الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
8. بَابُ تَفْسِيرِ الْخَلِيطَيْنِ وَمَا جَاءَ فِي الزَّكَاةِ عَلَى الْخَلِيطَيْنِ
باب دو چیزوں کو ملانے کی وضاحت ‘ دوملی ہوئی چیزوں پر زکوۃ لازم ہونے کا حکم
ترقیم العلمیہ : 1920 ترقیم الرسالہ : -- 1943
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، ثنا دَاوُدُ بْنُ رُشَيْدٍ ، ثنا الْوَلِيدُ ، عَنِ ابْنِ لَهِيعَةَ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ ، عَنِ السَّائِبِ بْنِ يَزِيدَ، قَالَ: صَحِبْتُ سَعْدَ بْنَ أَبِي وَقَّاصٍ فَذَكَرَ كَلامًا، فَقَالَ: أَلا إِنِّي سَمِعْتُهُ ذَاتَ يَوْمٍ، يَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لا يُفَرَّقُ بَيْنَ مُجْتَمِعٍ وَلا يُجْمَعُ بَيْنَ مُفَرَّقٍ، وَالْخَلِيطَانِ مَا اجْتَمَعَ عَلَى الْحَوْضِ وَالرَّاعِي وَالْفَحْلِ" .
سائب بن یزید بیان کرتے ہیں: میں سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ کے ساتھ رہا ہوں، اس کے بعد انہوں نے کوئی کلام ذکر کیا، پھر انہوں نے یہ بھی بتایا: ایک دن انہوں نے سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ کو یہ بیان کرتے ہوئے سنا ہے: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”(زکوٰۃ کی وصولی یا زکوٰۃ سے بچنے کے لیے) اکٹھے مال کو الگ، الگ نہیں کیا جائے اور الگ، الگ مال کو اکٹھا نہیں کیا جائے گا اور دو حصے دار وہ لوگ ہوں گے، جو حوض، چرواہے اور (جفتی کے لیے دینے والے جانور کے بارے میں) حصے دار ہوں گے۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب زكاة/حدیث: 1943]
ترقیم العلمیہ: 1920
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه البيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 7428، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 1943،»
«قال البيهقي: أجمع أصحاب الحديث على ضعف ابن لهيعة وترك الاحتجاج بما ينفرد به، التلخيص الحبير في تخريج أحاديث الرافعي الكبير: (2 / 304)»
«قال البيهقي: أجمع أصحاب الحديث على ضعف ابن لهيعة وترك الاحتجاج بما ينفرد به، التلخيص الحبير في تخريج أحاديث الرافعي الكبير: (2 / 304)»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
ترقیم العلمیہ : 1921 ترقیم الرسالہ : -- 1944
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ صَالِحٍ الْكُوفِيُّ ، ثنا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ أَبِي مُسْلِمٍ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي مُوسَى ، ثنا حَجَّاجٌ ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، عَنْ زِيَادِ بْنِ سَعْدٍ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرٍ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" لَيْسَ فِي الْمُثِيرَةِ صَدَقَةٌ" .
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”مشیرہ (یعنی وہ گائے جو چلانے کے لیے استعمال ہوتی ہے) میں زکوٰۃ لازم نہیں ہو گی۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب زكاة/حدیث: 1944]
ترقیم العلمیہ: 1921
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه ابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 2272، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 7490، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 1944، وعبد الرزاق فى ((مصنفه)) برقم: 6828، 6835، وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 10055»
«قال البيهقي: في إسناده ضعف والصحيح موقوف، نصب الراية لأحاديث الهداية: (2 / 360)»
«قال البيهقي: في إسناده ضعف والصحيح موقوف، نصب الراية لأحاديث الهداية: (2 / 360)»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
ترقیم العلمیہ : 1922 ترقیم الرسالہ : -- 1945
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ، ثنا أَبُو الأَزْهَرِ، ثنا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، ثنا ابْنُ جُرَيْجٍ، قَالَ: سَأَلْتُ عَطَاءً عَنِ النَّفْرِ الْخُلَطَاءِ لَهُمْ أَرْبَعُونَ شَاةً، قَالَ:" عَلَيْهِمْ شَاةٌ"، فَإِنْ كَانَتْ لِوَاحِدٍ تِسْعَةٌ وَثَلاثُونَ وَلِلآخَرِ شَاةٌ، قَالَ:" عَلَيْهِمَا شَاةٌ" .
ابن جریج بیان کرتے ہیں: میں نے عطاء سے ایسے لوگوں کے بارے میں دریافت کیا، جو ایک دوسرے کے حصے دار ہوں، ان کی چالیس بکریاں ہوں، تو ان سب پر ایک بکری کی ادائیگی لازم ہو گی، میں نے دریافت کیا: اگر ان میں سے ایک شخص کی ٣٩ بکریاں ہوں اور دوسرے شخص کی ایک بکری ہو؟ تو انہوں نے یہی فرمایا: ”ان دونوں پر ایک بکری کی ادائیگی لازم ہو گی۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب زكاة/حدیث: 1945]
ترقیم العلمیہ: 1922
تخریج الحدیث: «أخرجه البيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 7431، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 1945،»
ترقیم العلمیہ : 1923 ترقیم الرسالہ : -- 1946
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ، ثنا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَيُّوبَ، حَدَّثَنَا رَوْحٌ، ثنا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنْ حُمَيْدِ بْنِ هِلالٍ، قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إِلَى الْحَسَنِ بِصَحِيفَةٍ فِيهَا مَسَائِلُ يَسْأَلُهُ عَنْهَا، فَمَا تَتَعْتَعَ فِي شَيْءٍ مِنْهَا حَتَّى أَتَى عَلَى أَرْبَعِينَ شَاةً بَيْنَ نَفَسَيْنِ، فَقَالَ:" فِيهَا شَاةٌ عَلَيْهِمَا" .
حمید بن ہلال بیان کرتے ہیں: ایک شخص حسن بصری کے پاس ایک صحیفہ لے کر آیا، جس میں مختلف مسائل تحریر تھے، اس نے ان سے اس صحیفے کے بارے میں دریافت کیا، تو انہوں نے ان مسائل میں کوئی غلطی نہیں نکالی، البتہ جب یہ مسئلہ آیا کہ چالیس بکریاں دو لوگوں کی مشترکہ ملکیت ہوں، تو انہوں نے فرمایا: ”ان دونوں پر ایک بکری کی ادائیگی لازم ہو گی۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب زكاة/حدیث: 1946]
ترقیم العلمیہ: 1923
تخریج الحدیث: «أخرجه البيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 7430، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 1946،»
ترقیم العلمیہ : 1924 ترقیم الرسالہ : -- 1947
حَدَّثَنَا أَبُو عُثْمَانَ سَعِيدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَحْمَدَ الْحَنَّاطُ ، ثنا إِسْحَاقُ بْنُ أَبِي إِسْرَائِيلَ ، ثنا عَبَّادُ بْنُ الْعَوَّامِ ، ثنا هِلالُ بْنُ خَبَّابٍ ، عَنْ مَيْسَرَةَ بْنِ أَبِي صَالِحٍ ، عَنْ سُوَيْدِ بْنِ غَفَلَةَ ، قَالَ: أَتَانَا مُصَدِّقُ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَجَلَسْتُ إِلَى جَنْبِهِ، قَالَ: فَسَمِعْتُهُ يَقُولُ:" إِنَّ فِي عَهْدِي أَنْ لا آخُذَ مِنْ رَاضِعِ لَبَنٍ شَيْئًا، قَالَ: وَلا يُجْمَعُ بَيْنَ مُفْتَرِقٍ وَلا يُفَرَّقُ بَيْنَ مُجْتَمِعٍ" . وَأَتَاهُ رَجُلٌ بِنَاقَةٍ كَوْمَاءَ، فَقَالَ: خُذْ هَذِهِ، فَأَبَى أَنْ يَأْخُذَهَا.
سیدنا سوید بن غفلہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے زکوٰۃ وصول کرنے والا شخص ہمارے پاس آیا، میں اس کے پہلو میں بیٹھ گیا، راوی بیان کرتے ہیں: میں نے اسے یہ بیان کرتے ہوئے سنا کہ مجھے اس بات کا پابند کیا گیا ہے: ”میں دودھ پلانے والا کوئی جانور وصول نہ کروں اور (زکوٰۃ کی وصولی کرتے ہوئے) الگ، الگ مال کو اکٹھا نہ کیا جائے اور اکٹھے مال کو الگ، الگ نہ کیا جائے۔“ راوی بیان کرتے ہیں: اس کے پاس ایک شخص اونچی کوہان والی اونٹنی لے کر آیا اور بولا: ”تم اسے وصول کر لو۔“ اس نے اسے وصول کرنے سے انکار کر دیا۔ [سنن الدارقطني/ كتاب زكاة/حدیث: 1947]
ترقیم العلمیہ: 1924
تخریج الحدیث: «أخرجه النسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 2456، والنسائي فى ((الكبریٰ)) برقم: 2249، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 1579، 1580، والدارمي فى ((مسنده)) برقم: 1670، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 1801، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 7400، 7401، 7402، 7403، 7427، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 1947، 1948، 1949، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 19139، وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 10008، 34576، والطبراني فى((الكبير)) برقم: 6473، 6474»
«وله شواهد من حديث أبي بكر الصديق، فأما حديث أبي بكر الصديق، أخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 1450، 6955، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 1567»
«وله شواهد من حديث أبي بكر الصديق، فأما حديث أبي بكر الصديق، أخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 1450، 6955، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 1567»
ترقیم العلمیہ : 1925 ترقیم الرسالہ : -- 1948
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، ثنا أَبُو حُمَيْدٍ الْجَلابُ أَحْمَدُ بْنُ إِدْرِيسَ ، ثنا هُشَيْمٌ ، عَنْ هِلالِ بْنِ خَبَّابٍ ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ مَيْسَرَةَ ، عَنْ سُوَيْدِ بْنِ غَفَلَةَ ، قَالَ: أَتَانَا مُصَدِّقُ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَعَدْتُ إِلَيْهِ، فَقُلْتُ: إِيشْ فِي كِتَابِكَ؟ فَقَالَ:" أَنْ لا أُفَرِّقَ بَيْنَ مُجْتَمِعٍ وَلا أَجْمَعَ بَيْنَ مُفَرَّقٍ" . فَأَتَاهُ رَجُلٌ بِنَاقَةٍ كَوْمَاءَ، فَأَبَى أَنْ يَقْبَلَهَا.
سیدنا سوید بن غفلہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے زکوٰۃ وصول کرنے والا ایک شخص ہمارے پاس آیا، میں اس کے پاس بیٹھ گیا، میں نے اس سے دریافت کیا: ”تمہاری تحریر میں کیا لکھا ہے؟“ اس نے بتایا: ”اکٹھے مال کو الگ، الگ نہ کروں اور الگ، الگ مال کو اکٹھا نہ کروں۔“ راوی کہتے ہیں: پھر ایک شخص اس کے پاس اونچی کوہان والی اونٹنی لے کر آیا، تو اس نے اسے قبول کرنے سے انکار کر دیا۔ [سنن الدارقطني/ كتاب زكاة/حدیث: 1948]
ترقیم العلمیہ: 1925
تخریج الحدیث: «أخرجه النسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 2456، والنسائي فى ((الكبریٰ)) برقم: 2249، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 1579، 1580، والدارمي فى ((مسنده)) برقم: 1670، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 1801، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 7400، 7401، 7402، 7403، 7427، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 1947، 1948، 1949، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 19139، وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 10008، 34576، والطبراني فى((الكبير)) برقم: 6473، 6474»
«وله شواهد من حديث أبي بكر الصديق، فأما حديث أبي بكر الصديق، أخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 1450، 6955، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 1567»
«وله شواهد من حديث أبي بكر الصديق، فأما حديث أبي بكر الصديق، أخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 1450، 6955، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 1567»
ترقیم العلمیہ : 1926 ترقیم الرسالہ : -- 1949
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، وَالْحُسَيْنُ بْنُ يَحْيَى بْنِ عَيَّاشٍ ، قَالا: نا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ ، ثنا يَحْيَى بْنُ آدَمَ ، ثنا شَرِيكٌ ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ أَبِي زُرْعَةَ ، عَنْ أَبِي لَيْلَى سِنَانٍ ، عَنْ سُوَيْدِ بْنِ غَفَلَةَ ، قَالَ: قَدِمَ عَلَيْنَا مُصَدِّقُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: فَقَرَأْتُ فِي كِتَابِهِ:" لا يُجْمَعُ بَيْنَ مُتَفَرِّقٍ وَلا يُفَرَّقُ بَيْنَ مُجْتَمِعٍ خَشْيَةَ الصَّدَقَةِ" ، قَالَ: فَأَتَاهُ رَجُلٌ بِنَاقَةٍ عَظِيمَةٍ حَسْنَاءَ مُلَمْلَمَةٍ، فَأَبَى أَنْ يَأْخُذَهَا، وَقَالَ: مَا عُذْرِي عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا أَخَذْتُ هَذِهِ مِنْ مَالِ رَجُلٍ مُسْلِمٍ؟ قَالَ يَحْيَى: ثُمَّ سَمِعْتُ شَرِيكًا بَعْدُ يَذْكُرُ هَذَا الْحَدِيثَ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ مُسْلِمٍ، عَنْ سُوَيْدِ بْنِ غَفَلَةَ، فَذَكَرْتُهُ لِوَكِيعٍ، فَقَالَ: إِنَّمَا سَمِعْنَاهُ مِنْهُ عَنْ عُثْمَانَ.
سیدنا سوید بن غفلہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہمارے پاس نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے زکوٰۃ وصول کرنے والا ایک شخص آیا، راوی بیان کرتے ہیں: میں نے اس کی تحریر میں یہ بات پڑھی کہ: ”الگ، الگ مال کو اکٹھا نہ کیا جائے اور اکٹھے مال کو الگ، الگ نہ کیا جائے، زکوٰۃ (ادائیگی یا وصولی) سے بچنے کے لیے۔“ راوی بیان کرتے ہیں: پھر اس کے بعد اس کے پاس ایک شخص بڑی اونٹنی لے کر آیا، جو بہت خوبصورت اور صحت مند تھی، تو اس نے اونٹنی کو قبول کرنے سے انکار کر دیا۔ وہ بولا: ”اگر میں نے ایک مسلمان کے مال میں سے اسے وصول کر لیا، تو پھر میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی بارگاہ میں کیا کروں گا۔“ یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ منقول ہے، تاہم اس میں کچھ اختلاف ہے۔ [سنن الدارقطني/ كتاب زكاة/حدیث: 1949]
ترقیم العلمیہ: 1926
تخریج الحدیث: «أخرجه النسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 2456، والنسائي فى ((الكبریٰ)) برقم: 2249، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 1579، 1580، والدارمي فى ((مسنده)) برقم: 1670، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 1801، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 7400، 7401، 7402، 7403، 7427، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 1947، 1948، 1949، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 19139، وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 10008، 34576، والطبراني فى((الكبير)) برقم: 6473، 6474»
«وله شواهد من حديث أبي بكر الصديق، فأما حديث أبي بكر الصديق، أخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 1450، 6955، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 1567»
«وله شواهد من حديث أبي بكر الصديق، فأما حديث أبي بكر الصديق، أخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 1450، 6955، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 1567»
9. بَابُ مَا أُدِّيَ زَكَاتُهُ فَلَيْسَ بِكَنْزٍ
باب جس مال کی زکوۃ اداکردی جائے اسے کنز نہیں کہا جائے گا
ترقیم العلمیہ : 1927 ترقیم الرسالہ : -- 1950
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سُلَيْمَانَ النُّعْمَانِيُّ الْبَاهِلِيُّ ، نا أَبُو عُتْبَةَ أَحْمَدُ بْنُ الْفَرَجِ ، نا عُثْمَانُ بْنُ سَعِيدِ بْنِ كَثِيرِ بْنِ دِينَارٍ . ح وَحَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ2 الْحُسَيْنِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الأَنْطَاكِيُّ قَاضِي الْمِصِّيصَةِ، حَدَّثَنَا أَبُو حُمَيْدٍ الْحِمْصِيُّ أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُغِيرَةِ ، ثنا عُثْمَانُ بْنُ سَعِيدٍ الْحِمْصِيُّ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ مُهَاجِرٍ ، عَنْ ثَابِتٍ يَعْنِي ابْنَ عَجْلانَ ، ثنا عَطَاءٌ ، عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ ، أَنَّهَا كَانَتْ تَلْبَسُ أَوْضَاحًا مِنْ ذَهَبٍ، فَسَأَلَتْ عَنْ ذَلِكَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَتْ: أَكَنْزٌ هُوَ؟ فَقَالَ:" إِذَا أَدَّيْتِ زَكَاتَهُ فَلَيْسَ بِكَنْزٍ" . الْمَعْنَى وَاحِدٌ.
عطاء بیان کرتے ہیں: سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا نے سونے کا ہار پہنا ہوا تھا، انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے اس بارے میں دریافت کیا، انہوں نے دریافت کیا: ”کیا اسے کنز کہا جائے گا؟“ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب تم نے اس کی زکوٰۃ ادا کر دی، تو یہ کنز شمار نہیں ہو گا۔“ اس کا مفہوم ایک ہی ہے۔ [سنن الدارقطني/ كتاب زكاة/حدیث: 1950]
ترقیم العلمیہ: 1927
تخریج الحدیث: «إسناده حسن، وأخرجه الحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 1442، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 1564، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 7334، 7645، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 1950، والطبراني فى((الكبير)) برقم: 613»
«قال الشيخ الألباني: حسن المرفوع منه فقط»
«قال الشيخ الألباني: حسن المرفوع منه فقط»
الحكم على الحديث:
إسناده حسن
10. بَابُ زَكَاةِ الْحُلِيِّ
زیورات کی زکوۃ کا بیان
ترقیم العلمیہ : 1928 ترقیم الرسالہ : -- 1951
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ هَارُونَ أَبُو نَشِيطٍ ، ثنا عَمْرُو بْنُ الرَّبِيعِ بْنِ طَارِقٍ ، ثنا يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي جَعْفَرٍ ، أَنَّ مُحَمَّدَ بْنَ عَطَاءٍ أَخْبَرَهُ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ شَدَّادِ بْنِ الْهَادِ ، أَنَّهُ قَالَ: دَخَلْنَا عَلَى عَائِشَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَتْ: دَخَلَ عَلَيَّ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَرَأَى فِي يَدَيَّ فَتَخَاتٍ مِنْ وَرِقٍ، فَقَالَ:" مَا هَذَا يَا عَائِشَةُ؟"، فَقُلْتُ: صَنَعْتُهُنَّ أَتَزَيَّنُ لَكَ فِيهِنَّ يَا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ:" أَتُؤَدِّينَ زَكَاتَهُنَّ؟"، فَقُلْتُ: لا أَوْ مَا شَاءَ اللَّهُ مِنْ ذَلِكَ، قَالَ: " هُنَّ حَسْبُكِ مِنَ النَّارِ" . مُحَمَّدُ بْنُ عَطَاءٍ هَذَا مَجْهُولٌ.
عبداللہ بن شداد بیان کرتے ہیں: ہم لوگ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی خدمت میں حاضر ہوئے، انہوں نے فرمایا: ایک مرتبہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم میرے پاس تشریف لائے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے ہاتھ میں چاندی کے کنگن دیکھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: ”اے عائشہ! یہ کہاں سے آئے ہیں؟“ میں نے عرض کی: ”انہیں میں نے بنایا ہے، تاکہ انہیں پہن کر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے آؤں، یا رسول اللہ!“ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: ”کیا تم نے ان کی زکوٰۃ ادا کی ہے؟“ میں نے عرض کیا: ”نہیں! (یا جو بھی اللہ نے چاہا)۔“ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ تمہارے جہنم (میں عذاب ہونے) کے لیے کافی ہیں۔“ محمد بن عطاء نامی راوی مجہول ہے۔ [سنن الدارقطني/ كتاب زكاة/حدیث: 1951]
ترقیم العلمیہ: 1928
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، وأخرجه الحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 1441، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 1565، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 7642، 7643، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 1951»
«قال ابن حجر: إسناده على شرط الصحيح، التلخيص الحبير في تخريج أحاديث الرافعي الكبير: (2 / 342)»
«قال ابن حجر: إسناده على شرط الصحيح، التلخيص الحبير في تخريج أحاديث الرافعي الكبير: (2 / 342)»
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
ترقیم العلمیہ : 1929 ترقیم الرسالہ : -- 1952
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَعِيدٍ ، ثنا يَعْقُوبُ بْنُ يُوسُفَ بْنِ زِيَادٍ ، ثنا نَصْرُ بْنُ مُزَاحِمٍ ، ثنا أَبُو بَكْرٍ الْهُذَلِيُّ ، ح وَحَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ يُوسُفَ بْنِ مَسْعَدَةَ الْفَزَارِيُّ ، ثنا أُسَيْدُ بْنُ عَاصِمٍ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُغِيرَةِ ، ثنا النُّعْمَانُ بْنُ عَبْدِ السَّلامِ ، عَنْ أَبِي بَكْرٍ ، ثنا شُعَيْبُ بْنُ الْحَبْحَابِ ، عَنِ الشَّعْبِيِّ ، قَالَ: سَمِعْتُ فَاطِمَةَ بِنْتَ قَيْسٍ ، تَقُولُ: أَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِطَوْقٍ فِيهِ سَبْعُونَ مِثْقَالا مِنْ ذَهَبٍ، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، خُذْ مِنْهُ الْفَرِيضَةَ" فَأَخَذَ مِنْهُ مِثْقَالا وَثَلاثَةَ أَرْبَاعِ مِثْقَالٍ" . أَبُو بَكْرٍ الْهُذَلِيُّ مَتْرُوكٌ، وَلَمْ يَأْتِ بِهِ غَيْرُهُ.
امام شعبی بیان کرتے ہیں: میں نے سیدہ فاطمہ بنت قیس رضی اللہ عنہا کو یہ بیان کرتے ہوئے سنا ہے: میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں ایک زنجیر لے کر آئی، جس میں ستر مثقال سونا تھا، میں نے عرض کی: ”یا رسول اللہ! آپ اس میں سے زکوٰۃ وصول کر لیں۔“ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس میں سے ایک مثقال اور تین چوتھائی مثقال وصول کر لیا۔ اس روایت کا ایک راوی ابوبکر ہذلی متروک ہے اور اس روایت کو اس کے علاوہ اور کسی نے نقل نہیں کیا۔ [سنن الدارقطني/ كتاب زكاة/حدیث: 1952]
ترقیم العلمیہ: 1929
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه الترمذي فى ((جامعه)) برقم: 659، 660، والدارمي فى ((مسنده)) برقم: 1677، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 1789، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 7342، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 1952، 1953، 2016، 2017، والطحاوي فى ((شرح معاني الآثار)) برقم: 3043، والطبراني فى((الكبير)) برقم: 979، 980»
«قال الدارقطني: أبو بكر الهذلي متروك لم يأت به غيره، عمدة القاري شرح صحيح البخاري: (9 / 31)»
«قال الدارقطني: أبو بكر الهذلي متروك لم يأت به غيره، عمدة القاري شرح صحيح البخاري: (9 / 31)»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف