🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
2. ما ذكر في فتنة الدجال
یہ باب دجال کے فتنے کے بیان میں ہے
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 38719 ترقیم الشثری: -- 40352
٤٠٣٥٢ - حدثنا يزيد عن سليمان التيمي عن عبد الرحمن صاحب السقاية (عن جابر) (١) عن النبي ﷺ مثله (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [س].
(٢) حسن؛ عبد الرحمن صدوق، أخرجه أحمد (١٥٠٥٧)، ومسلم (٢٥٣٨).

حضرت جابر سے اوپر والی روایت کے مثل نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے نقل کیا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40352]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40352، ترقيم محمد عوامة 38719)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 40353
٤٠٣٥٣ - وفسر جابر نقصان من العمر (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) حسن؛ عبد الرحمن صدوق.
حضرت جابر رضی اللہ عنہ نے اس کی تفسیر عمر میں کمی سے کی تھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40353]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40353، ترقيم محمد عوامة ---)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 38720 ترقیم الشثری: -- 40354
٤٠٣٥٤ - حدثنا جرير عن عبد العزيز بن رفيع عن عبيد بن عمير الليثي قال: قال رسول الله ﷺ:"لا تقوم الساعة حتى يخرج (ثلاثون) (١) كذابا كلهم يزعم انه نبي قبل يوم القيامة" (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ب].
(٢) مرسل، عبيد بن عمير تابعي.

حضرت عبید بن عمیر لیثی سے روایت ہے انہوں نے فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ قیامت قائم نہیں ہوگی یہاں تک کہ قیامت سے پہلے تیس جھوٹے نکلیں گے ان میں سے ہر ایک دعویٰ کرے گا کہ وہ نبی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40354]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40354، ترقيم محمد عوامة 38720)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 38721 ترقیم الشثری: -- 40355
٤٠٣٥٥ - حدثنا ابو (الاحوص) (١) عن سماك عن جابر بن سمرة قال: سمعت رسول الله ﷺ يقول:"إن بين يدي الساعة كذابين" فقلت: انت (سمعته) (٢) من رسول الله ﷺ؟ قال: نعم (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ع]: (الأخوص).
(٢) في [أ، ب، س]: (سمعت).
(٣) حسن؛ سماك صدوق، أخرجه مسلم (٢٩٢٣)، وأحمد (٢٠٨٠٢).

حضرت سماک سے روایت ہے حضرت جابر بن سمرہ نے ارشاد فرمایا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سنا فرمایا کہ قیامت سے پہلے جھوٹے آئیں گے میں نے عرض کیا کہا آپ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سنا ہے انہوں نے فرمایا ہاں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40355]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40355، ترقيم محمد عوامة 38721)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 38722 ترقیم الشثری: -- 40356
٤٠٣٥٦ - حدثنا يزيد بن هارون قال: (اخبرنا) (١) محمد بن عمرو عن ابي سلمة عن ابي هريرة قال: قال رسول الله ﷺ: إلا (تقوم) (٢) الساعة حتى يخرج ثلاثون كذابا دجالا (٣) يكذب على الله وعلى رسوله" (٤) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ع]: (أنبأنا).
(٢) في [ع]: (يقوم).
(٣) في [ع]: زيادة (كلهم).
(٤) حسن؛ محمد بن عمرو صدوق، أخرجه أحمد (٩٨١٨)، وأبو داود (٤٣٣٤)، وأبو يعلى (٥٩٤٥)، وأصله عند البخاري (٧١٢١)، ومسلم (٨٤).

حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا قیامت قائم نہیں ہوگی یہاں تک کہ تیس جھوٹے دجال نکلیں گے ان میں سے ہر ایک اللہ اور اس کے رسول پر جھوٹ باندھے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40356]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40356، ترقيم محمد عوامة 38722)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 38723 ترقیم الشثری: -- 40357
٤٠٣٥٧ - حدثنا الفضل بن دكين قال: حدثنا (بدر) (١) بن عثمان قال: (اخبرنا) (٢) الشعبي عن رجل عن عبد الله بن مسعود عن رسول الله ﷺ انه قال (يوما) (٣) :"يكون في آخر الزمان اربع فتن يكون في آخرها (الفناء) (٤) " (٥) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ع]: (يزيد).
(٢) في [أ، ع]: (أنبأنا).
(٣) في [س]: (يوميذ).
(٤) في [ع]: (العنا).
(٥) مجهول، لإبهام الراوي عن ابن مسعود، وأخرجه أبو داود (٤٢٤١)، ونعيم في الفتن (٨٢)، والمقدسي في البدء والتاريخ ٢/ ١٦٧.

حضرت عبداللہ بن مسعود سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک دن ارشاد فرمایا اخیر زمانے میں چار فتنے ہوں گے ان کے اخیر میں ہلاکت ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40357]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40357، ترقيم محمد عوامة 38723)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 38724 ترقیم الشثری: -- 40358
٤٠٣٥٨ - حدثنا وكيع عن سفيان عن جابر عن عامر قال: سئل حذيفة: اي الفتنة اشد؟ قال: ان يعرض عليك الخير والشر لا تدري ايهما تتبع (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) منقطع ضعيف، جابر هو الجعفي ضعيف، ولم يسمع عامر من حذيفة.
حضرت عامر سے روایت ہے فرمایا کہ حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ سے پوچھا گیا کونسا فتنہ زیادہ سخت ہے انہوں نے فرمایا کہ تمہارے سامنے بھلائی اور برائی لائی جائے اور تم یہ نہ جان سکو کہ دونوں میں سے کس کی پیروی کروں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40358]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40358، ترقيم محمد عوامة 38724)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 38725 ترقیم الشثری: -- 40359
٤٠٣٥٩ - حدثنا وكيع عن سفيان عن رجل عن الضحاك عن حذيفة قال: إنا اخوف ما اتخوف عليكم ان (تؤثروا) (١) ما ترون على ما تعلمون، وان تضلوا وانتم لا تشعرون (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ، س]: (تؤثرا)، وفي [ع]: (توثرون).
(٢) مجهول؛ لإبهام شيخ سفيان.

حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے انہوں نے فرمایا کہ مجھے تمہارے بارے میں سب سے زیادہ اس بات کا خوف ہے کہ تم جو دیکھو اسے اس پر ترجیح دو جو تم جانتے ہو اور یہ کہ تم گمراہ ہوجاؤ اور تم کو اس بات کا شعور تک نہ ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40359]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40359، ترقيم محمد عوامة 38725)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 38726 ترقیم الشثری: -- 40360
٤٠٣٦٠ - حدثنا وكيع عن ابن عون عن عبد الله بن سعد قال: قال عمر: اخوف ما اتخوف على هذه الامة قوم يتاولون القرآن على غير تاويله (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) مجهول؛ لجهالة عبد اللَّه بن سعد.
حضرت عمر سے روایت ہے ارشاد فرمایا کہ مجھے اس امت پر ان لوگوں سے زیادہ خوف ہے جو قرآن کی (صحیح) تفسیر کے علاوہ سے قرآن کی تفسیر کریں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40360]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40360، ترقيم محمد عوامة 38726)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 38727 ترقیم الشثری: -- 40361
٤٠٣٦١ - حدثنا وكيع عن موسى بن عبيدة عن طلحة بن عبيد الله (بن) (١) كريز قال: قال عمر: إن اخوف ما اتخوف عليكم (شح) (٢) مطاع، وهوى متبع، ⦗٣٧٠⦘ وإعجاب المرء برايه، (وهي) (٣) اشدهن (٤) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [س].
(٢) في [أ، ب]: (شيح).
(٣) في [جـ]: (وهو).
(٤) ضيعف منقطع؛ موسى ضعيف، وطلحة لم يسمع من عمر.

حضرت عمر سے روایت ہے ارشاد فرمایا بلاشبہ سب سے زیادہ خوف مجھے تم پر اس بخل کا ہے جس کے تقاضوں کی اطاعت کی جائے اور خواہش کا ہے جس کی پیروی کی جائے اور آدمی کا اپنی رائے پر خوش ہونے کا ہے جو ان سب سے زیادہ سخت ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40361]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40361، ترقيم محمد عوامة 38727)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں