سے سیراب ہوگئے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39612]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39612، ترقيم محمد عوامة 37997)