سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
1. كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرِهِ
حدود اور دیات وغیرہ کے بارے میں روایات
ترقیم العلمیہ : 3300 ترقیم الرسالہ : -- 3346
نَا نَا أَبُو بَكْرٍ، نَا يُونُسُ، نَا ابْنُ وَهْبٍ، أَخْبَرَنِي يُونُسُ بْنُ يَزِيدَ ، وَابْنُ أَبِي ذِئْبٍ ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، عَنِ السَّائِبِ بْنِ يَزِيدَ ، عَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ ،" أَنَّهُ جَلَدَ رَجُلا وَجَدَ مِنْهُ رِيحَ الْخَمْرِ الْحَدَّ تَامًّا" .
سائب بن یزید بیان کرتے ہیں: سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے ایک شخص کو کوڑے لگوائے اور مکمل حد (یعنی اسی کوڑے لگوائے)، اس شخص سے انہیں شراب کی بو آئی تھی۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الحدود والديات وغيره/حدیث: 3346]
ترقیم العلمیہ: 3300
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، وأخرجه مالك فى ((الموطأ)) برقم: 1487، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 5711، والنسائي فى ((الكبریٰ)) برقم: 5198، 6814،والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3345، 3346، 4615، 4689، وعبد الرزاق فى ((مصنفه)) برقم: 17028»
«قال الزیلعي: بسند صحيح، نصب الراية لأحاديث الهداية: (3 / 349)»
«قال الزیلعي: بسند صحيح، نصب الراية لأحاديث الهداية: (3 / 349)»
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
ترقیم العلمیہ : 3301 ترقیم الرسالہ : -- 3347
نَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ جَرِيرِ بْنِ جَبَلَةَ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ ، نَا حَمَّادُ بْنُ عَبْدِ الْوَاحِدِ ابْنُ أَخِي حَزْمٍ، نَا عُمَرُ بْنُ عَامِرٍ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَنَسٍ ،" أَنْ يَهُودِيًّا مَرَّ بِجَارِيَةٍ عَلَيْهَا حُلِيٌّ لَهَا، فَأَخَذَ عَلَيْهَا وَأَلْقَاهَا فِي بِئْرٍ، فَأُخْرِجَتْ وَبِهَا رَمَقٌ، فَقِيلَ: مَنْ قَتَلَكِ؟، قَالَتْ: فُلانٌ الْيَهُودِيُّ، فَانْطُلِقَ بِهِ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَاعْتَرَفَ، فَأَمَرَ بِهِ فَقُتِلَ .
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک یہودی شخص ایک لڑکی کے پاس سے گزرا، اس لڑکی نے کوئی زیور پہنا ہوا تھا، اس نے (وہ زیور چھین کر لڑکی کو زخمی کر کے) ایک کنویں میں ڈال دیا، جب اس لڑکی کو باہر نکالا، تو اس میں زندگی کی رمق تھی، اس سے دریافت کیا گیا: ”تمہیں کس نے قتل کیا ہے؟“ اس نے بتایا: فلاں یہودی نے، اس یہودی کو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں لایا گیا، تو اس نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے حکم کے تحت اسے بھی قتل کر دیا گیا۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الحدود والديات وغيره/حدیث: 3347]
ترقیم العلمیہ: 3301
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 2413، 2746، 5295، 6876، 6877، 6879، 6884، 6885، ومسلم فى ((صحيحه)) برقم: 1672، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 5991، 5992، 5993، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 4744، 4745، 4746، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 4527، 4528، 4529، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 1394، والدارمي فى ((مسنده)) برقم: 2400، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 2665، 2666،والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3347، 3348، 3349، 3350، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 12863»
ترقیم العلمیہ : 3302 ترقیم الرسالہ : -- 3348
نَا عُمَرُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَلِيٍّ الْجَوْهَرِيُّ ، نَا سَعِيدُ بْنُ مَسْعُودٍ أَبُو عُثْمَانَ ، نَا النَّضْرُ بْنُ شُمَيْلٍ ، نَا شُعْبَةُ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ زَيْدٍ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، أَنَّ يَهُودِيًّا قَتَلَ جَارِيَةً عَلَى أَوْضَاحٍ لَهَا، فَقَتَلَهَا بِحَجَرٍ، فَجِيءَ بِهَا إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَبِهَا رَمَقٌ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَقَتَلَكِ فُلانٌ؟، فَأَشَارَتْ بِرَأْسِهَا، أَيْ لا، ثُمَّ قَالَ لَهَا: أَقَتَلَكِ فُلانٌ؟، فَأَشَارَتْ بِرَأْسِهَا أَيْ لا، ثُمَّ قَالَ لَهَا الثَّالِثَةَ، فَقَالَتْ بِرَأْسِهَا أَيْ نَعَمْ، فَقَتَلَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَيْنَ حَجَرَيْنِ" ،.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک یہودی نے ایک لڑکی کو اس کے زیورات چھین کر قتل کر دیا، اس یہودی نے اس لڑکی کو پتھر مار کر قتل کیا، جب اس لڑکی کو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس لایا گیا، تو اس میں زندگی کی رمق موجود تھی، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے فرمایا: ”کیا تمہیں فلاں نے قتل کیا ہے؟“ اس نے جواب میں سر کے اشارے سے کہا: ”نہیں۔“ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے پھر اس سے دریافت کیا: ”کیا تمہیں فلاں نے قتل کیا ہے؟“ اس نے جواب میں سر کے اشارے کے ذریعے کہا: ”نہیں۔“ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے پھر تیسری مرتبہ اس سے دریافت کیا: ”کیا تمہیں فلاں نے قتل کیا ہے؟“ تو اس نے سر کے اشارے سے جواب دیا: ”جی ہاں۔“ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس یہودی کا سر دو پتھروں کے درمیان رکھوا کر کچل کر اسے قتل کروا دیا۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الحدود والديات وغيره/حدیث: 3348]
ترقیم العلمیہ: 3302
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 2413، 2746، 5295، 6876، 6877، 6879، 6884، 6885، ومسلم فى ((صحيحه)) برقم: 1672، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 5991، 5992، 5993، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 4744، 4745، 4746، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 4527، 4528، 4529، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 1394، والدارمي فى ((مسنده)) برقم: 2400، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 2665، 2666،والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3347، 3348، 3349، 3350، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 12863»
ترقیم العلمیہ : 3303 ترقیم الرسالہ : -- 3349
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّوْرَقِيُّ ، أنا يَزِيدُ ، نَا هَمَّامُ بْنُ يَحْيَى ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَنَسٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِثْلَهُ، إِلا أَنَّ قَتَادَةَ قَالَ فِي حَدِيثِهِ:" وَاعْتَرَفَ الْيَهُودِيُّ".
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ بھی منقول ہے، تاہم قتادہ نے اپنی روایت میں یہ الفاظ نقل کیے ہیں کہ اس یہودی نے اپنے جرم کا اعتراف کیا تھا۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الحدود والديات وغيره/حدیث: 3349]
ترقیم العلمیہ: 3303
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 2413، 2746، 5295، 6876، 6877، 6879، 6884، 6885، ومسلم فى ((صحيحه)) برقم: 1672، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 5991، 5992، 5993، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 4744، 4745، 4746، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 4527، 4528، 4529، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 1394، والدارمي فى ((مسنده)) برقم: 2400، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 2665، 2666،والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3347، 3348، 3349، 3350، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 12863»
ترقیم العلمیہ : 3304 ترقیم الرسالہ : -- 3350
نَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْمَحَامِلِيُّ ، نَا أَحْمَدُ بْنُ الْمِقْدَامِ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ بَكْرٍ ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، عَنْ مَعْمَرٍ ، عَنْ أَيُّوبَ ، عَنْ أَبِي قِلابَةَ، عَنْ أَنَسٍ ،" أَنَّ رَجُلا مِنَ الْيَهُودِ قَتَلَ جَارِيَةً مِنَ الأَنْصَارِ عَلَى تَمَائِمَ لَهَا، وَرَمَى بِهَا فِي قَلِيبٍ فَرَضَخَ رَأْسَهَا بِالْحِجَارَةِ، فَأَمَرَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يُرْجَمَ حَتَّى يَمُوتَ، فَرُجِمَ" .
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک یہودی نے ایک انصاری لڑکی کو اس کے ہار چھین کر زخمی کر کے ایک گڑھے میں پھینک دیا اور اس لڑکی کا سر پتھر کے ذریعے کچل دیا، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے حکم دیا کہ اس (یہودی) کو سنگسار کر کے مارا جائے، تو اسے سنگسار کر دیا گیا۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الحدود والديات وغيره/حدیث: 3350]
ترقیم العلمیہ: 3304
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 2413، 2746، 5295، 6876، 6877، 6879، 6884، 6885، ومسلم فى ((صحيحه)) برقم: 1672، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 5991، 5992، 5993، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 4744، 4745، 4746، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 4527، 4528، 4529، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 1394، والدارمي فى ((مسنده)) برقم: 2400، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 2665، 2666،والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3347، 3348، 3349، 3350، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 12863»
ترقیم العلمیہ : 3305 ترقیم الرسالہ : -- 3351
نَا ابْنُ صَاعِدٍ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ الْحَكَمِ ، أنا ابْنُ وَهْبٍ ، قَالَ سَمِعْتُ ابْنَ جُرَيْجٍ ، يُحَدِّثُ عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرٍ ،" أَنَّ رَجُلا زَنَى، فَأَمَرَ بِهِ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَجُلِدَ الْحَدَّ، ثُمَّ أَخْبَرَ أَنَّهُ قَدْ كَانَ أُحْصِنَ، فَأَمَرَ بِهِ فَرُجِمَ" .
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص نے زنا کا ارتکاب کیا، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے حکم کے تحت اسے حد کے طور پر کوڑے لگائے گئے، پھر بعد میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو بتایا گیا کہ وہ شخص محصن ہے، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے حکم کے تحت اسے سنگسار کر دیا گیا۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الحدود والديات وغيره/حدیث: 3351]
ترقیم العلمیہ: 3305
تخریج الحدیث: «موقوف، وأخرجه ابن الجارود فى "المنتقى"، 882، والنسائي فى ((الكبریٰ)) برقم: 7173، 7174، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 4438، 4439، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 17048، 17049، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3351، 3352»
«قال النسائي: لا نعلم أحدا رفعه غير ابن وهب ووقفه هو الصواب ورفعه خطأ، نصب الراية لأحاديث الهداية: (3 / 328)»
«قال النسائي: لا نعلم أحدا رفعه غير ابن وهب ووقفه هو الصواب ورفعه خطأ، نصب الراية لأحاديث الهداية: (3 / 328)»
الحكم على الحديث:
موقوف
ترقیم العلمیہ : 3306 ترقیم الرسالہ : -- 3352
نَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمِصْرِيُّ ، نَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدِ بْنِ كَثِيرِ بْنِ عُفَيْرٍ ، نَا أَبُو صَالِحٍ ، نَا اللَّيْثُ . ح وَحَدَّثَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْفَارِسِيُّ ، نَا يَحْيَى بْنُ عُثْمَانَ بْنِ صَالِحٍ ، نَا أَبُو صَالِحٍ ، نَا اللَّيْثُ ، حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَهْبٍ ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ،" أَنَّ رَجُلا زَنَى بِامْرَأَةٍ، فَأَمَرَ بِهِ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَجُلِدَ الْحَدَّ، ثُمَّ أَخْبَرَ أَنَّهُ أُحْصِنَ، فَأَمَرَ بِهِ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَرُجِمَ" .
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص نے ایک عورت کے ساتھ زنا کا ارتکاب کیا، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے حکم کے تحت اسے حد کے طور پر کوڑے لگائے گئے، پھر بعد میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو بتایا گیا کہ وہ شخص محصن ہے، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے حکم کے تحت اسے سنگسار کر دیا گیا۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الحدود والديات وغيره/حدیث: 3352]
ترقیم العلمیہ: 3306
تخریج الحدیث: «موقوف، وأخرجه ابن الجارود فى "المنتقى"، 882، والنسائي فى ((الكبریٰ)) برقم: 7173، 7174، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 4438، 4439، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 17048، 17049، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3351، 3352»
«قال النسائي: لا نعلم أحدا رفعه غير ابن وهب ووقفه هو الصواب ورفعه خطأ، نصب الراية لأحاديث الهداية: (3 / 328)»
«قال النسائي: لا نعلم أحدا رفعه غير ابن وهب ووقفه هو الصواب ورفعه خطأ، نصب الراية لأحاديث الهداية: (3 / 328)»
الحكم على الحديث:
موقوف
ترقیم العلمیہ : 3307 ترقیم الرسالہ : -- 3353
نَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، نَا صَالِحُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ ، نَا عَلِيُّ بْنُ الْمَدَنِيِّ ، نَا هِشَامُ بْنُ يُوسُفَ ، أَخْبَرَنِي الْقَاسِمُ بْنُ فَيَّاضِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ حَيْدَةَ ، حَدَّثَنِي خَلادُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ ، أَنَّهُ سَمِعَ ابْنَ عَبَّاسٍ ، يَقُولُ:" بَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَخْطُبُ النَّاسَ يَوْمَ الْجُمُعَةِ، إِذْ أَتَاهُ رَجُلٌ مِنْ بَنِي لَيْثِ بْنِ بَكْرِ بْنِ عَبْدِ مَنَاةَ بْنِ كِنَانَةَ، فَتَخَطَّى النَّاسَ حَتَّى اقْتَرَبَ إِلَيْهِ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَقِمْ عَلَيَّ الْحَدَّ، قَالَ: فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: اجْلِسْ، فَانْتَهَرَهُ، فَجَلَسَ، ثُمَّ قَامَ الثَّانِيَةَ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَقِمْ عَلَيَّ الْحَدَّ، فَقَالَ: اجْلِسْ، فَجَلَسَ ثُمَّ قَامَ الثَّالِثَةَ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَقِمْ عَلَيَّ الْحَدَّ، قَالَ: وَمَا حَدُّكَ؟، قَالَ: أَتَيْتُ امْرَأَةً حَرَامًا، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِرِجَالٍ مِنْ أَصْحَابِهِ، فَمِنْهُمْ عَلِيٌّ، وَعَبَّاسٌ، وَزَيْدُ بْنُ حَارِثَةَ، وَعُثْمَانُ بْنُ عَفَّانَ: انْطَلِقُوا بِهِ فَاجْلِدُوهُ، وَلَمْ يَكُنِ اللَّيْثِيُّ تَزَوَّجَ، فَقِيلَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَلا تُجْلَدُ الَّتِي خَبَثَ بِهَا، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: ائْتُونِي بِهِ مَجْلُودًا، فَلَمَّا أُتِيَ بِهِ، قَالَ لَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَنْ صَاحِبَتُكَ؟، قَالَ: فُلانَةُ، لامْرَأَةٍ مِنْ بَنِي بَكْرٍ، فَأَرْسَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَيْهَا فَدَعَاهَا، فَسَأَلَهَا عَنْ ذَلِكَ، فَقَالَتْ: كَذَبَ وَاللَّهِ مَا أَعْرِفُهُ، وَإِنِّي مِمَّا قَالَ لَبَرِيَّةٌ، اللَّهُ عَلَى مَا أَقُولُ مِنَ الشَّاهِدِينَ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَنْ شُهَدَاؤُكِ عَلَى أَنَّكَ خَبَثْتَ بِهَا، فَإِنَّهَا تُنْكِرُ أَنْ تَكُونَ خَابَثْتَهَا، فَإِنْ كَانَ لَكَ شُهَدَاءُ جَلَدْتُهَا، وَإِلا جَلَدْتُكَ حَدَّ الْفِرْيَةِ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَا لِي شُهُودٌ، فَأَمَرَ بِهِ فَجُلِدَ حَدَّ الْفِرْيَةِ ثَمَانِينَ جَلْدَةً" .
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم لوگوں کو جمعہ کے دن خطبہ دے رہے تھے، بنو لیث بن بکر سے تعلق رکھنے والا ایک شخص وہاں آیا اور لوگوں کی گردنیں پھلانگتا ہوا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے قریب پہنچ گیا، اس نے عرض کی: ”یا رسول اللہ! مجھ پر حد جاری کریں۔“ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے فرمایا: ”تم بیٹھ جاؤ۔“ آپ نے اسے ڈانٹا، تو وہ بیٹھ گیا، وہ پھر کھڑا ہوا، اس نے عرض کی: ”یا رسول اللہ! مجھ پر حد جاری کریں۔“ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم بیٹھ جاؤ۔“ وہ بیٹھ گیا، پھر وہ تیسری مرتبہ کھڑا ہوا، اس نے عرض کی: ”یا رسول اللہ! مجھ پر حد جاری کر دو۔“ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم نے کون سا قابل حد (جرم کا ارتکاب کیا ہے)؟“ اس نے عرض کی: ”میں نے ایک عورت کے ساتھ حرام صحبت کی ہے۔“ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے ساتھیوں سے، جن میں سیدنا علی، سیدنا عباس، سیدنا زید بن حارثہ اور سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ بھی تھے، فرمایا: ”اسے لے جا کر کوڑے لگاؤ۔“ بنو لیث سے تعلق رکھنے والا وہ شخص شادی شدہ نہیں تھا، عرض کی گئی: ”یا رسول اللہ! آپ اس عورت کو کوڑے کیوں نہیں لگواتے جس کے ساتھ اس نے گناہ کیا ہے؟“ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اسے کوڑے لگاؤ، پھر میرے پاس لے کر آؤ۔“ جب اسے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس لایا گیا، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے دریافت کیا: ”تمہاری ساتھی عورت کون ہے؟“ اس نے جواب دیا: ”فلاں عورت۔“ اس نے بنو بکر سے تعلق رکھنے والی ایک عورت کا نام لیا، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس عورت کو بلوایا اور اس سے اس بارے میں دریافت کیا، وہ بولی: ”اس نے جھوٹ کہا ہے، اللہ کی قسم! میں تو اسے جانتی بھی نہیں ہوں، اور اس نے جو الزام لگایا ہے، میں اس سے بری ہوں اور میں جو کہہ رہی ہوں، اس پر اللہ تعالیٰ گواہ ہے۔“ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس شخص سے دریافت کیا: ”اس بارے میں تمہارے پاس کیا ثبوت ہے کہ تم نے اس عورت کے ساتھ گناہ کیا ہے، کیونکہ یہ عورت تو اس بات کی انکاری ہے کہ تم نے اس کے ساتھ کوئی گناہ کیا ہے؟ اگر تمہارے پاس کوئی ثبوت ہے، تو میں اس عورت کو کوڑے لگواؤں گا، اور اگر تمہارے پاس کوئی ثبوت نہیں ہے، تو میں زنا کا جھوٹا الزام لگانے کی سزا کے طور پر کوڑے لگواؤں گا۔“ اس شخص نے کہا: ”یا رسول اللہ! میرے پاس کوئی ثبوت نہیں ہے۔“ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے حکم کے تحت اسے زنا کا جھوٹا الزام لگانے کی حد کے طور پر اسی کوڑے لگائے گئے۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الحدود والديات وغيره/حدیث: 3353]
ترقیم العلمیہ: 3307
تخریج الحدیث: «أخرجه ابن الجارود فى "المنتقى"، 918، والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 8203، والنسائي فى ((الكبریٰ)) برقم: 7308، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 4467، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 17101، 17231، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3353، وأبو يعلى فى ((مسنده)) برقم: 2649، والطبراني فى((الكبير)) برقم: 10701»
ترقیم العلمیہ : 3308 ترقیم الرسالہ : -- 3354
نَا مُحَمَّدُ بْنُ الْقَاسِمِ بْنِ زَكَرِيَّا ، نَا هِشَامُ بْنُ يُونُسَ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ يَعْلَى ، عَنْ عُمَرَ بْنِ صُبَيْحٍ ، عَنْ مُقَاتِلِ بْنِ حَيَّانَ ، عَنْ صَفْوَانَ بْنِ سُلَيْمٍ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ ، أَنَّهُ قَالَ:" لَمَّا حَجَّ عُمَرُ حَجَّتَهُ الأَخِيرَةَ الَّتِي لَمْ يَحُجَّ غَيْرَهَا غُودِرَ رَجُلٌ مِنَ الْمُسْلِمِينَ قَتِيلا فِي بَنِي وَادِعَةَ، فَبَعَثَ إِلَيْهِمْ عُمَرُ وَذَلِكَ بَعْدَ مَا قَضَى النُّسُكَ، فَقَالَ لَهُمْ: هَلْ عَلِمْتُمْ لِهَذَا الْقَتِيلِ قَاتِلا مِنْكُمْ؟، قَالَ الْقَوْمُ: لا، فَاسْتَخْرَجَ مِنْهُمْ خَمْسِينَ شَيْخًا فَأَدْخَلَهُمُ الْحَطِيمَ، فَاسْتَحْلَفَهُمْ بِاللَّهِ رَبِّ هَذَا الْبَيْتِ الْحَرَامِ، وَرَبِّ هَذَا الْبَلَدِ الْحَرَامِ، وَرَبِّ هَذَا الشَّهْرِ الْحَرَامِ، أَنَّكُمْ لَمْ تَقْتُلُوهُ، وَلا عَلِمْتُمْ لَهُ قَاتِلا، فَحَلَفُوا بِذَلِكَ، فَلَمَّا حَلَفُوا، قَالَ: أَدُّوا دِيَتِهِ مُغَلَّظَةً فِي أَسْنَانِ الإِبِلِ، أَوْ مِنَ الدَّنَانِيرِ وَالدَّرَاهِمِ دِيَةً وَثُلُثًا، فَقَالَ رَجُلٌ مِنْهُمْ، يُقَالُ لَهُ: سِنَانٌ، يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ، أَمَا تَجْزِينِي يَمِينِي مِنْ مَالِي؟، قَالَ: لا، إِنَّمَا قَضَيْتُ عَلَيْكُمْ بِقَضَاءِ نَبِيِّكُمْ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَأَخَذَ دِيَتَهُ دَنَانِيرَ دِيَةً وَثُلُثَ دِيَةٍ" ، عُمَرُ بْنُ صُبَيْحٍ، مَتْرُوكُ الْحَدِيثِ.
سعید بن مسیب بیان کرتے ہیں: جب سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے آخری مرتبہ حج کیا، جس کے بعد انہیں حج کرنے کا موقع نہیں ملا، تو اس حج کے دوران بنو وداعہ کے رہائشی علاقے میں ایک مسلمان شخص مقتول پایا گیا، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے ان کی طرف پیغام بھیجا، یہ حج ادا کر لینے کے بعد ہوا، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے ان سے دریافت کیا: ”کیا تم لوگ یہ بات جانتے ہو کہ تمہارے درمیان سے کس نے اسے قتل کیا ہے؟“ تو انہوں نے جواب دیا: ”نہیں۔“ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے ان میں سے پچاس ہزار افراد کو لیا، اور انہیں حطیم میں کھڑا کر دیا، اور ان سے یہ قسم لی: ”اللہ کے نام کی قسم، جو اس حرمت والے گھر کا پروردگار ہے، اس حرمت والے شہر کا پروردگار ہے، اس حرمت والے مہینے کا پروردگار ہے، تم لوگوں نے اسے قتل نہیں کیا، اور تمہیں اس کے قاتل کے بارے میں بھی علم نہیں ہے۔“ ان لوگوں نے یہ قسم اٹھائی، جب ان لوگوں نے یہ قسم اٹھا لی، تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”تم یا تو اونٹوں کے حساب سے اس شخص کی دیت مغلظہ ادا کر دو، درہم دینار کے حساب سے ایک مکمل دیت اور ایک تہائی دیت (کی رقم) ادا کرو۔“ تو ان میں سے ایک شخص، جس کا نام سنان تھا، اس نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا: ”جب ہم نے قسم اٹھا لی ہے، تو کیا یہ اس ادائیگی کی جگہ کافی نہیں ہے؟“ تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”نہیں، میں نے تمہارے بارے میں تمہارے نبی کے فیصلے کے مطابق فیصلہ دیا ہے۔“ تو ان لوگوں نے دیناروں کے حساب سے ایک مکمل دیت ادا کی اور ایک تہائی دیت (کی رقم) ادا کرنے کو اختیار کیا۔ اس روایت کا راوی عمر بن صبح متروک الحدیث ہے۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الحدود والديات وغيره/حدیث: 3354]
ترقیم العلمیہ: 3308
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف،وأخرجه الدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3354، انفرد به المصنف من هذا الطريق»
«قال الدارقطني: عمر بن صبيح متروك الحديث، نصب الراية لأحاديث الهداية: (4 / 394)»
«قال الدارقطني: عمر بن صبيح متروك الحديث، نصب الراية لأحاديث الهداية: (4 / 394)»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
ترقیم العلمیہ : 3309 ترقیم الرسالہ : -- 3355
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَحْمَدَ الدَّقَّاقُ، نَا الْحَسَنُ بْنُ سَلامٍ ، نَا مُعَاوِيَةُ بْنُ عَمْرٍو، نَا زَائِدَةُ، نَا مَنْصُورٌ، عَنْ ثَابِتٍ يُكَنَّى أَبَا الْمِقْدَامِ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ ،" أَنَّ عُمَرَ جَعَلَ دِيَةَ الْيَهُودِيِّ وَالنَّصْرَانِيِّ أَرْبَعَةَ آلافٍ، وَالْمَجُوسِيِّ ثَمَانَمِائَةٍ" .
سعید بن مسیب بیان کرتے ہیں: سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے یہودی اور عیسائی شخص کی دیت چار ہزار درہم اور مجوسی کی دیت آٹھ سو درہم مقرر کی ہے۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الحدود والديات وغيره/حدیث: 3355]
ترقیم العلمیہ: 3309
تخریج الحدیث: «أخرجه البيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 16436، 16438، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3247، 3248، 3290، 3291، 3292، 3355، 3356، وعبد الرزاق فى ((مصنفه)) برقم: 10214»