مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
15. إسلام عبد الله بن مسعود ﵁
سیدنا عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کا اسلام قبول کرنا
ترقیم عوامۃ: 37758 ترقیم الشثری: -- 39363
٣٩٣٦٣ - حدثنا عبد الرحيم بن سليمان عن (عبد الرحمن) (١) بن عتبة عن القاسم بن عبد الرحمن قال: كان اول من افشى القرآن بمكة من في رسول الله ﷺ عبد الله بن مسعود، واول من بنى مسجدا يصلى فيه عمار بن (ياسر) (٢) ، واول من اذن بلال، واول من رمى بسهم في سبيل الله (سعد) (٣) بن مالك، واول من قتل من المسلمين مهجع، واول من عدا به فرسه في سبيل الله المقداد، واول حي ادى الصدقة من قبل انفسهم بنو عذرة، واول حي (الفوا) (٤) مع رسول الله ﷺ (جهينة) (٥) (٦) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، جـ، ط، ع، هـ، ي]: (عبد اللَّه)، والتصويب من ١٤/ ٧٩ من المصنف برقم [٣٨٥٢٩].
(٢) في [هـ]: (يسار).
(٣) في [هـ]: (سعيد).
(٤) في [أ، ب، جـ، س]: (ألقوا).
(٥) سقط من: [أ، ب].
(٦) مرسل؛ القاسم تابعي، وأخرجه الطبراني في الكبير (٨٩٦١)، وفي الأوائل (٨٨) وابن عساكر ٤٣/ ٣٧٩.
حضرت قاسم بن عبد الرحمان سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے منہ مبارک سے سب سے پہلے جس نے مکہ میں قرآن پھیلایا وہ حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ تھے۔ اور سب سے پہلے جس نے مسجد بنائی جس میں نماز پڑھی گئی وہ عمار بن یاسر تھے۔ اور سب سے پہلے جس نے اذان دی وہ حضرت بلال تھے۔ اور سب سے پہلے جس نے راہ خدا میں تیر پھینکا وہ سعد بن مالک تھے۔ اور سب سے پہلے مسلمانوں میں سے جس کو قتل کیا گیا وہ حضرت مہجع تھے۔ اور سب سے پہلے جس شخص نے راہ خدا میں اپنا گھوڑا دوڑایا ہے وہ حضرت مقداد تھے۔ اور سب سے پہلے جس قبیلہ نے اپنی جانوں کی طرف سے صدقہ دیا وہ بنو عذرہ تھا۔ اور سب سے پہلے جو قبیلہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ مؤلَّف (ساتھ ملا) ہوا وہ جہینہ تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39363]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39363، ترقيم محمد عوامة 37758)
16. أمر زيد بن حارثة ﵁
سیدنا زید بن حارثہ رضی اللہ عنہ کے معاملہ کا بیان
ترقیم عوامۃ: 37759 ترقیم الشثری: -- 39364
٣٩٣٦٤ - (حدثنا ابو بكر قال) (١) : حدثنا ابو اسامة قال: (حدثنا) (٢) عبد الملك قال: (حدثنا) (٣) ابو فزارة قال: ابصر النبي ﷺ زيد بن حارثة (غلاما) (٤) ذا (ذؤابة) (٥) قد اوقفه قومه بالبطحاء يبيعونه، فاتى خديجة فقال:"رايت غلاما بالبطحاء (قد) (٦) اوقفوه ليبيعوه ولو كان لي ثمنه لاشتريته"، قالت: وكم ثمنه؟ قال:"سبعمائة"، قالت: خذ سبعمائة واذهب فاشتره، فاشتراه فجاء به إليها قال:"اما إنه لو كان لي لاعتقته"، قالت: فهو لك فاعتقه (٧) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [جـ، ق، ي].
(٢) في [ي]: (ابن).
(٣) في [ي]: (ابن).
(٤) سقط من: [س].
(٥) في [أ، ب]: (ذؤبة).
(٦) في [أ، ب، ق]: (وقد).
(٧) مرسل؛ أبو فزارة راشد بن كيسان تابعي، وأخرجه ابن عساكر ١٤/ ٣٥٢.
حضرت ابو فزارہ روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت زید بن حارثہ کو زلفوں والے غلام کی حالت میں دیکھا جبکہ ان کو ان کی قوم نے بطحاء میں فروخت کرنے کے لئے کھڑا کیا ہوا تھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم حضرت خدیجہ کے پاس تشریف لائے اور فرمایا: میں نے بطحاء میں ایک غلام کو دیکھا ہے جس کو لوگوں نے فروخت کرنے کے لئے کھڑا کیا ہے۔ اگر میرے پاس اس کی قیمت ہوتی تو میں اس کو خرید لیتا۔ حضرت خدیجہ نے عرض کیا۔ اس کی قیمت کیا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: سات سو۔ حضرت خدیجہ نے کہا: سات سو لے لیں اور جائیں اس کو خرید لیں۔ پس آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کو خرید لیا اور اس کو لے کر حضرت خدیجہ کے پاس تشریف لائے اور فرمایا۔ بات یہ ہے کہ اگر یہ میرا ہوتا تو میں اس کو آزاد کردیتا۔ حضرت خدیجہ نے عرض کیا۔ یہ غلام آپ کا ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کو آزاد کردیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39364]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39364، ترقيم محمد عوامة 37759)
17. إسلام سلمان رضي الله (تعالى) عنه
سیدنا سلمان رضی اللہ عنہ کا اسلام قبول کرنا
ترقیم عوامۃ: 37760 ترقیم الشثری: -- 39365
٣٩٣٦٥ - (حدثنا ابو بكر قال) (١) : حدثنا (عبيد الله) (٢) بن موسى قال: (اخبرنا) (٣) إسرائيل عن ابي إسحاق عن ابي قرة الكندي عن سلمان قال: كنت ⦗٣٩٣⦘ من ابناء (اساورة) (٤) فارس وكنت في كتاب ومعي غلامان، وكانا إذا رجعا من (عند) (٥) معلمهما اتيا (قسا) (٦) (فدخلا) (٧) (عليه) (٨) (فدخلت) (٩) (معهما) (١٠) ، فقال: الم انهكما ان تاتياني باحد، قال: فجعلت اختلف (إليه) (١١) حتى (إذا) (١٢) (كنت) (١٣) احب إليه منهما. قال: فقال لي: إذا سالك اهلك من حبسك؟ فقل: معلمي، وإذا سالك معلمك: من حبسك؟ فقل: اهلي، ثم إنه اراد ان يتحول، فقلت له: انا اتحول معك، فتحولت معه فنزلنا قرية، فكانت امراة تاتيه. فلما حضر قال (لي) (١٤) : يا سلمان (احفر) (١٥) عند راسي، (فحفرت) (١٦) عند راسه فاستخرجت (جرة) (١٧) من دراهم، فقال لي: صبها على (صدري) (١٨) ، (فصببتها على صدره) (١٩) ، فكان يقول: ويل لاقتنائي، ثم إنه مات ⦗٣٩٤⦘ (فهممت) (٢٠) بالدراهم ان (آخذها) (٢١) ، ثم إني ذكرت فتركتها. ثم إني آذنت (القسيسين) (٢٢) والرهبان [به فحضروه فقلت لهم: إنه قد ترك مالا، قال: فقام شباب في القرية فقالوا: هذا مال ابينا فاخذوه. قال: فقلت للرهبان] (٢٣) (اخبروني) (٢٤) برجل عالم اتبعه، قالوا: ما نعلم في الارض رجلا اعلم من رجل بحمص، فانطلقت إليه فلقيته فقصصت عليه القصة، قال: فقال: او (ما) (٢٥) جاء بك إلا (طلب) (٢٦) العلم، قلت: ما جاء بي إلا طلب العلم، قال: فإني لا اعلم اليوم في الارض اعلم من رجل ياتي بيت المقدس كل سنة، إن انطلقت الآن وجدت حماره. قال: (فانطلقت) (٢٧) فإذا انا بحماره على باب بيت المقدس، فجلست عنده وانطلق، فلم اره حتى الحول، فجاء فقلت له: يا عبد الله ما صنعت بي؟ قال: وإنك لها هنا، قلت: نعم، قال: فإني والله ما اعلم اليوم رجلا اعلم من رجل خرج بارض (تيماء) (٢٨) (وإن) (٢٩) (تنطلق) (٣٠) الآن (توافقه) (٣١) ، وفيه ثلاث آيات: ⦗٣٩٥⦘ ياكل الهدية ولا ياكل الصدقة، وعند غضروف كتفه اليمنى خاتم النبوة مثل بيضة الحمامة لونها لون جلده. قال: فانطلقت ترفعني ارض وتخفضني اخرى حتى مررت بقوم من الاعراب فاستعبدوني فباعوني حتى (اشترتني) (٣٢) امراة بالمدينة، فسمعتهم يذكرون النبي ﷺ (٣٣) وكان (عزيزا) (٣٤) ، فقلت (لها) (٣٥) : هبي لي يوما، قالت: نعم. فانطلقت فاحتطبت (حطبا) (٣٦) فبعته (وصنعت طعاما) (٣٧) فاتيت (به) (٣٨) النبي ﷺ وكان يسيرا فوضعته بين يديه، فقال:"ما هذا؟" قلت: صدقة، قال: فقال لاصحابه:"كلوا"، ولم ياكل، قال: قلت: هذا من علامته، ثم مكثت ما شاء الله ان امكث ثم قلت لمولاتي: هبي لي يوما، قالت: نعم، فانطلقت فاحتطبت حطبا فبعته باكثر من ذلك وصنعت به طعاما، فاتيت به النبي ﵇ (٣٩) وهو جالس بين اصحابه فوضعته بين يديه، قال:"ما هذا؟" قلت: هدية، فوضع يده، وقال لاصحابه:"خذوا باسم الله". وقمت خلفه، فوضع رداءه فإذا خاتم النبوة فقلت: اشهد انك رسول الله قال:"وما ذاك؟" فحدثته عن الرجل ثم قلت: ايدخل الجنة يا رسول الله فإنه ⦗٣٩٦⦘ حدثني انك نبي قال:"لن يدخل الجنة إلا نفس مسلمة" (٤٠) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [جـ، ق، ي].
(٢) في النسخ: (عبد اللَّه)، والتصويب من مسند ابن أبي شيبة (٤٦٨)، وكتب التخريج والرجال.
(٣) في [أ، ب، ي]: (أنبأنا).
(٤) في [س]: (أساودة).
(٥) سقط من: [هـ].
(٦) في [س]: (فسأ).
(٧) في [س]: (قد خلا)
(٨) سقط من: [ق، ي].
(٩) في [ب]: (ودخلت).
(١٠) في [س]: (معها).
(١١) في [س]: (فيه).
(١٢) سقط من: [هـ].
(١٣) في [ي]: (كتب).
(١٤) سقط من: [س].
(١٥) في [س]: (احضر).
(١٦) في [س]: (فحضرت).
(١٧) في [ق]: (صرة).
(١٨) في [جـ]: (حدد لي).
(١٩) سقط من: [أ، ب].
(٢٠) في [جـ]: (وهممت).
(٢١) في [ي]: (أحولها).
(٢٢) في [جـ، س]: (القسيس).
(٢٣) سقط ما بين المعكوفين من: [ب].
(٢٤) في [ب]: (وخبروني).
(٢٥) سقط من: [س].
(٢٦) في [ب]: (لطلب).
(٢٧) في [ق]: (وانطلقت).
(٢٨) في [هـ]: (يتماء)، وفي [ب]: (تيمًا).
(٢٩) في [أ]: (أنت).
(٣٠) في [أ، ب]: (أنطلق).
(٣١) في [ب]: (نوافقه).
(٣٢) في [ي]: (استريني)، وفي [س]: (اشتريتني)، وفي [ب]: (دستوتني).
(٣٣) في [هـ]: ﵊.
(٣٤) في [س]: بياض.
(٣٥) سقط من: [أ، ب].
(٣٦) في [أ، ب]: (يومًا).
(٣٧) هكذا في: [ق، هـ]، وكنز العمال، وسقط من بقية النسخ.
(٣٨) سقط من: [س].
(٣٩) في [أ، ب، ق، ي]: ﷺ، وفي [س]: ﵊.
(٤٠) حسن؛ أبو قرة صدوق، أخرجه أحمد (٢٣٧١٢)، وابن حبان (٧١٢٤)، والحاكم ٤/ ١٠٨، وابن هشام ١/ ٢٢٨، وابن سعد ٤/ ٨١، ووكيع في أخبار القضاة ٢/ ١٨٧، والطحاوي ٢/ ٨، والبزار (٢٤٩٩)، والطبراني (٦١٥٥)، وأبو الشيخ في طبقات المحدثين بأصبهان (٩)، وأبو نعيم في أخبار أصبهان ١/ ٤٩، والبيهقي ٦/ ٥٩٨، والخطيب في تاريخ بغداد ١/ ١٦٥، وابن الأثير ٢/ ٤١٧، والذهبي في سير أعلام النبلاء ١/ ٥١٣.
حضرت سلمان بیان کرتے ہیں کہ میں فارس کے گھڑ سواروں کی اولاد میں سے تھا۔ اور میں ایک مکتب میں تھا اور میرے ساتھ دو لڑکے (اور) تھے۔ جب یہ دونوں لڑکے اپنے مُعلِّم (استاد) کے پا س سے واپس آئے تو ایک پادری کے پاس آئے اور اس پر داخل ہوئے۔ پس میں بھی ان کے ہمراہ اس پادری پر داخل ہوا۔ پادری نے کہا۔ کیا میں نے تم دونوں (لڑکوں) کو اس بات سے منع نہیں کیا تھا کہ تم میرے پاس کسی کو لے کر آؤ؟ حضرت سلمان فرماتے ہیں: میں نے اس پادری کے پاس آنا جانا شروع کیا۔ یہاں تک کہ میں اس کو ان دونوں لڑکوں سے زیادہ محبوب ہوگیا۔ حضرت سلمان کہتے ہیں۔ پادری نے مجھے کہا: جب تجھ سے تیرے گھر والے سوال کریں کہ تمہیں کس نے روکے رکھا؟ تو تم کہنا۔ میرے استاد نے۔ اور جب تم سے تمہارا استاد پوچھے۔ تمہیں کس نے روکے رکھا؟ تو تم کہنا: میرے گھر والوں نے۔ 2۔ پھر اس پادری نے (وہاں سے) منتقل ہونے کا ارادہ کیا۔ تو میں نے اس پادری سے کہا۔ میں (بھی) آپ کے ساتھ نقل مکانی کروں گا۔ پس میں نے اس کے ہمراہ نقل مکانی کی اور ہم ایک بستی میں اترے۔ پس ایک عورت (وہاں پر) اس کے پاس آتی تھی۔ پھر جب اس پادری کی مرگ کا وقت قریب ہوا تو اس پادری نے مجھے کہا۔ اے سلمان! میرے سر کے پاس گڑھا کھودو۔ میں نے اس کے پاس گڑھا کھودا تو درہموں کا ایک گھڑا نکلا۔ پادری نے مجھ سے کہا۔ اس گھڑے کو میرے سینہ پر انڈیل دو۔ میں نے وہ گھڑا اس کے سینہ پر انڈیل دیا۔ پھر پادری کہنے لگا۔ ہلاکت ہو میری ذخیرہ اندوزی کی۔ پھر وہ پادری مرگیا۔ میں نے دراہم کو لینے کا ارادہ کیا۔ پھر مجھے اس کی بات یاد آئی تو میں نے دراہم کو چھوڑ دیا۔ پھر میں نے پادریوں اور عبادت گزاروں کو اس میت کی خبر دی تو وہ اس کے پاس حاضر ہوئے۔ میں نے ان حاضرین سے کہا۔ یہ اس میت نے کچھ مال چھوڑا ہے۔ حضرت سلمان کہتے ہیں: بستی میں سے کچھ نوجوان کھڑے ہوگئے اور انہوں نے کہا: یہ تو ہمارے باپ کا مال ہے۔ پس انہوں نے وہ مال لے لیا۔ 3۔ حضرت سلمان کہتے ہیں میں نے عبادت گزاروں سے کہا۔ مجھے کسی صاحب علم آدمی کا بتاؤ تاکہ میں اس کے پیچھے چلوں۔ انہوں نے جواب دیا۔ ہمیں روئے زمین پر حمص کے آدمی سے بڑا صاحب علم معلوم نہیں ہے۔ سو میں اس کی طرف چل دیا اور میں نے اس سے ملاقات کی۔ اور اس کو یہ سارا قصہ سُنایا۔ حضرت سلمان کہتے ہیں۔ اس نے کہا۔ کیا تمہیں صرف علم کی طلب (یہاں) لائی ہے؟ میں نے جواباً کہا۔ مجھے صرف علم کی طلب ہی (یہاں) لائی ہے۔ اس نے کہا: میں تو آج روئے زمین پر اس ایک آدمی سے بڑا کسی کو عالم نہیں جانتا جو آدمی ہر سال بیت المقدس میں آتا ہے۔ اگر تم ابھی چل پڑو گے تو اس کے گدھے کو موجود پاؤ گے۔ حضرت سلمان کہتے ہیں۔ میں چل پڑا تو اچانک میں نے بیت المقدس کے دروازہ پر اس کے گدھے کو موجود پایا۔ پس میں اس کے پاس بیٹھ گیا اور وہ آدمی چل دیا۔ میں نے اس آدمی کو پورا سال نہیں دیکھا۔ پھر وہ آدمی آیا تو میں نے اس سے کہا: اے بندۂِ خدا! تو نے میرے ساتھ کیا کیا ہے؟ اس نے پوچھا: اور (کیا) تم یہیں پر (رہے) ہو؟ میں نے جواب دیا: ہاں! اس نے کہا: مجھے تو، بخدا! اس آدمی سے بڑے عالم کا پتہ نہیں ہے جو کہ ارض تیماء میں ظاہر ہوا ہے۔ اگر تم ابھی چل پڑو گے تو تم اس کو پالو گے اور اس میں تین نشانیاں ہوں گی۔ وہ شخص ہدیہ کھائے گا۔ اور صدقہ نہیں کھائے گا۔ اور اس کے داہنے کندھے کی نرم ہڈی کے پاس مہر نبوت ہوگی۔ جو کہ کبوتری کے انڈے کے مشابہ ہوگی اور اس کا رنگ کھال والا ہوگا۔ 4۔ حضرت سلمان کہتے ہیں: پس میں چلا درآنحالیکہ مجھے زمین کی پستی اور بلندی متاثر کرتی رہی۔ یہاں تک میں دیہاتی لوگوں کے پاس سے گزرا تو انہوں نے مجھے غلام بنا لیا پھر انہوں نے مجھے بیچ دیا۔ یہاں تک کہ مجھے مدینہ میں ایک عورت نے خرید لیا۔ میں نے لوگوں کو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ذکر کرتے ہوئے سُنا۔ زندگی بہت سخت گزر رہی تھی۔ میں نے اس عورت سے کہا: تم مجھے ایک دن ہدیہ کردو۔ اس نے کہا۔ ٹھیک ہے۔ میں چلا گیا اور لکڑیاں چُنی۔ اور ان کو فروخت کیا۔ اور کھانا تیار کیا۔ پھر اس کھانے کو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں لے کر حاضر ہوا۔ وہ کھانا تھوڑا سا تھا۔ میں نے وہ کھانا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سامنے رکھ دیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پوچھا: یہ کیا ہے؟ میں نے عرض کیا۔ صدقہ ہے: کہتے ہیں: آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنے صحابہ سے فرمایا: کھاؤ۔ اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے خود تناول نہیں فرمایا: فرماتے ہیں۔ میں نے کہا: یہ اس شخص کی علامات میں سے ہے۔ 5۔ پھر جتنی دیر اللہ نے چاہا ٹھہرا رہا پھر میں نے اپنی مالکن سے کہا۔ تم مجھے ایک دن ہدیہ کردو۔ اس نے کہا۔ ٹھیک ہے۔ میں چل پڑا اور لکڑیاں اکھٹی کیں اور انہیں پہلے سے زیادہ قیمت پر فروخت کیا اور اس سے کھانا تیار کیا۔ پھر اس کو لے کر نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا جبکہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنے صحابہ کے درمیان تشریف فرما تھے۔ میں نے وہ کھانا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سامنے رکھ دیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پوچھا: یہ کیا ہے؟ میں نے عرض کیا۔ ہدیہ ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنا ہاتھ رکھا اور اپنے صحابہ سے فرمایا: اللہ کے نام کے ساتھ لو۔ میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پیچھے کھڑا ہوگیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنی چادر ہٹائی تو اچانک مہر نبوت (سامنے) تھی۔ میں نے کہا: میں گواہی دیتا ہوں کہ آپ اللہ کے رسول ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: یہ کیا بات ہے؟ تو میں نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اس آدمی کے بارے میں بتایا۔ پھر میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! کیا وہ جنت میں داخل ہوگا؟ کیونکہ اس نے مجھے بتایا تھا کہ آپ نبی ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جنت میں صرف مسلمان جان ہی داخل ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39365]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39365، ترقيم محمد عوامة 37760)
18. إسلام عدي بن حاتم الطائي ﵁
سیدنا عدی بن حاتم رضی اللہ عنہ کا اسلام قبول کرنا
ترقیم عوامۃ: 37761 ترقیم الشثری: -- 39366
٣٩٣٦٦ - (حدثنا ابو بكر قال) (١) : حدثنا (حسين) (٢) بن محمد قال: (اخبرنا) (٣) جرير بن حازم عن محمد بن سيرين عن ابي عبيدة بن حذيفة ان رجلا قال: قلت اسال عن حديث (٤) عدي بن حاتم وانا في ناحية الكوفة، فاكون انا الذي اسمعه منه، فاتيته فقلت: اتعرفني؟ قال: نعم، انت فلان بن فلان وسماه باسمه، (قلت) (٥) : حدثني قال: بعث النبي ﵊ (٦) فكرهته اشد ما كرهت شيئا قط فانطلقت حتى انزل اقصى (اهل) (٧) العرب مما (يلي) (٨) الروم، ⦗٣٩٧⦘ فكرهت مكاني اشد مما كرهت (مكاني) (٩) الاول، فقلت: لآتين هذا الرجل فإن كان كاذبا لا يضرني، وإن كان صادقا لا يخفى علي، فقدمت المدينة فاستشرفني الناس وقالوا: جاء عدي بن حاتم فقال: النبي ﷺ:"يا عدي بن حاتم اسلم تسلم"، قلت: إني من اهل دين، قال:"انا اعلم بدينك منك"، قال: قلت: انت اعلم بديني مني؟ قال:"نعم، انا اعلم بدينك منك"، قلت: انت اعلم بديني مني؟ قال:"نعم"، (قال) (١٠) :"الست ركوسيا؟" قلت: بلى، قال:"اولست (تراس) (١١) قومك؟" قلت: بلى، قال:"او لست تاخذ المرباع"، قلت: بلى، قال:"ذلك لا يحل (لك) (١٢) في دينك"، قال: فتواضعت من نفسي، قال:"يا عدي بن حاتم اسلم تسلم، فإني ما اظن او احسب انه يمنعك من ان تسلم إلا خصاصة من ترى حولي، وإنك ترى الناس علينا إلبا واحدا ويدا واحدة، فهل اتيت الحيرة"، قلت: لا، وقد علمت مكانها، قال:"يوشك الظعينة ان (ترحل) (١٣) من الحيرة حتى تطوف بالبيت بغير جوار، (ولتفتحن) (١٤) عليكم كنوز كسرى بن هرمز (١٥) "، قالها ثلاثا، يوشك ان يهم الرجل من يقبل صدقته، (فلقد) (١٦) . رايت الظعينة تخرج من الحيرة تطوف بالبيت بغير جوار، ولقد كنت في اول خيل اغارت على المدائن، (ولتجيء) (١٧) الثالثة إنه ⦗٣٩٨⦘ لقول رسول الله ﷺ (قاله لي) (١٨) (١٩) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [جـ، ق، ي].
(٢) في [أ، ب]: (حسن).
(٣) في [أ، ب، ي]: (أنبأنا).
(٤) في [ق، هـ]: زيادة (عن).
(٥) في [أ، ب]: (قال).
(٦) في [أ، ب، جـ، ي]: ﷺ.
(٧) سقط من: [س].
(٨) في [هـ]: (يعلي).
(٩) في [ب]: (مكان).
(١٠) سقط من: [ق].
(١١) في [جـ، س]: (برأس).
(١٢) في [جـ]: (لي).
(١٣) في [جـ]: (ترتحل).
(١٤) في [ب]: (وليفتحن).
(١٥) في [أ، ب، س، ق]: زيادة (قال: كسرى. .).
(١٦) في [أ، ب]: (ولقد).
(١٧) في [أ، ب، س]: (وليجين)، وفي [جـ]: (ولتحين).
(١٨) سقط من: [س].
(١٩) حسن؛ أبو عبيدة بن حذيفة صدوق، أخرجه أحمد (١٩٣٨٩)، وابن حبان (٦٦٧٩)، والحاكم ٤/ ٥١٨، والبيهقي في الدلائل ٥/ ٣٤٣، وابن الأثير ٤/ ٨، والدارقطني ٢/ ٢٢١، وأصله عند البخاري (٣٥٩٥).
حضرت ابو عبیدہ بن حذیفہ رحمہ اللہ روایت کرتے ہیں کہ ایک آدمی کہتا ہے۔ میں نے کہا میں عدی بن حاتم کی خبر کے بارے میں پوچھتا ہوں اور میں کوفہ کی ایک بستی میں تھا تاکہ میں اس بات کو خود ان سے سننے والا ہو جاؤں۔ پس میں ان کی خدمت میں حاضر ہوا اور میں نے عرض کیا۔ کیا آپ مجھے پہچانتے ہیں؟ انہوں نے جواب میں کہا: ہاں! تم فلاں بن فلاں ہو۔ اور نام لے کر بتایا۔ میں نے کہا: آپ مجھے بات بیان کریں۔ انہوں نے فرمایا: نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو مبعوث کیا گیا تو مجھے یہ بات اس قدر ناپسند گزری کہ جتنا میں نے کسی چیز کو (کبھی) ناپسند کیا تھا۔ پس میں چل دیا۔ یہاں تک کہ میں اہل عرب کے آخری حصہ پر، جو روم سے ملحق ہے، جا کر اترا۔ پھر مجھے اپنی وہ جگہ پہلی جگہ سے بھی زیادہ ناپسند ہوگئی۔ تو میں نے کہا: میں ضرور بالضرور اس آدمی کے پاس جاؤں گا۔ پس اگر وہ جھوٹا ہے تو وہ مجھے نقصان نہیں پہنچا پائے گا۔ اور اگر وہ سچا ہے تو پھر مجھ پر واضح ہوجائے گا۔ 2۔ پس میں مدینہ میں حاضر ہوا۔ لوگوں نے میری طرف اہتمام سے دیکھا اور کہنے لگے۔ عدی بن حاتم آگیا ہے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اے عدی! اسلام لے آؤ، سلامتی پا جاؤ گے۔ میں نے عرض کیا۔ میں بھی ایک دین والا ہوں۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: میں تیرے دین کا تجھ سے زیادہ عالم ہوں۔ فرماتے ہیں: میں نے کہا: آپ میرے دین کے مجھ سے (بھی) زیادہ جاننے والے ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ہاں! میں تیرے دین کا تجھ سے زیادہ جاننے والا ہوں۔ میں نے (دوبارہ) عرض کیا۔ آپ میرے دین کے مجھ سے بھی زیادہ جاننے والے ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ہاں! (پھر) آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: کیا تم رکوسی (عیسائیت اور صائبیت کے مابین مذہب) نہیں ہو؟ میں نے کہا: کیوں نہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: کیا تم اپنی قوم کے سردار نہیں ہو؟ میں نے کہا۔ کیوں نہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: کیا تم ایک ربع نہیں وصول کرتے؟ میں نے کہا: کیوں نہیں! آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: یہ تمہارے دین میں تمہارے لئے حلال نہیں ہے۔ عدی کہتے ہیں: میں اندر ہی اندر خود کو گھٹیا سمجھتا رہا۔ 3۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اے عدی بن حاتم! اسلام لے آؤ سلامتی پا جاؤ گے۔ میرا خیال یا میرا گمان یہی ہے کہ تمہیں اسلام لانے سے صرف یہ بات مانع ہے کہ تم میرے ارد گرد فقراء کو دیکھ رہے ہو۔ اور تم ہمارے خلاف لوگوں کو متحد اور متفق پاتے ہو۔ کیا تم حیرہ میں گئے ہو؟ میں نے عرض کیا: نہیں! لیکن مجھے اس کی جگہ معلوم ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: قریب ہے وہ وقت کہ ایک مسافر عورت حیرہ سے بغیر کسی کی پناہ کے روانہ ہو کر بیت اللہ کا طواف کرے گی۔ اور البتہ ضرور بالضرور تم پر کسریٰ بن ہرمز کے خزانے کھول دیئے جائیں گے۔ یہ بات آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے تین مرتبہ دہرائی۔ قریب ہے وہ وقت کہ آدمی ایسے شخص کو ڈھونڈے گا جو اس کی زکوۃ قبول کرلے گا۔ 4۔ پس تحقیق میں (عدی) نے مسافر عورت کو دیکھا کہ وہ کسی کی پناہ کے بغیر حیرہ سے نکل کر بیت اللہ کا طواف کرنے کو آئی۔ اور تحقیق میں مدائن پر لشکر کشی کرنے والے پہلے گھڑ سواروں میں تھا۔ اور البتہ تیسری بات (بھی) ضرور پوری ہوگی۔ کیونکہ یہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بات ہے جو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھے ارشاد فرمائی تھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39366]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39366، ترقيم محمد عوامة 37761)
19. إسلام جرير بن عبد الله
سیدنا جریر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ کا اسلام قبول کرنا
ترقیم عوامۃ: 37762 ترقیم الشثری: -- 39367
٣٩٣٦٧ - (حدثنا ابو بكر قال) (١) : حدثنا الفضل بن دكين قال: (حدثنا) (٢) يونس بن ابي إسحاق عن المغيرة بن (شبيل) (٣) بن عوف عن جرير بن عبد الله قال: لما ان دنوت من المدينة انخت راحلتي ثم حللت (عيبتي) (٤) ولبست حلتي، فدخلت ورسول الله ﷺ يخطب (فسلمت على النبي ﷺ) (٥) ، فرماني الناس بالحدق، قال: فقلت لجليس لي: يا عبد الله هل ذكر رسول الله ﷺ من امري شيئا؟ قال: نعم، ذكرك باحسن الذكر، قال: بينما رسول الله ﷺ يخطب إذ عرض له في خطبته فقال:"إنه سيدخل عليكم من هذا الفج او من هذا الباب من خير ذي يمن، إلا وإن على وجهه مسحة ملك"، قال جرير: فحمدت الله على ما ابلاني (٦) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ب، جـ، ي].
(٢) في [ي]: (أنبأنا).
(٣) في [ق، هـ]: (شبل).
(٤) في [ي]: (عيتمي).
(٥) سقط من: [ي]، وفي [ب]: تكرر، وزيادة: (يخطب).
(٦) صحيح؛ أخرجه أحمد (١٩١٨١)، والنسائي في الكبرى (٨٣٠٤)، وابن خزيمة (١٧٩٧)، وابن حبان (٧١٩٩)، والحاكم ١/ ٢٨٥، والبخاري في الأدب المفرد (٢٥٠)، والحميدي (٨٠٠)، وابن أبي عاصم في الآحاد (٢٥٢٣)، والطبراني (٢٤٨٣)، والبيهقي ٣/ ٢٢٢، وابن سعد ١/ ٣٤٧.
حضرت جریربن عبد اللہ سے روایت ہے: فرماتے ہیں: جب میں مدینہ کے قریب آیا تو میں نے اپنی اونٹنی کو بٹھایا پھر میں نے اپنا توشہ دان کھولا اور اپنی عمدہ پوشاک پہنی اور میں اندر آیا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم خطبہ ارشاد فرما رہے تھے۔ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو سلام کیا۔ تو لوگوں نے مجھے گھورنا شروع کردیا۔ فرماتے ہیں: میں نے اپنے ساتھی سے پوچھا: اے اللہ کے بندے! کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے میرے معاملہ میں کسی بات کا ذکر فرمایا ہے؟ انہوں نے کہا: ہاں! آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے تمہارا بہت اچھا ذکر کیا ہے۔ فرمایا: آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم خطبہ ارشاد فرما رہے تھے کہ اس دوران ارشاد فرمایا: بلاشبہ عنقریب تم پر اس طرف سے، یا فرمایا: اس دروازہ سے یمن والوں میں بہترین شخص داخل ہوگا۔ خبردار! اس کے چہرے پر شاہی اثرات ہوں گے۔ حضرت جریر فرماتے ہیں۔ پس میں نے اللہ کی تعریف کی اس بات پر جس کا اللہ نے مجھ پر انعام فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39367]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39367، ترقيم محمد عوامة 37762)
20. ما قالوا: في مهاجر النبي ﷺ وأبي بكر وقدوم من قدم
جو باتیں محدثین نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم و سیدنا ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ کے مقام ہجرت کے بارے میں کہی ہیں اور آنے والوں کے آنے کے بارے میں
ترقیم عوامۃ: 37763 ترقیم الشثری: -- 39368
٣٩٣٦٨ - (حدثنا ابو بكر قال) (١) : حدثنا ابو اسامة قال: حدثنا هشام بن عروة عن ابيه وفاطمة عن اسماء قالت: صنعت سفرة النبي ﷺ في بيت ابي بكر حين اراد ان يهاجر إلى المدينة، قالت: فلم نجد لسفرته ولا لسقائه ما نربطهما به، فقلت لابي بكر: والله ما اجد شيئا اربط به إلا نطاقي، (قالت: فقال) (٢) : شقيه باثنين، فاربطي بواحد السقاء وبالآخر السفرة، فلذلك سميت ذات النطاقين (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [جـ، ق، ي].
(٢) في [ق]: (قال: فقال).
(٣) صحيح؛ أخرجه البخاري (٢٩٧٩)، ومسلم (٢٥٤٥).
حضرت اسمائ بیان فرماتی ہیں۔ جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مدینہ کی طرف ہجرت کرنے کا ارادہ فرمایا تو میں نے ابوبکر کے گھر میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لئے توشہ دان تیار کیا۔ بیان کرتی ہیں کہ ہمیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے توشہ دان اور پانی کی مشک کے لئے کوئی چیز نہیں ملی جس سے ہم ان دونوں کو باندھتے۔ میں نے ابوبکر سے کہا: بخدا! مجھے باندھنے کے لئے کوئی چیز (رسی وغیرہ) نہیں ملتی سوائے اپنے پٹکے کے۔ فرماتی ہیں: سیدنا صدیق اکبر نے فرمایا: اسی (پٹکے) کو دو حصوں میں پھاڑ لو۔ اور ایک کے ذریعہ سے پانی کی مشک کو باندھ دو اور دوسرے سے توشہ دان کو۔ اسی وجہ سے حضرت اسمائ کا نام ذات النطاقین معروف ہوگیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39368]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39368، ترقيم محمد عوامة 37763)
ترقیم عوامۃ: 37764 ترقیم الشثری: -- 39369
٣٩٣٦٩ - حدثنا ابو اسامة عن بن عون عن عمير بن إسحاق قال: لما خرج رسول الله ﷺ وابو بكر -يعني إلى المدينة- تبعهما سراقة بن مالك فلما اتاهما قال: هذان فرا من قريش لو رددت على قريش فرها، قال: فعطف فرسه عليهما فساخت الفرس، فقال: ادعو الله ان يخرجها ولا اقربكما، قال: (فخرجت) (١) (فعادت) (٢) حتى فعل ذلك مرتين او ثلاثا، قال: فكف، ثم قال: هلما إلى الزاد (والحملان) (٣) فقالا: لا نريد ولا حاجة لنا في ذلك (٤) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (فخرج).
(٢) سقط من: [أب، جـ، س].
(٣) في [أ]: (والمجلان).
(٤) مرسل؛ عمير تابعي، وأخرجه ابن سعد ١/ ٢٣٢.
حضرت عمیر بن اسحاق روایت کرتے ہیں کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور حضرت ابوبکر مدینہ کی طرف نکلے تو سراقہ بن مالک بھی ان کے پیچھے ہو لیا۔ پس جب ان کے پاس آیا تو کہنے لگا۔ یہی دو شخص قریش کو مطلوب ہیں۔ کاش میں قریش کو ان کے مطلوبہ افراد واپس لوٹا دوں۔ راوی کہتے ہیں: اس نے اپنا گھوڑا ان دو حضرات کی طرف دوڑایا تو گھوڑا زمین میں دھنس گیا۔ سراقہ نے کہا۔ آپ دونوں اللہ سے دعا کریں کہ وہ گھوڑے کو باہر نکال دے۔ میں آپ لوگوں کے قریب نہیں آؤں گا۔ راوی کہتے ہیں: پس گھوڑا باہر نکل گیا۔ تو سراقہ نے پھر پہلے والی حرکت کی۔ حتی کہ یہ دو یا تین مرتبہ ہوا۔ راوی کہتے ہیں۔ پھر سراقہ رُک گیا۔ پھر کہنے لگا۔ آپ آئیں۔ یہ توشہ اور سواری لے لیں۔ انہوں نے جواب دیا۔ ہمارا ارادہ نہیں ہے اور ہمیں اس کی ضرورت بھی نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39369]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39369، ترقيم محمد عوامة 37764)
ترقیم عوامۃ: 37765 ترقیم الشثری: -- 39370
٣٩٣٧٠ - حدثنا عبيد الله بن موسى قال: اخبرنا إسرائيل عن ابي إسحاق عن البراء بن عازب قال: اشترى ابو بكر من (عازب) (١) (رحلا) (٢) بثلاثة عشر ⦗٤٠٠⦘ درهما فقال ابو بكر لعازب: مر البراء فليحمله إلى رحلي، فقال له عازب: (لا) (٣) ، حتى (تحدثنا) (٤) كيف صنعت انت ورسول الله ﷺ حيث خرجتما والمشركون يطلبونكما. قال: رحلنا من مكة فاحيينا ليلتنا ويومنا حتى اظهرنا، وقام قائم الظهيرة فرميت ببصري هل ارى من ظل ناوي إليه، فإذا انا بصخرة فانتهينا إليها، (فإذا) (٥) بقية ظل لها، فنظرت (بقية) (٦) ظل (لها) (٧) فسويته ثم فرشت لرسول الله ﷺ (فيه) (٨) فروة، ثم قلت: اضطجع يا رسول الله فاضطجع. ثم ذهبت انقض ما حولي هل ارى من الطلب احدا، فإذا انا براعي غنم يسوق غنمه إلى الصخرة، يريد منها الذي اريد فسالته فقلت: لمن انت يا غلام؟ فقال: لرجل من قريش، قال: فسماه فعرفته، فقلت: هل في غنمك من لبن؟ قال: نعم، قلت: هل انت (٩) (حالب لي) (١٠) قال: نعم. قال: فامرته فاعتقل شاة من غنمه فامرته ان ينفض ضرعها من الغبار، ثم امرته ان ينفض كفيه، فقال: هكذا، فضرب إحدى يديه بالاخرى، فحلب كثبة من لبن، ومعي لرسول الله ﷺ إداوة على فمها خرقة، فصببت على اللبن حتى برد اسفله. ⦗٤٠١⦘ فاتيت رسول الله ﷺ فوافقته قد استيقظ فقلت: اشرب يا رسول الله، فشرب رسول الله ﷺ حتى رضيت. ثم قلت: انى الرحيل يا رسول الله، فارتحلنا والقوم يطلبوننا، فلم يدركنا احد منهم غير سراقة بن مالك بن (جعشم) (١١) على فرس له، فقلت: هذا الطلب قد لحقنا يا رسول الله (١٢) وبكيت فقال:"ما يبكيك؟" فقلت: اما والله ما على نفسي ابكي ولكني ابكي عليك، قال: فدعا عليه رسول الله ﷺ فقال:"اللهم اكفناه بما شئت"، قال: فساخت به فرسه في الارض إلى بطنها، فوثب عنها ثم قال: يا محمد قد علمت ان هذا عملك، فادع الله ان ينجيني مما انا فيه، فوالله لاعمين على من ورائي من الطلب، وهذه كنانتي فخذ سهما منهما فإنك ستمر على إبلي وغنمي بمكان كذا وكذا فخذ منها حاجتك، فقال رسول الله ﷺ:"لا حاجة لنا في إبلك". وانصرف عن رسول الله ﷺ (ودعا له رسول الله ﷺ) (١٣) ، وانطلق راجعا إلى اصحابه، ومضى رسول الله ﷺ وانا معه حتى قدمنا المدينة ليلا، فتنازعه القوم: ايهم ينزل عليه، فقال رسول الله ﷺ:"إني انزل الليلة على بني النجار اخوال عبد المطلب، اكرمهم بذلك"، فخرج الناس حتى دخل المدينة، وفي الطريق وعلى البيوت الغلمان والخدم (١٤) جاء محمد (١٥) جاء رسول الله، فلما اصبح انطلق فنزل حيث (امره) (١٦) (الله) (١٧) . ⦗٤٠٢⦘ (١٨) وكان رسول الله ﷺ قد صلى نحو بيت المقدس ستة عشر شهرا او سبعة عشر شهرا، وكان رسول الله ﷺ يحب ان يوجه نحو الكعبة فانزل الله: ﴿قد نرى تقلب وجهك في السماء فلنولينك قبلة ترضاها فول وجهك شطر المسجد الحرام﴾ [البقرة: ١٤٤] ، قال: فوجه نحو الكعبة، وقال السفهاء من الناس: ﴿ما ولاهم عن قبلتهم التي كانوا عليها قل لله المشرق والمغرب يهدي من يشاء إلى صراط مستقيم﴾ [البقرة: ١٤٢] . قال: وصلى مع النبي ﵊ (١٩) رجل ثم خرج بعد ما صلى، فمر على قوم من الانصار وهم ركوع في صلاة العصر نحو بيت المقدس فقال: هو يشهد انه صلى مع النبي ﷺ، وانه قد وجه نحو الكعبة، قال: فانحرف القوم حتى وجهوا نحو الكعبة. قال البراء: وكان نزل علينا من المهاجرين مصعب بن عمير اخو بني عبد الدار بن قصي، فقلنا له: ما فعل رسول الله ﷺ؟ (فقال) (٢٠) : هو ومكانه واصحابه على اثري، ثم اتانا (بعده) (٢١) عمرو بن ام مكتوم اخو بني فهر الاعمى، فقلنا له: ما فعل من (وراءك) (٢٢) رسول الله (٢٣) واصحابه؟ فقال: هم على اثري. ثم اتانا (بعده عمار بن ياسر وسعد بن ابي وقاص وعبد الله بن مسعود وبلال، ثم اتانا) (٢٤) عمر بن الخطاب من بعدهم في عشربن راكبا، ثم اتانا بعدهم ⦗٤٠٣⦘ رسول الله ﷺ وابو بكر معه، فلم يقدم علينا حتى قرات سورا من سور المفصل، ثم خرجنا حتى نتلقى العير فوجدناهم قد حذروا (٢٥) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (عارب).
(٢) في [جـ، س، ق]: (رجلًا).
(٣) سقط من: [أ].
(٤) في [ق]: (تحدثني).
(٥) في [ق]: (نظرت).
(٦) في [هـ]: (بقبة).
(٧) سقط من: [ط، هـ].
(٨) سقط من: [ق].
(٩) في [أ، ب]: زيادة (مأذون).
(١٠) في [أ، ب]: (بالحلب فتحلب لي).
(١١) في [ب، ي]: (جعثم).
(١٢) في [هـ]: زيادة (فقال: لا تحزن إن اللَّه معنا، حتى إذا دنا منا فكان بيننا وبينه قدر رمح أو رمحين أو ثلاثة، قال: قلت: يا رسول اللَّه هذا الطلب قد لحقنا).
(١٣) سقط من: [ع].
(١٤) في [ق]: زيادة (يقولون).
(١٥) في [أ، ب، جـ، ق]: زيادة ﷺ.
(١٦) في [س]: (أمر).
(١٧) سقط من: [أ، ب].
(١٨) في [أ، ب]: زيادة (قال: وقد)، وفي [جـ]: (قال).
(١٩) في [أ، ب، جـ]: ﷺ.
(٢٠) هكذا في: [ق، هـ]، وفي بقية النسخ: (فقلت).
(٢١) في [ق، هـ]: (بعد).
(٢٢) في [ي]: (وراك).
(٢٣) في [أ، ب، جـ، ي]: زيادة ﷺ.
(٢٤) سقط من: [هـ].
(٢٥) صحيح؛ أخرجه البخاري (٣٦١٥)، ومسلم (٢٠٠٩).
حضرت براء بن عازب سے روایت ہے کہ حضرت ابوبکر نے حضرت عازب سے ایک کجاوہ تیرہ درہموں میں خریدا۔ حضرت ابوبکر نے حضرت عازب سے کہا۔ آپ براء کو حکم دیں کہ وہ اس کو میرے کجاوہ تک اٹھا کرلے آئے۔ حضرت عازب نے حضرت صدیق اکبر سے کہا۔ نہیں! یہاں تک کہ آپ ہمیں بتائیں کہ آپ نے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کیا کیا تھا۔ جب آپ لوگ نکلے تھے اور مشرکین تمہیں تلاش کر رہے تھے۔ 2۔ حضرت ابوبکر نے فرمایا: ہم نے مکہ سے کوچ کیا تو ہم ایک رات اور دن جاگ کر چلتے رہے یہاں تک کہ ہمیں دوپہر ہوگئی اور زوال کا وقت ہوگیا۔ میں نے نظر دوڑائی کہ کیا مجھے کوئی سایہ دکھائی دیتا ہے جس کی طرف ہم ٹھکانہ پکڑیں تو اچانک مجھے ایک چٹان دکھائی دی پس ہم اس کی طرف پہنچے۔ اس کا کچھ سایہ باقی تھا۔ میں نے اس کے بقیہ سایہ کو دیکھا اور اس (کی جگہ) کو درست کیا پھر میں نے اس سایہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لئے چمڑا بچھایا۔ پھر میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم! لیٹ جائیے۔ پس آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم لیٹ گئے۔ پھر میں نے اپنے ارد گرد میں دیکھ بھال شروع کردی کہ کیا مجھے کوئی متلاشی دکھائی دیتا ہے تو اچانک مجھے ایک چرواہا دکھائی دیا جو اپنی بکریوں کو اسی چٹان کی طرف ہانک رہا تھا۔ اس کا چٹان سے وہی مقصد تھا جو میرا مقصود تھا۔ میں نے اس سے پوچھا: میں نے کہا: اے لڑکے! تم کس کے ہو؟ اس نے جواب دیا۔ قریش کے ایک آدمی کا۔ ابوبکر فرماتے ہیں۔ اس غلام نے آدمی کا نام لیا تو میں اس کو پہچان گیا۔ 3۔ میں نے پوچھا: کیا تمہاری بکریوں میں دودھ ہے؟ اس نے جواب دیا: ہاں! میں نے کہا: کیا تم میرے لئے دودھ نکال دو گے؟ اس نے کہا: ہاں! حضرت ابوبکر کہتے ہیں: میں نے اس کو حکم دیا تو اس نے ایک بکری اپنی بکریوں میں سے قابو کرلی۔ پھر میں نے اس کو بکری کے تھنوں سے غبار جھاڑنے کا حکم دیا۔ پھر میں نے اس کو حکم دیا کہ وہ اپنی ہتھیلیوں کو جھاڑے۔ اس نے کہا: یوں؟ پھر اس نے اپنے ایک ہاتھ سے دوسرے کو مارا پھر اس نے تھوڑا سا دودھ دوہا۔ میرے پاس رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لئے پانی کا ایک برتن تھا جس کے منہ پر کپڑا بندھا ہوا تھا۔ میں نے دودھ پر بہا دیا یہاں تک کہ وہ نیچے سے ٹھنڈا ہوگیا۔ پھر میں اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوا تو میں نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اس حال میں پایا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بیدار ہوچکے تھے۔ میں نے عرض کیا۔ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم! نوش فرمائیے۔ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے نوش فرمایا یہاں تک کہ میں خوش ہوگیا۔ 4۔ پھر میں نے عرض کیا۔ اے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) خدا! کوچ کرنے کا وقت آگیا ہے۔ پھر ہم نے کوچ کیا حالانکہ لوگ ہماری تلاش میں تھے۔ ان لوگوں میں سے سراقہ بن مالک بن جعشم کے سوا ہمیں کسی نے نہیں پایا۔ وہ اپنے گھوڑے پر سوار تھا۔ میں نے عرض کیا۔ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم! یہ متلاشی ہم تک پہنچ گیا ہے۔ اور میں (یہ کہہ کر) رو پڑا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تمہیں کیا بات رلا رہی ہے؟ میں نے عرض کیا۔ بخدا! میں اپنی جان (کے خوف سے) نہیں رو رہا لیکن مجھے آپ (کی جان) پر رونا آ رہا ہے۔ ابوبکر فرماتے ہیں۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سراقہ کے لئے بد دعا فرمائی اور کہا۔ اے اللہ! تو اس کو ہماری طرف سے جس طرح تو چاہے۔ کافی ہوجا۔ حضرت ابوبکر فرماتے ہیں۔ پس سراقہ کا گھوڑا پیٹ تک زمین میں دھنس گیا۔ سراقہ نے گھوڑے سے چھلانگ لگائی۔ پھر اس نے کہا۔ اے محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)! مجھے معلوم ہے کہ یہ آپ ہی کا کام ہے۔ پس آپ اللہ سے دعا کریں کہ وہ مجھے اس مصیبت سے نجات دے دے۔ بخدا! میں اپنے پچھلے متلاشیوں پر (اس بات کو) ضرور پوشیدہ رکھوں گا۔ اور یہ میرا ترکش ہے آپ اس میں سے تیر لے لیں۔ اور آپ عنقریب فلاں جگہ پر میرے اونٹ اور بکریوں پر سے گزریں گے آپ ان میں سے بھی اپنی ضرورت کا لے لیجئے گا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ہمیں تیرے اونٹوں کی ضرورت نہیں۔ پھر وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے واپس مڑا۔ اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کے لئے دعا فرمائی۔ سراقہ واپس اپنے ساتھیوں میں چلا گیا۔ 5۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم چلتے رہے اور میں بھی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ہمراہ تھا۔ یہاں تک کہ ہم رات کے وقت مدینہ میں پہنچے۔ لوگوں نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بارے میں جھگڑا شروع کیا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کس کے گھر میں اتریں گے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: آج کی رات میں بنی نجار میں اتروں گا جو کہ عبد المطلب کے ماموں ہیں، میں اس کے ذریعہ ان کا اکرام کرتا ہوں۔ پس لوگ نکل آئے یہاں تک کہ آپ مدینہ میں داخل ہوئے، اور راستہ میں اور گھروں پر لڑکے اور خادم (کہہ رہے تھے): محمد آگئے، اللہ کے رسول آگئے۔ جب صبح ہوئی تو آپ چل دیئے اور وہاں اترے جہاں اللہ تعالیٰ نے آپ کو حکم دیا۔ 6۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سولہ یا سترہ مہینے بیت المقدس کی طرف نماز پڑھی تھی، اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یہ پسند تھا کہ آپ کا رخ کعبہ کی طرف کردیا جائے۔ پس اللہ تعالیٰ نے نازل فرمایا: { قَدْ نَرَى تَقَلُّبَ وَجْهِكَ فِي السَّمَاءِ فَلَنُوَلِّيَنَّكَ قِبْلَةً تَرْضَاهَا فَوَلِّ وَجْهَكَ شَطْرَ الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ }۔ راوی کہتے ہیں: پس آپ کا رخ کعبہ کی طرف کردیا گیا۔ اور لوگوں میں سے بیوقوفوں نے کہا: { مَا وَلَّاهُمْ عَنْ قِبْلَتِهِمُ الَّتِي كَانُوا عَلَيْهَا قُلْ لِلَّهِ الْمَشْرِقُ وَالْمَغْرِبُ يَهْدِي مَنْ يَشَاءُ إِلَى صِرَاطٍ مُسْتَقِيمٍ }۔ راوی کہتے ہیں: ایک آدمی نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ نماز پڑھی پھر نماز کے بعد نکلا اور انصار کے کچھ لوگوں کے پاس سے گزرا جو عصر کی نماز میں بیت المقدس کی طرف رکوع کی حالت میں تھے۔ اس نے کہا: وہ گواہی دیتا ہے کہ اس نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ نماز پڑھی ہے اور آپ کا رخ کعبہ کی طرف کردیا گیا ہے۔ راوی کہتے ہیں: پس وہ لوگ پھر گئے یہاں تک کہ ان کا رخ کعبہ کی طرف ہوگیا۔ 7۔ حضرت براء فرماتے ہیں: مہاجرین میں سے ہمارے پاس حضرت مصعب بن عمیر اترے تھے جو بنی عبد الدار بن قصی کے بھائی ہیں۔ ہم نے ان سے پوچھا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کیا کیا؟ انہوں نے کہا: آپ اپنی جگہ پر ہیں اور آپ کے صحابہ میرے پیچھے آ رہے ہیں۔ پھر ان کے بعد ہمارے پاس حضرت عمرو بن ام مکتوم آئے جو نابینا اور بنی فہر کے بھائی ہیں۔ ہم نے ان سے پوچھا: تمہارے پیچھے والوں، رسول اللہ اور آپ کے صحابہ نے کیا کیا؟ انہوں نے کہا: وہ میرے پیچھے آ رہے ہیں۔ پھر ان کے بعد ہمارے پاس حضرت عمار بن یاسر، حضرت سعد بن ابی وقاص، حضرت عبد اللہ بن مسعود اور حضرت بلال آئے۔ پھر ان کے بعد حضرت عمر بن خطاب بیس سواروں کے ساتھ ہمارے پاس آئے۔ پھر ان کے بعد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہمارے پاس تشریف لائے اور حضرت ابوبکر آپ کے ساتھ تھے۔ آپ ہمارے پاس تشریف نہیں لائے تھے یہاں تک کہ میں نے مفصل کی کئی سورتیں پڑھ لی تھیں۔ پھر ہم قافلہ کو روکنے کے لئے نکلے تو ہم نے انہیں پایا کہ وہ محتاط ہوچکے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39370]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39370، ترقيم محمد عوامة 37765)
ترقیم عوامۃ: 37766 ترقیم الشثری: -- 39371
٣٩٣٧١ - حدثنا عفان قال: حدثنا شعبة عن ابي إسحاق قال: سمعت البراء يقول: اول من قدم علينا من اصحاب رسول الله ﷺ مصعب بن عمير وابن ام مكتوم، فجعلا يقرئان الناس القرآن، ثم جاء عمار وبلال وسعد، ثم جاء عمر بن الخطاب في عشرين راكبا، ثم جاء رسول الله ﷺ، (قال) (١) : فما رايت اهل المدينة فرحوا بشيء قط فرحهم به، قال: فما قدم حتى قرات: ﴿سبح اسم ربك الاعلى﴾ في (سور) (٢) من المفصل (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ب].
(٢) في [س]: (سورة).
(٣) صحيح؛ أخرجه البخاري (٤٩٤١)، وأحمد (١٨٥١٢).
حضرت ابو اسحاق فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت براء کو کہتے سُنا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے صحابہ کرام میں سے سب سے پہلے ہمارے پاس مصعب بن عمیر اور ابن ام مکتوم تشریف لائے اور ان دونوں نے لوگوں کو قرآن پڑھانا شروع کیا۔ پھر حضرت عمار، بلال اور سعد تشریف لائے پھر حضرت عمر بن خطاب بیس سواروں کی جمعیت میں تشریف لائے۔ پھر رسول خدا (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) تشریف لائے۔ راوی کہتے ہیں۔ میں نے اہل مدینہ کو اس بات سے زیادہ کسی چیز پر فرحاں و شاداں نہیں دیکھا۔ براء کہتے ہیں۔ (ابھی) آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تشریف نہیں لائے تھے کہ میں نے { سَبِّحِ اسْمَ رَبِّکَ الأَعْلَی } مفصل سورتوں میں پڑھ لی تھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39371]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39371، ترقيم محمد عوامة 37766)
ترقیم عوامۃ: 37767 ترقیم الشثری: -- 39372
٣٩٣٧٢ - حدثنا اسود بن عامر قال: حدثنا حماد بن سلمة عن علي بن زيد عن الحسن (ان) (١) سراقة بن مالك (المدلجي) (٢) حدثهم ان قريشا جعلت في رسول الله ﷺ وابي بكر اربعين اوقية، قال: فبينما انا جالس إذ جاءني رجل فقال: إن الرجلين اللذين جعلت ( (قريش) (٣) فيهما) (٤) ما جعلت قريب منك؛ بمكان كذا وكذا، فاتيت فرسي وهو في (الرعي) (٥) فنفرت به ثم اخذت رمحي، قال: فركبته، قال: فجعلت اجر الرمح مخافة ان يشركني فيهما اهل الماء قال: فلما رايتهما قال ابو بكر: هذا باغ ⦗٤٠٤⦘ يبغينا، فالتفت إلي النبي ﷺ فقال:"اللهم اكفناه بما شئت"، قال: قال (فوحل) (٦) فرسي وإني لفي جلد من الارض، فوقعت على حجر (فانقلبت) (٧) ، فقلت: ادع الذي فعل بفرسي ما ارى ان (يخلصه) (٨) ، وعاهده ان لا يعصيه، قال: فدعا له، فخلص الفرس، فقال رسول الله ﷺ:" (اواهبه) (٩) انت لي؟" فقلت: نعم، فقال: (فهاهنا) (١٠) قال (١١) : (فعم) (١٢) عنا الناس، واخذ رسول الله ﷺ طريق الساحل مما يلي البحر، قال: فكنت اول النهار لهم طالبا وآخر النهار لهم مسلحة، وقال لي:"إذا استقررنا بالمدينة فإن رايت ان تاتينا فاتنا"، قال: فلما قدم المدينة وظهر على اهل بدر واحد واسلم الناس ومن حولهم، قال (سراقة) (١٣) : بلغني (انه) (١٤) يريد ان يبعث خالد بن الوليد إلى بني مدلج، قال: فاتيته فقلت له: انشدك النعمة، فقال القوم: مه، فقال رسول الله ﷺ:"دعوه"، فقال رسول الله ﷺ:"ما تريد؟" فقلت: بلغني انك تريد ان تبعث خالد بن الوليد إلى قومي، فانا احب ان توادعهم، فإن اسلم قومهم اسلموا معهم، وإن لم يسلموا لم تخشن صدور قومهم عليهم، فاخذ رسول الله ﷺ بيد خالد بن الوليد فقال له:"اذهب معه فاصنع ما اراد"، فذهب إلى بني مدلج، فاخذوا عليهم ان لا يعينوا على رسول الله ﷺ، فإن اسلمت قريش اسلموا معهم فانزل الله: ﴿ودوا ⦗٤٠٥⦘ لو تكفرون (كما كفروا) (١٥) ﴾ حتى بلغ: ﴿إلا الذين يصلون إلى قوم بينكم وبينهم ميثاق او جاءوكم حصرت صدورهم ان يقاتلوكم او يقاتلوا قومهم (١٦) ولو شاء الله لسلطهم عليكم فلقاتلوكم﴾ [النساء: ٨٩، ٩٠] (١٧) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، س، ط، هـ]: (عن).
(٢) في [ي]: (المدلحي).
(٣) سقط من: [جـ].
(٤) في [أ، ب]: (فيهما قريش).
(٥) في [هـ]: (الوعي).
(٦) في [أ، ب، ط، هـ]: (فوجل)، وانظر: المطالب العالية (٤٢٤٢)، والنهاية ٥/ ١٦١.
(٧) في [أ، ط]: (فانفلت)، وفى [ح، هـ]: (فانقلب).
(٨) في [أ]: (يخلصها).
(٩) في [أ]: (أواهبنه).
(١٠) في [س]: (هاهنا)، وفي [أ]: (هذا).
(١١) في [ي]: زيادة (نعم).
(١٢) في [ط، هـ]: (فعمى).
(١٣) في [ي]: (مؤلفه).
(١٤) في [أ، ب]: (أنك).
(١٥) سقط من: [هـ].
(١٦) في [أ، ب، س، ي]: زيادة ﴿كُلَّ مَا رُدُّوا إِلَى الْفِتْنَةِ أُرْكِسُوا فِيهَا﴾.
(١٧) ضعيف منقطع؛ علي بن زيد ضعيف، وأهل الحديث على أن الحسن لم يسمع من سراقة، وأخرجه البخاري (٣٩٠٦)، وأحمد (١٧٥٩١) من حديث عبد الرحمن بن مالك المدلجي عن أبيه عن أخيه سراقة.
حسن سے روایت ہے کہ سراقہ بن مالک المدلجی نے لوگوں کو بیان کیا کہ قریش نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور حضرت ابوبکر کے متعلق چالیس اوقیہ مقرر فرمائی۔ کہتے ہیں۔ میں بیٹھا ہوا تھا کہ اس دوران ایک آدمی میرے پاس آیا اور اس نے کہا۔ وہ آدمی جن کے بارے میں قریش نے اپنا اعلانِ (انعام) کیا ہے۔ تمہارے قریب ہیں۔ فلاں جگہ پر، کہتے ہیں۔ میں اپنے گھوڑے کے پاس آیا اور گھوڑا چَر رہا تھا۔ میں اس کو لے کر دوڑا پھر میں نے اپنے نیزے کو پکڑا۔ کہتے ہیں: میں اس پر سوار ہوگیا۔ اور میں نے اس ڈر سے نیزے کو کھینچنا شروع کیا کہ کہیں ان دونوں کے بارے میں میرے ساتھ پانی والے لوگ شریک نہ ہوجائیں۔ فرماتے ہیں۔ پس جب میں نے ان دونوں کو دیکھ لیا تو حضرت ابوبکر نے فرمایا: یہ متلاشی ہے جو ہمیں تلاش کر رہا ہے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میری طرف متوجہ ہوئے اور فرمایا: اے اللہ! جس طرح تو چاہتا ہے اس کو ہمارے طرف سے کافی ہوجا۔ سراقہ کہتے ہیں۔ میرا گھوڑا زمین میں دھنس گیا حالانکہ میں سخت زمین میں تھا۔ اور میں ایک پتھر پر گرا اور پلٹی کھائی تو میں نے عرض کیا۔ آپ اس ہستی سے دعا کریں جس نے میرے گھوڑے کے ساتھ جو کیا ہے میں اس کو دیکھ رہا ہوں۔ کہ وہ اس کو یہاں سے نکال دے۔ اور اس نے آپ سے عہد کیا کہ وہ آپ کی نافرمانی نہیں کرے گا۔ کہتے ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سراقہ کے لئے دُعا کی تو گھوڑا باہر آگیا۔ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: کیا تم یہ مجھے ہدیہ کرتے ہو؟ میں نے عرض کیا۔ جی ہاں! آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: پس یہاں ہی رہو پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: لوگوں سے ہماری حالت کو مخفی رکھنا۔ 2۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سمندر کے ساتھ ساحل کا راستہ پکڑ لیا۔ کہتے ہیں۔ میں دن کے آغاز میں ان کا متلاشی تھا اور دن کے آخر میں ان کا محافظ تھا۔ اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھے فرمایا: جب ہم مدینہ میں ٹھہر جائیں تو اگر تمہاری رائے ہو تو ہمارے پاس آنا۔ سراقہ کہتے ہیں۔ پھر جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مدینہ میں تشریف لائے اور اہل بدر، اہل احد پر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو غلبہ حاصل ہوا۔ لوگ اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے گرد والوں نے اسلام قبول کرلیا۔ سراقہ کہتے ہیں۔ مجھے یہ بات پہنچی کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بنی مدلج کی طرف حضرت خالد بن الولید کو بھیجنے کا ارادہ کر رہے ہیں۔ کہتے ہیں میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور میں نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے عرض کیا۔ میں آپ کو انعام (کا وعدہ) یاد دلاتا ہوں لوگ کہنے لگے۔ رک جاؤ! رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اس کو چھوڑ دو۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تمہارا کیا ارادہ ہے؟ میں نے عرض کیا۔ مجھے یہ بات پہنچی ہے کہ آپ میری قوم کی طرف خالد بن ولید کو بھیجنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ اور مجھے یہ بات محبوب ہے کہ آپ ان کے ساتھ عہد و پیمان کرلیں۔ پھر اگر ان کی قوم ایمان لے آئی تو وہ بھی ایمان لے آئیں گے۔ اور اگر ان کی قوم ایمان نہ لائی تو پھر ان پر ان کی قوم کے دل سخت نہیں ہوں گے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت خالد بن ولید کا ہاتھ پکڑا اور ان سے فرمایا: اس کے ساتھ جاؤ اور جو یہ چاہتا ہے وہی معاملہ کرو۔ 3۔ پس حضرت خالد بن ولید بنی مدلج کی طرف تشریف لے گئے اور ان سے یہ پیمان لیا کہ وہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے خلاف مدد نہیں کریں گے۔ اگر قریش اسلام لے آئے تو وہ بھی ان کے ساتھ اسلام لے آئیں گے۔ (اس پر) اللہ تعالیٰ نے یہ آیات نازل کیں۔ { وَدُّوا لَوْ تَکْفُرُونَ کَمَا کَفَرُوا } یہاں تک کہ یہ آیت پڑھی { إِلاَّ الَّذِینَ یَصِلُونَ إِلَی قَوْمٍ بَیْنَکُمْ وَبَیْنَہُمْ مِیثَاقٌ، أَوْ جَاؤُوکُمْ حَصِرَتْ صُدُورُہُمْ أَنْ یُقَاتِلُوکُمْ، أَوْ یُقَاتِلُوا قَوْمَہُمْ، وَلَوْ شَائَ اللَّہُ لَسَلَّطَہُمْ عَلَیْکُمْ فَلَقَاتَلُوکُمْ }۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39372]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39372، ترقيم محمد عوامة 37767)