🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (4836)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم العلمیہ سے تلاش کل احادیث (4750)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
15. بَابٌ: لَا تَحِلُّ الصَّدَقَةُ لِغَنِيٍّ وَلَا لِذِي مِرَّةٍ سَوِيٍّ
باب خوشحال اور صاحب حیثیت شخص کے لیے صدقہ لینا جائز نہیں ہے
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 1968 ترقیم الرسالہ : -- 1993
حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْبَزَّازُ ، ثنا الْحَسَنُ بْنُ عَرَفَةَ ، ثنا عَلِيُّ بْنُ ثَابِتٍ ، عَنِ الْوَازِعِ بْنِ نَافِعٍ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ: جَاءَتْ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَدَقَةٌ، فَرَكِبَهُ النَّاسُ، فَقَالَ:" إِنَّهَا لا تَصْلُحُ لِغَنِيٍّ، وَلا لِصَحِيحٍ سَوِيٍّ، وَلا لِعَامِلٍ قَوِيٍّ" .
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں زکوٰۃ (کا مال) آیا، لوگ آپ کی خدمت میں حاضر ہوئے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”یہ لینا کسی خوشحال شخص کے لیے، کسی صاحب حیثیت شخص کے لیے اور کام کاج کی قوت رکھنے والے شخص کے لیے جائز نہیں ہے۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب زكاة/حدیث: 1993]
ترقیم العلمیہ: 1968
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه الدارقطني فى ((سننه)) برقم: 1993،. قال الدارقطني: فى إسناده الوازع بن نافع وقد ضعفوه البدر المنير فى تخريج الأحاديث والآثار الواقعة فى الشرح الكبير:350/7»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 1969 ترقیم الرسالہ : -- 1994
حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَلِيٍّ الْقَطَّانُ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ كَرَامَةَ ، ثنا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ نُمَيْرٍ ، عَنْ هِشَامٍ بْنِ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَدِيِّ بْنِ الْخِيَارِ ، أَخْبَرَنِي رَجُلانِ أَنَّهُمَا أَتَيَا النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي حَجَّةِ الْوَدَاعِ يَسْأَلانِهِ مِمَّا بِيَدَيْهِ مِنَ الصَّدَقَةِ، فَرَفَعَ فِيهِمَا الْبَصَرَ وَخَفَضَهُ فَرَآهُمَا جَلِدَيْنِ، فَقَالَ:" إِنْ شِئْتُمَا أَعْطَيْتُكُمَا مِنْهَا، وَلا حَظَّ فِيهَا لِغَنِيٍّ وَلا لِقَوِيٍّ مُكْتَسِبٍ" .
عبیداللہ بن عدی بیان کرتے ہیں: دو صاحبوں نے مجھے یہ بات بتائی، دونوں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حجۃ الوداع پر حاضر ہوئے اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس جو زکوٰۃ کا مال موجود تھا، اس میں سے کچھ آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے مانگا، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے نگاہ اٹھا کر ان دونوں کا جائزہ لیا، آپ نے ملاحظہ فرمایا کہ وہ دونوں طاقت ور اور توانا ہیں، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اگر تم چاہو، تو میں تم دونوں کو اس میں سے دے دیتا ہوں، ویسے کسی خوشحال شخص اور کمانے کی صلاحیت رکھنے والے شخص کے لیے اسے دینا جائز نہیں ہے۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب زكاة/حدیث: 1994]
ترقیم العلمیہ: 1969
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، وأخرجه النسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 2599، والنسائي فى ((الكبریٰ)) برقم: 2390، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 1633، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 13284، 13285، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 1994، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 16862»
«قال ابن الملقن: صحيح على شرط الشيخين، البدر المنير في تخريج الأحاديث والآثار الواقعة في الشرح الكبير: (7 / 359)»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
16. بَابُ بَيَانِ مَنْ يَجُوزُ لَهُ أَخْذُ الصَّدَقَةِ
باب کس شخص کے لیے زکوۃ وصول کرنا جائز ہے؟
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 1970 ترقیم الرسالہ : -- 1995
حَدَّثَنَا أَبُو عُبَيْدٍ الْقَاسِمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْوَلِيدِ الْبُسْرِيُّ ، ثنا عَبْدُ الْوَهَّابِ ، ثنا أَيُّوبُ ، عَنْ هَارُونَ بْنِ رِيَابٍ ، عَنْ كِنَانَةَ بْنِ نُعَيْمٍ ، عَنْ قَبِيصَةَ بْنِ مُخَارِقٍ ، قَالَ: أَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَسْتَعِينُهُ فِي حَمَالَةٍ، فَقَالَ:" أَقِمْ عِنْدَنَا، فَإِمَّا أَنْ نَتَحَمَّلَهَا وَإِمَّا أَنْ نُعِينَكَ، وَاعْلَمْ أَنَّ الْمَسْأَلَةَ لا تَصْلُحُ إِلا لأَحَدِ ثَلاثَةِ رِجَالٍ: رَجُلٍ تَحَمَّلَ عَنْ قَوْمٍ حَمَالَةً فَسَأَلَ حَتَّى يُؤَدِّيَهَا ثُمَّ يُمْسِكُ، وَرَجُلٍ أَصَابَتْهُ جَائِحَةٌ أَذْهَبَتْ مَالَهُ، فَسَأَلَ حَتَّى يُصِيبَ سِدَادًا مِنْ عَيْشٍ أَوْ قِوَامًا مِنْ عَيْشٍ ثُمَّ يُمْسِكُ، وَرَجُلٍ أَصَابَتْهُ حَاجَةٌ حَتَّى يَشْهَدَ ثَلاثَةٌ مِنْ ذَوِي الْحِجَى أَوْ مِنْ ذَوِي الصَّلاحِ فِي قَوْمِهِ أَنْ قَدْ حَلَّتْ لَهُ الْمَسْأَلَةُ، وَمَا سِوَى ذَلِكَ مِنَ الْمَسَائِلِ سُحْتٌ يَأْكُلُهُ صَاحِبُهُ سُحْتًا يَا قَبِيصَةُ" .
سیدنا قبیصہ بن مخارق رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے حمالہ کے لیے مدد مانگی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم ہمارے پاس ٹھہرے رہو، یا ہم تمہیں حمالہ کے لیے کچھ دے دیں گے، یا ویسے تمہاری مدد کر دیں گے، یہ بات یاد رکھنا کہ مانگنا کسی بھی شخص کے لیے جائز نہیں ہے، صرف تین طرح کے لوگ دوسروں سے کچھ مانگ سکتے ہیں: ایک وہ شخص، جس نے کچھ لوگوں کو ادائیگی کرنی ہو اور پھر وہ کسی سے مانگے، جب وہ اس ادائیگی کو کر دے، تو پھر کچھ نہ لے، ایک وہ شخص، جس (کی پیداوار کو) کوئی آفت لاحق ہو جائے اور وہ اس کے مال کو ضائع کر دے، وہ شخص مانگ سکتا ہے، یہاں تک کہ اس کے لیے اپنی ضروریات پوری کرنے کا سامان ہو جائے (یہاں پر ایک لفظ کے بارے میں راوی کو شک ہے)، پھر اس کے بعد وہ شخص رک جائے، اور ایک وہ شخص، جسے کوئی شدید ضرورت لاحق ہو، یہاں تک کہ تین سمجھ دار (یہاں راوی کو شک ہے) افراد، جو اس کی قوم سے تعلق رکھتے ہوں، وہ یہ گواہی دیں کہ اب اس شخص کے لیے مانگنا جائز ہو چکا ہے (تو صرف یہی لوگ مانگ سکتے ہیں)، اس کے علاوہ مانگنا حرام ہو گا، اسے لینے والا شخص حرام کے طور پر اسے کھائے، اے قبیصہ!“ [سنن الدارقطني/ كتاب زكاة/حدیث: 1995]
ترقیم العلمیہ: 1970
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه مسلم فى ((صحيحه)) برقم: 1044، وابن الجارود فى "المنتقى"، 404، وابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 2359، 2360، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 2580، 2581، والنسائي فى ((الكبریٰ)) برقم: 2371، 2372، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 1640، والدارمي فى ((مسنده)) برقم: 1720،والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 1995، 1996، والحميدي فى ((مسنده)) برقم: 838، والطبراني فى ((الصغير)) برقم: 500، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 16161»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 1971 ترقیم الرسالہ : -- 1996
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ بُهْلُولٍ ، ثنا أبِي ، ثنا سُفْيَانُ ، عَنْ هَارُونَ بْنِ رِيَابٍ ، عَنْ كِنَانَةَ بْنِ نُعَيْمٍ ، عَنْ قَبِيصَةَ بْنِ الْمُخَارِقِ ، قَالَ: تَحَمَّلْتُ بِحَمَالَةٍ فَأَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَسْأَلُهُ فِيهَا، فَقَالَ:" نُؤَدِّيهَا عَنْكَ وَنُخْرِجُهَا مِنْ نَعَمِ الصَّدَقَةِ، أَوْ إِذَا جَاءَتْ نَعَمُ الصَّدَقَةِ، ثُمَّ قَالَ: يَا قَبِيصَةُ، إِنَّ الْمَسْأَلَةَ حُرِّمَتْ إِلا لِثَلاثَةٍ: رَجُلٌ تَحَمَّلَ بِحَمَالَةٍ فَحُلَّتْ لَهُ الْمَسْأَلَةُ حَتَّى يُؤَدِّيَهَا ثُمَّ يُمْسِكُ، وَرَجُلٌ أَصَابَتْهُ حَاجَةٌ وَفَاقَةٌ حَتَّى يَشْهَدَ، وَقَالَ سُفْيَانُ بْنُ مُرَّةَ: حَتَّى تَكَلَّمَ، ثَلاثَةٌ مِنْ ذَوِي الْحِجَى مِنْ قَوْمِهِ أَنْ قَدْ أَصَابَهُ فَقْرٌ وَحَاجَةٌ، فَحُلَّتْ لَهُ الْمَسْأَلَةُ حَتَّى يَجِدَ قِوَامًا مِنْ عَيْشٍ أَوْ سِدَادًا مِنْ عَيْشٍ، وَرَجُلٌ أَصَابَتْهُ جَائِحَةٌ فَاجْتَاحَتْ مَالَهُ، فَحُلَّتْ لَهُ الْمَسْأَلَةُ حَتَّى يُصِيبَ سِدَادًا مِنْ عَيْشٍ أَوْ قِوَامًا مِنْ عَيْشٍ ثُمَّ يُمْسِكُ، وَمَا سِوَى ذَلِكَ مِنَ الْمَسْأَلَةِ فَهِيَ سُحْتٌ" .
سیدنا قبیصہ بن مخارق رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے ایک ادائیگی کرنا تھی، میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، تاکہ اس بارے میں آپ سے مدد مانگوں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ہم تمہاری طرف سے ادائیگی کر دیں گے اور صدقے کے اونٹوں میں سے اسے نکال دیں گے (راوی کو شک ہے، شاید یہ الفاظ ہیں: آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا) جب صدقے کے اونٹ آئیں گے، پھر آپ نے ارشاد فرمایا: اے قبیصہ! مانگنا حرام ہے، صرف تین لوگ مانگ سکتے ہیں: ایک وہ شخص، جس نے کوئی ادائیگی کرنی ہو، اس کے لیے مانگنا جائز ہو جاتا ہے، یہاں تک کہ ادائیگی کو ادا کر دے اور پھر اس کے بعد رک جائے، ایک وہ شخص، جسے شدید ضرورت اور فاقہ لاحق ہو جائے، یہاں تک کہ اس کی قوم کے تین سمجھ دار افراد اس بات کی گواہی دیں (یہاں پر راوی کو شک ہے، شاید یہ لفظ ہے) یہ بات بیان کریں کہ اسے ایسا فاقہ اور ضرورت لاحق ہوئی ہے، تو ایسے شخص کے لیے بھی مانگنا جائز ہے، یہاں تک کہ وہ اپنی ضروریات پوری کرنے کے قابل ہو جائے، اور ایک وہ شخص، جسے آفت لاحق ہو اور وہ اس کے مال کو ضائع کر دے، ایسے شخص کے لیے بھی مانگنا جائز ہے، یہاں تک کہ وہ اپنی ضروریات پوری کرنے کے قابل ہو جائے، پھر اس کے بعد رک جائے، اس کے علاوہ مانگ کر جو بھی لیا جائے گا، وہ حرام ہو گا۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب زكاة/حدیث: 1996]
ترقیم العلمیہ: 1971
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه مسلم فى ((صحيحه)) برقم: 1044، وابن الجارود فى "المنتقى"، 404، وابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 2359، 2360، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 2580، 2581، والنسائي فى ((الكبریٰ)) برقم: 2371، 2372، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 1640، والدارمي فى ((مسنده)) برقم: 1720،والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 1995، 1996، والحميدي فى ((مسنده)) برقم: 838، والطبراني فى ((الصغير)) برقم: 500، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 16161»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 1972 ترقیم الرسالہ : -- 1997
ثنا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ إِبْرَاهِيمَ الْمَارِسْتَانِيُّ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ سَهْلِ بْنِ عَسْكَرٍ ، ثنا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، أنا مَعْمَرٌ ، وَالثَّوْرِيُّ جَمِيعًا، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لا تَحِلُّ الْمَسْأَلَةُ لِغَنِيٍّ إِلا لِخَمْسَةٍ: الْعَامِلِ عَلَيْهَا، وَالْغَازِي فِي سَبِيلِ اللَّهِ، وَالْغَارِمِ، أَوِ الرَّجُلِ اشْتَرَاهَا بِمَالِهِ، أَوْ مِسْكِينٍ تُصُدِّقَ عَلَيْهِ فَأَهْدَى لِغَنِيٍّ" .
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”خوشحال شخص کے لیے کسی سے کچھ مانگنا جائز نہیں ہے، صرف پانچ آدمیوں کا حکم مختلف ہے: ایک وہ شخص، جو زکوٰۃ کی وصولی کے لیے مقرر ہو، ایک اللہ کی راہ میں جہاد میں شریک ہونے والا نمازی، ایک وہ شخص، جس نے قرض ادا کرنا ہو، ایک وہ شخص، جس نے اپنے مال میں سے اسے خریدا، ایک وہ مسکین، جسے صدقہ کیا گیا اور پھر وہ کسی خوشحال کو ہدیے کے طور پر دے دے۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب زكاة/حدیث: 1997]
ترقیم العلمیہ: 1972
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه مالك فى ((الموطأ)) برقم: 555، وابن الجارود فى "المنتقى"، 402، وابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 2368، 2374، والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 1485، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 1635، 1637، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 1841، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 1997، 1998، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 11440»
«قال ابن حجر: وصححه جماعة، التلخيص الحبير في تخريج أحاديث الرافعي الكبير: (3 / 237)»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 1973 ترقیم الرسالہ : -- 1998
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ بھی منقول ہے۔ [سنن الدارقطني/ كتاب زكاة/حدیث: 1998]
ترقیم العلمیہ: 1973
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه مالك فى ((الموطأ)) برقم: 555، وابن الجارود فى "المنتقى"، 402، وابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 2368، 2374، والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 1485، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 1635، 1637، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 1841، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 1997، 1998، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 11440»
«قال ابن حجر: وصححه جماعة، التلخيص الحبير في تخريج أحاديث الرافعي الكبير: (3 / 237)»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
17. بَابُ الْغَنِيِّ الَّذِي يُحْرَمُ السُّؤَالَ
باب وہ خوشحالی جو مانگنے کو حرام کردیتی ہے
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 1974 ترقیم الرسالہ : -- 1999
حَدَّثَنَا الْقَاسِمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، ثنا يَحْيَى بْنُ مُعَلَّى بْنِ مَنْصُورٍ ، ثنا أَبُو مَعْمَرٍ ، ثنا عَبْدُ الْوَارِثِ ، حَدَّثَنِي الْحُسَيْنُ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ خَالِدٍ ، عَنْ حَبِيبِ بْنِ أَبِي ثَابِتٍ ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ ضَمْرَةَ ، عَنْ عَلِيٍّ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" مَنْ سَأَلَ مَسْأَلَةً عَنْ ظَهْرِ غِنًى اسْتَكْثَرَ بِهَا مِنْ رَضْفِ جَهَنَّمَ"، قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَمَا ظَهْرُ الْغِنَى، قَالَ:" عَشَاءُ لَيْلَةٍ" . عَمْرُو بْنُ خَالِدٍ مَتْرُوكٌ.
سیدنا علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”جو شخص خوشحال ہونے کے باوجود کچھ مانگتا ہے، وہ اس عمل کے ذریعے جہنم کے عذاب میں اضافہ کرتا ہے۔“ انہوں نے عرض کی: ”یا رسول اللہ! خوشحالی سے مراد کیا ہے؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”رات کا کھانا میسر ہونا۔“ عمر بن خالد نامی راوی متروک ہے۔ [سنن الدارقطني/ كتاب زكاة/حدیث: 1999]
ترقیم العلمیہ: 1974
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه الضياء المقدسي فى "الأحاديث المختارة"، 519، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 1999، وعبد الله بن أحمد بن حنبل فى زوائده على "مسند أحمد"، 1269، والطبراني فى ((الأوسط)) برقم: 7078، 8205»
«قال ابن عدي: وهذه الأحاديث التي يرويها الحسن بن ذكوان عن حبيب بن أبي ثابت نفسه بينهما عمرو بن خالد فلا يسميه لضعفه، الكامل في الضعفاء: (6 / 217)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 1975 ترقیم الرسالہ : -- 2000
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ جَعْفَرِ بْنِ اللَّبَّانِ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ النَّبِيرَةُ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْجَعْفَرِيُّ ، ثنا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَلَمَةَ بْنِ أَسْلَمَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْمِسْوَرِ بْنِ مَخْرَمَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ ، عَن النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" مَنْ سَأَلَ النَّاسَ عَنْ ظَهْرِ غِنًى جَاءَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ فِي وَجْهِهِ خُمُوشٌ أَوْ خُدُوشٌ"، قِيلَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَا الْغِنَى؟ قَالَ:" خَمْسُونَ دِرْهَمًا أَوْ قِيمَتُهَا مِنَ الذَّهَبِ" . ابْنُ أَسْلَمَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جو شخص خوشحال ہونے کے باوجود لوگوں سے مانگتا ہے، جب وہ قیامت کے دن آئے گا، تو اس کے چہرے پر داغ ہو گا (یہاں پر ایک لفظ کے بارے میں راوی کو شک ہے)۔“ عرض کی گئی: ”یا رسول اللہ! خوشحالی سے مراد کیا ہے؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”پچاس درہم یا ان کی قیمت جتنا سونا۔“ ابن اسلم نامی راوی ضعیف ہے۔ [سنن الدارقطني/ كتاب زكاة/حدیث: 2000]
ترقیم العلمیہ: 1975
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف ولکن عند الشواھد الحدیث صحیح، وأخرجه الحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 1484، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 2593، والنسائي فى ((الكبریٰ)) برقم: 2384، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 1626، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 650، 651، والدارمي فى ((مسنده)) برقم: 1680، 1681، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 1840، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 13331، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 2000، 2001، 2002، 2003، 2004، 2005، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 3749»
«قال الشيخ الألباني: صحيح، أبو داود فى ((سننه)) برقم: 1626»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف ولکن عند الشواھد الحدیث صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 1976 ترقیم الرسالہ : -- 2001
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ إِسْمَاعِيلَ الأُبُلِّيُّ أَبُو عَبْدِ اللَّهِ ، ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْهَيْثَمِ الْبَلَدِيُّ ، ثنا أَبُو شَيْخٍ الْحَرَّانِيُّ ، ثنا مُوسَى بْنُ أَعْيَنَ ، عَنْ بَكْرِ بْنِ خُنَيْسٍ ، عَنْ أَبِي شَيْبَةَ ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ ، عَن النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" لا تَحِلُّ الصَّدَقَةُ لِرَجُلٍ لَهُ خَمْسُونَ دِرْهَمًا" . أَبُو شَيْبَةَ هُوَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ إِسْحَاقَ ضَعِيفٌ، وَبَكْرُ بْنُ خُنَيْسٍ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”ایسے شخص کے لیے زکوٰۃ لینا جائز نہیں ہے، جس کے پاس پچاس درہم موجود ہوں۔“ ابوشیبہ نامی راوی کا نام عبدالرحمن بن اسحاق ہے اور یہ ضعیف ہے، اسی طرح بکر بن خنیس نامی راوی بھی ضعیف ہے۔ [سنن الدارقطني/ كتاب زكاة/حدیث: 2001]
ترقیم العلمیہ: 1976
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف ولکن عند الشواھد الحدیث صحیح، وأخرجه الحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 1484، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 2593، والنسائي فى ((الكبریٰ)) برقم: 2384، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 1626، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 650، 651، والدارمي فى ((مسنده)) برقم: 1680، 1681، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 1840، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 13331، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 2000، 2001، 2002، 2003، 2004، 2005، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 3749»
«قال الشيخ الألباني: صحيح، أبو داود فى ((سننه)) برقم: 1627»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف ولکن عند الشواھد الحدیث صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 1977 ترقیم الرسالہ : -- 2002
حَدَّثَنَا أَبُو هُرَيْرَةَ الأَنْطَاكِيُّ ، ثنا أَبُو زَيْدٍ أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحِيمِ بْنِ بَكْرِ بْنِ فُضَيْلٍ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ مُصْعَبٍ ، ثنا حَمَّادٌ ، عَنْ إِسْرَائِيلَ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يَزِيدَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ ، قَالَ: سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ:" مَنْ سَأَلَ النَّاسَ وَهُوَ غَنِيُّ جَاءَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ وَفِي وَجْهِهِ كُدُوحٌ وَخُدُوشٌ"، فَقِيلَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَا غِنَاهُ؟ قَالَ:" أَرْبَعُونَ دِرْهَمًا أَوْ قِيمَتُهَا ذَهَبًا" .
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جو شخص خوشحال ہونے کے باوجود لوگوں سے مانگے، جب وہ قیامت کے دن آئے گا، تو اس کے چہرے پر داغ موجود ہو گا (یہاں تک لفظ کے بارے میں راوی کو شک ہے)۔“ عرض کی گئی: ”یا رسول اللہ! خوشحالی سے مراد کیا ہے؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”چاہے درہم یا ان کی قیمت جتنا سونا۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب زكاة/حدیث: 2002]
ترقیم العلمیہ: 1977
تخریج الحدیث: «صحیح، وأخرجه الحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 1484، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 2593، والنسائي فى ((الكبریٰ)) برقم: 2384، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 1626، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 650، 651، والدارمي فى ((مسنده)) برقم: 1680، 1681، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 1840، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 13331، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 2000، 2001، 2002، 2003، 2004، 2005، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 3749»
«قال الشيخ الألباني: صحيح، أبو داود فى ((سننه)) برقم: 1628»

الحكم على الحديث:
صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں