🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرساله سے تلاش کل احادیث (9018)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم الشركة سے تلاش کل احادیث (8909)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
48. لَا تَطْرُقُوا النِّسَاءَ لَيْلًا
رات کے وقت (سفر سے واپسی پر) اچانک گھر والوں کے پاس نہ پہنچو
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7991
حدثنا أبو العباس محمد بن يعقوب، حدثنا محمد بن سِنان القزَّاز، حدثنا يزيد بن هارون، أخبرنا مِسعَر، عن ثابت بن عُبيد، عن عبد الرحمن بن أبي ليلى، عن خَوَّات بن جُبير قال: نومٌ أولَ النهار، خُرْق، وأوسطَه خُلْق، وآخرَه حُمْق (1) .
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 7797 - سكت عنه الذهبي في التلخيص
سیدنا خوات بن جبیر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: دن کے اول میں سونا عقلمندی ہے، درمیان میں سونا مناسب ہے اور دن کے آخری وقت میں سونا بے وقوفی ہے۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب الأدب/حدیث: 7991]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
49. لَا حَلِيمَ إِلَّا ذُو عَثْرَةٍ
بردبار وہی ہے جو ٹھوکر کھا کر سنبھلا ہو
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7992
أخبرني محمد بن موسى الفقيه، حدثنا إبراهيم بن أبي طالب، حدثنا محمد بن المثنَّى ومحمد بن بشار قالا حدثنا عبد الرحمن، حدثنا سفيان، عن حُميد الأعرج، عن محمد بن إبراهيم، عن أبي سَلَمة، عن عبد الله بن رَوَاحة: أنه كان في سفر فقَدِمَ، فتعجَّل إلى أهله ليلًا، فإذا شيءٌ نائم مع امرأته، فأخذ السَّيف، فقالت امرأته: هذه فلانةُ مَشَطَتْني، فأتى النبيَّ ﷺ فذكر له ذلك، فقال رسول الله ﷺ:"لا تَطْرُقوا النِّساء ليلًا" (1) .
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 7798 - ذا مرسل
سیدنا عبداللہ بن رواحہ رضی اللہ عنہ کے بارے میں مروی ہے کہ وہ ایک سفر سے واپس آئے، رات کو اچانک (بن بتائے) اپنے گھر آ گئے، انہوں نے اپنی بیوی کے ساتھ کسی کو لیٹے ہوئے پایا، اس کو مارنے کے لیے انہوں نے تلوار نکال لی، ان کی زوجہ کہنے لگی: یہ فلاں خاتون ہے، یہ مجھے کنگھی کرنے آئی تھی، پھر وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی بارگاہ میں حاضر ہوئے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ماجرا سنایا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: رات کے وقت سفر سے عوتوں کے پاس مت آیا کرو۔ ٭٭ یہ حدیث امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ اور امام مسلم رحمۃ اللہ علیہ کے معیار کے مطابق صحیح ہے لیکن شیخین رحمۃ اللہ علیہما نے اس کو نقل نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب الأدب/حدیث: 7992]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں