صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
203. باب من صفته صلى الله عليه وسلم وأخباره - ذكر ما كان فيه آل المصطفى صلى الله عليه وسلم من عدم الوقود في دورهم بين أشهر متوالية-
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی صفات اور حالات کے بیان کا باب - ذکر کہ مصطفٰی صلی اللہ علیہ وسلم کے گھر والوں کے گھروں میں کئی مہینوں تک ایندھن کی کمی رہی
حدیث نمبر: 6348
أَخْبَرَنَا أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الصَّبَّاحِ الْجَرْجَرَائِيُّ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ أَبِي حَازِمٍ ، حَدَّثَنِي أَبِي ، عَنْ يَزِيدَ بْنَ رُومَانَ ، عَنْ عُرْوَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، أَنَّهَا قَالَتْ: إِِنْ كُنَّا " لَنَنْظُرُ إِِلَى الْهِلالِ، ثُمَّ الْهِلالِ، ثُمَّ الْهِلالِ، ثَلاثَةَ أَهِلَّةٍ فِي شَهْرَيْنِ، وَمَا أُوقِدَتْ فِي بُيُوتِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَارٌ"، قُلْتُ: يَا خَالَةُ، فِيمَا كَانَ يُعَيِّشُكُمْ؟، قَالَتْ:" الأَسْوَدَانِ: التَّمْرُ وَالْمَاءُ، إِِلا أَنَّهُ كَانَ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ جِيرَانَ مِنَ الأَنْصَارِ، نِعْمَ الْجِيرَانُ، كَانَتْ لَهُمْ مَنَائِحُ، فَكَانُوا يَمْنَحُونَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ أَلْبَانِهَا، فَكَانَ يَسْتَقِينَا مِنْهُ" .
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: ہم لوگ پہلی کا ایک چاند دیکھ لیتے تھے، پھر اگلی پہلی کا چاند دیکھ لیتے تھے، پھر اگلی پہلی کا چاند دیکھ لیتے تھے، یعنی دو مہینوں میں تین چاند دیکھ لیتے تھے، لیکن اس دوران نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے گھروں میں آگ نہیں جلتی تھی۔ راوی کہتے ہیں: میں نے دریافت کیا: خالہ جان! آپ لوگوں کا گزارا کیسے ہوتا تھا؟ انہوں نے جواب دیا: دو سیاہ چیزوں پر؛ کھجوروں اور پانی پر، البتہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے کچھ انصاری پڑوسی تھے جو بہت اچھے پڑوسی تھے۔ ان لوگوں کے پاس دودھ دینے والے جانور تھے، وہ ان کا دودھ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں تحفے کے طور پر بھجوا دیتے تھے تو ہم وہ پی لیا کرتے تھے۔ [صحیح ابن حبان/كتاب التاريخ/حدیث: 6348]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 2567، 6458، 6459، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 2972، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 729، 6348، 6361، 6372، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 7169، 7172، والترمذي فى (جامعه) برقم: 2471، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 4144، 4145، وأحمد فى (مسنده) برقم: 24869» «رقم طبعة با وزير 6314»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - مضى نحوه (727). تنبيه!! رقم (727) = (729) من «طبعة المؤسسة». - مدخل بيانات الشاملة -. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح
204. باب من صفته صلى الله عليه وسلم وأخباره - ذكر البيان بأن آل المصطفى صلى الله عليه وسلم لم يكونوا يدخرون الشيء الكثير لما يستقبلون من الأيام-
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی صفات اور حالات کے بیان کا باب - ذکر بیان کہ مصطفٰی صلی اللہ علیہ وسلم کے گھر والوں نے آنے والے دنوں کے لیے زیادہ چیزوں کا ذخیرہ نہیں کیا
حدیث نمبر: 6349
أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ ، حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا عَفَّانُ ، حَدَّثَنَا أَبَانُ الْعَطَّارُ ، حَدَّثَنَا قَتَادَةُ ، عَنْ أَنَسٍ ، أَنَّ نَبِيَّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ ذَاتَ يَوْمٍ: " مَا أَصْبَحَ فِي آلِ مُحَمَّدٍ صَاعُ بُرٍّ وَلا صَاعُ تَمْرٍ"، وَإِِنَّ لَهُ يَوْمَئِذٍ تِسْعَ نِسْوَةٍ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ .
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک دن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”(آج) محمد کے گھر میں نہ تو گندم کا ایک صاع ہے اور نہ ہی کھجوروں کا ایک صاع ہے۔“ راوی کہتے ہیں: اس زمانے میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی نو ازواج تھیں۔ [صحیح ابن حبان/كتاب التاريخ/حدیث: 6349]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 2069، 2508، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 5937، 6349، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 4624، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 6159، والترمذي فى (جامعه) برقم: 1215، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 2437، 4147، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 11313، وأحمد فى (مسنده) برقم: 12175» «رقم طبعة با وزير 6315»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «الصحيحة» (2404). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط الشيخين
205. باب من صفته صلى الله عليه وسلم وأخباره - ذكر ما كان يتمنى المصطفى صلى الله عليه وسلم الإقلال من هذه الدنيا الفانية الزائلة-
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی صفات اور حالات کے بیان کا باب - ذکر کہ مصطفٰی صلی اللہ علیہ وسلم اس فانی دنیا سے کم سے کم لینا چاہتے تھے
حدیث نمبر: 6350
أَخْبَرَنَا ابْنُ قُتَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي السَّرِيِّ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، حَدَّثَنَا مَعْمَرٌ ، عَنْ هَمَّامِ بْنِ مُنَبِّهٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: وَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" وَالَّذِي نَفْسُ مُحَمَّدٍ بِيَدِهِ، لَوْ كَانَ عِنْدِي أُحُدٌ ذَهَبًا، لأَحْبَبْتُ أَنْ لا يَأْتِي عَلَيَّ ثَلاثٌ وَعِنْدِي مِنْهُ دِينَارٌ لا أَجِدُ مَنْ يَتَقَبَّلَهُ مِنِّي، لَيْسَ شَيْءٌ أَرْصُدُهُ لِدَيْنٍ عَلَيَّ" .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”اس ذات کی قسم! جس کے دستِ قدرت میں محمد کی جان ہے، اگر میرے پاس احد پہاڑ جتنا سونا ہو تو مجھے یہ بات پسند ہوگی کہ تین دن گزرنے سے پہلے میرے پاس ان میں سے ایک دینار بھی باقی نہ رہے، سوائے اس دینار کے، جسے میں نے قرض کی ادائیگی کے لیے سنبھال کر رکھا ہو۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب التاريخ/حدیث: 6350]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 2389، 6445، 7228، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 991، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 3214، 6350، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 4132، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 6877، وأحمد فى (مسنده) برقم: 7602» «رقم طبعة با وزير 6316»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - مضى (3204). تنبيه!! رقم (3204) = (3214) من «طبعة المؤسسة». - مدخل بيانات الشاملة -. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط حديث صحيح
حدیث نمبر: 6351
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ السَّلامِ بِبَيْرُوتَ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ خَلَفٍ الدَّارِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا مَعْمَرُ بْنُ يَعْمَرَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُعَاوِيَةُ بْنُ سَلامٍ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَخِي زَيْدُ بْنُ سَلامٍ ، أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا سَلامٍ ، قَالَ: حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ لُحَيٍّ الْهَوْزَنِيُّ ، قَالَ: لَقِيتُ بِلالا مُؤَذِّنَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقُلْتُ: يَا بِلالُ، أَخْبِرْنِي كَيْفَ كَانَتْ نَفَقَةُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟، قَالَ:" مَا كَانَ لَهُ مِنْ شَيْءٍ، وَكُنْتُ أَنَا الَّذِي أَلِي ذَلِكَ مُنْذُ بَعَثَهُ اللَّهُ حَتَّى تُوُفِّيَ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَكَانَ إِِذَا أَتَاهُ الإِِنْسَانُ الْمُسْلِمُ، فَرَآهُ عَارِيًا، يَأْمُرُنِي، فَأَنْطَلِقُ، فَأَسْتَقْرِضُ، فَأَشْتَرِي الْبُرْدَةَ أَوِ النَّمِرَةَ، فَأَكْسُوهُ وَأَطْعِمُهُ، حَتَّى اعْتَرَضَنِي رَجُلٌ مِنَ الْمُشْرِكِينَ، فَقَالَ: يَا بِلالُ، إِِنَّ عِنْدِي سَعَةً، فَلا تَسْتَقْرِضْ مِنْ أَحَدٍ إِِلا مِنِّي، فَفَعَلْتُ، فَلَمَّا كَانَ ذَاتَ يَوْمٍ، تَوَضَّأْتُ، ثُمَّ قُمْتُ أُؤَذِّنُ بِالصَّلاةِ، فَإِِذَا الْمُشْرِكُ فِي عِصَابَةٍ مِنَ التُّجَّارِ، فَلَمَّا رَآنِي قَالَ: يَا حَبَشِيُّ، قَالَ: قُلْتُ: يَا لَبَّيَهُ، فَتَجَهَّمَنِي، وَقَالَ لِي قَوْلا غَلِيظًا، وَقَالَ: أَتَدْرِي كَمْ بَيْنَكَ وَبَيْنَ الشَّهْرِ؟ قَالَ: قُلْتُ: قَرِيبٌ، قَالَ لِي: إِِنَّمَا بَيْنَكَ وَبَيْنَهُ أَرْبَعٌ، فَآخُذُكَ بِالَّذِي عَلَيْكَ، فَإِِنِّي لَمْ أُعْطِكَ الَّذِي أَعْطَيْتُكَ مِنْ كَرَامَتِكَ عَلَيَّ، وَلا كَرَامَةَ صَاحِبِكَ، وَلَكِنِّي إِِنَّمَا أَعْطَيْتُكَ لِتَجِبَ لِي عَبْدًا، فَأَرُدُّكَ تَرْعَى الْغَنَمَ كَمَا كُنْتَ قَبْلَ ذَلِكَ، فَأَخَذَ فِي نَفْسِي مَا يَأْخُذُ النَّاسُ، فَانْطَلَقْتُ، ثُمَّ أَذَّنْتُ بِالصَّلاةِ، حَتَّى إِِذَا صَلَّيْتُ الْعَتَمَةَ، رَجَعَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِِلَى أَهْلِهِ، فَاسْتَأْذَنْتُ عَلَيْهِ، فَأَذِنَ لِي، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، بِأَبِي أَنْتَ، إِِنَّ الْمُشْرِكَ الَّذِي ذَكَرْتُ لَكَ أَنِّي كُنْتُ أَتَدَيَّنُ مِنْهُ قَالَ لِي كَذَا وَكَذَا، وَلَيْسَ عِنْدَكَ مَا تَقْضِي عَنِّي، وَلا عِنْدِي، وَهُوَ فَاضِحِي، فَأْذَنْ لِي أَنُوءُ إِِلَى بَعْضِ هَؤُلاءِ الأَحْيَاءِ الَّذِينَ أَسْلَمُوا حَتَّى يَرْزُقَ اللَّهُ رَسُولَهُ مَا يَقْضِي عَنِّي، فَقَالَ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِِذَا شِئْتَ اعْتَمَدْتَ، قَالَ: فَخَرَجْتُ حَتَّى آتِيَ مَنْزِلِي، فَجَعَلْتُ سَيْفِي وَجُعْبَتِي وَمِجَنِّي وَنَعْلِي عِنْدَ رَأْسِي، وَاسْتَقْبَلْتُ بِوَجْهِي الأُفُقَ، فَكُلَّمَا نِمْتُ سَاعَةً اسْتَنْبَهْتُ، فَإِِذَا رَأَيْتُ عَلَيَّ لَيْلا نِمْتُ، حَتَّى أَسْفَرَ الصُّبْحُ الأَوَّلُ، أَرَدْتُ أَنْ أَنْطَلِقَ، فَإِِذَا إِِنْسَانٌ يَسْعَى يَدْعُو: يَا بِلالُ، أَجِبْ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَانْطَلَقْتُ حَتَّى أَتَيْتُهُ، فَإِِذَا أَرْبَعُ رَكَائِبَ مُنَاخَاتٌ عَلَيْهِنَّ أَحْمَالُهُنَّ، فَأَتَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَاسْتَأْذَنَتْهُ، فَقَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَبْشِرْ، فَقَدْ جَاءَ اللَّهُ بِقَضَائِكَ، فَحَمِدْتُ اللَّهَ، وَقَالَ: أَلَمْ تَمَرَّ عَلَى الرَّكَائِبِ الْمُنَاخَاتِ الأَرْبَعِ؟ فَقُلْتُ: بَلَى، فَقَالَ: إِِنَّ لَكَ رِقَابَهُنَّ، وَمَا عَلَيْهِنَّ كِسْوَةٌ وَطَعَامٌ أَهْدَاهُنَّ إِِلَيَّ عَظِيمُ فَدَكَ، فَاقْبِضْهُنَّ، ثُمَّ اقْضِ دَيْنَكَ، قَالَ: فَفَعَلْتُ، فَحَطَطْتُ عَنْهُنَّ أَحْمَالَهُنَّ، ثُمَّ عَقَلْتُهُنَّ، ثُمَّ عَمَدْتُ إِِلَى تَأْذِينِ صَلاةِ الصُّبْحِ، حَتَّى إِِذَا صَلَّى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، خَرَجْتُ لِلْبَقِيعِ، فَجَعَلْتُ أُصْبُعَيَّ فِي أُذُنِي، فَنَادَيْتُ: مَنْ كَانَ يَطْلُبُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ دَيْنًا فَلْيَحْضُرْ، فَمَا زِلْتُ أَبِيعُ وَأَقْضِي، وَأَعْرِضُ فَأَقْضِي، حَتَّى إِِذَا فَضَلَ فِي يَدَيَّ أُوقِيَّتَانِ أَوْ أُوقِيَّةٌ وَنِصْفٌ، انْطَلَقْتُ إِِلَى الْمَسْجِدِ، وَقَدْ ذَهَبَ عَامَّةُ النَّهَارِ، فَإِِذَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ جَالِسٌ فِي الْمَسْجِدِ وَحْدَهُ، فَسَلَّمْتُ عَلَيْهِ، فَقَالَ: مَا فَعَلَ مَا قِبَلَكَ؟ فَقُلْتُ: قَدْ قَضَى اللَّهُ كُلُّ شَيْءٍ كَانَ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَلَمْ يَبْقَ شَيْءٌ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَفَضَلَ شَيْءٌ؟ قَالَ: قُلْتُ: نَعَمْ، قَالَ: انْظُرْ أَنْ تُرِيحَنِي مِنْهَا، فَلَمَّا صَلَّى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْعَتَمَةَ، دَعَانِي، فَقَالَ: مَا فَعَلَ مِمَّا قِبَلَكَ؟ قَالَ: قُلْتُ: هُوَ مَعِي لَمْ يَأْتِنَا أَحَدٌ، فَبَاتَ فِي الْمَسْجِدِ حَتَّى أَصْبَحَ، فَظَلَّ فِي الْمَسْجِدِ الْيَوْمَ الثَّانِي، حَتَّى كَانَ فِي آخِرِ النَّهَارِ، جَاءَ رَاكِبَانِ، فَانْطَلَقْتُ بِهِمَا، فَكَسَوْتُهُمَا وَأَطْعَمْتُهُمَا، حَتَّى إِِذَا صَلَّى الْعَتَمَةَ، دَعَانِي، فَقَالَ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَا فَعَلَ الَّذِي قِبَلَكَ؟ فَقُلْتُ: قَدْ أَرَاحَكَ اللَّهُ مِنْهُ يَا رَسُولَ اللَّهِ، فَكَبَّرَ وَحَمِدَ اللَّهَ شَفَقًا أَنْ يُدْرِكَهُ الْمَوْتُ وَعِنْدَهُ ذَلِكَ، ثُمَّ اتَّبَعْتُهُ حَتَّى جَاءَ أَزْوَاجَهُ فَسَلَّمَ عَلَى امْرَأَةٍ امْرَأَةٍ، حَتَّى أَتَى مَبِيتَهُ ، فَهَذَا الَّذِي سَأَلْتَنِي عَنْهُ".
عبداللہ ہوزنی بیان کرتے ہیں: میری ملاقات نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے مؤذن سیدنا بلال رضی اللہ عنہ سے ہوئی۔ میں نے کہا: اے بلال! آپ مجھے بتائیے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا خرچ کیسے چلتا تھا؟ تو سیدنا بلال رضی اللہ عنہ نے بتایا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس کوئی چیز نہیں ہوتی تھی، جب سے اللہ تعالیٰ نے آپ کو مبعوث کیا اس دن سے آپ کے وصال تک میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ رہا ہوں؛ جب کوئی مسلمان آپ کی خدمت میں حاضر ہوتا اور آپ دیکھتے کہ اس کے پاس مناسب کپڑے نہیں ہیں، تو آپ مجھے حکم دیتے، میں جاتا، آپ کے نام پر قرض لیتا، اس کے ذریعے کپڑا یا چادر خریدتا اور اس شخص کو پہننے کے لیے دے دیتا اور اس شخص کو کھانا کھلا دیتا، یہاں تک کہ ایک مشرک شخص میرے پاس آیا اور بولا: اے بلال! میرے پاس گنجائش ہے، تم صرف مجھ سے قرض لیا کرو۔ میں نے ایسا ہی کیا۔ ایک دن میں نے وضو کیا، میں نماز کے لیے اذان دینے کے لیے اٹھنے لگا تو وہ مشرک شخص کچھ تاجروں کے ساتھ آیا، جب اس نے مجھے دیکھا تو بولا: اے حبشی! میں نے کہا: کیا ہے؟ تو اس نے مجھے برا بھلا کہا اور میرے بارے میں سختی سے کام لیا۔ اس نے دریافت کیا: کیا تم یہ بات جانتے ہو کہ مہینہ ختم ہونے میں کتنے دن رہ گئے ہیں؟ میں نے جواب دیا: جی ہاں، تھوڑا ہی وقت ہے۔ اس نے مجھ سے کہا: مہینہ ختم ہونے میں چار دن باقی رہ گئے ہیں، پھر میں نے تم سے وہ وصولی کر لینی ہے جو تمہارے ذمے لازم ہے، میں نے تمہیں قرض اس لیے نہیں دیا تھا کہ تم میرے نزدیک معزز ہو یا تمہارے آقا میرے نزدیک معزز ہیں، میں نے تمہیں قرض اس لیے دیا تھا تاکہ مجھے (قرض وصول نہ ہونے کی صورت میں) غلام حاصل ہو جائے، تو میں تم سے بکریاں چرواؤں گا، جس طرح تم پہلے چرایا کرتے تھے۔ سیدنا بلال رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں بھی پریشان ہو گیا جس طرح لوگ پریشان ہوتے ہیں۔ خیر میں گیا، میں نے نماز کے لیے اذان دی، یہاں تک کہ جب میں نے عشاء کی نماز ادا کر لی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اپنے گھر واپس تشریف لے گئے تو میں نے آپ کے ہاں اندر آنے کی اجازت مانگی۔ آپ نے مجھے اجازت عطا کی۔ میں نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! میرے والد آپ پر قربان ہوں، وہ مشرک جس کا میں نے آپ کے سامنے ذکر کیا تھا کہ میں اس سے قرض لیتا ہوں، اس نے مجھے اس اس طرح کی باتیں کی ہیں اور آپ کے پاس کوئی ایسی چیز بھی نہیں ہے جو آپ میری طرف سے ادا کر دیں اور میرے پاس بھی نہیں ہے اور وہ شخص مجھے رسوا کر دے گا۔ آپ مجھے اجازت دیجیے تاکہ میں ان قبائل کی طرف جاؤں جنہوں نے اسلام قبول کیا ہے تاکہ اللہ تعالیٰ اپنے رسول کو اتنا رزق عطا کر دے کہ وہ میرا قرض ادا کر دیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اگر تم یہ چاہتے ہو تو ایسا کر لو۔“ سیدنا بلال رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں وہاں سے نکل کر اپنے گھر آیا، میں نے اپنی تلوار، اپنا ترکش، اپنی ڈھال، اپنے جوتے اپنے سرہانے رکھ لیے۔ میں نے اپنا رخ افق کی طرف کیا۔ میں جب بھی تھوڑی دیر کے لیے سوتا تھا، تو فوراً بیدار ہو جاتا تھا، لیکن اس رات میں ایسا سویا کہ صبح صادق ہو گئی۔ میں نے اٹھنے کا ارادہ کیا، اسی دوران ایک شخص دوڑتا ہوا آیا، وہ کہہ رہا تھا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس جاؤ۔ میں اٹھا اور آپ کی خدمت میں حاضر ہوا۔ وہاں چار سواریاں موجود تھیں جن پر ان کے پالان وغیرہ بندھے ہوئے تھے۔ میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، میں نے اندر آنے کی اجازت مانگی۔ آپ نے مجھ سے فرمایا: ”تمہارے لیے خوشخبری ہے، اللہ تعالیٰ نے تمہارے قرض کی ادائیگی کا بندوبست کر دیا ہے۔“ تو میں نے اس بات پر اللہ تعالیٰ کی حمد بیان کی۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: ”کیا تمہارا گزر ان چار سواریوں کے پاس نہیں ہوا جو باندھی ہوئی تھیں؟“ میں نے جواب دیا: جی ہاں! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وہ سواریاں اور ان پر موجود کپڑے اور کھانا تمہارے ہوئے، یہ سب چیزیں مجھے فدک کے امیر نے تحفے کے طور پر بھیجی ہیں، تم انہیں حاصل کر لو اور اپنا قرض ادا کر دو۔“ سیدنا بلال رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے ایسا ہی کیا۔ میں نے ان کے اوپر سے پالان اتار لیا اور پھر انہیں باندھ دیا، پھر میں صبح کی نماز کے لیے اذان دینے گیا، یہاں تک کہ جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز ادا کر لی تو میں نکل کر بقیع کے میدان میں آیا۔ میں نے اپنی انگلیاں کانوں میں دیں اور بلند آواز میں اعلان کیا: جس نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے قرض واپس لینا تھا وہ آ جائے، اس کے بعد میں خرید و فروخت کرتا رہا اور قرض ادا کرتا رہا، یہاں تک کہ میرے ہاتھ میں دو اوقیہ یا ڈیڑھ اوقیہ باقی بچ گئے۔ میں مسجد کی طرف آیا، دن کا زیادہ حصہ رخصت ہو چکا تھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم مسجد میں اکیلے تشریف فرما تھے۔ میں نے آپ کو سلام کیا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: ”تمہاری کیا صورت حال ہے؟“ میں نے عرض کی: اللہ تعالیٰ نے ہر وہ چیز ادا کروا دی ہے جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ذمے لازم تھی، کوئی بھی چیز (یعنی قرض) باقی نہیں رہا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا کوئی چیز باقی بچی ہے؟“ میں نے عرض کی: جی ہاں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم دیکھو کہ اس کے ذریعے مجھے آرام پہنچانا۔“ پھر جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے عشاء کی نماز ادا کر لی تو آپ نے مجھے بلایا، آپ نے دریافت کیا: ”تمہاری کیا صورت حال ہے؟“ میں نے عرض کی: وہ چیز میرے پاس ہے، ہمارے پاس کوئی بھی نہیں آیا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے وہ رات مسجد میں گزاری، یہاں تک کہ صبح ہو گئی، آپ اگلا دن بھی مسجد میں رہے، یہاں تک کہ دن کا آخری حصہ آ گیا تو دو سوار آئے، میں ان دونوں کو ساتھ لے کر گیا، میں نے ان دونوں کو پہننے کے لیے کپڑے لے کر دیے، انہیں کھانا کھلایا، یہاں تک کہ جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے عشاء کی نماز ادا کر لی، تو آپ نے مجھے بلایا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: ”کیا صورت حال ہے؟“ میں نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! اللہ تعالیٰ نے آپ کو اس چیز کی طرف سے راحت پہنچا دی ہے (یعنی وہ بقیہ مال بھی اللہ کی راہ میں خرچ ہو گیا ہے) تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اللہ تعالیٰ کی کبریائی بیان کی اور اللہ تعالیٰ کی حمد بیان کی، اس اندیشے کے تحت کہ آپ کو کہیں ایسی حالت میں موت نہ آ جائے کہ وہ مال آپ کے پاس موجود ہو، پھر میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ چلتا ہوا آیا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اپنی تمام ازواج کے پاس تشریف لے گئے، آپ نے ہر ایک زوجہ محترمہ کو سلام کیا، یہاں تک کہ آپ اس گھر میں آئے جہاں آپ نے رات بسر کرنی تھی۔ (سیدنا بلال رضی اللہ عنہ نے فرمایا) یہ وہ صورت حال تھی جس کے بارے میں تم نے مجھ سے دریافت کیا تھا۔ [صحیح ابن حبان/كتاب التاريخ/حدیث: 6351]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن حبان فى (صحيحه) برقم: 6351، وأبو داود فى (سننه) برقم: 3055، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 11552، 18858، والبزار فى (مسنده) برقم: 1382، والطبراني فى(الكبير) برقم: 1119، 1120، 49، والطبراني فى (الأوسط) برقم: 466» «رقم طبعة با وزير 6317»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «صحيح أبي داود» (الخراج 2/ 46). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط حديث صحيح
206. باب من صفته صلى الله عليه وسلم وأخباره - ذكر ما مثل المصطفى صلى الله عليه وسلم نفسه والدنيا بمثل ما مثل به-
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی صفات اور حالات کے بیان کا باب - ذکر کہ مصطفٰی صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی اور دنیا کی مثال ایسی دی جو انہوں نے بیان کی
حدیث نمبر: 6352
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ قَحْطَبَةَ بِفَمِ الصِّلْحِ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُعَاوِيَةَ الْجُمَحِيُّ ، حَدَّثَنَا ثَابِتُ بْنُ يَزِيدَ ، عَنْ هِلالِ بْنِ خَبَّابٍ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: دَخَلَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ عَلَى حَصِيرٍ قَدْ أَثَرَ فِي جَنْبِهِ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، لَوِ اتَّخَذْتَ فِرَاشًا أَوْثَرَ مِنْ هَذَا؟ فَقَالَ:" يَا عُمَرُ، مَا لِي وَلِلدُّنْيَا، وَمَا لِلدُّنْيَا وَلِي، وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ، مَا مَثَلِي وَمَثَلُ الدُّنْيَا إِِلا كَرَاكِبٍ سَارَ فِي يَوْمٍ صَائِفٍ، فَاسْتَظَلَّ تَحْتَ شَجَرَةٍ سَاعَةً مِنْ نَهَارٍ، ثُمَّ رَاحَ وَتَرْكَهَا" .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس وقت چٹائی پر لیٹے ہوئے تھے جس کا نشان آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پہلو پر لگ چکا تھا، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! اگر آپ اس سے زیادہ نرم بچھونا استعمال کرتے (تو یہ مناسب ہوتا)؛ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میرا دنیا سے کیا واسطہ اور دنیا کا مجھ سے کیا واسطہ؟ اس ذات کی قسم! جس کے دستِ قدرت میں میری جان ہے، میری اور دنیا کی مثال یوں ہے جیسے کوئی سوار شخص تیز گرم دن میں سفر کرتے ہوئے گھڑی بھر کے لیے کسی درخت کے سائے میں آئے اور پھر وہ اسے وہیں چھوڑ کر آگے روانہ ہو جائے۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب التاريخ/حدیث: 6352]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن حبان فى (صحيحه) برقم: 6352، وأحمد فى (مسنده) برقم: 2788، والطبراني فى(الكبير) برقم: 11898» «رقم طبعة با وزير 6318»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني حسن صحيح - «الصحيحة» (439). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده قوي
حدیث نمبر: 6353
أَخْبَرَنَا أَبُو يَعْلَى ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ نُمَيْرٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبِي ، قَالَ: حَدَّثَنَا فُضَيْلُ بْنُ غَزْوَانَ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَتَى فَاطِمَةَ، فَرَأَى عَلَى بَابِهَا سِتْرًا، فَلَمْ يَدْخُلْ عَلَيْهَا، قَالَ: وَقَلَّمَا كَانَ يَدْخُلُ إِِلا بَدَأَ بِهَا، فَجَاءَ عَلِيٌّ رِضْوَانُ اللَّهِ عَلَيْهِ، فَرَآهَا مُهْتَمَّةً، فَقَالَ: مَا لَكَ؟ فَقَالَتْ: جَاءَنِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَلَمْ يَدْخُلْ، فَأَتَاهُ عَلِيٌّ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِِنَّ فَاطِمَةَ اشْتَدَّ عَلَيْهَا أَنَّكَ جِئْتَهَا وَلَمْ تَدْخُلْ عَلَيْهَا، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَا أَنَا وَالدُّنْيَا، وَمَا أَنَا وَالرَّقْمُ"، فَذَهَبَ إِِلَى فَاطِمَةَ، فَأَخْبَرَهَا بِقَوْلِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَتْ: فَقُلْ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: فَمَا تَأْمُرُنِي؟ قَالَ:" قُلْ لَهَا: فَلْتُرْسِلْ بِهِ إِِلَى بَنِي فُلانٍ" .
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کے ہاں تشریف لائے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے دروازے پر پردہ لٹکا ہوا دیکھا تو گھر کے اندر تشریف نہیں لائے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم جب بھی گھر میں تشریف لاتے تھے تو سب سے پہلے سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کے پاس تشریف لاتے تھے۔ جب سیدنا علی رضی اللہ عنہ گھر آئے اور انہوں نے سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کو پریشان دیکھا تو دریافت کیا: کیا ہوا؟ سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا نے بتایا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم میرے ہاں تشریف لائے، لیکن آپ صلی اللہ علیہ وسلم گھر کے اندر نہیں آئے۔ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے، انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! فاطمہ اس بات پر پریشان ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ان کے ہاں آئے لیکن گھر کے اندر تشریف نہیں لائے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میرا اور دنیا کا کیا واسطہ؟ میرا اور نقش و نگار کا کیا واسطہ؟“ سیدنا علی رضی اللہ عنہ، سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کے پاس تشریف لے گئے اور انہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اس فرمان کے بارے میں بتایا، تو سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے دریافت کیجیے کہ آپ مجھے کیا حکم دیتے ہیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم اس سے کہو کہ اس (پردے کو) بنو فلاں کو بھجوا دے۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب التاريخ/حدیث: 6353]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 2613، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 6353، وأبو داود فى (سننه) برقم: 4149، وأحمد فى (مسنده) برقم: 4818، وعبد بن حميد فى "المنتخب من مسنده"، 784، والبزار فى (مسنده) برقم: 5879، وابن أبى شيبة فى (مصنفه) برقم: 35515» «رقم طبعة با وزير 6319»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «الصحيحة» (3140)، خ مختصراً*. * [خ مختصراً] قال الشيخ: وعزاه المُعلِّقُ على الكتاب (13/ 266 - 267/ 6353) للبخاري وغيره، دون أنْ يُنَبِّه أَنَّهُ ليس عنده البدء بفاطمة، وأنَّها كانت مهتمة! فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط الشيخين
207. باب من صفته صلى الله عليه وسلم وأخباره - ذكر البيان بأن استعمال المصطفى صلى الله عليه وسلم ما وصفنا لم يكن ذلك لبيت فاطمة دون غيرها-
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی صفات اور حالات کے بیان کا باب - ذکر بیان کہ ہمارے بیان کردہ استعمال مصطفٰی صلی اللہ علیہ وسلم نے فاطمہ کے گھر کے علاوہ دوسروں کے لیے نہیں کیا
حدیث نمبر: 6354
أَخْبَرَنَا ابْنُ خُزَيْمَةَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا رَبِيعُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَسَدُ بْنُ مُوسَى ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُمْهَانَ، عَنْ سَفِينَةَ ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " لَمْ يَكُنْ يَدْخُلُ بَيْتًا مَرْقُومًا" .
سیدنا سفینہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ایسے گھر میں داخل نہیں ہوتے تھے جہاں نقش و نگار بنے ہوئے ہوں۔ [صحیح ابن حبان/كتاب التاريخ/حدیث: 6354]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: انفرد به المصنف من هذا الطريق «رقم طبعة با وزير 6320»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني حسن صحيح بما قبله - «المشكاة» (3221 / التحقيق الثاني). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده حسن
208. باب من صفته صلى الله عليه وسلم وأخباره - ذكر البيان بأن المصطفى صلى الله عليه وسلم كان يجانب اتخاذ الأسباب في الأكل والشرب إلا أن تعتريه أحوال لا يكون منه القصد فيها-
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی صفات اور حالات کے بیان کا باب - ذکر بیان کہ مصطفٰی صلی اللہ علیہ وسلم کھانے پینے کے اسباب سے اجتناب کرتے تھے سوائے اس کے کہ ایسی حالتیں پیش آتیں جن میں ان کا کوئی ارادہ نہ ہوتا
حدیث نمبر: 6355
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْمُثَنَّى ، حَدَّثَنَا هُدْبَةُ بْنُ خَالِدٍ ، حَدَّثَنَا هَمَّامُ بْنُ يَحْيَى ، حَدَّثَنَا قَتَادَةُ ، قَالَ: كُنَّا نَأْتِي أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ وَخَبَّازُهُ قَائِمٌ، فَقَالَ:" كُلُوا، فَمَا أَعْلَمُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَأَى رَغِيفًا مُرَقَّقًا، وَلا شَاةً سَمِيطَةً بِعَيْنِهِ حَتَّى لَحِقَ بِاللَّهِ" .
قتادہ بیان کرتے ہیں: ہم لوگ سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کے پاس آئے۔ ان کا نانبائی کھڑا ہوا (روٹیاں لگا رہا تھا) تو سیدنا انس رضی اللہ عنہ نے فرمایا: تم لوگ کھانا کھاؤ کیونکہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو کبھی بھی پتلی (یعنی چھنے ہوئے آٹے کی) روٹی کھاتے ہوئے اور بھنی ہوئی بکری کھاتے ہوئے نہیں دیکھا، یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں حاضر ہو گئے۔ [صحیح ابن حبان/كتاب التاريخ/حدیث: 6355]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 5385، 5386، 5415، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 6355، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 6591، والترمذي فى (جامعه) برقم: 1788، 2363، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 3292، 3293، 3309، 3337، 3339، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 13440، 13441، وأحمد فى (مسنده) برقم: 12490» «رقم طبعة با وزير 6321»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح: خ (5421). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط الشيخين
209. باب من صفته صلى الله عليه وسلم وأخباره - ذكر العلة التي من أجلها كان تعترض المصطفى صلى الله عليه وسلم الأحوال التي وصفناها-
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی صفات اور حالات کے بیان کا باب - ذکر وجہ جس کی بنا پر مصطفٰی صلی اللہ علیہ وسلم پر ہمارے بیان کردہ حالات پیش آتے تھے
حدیث نمبر: 6356
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِِسْحَاقَ بْنِ إِِبْرَاهِيمَ مَوْلَى ثَقِيفٍ فِي عِدَّةٍ، قَالُوا: حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ ، حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، عَنْ ثَابِتٍ ، عَنْ أَنَسٍ ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ " لا يَدَّخِرُ شَيْئًا لِغَدٍ" .
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کل کے لیے کوئی چیز ذخیرہ کر کے نہیں رکھتے تھے۔ [صحیح ابن حبان/كتاب التاريخ/حدیث: 6356]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن حبان فى (صحيحه) برقم: 6356، 6378، والضياء المقدسي فى "الأحاديث المختارة"، 1599، والترمذي فى (جامعه) برقم: 2362، والترمذي فى "الشمائل"، 354» «رقم طبعة با وزير 6322»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «التعليق الرغيب» (2/ 42). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده على شرط مسلم
210. باب من صفته صلى الله عليه وسلم وأخباره - ذكر خبر قد يوهم المتبحر في صناعة العلم أنه مضاد لخبر أنس الذي ذكرناه-
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی صفات اور حالات کے بیان کا باب - ذکر خبر جو علم کی صنعت میں ماہر کو یہ وہم دلاتی ہے کہ یہ انس کی ہمارے ذکر کردہ خبر کے خلاف ہے
حدیث نمبر: 6357
أَخْبَرَنَا أَبُو خَلِيفَةَ ، حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ ، وَإِِبْرَاهِيمُ بْنُ بَشَّارٍ ، عَنْ سُفْيَانَ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ ، وَمَعْمَرٍ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ مَالِكِ بْنِ أَوْسِ بْنِ الْحَدَثَانِ ، عَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ ،" أَنَّ أَمْوَالَ بَنِي النَّضِيرِ كَانَتْ مِمَّا أَفَاءَ اللَّهُ عَلَى رَسُولِهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِمَّا لَمْ يُوجِفِ الْمُسْلِمُونَ عَلَيْهِ بِخَيْلٍ وَلا رِكَابٍ، فَكَانَتْ لَهُ خَالِصَةٌ، فَكَانَ يُنْفِقُ عَلَى أَهْلِهِ مِنْهَا نَفَقَةَ سَنَتِهِ، وَمَا بَقِيَ جَعَلَهُ فِي الْكُرَاعِ وَالسِّلاحِ فِي سَبِيلِ اللَّهِ" .
سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے فرمایا: بنو نضیر کی زمینیں وہ ہیں جو اللہ تعالیٰ نے اپنے رسول کو مالِ فے کے طور پر عطا فرمائی تھیں۔ مسلمانوں نے ان کے حصول کے لیے گھوڑے اور سواریاں نہیں دوڑائے تھے، تو یہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے مخصوص تھیں؛ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ان میں سے اپنے اہل خانہ کے سال بھر کا خرچ حاصل کرتے تھے اور جو باقی بچ جاتا تھا، وہ اللہ کی راہ میں ساز و سامان اور اسلحے کے لیے استعمال فرماتے تھے۔ [صحیح ابن حبان/كتاب التاريخ/حدیث: 6357]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 2904، 3094، 4033، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 1757، وابن الجارود فى "المنتقى"، 1176، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 6357، 6608، وأبو داود فى (سننه) برقم: 2963، والترمذي فى (جامعه) برقم: 1610، 1719، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 12848، وأحمد فى (مسنده) برقم: 79، 173» «رقم طبعة با وزير 6323»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «صحيح أبي داود» (2626). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح