مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
2. ما ذكر في فتنة الدجال
یہ باب دجال کے فتنے کے بیان میں ہے
ترقیم عوامۃ: 38709 ترقیم الشثری: -- 40342
٤٠٣٤٢ - حدثنا وكيع عن هشام الدستوائي عن قتادة عن انس قال: الا احدثكم حديثا لا يحدثكم (به) (١) احد بعدي، قال رسول الله ﷺ:"لا تقوم الساعة حتى يكون في الخمسين امراة الرجل الواحد" (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [س].
(٢) صحيح؛ أخرجه البخاري (٥٢٣١)، ومسلم (٢٦٧١).
حضرت انس سے روایت ہے انہوں نے فرمایا کیا میں تمہارے سامنے ایسی حدیث نہ بیان کروں کوئی بھی میرے بعد تم سے وہ بیان نہ کرے گا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا قیامت قائم نہیں ہوگی یہاں تک کہ پچاس عورتوں میں ایک آدمی منتظم ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40342]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40342، ترقيم محمد عوامة 38709)
ترقیم عوامۃ: 38710 ترقیم الشثری: -- 40343
٤٠٣٤٣ - حدثنا وكيع عن القاسم بن (الفضل) (١) عن ابي نضرة عن ابي (سعيد) (٢) (٣) قال: قال رسول الله ﷺ:"والذي نفسي بيده لا تقوم الساعة حتى تكلم السباع (٤) الإنس، وحتى (يكلم) (٥) الرجل عذبة سوطه وشراك نعله، و (تخبره) (٦) فخذه بما حدث في اهله بعده" (٧) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (الفضيل).
(٢) في [جـ]: (سعد).
(٣) في [س]: زيادة (الخدري).
(٤) في [أ، ب]: زيادة (عن).
(٥) في [أ، ب، هـ]: (تكلم).
(٦) في [ب]: (يخبره).
(٧) صحيح؛ أخرجه أحمد ٣/ ٨٣ (١١٨٠٩)، والترمذي (٢١٨١)، والحاكم ٤/ ٤٦٧، وعبد ابن حميد (٨٧٧)، والبزار (٢٤٣١/ كشف)، وأبو نعيم في "الدلائل" (٢٧٠) والحلية ٨/ ٧٨، والبيهقي في الدلائل ٦/ ٤١، وبنحوه ابن حبان (٦٤٩٤)، والعقيلي ٣/ ٤٧٨، والقزويني ص ٤٤٧، وابن عساكر ٥/ ٣٧٤، والطحاوي في شرح المشكل (٦١٧٨).
حضرت ابو سعید سے روایت ہے فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا قسم ہے اس ذات کی جس کے قبضے میں میری جان ہے قیامت قائم نہیں ہوگی یہاں تک کہ درندے انسانوں سے باتیں کریں گے اور یہاں تک کہ آدمی سے اس کے کوڑے کا کنارہ بات کرے گا اور اس کے جوتے کا تسمہ اور اس کی ران خبر دے گی جو اس کے گھر میں اس کے بعد بات پیش آئی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40343]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40343، ترقيم محمد عوامة 38710)
ترقیم عوامۃ: 38711 ترقیم الشثری: -- 40344
٤٠٣٤٤ - حدثنا وكيع عن إسماعيل عن قيس قال: اخبرت ان الساعة لا تقوم حتى (يقول) (١) (الحجر والشجر) (٢) : يا مؤمن هذا يهودي، هذا نصراني، فاقتله.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، ط، هـ]: (تقول).
(٢) في [أ، ب]: (الشجر والحجر).
حضرت قیس سے روایت ہے انہوں نے فرمایا مجھے یہ خبر دی گئی کہ قیامت قائم نہیں ہوگی یہاں تک کہ پتھر اور درخت کہیں گے اے مومن یہ یہودی ہے یہ نصرانی ہے اسے قتل کردو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40344]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40344، ترقيم محمد عوامة 38711)
ترقیم عوامۃ: 38712 ترقیم الشثری: -- 40345
٤٠٣٤٥ - حدثنا ابن علية (عن ايوب) (١) عن ابي حيان عن ابي زرعة بن عمرو عن ابي هريرة ان رجلا قال: يا رسول الله متى الساعة؟ قال:" (ما) (٢) المسئول عنها باعلم من السائل، ولكن (ساحدثك) (٣) عن اشراطها: إذا ولدت الامة ربتها فذاك من اشراطها؛ (وإذا) (٤) كانت (الحفاة) (٥) (٦) العراة رؤوس الناس فذاك من اشراطها؛ وإذا تطاول رعاء الغنم في البنيان (فذاك) (٧) من اشراطها، (في) (٨) خمس لا يعلمهن إلا الله ﴿إن الله عنده علم الساعة وينزل الغيث ويعلم ما في الارحام وما تدري نفس ماذا تكسب غدا وما تدري نفس باي ارض تموت إن الله عليم خبير﴾" [لقمان: ٣٤] (٩) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) كذا في النسخ، وتقدم الخبر ١١/ ٥ برقم [٣٢٣٢١] بدون هذه اللفظة.
(٢) سقط من: [أ].
(٣) في [جـ]: (سأحدثكم).
(٤) في [أ، ب]: (فإذا).
(٥) في [س، ع]: (الجفاة).
(٦) في [أ، جـ، س]: زيادة (الحفاة).
(٧) في [ع]: (فذلك).
(٨) في [هـ]: (هي).
(٩) صحيح؛ أخرجه البخاري (٥٠)، ومسلم (٩).
حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے کہ ایک آدمی نے عرض کی اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) قیامت کب آئے گی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جس سے پوچھا جا رہا ہے وہ پوچھنے والے سے زیادہ نہیں جانتا لیکن میں تمہارے سامنے اس کی علامات بیان کرتا ہوں جب باندی اپنا آقا جنے گی یہ قیامت کی نشانیوں میں سے ہے اور جب ننگے پاؤں اور ننگے بدن والے لوگوں کے سردار ہوں گے یہ قیامت کی علامتوں میں ہے اور بکریاں چرانے والے عمارتوں میں تفاخر کریں گے یہ بھی قیامت کی علامتوں میں ہے قیامت کا علم ان پانچ چیزوں میں ہے جن کو سوائے اللہ کے کوئی نہیں جانتا {إنَّ اللَّہَ عِنْدَہُ عِلْمُ السَّاعَۃِ وَیُنَزِّلُ الْغَیْثَ وَیَعْلَمُ مَا فِی الأَرْحَامِ وَمَا تَدْرِی نَفْسٌ مَاذَا تَکْسِبُ غَدًا وَمَا تَدْرِی نَفْسٌ بِأَیِّ أَرْضٍ تَمُوتُ إِنَّ اللَّہَ عَلِیمٌ خَبِیرٌ}۔ بلاشبہ اللہ کے پاس ہے قیامت کا علم اور وہ بارش اتارتا ہے اور جانتا ہے جو کچھ رحموں میں ہے اور نہیں کوئی بھی جانتا کہ وہ کل کو کیا کمائے گا اور نہیں جانتا کوئی جی کہ وہ کہاں مرے گا بلاشبہ اللہ تعالیٰ جاننے والے باخبر ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40345]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40345، ترقيم محمد عوامة 38712)
ترقیم عوامۃ: 38713 ترقیم الشثری: -- 40346
٤٠٣٤٦ - حدثنا وكيع عن كهمس (بن) (١) الحسن (عن) (٢) ابن بريدة (٣) عن يحيى بن يعمر عن ابن عمر عن عمر قال: كنا جلوسا عند النبي ﷺ فجاءه رجل شديد بياض الثياب شديد سواد الشعر لا يرى عليه اثر السفر، ولا يعرفه منا احد ⦗٣٦٦⦘ فدنا منه حتى ادنى ركبتيه (من) (٤) ركبتيه، (ووضع كفيه) (٥) على فخذيه، (فقال) (٦) : يا محمد! متى الساعة؟ فقال:"ما المسئول عنها باعلم من السائل، قال: ولكن (من) (٧) (اماراتها) (٨) ان تلد الامة ريتها، وان ترى (الحفاة) (٩) العراة اصحاب النساء قد تطاولوا في البنيان" (١٠) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: (عن).
(٢) سقط من: [جـ].
(٣) هو عبد اللَّه بن بريدة.
(٤) في [جـ، س]: (ووضع).
(٥) سقط من: [جـ، س] وفي [أ، ب، ع]: (ووضع ركبتيه).
(٦) في [ع]: (وقال).
(٧) سقط من: [جـ].
(٨) في [أ، ب، جـ]: (أمارتها).
(٩) في [س، ع]: (الجناة)، وفي [جـ]: (الجفاة الجفاة).
(١٠) صحيح؛ أخرجه مسلم (٨)، وأحمد ١/ ٢٨ (١٩١) و (٣٦٧).
حضرت عمر سے روایت ہے انہوں نے فرمایا کہ ہم نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس بیٹھے ہوئے تھے پس آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس بہت زیادہ سفید کپڑوں والے بہت زیادہ سیاہ بالوں والے ایک صاحب آئے ان پر سفر کے اثرات دکھائی نہیں دے رہے تھے اور ہم میں کوئی بھی ان کو پہچانتا نہیں تھا وہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے قریب ہوئے یہاں تک کہ انہوں نے اپنے گھٹنے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے گھٹنوں کے قریب کردیے اور اپنی ہتھیلیاں اپنی رانوں پر رکھ لیں اور عرض کیا اے محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)! قیامت کب قائم ہوگی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا جس سے پوچھا جا رہا ہے وہ پوچھنے والے سے زیادہ نہیں جانتا لیکن اس کی نشانیوں میں ہے کہ باندی اپنے آقا کو جنے گی اور یہ کہ ننگے پاؤں والے اور ننگے بدن والے بکریاں چرانے والے لوگ عمارتوں میں ایک دوسرے پر فخر کریں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40346]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40346، ترقيم محمد عوامة 38713)
ترقیم عوامۃ: 38714 ترقیم الشثری: -- 40347
٤٠٣٤٧ - حدثنا ابو اسامة عن هشام عن ابيه عن عائشة قالت: كان الاعراب إذا (قدموا) (١) على رسول الله ﷺ سالوه: متى الساعة؟ فنظر إلى (احدث) (٢) إنسان منهم فقال:"إن يعش هذا فلم يدركه (الهرم) (٣) قامت عليكم ساعتكم (٤) " (٥) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [س]: (قذموا).
(٢) في [أ، ب]: (أحداث).
(٣) سقط من: [جـ].
(٤) أي: قيامة المخاطبين.
(٥) صحيح؛ أخرجه البخاري (٦٥١١)، ومسلم (٢٩٥٢).
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ دیہاتی جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آئے تو پوچھتے ہیں قیامت کب ہوگی پس آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ان میں سے نو عمر آدمی کی طرف دیکھتے اور فرماتے اگر یہ زندہ رہا تو اسے بڑھاپا نہیں آئے گا کہ تم پر تمہاری قیامت قائم ہوجائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40347]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40347، ترقيم محمد عوامة 38714)
ترقیم عوامۃ: 38715 ترقیم الشثری: -- 40348
٤٠٣٤٨ - حدثنا ابو خالد الاحمر عن داود عن ابي نضرة عن ابي سعيد قال: لما رجع رسول الله ﷺ من تبوك سالوه عن الساعة؟ فقال رسول الله ﷺ:"لا تاتي مائة سنة وعلى الارض نفس منفوسة اليوم" (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) حسن؛ أبو خالد صدوق، أخرجه مسلم (٢٥٣٩)، وابن حبان (٢٩٨٦).
حضرت ابو سعید سے روایت ہے فرمایا کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تبوک سے واپس تشریف لائے تو صحابہ کرام نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے پوچھا قیامت کے بارے میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ سو سال گزرنے پر آج موجود زندہ جان میں کوئی جان زمین پر نہ ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40348]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40348، ترقيم محمد عوامة 38715)
ترقیم عوامۃ: 38716 ترقیم الشثری: -- 40349
٤٠٣٤٩ - حدثنا ابن عيينة عن الزهري عن انس قال: سال رجل (النبي) (١) ﷺ (٢) (متى) (٣) الساعة؟ فقال:"ما اعددت لها؟" (فذكر) (٤) شيئا (٥) إلا اني احب الله ورسوله، فقال:"المرء مع من احب" (٦) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (رسول اللَّه).
(٢) في [ع]: ﵇.
(٣) في [أ، ب، جـ، س، ع]: (عن).
(٤) في [هـ]: (فلم يذكر).
(٥) أي: ذنوبًا.
(٦) صحيح؛ أخرجه البخاري (٣٤٨٥)، ومسلم (٢٦٣٩).
حضرت انس سے روایت ہے کہ ایک صاحب نے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے قیامت کے بارے میں پوچھا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا تو نے اس کے لیے کیا تیاری کی ہے اس نے کوئی چیز ذکر کی (اور کہا) مگر میں اللہ اور اس کے رسول سے محبت کرتا ہوں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا آدمی اس کے ساتھ ہوگا جس سے اس نے محبت کی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40349]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40349، ترقيم محمد عوامة 38716)
ترقیم عوامۃ: 38717 ترقیم الشثری: -- 40350
٤٠٣٥٠ - قال: وحدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن الاعمش عن شمر عن ابي يحيى عن كعب قال: لا تقوم الساعة حتى يكون الرجل (الواحد) (١) قيم خمسين امراة (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [س].
(٢) إسناده مجهول؛ أبو يحيى مولى جعدة بن هبيرة، وأخرجه الطبراني ١٩/ (٣٤٦) عن كعب بن عجرة مرفوعًا.
حضرت کعب سے روایت ہے انہوں نے فرمایا کہ قیامت قائم نہیں ہوگی یہاں تک کہ ایک آدمی پچاس عورتوں کا منتظم ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40350]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40350، ترقيم محمد عوامة 38717)
ترقیم عوامۃ: 38718 ترقیم الشثری: -- 40351
٤٠٣٥١ - حدثنا يزيد بن هارون قال: (اخبرنا) (١) سليمان التيمي عن ابي نضرة عن جابر ان رسول الله ﷺ قال:"ما منكم من (نفس) (٢) منفوسة (تاتي) (٣) عليها مائة سنة وهي حية يومئذ" (٤) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (أنبأنا).
(٢) في [أ، ب]: (نفوس).
(٣) في [س]: (يأتي).
(٤) صحيح؛ أخرجه مسلم (٢٥٣٨)، وأحمد (١٥٠٥٦).
حضرت جابر سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ تم میں سے کوئی زندہ جان سو سال گزرنے پر زندہ نہ ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40351]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 40351، ترقيم محمد عوامة 38718)