🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
2. ما ذكر في فتنة الدجال
یہ باب دجال کے فتنے کے بیان میں ہے
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 38738 ترقیم الشثری: -- 40372
٤٠٣٧٢ - حدثنا عبد الله بن نمير وابو اسامة (قالا) (١) : (حدثنا) (٢) إسماعيل بن ابي خالد عن قيس بن ابي حازم قال: قام ابو بكر فحمد الله واثنى عليه ثم قال: يا ايها الناس! إنكم تقرؤون هذه الآية: ﴿ياايها الذين آمنوا (عليكم انفسكم) (٣) لا يضركم من ضل إذا اهتديتم﴾ [المائدة: ١٠٥] ، وإنا سمعنا رسول الله ﷺ يقول:"إن الناس إذا راوا المنكر لا (يغيرونه) (٤) اوشك الله ان (يعمهم) (٥) بعقابه"، قال ابو اسامة: وقال مرة اخرى: وانا سمعت رسول الله ﷺ يقول (٦) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ع]: (قال).
(٢) في [ع]: (أخبرنا).
(٣) سقط من: [أ، ب].
(٤) في [ع]: (يغيروه).
(٥) في [س]: (يعميهم).
(٦) صحيح؛ أخرجه أحمد (١)، وأبو داود (٤٣٣٨)، والترمذي (٢١٦٨)، وابن ماجه (٤٠٠٥).

حضرت قیس بن ابی حازم سے روایت ہے فرمایا کہ حضرت ابوبکر کھڑے ہوئے اور اللہ تعالیٰ کی حمدو ثنا کی پھر ارشاد فرمایا اے لوگو! تم یہ آیت پڑھتے ہو: اہل ایمان! تم پر تمہاری جانیں لازم ہیں جب تم ہدایت پر ہو تو کسی کی گمراہی تمہیں نقصان نہیں دے گی اور ہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا کہ بلاشبہ جب لوگ برائی کو دیکھ کر اسے بدلیں گے نہیں تو قریب ہے کہ اللہ تعالیٰ ان سب پر عذاب بھیج دیں ابو اسامہ راوی فرماتے ہیں کہ دوسری مرتبہ انہوں نے یوں کہا: اور میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40372]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40372، ترقيم محمد عوامة 38738)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 38739 ترقیم الشثری: -- 40373
٤٠٣٧٣ - حدثنا جرير عن عبد العزيز بن رفيع عن شداد بن معقل قال: قال عبد الله: يوشك ان لا تاخذوا من الكوفة نقدا ولا درهما، (قال) (١) : قلت: وكيف يا عبد الله ابن مسعود؟ قال: يجيء قوم (كان) (٢) وجوههم (المجان) (٣) المطرقة حتى يربطوا خيولهم على (السواد) (٤) فيجلوكم إلى منابت (الشيح) (٥) حتى يكون البعير والزاد احب إلى احدكم من القصر من قصوركم (هذه) (٦) (٧) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ط، هـ].
(٢) في [ع]: (كأنهم).
(٣) في [س]: (المجاز).
(٤) في [هـ]: (السواء).
(٥) في [أ، ب، جـ، س، ع]: (الشيخ).
(٦) سقط من: [أ، ب].
(٧) مجهول؛ لجهالة شداد بن معقل، أخرجه عبد الرزاق (٥٩٨٠)، وسعيد بن منصور ٢/ (٩٧)، والحاكم ٤/ ٥٤٩، والبخاري في خلق أفعال العباد ص ٨٦، ونعيم بن حماد في الفتن (١٦٦٩)، والطبراني (٨٦٩٩)، والبيهقي ٦/ ٢٨٦، والخطيب ١٤/ ٧٩.

حضرت شداد بن معقل سے روایت ہے انہوں نے فرمایا کہ حضرت عبداللہ نے ارشاد فرمایا قریب ہے کہ تم کوفہ سے کوئی رقم اور کوئی درہم نہیں لوگے میں نے عرض کیا یہ کیسے ہوگا اے عبداللہ بن مسعود انہوں نے فرمایا ایسے لوگ آئیں گے جن کے چہرے پھولی ہوئی ڈھال کی طرح ہوں گے یہاں تک کہ وہ اپنے گھوڑوں کو اطراف میں باندھیں گے اور تمہیں گھاس اگنے کی جگہوں کی طرف نکال دیں گے یہاں تک کہ اونٹ اور زاد راہ تم میں سے کسی ایک کو تمہارے ان محلات میں سے محل سے زیادہ محبوب ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40373]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40373، ترقيم محمد عوامة 38739)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 38740 ترقیم الشثری: -- 40374
٤٠٣٧٤ - حدثنا ابو الاحوص عن عبد العزيز بن رفيع عن شداد بن معقل الاسدي قال: سمعت ابن مسعود يقول: اول ما تفقدون من دينكم الامانة، وآخر ما (تفقدون) (١) (منه) (٢) الصلاة، وسيصلي قوم (و) (٣) لا دين لهم، وإن هذا القرآن الذي بين اظهركم كانه قد نزع منكم، قال: قلت: (كيف) (٤) (يا) (٥) عبد الله وقد ⦗٣٧٥⦘ (اثبته) (٦) الله في قلوبنا؟ قال: يسرى عليه في ليلة فترفع (المصاحف) (٧) وينزع ما في القلوب، ثم تلا: ﴿ (ولئن) (٨) شئنا لنذهبن بالذي اوحينا إليك﴾ [الإسراء: ٨٦] إلى (آخر) (٩) الآية (١٠) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ب]: (تفدون).
(٢) في [س]: (من).
(٣) سقط من: [أ، ب].
(٤) سقط من: [أ، ب].
(٥) في [ع]: مكررة.
(٦) في [هـ]: (أثنته).
(٧) في [جـ]: (الصاحف).
(٨) في [ع]: (ولو)، وفي [جـ]: (لأن).
(٩) سقط من: [س].
(١٠) مجهول؛ لجهالة شداد بن معقل، وأخرجه البخاري في خلق أفعال العباد ص ٨٦، والحاكم ٤/ ٥٤٩ (٨٥٣٨)، وعبد الرزاق (٥٩٨٠)، وسعيد بن منصور ٢/ (٩٧)، ونعيم بن حماد في الفتن (١٦٦٩)، والطبراني (٨٦٩٩)، والداني (٢٦٩)، وابن أبي الدنيا في مكارم الأخلاق (٢٧٤)، والخطيب ١٢/ ٧٩، والمزي ١٢/ ٤٠٣.

حضرت شداد بن معقل اسدی سے روایت ہے ارشاد فرمایا کہ میں نے حضرت عبداللہ بن مسعود سے سنا فرمایا کہ پہلی وہ چیز جو تم اپنے دین سے گم کرو گے امانت ہے اور آخری چیز جو تم دین سے گم کرو گے نماز ہے اور عنقریب لوگ نماز پڑھیں گے اور ان کے پاس دین نہیں ہوگا اور یہ قرآن جو تمہارے درمیان موجود ہے گویا کہ تم سے لے لیا جائے گا فرمایا کہ میں نے عرض کیا یہ کیسے ہوگا اے عبداللہ! حالانکہ اللہ نے اس کو ہمارے قلوب میں جمایا ہے انہوں نے فرمایا کہ ایک رات میں ان مصاحف کو اٹھا لیا جائے گا اور جو قرآن کا حصہ قلوب میں ہوگا اسے نکال لیا جائے گا پھر یہ آیت تلاوت کی: اور اگر ہم چاہیں تو جو ہم نے آپ کی طرف وحی کی ہے اسے لے جائیں آیت کے اخیر تک۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40374]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40374، ترقيم محمد عوامة 38740)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 38741 ترقیم الشثری: -- 40375
٤٠٣٧٥ - حدثنا فضيل بن عياض عن الاعمش عن خيثمة عن عبد الله بن (عمرو) (١) قال: ياتي على الناس زمان يجتمعون (ويصلون) (٢) في (المساجد) (٣) وليس فيهم مؤمن (٤) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: (عمر).
(٢) في [أ، ب]: (فيصلون)
(٣) في [ع]: (المسجد)
(٤) صحيح.

حضرت عبداللہ بن عمرو سے روایت ہے ارشاد فرمایا لوگوں پر ایسا زمانہ آئے گا وہ مساجد میں مجتمع ہوں گے اور نماز پڑھیں گے اور ان میں کوئی مومن (ایمان والا) نہیں ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40375]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40375، ترقيم محمد عوامة 38741)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 38742 ترقیم الشثری: -- 40376
٤٠٣٧٦ - حدثنا ابو اسامة قال: حدثنا زكريا عن ابي إسحاق عن ابي العالية عبد الله بن سلمة الهمداني عن ابي ميسرة قالت: (تبقى) (١) رجرجة من الناس لا يعرفون حقا ولا ينكرون منكرا، يتراكبون تراكب الدواب والانعام.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ع]: (تبقا).
حضرت ابو میسرہ سے روایت ہے ارشاد فرمایا کہ (اخیر میں) رذیل قسم کے لوگ باقی رہ جائیں گے جو حق کو نہیں پہچانیں گے اور برائی کو ناپسند نہیں کریں گے چوپاؤں اور جانوروں کی طرح ایک دوسرے پر ڈھیر ہوتے جائیں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40376]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40376، ترقيم محمد عوامة 38742)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 38743 ترقیم الشثری: -- 40377
٤٠٣٧٧ - حدثنا ابو اسامة عن (مجالد) (١) عن الشعبي قال: لا تقوم الساعة حتى يصير العلم (جهلا) (٢) والجهل علما.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [س]: (مجاهد).
(٢) في [ع]: (جهل).

حضرت امام شعبی سے روایت ہے ارشاد فرمایا کہ قیامت قائم نہیں ہوگی یہاں تک کہ علم جہالت اور جہالت علم ہوجائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40377]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40377، ترقيم محمد عوامة 38743)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 38744 ترقیم الشثری: -- 40378
٤٠٣٧٨ - حدثنا وكيع عن جعفر بن برقان عن يزيد بن الاصم عن ابي هريرة قال: قال رسول الله ﷺ: تكثر الفتن و (يكثر) (١) الهرج"، قلنا: وما الهرج؟ قال:"القتل -وينقص العلم"، قال:"اما إنه ليس ينزع (٢) من صدور الرجال، ولكن (بقبض) (٣) العلماء" (٤) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط، هـ]: (تكثر).
(٢) في [ع]: زيادة (بقلم).
(٣) في [أ، ب، جـ، هـ]: (يقبض).
(٤) صحيح؛ أخرجه أحمد ٢/ ٤٨١ (١٠٢٣٦)، وإسحاق (٣١٧)، والطحاوي في شرح مشكل الآثار (٣١٨)، والحارث (٦٣/ بغية)، وأبو نعيم في حلية الأولياء ٤/ ٩٩، وابن عبد البر في التمهيد ١٩/ ١٩٨، وفي جامع بيان العلم ص ١٤٨، والبيهقي في المدخل (٨٤٩).

حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا فتنے کثرت سے ہوجائیں گے اور ہرج کثرت سے ہوجائے گا ہم نے عرض کیا ہرج کیا چیز ہے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا قتل اور علم کم ہوجائے گا ارشاد فرمایا باقی یہ (علم) آدمیوں کے قلوب سے نہیں نکالا جائے گا لیکن علماء کی موت کی وجہ سے (علم کم ہوجائے گا) [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40378]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40378، ترقيم محمد عوامة 38744)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 38745 ترقیم الشثری: -- 40379
٤٠٣٧٩ - قال: وحدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن هشام عن ابيه عن عبد الله ابن عمرو قال: قال رسول الله ﷺ:"إن الله لا يقبض العلم انتزاعا (ينزع) (١) من الناس، ولكن يقبض العلم بقبض العلماء حتى إذا لم يبق عالم اتخذ الناس رؤساء جهالا (فسئلوا) (٢) فافتوا بغير علم، فضلوا واضلوا" (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (ينزعه).
(٢) في [س]: (فيسئلوا)، وفي [ب]: (فسيلوا).
(٣) صحيح؛ أخرجه البخاري (١٠٠)، ومسلم (٢٦٧٣).

حضرت عبداللہ بن عمرو سے روایت ہے انہوں نے فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا بلاشبہ اللہ تعالیٰ علم کو لوگوں سے کھینچ کر نہیں اٹھائیں گے لیکن علم کو اٹھائیں گے علماء کو (دنیا سے) اٹھا کر یہاں تک کہ جب کوئی عالم نہیں رہے گا تو لوگ جاہلوں کو اپنا پیشوا بنالیں گے ان سے پوچھا جائے گا وہ بغیر علم کے فتوی دیں گے پس وہ خود بھی گمراہ ہوں گے اور (دوسروں کو بھی) گمراہ کریں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40379]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40379، ترقيم محمد عوامة 38745)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 38746 ترقیم الشثری: -- 40380
٤٠٣٨٠ - حدثنا وكيع عن مسعر عن وبرة عن خرشة بن الحر قال: قال عمر: تهلك العرب (حين) (١) تبلغ (ابناء) (٢) بنات فارس (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ب]: (حتى).
(٢) في [هـ]: (أنباء).
(٣) صحيح.

حضرت عمر سے روایت ہے انہوں نے ارشاد فرمایا عرب اس وقت ہلاک ہوں گے جب فارس کی لڑکیوں کی اولاد بالغ ہوجائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40380]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40380، ترقيم محمد عوامة 38746)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 38747 ترقیم الشثری: -- 40381
٤٠٣٨١ - حدثنا وكيع عن هشام عن ابيه عن عبد الله بن عمرو قال: لم يزل امر بني إسرائيل معتدلا حتى (نشا) (١) فيهم ابناء سبايا الامم، فقالوا فيهم بالراي فضلوا واضلوا (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [س]: (ينشأ).
(٢) صحيح؛ ورد عن عروة مرسلًا، أخرجه الدارمي (١٢٠)، والبيقهي في المدخل (٢٢٢)، والخطيب ١٣/ ٤١٣، وابن عبد البر في جامع بيان العلم ٢/ ١٣٦، وابن حزم في الأحكام ٦/ ٢٢٣، والهروي في ذم الكلام (٦٠)، ويعقوب ٣/ ٣٧٧، وورد من حديث ابن عمر مرفوعًا، أخرجه ابن ماجه (٥٦)، والبزار (٢٤٢٤)، وورد من حديث عروة عن عائشة مرفوعًا في الفقيه والمتفقه ١/ ٤٥١.

حضرت عبداللہ بن عمرو سے روایت ہے ارشاد فرمایا کہ بنی اسرائیل کی حالت میں ہمیشہ اعتدال رہا یہاں تک کہ ان میں دوسری قوموں کی باندیوں کی اولاد پیدا ہوگئی پھر انہوں نے اپنی رائے سے باتیں بنائیں، وہ خود بھی گمراہ ہوئے اور دوسروں کو بھی گمراہ کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40381]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40381، ترقيم محمد عوامة 38747)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں