🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (4836)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم العلمیہ سے تلاش کل احادیث (4750)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
6. بَابُ
باب
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 3724 ترقیم الرسالہ : -- 3780
نَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ أَبِي مَسَرَّةَ ، نَا أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْمُقْرِئُ ، نَا سَعِيدُ بْنُ أَبِي أَيُّوبَ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ عَجْلانَ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" خَيْرُ الصَّدَقَةِ مَا كَانَ عَنْ ظَهْرِ غِنًى، وَالْيَدُ الْعُلْيَا خَيْرٌ مِنَ الْيَدِ السُّفْلَى، وَابْدَأْ بِمَنْ تَعُولُ، قَالَ: وَمَنْ أَعُولُ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟، قَالَ: امْرَأَتُكَ تَقُولُ: أَطْعِمْنِي وَإِلا فَارِقْنِي، خَادِمُكَ يَقُولُ: أَطْعِمْنِي وَاسْتَعْمِلْنِي، وَلَدُكَ يَقُولُ: إِلَى مَنْ تَتْرُكُنِي؟" .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”سب سے بہترین صدقہ وہ ہے جو خوشحالی کے عالم میں دیا جائے (یعنی صدقہ دینے کے بعد آدمی خود تنگ دست نہ ہو)، اور اوپر والا ہاتھ نیچے والے ہاتھ سے بہتر ہوتا ہے، (تم اللہ کی راہ میں خرچ کرتے ہوئے) اس سے آغاز کرو جو تمہارے زیر کفالت ہے۔“ راوی بیان کرتے ہیں: میں نے عرض کی: ”یا رسول اللہ! میرے زیر کفالت کون ہے؟“ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تمہاری بیوی جو یہ کہے گی: تم مجھے کھانے کے لیے دو، ورنہ مجھ سے علیحدگی اختیار کر لو، تمہارا غلام جو یہ کہے گا: پہلے مجھے کھانے کے لیے دو، پھر مجھ سے کام لینا، اور تمہاری اولاد جو یہ کہے گی: تم مجھے کس کے آسرے پر چھوڑ کر جا رہے ہو۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب النكاح/حدیث: 3780]
ترقیم العلمیہ: 3724
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 1426، 1428، 5355، 5356، ومسلم فى ((صحيحه)) برقم: 1042،وابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 2436، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 3363، 4243، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 2536، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 1676، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 680، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3780، 3781، 3784، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 7276، والحميدي فى ((مسنده)) برقم: 1088، 1089»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 3725 ترقیم الرسالہ : -- 3781
نَا أَبُو بَكْرٍ الشَّافِعِيُّ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرِ بْنِ مَطَرٍ ، نَا شَيْبَانُ بْنُ فَرُّوخَ ، نَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ عَاصِمٍ ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" الْمَرْأَةُ تَقُولُ لِزَوْجِهَا: أَطْعِمْنِي أَوْ طَلِّقْنِي، وَيَقُولُ عَبْدُهُ: أَطْعِمْنِي وَاسْتَعْمِلْنِي، وَيَقُولُ وَلَدُهُ: إِلَى مَنْ تَكِلُنَا؟" .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”عورت اپنے شوہر سے یہ کہے گی: تم مجھے کھانے کے لیے دو، ورنہ مجھے طلاق دے دو، آدمی کا غلام یہ کہے گا: پہلے تم مجھے کھانے کے لیے دو، پھر مجھ سے کام لینا، اور اولاد یہ کہے گی: تم مجھے کس کے آسرے پر چھوڑ رہے ہو؟“ [سنن الدارقطني/ كتاب النكاح/حدیث: 3781]
ترقیم العلمیہ: 3725
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 1426، 1428، 5355، 5356، ومسلم فى ((صحيحه)) برقم: 1042،وابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 2436، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 3363، 4243، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 2536، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 1676، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 680، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3780، 3781، 3784، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 7276، والحميدي فى ((مسنده)) برقم: 1088، 1089»
«قال ابن حجر: لا حجة فيه لأن في حفظ عاصم شيئا، فتح الباري شرح صحيح البخاري: (9 / 410)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 3726 ترقیم الرسالہ : -- 3782
قَالَ: وَنا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ،،أَنَّهُ قَالَ" فِي الرَّجُلِ يَعْجِزُ عَنْ نَفَقَةِ امْرَأَتِهِ، قَالَ: إِنْ عَجَزَ فُرِّقَ بَيْنَهُمَا" .
سعید بن مسیب ایسے شخص کے بارے میں فرماتے ہیں جو اپنی بیوی کا خرچ ادا کرنے کے قابل نہ رہے، وہ فرماتے ہیں: اگر وہ شخص خرچ ادا کرنے کے قابل نہ رہے، تو ان میاں بیوی کے درمیان علیحدگی کروا دی جائے گی۔ [سنن الدارقطني/ كتاب النكاح/حدیث: 3782]
ترقیم العلمیہ: 3726
تخریج الحدیث: «أخرجه سعيد بن منصور فى ((سننه)) برقم: 2022، 2023، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 15809، 15810، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3782، 3783، وعبد الرزاق فى ((مصنفه)) برقم: 12356، وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 19351، 19352»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 3727 ترقیم الرسالہ : -- 3783
نَا عُثْمَانُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ السَّمَّاكِ، وَنا عَبْدُ الْبَاقِي بْنُ قَانِعٍ، وَإِسْمَاعِيلُ بْنُ عَلِيٍّ، قَالُوا: نَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِيٍّ الْخَزَّازُ، نَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْبَاوَرْدِيُّ، نَا إِسْحَاقُ بْنُ مَنْصُورٍ، نَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ،" فِي الرَّجُلِ لا يَجِدُ مَا يُنْفِقُ عَلَى امْرَأَتِهِ، قَالَ: يُفَرَّقُ بَيْنَهُمَا" ،.
سعید بن مسیب ایسے شخص کے بارے میں جو اپنی بیوی کا خرچ ادا کرنے کے قابل نہ رہے، اس کے بارے میں فرماتے ہیں: ان میاں بیوی کے درمیان علیحدگی کروا دی جائے گی۔ [سنن الدارقطني/ كتاب النكاح/حدیث: 3783]
ترقیم العلمیہ: 3727
تخریج الحدیث: «أخرجه سعيد بن منصور فى ((سننه)) برقم: 2022، 2023، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 15809، 15810، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3782، 3783، وعبد الرزاق فى ((مصنفه)) برقم: 12356، وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 19351، 19352»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 3728 ترقیم الرسالہ : -- 3784
نَا عُثْمَانُ بْنُ أَحْمَدَ، وَعَبْدُ الْبَاقِي بْنُ قَانِعٍ، وَإِسْمَاعِيلُ بْنُ عَلِيٍّ، قَالُوا: نَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِيٍّ الْخَزَّازُ، نَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، نَا إِسْحَاقُ بْنُ مَنْصُورٍ، نَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ بَهْدَلَةَ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِمِثْلِهِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے حوالے سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے اسی کی مانند منقول ہے۔ [سنن الدارقطني/ كتاب النكاح/حدیث: 3784]
ترقیم العلمیہ: 3728
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 1426، 1428، 5355، 5356، ومسلم فى ((صحيحه)) برقم: 1042،وابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 2436، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 3363، 4243، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 2536، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 1676، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 680، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3780، 3781، 3784، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 7276، والحميدي فى ((مسنده)) برقم: 1088، 1089»
«قال ابن حجر: لا حجة فيه لأن في حفظ عاصم شيئا، فتح الباري شرح صحيح البخاري: (9 / 410)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 3729 ترقیم الرسالہ : -- 3785
نَا نَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نَا إِسْحَاقُ بْنُ بُهْلُولٍ ، قَالَ: قِيلَ لِعَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي رَوَّادٍ: يُزَوِّجُ الرَّجُلُ كَرِيمَتَهُ مِنْ ذِي الدِّينِ إِذَا لَمْ يَكُنْ فِي الْحَسَبِ مِثْلُهُ؟ قَالَ: حَدَّثَنِي مِسْعَرٌ ، عَنْ سَعْدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ طَلْحَةَ ، قَالَ: قَالَ عُمَرُ :" لأَمْنَعَنَّ تَزَوُّجَ ذَوَاتِ الأَحْسَابِ، إِلا مِنَ الأَكْفَاءِ" .
اسحاق بن بہلول فرماتے ہیں: عبداللہ بن داؤد سے کہا: ”اگر آدمی کو اپنی زیر پرورش لڑکی کے لیے ہم پلہ خاندان کا رشتہ نہیں ملتا، تو کیا وہ اس کی شادی (کم تر خاندان کے) دین دار شخص سے کروا دے؟“ تو انہوں نے جواب دیا: سیدنا عمر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ”میں اچھے خاندانوں کی خواتین کی صرف ہم پلہ خاندان میں شادی کی اجازت دوں گا۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب النكاح/حدیث: 3785]
ترقیم العلمیہ: 3729
تخریج الحدیث: «أخرجه سعيد بن منصور فى ((سننه)) برقم: 537، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 13875، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3785، وعبد الرزاق فى ((مصنفه)) برقم: 10322، 10324، 10331، وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 17998»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 3730 ترقیم الرسالہ : -- 3786
نَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ ، نَا مُوسَى بْنُ إِسْحَاقَ ، نَا عُمَرُ بْنُ أَبِي الرُّطَيْلِ ، نَا صَالِحُ بْنُ مُوسَى ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" اخْتَارُوا لِنُطَفِكُمُ الْمَوَاضِعَ الصَّالِحَةَ" .
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا روایت کرتی ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم اپنے نطفے کے لیے صالح مقامات (یعنی نیک بیویاں) اختیار کرو۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب النكاح/حدیث: 3786]
ترقیم العلمیہ: 3730
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه الحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 2702، 2703، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 1968، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 13871، 13872، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3786، 3787، 3788، والبزار فى ((مسنده)) برقم:»
«قال ابن حجر: و مداره على أناس ضعفاء، التلخيص الحبير في تخريج أحاديث الرافعي الكبير: (3 / 303)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 3731 ترقیم الرسالہ : -- 3787
نَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ حَمَّادِ بْنِ مَاهَانَ ، حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ عُقْبَةَ ، نَا أَبُو أُمَيَّةَ بْنُ يَعْلَى ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" انْكِحُوا إِلَى الأَكْفَاءِ وَأَنْكِحُوهُمْ، وَاخْتَارُوا لِنُطَفِكُمْ، وَإِيَّاكُمْ وَالزَّنْجَ فَإِنَّهُ خَلْقٌ مُشَوَّهٌ" ، قَالَ تَابَعَهُ الْحَارِثُ بْنُ عِمْرَانَ.
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا روایت کرتی ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”کفو میں نکاح کرو اور ان کا نکاح کرواؤ، اپنے نطفے کے لیے (صالح بیویاں) اختیار کرو، اور حبشیوں سے اجتناب کرو، کیونکہ ان کی ظاہری شکل اچھی نہیں ہوتی۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب النكاح/حدیث: 3787]
ترقیم العلمیہ: 3731
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه الحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 2702، 2703، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 1968، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 13871، 13872، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3786، 3787، 3788، والبزار فى ((مسنده)) برقم:»
«قال ابن حجر: و مداره على أناس ضعفاء، التلخيص الحبير في تخريج أحاديث الرافعي الكبير: (3 / 303)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 3732 ترقیم الرسالہ : -- 3788
نَا أَحْمَدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ بُهْلُولٍ ، نَا أَبُو سَعِيدٍ الأَشَجُّ ، نَا الْحَارِثُ بْنُ عِمْرَانَ الْجَعْفَرِيُّ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَائِشَةَ، قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" تَخَيَّرُوا لِنُطَفِكُمْ لا تَضَعُوهَا إِلا فِي الأَكْفَاءِ" ، قَالَ الأَشَجُّ:" تَخَيَّرُوا لِنُطَفِكُمْ، وَأَنْكِحُوا الأَكْفَاءَ، وَأَنْكِحُوا إِلَيْهِمْ".
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا روایت کرتی ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اپنے نطفے کے لیے بہترین (یعنی نیک بیویاں) اختیار کرو اور اسے صرف کفو میں رکھو۔“ اشج نامی راوی نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ”اپنے نطفے کے لیے بہترین (یعنی نیک بیویاں) اختیار کرو اور کفو میں نکاح کرو، اور ان (کفو والوں) کے ساتھ نکاح کرواؤ۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب النكاح/حدیث: 3788]
ترقیم العلمیہ: 3732
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه الحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 2702، 2703، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 1968، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 13871، 13872، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3786، 3787، 3788، والبزار فى ((مسنده)) برقم:»
«قال ابن حجر: و مداره على أناس ضعفاء، التلخيص الحبير في تخريج أحاديث الرافعي الكبير: (3 / 303)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 3733 ترقیم الرسالہ : -- 3789
نَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ، نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو الْغَزِّيُّ، نَا الْفِرْيَابِيُّ، نَا سُفْيَانُ، قَالَ:" الْكُفْؤُ فِي الْحَسَبِ وَالدِّينِ" .
سفیان کہتے ہیں: حسب اور دین میں کفو کا اعتبار کیا جائے گا۔ [سنن الدارقطني/ كتاب النكاح/حدیث: 3789]
ترقیم العلمیہ: 3733
تخریج الحدیث: «أخرجه الدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3789، انفرد به المصنف من هذا الطريق»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں