مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
20. ما قالوا: في مهاجر النبي ﷺ وأبي بكر وقدوم من قدم
جو باتیں محدثین نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم و سیدنا ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ کے مقام ہجرت کے بارے میں کہی ہیں اور آنے والوں کے آنے کے بارے میں
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 39373
٣٩٣٧٣ - قال الحسن: فالذين حصرت صدورهم بنو مدلج، فمن وصل إلى بني مدلج من غيرهم كان في مثل عهدهم.
حضرت حسن فرماتے ہیں کہ وہ لوگ جن کے بارے میں { حَصِرَتْ صُدُورُہُمْ } کہا گیا وہ بنو مدلج ہیں۔ پس ان کے علاوہ جو شخص بنی مدلج کے پاس پہنچ گیا وہ بھی ان کے جیسے معاہدہ میں ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39373]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39373، ترقيم محمد عوامة ---)
ترقیم عوامۃ: 37768 ترقیم الشثری: -- 39374
٣٩٣٧٤ - حدثنا عفان قال: حدثنا همام قال: اخبرنا ثابت عن انس ان ابا بكر حدثه قال: قلت للنبي ﷺ ونحن في الغار: لو ان احدهم ينظر إلى قدميه لابصرنا تحت قدميه قال:"يا ابا بكر، ما ظنك باثنين الله ثالثهما" (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح؛ أخرجه البخاري (٣١٥٣)، ومسلم (٢٣٨١)، وأحمد (١١).
حضرت انس سے روایت ہے کہ حضرت ابوبکر نے ان سے بیان کیا کہ جب ہم غار میں تھے تو میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے عرض کیا۔ اگر ان لوگوں میں سے کوئی بھی اپنے قدموں کی طرف نظر کرے تو البتہ ہمیں اپنے قدموں کے نیچے پالے گا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اے ابوبکر! تیرا ان دو آدمیوں کے بارے میں کیا گمان ہے جن کا تیسرا خدا ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39374]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39374، ترقيم محمد عوامة 37768)
ترقیم عوامۃ: 37769 ترقیم الشثری: -- 39375
٣٩٣٧٥ - حدثنا ابو اسامة قال: حدثنا هشام عن ابيه ان عبد الله بن ابي بكر كان الذي يختلف بالطعام إلى النبي ﷺ وابي بكر وهما في الغار (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) مرسل؛ عروة تابعي، وأخرجه الحاكم ٣/ ٤٧٧، وابن سعد ٣/ ١٧٣.
حضرت ہشام اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن ابوبکر نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور حضرت ابوبکر کے پاس کھانا لے کر جایا کرتے تھے جبکہ وہ دونوں غار میں تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39375]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39375، ترقيم محمد عوامة 37769)
ترقیم عوامۃ: 37770 ترقیم الشثری: -- 39376
٣٩٣٧٦ - حدثنا شبابة عن ورقاء عن ابن ابي نجيح عن مجاهد في قوله: ﴿إلا (تنصروه) (١) ﴾ [التوبة: ٤٠] ، ثم ذكر ما كان من اول شانه حين بعث يقول. فالله فاعل ذلك به ناصره كما نصره ثاني اثنين (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ي]: (ينصروه).
(٢) مرسل؛ مجاهد تابعي، أخرجه ابن أبي حاتم في التفسير ٦/ ١٧٩٨ (١٠٠٣٦)، وابن جرير ١٠/ ١٣٦.
حضرت مجاہد سے {إِلاَّ تَنْصُرُوہُ } کی تفسیر کے بارے میں منقول ہے کہ انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بعثت پر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اول وقت کی حالت کا ذکر فرمایا۔ اور کہا: اللہ پاک ان کے ساتھ یہ کرنے والا ہے۔ اللہ اس کا مددگار ہے جس طرح اس نے ان کی مدد کی جب وہ دو میں سے دوسرے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39376]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39376، ترقيم محمد عوامة 37770)
ترقیم عوامۃ: 37771 ترقیم الشثری: -- 39377
٣٩٣٧٧ - حدثنا وكيع عن شريك عن إبراهيم بن مهاجر عن مجاهد قال: مكث ابو بكر مع النبي ﷺ في الغار (ثلاثا) (١) (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ي].
(٢) مرسل؛ مجاهد تابعي، وأخرجه ابن جرير ١٠/ ١٣٦.
حضرت مجاہد سے منقول ہے کہ حضرت ابوبکر نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ہمراہ غار میں تین (دن) ٹھہرے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39377]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39377، ترقيم محمد عوامة 37771)
ترقیم عوامۃ: 37772 ترقیم الشثری: -- 39378
٣٩٣٧٨ - حدثنا وكيع عن نافع بن عمر عن رجل عن ابي بكر انهما لما انتهيا (إلى الغار) (١) قال: إذا (جحر) (٢) قال: فالقمه ابو بكر (٣) رجله فقال: يا رسول الله إن كانت لدغة او لسعة كانت بي (٤) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ب، ط، هـ].
(٢) في [ب، جـ]: (حجرًا).
(٣) في [جـ، ي]: زيادة ﵁.
(٤) مجهول؛ لإبهام راويه، أخرجه ابن عساكر ٣٠/ ٨١، واللالكائي (٢٤٢٥).
حضرت ابوبکر سے روایت ہے کہ جب یہ دونوں (نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم، ابوبکر) غار کے پاس پہنچے۔ فرماتے ہیں: وہاں پر سوراخ تھے۔ راوی کہتے ہیں: حضرت ابوبکر نے اس سوراخ میں اپنے پاؤں کو داخل کرلیا۔ اور فرمایا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم! اگر کوئی ڈسنے یا ڈنک مارنے والا ہو تو مجھے ملے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39378]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39378، ترقيم محمد عوامة 37772)
ترقیم عوامۃ: 37773 ترقیم الشثری: -- 39379
٣٩٣٧٩ - حدثنا عبد الرحيم بن سليمان عن إسرائيل عن (سماك) (١) عن (سعيد) (٢) بن جبير عن ابن عباس: ﴿كنتم خير امة اخرجت للناس﴾ [آل عمران: ١١٠] قال: هم الذين هاجروا مع محمد ﷺ إلى المدينة (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، جـ، ي]: (سعيد).
(٢) سقط من: [أ، ب، ط، هـ].
(٣) حسن؛ سماك صدوق، أخرجه عبد الرزاق في التفسير ١/ ١٣٠، وأحمد (٤٦٣)، وابن جرير في التفسير ٤/ ٤٣، والنسائي (١١٠٧٢)، والحاكم ٢/ ٢٩٤، والضياء في المختارة ١٠/ (١٨٣)، والطبراني (١٢٣٠٣)، وابن أبي عاصم في الآحاد (٣٣٩)، والحارث (٧٠٧/ بغية)، والصيداوي في معجم الشيوخ (٨٤)، وابن عساكر ٢٥/ ٣٢٦، والخطيب في الموضح ٢/ ٤٤١.
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما { کُنْتُمْ خَیْرَ أُمَّۃٍ أُخْرِجَتْ لِلنَّاسِ } کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ہمراہ مدینہ کی طرف ہجرت کی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39379]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39379، ترقيم محمد عوامة 37773)
ترقیم عوامۃ: 37774 ترقیم الشثری: -- 39380
٣٩٣٨٠ - حدثنا وكيع عن موسى بن علي بن رباح عن ابيه قال: سمعت مسلمة بن مخلد يقول: ولدت حين قدم النبي ﷺ وقبض وانا ابن (عشر) (١) (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [س، ق]: (عشرة).
(٢) صحيح؛ أخرجه ابن أبي عاصم في الآحاد (٢٨٦٥)، والطبراني ١٩ (١٠٦٠)، وأبو يعلى في الكبير كما في المطالب (٤٠٩٣)، وابن عساكر ٥٨/ ٦٠، والخطيب في الكفاية ص ٥٧.
حضرت مسلمہ بن مخلَّد فرماتے ہیں۔ جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تشریف لائے تو میری ولادت ہوئی اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی وفات ہوئی تو میں دس سال کا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39380]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39380، ترقيم محمد عوامة 37774)
ترقیم عوامۃ: 37775 ترقیم الشثری: -- 39381
٣٩٣٨١ - حدثنا ابن عيينة عن الزهري سمع انسا يقول قدم رسول الله ﷺ المدينة وانا ابن عشر، وقبض وانا ابن عشرين، وكن امهاتي يحتثنني على خدمته (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح؛ أخرجه مسلم (٢٠٢٩)، وأحمد ٣/ ١١٠، وبنحوه البخاري (٥١٦٦).
حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مدینہ منورہ میں تشریف لائے تو میں دس سال کا تھا اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی وفات ہوئی تو میں بیس سال کا تھا اور میری مائیں مجھے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت کی ترغیب دیا کرتی تھیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39381]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39381، ترقيم محمد عوامة 37775)
ترقیم عوامۃ: 37776 ترقیم الشثری: -- 39382
٣٩٣٨٢ - حدثنا يزيد بن هارون عن حماد بن سلمة عن هشام بن عروة عن ابيه ان رسول الله ﷺ لما هاجر إلى المدينة هو وابو بكر وعامر بن فهيرة قال: استقبلتهم هدية طلحة إلى ابي بكر في الطريق فيها ثياب بيض فدخل رسول الله ﷺ وابو بكر فيها المدينة (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) مرسل؛ عروة تابعي.
حضرت ہشام بن عروہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم، حضرت ابوبکر صدیق اور عامر بن فہیرہ نے مدینہ کی طرف ہجرت کی۔ کہتے ہیں: تو حضرت طلحہ کا ہدیہ راستہ میں حضرت ابوبکر کو ملا جس میں سفید کپڑے تھے۔ پس رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور حضرت ابوبکر ان کپڑوں میں مدینہ میں داخل ہوئے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39382]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39382، ترقيم محمد عوامة 37776)