مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
27. غزوة الخندق
غزوہ خندق
ترقیم عوامۃ: 37968 ترقیم الشثری: -- 39583
٣٩٥٨٣ - حدثنا ابو خالد الاحمر عن حميد عن انس قال: خرج رسول الله ﷺ غداة باردة -والمهاجرون والانصار يحفرون الخندق- فلما نظر إليهم قال:"إن (١) العيش عيش الآخرة … فاغفر للانصار والمهاجرة" فاجابوه: نحن الذين بايعوا محمدا … على الجهاد ما بقينا ابدا (٢)
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ق، هـ]: زيادة (ألا).
(٢) حسن؛ أبو خالد صدوق، وأخرجه البخاري (٢٨٣٥)، ومسلم (١٨٠٥).
حضرت انس سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایک ٹھنڈی صبح کو باہر تشریف لائے۔ مہاجرین و انصار خندق کھود رہے تھے۔ تو جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی نظر ان پر پڑی تو فرمایا: ”بلاشبہ زندگی تو آخرت کی زندگی ہے۔ پس (اے اللہ!) تو انصار اور مہاجرین کی مغفرت فرما۔“ صحابہ کرام نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو جواباً کہا:”ہم وہ لوگ ہیں جنہوں نے محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی بیعت کی۔ فریضہ جہاد پر جب تک ہم باقی رہیں۔“ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39583]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39583، ترقيم محمد عوامة 37968)
ترقیم عوامۃ: 37969 ترقیم الشثری: -- 39584
٣٩٥٨٤ - حدثنا يزيد بن هارون قال: (اخبرنا) (١) ابن (ابي) (٢) ذئب عن المقبري عن عبد الرحمن بن ابي سعيد الخدري عن ابيه قال: حبسنا يوم الخندق عن الظهر والعصر والمغرب والعشاء حتى (كفينا) (٣) ذلك، (و) (٤) ذلك قول الله: ﴿ (وكفى) (٥) الله المؤمنين القتال وكان الله قويا عزيزا﴾ [الاحزاب: ٢٥] ، (فقام) (٦) رسول الله ﷺ فامر بلالا، فاقام ثم صلى (الظهر) (٧) كما كان يصليها قبل ذلك، ثم (٨) اقام العصر فصلاها كما كان يصليها قبل ذلك، ثم اقام فصلى (المغرب) (٩) كما كان يصليها قبل ذلك، ثم (اقام) (١٠) فصلى العشاء كما كان يصليها قبل ذلك) (١١) وذلك قبل ان (ينزل) (١٢) : ﴿خفتم فرجالا او ركبانا﴾ [البقرة: ٢٣٩] (١٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (أنبأنا).
(٢) سقط من: [ق، ع].
(٣) في [ب]: (كففنا)، وفي [أ]: (أكفننا).
(٤) سقط من: [س].
(٥) في [ع]: (كفا).
(٦) في [هـ]: (فقال).
(٧) في [أ]: (للظهر).
(٨) في [أ]: زيادة (ذلك قبل).
(٩) في [ي]: (العشاء).
(١٠) في [ب]: (قام).
(١١) سقط من: [س].
(١٢) في [أ، ب، ق]: (تنزل).
(١٣) صحيح؛ أخرجه أحمد (١١٦٤٤)، والنسائي ٢/ ١٧، وابن خزيمة (٩٩٦)، والطيالسي (٢٢٣١)، والشافعي ١/ ١٩٦، والدارمي ١/ ٣٥٨، وأبو يعلى (١٢٩٦)، والبيهقي ٣/ ٢٥١، وابن عبد البر في التمهيد ٥/ ٢٣٥.
حضرت عبد الرحمان بن ابو سعید خدری اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ خندق کے دن ہمیں ظہر، عصر اور مغرب، عشا سے محبوس رکھا گیا۔ یہاں تک کہ ہمیں اس سے کفایت دے دی گئی۔ یہی ارشاد خداوندی (کا معنی) ہے۔ { وَکَفَی اللَّہُ الْمُؤْمِنِینَ الْقِتَالَ، وَکَانَ اللَّہُ قَوِیًّا عَزِیزًا } پھر نبی کریم کھڑے ہوئے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت بلال کو حکم دیا۔ انہوں نے اقامت کہی۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ظہر کی نماز پڑھی، جیسا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس سے پہلے ظہر کی نماز پڑھتے تھے۔ پھر حضرت بلال نے عصر کے لئے اقامت کہی اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے عصر کی نماز بھی ادا کی جس طرح آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم، عصر کی نماز پہلے پڑھتے تھے۔ پھر حضر ت بلال نے اقامت کہی اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مغرب کی نماز ادا فرمائی جیسا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس سے پہلے مغرب پڑھتے تھے۔ پھر حضرت بلال نے اقامت کہی اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے عشا کی نماز ادا کی جس طرح آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس سے پہلے عشاء ادا کرتے تھے۔ اور یہ واقعہ { فَإِنْ خِفْتُمْ فَرِجَالاً، أَوْ رُکْبَانًا } کے نازل ہونے سے پہلے کا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39584]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39584، ترقيم محمد عوامة 37969)
ترقیم عوامۃ: 37970 ترقیم الشثری: -- 39585
٣٩٥٨٥ - حدثنا (ابو) (١) خالد الاحمر عن يحيى بن سعيد عن سعيد عن عمر بن الخطاب ان رسول الله ﷺ لم يصل يوم الخندق الظهر والعصر حتى غابت الشمس (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [هـ].
(٢) مرسل؛ سعيد بن المسيب تابعي.
حضرت سعید، حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے خندق کے دن غروب شمس تک ظہر اور عصر ادا نہیں کی تھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39585]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39585، ترقيم محمد عوامة 37970)
ترقیم عوامۃ: 37971 ترقیم الشثری: -- 39586
٣٩٥٨٦ - حدثنا عبد الله بن إدريس عن ابي معشر قال: جاء الحارث بن عوف (وعيينة) (١) بن حصن فقالا لرسول الله ﷺ عام الخندق: نكف عنك غطفان على ان تعطينا ثمار المدينة، قال: فراوضوه حتى استقام الامر على نصف ثمار المدينة، فقالوا: اكتب بيننا وبينك كتابا، فدعا بصحيفة، قال: (والسعدان) (٢) - (سعد) (٣) ابن معاذ وسعد بن عبادة- جالسان، فاقبلا على رسول الله ﷺ (فقالا) (٤) : اشيء اتاك عن الله ليس لنا ان نعرض فيه، قال:"لا، ولكني اردت ان اصرف وجوه هؤلاء عني ويفرغ وجهي لهؤلاء"، قال: (قالا) (٥) له: ما نالت منا العرب في جاهليتنا (شيئا) (٦) إلا (بشراء) (٧) او قرى (٨) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ي]: (وعينة).
(٢) في [أ]: (والبعدان).
(٣) سقط من: [أ، ب].
(٤) سقط من: [ع].
(٥) في [جـ]: (قالها).
(٦) في [ع]: (بشيء).
(٧) في [أ، ط، ع، هـ]: (بشري).
(٨) معضل؛ أبو معشر ضعيف من تابعي التابعين.
حضرت ابو معشر سے روایت ہے کہ حارث بن عوف اور عیینہ بن حصن آئے اور انہوں نے عام خندق میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کہا۔ ہم آپ سے غطفان کو روک کر رکھیں گے اس شرط پر کہ آپ ہمیں مدینہ کے پھل دیں گے۔ راوی کہتے ہیں: پھر انہوں نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کمی بیشی کی بات کی اور معاملہ مدینہ کے نصف پھلوں پر طے ہوگیا۔ انہوں نے کہا۔ ہمارے اور اپنے مابین آپ کوئی تحریر لکھ دیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کاغذ منگوایا۔ راوی کہتے ہیں: سعد بن معاذ اور سعد بن عبادہ دونوں تشریف فرما تھے۔ وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی طرف متوجہ ہوئے اور عرض کیا۔ کیا آپ کے پاس اللہ کی طرف سے کوئی ایسی بات آئی ہے جس سے ہم اعراض نہیں کرسکتے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: نہیں! الیکن میرا ارادہ ہے کہ میں ان لوگوں کے چہروں کو خود سے پھیر دوں اور میں اپنے چہرے کو ان کے لئے فارغ کرنا چاہتا ہوں۔ راوی کہتے ہیں۔ دونوں صحابیوں نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کہا۔ ہماری جاہلیت کے زمانہ میں عرب نے کبھی ہم سے کچھ نہیں لیا تھا۔ سوائے خریداری اور مہمان نوازی کے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39586]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39586، ترقيم محمد عوامة 37971)
ترقیم عوامۃ: 37972 ترقیم الشثری: -- 39587
٣٩٥٨٧ - حدثنا يزيد بن هارون قال: (اخبرنا) (١) هشام بن حسان عن محمد ⦗٥٠٤⦘ (عن) (٢) عبيدة عن علي ان رسول الله ﷺ قال يوم الخندق:"حبسونا عن الصلاة الوسطى: صلاة العصر، ملا الله بيوتهم وقبورهم نارا" (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، ع، ي]: (أنبأنا).
(٢) في [أ، ب، س، ق]: (ابن).
(٣) صحيح؛ أخرجه أحمد (١٢٢١)، والبخاري (٤٥٣٣)، ومسلم (١٤٠٧).
حضرت علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے خندق والے دن ارشاد فرمایا: انہوں (مشرکین) نے ہمیں صلوۃ وسطی یعنی عصر کی نماز سے روکا ہے۔ اللہ تعالیٰ ان کے گھروں اور ان کی قبروں کو آگ سے بھر دے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39587]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39587، ترقيم محمد عوامة 37972)
ترقیم عوامۃ: 37973 ترقیم الشثری: -- 39588
٣٩٥٨٨ - حدثنا عبد الرحيم بن سليمان وابن إدريس عن عبيد الله ابن عمر عن نافع عن ابن عنر قال: عرضني رسول الله ﷺ (يوم) (١) الخندق وانا ابن خمس عشرة فاجازني، إلا ان ابن إدريس قال: عرضت (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: (ابن).
(٢) صحيح؛ أخرجه البخاري (٢٦٦٤)، ومسلم (١٨٦٨).
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے۔ مجھے خندق والے دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس پیش کیا گیا اور میری عمر پندرہ سال تھی۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھے اجازت عنایت فرما دی۔ ابن ادریس کی روایت میں عُرِضت ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39588]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39588، ترقيم محمد عوامة 37973)
ترقیم عوامۃ: 37974 ترقیم الشثری: -- 39589
٣٩٥٨٩ - حدثنا عبد الرحيم بن سليمان عن هشام عن ابيه ان رسول الله ﷺ قال يوم الخندق:"من رجل يذهب فياتينا بخبر بني قريظة"، فركب الزبير فجاءه بخبرهم، ثم عاد فقال ثلاث مرات:"من يجيئني بخبرهم؟" فقال الزبير: نعم، (قال: وجمع) (١) النبي ﷺ (٢) للزبير ابويه فقال:" (فداك) (٣) ابي وامي"، وقال للزبير:"لكل نبي حواري، وحواري الزبير وابن عمتي" (٤) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ع]: (وقال وجمع).
(٢) سقط من: [ع].
(٣) في [ي]: (فذاك).
(٤) مرسل؛ عروة تابعي، أخرجه ابن سعد ٣/ ١٠٥، وورد من طريق عروة عن عبد اللَّه بن الزبير، أخرجه الضياء (٢٩٤).
حضرت ہشام، اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے خندق والے دن ارشاد فرمایا: کون آدمی جائے گا اور ہمیں بنو قریظہ کی خبر لا کر دے گا؟ حضرت زبیر سوار ہوگئے اور بنو قریظہ کے بارے میں خبر لے آئے۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے یہ بات دہرائی اور تین مرتبہ فرمایا۔ کون مجھے ان کی خبر لا کر دے گا؟ تو حضرت زبیر نے کہا: جی ہاں! راوی کہتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت زبیر کے لئے اپنے والدین کو جمع فرما کر ارشاد فرمایا: تم پر میرے ماں، باپ قربان ہوں اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت زبیر سے فرمایا: ہر نبی کا کوئی حواری ہوتا ہے اور میرا حواری زبیر اور میری پھوپھی کا بیٹا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39589]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39589، ترقيم محمد عوامة 37974)
ترقیم عوامۃ: 37975 ترقیم الشثری: -- 39590
٣٩٥٩٠ - حدثنا (هوذة) (١) بن خليفة قال: حدثنا عوف عن ميمون قال: (حدثنا) (٢) البراء بن عازب قال: لما (كان) (٣) حيث امرنا رسول الله صلى الله ⦗٥٠٥⦘ عليه وسلم ان نحفر الخندق، عرض لنا في بعض الجبل صخرة عظيمة شديدة، لا تدخل فيها المعاول، فاشتكينا ذلك إلى رسول الله ﷺ، (فجاء رسول الله ﷺ) (٤) ، فلما رآها اخذ العول (والقى) (٥) ثوبه، وقال:"باسم الله"، ثم ضرب ضربة فكسر ثلثها، وقال:" (٦) الله اكبر اعطيت (مفاتح) (٧) الشام، والله إني لابصر قصورها الحمر الساعة"، ثم ضرب الثانية فقطع ثلثا آخر فقال:"الله اكبر، اعطيت (مفاتح) (٨) فارس، والله إني لابصر قصر المدائن الابيض"، ثم ضرب الثالثة فقال:"باسم الله"، فقطع بقية الحجر وقال:"الله اكبر اعطيت (مفاتح) (٩) اليمن، والله إني لابصر ابواب صنعاء" (١٠) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: (هود).
(٢) في [ع]: (أخبرنا).
(٣) سقط من: [أ، ب].
(٤) سقط من: [ع].
(٥) في [ع]: (وألقا).
(٦) في [أ، هـ]: زيادة (و).
(٧) في [ط، هـ]: (مفاتيح).
(٨) في [ط، هـ]: (مفاتيح).
(٩) في [ط، هـ]: (مفاتيح).
(١٠) ضعيف؛ لضعف ميمون الهزاني، أو تردده بين ثقة وضعيف، أخرجه أحمد (١٨٦٩٥)، والنسائي في الكبرى (٨٨٥٨)، وأبو يعلى (١٦٨٥)، وأبو نعيم في الدلائل (٤٣٠)، والبيهقي في الدلائل ٣/ ٤٢١، والخطيب في تاريخ بغداد ١/ ١٣١.
حضرت براء بن عازب سے روایت ہے کہ جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہمیں حکم دیا کہ ہم خندق کھودیں تو ایک پہاڑ کے اندر ہمارے سامنے ایک بڑی چٹان آگئی۔ جس میں کدالیں داخل نہیں ہوتی تھیں۔ ہم نے اس بات کی شکایت آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سامنے کی۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تشریف لائے۔ پس جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے چٹان کو دیکھا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کدال ہاتھ میں لی اور اپنا کپڑا رکھ دیا۔ اور فرمایا: بسم اللہ۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک ضرب لگائی تو ایک تہائی چٹان ٹوٹ گئی۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اللہ اکبر! شام کی چابیاں عطا کردی گئیں ہیں۔ بخدا! مجھے اس وقت اس کے سرخ محلات دکھائی دے رہے ہیں۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دوسری ضرب لگائی۔ تو ایک تہائی چٹان مزید ٹوٹ گئی۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اللہ اکبر! فارس (کے خزانوں) کی چابیاں عطا کردی گئی ہیں۔ بخدا! مجھے مدائن کا سفید محل دکھائی دے رہا ہے۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے تیسری ضرب لگائی اور فرمایا: بسم اللہ! تو بقیہ چٹان بھی ٹوٹ گئی اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اللہ اکبر! یمن (کے خزانوں) کی کنجیاں عطا کردی گئی ہیں۔ بخدا! مجھے صنعاء کے دروازے دکھائی دے رہے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39590]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39590، ترقيم محمد عوامة 37975)
ترقیم عوامۃ: 37976 ترقیم الشثری: -- 39591
٣٩٥٩١ - حدثنا (هشيم) (١) قال: (اخبرنا) (٢) ابو الزبير (٣) عن نافع بن جبير عن ابي عبيدة عن عبد الله ان المشركين شغلوا النبي ﷺ (٤) يوم الخندق، عن اربع ⦗٥٠٦⦘ صلوات حتى ذهب من الليل ما شاء الله فامر بلالا، فاذن واقام (فصلى) (٥) (الظهر) (٦) ، ثم اقام فصلى العصر، ثم اقام فصلى المغرب، ثم اقام فصلى العشاء (٧) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [س]: (مقسم).
(٢) في [أ، ب، ع، ي]: (أنبأنا).
(٣) في [أ، ب، ط، هـ]: زيادة (عن جابر)، وفي [ق]: (جرير)، وتقدم الخبر بدونها في ٢/ ٧٠ برقم [٤٨٥٧]، وفي ١٤/ ٢٧٢ برقم [٣٩٢٥٩].
(٤) سقط من: [ع].
(٥) سقط من: [هـ].
(٦) سقط من: [ع].
(٧) منقطع؛ أبو عبيدة لم يسمع من أبيه، أخرجه أحمد (٣٥٥٥)، والترمذي (١٧٩)، والنسائي ٢/ ١٧، وبنحوه أخرجه مسلم (٦٢٨).
حضرت عبد اللہ سے روایت ہے کہ مشرکین نے خندق والے دن نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو چار نماز سے مشغول رکھا یہاں تک کہ رات کا جتنا حصہ اللہ نے چاہا گزر گیا پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت بلال کو حکم دیا۔ انہوں نے اذان دی اور اقامت کہی اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ظہر کی نماز پڑھی پھر حضرت بلال نے اقامت کہی اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے عصر کی نماز پڑھی پھر حضرت بلال نے اقامت کہی اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مغرب کی نماز پڑھی پھر حضرت بلال نے اقامت کہی اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے عشاء کی نماز پڑھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39591]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39591، ترقيم محمد عوامة 37976)
ترقیم عوامۃ: 37977 ترقیم الشثری: -- 39592
٣٩٥٩٢ - [حدثنا وكيع عن سفيان عن عبد الكريم عن عكرمة ان صفية كانت مع النبي ﷺ يوم الخندق] (١) (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط الخبر في: [ع].
(٢) مرسل؛ عكرمة تابعي، وعبد الكريم هو الجزري ثقة، وأخرجه البيهقي ٦/ ٣٠٨، وابن عساكر ١٨/ ٣٨٠، وورد من حديث عكرمة عن ابن عباس، أخرجه الطبراني ٢٤/ ٨١٥، وابن الأثير في أسد الغابة ٧/ ١٨٩.
حضرت عکرمہ سے روایت ہے کہ حضرت صفیہ خندق والے دن نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ہمراہ تھیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39592]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39592، ترقيم محمد عوامة 37977)