🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
4. ما جاء في مبعث النبي ﷺ
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت کے بارے میں آنے والی روایات کا بیان
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 37709 ترقیم الشثری: -- 39313
٣٩٣١٣ - حدثنا علي بن مسهر عن ابي إسحاق الشيباني عن عبد الله بن شداد ابن الهاد قال: نزل (جبريل) (١) على رسول الله ﷺ (فغمه) (٢) ثم قال (٣) : اقرا، قال:"وما اقرا؟"، قال: (فغمه) (٤) ، ثم قال (له) (٥) : اقرا، قال:"وما اقرا؟"، قال: ﴿اقرا باسم ربك الذي خلق﴾، فاتى خديجة فاخبرها بالذي راى، فاتت ورقة بن نوفل ⦗٣٥٧⦘ فذكرت ذلك له، فقال لها: هل راى زوجك صاحبه في حضر؟ قالت: نعم، قال: فإن زوجك نبي (و) (٦) سيصيبه من امته بلاء (٧) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (جبرئيل).
(٢) سقط من: [هـ]: وفي [ق]: (فجمه).
(٣) في [ي]: زيادة (له).
(٤) في [هـ]: (فضمه).
(٥) سقط من: [أ، ب].
(٦) سقط من: [هـ].
(٧) مرسل؛ عبد اللَّه بن شداد لم تثبت له رواية عن النبي ﷺ، أخرجه ابن بشكوال ١/ ٣٢٠، وابن جرير ٣٠/ ٢٥٢، وفي التاريخ ١/ ٥٣٢.

حضرت عبد اللہ بن شداد بن الہاد سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس حضرت جبرائیل تشریف لائے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو ڈھانپ لیا پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کہا: پڑھو! آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: میں کیا پڑھوں؟ راوی کہتے ہیں۔ جبرائیل نے پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو ڈھانپ لیا اور کہا: پڑھو! آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: میں کیا پڑھوں؟ جبرائیل نے کہا: { اقْرَأْ بِاسْمِ رَبِّکَ الَّذِی خَلَقَ } آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم حضرت خدیجہ کے پاس تشریف لائے اور جو کچھ دیکھا تھا۔ اس کی حضرت خدیجہ کو خبر دی۔ وہ ورقہ بن نوفل کے پاس حاضر ہوئیں اور ان کے سامنے یہ بات ذکر کی۔ ورقہ نے خدیجہ سے کہا: کیا تمہارے شوہر نے اپنے اس ساتھی کو حضر میں دیکھا ہے؟ خدیجہ نے کہا: ہاں! ورقہ نے کہا: پھر (تو) تیرا شوہر نبی ہے اور ان کو عنقریب اپنی امت کی طرف سے آزمائش آئے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39313]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39313، ترقيم محمد عوامة 37709)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 37710 ترقیم الشثری: -- 39314
٣٩٣١٤ - حدثنا عبيد الله قال: (اخبرنا) (١) إسرائيل عن ابي إسحاق عن ابي (ميسرة) (٢) ان رسول الله ﷺ كان إذا برز سمع من يناديه: يا محمد، فإذا سمع الصوت انطلق هاربا فاتى خديجة فذكر ذلك لها فقال:"يا خديجة قد خشيت ان يكون قد خالط عقلي شيء إني إذا برزت اسمع من (يناديني) (٣) فلا ارى شيئا فانطلق هاربا فإذا هو عندي يناديني"، فقالت: ما كان الله ليفعل بك ذلك، إنك ما (علمت) (٤) (تصدق) (٥) الحديث وتؤدي الامانة وتصل الرحم، فما كان (الله) (٦) ليفعل بك ذلك، فاسرت ذلك إلى ابي بكر -وكان نديما له في الجاهلية- فاخذ ابو بكر بيده، فانطلق به إلى ورقة فقال: وما ذاك؟ فحدثه بما حدثته خديجة، فاتى ورقة فذكر ذلك له، فقال ورقة: هل ترى شيئا؟ قال:"لا، ولكني إذا برزت سمعت النداء، (فلا ارى شيئا فانطلق هاربا فإذا هو عندي"، قال: فلا تفعل) (٧) ، فإذا سمعت النداء فاثبت حتى تسمع ما يقول لك، فلما برز سمع النداء: يا محمد، قال:"لبيك"، قال: ⦗٣٥٨⦘ (قل) (٨) : اشهد ان لا إله إلا الله واشهد ان محمدا عبده ورسوله، ثم قال له: قل: ﴿الحمد لله رب العالمين (٢) الرحمن الرحيم (٣) (مالك يوم الدين) (٩) ﴾ حتى فرغ من فاتحة الكتاب، ثم اتى ورقة، فذكر ذلك له، فقال له ورقة: ابشر ثم ابشر (ثم ابشر) (١٠) ، فإني اشهد انك الرسول الذي بشر به عيسى ﵇ (١١) (برسول) (١٢) ياتي من بعدي اسمه احمد، فانا اشهد انك (انت) (١٣) احمد، وانا اشهد انك محمد، وانا اشهد انك رسول الله، وليوشك ان تؤمر بالقتال، ولئن امرت بالقتال (وانا حي) (١٤) لاقاتلن معك، فمات ورقة فقال رسول الله ﷺ:" (رايت) (١٥) القس في الجنة عليه ثياب خضر" (١٦) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، ي]: (أنبأنا).
(٢) في [ب]: (مسيره).
(٣) في [جـ]: (ينادي).
(٤) في [ب، جـ]: (عملت).
(٥) في [أ، ب]: (صدق).
(٦) سقط من: [أ، ب، ط، هـ].
(٧) في [جـ]: تكرر.
(٨) سقط من: [أ، ب، ط، هـ].
(٩) سقط من: [أ، ب].
(١٠) سقط من: [ب].
(١١) سقط من: [س، هـ].
(١٢) في [ق]: (رسول).
(١٣) سقط من: [ي].
(١٤) سقط من: [أ، ب].
(١٥) في [ق]: (أنه رأى).
(١٦) مرسل؛ أبو ميسرة عمر بن شرحبيل تابعي مخضرم، وأخرجه الثعلبي في التفسير ١٠/ ٢٤٤، وابن إسحاق في السيرة (١٥٧)، والبيهقي في دلائل النبوة ٢/ ١٦٤، والآجري في الشريعة (٩٧٣)، وابن عساكر ٦٣/ ٧.

حضرت ابو میسرہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب کھلی جگہ میں آئے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم آواز دینے والے کو سنتے جو آپ کو آواز دیتا۔ اے محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)! پس جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یہ آواز سنتے تو آپ دوڑتے ہوئے چلنے لگتے۔ پس آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم حضرت خدیجہ کے پاس تشریف لائے اور ان کے سامنے یہ بات ذکر کی اور فرمایا: اے خدیجہ! مجھے ڈر لگتا ہے کہ میری عقل میں کوئی چیز خلط ہوگئی ہے۔ میں جب کھلی جگہ کی طرف نکلتا ہوں تو میں کسی منادی کو سنتا ہوں لیکن مجھے کوئی چیز دکھائی نہیں دیتی پس میں دوڑا ہوا چلا آیا۔ ناگہاں وہ منادی میرے ساتھ ہی تھا اور وہ مجھے آواز دے رہا تھا۔ حضرت خدیجہ نے عرض کیا۔ اللہ تعالیٰ آپ کو ایسا نہیں کرے گا۔ آپ کو جتنا میں جانتی ہوں تو آپ سچ بولتے ہیں اور امانت کو ادا کرتے ہیں اور صلہ رحمی کرتے ہیں۔ پس اللہ تعالیٰ آپ کے ساتھ ایسا نہیں کرے گا۔ حضرت خدیجہ نے یہ بات خفیہ طور پر حضرت ابوبکر سے بیان کردی۔ ابوبکر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے جاہلیت کے زمانہ میں دوست تھے۔ حضرت ابوبکر نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ہاتھ پکڑا اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو ورقہ کے پاس لے گئے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پوچھا: کیا بات ہے؟ حضرت ابوبکر نے وہ ساری بات بیان کی جو حضرت خدیجہ نے انہیں بتائی تھی۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ورقہ کے پاس آئے اور یہ واقعہ ذکر کیا ہے۔ ورقہ نے پوچھا؟ آپ نے کچھ دیکھا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: نہیں! لیکن جب میں باہر نکلتا ہوں تو ایک آواز سنتا ہوں اور مجھے کوئی چیز دکھائی نہیں دی تو میں دوڑا ہوا چلا پس ناگہاں وہ منادی میرے ساتھ ہی تھا۔ ورقہ نے کہا: آپ (ایسا) نہ کریں۔ پس جب آپ آواز سنیں تو رُک جائیں یہاں تک کہ جو بات وہ آپ سے کہتا ہے اس کو سُن لیں۔ پھر جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کھلی جگہ کی طرف نکلے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے آواز سُنی: اے محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)! آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: میں حاضر! منادی نے کہا: کہیے! میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں ہے اور میں گواہی دیتا ہوں کہ محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اللہ کے بندے اور اس کے رسول ہیں۔ پھر منادی نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کہا { الْحَمْدُ لِلَّہِ رَبِّ الْعَالَمِینَ، الرَّحْمَن الرَّحِیمِ، مَالِکِ یَوْمِ الدِّینِ } فاتحہ شریف کے آخر تک پڑھایا۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ورقہ کے پاس تشریف لائے اور اس کے سامنے یہ بات ذکر کی تو ورقہ نے کہا: تمہیں بشارت ہو پھر تمہیں بشارت ہو پھر تمہیں بشارت ہو۔ میں گواہی دیتا ہوں کہ آپ ہی وہی رسول ہیں جن کی بشارت عیسیٰ نے دی تھی۔ (فرمایا تھا) ایسا رسول جو میرے بعد آئے گا اور اس کا نام احمد ہوگا۔ پس میں گواہی دیتا ہوں کہ آپ احمد ہیں اور میں گواہی دیتا ہوں کہ آپ محمد ہیں اور میں گواہی دیتا ہوں کہ آپ اللہ کے رسول ہیں۔ اور قریب ہے کہ آپ کو قتال (جہاد) کا حکم دیا جائے اور اگر آپ کو قتال کا حکم دیا گیا اور میں زندہ ہوا تو البتہ ضرو ر بالضرور میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی معیت میں قتال کروں گا۔ پھر (اس کے بعد) ورقہ فوت ہوگئے۔ رسول خدا (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا: میں نے اس عیسائی عالم کو جنت کے اندر سبز کپڑوں میں دیکھا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39314]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39314، ترقيم محمد عوامة 37710)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 37711 ترقیم الشثری: -- 39315
٣٩٣١٥ - حدثنا محمد بن فضيل عن عطاء بن السائب عن الحسن قال: (ابتعث) (١) الله النبي ﷺ (٢) مرة لإدخال رجل الجنة، قال: فمر على (كنيسة) (٣) ⦗٣٥٩⦘ من كنائس اليهود فدخل إليهم وهم يقرؤون سفرهم، فلما راوه اطبقوا السفر وخرجوا، (و) (٤) في ناحية من الكنيسة رجل يموت قال: فجاء إليه فقال: إنما منعهم ان (يقرؤا) (٥) انك اتيتهم وهم يقرؤن (نعت) (٦) نبي هو نعتك، ثم جاء إلى السفر ففتحه ثم قرا فقال: اشهد ان لا إله إلا الله وان محمدا رسول الله ﷺ، (ثم قبض فقال رسول الله ﷺ) (٧) :"دونكم اخاكم"، (قال) (٨) : فغسلوه وكفنوه وحنطوه ثم صلى عليه (٩) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (انبعث).
(٢) في [س، هـ]: ﵊.
(٣) في [ب، س]: (كنيسته).
(٤) سقط من: [جـ].
(٥) في [ق]: (يقرءون).
(٦) في [أ، ب، س]: (بعث).
(٧) سقط من: [هـ].
(٨) سقط من: [س].
(٩) مرسل ضعيف؛ الحسن تابعي، وعطاء اختلط.

حسن فرماتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے ایک مرتبہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو ایک آدمی کو جنت میں داخل کرنے کے لئے بھیجا۔ راوی کہتے ہیں: پس آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یہود کی عبادت گاہوں میں سے ایک عبادت گاہ کے پاس سے گزرے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ان کے پاس تشریف لے گئے اس وقت وہ لوگ اپنی کتاب پڑھ رہے تھے۔ جب انہوں نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو دیکھا تو کتاب کو بند کردیا اور باہر نکل گئے۔ عبادت گاہ کے ایک کونہ میں ایک آدمی مر نے کے قریب پڑا ہوا تھا۔ راوی کہتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس آدمی کے پاس تشریف لائے تو اس آدمی نے عرض کیا۔ ان لوگوں (یہود) کو پڑھنے سے اس بات نے منع کیا ہے کہ آپ ان کے پاس تشریف لائے ہیں اور یہ لوگ (اس وقت) ایک نبی کی صفات پڑھ رہے تھے۔ جو کہ آپ ہی ہیں۔ پھر وہ آدمی کتاب کے پاس آیا۔ اس کو کھولا اور پڑھا تو کہا۔ میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں ہے اور محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اللہ کے رسول ہیں۔ پھر اس آدمی کی روح قبض ہوگئی۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا ’؛ اپنے بھائی کو سنبھالو۔ راوی کہتے ہیں: پھر صحابہ نے اس کو غسل دیا اور کفن دیا اور حنوط لگایا پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس پر جنازہ پڑھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39315]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39315، ترقيم محمد عوامة 37711)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 37712 ترقیم الشثری: -- 39316
٣٩٣١٦ - حدثنا يونس بن محمد قال: حدثنا حماد بن سلمة عن ثابت عن انس ان رسول الله ﷺ اتاه (جبريل) (١) وهو يلعب مع الغلمان، فاخذه فصرعه فشق عن قلبه، فاستخرج القلب ثم استخرج علقة منه فقال: هذا حظ الشيطان منك، ثم غسله في (طست) (٢) من ذهب بماء زمزم، ثم لامه ثم اعاده في مكانه، قال: وجاء الغلمان يسعون إلى امه -يعني: (ظئره) (٣) ، (فقالوا) (٤) : إن محمدا (٥) - قد قتل، (قال) (٦) : ⦗٣٦٠⦘ فاستقبلوه وهو منتقع اللون، قال انس: لقد كنت ارى اثر (المخيط) (٧) في صدره (٨) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ق، هـ]: (جبرئيل).
(٢) في [أ، ب، س]: (طشت).
(٣) في [س]: (ظئبرة).
(٤) في [جـ]: (قال).
(٥) في [أ، جـ]: زيادة ﷺ
(٦) سقط من: [س].
(٧) في [ق]: (الخيط).
(٨) صحيح؛ أخرجه مسلم (١٦٢)، وأحمد ٣/ ١٤٩ (١٢٥٢٨).

حضرت انس سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس حضرت جبرائیل آئے جبکہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بچوں کے ساتھ کھیل رہے تھے۔ جبرائیل نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو پکڑا اور زمین پر لٹا دیا پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا سینہ مبارک شق کیا اور قلب مبارک کو باہر نکالا پھر قلب مبارک سے ایک لوتھڑا نکالا اور فرمایا۔ یہ آپ کے (دل میں) سے شیطان کا حصہ ہے۔ پھر جبرائیل نے دل کو ایک سونے کے طشت میں ماء زمزم سے دھویا پھر جبرائیل نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے دل کو سیا پھر اس کو اس کی جگہ میں واپس رکھ دیا۔ راوی کہتے ہیں: بچے دوڑتے ہوئے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی امی، دائی، کے پاس آئے اور کہا: محمد قتل کردیئے گئے ہیں۔ راوی کہتے ہیں: لوگ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی طرف آئے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا رنگ بدلا ہوا تھا۔ حضرت انس کہتے ہیں کہ میں نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سینہ میں سُوئی کے اثرات دیکھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39316]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39316، ترقيم محمد عوامة 37712)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 37713 ترقیم الشثری: -- 39317
٣٩٣١٧ - حدثنا (ابو اسامة عن) (١) محمد بن ابي حفصة عن الزهري عن ابي سلمة عن جابر (قال) (٢) : احتبس الوحي عن النبي ﷺ (٣) في اول امره، وحبب إليه الخلاء، (فجعل) (٤) يخلو في حراء، فبينما هو مقبل من حراء قال:"إذا انا (بحس) (٥) فوقي فرفعت راسي، فإذا انا بشيء على كرسي، فلما رايته (جئثت) (٦) إلى الارض واتيت (اهلي) (٧) بسرعة فقلت: (دثروني) (٨) (دثروني) (٩) فاتاني جبريل (١٠) فجعل يقول: ﴿ياايها المدثر (١) قم فانذر (٢) وربك فكبر (٣) وثيابك فطهر (٤) والرجز فاهجر﴾" (١١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ط، هـ].
(٢) سقط من: [س].
(٣) في [س، هـ]: ﵊.
(٤) في [أ، ب]: (وجعل).
(٥) أي: بصوت، وفي [ي]: (بحبس).
(٦) في [أ، ب، ق]: (حثيت)، وسقط من: [جـ].
(٧) في [جـ]: (أهل).
(٨) سقط من: [ي]، وفي [أ]: (دثرني).
(٩) سقط من: [ي]، وفي [أ]: (دثرني).
(١٠) في [جـ، ق، ي]: زيادة ﵇.
(١١) حسن؛ ابن أبي حفصة صدوق على الصحيح، والحديث أخرجه البخاري (٤٩٢٢)، ومسلم (١٦١).

حضرت جابر کہتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر شروع شروع میں وحی بند ہوگئی تھی اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو خلوت محبوب ہوگئی پس آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم حِرا میں خلوت گزین ہوجاتے۔ پس اسی دوران آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم حرا سے واپس آ رہے تھے، فرمایا: جب میں نے اپنے اوپر سے ہلکی آواز سُنی تو میں نے اپنا سر اٹھایا۔ تو مجھے اچانک کرسی پر کوئی چیز دکھائی دی پس جب میں نے اسے دیکھا تو گھبرا کر زمین کی طرف جھک گیا اور میں اپنے گھر والوں کے پاس جلدی جلدی آیا اور میں نے کہا۔ مجھے کمبل اوڑھا دو، مجھے کمبل اوڑھا دو۔ پھر میرے پاس جبرائیل آئے اور انہوں نے کہنا شروع کیا: { یَا أَیُّہَا الْمُدَّثِّرُ، قُمْ فَأَنْذِرْ، وَرَبَّک فَکَبِّرْ، وَثِیَابَک فَطَہِّرْ، وَالرُّجْزَ فَاہْجُرْ }۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39317]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39317، ترقيم محمد عوامة 37713)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 37714 ترقیم الشثری: -- 39318
٣٩٣١٨ - حدثنا عبد الاعلى بن عبد الاعلى عن داود عن عكرمة في قوله: ﴿ياايها المدثر﴾ قال: دثرت هذا الامر فقم به، وقوله: ﴿ياايها المزمل﴾ قال: زملت هذا الامر فقم به (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) مرسل؛ عكرمة تابعي، والخبر أخرجه ابن جرير في التفسير ٢٩/ ١٤٤، وورد من طريق عكرمة عن ابن عباس عند الحاكم ٢/ ٥٤٩.
حضرت عکرمہ سے قول خداوندی { یَا أَیُّہَا الْمُدَّثِّرُ } کے بارے میں منقول ہے فرمایا: تجھے یہ معاملہ اوڑھا دیا گیا ہے پس تو اس کو لے کر کھڑا ہوجا۔ اور قول خداوندی { یَا أَیُّہَا الْمُزَّمِّلُ } کے بارے میں منقول ہے کہ تمہیں یہ معاملہ لپیٹ دیا گیا ہے پس تم اس کو لے کر کھڑے ہو جاؤ۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39318]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39318، ترقيم محمد عوامة 37714)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
5. في أذي قريش للنبي ﷺ وما لقي منهم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو قریش کی اذیت پہنچانے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو جو ان سے تکالیف پہنچی ہیں ان کا بیان
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 37715 ترقیم الشثری: -- 39319
٣٩٣١٩ - (حدثنا ابو بكر قال) (١) : حدثنا علي بن مسهر عن (الاجلح) (٢) عن الذيال بن حرملة عن جابر بن عبد الله قال: اجتمعت قريش يوما فقالوا: انظروا اعلمكم بالسحر والكهانة والشعر، فليات هذا الرجل الذي فرق جماعتنا وشتت امرنا وعاب ديننا فليكلمه ولينظر ماذا يرد عليه، فقالوا: ما نعلم احدا غير عتبة بن ربيعة، فقالوا: انت يا ابا الوليد، فاتاه عتبة (فقال) (٣) : يا محمد انت خير ام عبد الله؟ فسكت رسول الله ﷺ (ثم) (٤) [ (قال) (٥) : انت خير ام عبد المطلب؟ فسكت رسول الله ﷺ (٦) ، فقال: (إن كنت تزعم) (٧) (ان هؤلاء خير منك فقد عبدوا الآلهة التي (عبتها) (٨) ، وإن كنت تزعم) (٩) انك خير منهم فتكلم حتى نسمع قولك، إنا والله ⦗٣٦٢⦘ ما راينا سخلة قط (اشام) (١٠) على (قومه) (١١) منك، فرقت جماعتنا، وشتت امرنا وعبت ديننا، وفضحتنا في العرب، حتى لقد طار فيهم ان في قريش ساحرا، [وان في قريش كاهنا، والله ما ننتظر إلا مثل صيحة الحبلى ان (يقوم) (١٢) بعضنا لبعض بالسيوف حتى (نتفانى) (١٣) ايها الرجل] (١٤) ، إن كان إنما بك الباءة فاختر اي نساء قريش (ونزوجك) (١٥) عشرا، وإن فإن إنما بك الحاجة (جمعنا) (١٦) لك حتى تكون اغنى قريش رجلا واحدا، فقال رسول الله صلى الله عليه (١٧) وسلم:"افرغت؟" قال: نعم، فقرا رسول الله ﷺ: ﴿بسم الله الرحمن الرحيم﴾ (١٨) ﴿حم (١) تنزيل من الرحمن الرحيم﴾ حتى بلغ: ﴿فإن اعرضوا فقل انذرتكم صاعقة مثل صاعقة عاد وثمود﴾ [فصلت: ١ - ٢، ١٣] فقال (له) (١٩) عتبة: حسبك حسبك ما (عندك) (٢٠) غير هذا، قال:"لا"، فرجع إلى قريش فقالوا: ما وراءك؟ قال: ما تركت شيئا ارى انكم تكلمونه به إلا وقد كلمته به، (فقالوا) (٢١) : فهل اجابك؟ قال: نعم، قال: لا، والذي نصبها بنية (٢٢) ⦗٣٦٣⦘ اما فهمت شيئا مما قال: غير انه انذركم صاعقة مثل صاعقة عاد وثمود، قالوا: ويلك يكلمك رجل بالعربية لا تدري ما قال، (قال) (٢٣) : (لا) (٢٤) والله] (٢٥) ما فهمت شيئا مما قال: غير ذكر الصاعقة (٢٦) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ب، جـ].
(٢) في [ب، س]: (الأحلج).
(٣) في [س]: (قالوا).
(٤) سقط من: [أ، ب، جـ].
(٥) في [أ، ب]: (فقال).
(٦) سقط ما بين المعكوفين من: [جـ].
(٧) تكرر في: [هـ].
(٨) في [أ، ب، س]: (عبت).
(٩) سقط ما بين المعكوفين من: [جـ].
(١٠) في [أ، ب]: (أشتم)، وفي [ي]: (أشم)، وفي [س]: (أشبم).
(١١) في [جـ]: (قومك).
(١٢) في [ب، ط، هـ]: (يقول).
(١٣) في [ط، هـ]: (تنفاني).
(١٤) سقط ما بين المعكوفين من: [أ، ب].
(١٥) في [ب، س]: (فنزوجك)، وفي [جـ، ي]: (فلتزوجك)، وفي [ت]: (ولنزوجك).
(١٦) سقط من: [هـ].
(١٧) في [أ]: زيادة (وآله).
(١٨) سقط من: [ق].
(١٩) سقط من: [هـ].
(٢٠) في [أ]: (عندي).
(٢١) في [ب]: (قال).
(٢٢) أي: الكعبة.
(٢٣) سقط من: [ط، هـ].
(٢٤) سقط من: [س]
(٢٥) سقط ما بين المعكوفين من: [أ، ب].
(٢٦) حسن؛ الأجلح صدوق على الصحيح، والذيال ذكره ابن حبان في الثقات، وروى عنه جماعة، وأخرجه الحاكم ٢/ ٢٥٣، وعبد بن حميد (١١٢٣)، وأبو يعلي (١٨١٨)، وأبو نعيم في دلائل النبوة (٢٥٨)، وابن عساكر ٣٨/ ٢٤٢، ويحيى بن معين في تاريخه برواية الدوري ٣/ ٥٤، والبغوي في التفسير ٤/ ١١٠، والثعلبي ٨/ ٢٨٨.

حضرت جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک دن قریش اکٹھے ہوئے اور انہوں نے کہا: اپنے میں سے سب سے زیادہ جادو، کہانت اور شعر بنانے والے کو دیکھو اور پھر وہ شخص اس آدمی کے پاس آئے جس نے ہماری جماعت میں تفریق ڈالی ہے اور ہمارے معاملہ کو ٹوٹ پھوٹ کا شکار کردیا ہے اور ہمارے دین میں عیب نکالا ہے۔ پھر وہ شخص اس سے گفتگو کرے اور دیکھے کہ یہ اس کو کیا جواب دیتے ہیں۔ لوگوں نے کہا: مجھے عتبہ بن ربیعہ کے علاوہ کسی کے بارے میں علم نہیں ہے۔ لوگوں نے کہا: اے ابوالولید تم ہی ہو۔ پس یہ عتبہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور کہنے لگا۔ اے محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)! تم بہتر ہو یا عبد اللہ؟ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم خاموش رہے۔ پھر اس نے کہا: تم بہتر ہو یا عبد المطلب؟ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پھر خاموش رہے۔ پھر عتبہ بولا: اگر تمہارا خیال یہ ہے کہ یہ لوگ تم سے بہتر ہیں تو تحقیق ان لوگوں نے تو ان معبودان کی عبادت کی ہے جن کو تم عیب دار کہتے ہو۔ اور اگر تمہارا خیال یہ ہے کہ تم ان سے بہتر ہو تو پھر تم بولو تاکہ ہم تمہاری سُن سکیں۔ ہم نے تو بخدا اپنی قوم پر تم سے زیادہ منحوس کوئی بکری کا بچہ (بھی) نہیں دیکھا۔ تم نے ہماری جمعیت میں تفریق ڈال دی ہے اور ہمارے معاملہ کو ٹوٹ پھوٹ کا شکار کردیا ہے۔ اور ہمارے دین میں عیب نکالا ہے اور تم نے ہمیں عرب میں رسوا کردیا ہے حتی کہ یہ بات عرب میں گردش کر رہی ہے کہ قریش میں ایک جادوگر ہے اور قریش میں ایک کاہن ہے۔ بخدا! ہم نہیں انتظار کر رہے مگر حاملہ کی چیخ کی مثل کا تاکہ ہم میں سے بعض، بعض کے لئے تلواریں لے کر کھڑے ہوجائیں یہاں تک کہ ہم سب فنا ہوجائیں۔ اے آدمی! اگر تجھے شوق مردانگی ہے تو تم قریش کی عورتوں میں سے جسے چاہو پسند کرلو۔ ہم تمہاری دس شادیاں کردیں گے اور اگر تمہیں کوئی (مالی) ضرورت ہے تو ہم تمہارے لئے (اتنا) جمع کردیں گے کہ تم سارے قریش میں سے اکیلے ہی سب سے زیادہ غنی ہو جاؤ گے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: کیا تم بات کرچکے ہو؟ عتبہ نے کہا: ہاں! تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے قراءت فرمائی۔ بسم اللہ الرَّحْمَن الرحیم { حم تَنْزِیلٌ مِنَ الرَّحْمَن الرَّحِیمِ } یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس آیت تک پہنچے۔ { فَإِنْ أَعْرَضُوا فَقُلْ أَنْذَرْتُکُمْ صَاعِقَۃً مِثْلَ صَاعِقَۃِ عَادٍ وَثَمُودَ } تو عتبہ نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کہا۔ بس کرو۔ بس کرو۔ اس کے سوا تمہارے پاس کچھ ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: نہیں! عتبہ، قریش کے پاس واپس لوٹا۔ قریش نے پوچھا: تمہارے پیچھے (کی) کیا (خبر) ہے؟ عتبہ نے کہا: میں نے کوئی چیز نہیں چھوڑی جس کے بارے میں میرا خیال ہو کہ تم نے ان سے اس کے بارے میں گفتگو کرنی ہے مگر یہ کہ میں نے ان سے اس کے بارے میں گفتگو کرلی ہے۔ قریش نے کہا۔ پھر کیا انہوں نے تمہیں جواب دیا ہے۔ عتبہ نے کہا: ہاں! (پھر) عتبہ نے کہا: قسم اس ذات کی جس نے خانہ کعبہ کو نصب کیا ہے مجھے ان کی کہی ہوئی باتوں میں سے کچھ بھی سمجھ نہیں آیا۔ صرف یہ بات (سمجھ آئی) کہ وہ تمہیں عاد اور ثمود کی کڑک سے ڈراتے ہیں۔ قریش نے کہا: تم ہلاک ہو جاؤ۔ ایک آدمی تمہارے ساتھ عربی میں گفتگو کرتا ہے اور تم نہیں جانتے کہ اس نے کیا کہا ہے۔ عتبہ نے کہا۔ بخدا! مجھے ان کی گفتوا میں سے کڑک کے سوا کچھ سمجھ نہیں آیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39319]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39319، ترقيم محمد عوامة 37715)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 37716 ترقیم الشثری: -- 39320
٣٩٣٢٠ - حدثنا علي بن مسهر عن محمد بن عمرو (عن) (١) ابي سلمة عن عمرو ابن (العاص) (٢) قال: ما رايت قريشا ارادوا قتل النبي ﷺ إلا يوما ائتمروا به وهم جلوس في ظل الكعبة ورسول الله صلى الله عليه (٣) وسلم يصلي عند المقام، فقام إليه عقبة بن ابي معيط فجعل رداءه في عنقه ثم جذبه حتى وجب (لركبتيه) (٤) ساقطا، وتصايح الناس، فظنوا انه مقتول، (فاقبل) (٥) ابو بكر يشتد حتى اخذ بضبعي رسول الله صلى الله عليه (٦) وسلم من ورائه وهو يقول: اتقتلون رجلا ان يقول ربي الله، ثم انصرفوا عن النبي صلى الله عليه (٧) وسلم، فقام رسول الله ﷺ فصلى فلما قضى صلاته مر بهم وهم جلوس في ظل الكعبة، فقال:"يا معشر قريش، اما والذي نفس ⦗٣٦٤⦘ محمد بيده ما ارسلت إليكم إلا بالذبح"، واشار بيده إلى حلقه، قال: فقال له ابو جهل: يا محمد ما كنت جهولا، قال: فقال رسول الله ﷺ:"انت منهم" (٨) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: (ابن).
(٢) في [أ، ب، ط، هـ]: (العاصي).
(٣) في [أ]: زيادة (وآله).
(٤) في [س، ي]: (ركبته).
(٥) في [جـ]: تكرر.
(٦) في [أ]: زيادة (وآله).
(٧) في [أ]: زيادة (وآله).
(٨) منقطع؛ أبو سلمة لم يدرك عمرو بن العاص، وأخرجه ابن حبان (٦٥٦٩)، وأبو يعلي (٧٣٣٩)، وابن حجر في تغليق التعليق ٤/ ٨٧، وأخرجه البخاري في خلق أفعال العباد ١/ ٧٥، وفيه: (عن عبد اللَّه بن عمرو)، وورد بنحوه من حديث عبد اللَّه بن عمرو عند البخاري في الصحيح (٣٨٥٦).

حضرت عمرو بن العاص سے روایت ہے کہ میں نے قریش کو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے قتل کا ارادہ کرتے (کبھی) نہیں دیکھا تھا۔ مگر ایک دن جب وہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے خلاف سازش کر رہے تھے اور وہ کعبہ کے سایہ میں بیٹھے ہوئے تھے۔ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مقام ابراہیم کے پاس نماز ادا فرما رہے تھے۔ پس عقبہ بن ابی معیط کھڑا ہوا اور اپنی چادر کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی گردن میں ڈالا اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو کھینچا یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنے گھٹنوں کے بل گرنے لگے۔ لوگوں نے شورو غل کیا تو لوگوں نے یہ گمان کیا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مقتول ہوگئے ہیں۔ حضرت ابوبکر دوڑتے ہوئے آگے بڑھے یہاں تک کہ انہوں نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو بغلوں کے پیچھے سے پکڑ لیا اور فرمانے لگے۔ { أَتَقْتُلُونَ رَجُلاً أَنْ یَقُولَ رَبِّی اللَّہُ } پھر لوگ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہٹ گئے۔ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کھڑے ہوئے اور نماز پڑھی پس جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نماز پڑھ چکے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قریش کے پاس سے گزرے جبکہ وہ کعبہ کے سایہ میں بیٹھے ہوئے تھے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اے گروہ قریش! خبردار! قسم اس ذات کی جس کے قبضے میں محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی جان ہے۔ مجھے تمہاری طرف نہیں بھیجا گیا مگر ذبح کے ساتھ۔ اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنے ہاتھ سے اپنے حلق کی طرف اشارہ فرمایا: راوی کہتے ہیں: ابو جہل نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کہا: اے محمد! تم تو جاہل نہیں تھے۔ راوی کہتے ہیں: آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تو بھی ان میں سے ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39320]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39320، ترقيم محمد عوامة 37716)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 37717 ترقیم الشثری: -- 39321
٣٩٣٢١ - حدثنا ابو خالد الاحمر عن داود عن عكرمة عن ابن عباس قال: مر ابو جهل فقال: الم انهك (فانتهره) (١) النبي ﷺ فقال له ابو جهل: لم (تنتهرني) (٢) يا محمد، والله لقد علمت ما بها رجل اكبر (ناديا) (٣) مني، قال: فقال جبريل: فليدع ناديه، (قال) (٤) ؛ فقال ابن عباس: والله (٥) لو دعا ناديه لاخذته (زبانية) (٦) العذاب (٧) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ب]: (فانتهزه).
(٢) في [أ، ب]: (تنتهزني).
(٣) في [ب]: (باديًا).
(٤) سقط من: [أ، ب، جـ].
(٥) في [ط، ق]: زيادة (أن).
(٦) في [هـ]: (ربانية)، وفي [س]: (زبالة).
(٧) ضعيف؛ أبو خالد صدوق، وداود بن الحصين ثقة إلا في عكرمة، أخرجه أحمد (٢٣٢٢)، والترمذي (٣٣٤٩)، والنسائي في الكبرى (١١٦٨٤)، والطبري ٣٠/ ٢٥٥، والبيهقي ٢/ ١٩٢، والطبراني (١١٩٥٠)، والحاكم ٢/ ٤٨٧.

حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ابو جہل گزرا اور اس نے کہا۔ کیا میں نے تمہیں منع نہیں کیا تھا؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کو ڈانٹ پلا دی۔ ابو جہل نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کہا: اے محمد! تم مجھے کیوں ڈانٹتے ہو؟ بخدا تمہیں معلوم ہے کہ مکہ میں کوئی شخص مجھ سے بڑی مجلس والا نہیں ہے۔ راوی کہتے ہیں: حضرت جبرائیل نے فرمایا: { فَلْیَدْعُ نَادِیَہُ } راوی کہتے ہیں کہ ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں۔ بخدا اگر ابو جہل اپنی مجلس (والوں) کو بلاتا تو اس کو عذاب کے فرشتے زبانیہ پکڑ لیتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39321]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39321، ترقيم محمد عوامة 37717)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 37718 ترقیم الشثری: -- 39322
٣٩٣٢٢ - حدثنا جعفر بن عون قال: اخبرنا سفيان عن ابي إسحاق عن عمرو ابن ميمون عن عبد الله بن مسعود قال: كان النبي ﷺ يصلي في ظل الكعبة قال: فقال ابو جهل وناس من قريش، قال: ونحرت جزور في ناحية مكة، قال: فارسلوا فجاؤا من سلاها فطرحوه عليه، قال: فجاءت فاطمة حتى القته عنه، قال: فكان ⦗٣٦٥⦘ (يستحب) (١) (ثلاثا) (٢) يقول:"اللهم عليك بقريش، اللهم عليك بقريش، (اللهم عليك بقريش) (٣) : بابي جهل بن هشام وعتبة بن ربيعة وشيبة بن ربيعة والوليد بن عتبة وامية بن خلف وعقبة بن ابي معيط"، قال: قال عبد الله: (فلقد) (٤) رايتهم قتلى في قليب بدر، قال ابو إسحاق: ونسيت السابع (٥) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [س]، وفي [أ]: (تستحب)، وفي [ق]: (ينتحب).
(٢) سقط من: [أ، ب].
(٣) سقط من: [ق].
(٤) في [ب]: (لقد).
(٥) صحيح؛ جعفر ثقة، أخرجه البخاري (٢٤٠)، ومسلم (١٧٩٤).

حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کعبہ کے سایہ میں نماز پڑھ رہے تھے۔ راوی کہتے ہیں۔ ابو جہل اور قریش کے لوگوں نے کہا: اس وقت مکہ کے کسی محلہ میں اونٹ ذبح ہوا تھا۔ راوی کہتے ہیں۔ انہوں نے (کسی کو) بھیجا پس یہ اونٹ کی اوجری لے کر آئے اور انہوں نے اس کو نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر پھینک دیا۔ راوی کہتے ہیں: حضرت فاطمہ نے آ کر اس کو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہٹایا۔ راوی کہتے ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے تین مرتبہ یہ بات دہرائی۔ اے اللہ! قریش کو پکڑ، اے اللہ! قریش کو پکڑ۔ اے اللہ! قریش کو پکڑ۔ ابو جہل بن ہشام کو۔ عتبہ بن ربیعہ کو۔ شبہہ بن ربیعہ کو۔ ولید بن عتبہ کو، امیہ بن خلف کو اور عقبہ بن ابی معیط کو۔ راوی کہتے ہیں: کہ حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے ان سب کو قلیب بدر میں مقتول حالت میں دیکھا۔ ابو اسحاق کہتے ہیں کہ مجھے ساتویں آدمی کا نام بھول گیا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39322]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39322، ترقيم محمد عوامة 37718)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں