🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
6. حديث المعراج حين أسري بالنبي ﷺ
معراج کی احادیث، جبکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو اسراء کروایا گیا
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 39333
٣٩٣٣٣ - قال: وقال حذيفة: ولم يصل في بيت المقدس، قال زر: (فقلت) (١) : بل قد صلى، قال حذيفة: ما اسمك يا اصلع؟ فإني اعرف وجهك ولا ادري ما اسمك؟ قال: (قلت) (٢) : زر بن حبيش، قال: فقال: وما يدريك وهل تجده صلى؟ قال: (قلت) (٣) : يقول الله (٤) : ﴿سبحان الذي اسرى بعبده ليلا من المسجد الحرام إلى المسجد الاقصى (الذي) (٥) باركنا حوله لنريه من آياتنا إنه هو السميع البصير﴾، قال: وهل تجده صلى؟ إنه لو صلى فيه صلينا (فيه) (٦) كما نصلي ⦗٣٧٦⦘ في المسجد الحرام، وقيل لحذيفة: وربط الدابة (بالحلقة) (٧) التي تربط بها (الانبياء؟) (٨) فقال حذيفة: او كان يخاف ان تذهب وقد اتاه الله بها (٩) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (قلت).
(٢) هكذا في [هـ]، وسقط في بقية النسخ.
(٣) سقط من: [جـ].
(٤) في [أ، ب]: زيادة (تعالى).
(٥) سقط من: [س].
(٦) في [أ، ب]: (معه).
(٧) في [أ، ب]: (الحلقة).
(٨) في [جـ]: زيادة ﵈.
(٩) ضعيف؛ لضعف عاصم في زر، أخرجه أحمد ٥/ ٣٩٢ (٢٣٣٤٣)، وعبد الرزاق في التفسير ٢/ ٣٧٢، والحميدي (٤٤٨)، والطيالسي (٤١١)، وابن جرير في التفسير ١٥/ ١٦، والبزار (٢٩١٥)، والبيهقي في دلائل النبوة ٢/ ٣٦٤.

راوی کہتے ہیں: حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بیت المقدس میں نماز ادا نہیں کی۔ حضرت زر کہتے ہیں کہ میں نے عرض کیا۔ کیوں نہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے نماز پڑھی ہے۔ حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اے گنجے! تیرا نام کیا ہے؟ میں تیری شکل سے واقف ہوں لیکن تیرے نام سے واقف نہیں ہوں؟ حضرت زر کہتے ہیں۔ میں نے جواباً کہا: زر بن حبیش۔ حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: تمہیں کیسے معلوم ہے اور کیا تم نے یہ پایا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے نماز پڑھی؟ حضرت زر کہتے ہیں: میں نے کہا: ارشاد خداوندی ہے۔ { سُبْحَانَ الَّذِی أَسْرَی بِعَبْدِہِ لَیْلاً مِنَ الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ إلَی الْمَسْجِدِ الأَقْصَی الَّذِی بَارَکْنَا حَوْلَہُ لِنُرِیَہُ مِنْ آیَاتِنَا، إِنَّہُ ہُوَ السَّمِیعُ الْبَصِیرُ } حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: کیا تم نے یہ پایا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے نماز پڑھی؟ اگر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بیت المقدس میں نماز پڑھتے تو ہم (بھی) وہاں نماز پڑھتے جیسا کہ ہم مسجد حرام میں نماز پڑھتے ہیں۔ حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ سے کہا گیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جانور کو اس کڑے کے ساتھ باندھا جس کے ساتھ انبیاء باندھا کرتے تھے؟ حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: کیا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اس بات کا خوف تھا کہ وہ چلا جائے گا حالانکہ اس کو تو اللہ تعالیٰ لائے تھے؟ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39333]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39333، ترقيم محمد عوامة ---)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 37729 ترقیم الشثری: -- 39334
٣٩٣٣٤ - حدثنا الحسن بن موسى قال: حدثنا حماد بن سلمة عن علي بن زيد في جدعان عن ابي الصلت عن ابي هريرة قال: قال رسول الله ﷺ:" (رايت) (١) ليلة اسري بي لما انتهينا إلى السماء السابعة فنظرت فوقي، فإذا انا برعد وبرق وصواعق، قال: واتيت على قوم بطونهم كالبيوت فيها الحيات ترى من خارج بطونهم، فقلت: من هؤلاء يا جبريل؟ قال: هؤلاء اكلة الربا، فلما نزلت إلى السماء الدنيا نظرت اسفل (شيء) (٢) فإذا (برهج) (٣) ودخان واصوات، فقلت: ما هذا يا جبريل؟ قال: هذه الشياطين (يحرفون) (٤) على اعين بني آدم، (لا يتفكروا) (٥) في ملكوت السماوات والارض، ولولا (ذاك) (٦) لراوا العجائب" (٧) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (أرأيت).
(٢) في [ق، هـ]: (مني).
(٣) أي بغبار، وفي [أ، ب]: (بوهيج).
(٤) أي: يصرفون، وفي [ط]: (يحرون)، وفي [س]: (يحرقون)، وفي [هـ]: (يحومون)، وفي [ح]: (يحدقون).
(٥) في [أ، ب]: (لا يتفكرون).
(٦) في [أ، ب]: (ذلك).
(٧) مجهول وفيه ضعف؛ أبو الصلت مجهول، وابن جدعان فيه ضعف، أخرجه أحمد (٨٦٤٠)، وابن ماجه (٢٢٧٣)، وابن أبي حاتم كما في تفسير ابن كثير ٥/ ٣٧.

حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جس رات مجھے سیر کروائی گئی۔ میں نے دیکھا کہ جب ہم ساتویں آسمان تک پہنچے تو میں نے اپنے اوپر کو نظر اٹھائی تو مجھے گرج، بجلی اور کڑک دکھائی دیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرماتے ہیں کہ میں ایک گروہ کے پاس آیا ان کے پیٹ گھروں کی طرح تھے اور ان میں سانپ تھے جو باہر سے نظر آ رہے تھے۔ میں نے پوچھا: اے جبرائیل! یہ کون لوگ ہیں؟ جبرائیل نے کہا: یہ سود خور لوگ ہیں۔ پھر جب میں آسمان دنیا کی طرف اترا تو میں نے نیچے دیکھا۔ مجھے گرد، دھواں اور آوازیں سنائی دیں۔ میں نے پوچھاـ: اے جبرائیل! یہ کیا ہے؟ جبرائیل نے کہا: یہ شیاطین ہیں جو بنی آدم کی آنکھوں کو فریب دیتے ہیں۔ وہ آسمانوں اور زمین کی نشانیوں میں تفکر نہیں کرتے۔ اگر یہ چیزیں نہ ہوتیں تو بنی آدم کو عجائبات دکھائی دیتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39334]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39334، ترقيم محمد عوامة 37729)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 37730 ترقیم الشثری: -- 39335
٣٩٣٣٥ - حدثنا الحسن بن موسى قال: حدثنا حماد بن سلمة قال: (اخبرنا) (١) سليمان التيمي وثابت البناني عن انس قال: قال رسول الله ﷺ اتيت على موسى ليلة اسري بي عند الكثيب الاحمر، وهو قائم يصلي في قبره (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (أنبأنا).
(٢) صحيح؛ أخرجه مسلم (٢٣٧٥)، وأحمد (١٢٥٠٤).

حضرت انس سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جس رات مجھے سیر کروائی گئی۔ اس رات میں سُرخ ٹیلے کے پاس حضرت موسیٰ پر سے گزرا تو وہ اپنی قبر مبارک میں کھڑے نماز پڑھ رہے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39335]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39335، ترقيم محمد عوامة 37730)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 37731 ترقیم الشثری: -- 39336
٣٩٣٣٦ - حدثنا وكيع عن حماد بن سلمة عن علي بن زيد عن انس بن مالك قال: قال رسول الله ﷺ:"مررت ليلة اسري بي على قوم (تقرض) (١) شفاههم بمقاريض من نار، (فقلت) (٢) : من هولاء؟ قيل: هؤلاء خطباء من اهل الدنيا ممن (كانوا) (٣) (يامرون) (٤) الناس بالبر وينسون (انفسهم) (٥) وهم يتلون الكتاب افلا (يعقلون) (٦) " (٧) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ب]: (يفرض).
(٢) في [أ، ب]: (قلت).
(٣) في [أ، ب، س]: (كان).
(٤) في [أ، ب، جـ، س، ي]: (يأمر).
(٥) في [ب]: (أنفسكم)
(٦) في [ب، س]: (تعقلون).
(٧) ضعيف؛ لضعف علي بن زيد بن جدعان، أخرجه أحمد (١٢٢١١)، وعبد بن حميد (١٢٢٢)، والبيهقي في الشعب (٤٩٦٥)، وابن حبان (٥٣)، وأبو يعلى (٤٠٦٩)، وابن المبارك في الزهد (٨١٩)، ووكيع في الزهد (٢٩٧)، وابن أبي الدنيا في الصمت (٥١٣)، والخطيب في تاريخه ٦/ ١٩٩، والبغوي (٤١٥٩)، وابن أبي حاتم في التفسير (٤٧٦).

حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جس رات مجھے سیر کروائی گئی اس رات میں ایک ایسی قوم پر سے گزرا جن کے ہونٹوں کو جہنم کی قینچیوں سے کاٹا جا رہا تھا۔ میں نے پوچھا: یہ کون لوگ ہیں؟ بتایا گیا کہ یہ اہل دنیا کے وہ خطیب ہیں جو لوگوں کو نیکی کا حکم کرتے تھے اور اپنے آپ کو بھول جاتے تھے۔ اور کتاب کی تلاوت کرتے تھے۔ کیا یہ لوگ عقل نہیں رکھتے؟ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39336]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39336، ترقيم محمد عوامة 37731)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 37732 ترقیم الشثری: -- 39337
٣٩٣٣٧ - حدثنا علي بن مسهر عن ابي إسحاق الشيباني عن عبد الله بن شداد قال: لما اسري بالنبي ﷺ اتي بدابة فوق الحمار (و) (١) دون البغل، يضع (حافره) (٢) ⦗٣٧٨⦘ عند منتهى طرفه، يقال له: براق، فمر رسول الله ﷺ بعير للمشركين فنفرت فقالوا: يا هؤلاء ما هذا؟ قالوا: ما نرى شيئا ما هذه إلا ريح، حتى (اتى) (٣) بيت المقدس فاتي بإناءين في واحد خمر وفي الآخر لبن، فاخذ النبي ﷺ اللبن فقال له (جبريل) (٤) : هديت وهديت امتك-، ثم (سار) (٥) إلى (مصر) (٦) (٧) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ب].
(٢) في [س]: (حاضرة).
(٣) في [أ، ب]: (أتيت).
(٤) سقط من: [س].
(٥) في [ق، هـ]: (صار).
(٦) في [ق]: (ممر).
(٧) مرسل؛ عبد اللَّه بن شداد تابعي، وأخرجه ابن جرير ١٥/ ١٥.

حضرت عبد اللہ بن شداد سے روایت ہے کہ جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو رات کو سیر کروائی گئی تو ایک گدھے سے بڑا، خچر سے چھوٹا ایک جانور لایا گیا۔ وہ اپنی منتہی نظر پر اپنا قدم رکھتا تھا۔ اس کو براق کہا جاتا تھا۔ پس اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) مشرکین کے اونٹوں کے قافلے کے پاس سے گزرے تو وہ بدک گئے مشرکین نے کہا: یارو! یہ کیا ہے؟ انہوں نے جواب دیا۔ ہمیں تو کوئی چیز دکھائی نہیں دیتی۔ یہ تو فقط ہوا ہے۔ یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بیت المقدس پہنچ گئے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس دو برتن لائے گئے۔ ایک میں شراب تھی اور دوسرے میں دودھ تھا۔ پس نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دودھ (والا برتن) پکڑ لیا تو جبرائیل نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو کہا۔ آپ کی راہ راست کی طرف راہنمائی کی گئی ہے اور آپ کی امت کو درست راہنمائی کی گئی ہے۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم شہر کی طرف چلے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39337]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39337، ترقيم محمد عوامة 37732)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 37733 ترقیم الشثری: -- 39338
٣٩٣٣٨ - حدثنا ابو خالد (الاحمر) (١) عن حميد عن انس قال: قال رسول الله ﷺ:"لما انتهيت إلى السدرة إذا ورقها مثل آذان الفيلة وإذا نبقها امثال القلال، فلما غشيها من امر الله ما (غشي) (٢) تحولت (فذكر) (٣) الياقوت" (٤) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [جـ].
(٢) في [أ، ب]: (غشيها).
(٣) في [ق]: (وذكر).
(٤) حسن؛ أبو خالد صدوق، وأخرجه مسلم (١٦٢)، وأحمد (١٢٥٠٥)، وورد عند البخاري (٣٢٠٧) من حديث أنس عن مالك بن صعصعة.

حضر ت انس سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جب میں سدرۃ کے پاس پہنچا تو (میں نے دیکھا کہ) اس کے پتے ہاتھی کے کانوں کی طرح تھے اور اس کے بیر مٹکوں کی طرح تھے پس جب اس کو اللہ تعالیٰ نے جس طرح ڈھانپ لیا تو وہ بدل گئی پس راوی نے یاقوت کا ذکر کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39338]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39338، ترقيم محمد عوامة 37733)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 37734 ترقیم الشثری: -- 39339
٣٩٣٣٩ - حدثنا ابن يمان عن سفيان عن سلمة بن كهيل عن غزوان قال: سدرة المنتهى صبر الجنة.
حضرت غزوان سے روایت ہے کہ سدرۃ المنتہیٰ جنت کا وسط ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39339]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39339، ترقيم محمد عوامة 37734)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 37735 ترقیم الشثری: -- 39340
٣٩٣٤٠ - حدثنا وكيع عن سفيان عن سلمة بن كهيل عن الحسن العرني عن (هزيل) (١) بن شرحبيل عن عبد الله في قوله: ﴿سدرة المنتهى﴾ قال: صبر الجنة، ⦗٣٧٩⦘ يعني: وسطها، عليها (فضول) (٢) السندس والإستبرق (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (هذيل).
(٢) في [أ، ب]: (قصور).
(٣) صحيح؛ أخرجه الطبري في التفسير ٢٧/ ٥٤، والطبراني (٩٠٥٦)، وأبو نعيم في الحلية ٥/ ٢٤، وهناد في الزهد (٥٠).

حضرت عبد اللہ ارشاد خداوندی۔ سدرۃ المنتہیٰ کے بارے میں فرماتے ہیں۔ یہ جنت کا وسط ہے۔ اور اس پر باریک ریشم اور دبیز ریشم کی زائد تہیں ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39340]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39340، ترقيم محمد عوامة 37735)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 37736 ترقیم الشثری: -- 39341
٣٩٣٤١ - حدثنا ابو خالد عن يحيى بن (ميسرة عن) (١) عمرو بن مرة عن كعب قال: ﴿عند سدرة المنتهى﴾ ينتهي إليها امر كل نبي وملك.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: (قيس بن).
حضرت کعب سے روایت ہے کہ سدرۃ المنتہیٰ وہ مقام ہے جہاں پر ہر نبی اور فرشتہ کا معاملہ منتہی ہوتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39341]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39341، ترقيم محمد عوامة 37736)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
7. في النبي ﷺ حين عرض نفسه على العرب
جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے آپ کو عرب کے سامنے پیش کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں…
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 37737 ترقیم الشثری: -- 39342
٣٩٣٤٢ - (حدثنا ابو بكر قال) (١) : حدثنا محمد بن عبد الله الاسدي عن إسرائيل عن عثمان بن المغيرة عن سالم بن ابي الجعد عن جابر بن عبد الله قال: كان رسول الله ﷺ يعرض نفسه على الناس بالموقف يقول:"الا رجل يعرضني على قومه، فإن قريشا قد منعوني ان ابلغ كلام ربي"، قال: فاتاه رجل من همدان، (فقال) (٢) : (وممن) (٣) انت؟ قال: من همدان، قال:"وعند قومك منعة؟" قال: نعم، قال: فذهب الرجل (ثم إنه) (٤) خشي ان يخفره قومه، فرجع إلى النبي ﷺ (فقال) (٥) : اذهب فاعرض على قومي ثم آتيك من قابل، ثم ذهب وجاءت وفود ⦗٣٨٠⦘ وجاءت وفود الانصار في رجب (٦) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [جـ، ق، ي].
(٢) في [أ، ب]: (قال).
(٣) في [جـ]: (ممن).
(٤) في [أ، ب]: (يحد أنه).
(٥) في [ب]: (قال).
(٦) صحيح؛ أخرجه أحمد (١٥١٩٢)، وأبو داود (٤٧٣٤)، والترمذي (٢٩٢٥)، وابن ماجه (٢٠١)، والنسائي في الكبرى (٧٧٢٧)، والحاكم ٢/ ٦١٢، والبخاري في خلق أفعال العباد (٨٦)، والدارمي في الرد على الجهمية ص ٨٥، وأبو نعيم في الدلائل (٢١٧)، والبيهقي في دلائل النبوة ٢/ ٤١٣، والبزار (١٧٥٦/ كشف)، وابن حبان (٦٢٧٤)، وأبو يعلى (١٨٨٧).

حضرت جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنے آپ کو لوگوں کے سامنے موقف میں پیش فرماتے: اور کہتے: کیا کوئی ایسا شخص ہے جو مجھے اپنی قوم پر پیش کرے۔ کیونکہ قریش نے تو مجھے اس بات سے منع کیا ہے کہ میں اپنے رب کے کلام کی تبلیغ کروں۔ راوی کہتے ہیں: پس آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس ہمدان کا ایک آدمی حاضر ہوا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پوچھا: تم کس سے ہو؟ اس نے جواب دیا۔ ہمدان سے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پوچھا: تمہاری قوم کے پاس منعہ (قوت و شوکت) ہے؟ اس آدمی نے عرض کیا۔ جی ہاں! راوی کہتے ہیں: وہ آدمی چلا گیا پھر اس کو یہ خوف ہوا کہ اس کی قوم اس کے ساتھ عہد شکنی کرے گی۔ پس وہ آدمی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا۔ میں جاتا ہوں اور میں اپنی قوم پر (آپ کی ذات کو) پیش کروں گا پھر میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آئندہ سال آؤں گا۔ پھر وہ آدمی چلا گیا اور رجب کے مہینہ میں انصار کے وفد حاضر خدمت ہوئے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39342]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39342، ترقيم محمد عوامة 37737)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں