🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

الفتح الربانی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (13345)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
16. بَابُ جَامِعِ الْأَوْقَاتِ
جامع اوقات کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1110
عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ بُرَيْدَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ مِثْلُهُ
سیدنا بریدہ ؓ نے بھی اسی طرح کی حدیث ِ نبوی بیان کی ہے۔ [الفتح الربانی/كتاب الصلاة/حدیث: 1110]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم: 613، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 22955 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 23343»

الحكم على الحديث:
أخرجه مسلم: 613
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
17. بَابٌ فِي وَقْتِ الظُّهْرِ وَتَعْجِيلِهَا
ظہر کے وقت اور اس کو جلدی ادا کرنے کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1111
عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ صَلَّى الظُّهْرَ حِينَ زَالَتِ الشَّمْسُ
سیدنا انس بن مالک ؓ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس وقت نمازِ ظہر ادا کی، جب سورج ڈھل گیا تھا۔ [الفتح الربانی/كتاب الصلاة/حدیث: 1111]
تخریج الحدیث: «اسناده صحيح علي شرط الشيخين۔ أخرجه الترمذي: 156، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 12643 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 12671»

الحكم على الحديث:
اسناده صحيح علي شرط الشيخين۔ أخرجه الترمذي: 156
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1112
وَعَنْهُ أَيْضًا أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ كَانَ يُصَلِّي صَلَاةَ الظُّهْرَ أَيَّامَ الشِّتَاءِ وَمَا نَدْرِي مَا ذَهَبَ مِنَ النَّهَارِ أَكْثَرُ أَمْ مَا بَقِيَ مِنْهُ
سیدنا انس ؓہی بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سردیوں کے دنوں میں نمازِ ظہر ادا کرتے تھے، لیکن ہمیں یہ علم نہیں ہوتا تھا کہ دن کا جو حصہ گزر چکا ہے، وہ زیادہ ہے یا جو حصہ باقی ہے۔ [الفتح الربانی/كتاب الصلاة/حدیث: 1112]
تخریج الحدیث: «حديث صحيح، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 12634 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 12661»

الحكم على الحديث:
حديث صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1113
عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي الظُّهْرَ إِذَا دَحَضَتِ الشَّمْسُ (وَفِي رِوَايَةٍ: كَانَ بِلَالٌ يُؤَذِّنُ إِذَا دَحَضَتِ الشَّمْسُ)
سیدنا جابر بن سمرہ ؓ سے مروی ہے، وہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ظہر کی نماز اس وقت ادا کرتے جب سورج ڈھل جاتا تھا، ایک روایت میں ہے: سیدنا بلال ؓ اس وقت اذان دیتے تھے، جب سورج ڈھل جاتا تھا۔ [الفتح الربانی/كتاب الصلاة/حدیث: 1113]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم: 618، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 21016 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 21329»

الحكم على الحديث:
أخرجه مسلم: 618
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1114
عَنْ خَبَّابِ (بْنِ الْأَرَتِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ) قَالَ: شَكَوْنَا إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ شِدَّةَ الرَّمْضَاءِ فَلَمْ يُشْكِنَا، قَالَ شُعْبَةُ: يَعْنِي فِي الظُّهْرِ
سیدنا خباب بن ارت ؓ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: ہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے گرم ریت کی شدت کی شکایت کی، لیکن آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہماری شکایت کا ازالہ نہ کیا۔ امام شعبہ کہتے ہیں: یہ شکایت نمازِ ظہر کے بارے میں تھی۔ [الفتح الربانی/كتاب الصلاة/حدیث: 1114]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم: 619، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 21052 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 21366»

الحكم على الحديث:
أخرجه مسلم: 619
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1115
عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ: مَا رَأَيْتُ أَحَدًا كَانَ أَشَدَّ تَعْجِيلًا لِلظُّهْرِ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ وَلَا أَبِي بَكْرٍ وَلَا عُمَرَ
سیدہ عائشہؓ سے مروی ہے، وہ کہتی ہیں: میں نے کسی ایسے فرد کو نہیں دیکھا جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم، سیدنا ابو بکرؓ اور سیدنا عمر ؓکی بہ نسبت نمازِ ظہر کو جلدی ادا کرنے والا ہو۔ [الفتح الربانی/كتاب الصلاة/حدیث: 1115]
تخریج الحدیث: «اسناده ضعيف لضعف حكيم بن جبير۔ أخرجه الترمذي: 155، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 25038 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 25552»

الحكم على الحديث:
اسناده ضعيف لضعف حكيم بن جبير۔ أخرجه الترمذي: 155
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1116
عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ أَشَدَّ تَعْجِيلًا لِلظُّهْرِ مِنْكُمْ وَأَنْتُمْ أَشَدُّ تَعْجِيلًا لِلْعَصْرِ مِنْهُمْ
سیدہ ام سلمہ ؓ بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تمہاری بہ نسبت ظہر کو زیادہ جلدی ادا کرنے والے تھے، لیکن تم اُن کی بہ نسبت عصر کو زیادہ جلدی ادا کرنے والے ہو۔ [الفتح الربانی/كتاب الصلاة/حدیث: 1116]
تخریج الحدیث: «اسناده ضعيف، ابن جريج مدلس وقد عنعن۔ أخرجه الترمذي: 162، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 26647 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 27183»

الحكم على الحديث:
اسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
18. بَابُ الرُّخْصَةِ فِي تَأْخِيرِ الظُّهْرِ وَالْإِيرَادِ بِهَا فِي زَمَنِ الْحَرِّ
گرمیوں کے موسم میں نمازِ ظہر کو مؤخر کرنے اور اس کو ٹھنڈا کر کے ادا کرنے کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1117
عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ أَشَدَّ تَعْجِيلًا لِلظُّهْرِ مِنْكُمْ وَأَنْتُمْ أَشَدُّ تَعْجِيلًا لِلْعَصْرِ مِنْهُمْ
سیدنا مغیرہ بن شعبہ ؓ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: ہم نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ ظہر کو نصف النہار کی سخت گرمی کے وقت ادا کرتے تھے، لیکن پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہمیں فرمایا: اس نماز کو ٹھنڈا کر کے ادا کرو، پس بیشک سخت گرمی جہنم کی بھاپ میں سے ہے۔ [الفتح الربانی/كتاب الصلاة/حدیث: 1117]
تخریج الحدیث: «حديث صحيح۔ أخرجه ابن ماجه: 680، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 18185 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 27183»

الحكم على الحديث:
حديث صحيح۔ أخرجه ابن ماجه: 680
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1118
عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ صَفْوَانَ الزُّهْرِيِّ عَنْ أَبِيهِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: ( (أَبْرِدُوا بِصَلَاةِ الظُّهْرِ فَإِنَّ الْحَرَّ (وَفِي لَفْظٍ: فَإِنَّ شِدَّةَ الْحَرِّ) مِنْ فَوْرِ جَهَنَّمَ) )
سیدنا صفوان ظہریؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: نمازِ ظہر کو ٹھنڈا کر کے ادا کرو، پس بیشک گرمی (اور ایک روایت کے مطابق سخت گرمی) جہنم کے کھولنے میں سے ہے۔ [الفتح الربانی/كتاب الصلاة/حدیث: 1118]
تخریج الحدیث: «حديث صحيح۔ أخرجه ابن ابي شيبة: 1/ 325، والطبراني في الكبير: 7399، والحاكم: 3/ 251، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 18307 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 18496»

الحكم على الحديث:
حديث صحيح۔ أخرجه ابن ابي شيبة: 1/ 325
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1119
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: ( (إِذَا كَانَ الْحَرُّ (وَفِي رِوَايَةٍ: إِذَا اشْتَدَّ الْحَرُّ) فَأَبْرِدُوا بِالصَّلَاةِ (وَفِي رِوَايَةٍ: بِالظُّهْرِ) فَإِنَّ شِدَّةَ الْحَرِّ مِنْ فَيْحِ جَهَنَّمَ) ) وَذَكَرَ: ( (أَنَّ النَّارَ اشْتَكَتْ إِلَى رَبِّهَا فَأَذِنَ لَهَا فِي كُلِّ عَامٍ بِنَفَسَيْنِ نَفَسٌ فِي الشِّتَاءِ وَنَفَسٌ فِي الصَّيْفِ) )
سیدنا ابو ہریرہ ؓ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جب سخت گرمی ہو جائے تو نمازِ ظہر کو ٹھنڈا کر کے ادا کیا کرو، کیونکہ سخت گرمی جہنم کی بھاپ میں سے ہے۔ مزید فرمایا: آگ نے اپنے ربّ سے شکوہ کیا، پس اس نے اس کو ہر سال دو سانسوں کی اجازت دی، ایک سانس سردیوں میں اور ایک سانس گرمیوں میں۔ [الفتح الربانی/كتاب الصلاة/حدیث: 1119]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم: 617، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 9955 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 9956»

الحكم على الحديث:
أخرجه مسلم: 617
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں