🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (4836)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم العلمیہ سے تلاش کل احادیث (4750)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1. كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرِهِ
حدود اور دیات وغیرہ کے بارے میں روایات
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 3292/1 ترقیم الرسالہ : -- 3336
نَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، نَا يُونُسُ بْنُ عَبْدِ الأَعْلَى ، أنا ابْنُ وَهْبٍ ، أَخْبَرَنِي عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ ، وَأُسَامَةُ بْنُ زَيْدٍ ، وَاللَّيْثُ بْنُ سَعْدٍ ، وَابْنُ سَمْعَانَ ، عَنْ سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيِّ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِذَا زَنَتْ أَمَةُ أَحَدِكُمْ فَتَبَيَّنَ زِنَاهَا فَلْيَجْلِدْهَا الْحَدَّ وَلا يُثَرِّبْ عَلَيْهَا، حَتَّى قَالَ ذَلِكَ ثَلاثَ مَرَّاتٍ، ثُمَّ قَالَ فِي الثَّالِثَةِ أَوِ الرَّابِعَةِ: ثُمَّ لِيَبِعْهَا وَلَوْ بِضَفِيرٍ مِنْ شَعَرٍ، وَالضَّفِيرُ هُوَ الْحَبْلُ" .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب کسی شخص کی کنیز زنا کا ارتکاب کرے اور اس کا زنا ثابت ہو جائے، تو وہ شخص اس کنیز کو حد کے طور پر کوڑے مارے، لیکن زبانی طور پر برا نہ کہے۔“ (راوی کہتے ہیں) نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات تین مرتبہ ارشاد فرمائی، پھر تیسری مرتبہ یا شاید چوتھی مرتبہ ارشاد فرمایا: ”پھر وہ اسے فروخت کر دے، خواہ بالوں سے بنی ہوئی رسی کے عوض میں فروخت کرے۔“ اس حدیث میں استعمال ہونے والے لفظ، ضفیر، سے مراد رسی ہے۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الحدود والديات وغيره/حدیث: 3336]
ترقیم العلمیہ: 3292/1
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 2152، 2153، 2232، 2234، 2555، 6837، 6839، ومسلم فى ((صحيحه)) برقم: 1703، ومالك فى ((الموطأ)) برقم: 1461، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 4444، والنسائي فى ((الكبریٰ)) برقم: 7202، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 4469، 4470، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 1440، والدارمي فى ((مسنده)) برقم: 2371، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 2565،والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3329، 3330، 3331، 3332، 3333، 3334، 3335، 3336، 3337، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 7513»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 3291 ترقیم الرسالہ : -- 3337
نَا أَبُو بَكْرٍ ، نَا يُونُسُ ، نَا ابْنُ وَهْبٍ ، أنا أُسَامَةُ بْنُ زَيْدٍ ، عَنْ مَكْحُولٍ ، عَنْ عِرَاكِ بْنِ مَالِكٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِذَلِكَ، إِلا أَنَّهُ قَالَ:" وَلَوْ بِنَقِيضٍ مِنْ شَعَرٍ" .
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ بھی منقول ہے، تاہم اس میں یہ الفاظ ہیں: ”ولو بنقیض من شعر۔“ (یہاں نقیض کا مطلب بھی رسی ہے)۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الحدود والديات وغيره/حدیث: 3337]
ترقیم العلمیہ: 3291
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 2152، 2153، 2232، 2234، 2555، 6837، 6839، ومسلم فى ((صحيحه)) برقم: 1703، ومالك فى ((الموطأ)) برقم: 1461، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 4444، والنسائي فى ((الكبریٰ)) برقم: 7202، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 4469، 4470، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 1440، والدارمي فى ((مسنده)) برقم: 2371، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 2565،والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3329، 3330، 3331، 3332، 3333، 3334، 3335، 3336، 3337، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 7513»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 3292 ترقیم الرسالہ : -- 3338
نَا أَبُو صَالِحٍ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ سَعِيدِ بْنِ هَارُونَ ، أنا مُحَمَّدُ بْنُ الْحَجَّاجِ بْنِ نَذِيرٍ أَبُو الْفَضْلِ ، نَا عَبْدُ الرَّحِيمِ بْنُ سُلَيْمَانَ ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَرْبَعَةٌ لَيْسَ بَيْنَهُمْ لِعَانٌ، لَيْسَ بَيْنَ الْحُرِّ وَالأَمَةِ لِعَانٌ، وَلَيْسَ بَيْنَ الْحُرَّةِ وَالْعَبْدِ لِعَانٌ، وَلَيْسَ بَيْنَ الْمُسْلِمِ وَالْيَهُودِيَّةِ لِعَانٌ، وَلَيْسَ بَيْنَ الْمُسْلِمِ وَالنَّصْرَانِيَّةِ لِعَانٌ" ، عُثْمَانُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ هُوَ الْوَقَّاصِيُّ، مَتْرُوكُ الْحَدِيثِ.
عمرو بن شعیب اپنے والد کے حوالے سے اپنے دادا کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”چار طرح کے لوگوں کے درمیان لعان نہیں ہو گا: آزاد مرد (شوہر ہو) اور کنیز (بیوی ہو، تو ان کے درمیان لعان نہیں ہو گا)، آزاد عورت (بیوی ہو) اور غلام (شوہر ہو، تو ان کے درمیان لعان نہیں ہو گا)، مسلمان (شوہر) اور یہودی (بیوی)، مسلمان (شوہر) اور عیسائی (بیوی) کے درمیان بھی لعان نہیں ہو گا۔“ عثمان بن عبدالرحمن نامی راوی وقاصی ہیں اور متروک الحدیث ہیں۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الحدود والديات وغيره/حدیث: 3338]
ترقیم العلمیہ: 3292
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه ابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 2071، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 15396، 15397، 15398، 15399، 15400، 15401، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3338، 3339، 3340، 3341، وعبد الرزاق فى ((مصنفه)) برقم: 12504»
«قال الدارقطني والوقاصي متروك الحديث، نصب الراية لأحاديث الهداية: (3 / 248)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 3293 ترقیم الرسالہ : -- 3339
نَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ يَزِيدَ الزَّعْفَرَانِيُّ ، نَا عَلِيُّ بْنُ سَعِيدِ بْنِ قُتَيْبَةَ الرَّمْلِيُّ ، نَا ضَمْرَةُ بْنُ رَبِيعَةَ ، عَنِ ابْنِ عَطَاءٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" أَرْبَعٌ مِنَ النِّسَاءِ لا مُلاعَنَةَ بَيْنَهُمُ: النَّصْرَانِيَّةُ تَحْتَ الْمُسْلِمِ، وَالْيَهُودِيَّةُ تَحْتَ الْمُسْلِمِ، وَالْمَمْلُوكَةُ تَحْتَ الْحُرِّ، وَالْحُرَّةُ تَحْتَ الْمَمْلُوكِ" ، وَهَذَا عُثْمَانُ بْنُ عَطَاءٍ الْخُرَاسَانِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفُ الْحَدِيثِ جِدًّا، وَتَابَعَهُ يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ، عَنْ عَطَاءٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ أَيْضًا، وَرُوِيَ عَنِ الأَوْزَاعِيِّ، وَابْنِ جُرَيْجٍ وَهُمَا إِمَامَانِ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ، قَوْلَهُ، وَلَمْ يَرْفَعَاهُ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
عمرو بن شعیب اپنے والد کے حوالے سے اپنے دادا کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”چار طرح کی خواتین (اور ان کے شوہروں کے درمیان) لعان نہیں ہو گا: وہ عیسائی عورت جو مسلمان کی بیوی ہو، وہ یہودی عورت جو مسلمان کی بیوی ہو، وہ کنیز جو کسی آزاد شخص کی بیوی ہو، وہ آزاد عورت جو کسی غلام کی بیوی ہو۔“ عثمان بن عطاء نامی خراسانی ہیں اور یہ بہت زیادہ ضعیف ہیں، یزید بن بزیع رملی نامی راوی نے اسے عطاء کے حوالے سے نقل کیا ہے، تاہم یہ بھی ضعیف ہیں۔ یہ روایت امام اوزاعی اور ابن جریج کے حوالے سے عمرو بن شعیب کے حوالے سے ان کے والد کے حوالے سے ان کے دادا سے ان کے اپنے قول کے طور پر نقل کی گئی ہے، یہ دونوں حضرات امام ہیں اور ان دونوں نے یہ روایت مرفوع حدیث کے طور پر نقل کی ہے۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الحدود والديات وغيره/حدیث: 3339]
ترقیم العلمیہ: 3293
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف جدا، وأخرجه ابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 2071، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 15396، 15397، 15398، 15399، 15400، 15401، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3338، 3339، 3340، 3341، وعبد الرزاق فى ((مصنفه)) برقم: 12504»
«قال الدارقطني وعثمان بن عطاء الخراساني ضعيف الحديث جدا، نصب الراية لأحاديث الهداية: (3 / 248)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف جدا
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 3294 ترقیم الرسالہ : -- 3340
نَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ مُحَمَّدٍ الْمُقْرِئُ ، نَا أَحْمَدُ بْنُ الْعَبَّاسِ الطَّبَرِيُّ ، ثنا إِسْمَاعِيلُ بْنُ سَعِيدٍ الْكِسَائِيُّ ، نَا عُمَرُ بْنُ هَارُونَ ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، وَالأَوْزَاعِيِّ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ ، قَالَ:" أَرْبَعٌ لَيْسَ بَيْنَهُنَّ وَبَيْنَ أَزْوَاجِهِنَّ لِعَانٌ: الْيَهُودِيَّةُ تَحْتَ الْمُسْلِمِ، وَالنَّصْرَانِيَّةُ تَحْتَ الْمُسْلِمِ، وَالْحُرَّةُ تَحْتَ الْعَبْدِ، وَالأَمَةُ تَحْتَ الْحُرِّ" ،.
عمرو بن شعیب اپنے والد کے حوالے سے اپنے دادا کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: (اور ان کے اپنے قول کے طور پر نقل کیا ہے، انہوں نے اسے مرفوع حدیث کے طور پر نقل نہیں کیا)۔ ایک اور سند کے ہمراہ یہ منقول ہے: سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: ”چار طرح کی خواتین اور ان کے شوہروں کے درمیان لعان نہیں ہو گا: وہ یہودی عورت جو کسی مسلمان کی بیوی ہو، وہ عیسائی عورت جو کسی مسلمان کی بیوی ہو، وہ آزاد عورت جو کسی غلام کی بیوی ہو، اور وہ کنیز جو کسی آزاد شخص کی بیوی ہو۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب الحدود والديات وغيره/حدیث: 3340]
ترقیم العلمیہ: 3294
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه ابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 2071، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 15396، 15397، 15398، 15399، 15400، 15401، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3338، 3339، 3340، 3341، وعبد الرزاق فى ((مصنفه)) برقم: 12504»
«قال الدارقطني: فإن راويه عن ابن جريج والأوزاعي عمر بن هارون وليس بالقوي، نصب الراية لأحاديث الهداية: (3 / 248)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 3295 ترقیم الرسالہ : -- 3341
نَا الرَّهَاوِيُّ الْحَسَنُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ سَعِيدٍ نَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي فَرْوَةَ ، نَا أَبِي ، نَا عَمَّارُ بْنُ مَطَرٍ ، نَا حَمَّادُ بْنُ عَمْرٍو ، عَنْ زَيْدِ بْنِ رُفَيْعٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَعَثَ عَتَّابَ بْنَ أَسَدٍ، ثُمَّ ذَكَرَ نَحْوَهُ. حَمَّادُ بْنُ عَمْرٍو، وَعَمَّارُ بْنُ مَطَرٍ، وَزَيْدُ بْنُ رُفَيْعٍ ضُعَفَاءُ.
عمرو بن شعیب اپنے والد کے حوالے سے اپنے دادا کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا عتاب بن اسید کو بھیجا (اس کے بعد انہوں نے حسب سابق حدیث نقل کی ہے)۔ اس روایت کے راوی حماد بن عمرو، عمار بن مطر اور زید بن رفیع ضعیف ہیں۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الحدود والديات وغيره/حدیث: 3341]
ترقیم العلمیہ: 3295
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه ابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 2071، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 15396، 15397، 15398، 15399، 15400، 15401، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3338، 3339، 3340، 3341، وعبد الرزاق فى ((مصنفه)) برقم: 12504»
«قال الدارقطني: وتابعه يزيد بن زريع عن عطاء وهو ضعيف أيضا، نصب الراية لأحاديث الهداية: (3 / 248)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 3296 ترقیم الرسالہ : -- 3342
نَا نَا أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ صَاعِدٍ ، نَا سَعْدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ الْحَكَمِ ، نَا قُدَامَةُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، نَا مَخْرَمَةُ بْنُ بُكَيْرٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ سَمِعْتُ مُحَمَّدَ بْنَ مُسْلِمِ بْنِ شِهَابٍ، يَزْعُمُ أَنَّ قَبِيصَةَ بْنَ ذُؤَيْبٍ ، كَانَ يُحَدِّثُ عَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ ، أَنَّهُ جَلَدَ رَجُلا مِائَةَ جَلْدَةٍ وَقَعَ عَلَى وَلِيدَةٍ لَهُ، وَلَمْ يُطَلِّقْهَا الْعَبْدُ، كَانَتْ تَحْتَ الْعَبْدِ، وَقَضَى عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، فِي رَجُلٍ أَنْكَرَ وَلَدًا مِنَ امْرَأَةٍ وَهُوَ فِي بَطْنِهَا، ثُمَّ اعْتَرَفَ بِهِ وَهُوَ فِي بَطْنِهَا، حَتَّى إِذَا وُلِدَ أَنْكَرَهُ، فَأَمَرَ بِهِ عُمَرُ فَجُلِدَ ثَمَانِينَ جَلْدَةً لِفِرْيَتِهِ عَلَيْهَا، ثُمَّ أَلْحَقَ بِهِ وَلَدَهَا" .
قبیصہ بن ذوہیب بیان کرتے ہیں: سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے ایک شخص کو سو کوڑے لگوائے، جس نے اپنی ایک ایسی کنیز کے ساتھ صحبت کی تھی، جو ایک غلام کی بیوی تھی، اور اس غلام نے اسے طلاق نہیں دی تھی، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے ایک ایسے شخص کے بارے میں فیصلہ دیا تھا، جس نے ایک عورت کے بچے (کا اپنی اولاد ہونے) کا پہلے انکار کیا، وہ بچہ اس وقت اس عورت کے پیٹ میں تھا، پھر اعتراف بھی کر لیا، وہ بچہ اس وقت بھی اس عورت کے پیٹ میں تھا، جب وہ بچہ پیدا ہوا، تو اس شخص نے پھر اس کا انکار کر دیا، تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے حکم دیا کہ اس نے عورت پر جو الزام لگایا ہے، اس کی سزا میں (حد قذف کے طور پر) اسے اسی کوڑے لگائے جائیں اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے اس بچے کا نسب اس عورت کے ساتھ لاحق کر دیا۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الحدود والديات وغيره/حدیث: 3342]
ترقیم العلمیہ: 3296
تخریج الحدیث: «إسناده حسن، وأخرجه البيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 15464، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3342»
«قال ابن حجر: إسناده حسن، التلخيص الحبير في تخريج أحاديث الرافعي الكبير: (3 / 463)»

الحكم على الحديث:
إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 3297 ترقیم الرسالہ : -- 3343
نَا مُحَمَّدُ بْنُ هَارُونَ أَبُو حَامِدٍ ، نَا إِسْحَاقُ بْنُ أَبِي إِسْرَائِيلَ ، نَا شَرِيكُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ ، عَنْ أَبِي حُصَيْنٍ ، عَنْ عُمَيْرِ بْنِ سَعِيدٍ ، قَالَ: قَالَ عَلِيُّ بْنُ أَبِي طَالِبٍ :" لا أَجِدُ أَحَدًا يُصِيبُ حَدًّا فَأُقِيمُهُ عَلَيْهِ فَيَمُوتُ فَأَرَى أَنِّي أَدِيهِ، إِلا صَاحِبَ الْخَمْرِ، فَإِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَمْ يُسِنَّ فِيهِ شَيْئًا" .
سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ”جو شخص قابل حد جرم کا ارتکاب کرے اور میں اس پر حد جاری کروں اور اس وجہ سے وہ مر جائے، تو میں یہ سمجھتا ہوں کہ مجھے اس کی دیت ادا کرنی ہو گی، سوائے اس شخص کے جس پر شراب پینے کی حد جاری ہوئی ہو، کیونکہ اس بارے میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے کچھ بھی (باقاعدہ) مقرر نہیں کی۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب الحدود والديات وغيره/حدیث: 3343]
ترقیم العلمیہ: 3297
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 6778، ومسلم فى ((صحيحه)) برقم: 1707، والنسائي فى ((الكبریٰ)) برقم: 5252، 5253، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 4486، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 2569، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3343، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 1039»
«اختلف فيه و الصحيح عن مطرف عن عمير بن سعيد، العلل الواردة في الأحاديث النبوية: (4 / 92)»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 3298 ترقیم الرسالہ : -- 3344
نَا نَا أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمِصْرِيُّ، نَا يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ الْعَلافُ ، حَدَّثَنِي سَعِيدُ بْنُ عُفَيْرٍ ، حَدَّثَنِي يَحْيَى بْنُ فُلَيْحِ بْنِ سُلَيْمَانَ ، حَدَّثَنِي ثَوْرُ بْنُ زَيْدٍ ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ،" أَنَّ الشُّرَّابَ كَانُوا يُضْرَبُونَ فِي عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالأَيْدِي وَالنِّعَالِ وَبِالْعُصِيِّ، ثُمَّ تُوُفِّيَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَكَانَ فِي خِلافَةِ أَبِي بَكْرٍ أَكْثَرُ مِنْهُمْ فِي عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَكَانَ أَبُو بَكْرٍ يَجْلِدُهُمْ أَرْبَعِينَ حَتَّى تُوُفِّيَ، فَكَانَ عُمَرُ مِنْ بَعْدِهِ فَجَلَدَهُمْ أَرْبَعِينَ كَذَلِكَ، حَتَّى أُتِيَ بِرَجُلٍ مِنَ الْمُهَاجِرِينَ الأَوَّلِينَ وَقَدْ شَرِبَ، فَأَمَرَ بِهِ أَنْ يُجْلَدَ، فَقَالَ: لِمَ تَجْلِدُنِي؟ بَيْنِي وَبَيْنَكَ كِتَابُ اللَّهِ، فَقَالَ عُمَرُ: وَأَيُّ كِتَابِ اللَّهِ تَجِدُ أَنْ لا أَجْلِدَكَ، فَقَالَ لَهُ: إِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ يَقُولُ فِي كِتَابِهِ: لَيْسَ عَلَى الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ جُنَاحٌ فِيمَا طَعِمُوا سورة المائدة آية 93، فَأَنَا مِنَ الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ، ثُمَّ اتَّقَوْا وَآمَنُوا ثُمَّ اتَّقَوْا وَأَحْسَنُوا سورة المائدة آية 93، وَاللَّهُ يُحِبُّ الْمُحْسِنِينَ سورة المائدة آية 93، شَهِدْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَدْرًا، وَأُحُدًا، وَالْخَنْدَقَ، وَالْمَشَاهِدَ، فَقَالَ عُمَرُ: أَلا تَرُدُّونَ عَلَيْهِ مَا يَقُولُ؟ فَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ:" إِنَّ هَؤُلاءِ الآيَاتِ أنزلت عُذْرًا لِلْمَاضِينَ وَحَجَّةً عَلَى الْمُنَافِقِينَ، لأَنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ يَقُولُ: يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِنَّمَا الْخَمْرُ وَالْمَيْسِرُ سورة المائدة آية 90 الآيَةَ، ثُمَّ قَرَأَ حَتَّى أَنْفَذَ الآيَةَ الأُخْرَى، فَإِنْ كَانَ مِنَ: الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ سورة المائدة آية 93 الآيَةَ، فَإِنَّ اللَّهَ قَدْ نَهَاهُ أَنْ يَشْرَبَ الْخَمْرَ، فَقَالَ عُمَرُ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: صَدَقْتَ، مَاذَا تَرَوْنَ؟ قَالَ عَلِيُّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: إِنَّهُ إِذَا شَرِبَ سَكِرَ، وَإِذَا سَكِرَ هَذِيَ، وَإِذَا هَذِيَ افْتَرَى، وَعَلَى الْمُفْتَرِي ثَمَانُونَ جَلْدَةً، فَأَمَرَ بِهِ عُمَرُ فَجُلِدَ ثَمَانِينَ .
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ اقدس میں شراب پینے والوں کو ہاتھوں، جوتوں اور لاٹھیوں کے ذریعے مارا جاتا تھا۔ یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا وصال ہو گیا۔ پھر سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے زمانہ میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے عہد مبارک سے زیادہ تعداد میں شراب پینے کے مقدمات پیش ہوئے، تو سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے ان لوگوں کو چالیس کوڑے لگوائے۔ جب ان کا انتقال ہو گیا، تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے بھی شراب پینے والوں کو چالیس کوڑے لگوائے۔ یہاں تک کہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے سامنے مہاجرین اولین سے تعلق رکھنے والے ایک صاحب کو لایا گیا جنہوں نے شراب پی تھی۔ انہیں کوڑے مارنے کا حکم دیا گیا، تو وہ بولے: آپ مجھے کیسے کوڑے مار سکتے ہیں جب کہ آپ کے اور میرے درمیان اللہ کی کتاب کا حکم موجود ہے؟ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے دریافت کیا: آپ کو اللہ کی کتاب کا حکم وہ کہاں سے ملا ہے کہ میں آپ کو کوڑے نہ ماروں؟ تو انہوں نے کہا: اللہ نے اپنی کتاب میں یہ ارشاد فرمایا ہے: ”جو لوگ ایمان لائے اور انہوں نے نیک اعمال کیے، ان پر اس چیز کے حوالے سے کوئی گناہ نہیں ہو گا جو انہوں نے کھایا پیا۔“ (وہ صاحب بولے) میں ان لوگوں میں شامل ہوں جو ایمان لائے، انہوں نے نیک اعمال کیے، پرہیزگاری اختیار کی اور مومن ہوئے، پھر پرہیزگار ہوئے اور انہوں نے اچھائی کی (جس کا ذکر قرآن میں ہے)۔ میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ غزوہ بدر، غزوہ احد، غزوہ خندق اور دیگر تمام غزوات میں شریک رہا ہوں۔ تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے دوسرے لوگوں سے فرمایا: تم لوگ اس کا جواب کیوں نہیں دیتے ہو جو اس نے کہا ہے؟ تو سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے کہا: یہ آیت گزرے ہوئے لوگوں کے عذر کے طور پر منافقین کے خلاف حجت کے طور پر نازل ہوئی تھی کیونکہ اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا ہے: ”اے ایمان والو! بیشک شراب اور جوا۔“ سیدنا ابن عباس نے ان دونوں آیتوں کو مکمل پڑھا اور بولے: اگر یہ ان لوگوں میں سے ہیں جو ایمان لائے اور انہوں نے نیک اعمال کیے، تو اللہ نے تو انہیں شراب پینے سے منع کیا ہے۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: تم نے ٹھیک کہا ہے۔ (پھر دوسرے لوگوں سے دریافت کیا) آپ لوگوں کی اس بارے میں کیا رائے ہے، (میں اسے کیا سزا دوں)؟ تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: جو شخص شراب پیے وہ مدہوش ہو جاتا ہے، جب مدہوش ہو جاتا ہے تو ہذیان بکتا ہے، اور جب ہذیان بکتا ہے تو زنا کا جھوٹا الزام لگاتا ہے، اور زنا کا جھوٹا الزام لگانے والے کو اسی کوڑے مارے جاتے ہیں۔ تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے حکم کے تحت ان صاحب کو اسی کوڑے لگائے گئے۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الحدود والديات وغيره/حدیث: 3344]
ترقیم العلمیہ: 3298
تخریج الحدیث: «أخرجه الضياء المقدسي فى "الأحاديث المختارة"، 310، والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 8224، والنسائي فى ((الكبریٰ)) برقم: 5269، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 17622، 17623، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3344، والطحاوي فى ((شرح مشكل الآثار)) برقم: 4441، والطبراني فى((الكبير)) برقم: 11550، والطبراني فى ((الأوسط)) برقم: 9349»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 3299 ترقیم الرسالہ : -- 3345
نَا نَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ عُزَيْزٍ ، حَدَّثَنِي سَلامَةُ ، عَنْ عَقِيلٍ ، قَالَ: قَالَ ابْنُ شِهَابٍ ، أَخْبَرَنِي السَّائِبُ بْنُ يَزِيدَ ، أَنَّهُ حَضَرَ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ ،" يَضْرِبُ رَجُلا وَجَدَ مِنْهُ رِيحَ الْخَمْرِ" .
سائب بن یزید بیان کرتے ہیں: وہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے پاس موجود تھے، جب انہوں نے اس شخص کو کوڑے لگوائے، جس سے شراب کی بو آئی تھی۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الحدود والديات وغيره/حدیث: 3345]
ترقیم العلمیہ: 3299
تخریج الحدیث: «أخرجه مالك فى ((الموطأ)) برقم: 1487، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 5711، والنسائي فى ((الكبریٰ)) برقم: 5198، 6814،والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3345، 3346، 4615، 4689، وعبد الرزاق فى ((مصنفه)) برقم: 17028»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں