🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (4836)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم العلمیہ سے تلاش کل احادیث (4750)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1. كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرِهِ
حدود اور دیات وغیرہ کے بارے میں روایات
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 3272 ترقیم الرسالہ : -- 3316
ثنا أَبُو بَكْرٍ ، نَا الرَّمَادِيُّ ، وَغَيْرُهُ قَالُوا: نَا مُحَمَّدُ بْنُ مُصْعَبٍ ، نَا الأَوْزَاعِيُّ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ حَرَامِ بْنِ مُحَيِّصَةَ ، عَنِ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ ،،أَنَّهُ كَانَتْ لَهُ نَاقَةٌ ضَارِيَةٌ فَأَفْسَدَتْ، فَذَكَرَ نَحْوَهُ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ. وَقَالَ: عَنْ حَرَامٍ، عَنِ الْبَرَاءِ، وَخَالَفَهُمَا الْفِرْيَابِيُّ، وَأَيُّوبُ بْنُ خَالِدٍ، وَغَيْرُهُمَا عَنِ الأَوْزَاعِيِّ، وَقَالُوا: عَنْ حَرَامٍ، أَنَّ الْبَرَاءَ كَانَتْ لَهُ نَاقَةٌ.
حرام بن محیصہ، سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ کے حوالے سے نقل کرتے ہیں: ان کی ایک اونٹنی تھی، اس نے (کسی کے باغ) کو نقصان پہنچایا۔ اس کے بعد انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے حسب سابق حدیث ذکر کی ہے۔ یہاں راوی نے حرام کے حوالے سے سیدنا براء رضی اللہ عنہ سے اس روایت کو نقل کیا ہے۔ فریابی، ایوب بن خالد، اور دیگر محدثین نے امام اوزاعی کے حوالے سے اسے نقل کرنے میں اختلاف کیا ہے، ان حضرات نے یہ بات نقل کی ہے: حرام بیان کرتے ہیں، سیدنا براء رضی اللہ عنہ کی ایک اونٹنی تھی۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الحدود والديات وغيره/حدیث: 3316]
ترقیم العلمیہ: 3272
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه مالك فى ((الموطأ)) برقم: 1366، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 6008، والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 2316، والنسائي فى ((الكبریٰ)) برقم: 5752، 5753، 5754، 5755، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 3569، 3570، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 2332، 2332 م، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3313، 3314، 3315، 3316، 3317، 3318، 3319، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 18905»
«‏‏‏‏قال ابن الملقن: وهو حديث صحيح، البدر المنير في تخريج الأحاديث والآثار الواقعة في الشرح الكبير: (9 / 19)»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 3273 ترقیم الرسالہ : -- 3317
نَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ مُحْرِزٍ ، نَا مُعَاوِيَةُ بْنُ هِشَامٍ ، نَا سُفْيَانُ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عِيسَى ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ حَرَامِ بْنِ مُحَيِّصَةَ ، عَنِ الْبَرَاءِ ، أَنَّ نَاقَةً لآلِ الْبَرَاءِ أَفْسَدَتْ شَيْئًا فَقَضَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّ حِفْظَ الثِّمَارِ عَلَى أَهْلِهَا بِالنَّهَارِ، وَضَمَّنَ أَهْلَ الْمَاشِيَةِ مَا أَفْسَدَتْ مَاشِيَتُهُمْ بِاللَّيْلِ" ،.
حرام بن محیصہ، سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ کے حوالے سے نقل کرتے ہیں: سیدنا براء رضی اللہ عنہ کے خاندان کی اونٹنی نے کسی چیز کو نقصان پہنچایا، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ فیصلہ دیا: ”پھلوں (یعنی باغات اور پیداوار) کی دن کے وقت حفاظت کرنا ان کے مالکان کے ذمے ہے اور مویشیوں کے مالکان اس چیز کا تاوان ادا کریں گے جو نقصان دہ مویشی رات کے وقت کسی چیز کو پہنچاتے ہیں۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب الحدود والديات وغيره/حدیث: 3317]
ترقیم العلمیہ: 3273
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه مالك فى ((الموطأ)) برقم: 1366، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 6008، والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 2316، والنسائي فى ((الكبریٰ)) برقم: 5752، 5753، 5754، 5755، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 3569، 3570، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 2332، 2332 م، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3313، 3314، 3315، 3316، 3317، 3318، 3319، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 18905»
«‏‏‏‏قال ابن الملقن: وهو حديث صحيح، البدر المنير في تخريج الأحاديث والآثار الواقعة في الشرح الكبير: (9 / 19)»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 3274 ترقیم الرسالہ : -- 3318
نَا أَبُو بَكْرٍ ، نَا حَاجِبُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، نَا مُؤَمَّلٌ ، نَا سُفْيَانُ ، بِإِسْنَادِهِ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِثْلَهُ، وَقَالَ: عَنْ حَرَامٍ، عَنِ الْبَرَاءِ، أَنَّ نَاقَةً لَهُمْ.
حرام بن محیصہ، سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ کے حوالے سے نقل کرتے ہیں: ان لوگوں کی اونٹنی۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الحدود والديات وغيره/حدیث: 3318]
ترقیم العلمیہ: 3274
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه مالك فى ((الموطأ)) برقم: 1366، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 6008، والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 2316، والنسائي فى ((الكبریٰ)) برقم: 5752، 5753، 5754، 5755، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 3569، 3570، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 2332، 2332 م، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3313، 3314، 3315، 3316، 3317، 3318، 3319، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 18905»
«‏‏‏‏قال ابن الملقن: وهو حديث صحيح، البدر المنير في تخريج الأحاديث والآثار الواقعة في الشرح الكبير: (9 / 19)»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 3275 ترقیم الرسالہ : -- 3319
نَا أَبُو بَكْرٍ ، نَا يُونُسُ ، نَا ابْنُ وَهْبٍ ، أَخْبَرَنِي رِجَالٌ مِنْ أَهْلِ الْعِلْمِ مِنْهُمْ مَالِكُ بْنُ أَنَسٍ ، وَيُونُسُ بْنُ يَزِيدَ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ حَرَامِ بْنِ سَعِيدِ بْنِ مُحَيِّصَةَ ، أَنَّ نَاقَةً لِلْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ دَخَلَتْ حَائِطًا فَأَفْسَدَتْ فِيهِ، فَكُلِّمَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي ذَلِكَ، فَقَضَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى أَهْلِ الْحَوَائِطِ، حِفْظَهَا بِالنَّهَارِ، وَأَنَّ مَا أَفْسَدَتِ الْمَوَاشِي بِاللَّيْلِ ضَامِنٌ عَلَى أَهْلِهَا" ، وَكَذَلِكَ رَوَاهُ صَالِحُ بْنُ كَيْسَانَ، وَاللَّيْثُ، وَمُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ، وَعُقَيْلٌ، وَشُعَيْبٌ، وَمَعْمَرٌ، مِنْ غَيْرِ رِوَايَةِ عَبْدِ الرَّزَّاقِ. وَقَالَ ابْنُ عُيَيْنَةَ وَسُفْيَانُ بْنُ حُسَيْنٍ عَنِ الزُّهْرِيِّ عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ وَحَرَامٍ، جَمِيعًا أَنَّ نَاقَةً لِلْبَرَاءِ. وَقَالَ قَتَادَةُ عَنِ الزُّهْرِيِّ عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ وَحْدَهُ، وَقَالَ ابْنُ جُرَيْجٍ عَنِ الزُّهْرِيِّ عَنْ أَبِي أُمَامَةَ بْنِ سَهْلِ بْنِ حُنَيْفٍ، أَنَّ نَاقَةً لِلْبَرَاءِ، قَالَهُ الْحَجَّاجُ، وَعَبْدُ الرَّزَّاقِ عَنْهُ.
حرام بن سعد بن محیصہ نقل کرتے ہیں: سیدنا براء رضی اللہ عنہ کی اونٹنی ایک باغ میں داخل ہوئی اور وہاں (پیداوار کو) نقصان پہنچایا، اس بارے میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے شکایت کی گئی، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ فیصلہ دیا: ”باغات کی دن کے وقت حفاظت کرنا ان کے مالکان کے ذمے ہے اور مویشی رات کے وقت جو نقصان پہنچاتے ہیں، اس کا تاوان ادا کرنا ان مویشیوں کے مالکان کے ذمے ہو گا۔“ یہی روایت بعض دیگر اسناد کے ہمراہ بھی منقول ہے۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الحدود والديات وغيره/حدیث: 3319]
ترقیم العلمیہ: 3275
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه مالك فى ((الموطأ)) برقم: 1366، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 6008، والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 2316، والنسائي فى ((الكبریٰ)) برقم: 5752، 5753، 5754، 5755، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 3569، 3570، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 2332، 2332 م، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3313، 3314، 3315، 3316، 3317، 3318، 3319، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 18905»
«‏‏‏‏قال ابن الملقن: وهو حديث صحيح، البدر المنير في تخريج الأحاديث والآثار الواقعة في الشرح الكبير: (9 / 19)»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 3276 ترقیم الرسالہ : -- 3320
نَا الْقَاضِي الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّوْرَقِيُّ ، نَا صَفْوَانُ بْنُ عِيسَى ، نَا أُسَامَةُ بْنُ زَيْدٍ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، أَخْبَرَنِي عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَزْهَرَ ، قَالَ: رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَوْمَ حُنَيْنٍ، وَهُوَ يَتَخَلَّلُ النَّاسَ يَسْأَلُ عَنْ مَنْزِلِ خَالِدِ بْنِ الْوَلِيدِ، فَأُتِيَ بِسَكْرَانَ، قَالَ: فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِمَنْ عِنْدَهُ، فَضَرَبُوهُ بِمَا فِي أَيْدِيهِمْ، قَالَ:" وَحَثَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ التُّرَابَ". قَالَ: ثُمَّ أُتِيَ أَبُو بَكْرٍ بِسَكْرَانَ، قَالَ: فَتَوَخَّى الَّذِي كَانَ مَنْ ضَرَبَهُمْ يَوْمَئِذٍ فَضَرَبَ أَرْبَعِينَ .
سیدنا عبدالرحمن بن ازہر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: غزوہ حنین کے موقع پر میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا، آپ لوگوں کے درمیان سے گزرتے ہوئے سیدنا خالد بن ولید رضی اللہ عنہ کی جائے قیام کے بارے میں دریافت کر رہے تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے نشے میں مدہوش ایک شخص کو لایا گیا، تو آپ کے حکم کے تحت آپ کے آس پاس موجود لوگوں نے اپنے ہاتھوں کے ذریعے اس شخص کی پٹائی کی، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے خود اس پر مٹی پھینکی۔ پھر سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ (کے عہد خلافت میں ان کے سامنے) ایک مدہوش شخص کو لایا گیا، تو انہوں نے اسے سزا دیتے ہوئے چالیس کوڑے لگوائے۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الحدود والديات وغيره/حدیث: 3320]
ترقیم العلمیہ: 3276
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه الحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 8221، 8223، والنسائي فى ((الكبریٰ)) برقم: 5262، 5263، 5264، 5265، 5266، 5267، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 4487، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3320، 3322، 3323، 3324، 3325، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 17083»
«لم يسمعه الزهري من عبد الرحمن بن أزهر، التلخيص الحبير في تخريج أحاديث الرافعي الكبير: (4 / 142)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 3276/2 ترقیم الرسالہ : -- 3321
قَالَ الزُّهْرِيُّ: ثُمّ أَخْبَرَنِي حُمَيْدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنِ ابْنِ وَبَرَةَ الْكَلْبِيِّ، قَالَ: أَرْسَلَنِي خَالِدُ بْنُ الْوَلِيدِ إِلَى عُمَرَ، فَأَتَيْتُهُ وَمَعَهُ عُثْمَانُ بْنُ عَفَّانَ، وَعَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَوْفٍ، وَعَلِيُّ، وَطَلْحَةُ، وَالزُّبَيْرُ، وَهُمْ مَعَهُ مُتَّكِئُونَ فِي الْمَسْجِدِ، فَقُلْتُ:" إِنَّ خَالِدَ بْنَ الْوَلِيدِ أَرْسَلَنِي إِلَيْكَ وَهُوَ يَقْرَأُ عَلَيْكَ السَّلامُ، وَيَقُولُ: إِنَّ النَّاسَ قَدِ انْهَمَكُوا فِي الْخَمْرِ، وَتَحَاقُّوا الْعُقُوبَةَ فِيهِ، فَقَالَ عُمَرُ: هُمْ هَؤُلاءِ عِنْدَكَ فَسَلْهُمْ، فَقَالَ عَلِيُّ:" نَرَاهُ إِذَا سَكِرَ هَذِيَ، وَإِذَا هَذِيَ افْتَرَى، وَعَلَى الْمُفْتَرِي ثَمَانِينَ"، فَقَالَ عُمَرُ: أَبْلِغْ صَاحِبَكَ مَا قَالَ، قَالَ: فَجَلَدَ خَالِدٌ ثَمَانِينَ جَلْدَةً، وَجَلَدَ عُمَرُ ثَمَانِينَ، قَالَ: وَكَانَ عُمَرُ إِذَا أُتِيَ بِالرَّجُلِ الضَّعِيفِ الَّذِي كَانَتْ مِنْهُ الذِّلَّةُ ضَرَبَهُ أَرْبَعِينَ، قَالَ: وَجَلَدَ عُثْمَانُ أَيْضًا ثَمَانِينَ وَأَرْبَعِينَ.
ابن وبرہ کلبی بیان کرتے ہیں: سیدنا خالد بن ولید رضی اللہ عنہ نے مجھے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے پاس بھیجا، وہ کہتے ہیں: جب میں سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کی خدمت میں پہنچا، تو اس وقت ان کے پاس سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ، سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ، سیدنا علی رضی اللہ عنہ، سیدنا طلحہ رضی اللہ عنہ اور سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ بھی موجود تھے، یہ سب لوگ مسجد میں ٹیک لگا کر بیٹھے ہوئے تھے، میں نے کہا: ”سیدنا خالد بن ولید رضی اللہ عنہ نے مجھے آپ کی خدمت میں بھیجا ہے، انہوں نے آپ کو سلام کہا ہے اور یہ گزارش کی ہے: لوگ شراب زیادہ پینے لگے ہیں اور وہ اس کی سزا کو کوئی اہمیت نہیں دیتے۔“ تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”یہ حضرات یہاں تمہارے سامنے تشریف فرما ہیں، تم ان سے اس بارے میں دریافت کرو۔“ تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”ہمارا یہ خیال ہے کہ جب (شراب پینے والا شخص) مدہوش ہو گا، تو ہذیان بکے گا اور ہذیان بکے گا، تو افتراء (زنا کا جھوٹا الزام) لگائے گا اور افتراء کی سزا اسی کوڑے ہے۔“ تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”انہوں (سیدنا علی رضی اللہ عنہ) نے جو کہا ہے، وہ اپنے صاحب (سیدنا خالد بن ولید رضی اللہ عنہ) تک پہنچا دینا۔“ راوی بیان کرتے ہیں: جب سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے سامنے کسی کمزور شخص کو لایا جاتا، جس نے یہ جرم کیا ہوتا، تو وہ اسے چالیس کوڑے لگواتے تھے، سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ بھی (کسی کو) اسی اور (کسی کو) چالیس کوڑے لگواتے تھے۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الحدود والديات وغيره/حدیث: 3321]
ترقیم العلمیہ: 3276/2
تخریج الحدیث: «أخرجه البيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 17619، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3321»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 3277 ترقیم الرسالہ : -- 3322
نَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ، نَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، نَا عُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ، نَا أُسَامَةُ بْنُ زَيْدٍ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَزْهَرَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مثل ذَلِكَ.
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ بھی منقول ہے۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الحدود والديات وغيره/حدیث: 3322]
ترقیم العلمیہ: 3277
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه الحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 8221، 8223، والنسائي فى ((الكبریٰ)) برقم: 5262، 5263، 5264، 5265، 5266، 5267، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 4487، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3320، 3322، 3323، 3324، 3325، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 17083»
«لم يسمعه الزهري من عبد الرحمن بن أزهر، التلخيص الحبير في تخريج أحاديث الرافعي الكبير: (4 / 142)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 3278 ترقیم الرسالہ : -- 3323
نَا الْحُسَيْنُ ، نَا يَعْقُوبُ ، نَا رَوْحٌ ، نَا أُسَامَةُ بْنُ زَيْدٍ ، نَا ابْنُ شِهَابٍ ، أَخْبَرَنِي عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَزْهَرَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مثل ذَلِكَ.
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ بھی منقول ہے۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الحدود والديات وغيره/حدیث: 3323]
ترقیم العلمیہ: 3278
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه الحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 8221، 8223، والنسائي فى ((الكبریٰ)) برقم: 5262، 5263، 5264، 5265، 5266، 5267، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 4487، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3320، 3322، 3323، 3324، 3325، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 17083»
«لم يسمعه الزهري من عبد الرحمن بن أزهر، التلخيص الحبير في تخريج أحاديث الرافعي الكبير: (4 / 142)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 3279 ترقیم الرسالہ : -- 3324
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو ، نَا أَبُو سَلَمَةَ ، وَمُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، وَالزُّهْرِيُّ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَزْهَرَ ، قَالَ:" أُتِيَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، بِشَارِبٍ يَوْمَ حُنَيْنٍ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِلنَّاسِ: قُومُوا إِلَيْهِ، فَقَامَ النَّاسُ إِلَيْهِ فَضَرَبُوهُ بِنِعَالِهِمْ" .
سیدنا عبدالرحمن بن ازہر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: غزوہ حنین کے موقع پر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے ایک شخص کو لایا گیا، جس نے شراب پی تھی، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے لوگوں سے فرمایا: ”اس کی پٹائی کرو۔“ تو لوگ اکٹھے ہوئے اور انہوں نے اپنے جوتوں کے ذریعے اس کی پٹائی کی۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الحدود والديات وغيره/حدیث: 3324]
ترقیم العلمیہ: 3279
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه الحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 8221، 8223، والنسائي فى ((الكبریٰ)) برقم: 5262، 5263، 5264، 5265، 5266، 5267، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 4487، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3320، 3322، 3323، 3324، 3325، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 17083»
«لم يسمعه الزهري من عبد الرحمن بن أزهر، التلخيص الحبير في تخريج أحاديث الرافعي الكبير: (4 / 142)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 3280 ترقیم الرسالہ : -- 3325
نَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نَا أَحْمَدُ بْنُ سَعِيدٍ الزُّهْرِيُّ ، نَا أَحْمَدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ السَّرْحِ ، قَالَ: قَرَأْتُ فِي كِتَابِ خَالِي أَبِي رَجَاءٍ ، عَنْ عَقِيلٍ ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، أَخْبَرَهُ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَزْهَرَ ، عَنْ أَبِيهِ أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم،" أُتِيَ بِشَارِبِ خَمْرٍ، وَهُوَ بِحُنَيْنٍ، فَحَثَى فِي وَجْهِهِ التُّرَابَ، ثُمَّ أَمَرَ أَصْحَابَهُ فَضَرَبُوهُ بِنِعَالِهِمْ وَبِمَا كَانَ فِي أَيْدِيهِمْ، فَقَالَ لَهُمُ: ارْفَعُوهُ، فَرَفَعُوهُ، فَتُوُفِّيَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَتِلْكَ السُّنَّةُ، ثُمَّ جَلْدَ أَبُو بَكْرٍ فِي الْخَمْرِ أَرْبَعِينَ، ثُمَّ جَلْدَ عُمَرُ أَرْبَعِينَ صَدْرًا مِنْ إِمَارَتِهِ، ثُمَّ جَلْدَ ثَمَانِينَ فِي آخِرِ وِلايَتِهِ، ثُمَّ جَلْدَ عُثْمَانُ الْحَدَّيْنِ جَمِيعًا ثَمَانِينَ وَأَرْبَعِينَ، ثُمَّ أَثْبَتَ مُعَاوِيَةُ الْجَلْدَ ثَمَانِينَ" .
عبداللہ بن عبدالرحمن بن ازہر اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں ایک شخص کو لایا گیا، جس نے شراب پی تھی، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اس وقت حنین میں موجود تھے، آپ نے اس کے چہرے پر مٹی پھینکی اور اپنے ساتھیوں کو حکم دیا کہ وہ اپنے جوتوں اور ہاتھ میں جو چیز بھی ہے، اس کے ذریعے اس شخص کی پٹائی کریں، یہاں تک کہ (کچھ دیر کے بعد) نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: ”اب بس کرو۔“ تو وہ لوگ رک گئے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے وصال تک (شرابی کو سزا دینے کا) یہی طریقہ رہا، اس کے بعد سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے شراب پینے کی سزا میں چالیس کوڑے لگوائے، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے اپنے عہد خلافت کے ابتدائی حصے میں چالیس کوڑے لگوائے اور آخری حصے میں اسی کوڑے لگوانا شروع کر دیے، پھر سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے (اپنے عہد خلافت میں) دونوں طرح کی سزا دی، لیکن سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے (اپنے عہد خلافت میں) اسی کوڑوں کو برقرار رکھا۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الحدود والديات وغيره/حدیث: 3325]
ترقیم العلمیہ: 3280
تخریج الحدیث: «أخرجه الحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 8221، 8223، والنسائي فى ((الكبریٰ)) برقم: 5262، 5263، 5264، 5265، 5266، 5267، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 4487، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3320، 3322، 3323، 3324، 3325، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 17083»
«: (4 / 142)»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں