سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
1. كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرِهِ
حدود اور دیات وغیرہ کے بارے میں روایات
ترقیم العلمیہ : 3320 ترقیم الرسالہ : -- 3366
حَدَّثَنَا بِذَلِكَ أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ وَكِيلُ أَبِي صَخْرَةَ ، حَدَّثَنَا عَمَّارُ بْنُ خَالِدٍ التَّمَّارُ ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ الأُمَوِيُّ ، وَرَوَاهُ إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ ، عَنِ الْحَجَّاجِ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، عَنْ خِشْفِ بْنِ مَالِكٍ ، عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ أَيْضًا،" قَضَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي دِيَةِ الْخَطَأِ أَخْمَاسًا: خَمْسًا جِذَاعًا، وَخَمْسًا حِقَاقًا، وَخَمْسًا بَنَاتِ لَبُونٍ، وَخَمْسًا بَنَاتِ مَخَاضٍ، وَخَمْسًا بَنِي لَبُونٍ ذُكُورٍ" ، فَجَعَلَ مَكَانَ بَنِي الْمَخَاضِ بَنِي اللَّبُونِ، وَوَافَقَ رِوَايَةَ أَبِي عُبَيْدَةَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے قتل خطا کی دیت میں یہ فیصلہ دیا تھا کہ وہ پانچ قسم کے اونٹوں پر مشتمل ہو گی، ایک قسم جذعہ، ایک قسم حقہ، ایک قسم بنات لبون، ایک قسم بنات مخاض اور ایک قسم نر بنو لبون ہو گی۔ انہوں نے بنو مخاض کی جگہ بنو لبون کا ذکر کیا ہے، یہ روایت ابوعبیدہ کی سیدنا عبداللہ سے نقل کردہ روایت کے موافق ہے۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الحدود والديات وغيره/حدیث: 3366]
ترقیم العلمیہ: 3320
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، وأخرجه النسائي فى ((المجتبيٰ)) برقم: 4806، والنسائي فى ((الكبریٰ)) برقم: 6977، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 4545، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 1386، 1386 م، والدارمي فى ((مسنده)) برقم: 2412، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 2631،والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 16258، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3361، 3362، 3363، 3364، 3365، 3366، 3367، 3368، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 3709»
«قال الدارقطني: بالسند الصحيح عنه الذي لا مطعن فيه، نصب الراية لأحاديث الهداية: (4 / 357)»
«قال الدارقطني: بالسند الصحيح عنه الذي لا مطعن فيه، نصب الراية لأحاديث الهداية: (4 / 357)»
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
ترقیم العلمیہ : 3321 ترقیم الرسالہ : -- 3367
حَدَّثَنَا بِذَلِكَ أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ رُمَيْحٍ ، حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ الْعَنَزِيُّ ، نَا عَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ ، نَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ ، وَرَوَاهُ أَبُو مُعَاوِيَةَ الضَّرِير ُ،وَ حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ و َعَمْرُو بْنُ هَاشِمٍ أَبُو مَالِكٍ الْجَنْبِيّ ُ و َأَبُو خَالِدٍ الأَحْمَر ُ، كُلُّهُمْ عَنِ الْحَجَّاج ِ، بِهَذَا الإِسْنَادِ عَنْ زَيْدِ بْنِ جُبَيْر ٍ عَنْ خِشْفِ بْنِ مَالِك ٍ عَنْ عَبْدِ اللَّه ِ قَالَ: " جَعَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ دِيَةَ الْخَطَأِ أَخْمَاسًا" ، لَمْ يَزِيدُوا عَلَى هَذَا، وَلَمْ يَذْكُرُوا فِيهِ تَفْسِيرَ الأَخْمَاسِ.
اس روایت کو احمد بن محمد اور دیگر راویوں نے اپنی سند کے ہمراہ خشف بن مالک کے حوالے سے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے اس بیان کو نقل کیا ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے قتل خطا کی دیت میں پانچ اقسام کے اونٹوں کی ادائیگی کو مقرر کیا۔ ان حضرات نے اس کے علاوہ لفظ نقل نہیں کیا اور ان پانچ اقسام کی وضاحت والا جملہ نقل نہیں کیا۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الحدود والديات وغيره/حدیث: 3367]
ترقیم العلمیہ: 3321
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، وأخرجه النسائي فى ((المجتبيٰ)) برقم: 4806، والنسائي فى ((الكبریٰ)) برقم: 6977، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 4545، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 1386، 1386 م، والدارمي فى ((مسنده)) برقم: 2412، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 2631،والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 16258، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3361، 3362، 3363، 3364، 3365، 3366، 3367، 3368، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 3709»
«قال الدارقطني: بالسند الصحيح عنه الذي لا مطعن فيه، نصب الراية لأحاديث الهداية: (4 / 357)»
«قال الدارقطني: بالسند الصحيح عنه الذي لا مطعن فيه، نصب الراية لأحاديث الهداية: (4 / 357)»
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
ترقیم العلمیہ : 3322 ترقیم الرسالہ : -- 3368
نَا مُحَمَّدُ بْنُ الْقَاسِمِ بْنِ زَكَرِيَّا ، نَا هِشَامُ بْنُ يُونُسَ ، نَا أَبُو مَالِكٍ الْجَنْبِيُّ . ح وثنا مُحَمَّدُ بْنُ الْقَاسِمِ بْنِ زَكَرِيَّا ، نَا أَبُو سَعِيدٍ الأَشَجُّ، نَا أَبُو خَالِدٍ الأَحْمَرُ ، جَمِيعًا عَنْ حَجَّاجٍ . ح وثنا إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ ، نَا سَعْدَانُ بْنُ نَصْرٍ ، نَا أَبُو مُعَاوِيَةَ . ح وَنا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ يَزِيدَ بْنِ طَيْفُورٍ ، نَا أَبُو مُعَاوِيَةَ . ح وَنا الْهَرَوِيُّ ، نَا أَحْمَدُ بْنُ نَجْدَةَ ، نَا الْحِمَّانِيُّ ، نَا حَفْصٌ ، وَأَبُو مُعَاوِيَةَ مِثْلَهُ. وَرَوَاهُ يَحْيَى بْنُ زَكَرِيَّا بْنِ أَبِي زَائِدَةَ، عَنْ حَجَّاجٍ، وَاخْتَلَفَ عَنْهُ فَرَوَاهُ عَنْهُ سُرَيْجُ بْنُ يُونُسَ بِمُوَافَقَةِ عَبْدِ الرَّحِيمِ، وَعَبْدِ الْوَاحِدِ بْنِ زِيَادٍ، وَخَالَفَهُ أَبُو هِشَامٍ الرِّفَاعِيُّ، فَرَوَاهُ عَنْهُ بِمُوَافَقَةِ أَبِي مُعَاوِيَةَ الضَّرِيرِ وَمَنْ تَابَعَهُ: أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ جَعَلَ دِيَةَ الْخَطَأِ أَخْمَاسًا، لَمْ يُفَسِّرْهَا فَقَدِ اخْتَلَفَتِ الرِّوَايَةُ عَنِ الْحَجَّاجِ كَمَا تَرَى، فَيُشْبِهُ أَنْ يَكُونَ الصَّحِيحُ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، جَعَلَ دِيَةَ الْخَطَأِ أَخْمَاسًا كَمَا رَوَاهُ أَبُو مُعَاوِيَةَ، وَحَفْصٌ، وَأَبُو مَالِكٍ الْجَنْبِيُّ، وَأَبُو خَالِدٍ، وَابْنُ أَبِي زَائِدَةَ فِي رِوَايَةِ أَبِي هِشَامٍ عَنْهُ، لَيْسَ فِيهِ تَفْسِيرُ الأَخْمَاسِ لاتِّفَاقِهِمْ عَلَى ذَلِكَ وَكَثْرَةِ عَدَدِهِمْ، وَكُلُّهُمْ ثِقَاتٌ. وَيُشْبِهُ أَنْ يَكُونَ الْحَجَّاجُ رُبَّمَا كَانَ يُفَسِّرُ الأَخْمَاسَ بِرَأْيِهِ بَعْدَ فَرَاغِهِ مِنْ حَدِيثِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَيَتَوَهَّمُ السَّامِعُ أَنَّ ذَلِكَ فِي حَدِيثِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَلَيْسَ ذَلِكَ فِيهِ، وَإِنَّمَا هُوَ مِنْ كَلامِ الْحَجَّاجِ، وَيُقَوِّي هَذَا أَيْضًا اخْتِلافُ عَبْدِ الْوَاحِدِ بْنِ زِيَادٍ، وَعَبْدِ الرَّحِيمِ، وَيَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ الأُمَوِيِّ عَنْهُ فِيمَا ذَكَرْنَا فِي أَحَادِيثِهِمْ، أَنَّ يَحْيَى بْنَ سَعِيدٍ الأُمَوِيَّ حَفِظَ عَنْهُ: عِشْرِينَ بَنِي لَبُونٍ مَكَانَ الْحِقَاقِ، وَأَنَّ عَبْدَ الْوَاحِدِ وَعَبْدَ الرَّحِيمِ حَفِظَا عَنْهُ: عِشْرِينَ حِقَّةً مَكَانَ بَنِي لَبُونٍ، وَاللَّهُ أَعْلَمُ. وَوَجْهٌ آخَرُ وَهُوَ: أَنَّهُ قَدْ رُوِيَ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَعَنْ جَمَاعَةٍ مِنَ الصَّحَابَةِ وَالْمُهَاجِرِينَ وَالأَنْصَارِ فِي دِيَةِ الْخَطَأِ أَقَاوِيلُ مُخْتَلِفَةٌ، لا نَعْلَمُ رُوِيَ عَنْ أَحَدٍ مِنْهُمْ فِي ذَلِكَ ذِكْرُ بَنِي مَخَاضٍ إِلا فِي حَدِيثِ خِشْفِ بْنِ مَالِكٍ هَذَا، فَأَمَّا مَا رُوِيَ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَرَوَى إِسْحَاقُ بْنُ يَحْيَى بْنِ الْوَلِيدِ بْنِ عُبَادَةَ، عَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي دِيَةِ الْخَطَأِ ثَلاثِينَ حِقَّةً، وَثَلاثِينَ جَذَعَةً، وَعِشْرِينَ بَنَاتِ لَبُونٍ، وَعِشْرِينَ بَنِي لَبُونٍ ذُكُورٍ، وَهَذَا حَدِيثٌ مُرْسَلٌ، إِسْحَاقُ بْنُ يَحْيَى لَمْ يَسْمَعْ مِنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ. وَرَوَاهُ مُحَمَّدُ بْنُ رَاشِدٍ ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ مُوسَى ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" مَنْ قُتِلَ خَطَأً فَدِيَتُهُ مِائَةٌ مِنَ الإِبِلِ، ثَلاثُونَ بَنَاتِ مَخَاضٍ، وَثَلاثُونَ بَنَاتِ لَبُونٍ، وَثَلاثُونَ حِقَّةً، وَعَشْرٌ بَنُو لَبُونٍ ذُكُورٌ" ،.
محمد بن قاسم زکریا نے ہشام بن یونس کے حوالے سے ابومالک جنبی کے حوالے سے یہ روایت نقل کی ہے، محمد بن قاسم بن زکریا نے ابوسعید اشج کے حوالے سے ابوخالد احمر کے حوالے سے یہ روایت نقل کی ہے۔ ان سب حضرات نے حجاج کے حوالے سے یہ روایت نقل کی ہے۔ اسماعیل بن محمد صفار نے سعدان بن نصر کے حوالے سے ابومعاویہ کے حوالے سے حجاج سے اس روایت کو نقل کیا ہے۔ ابوبکر نیشاپوری نے محمد بن یزید طیفور کے حوالے سے ابومعاویہ کے حوالے سے اسے نقل کیا ہے۔ احمد بن نجدہ نے حمانی کے حوالے سے حفص اور ابومعاویہ کے حوالے سے اس کی مانند روایت نقل کی ہے۔ اس روایت کو یحییٰ بن زکریا بن ابی زائدہ نے حجاج کے حوالے سے نقل کیا ہے، پھر ان سے نقل کرنے کے حوالے سے اختلاف کیا گیا ہے۔ سریح بن یونس نے عبدالرحیم اور عبدالواحد بن زیاد کی موافقت کی ہے۔ ابوہشام رفاعی نے اس سے مختلف روایت نقل کی ہے، انہوں نے اسے ابومعاویہ ضریر اور ان کی متابعت کرنے والوں کی موافقت میں نقل کیا ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے قتل خطا کی دیت (میں اونٹوں کی ادائیگی) پانچ حصوں میں مقرر کی ہے، ان حضرات نے اپنی روایت میں اس کی وضاحت نقل نہیں کی۔ تو حجاج کے حوالے سے نقل کرنے میں اس روایت میں اختلاف ہوا ہے، جیسا کہ آپ نے ملاحظہ کیا ہے، لہٰذا یہاں یہ امکان ہو سکتا ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے مستند طور پر یہ بات ثابت ہو کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے قتل خطا کی دیت میں (اونٹوں کی ادائیگی) پانچ اقسام میں مقرر کی ہے، جیسا کہ ابومعاویہ، حفص، ابومالک جنبی، ابوخالد، ابن ابی زائدہ نے ابوہشام کی ان کے حوالے سے نقل کردہ روایت میں ان پانچ اقسام کی وضاحت نقل نہیں کی ہے، ان سب حضرات پر اس پر اتفاق ہے، ان کی تعداد بھی زیادہ ہے اور یہ سب ثقہ بھی ہیں۔ یہاں یہ امکان بھی ہو سکتا ہے کہ حجاج نامی راوی بعض اوقات نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی حدیث بیان کرنے کے بعد اپنی رائے کے طور پر ان پانچ اقسام کی وضاحت کرتے ہوں، جس کے نتیجے میں سننے والے کو یہ وہم ہوا کہ شاید یہ بھی حدیث نبوی کا حصہ ہے، حالانکہ وہ الفاظ حدیث کا حصہ نہ ہوں بلکہ وہ حجاج کا کلام ہوں۔ اس احتمال کو اس بات سے تقویت حاصل ہوتی ہے کہ عبدالواحد بن زیاد، عبدالرحیم اور یحییٰ بن سعید اموی نے ان کے حوالے سے روایت نقل کرنے میں اختلاف کیا ہے، جیسا کہ ان حضرات کی روایات کو ہم پہلے ذکر کر چکے ہیں کہ یحییٰ بن سعید اموی نے ان کے حوالے سے بیس حقہ کی جگہ بیس بنو لبون کا ذکر کیا ہے، جبکہ عبدالواحد اور عبدالرحیم نے بنو لبون کی جگہ بیس حقہ کے الفاظ نقل کیے ہیں، باقی اللہ بہتر جانتا ہے۔ اس کا ایک پہلو یہ بھی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ، مہاجرین انصار سے تعلق رکھنے والی صحابہ کرام کی ایک جماعت کے بارے میں قتل خطا کی دیت کے مسئلے میں مختلف اقوال نقل کیے گئے ہیں، اور ہمارے علم کے مطابق ان میں سے کسی ایک کے حوالے سے بھی اس میں بنو مخاض کا ذکر نہیں ہے، ان کا تذکرہ خشف بن مالک کی اس روایت میں ہے۔ جہاں تک نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے منقول روایت کا تعلق ہے، تو اسے اسحاق بن یحییٰ بن ولید بن عبادہ نے سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ کے حوالے سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے نقل کیا ہے: قتل خطا کی دیت میں تیس حقہ ہوں گے، تیس جذعہ ہوں گے، بیس بنات لبون ہوں گی اور بیس نر بنو لبون ہوں گے۔ یہ حدیث مرسل ہے، اسحاق بن یحییٰ نے سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ سے احادیث کا سماع نہیں کیا ہے۔ عمرو بن شعیب اپنے والد کے حوالے سے اپنے دادا کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جس شخص کو قتل خطا کے طور پر قتل کیا جائے، اس کی دیت ایک سو اونٹ ہو گی، جن میں تیس بنات مخاض ہوں گی، تیس بنات لبون ہوں گی، تیس حقہ ہوں گی اور دس نر بنو لبون ہوں گے۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب الحدود والديات وغيره/حدیث: 3368]
ترقیم العلمیہ: 3322
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، وأخرجه النسائي فى ((المجتبيٰ)) برقم: 4806، والنسائي فى ((الكبریٰ)) برقم: 6977، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 4545، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 1386، 1386 م، والدارمي فى ((مسنده)) برقم: 2412، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 2631،والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 16258، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3361، 3362، 3363، 3364، 3365، 3366، 3367، 3368، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 3709»
«قال الدارقطني: بالسند الصحيح عنه الذي لا مطعن فيه، نصب الراية لأحاديث الهداية: (4 / 357)»
«قال الدارقطني: بالسند الصحيح عنه الذي لا مطعن فيه، نصب الراية لأحاديث الهداية: (4 / 357)»
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
ترقیم العلمیہ : 3323 ترقیم الرسالہ : -- 3369
حَدَّثَنَا بِهِ الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نَا يُوسُفُ بْنُ مُوسَى ، نَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ رَاشِدٍ ، وَهَذَا أَيْضًا فِيهِ مَقَالٌ مِنْ وَجْهَيْنِ، أَحَدُهُمَا أَنَّ عَمْرَو بْنَ شُعَيْبٍ لَمْ يُخْبِرْ فِيهِ بِسَمَاعِ أَبِيهِ مِنْ جَدِّهِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو، وَالْوَجْهُ الثَّانِي أَنَّ مُحَمَّدَ بْنَ رَاشِدٍ، ضَعِيفٌ عِنْدَ أَهْلِ الْحَدِيثِ، وَرُوِيَ عَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ مثل مَا رَوَى إِسْحَاقُ بْنُ يَحْيَى، عَنْ عُبَادَةَ، حَدَّثَنَا بِهِ الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نَا يُوسُفُ بْنُ مُوسَى ، نَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ رَاشِدٍ ، وَهَذَا أَيْضًا فِيهِ مَقَالٌ مِنْ وَجْهَيْنِ، أَحَدُهُمَا، أَنَّ عَمْرَو بْنَ شُعَيْبٍ لَمْ يُخْبِرْ فِيهِ بِسَمَاعِ أَبِيهِ مِنْ جَدِّهِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو، وَالْوَجْهُ الثَّانِي، أَنَّ مُحَمَّدَ بْنَ رَاشِدٍ، ضَعِيفٌ عِنْدَ أَهْلِ الْحَدِيثِ، وَرُوِيَ عَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ، مثل مَا رَوَى إِسْحَاقُ بْنُ يَحْيَى، عَنْ عُبَادَةَ وَرُوِيَ وَرُوِيَ عَنْ عُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ ، وَزَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ ، قَالا" فِي دِيَةِ الْخَطَأِ: ثَلاثُونَ حِقَّةً، وَثَلاثُونَ بَنَاتِ لَبُونٍ، وَعِشْرُونَ بَنَاتِ مَخَاضٍ، وَعِشْرُونَ بَنُو لَبُونٍ ذُكُورٌ" ،.
اس حدیث میں دو احتمال سے کلام کیا جا سکتا ہے، ایک پہلو یہ ہے کہ عمرو بن شعیب نے اس میں اس بات کا تذکرہ نہیں کیا کہ ان کے والد نے ان کے دادا سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے حدیث کا سماع کیا ہے (یا نہیں)، دوسرا پہلو یہ ہے کہ محمد بن راشد نامی راوی محدثین کے نزدیک ضعیف ہے۔ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے بارے میں بھی اسی طرح کی روایت نقل کی گئی ہے، جو اسحاق بن یحییٰ نے سیدنا عبادہ رضی اللہ عنہ کے حوالے سے نقل کی ہے۔ سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ اور سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: قتل خطا کی دیت میں تیس حقہ ہوں گے، تیس بنات لبون ہوں گی، بیس بنات مخاض ہوں گی اور بیس نر بنو لبون ہوں گے۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الحدود والديات وغيره/حدیث: 3369]
ترقیم العلمیہ: 3323
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه الدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3369، انفرد به المصنف من هذا الطريق»
«قال الدارقطني: وهذا أيضا فيه مقال من وجهين: أحدهما: أن عمرو بن شعيب لم يخبر فيه بسماع أبيه من جده عبد الله بن عمرو . والوجه الثاني: أن محمد بن راشد ضعيف عند أهل الحديث . وروي عن عمر بن الخطاب مثل ما روى إسحاق بن يحيى عن عبادة .»
«قال الدارقطني: وهذا أيضا فيه مقال من وجهين: أحدهما: أن عمرو بن شعيب لم يخبر فيه بسماع أبيه من جده عبد الله بن عمرو . والوجه الثاني: أن محمد بن راشد ضعيف عند أهل الحديث . وروي عن عمر بن الخطاب مثل ما روى إسحاق بن يحيى عن عبادة .»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
ترقیم العلمیہ : 3324 ترقیم الرسالہ : -- 3370
نَا بِذَلِكَ عُمَرُ بْنُ أَحْمَدَ الْمَرْوَزِيُّ، نَا سَعِيدُ بْنُ مَسْعُودٍ، نَا النَّضْرُ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي عَرُوبَةَ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ، وَعَنْ عَبْدِ رَبِّهِ، عَنْ أَبِي عِيَاضٍ، أَنَّ عُثْمَانَ بْنَ عَفَّانَ، وَزَيْدَ بْنَ ثَابِتٍ، قَالا ذَلِكَ.
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ، سیدنا عثمان اور سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ کے بارے میں منقول ہے۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الحدود والديات وغيره/حدیث: 3370]
ترقیم العلمیہ: 3324
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه أبو داود فى ((سننه)) برقم: 4554، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 16226، 16255، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3370، وعبد الرزاق فى ((مصنفه)) برقم: 17225، وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 27289، 27296»
«قال الشيخ زبير على زئي: قال الشيخ زبير على زئي: إسناده ضعيف، قتادة عنعن»
«قال الشيخ زبير على زئي: قال الشيخ زبير على زئي: إسناده ضعيف، قتادة عنعن»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
ترقیم العلمیہ : 3325 ترقیم الرسالہ : -- 3371
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا دَعْلَجُ بْنُ أَحْمَدَ، نَا حَمْزَةُ بْنُ جَعْفَرٍ، نَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ، نَا حَمَّادٌ، نَا الْحَجَّاجُ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، عَنْ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ بِذَلِكَ، وَرُوِيَ عَنْ عَلِيٍّ، أَنَّهُ قَالَ:" دِيَةُ الْخَطَأِ أَرْبَاعٌ: خَمْسٌ وَعِشْرُونَ جَذَعَةً، وَخَمْسٌ وَعِشْرُونَ حِقَّةً، وَخَمْسٌ وَعِشْرُونَ بَنَاتِ لَبُونٍ، وَخَمْسٌ وَعِشْرُونَ بَنَاتِ مَخَاضٍ" ،.
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ، سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ کے بارے میں منقول ہے۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الحدود والديات وغيره/حدیث: 3371]
ترقیم العلمیہ: 3325
تخریج الحدیث: «أخرجه الدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3371، انفرد به المصنف من هذا الطريق»
«»
«»
ترقیم العلمیہ : 3325/1 ترقیم الرسالہ : -- 3372
نَا بِهِ دَعْلَجُ بْنُ أَحْمَدَ، نَا حَمْزَةُ بْنُ جَعْفَرٍ، نَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ، نَا حَمَّادٌ، عَنِ الْحَجَّاجِ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنِ الْحَارِثِ، عَنْ عَلِيٍّ بِذَلِكَ.
سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ منقول ہے: وہ فرماتے ہیں: قتل خطا کی دیت میں چار قسم کے اونٹ (ادا کیے جائیں گے)، پچیس جذعہ ہوں گے، پچیس حقہ ہوں گے، پچیس بنات لبون ہوں گی اور پچیس بنات مخاض ہوں گی۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الحدود والديات وغيره/حدیث: 3372]
ترقیم العلمیہ: 3325/1
تخریج الحدیث: «إسناده مرفوع ضعيف، وأخرجه أبو داود فى ((سننه)) برقم: 4553، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 16253، 16254، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3372، 3374، وعبد الرزاق فى ((مصنفه)) برقم: 17236، وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 27287»
«إسناد المرفوع ضعيف، شرح الزرقاني على الموطأ: (2 / 164) _x000D_»
«إسناد المرفوع ضعيف، شرح الزرقاني على الموطأ: (2 / 164) _x000D_»
الحكم على الحديث:
إسناده مرفوع ضعيف
ترقیم العلمیہ : 3326 ترقیم الرسالہ : -- 3373
وَعَنِ الْحَجَّاجِ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، وَإِبْرَاهِيمَ النَّخَعِيِّ، مِثْلَهُ.
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ، سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے بارے میں منقول ہے، امام شعبی اور ابراہیم نخعی کے حوالے سے اسی کی مانند منقول ہے۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الحدود والديات وغيره/حدیث: 3373]
ترقیم العلمیہ: 3326
تخریج الحدیث: «أخرجه الدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3373، انفرد به المصنف من هذا الطريق»
ترقیم العلمیہ : 3327 ترقیم الرسالہ : -- 3374
نَا نَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نَا الْعَبَّاسُ بْنُ يَزِيدَ ، نَا وَكِيعٌ، نَا سُفْيَانُ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ ضَمْرَةَ ، عَنْ عَلِيٍّ ،" أَنَّهُ كَانَ يَجْعَلُ الدِّيَةَ فِي الْخَطَأِ أَرْبَاعًا: خَمْسٌ وَعِشْرُونَ حِقَّةً، وَخَمْسٌ وَعِشْرُونَ جَذَعَةً، وَخَمْسٌ وَعِشْرُونَ بِنْتَ لَبُونٍ، وَخَمْسٌ وَعِشْرُونَ بِنْتَ مَخَاضٍ" .
سیدنا علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: قتل خطا کی دیت چار قسم کے (اونٹوں کی) شکل میں ادا کی جائے گی، پچیس حقہ ہوں گے، پچیس جذعہ ہوں گے، پچیس بنات لبون ہوں گی اور پچیس بنات مخاض ہوں گی۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الحدود والديات وغيره/حدیث: 3374]
ترقیم العلمیہ: 3327
تخریج الحدیث: «إسناده مرفوع ضعيف، وأخرجه أبو داود فى ((سننه)) برقم: 4553، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 16253، 16254، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3372، 3374، وعبد الرزاق فى ((مصنفه)) برقم: 17236، وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 27287»
الحكم على الحديث:
إسناده مرفوع ضعيف
ترقیم العلمیہ : 3328 ترقیم الرسالہ : -- 3375
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نَا يُوسُفُ بْنُ مُوسَى ، نَا بَهْزُ بْنُ أَسَدٍ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ رَاشِدٍ ، نَا سُلَيْمَانُ بْنُ مُوسَى ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ قَتَلَ مُتَعَمِّدًا، دُفِعَ إِلَى وَلِيِّ الْمَقْتُولِ، فَإِنْ شَاءُوا قَتَلُوا، وَإِنْ شَاءُوا أَخَذُوا الدِّيَةَ، وَهِيَ ثَلاثُونَ حِقَّةً، وَثَلاثُونَ جَذَعَةً، وَأَرْبَعُونَ خَلِفَةً، وَمَا صَالَحُوا عَلَيْهِ فَهُوَ لَهُمْ، وَذَلِكَ شَدِيدُ الْعَقْلِ" .
عمرو بن شعیب اپنے والد کے حوالے سے اپنے دادا کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”جو شخص قتل عمد کے طور پر کسی کو قتل کر دے، اسے مقتول کے ولی کے سپرد کر دیا جائے گا، اور اگر وہ چاہیں، تو اسے قتل کر دیں اور اگر چاہیں، تو دیت وصول کر لیں، جو تیس حقہ، تیس جذعہ، چالیس خلفہ ہوں گے اور اس کے علاوہ وہ جس چیز کی ادائیگی پر مصالحت کریں گے، وہ انہیں ملے گی، یہ ان کی شدید دیت ہو گی۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب الحدود والديات وغيره/حدیث: 3375]
ترقیم العلمیہ: 3328
تخریج الحدیث: «أخرجه الترمذي فى ((جامعه)) برقم: 1387، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 2626، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 16144، 16179، 16230، 16240، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3375، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 6832، 7154»